Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ حکومت کی جنوبی کوریا کو صنعتیں لگانے کی پیشکش

    سندھ حکومت کی جنوبی کوریا کو صنعتیں لگانے کی پیشکش

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جنوبی کوریا کو دھابیجی اکنامک زون میں صنعتیں لگانے کی پیشکش کر دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں عوامی جمہوری کوریا کے سفیر پارک کجون سے ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی روابط اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سندھ اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے جنوبی کوریا کو دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں صنعتیں لگانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ زون غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کورین کمپنیوں کو سندھ میں ہائی-ٹیک انڈسٹری، سیمی کنڈکٹرز اور آٹوموبائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی۔

    کورین سفیر پارک کجون نے کہا کہ ماضی میں جنوبی کوریا نے سندھ میں حیدرآباد-میرپورخاص سڑک کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کیا تھا، تاہم اس کے بعد کسی بھی بڑے منصوبے میں کام نہیں کیا۔انہوں نے سندھ میں آئی ٹی اور آٹوموبائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کورین سفیر کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت جنوبی کوریا کے سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

    اس ضمن میں انہوں نے انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ سندھ کو ہدایت دی کہ وہ کورین سرمایہ کاروں کے ساتھ براہ راست روابط استوار کرے اور ان کی معاونت کرے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ ملاقات سندھ اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہوگی اور مستقبل میں مزید تجارتی اور صنعتی معاہدوں کی راہ ہموار کرے گی۔

    بلوچستان کے طلبا کیلیے یو اے ای کا اسکالرشپ پروگرام کااعلان

    اوچ شریف: رمضان کی آمد پر مہنگائی کا طوفان، ذخیرہ اندوز سرگرم، عوام پریشان

    چیمپئنز ٹرافی؛ افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

    رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کے شیڈول جاری

  • کراچی سمیت متعدد ایئر پورٹس پر سیکیورٹی کے جدید آلات نصب

    کراچی سمیت متعدد ایئر پورٹس پر سیکیورٹی کے جدید آلات نصب

    ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کے جدید آلات نصب کردیے گئے، جن سے آتشی مواد کی نشاندہی ممکن ہوسکے گی۔

    ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق کراچی، ملتان اور فیصل آباد ایئر پورٹس پر جدید ای ڈی ایس سی ٹی سیکیورٹی اسکینرز لگا دیے گئے ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق جائیکا منصوبے کے تحت جدید بیگیج ہینڈلنگ سسٹم کی تنصیب بھی کی جائے گی، جدید سیکیورٹی اسکینرز کی مدد سے آتشی مواد کی نشاندہی ممکن ہوسکے گی۔ترجمان کے مطابق جائیکا جاپان فیز-2 منصوبے کے تحت سیکیورٹی آلات کی کامیاب ٹینڈرنگ مکمل ہوچکی ہے، ٹینڈرنگ اور کنٹریکٹ کی تقریب میں پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی وفد نے شرکت کی۔

    بھارت میں عورتیں غیر محفوظ،بس کے اندرلڑکی سے زیادتی

    اوچ شریف: رمضان کی آمد پر مہنگائی کا طوفان، ذخیرہ اندوز سرگرم، عوام پریشان

    مختلف ممالک سے 106 پاکستانی ڈی پورٹ

    چیمپئنز ٹرافی؛ افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

  • رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کے شیڈول جاری

    رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کے شیڈول جاری

    رمضان المبارک کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار جاری کردیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں گیس کی دستیابی کے اوقات جاری کردیے گئے ہیں، جس کے تحت صارفین کو افطار اور سحری کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دن میں 3:30 بجے سہ پہر سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی، اسی طرح رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ترجمان نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کو صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک گیس کی سپلائی بند رہے گی اور رات 10 بجے سے رات 3 بجے تک بھی گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

    اوچ شریف: جلوے بکھیرتی بھکارنیوں کی یلغار، نوجوان گمراہی کا شکار

  • پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں،بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں،بلاول بھٹو زرداری

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیئے-

    باغی ٹی وی : آکسفورڈ یونین سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک کو بھی جمہوریت سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین ر کھتی ہے ، پیپلزپارٹی کا میثاق جمہوریت میں اہم کردار تھا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں اپوزیشن کو مصروف رکھا، قومی سیاست میں ضرورت پڑنے پر پیپلزپارٹی نے ہی ساتھ دیا ہے، ماضی میں احتساب کے نام پر پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا جاتا رہا، آصف زرداری پہلی بار منتخب ہوئے تو کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کے دور میں میری پھپھو کو گرفتار کیاگیا۔

    طلاق کی بڑھتی شرح کا ذمہ دار لڑکیاں ہیں،بہروز سبزواری

    بلاول بھٹو نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں شہبازشریف اور دیگر سیاسی لوگ گرفتار ہوئے، ہم سیاسی طور پر کسی کو بھی نشانہ بنانے کے حامی نہیں، مسائل کے حل کیلئے پیپلزپارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، بانی پی ٹی آئی کے دور میں سیاسی قیدیوں کیلئے جیل مینو تک تبدیل کیا گیا، اب جیل مینو کی تبدیلی اور سہولیات فراہمی کی استدعا ہورہی ہے۔

    مذہبی ٹچ،غربت کارڈ اور بدمعاشی نہیں حکومتی رٹ بحال کریں۔تحریر:ملک سلمان

    چئیر مین پی پی نے کہا کہ آصف زرداری نے بطورسیاسی قیدی طویل عرصہ جیل میں گزارا، پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی تو ہم نے کہا جمہور یت بہترین انتقام ہے ہم نے ہمیشہ نیب کے نظام احتساب کی مخالفت کی ، سمجھتے ہیں اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیئے۔

    طلاق کی بڑھتی شرح کا ذمہ دار لڑکیاں ہیں،بہروز سبزواری

  • طلاق کی بڑھتی شرح کا ذمہ دار لڑکیاں ہیں،بہروز سبزواری

    طلاق کی بڑھتی شرح کا ذمہ دار لڑکیاں ہیں،بہروز سبزواری

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکارہ بہروز سبزواری نے کہا کہ شادیوں کے حالات بدل چکے ہیں، شادی سے پہلے کچھ اور شادی کے بعد کہانیاں کچھ اور ہوتی ہیں-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکار بہروز سبزواری نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے معاشرے میں بڑھتی طلاق کےحوالے سےگفتگو کی، بہروز سبزواری نے طلاق کی بڑھتی شرح کا ذمہ دار لڑکیوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے 20 کروڑ کے بجٹ والی مہنگی ترین شادیوں میں شرکت کی ہے لیکن وہ شادیاں کچھ مہینے کے بعد ختم ہوجاتی ہیں۔

    سینئر اداکار نے کہا کہ آج کل پسند کی شادیاں زیادہ ہوتی ہیں، شادیوں کے حالات بدل چکے ہیں، شادی سے پہلے کچھ اور شادی کے بعد کہانیاں کچھ اور ہوتی ہیں، والدین اپنی بیٹیوں کو بہت زیادہ لاڈ پیار کرتے ہیں، ان سے کہتے ہیں فکر نہ کرو ہم نے آپ کی شادی پر 10کروڑ خرچ کیے ہیں، یہ ماں باپ لڑکی کو بگاڑ دیتے ہیں جس کے نتیجے میں لڑکیاں خود کو سمجھتی ہیں کہ وہ گھوڑے پر آئی ہیں اور ہنٹر ان کے ہاتھ میں ہے، شوہر کتنا ہی خراب کیوں نہ ہو، وہ بلآخر اپنے والدین کی اولاد ہے۔

    مصطفیٰ قتل کیس،ملزم ارمغان گزشتہ آٹھ سالوں سے نشہ منگوا رہا تھا،عدالت میں انکشاف

    مذہبی ٹچ،غربت کارڈ اور بدمعاشی نہیں حکومتی رٹ بحال کریں۔تحریر:ملک سلمان

    وسیم اکرم کا نام طلاق یافتہ افراد کی فہرست میں، شنیرا کا ردعمل

  • مصطفیٰ قتل کیس،ملزم ارمغان گزشتہ آٹھ سالوں سے نشہ منگوا رہا تھا،عدالت میں انکشاف

    مصطفیٰ قتل کیس،ملزم ارمغان گزشتہ آٹھ سالوں سے نشہ منگوا رہا تھا،عدالت میں انکشاف

    کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف منشیات کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران تفتیشی حکام نے کیس کا چالان اور مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں، جس میں ملزم ارمغان کے منشیات کے استعمال اور دیگر ملزمان کے کردار سے متعلق اہم انکشافات ہوئے ہیں۔

    چالان کے مطابق، ملزم ارمغان گزشتہ آٹھ سالوں سے نشہ آور ویڈ منگوا کر استعمال کر رہا تھا۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزم نے 1 جولائی 2017 سے 24 اپریل 2019 تک 9 مختلف پارسل منگوا کر اپنے اور اپنے والد کے نام پر انہیں وصول کیا۔ اس دوران ملزم نے اپنے دوستوں اور دیگر افراد کے ساتھ کیفے اور پارٹیوں میں نشہ کرنے کا عمل بھی جاری رکھا۔چالان میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ ملزم ارمغان کی نشہ آور اشیاء کے استعمال میں دیگر افراد بھی ملوث ہیں جو ان کے ساتھ نشہ کرتے تھے۔ عدالت نے اس کیس میں مزید تفتیش کی ہدایت دیتے ہوئے ملزم ارمغان کو 18 مارچ کو منشیات کے کیس میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    ملزم ارمغان پر مزید الزامات اور انکشافات سامنے آنا ابھی باقی ہیں، اور اس کیس کی سماعت جاری رہے گی جس میں تفتیشی حکام کی جانب سے مزید شواہد پیش کیے جائیں گے۔

  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا گھر خالی کروانے کے لیے پڑوسیوں کا خط

    مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا گھر خالی کروانے کے لیے پڑوسیوں کا خط

    کراچی: مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف ایک اور محاذ کھل گیا، پڑوسیوں نے متعلقہ حکام کو خط لکھ کر ملزم کے گھر کو خالی کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

    پڑوسیوں کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ارمغان اور اس کے والد کامران اصغر قریشی کے گھر میں غیر قانونی سرگرمیاں جاری ہیں، جو رہائشیوں کے لیے شدید مشکلات کا سبب بن رہی ہیں۔خط کے مطابق کامران قریشی اور ان کے اہلِ خانہ نے متعلقہ اتھارٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ 2023ء سے 2024ء کے دوران کامران قریشی نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے گھر میں تین شیر پال رکھے تھے۔ اس کے علاوہ، گھر میں ہر رات اونچی آواز میں موسیقی بجائی جاتی ہے، جس سے رہائشیوں کا سکون غارت ہو چکا ہے۔ خط میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان نے 100 سے زائد نجی سیکیورٹی گارڈز رکھے ہوئے ہیں، جو پڑوسیوں کو ہراساں کرتے ہیں۔ خاص طور پر خواتین اور گھریلو ملازمین کو خوف و ہراس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ 8 فروری کو پولیس نے کامران اصغر قریشی کے گھر پر چھاپہ مارا، جس کے دوران شدید فائرنگ کی گئی۔ اس کارروائی کے دوران غیر قانونی ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔پڑوسیوں نے خط میں مزید کہا کہ علاقے میں بے امنی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے پیشِ نظر وہ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ متعدد مواقع پر انہیں اپنے گھروں میں محصور ہونا پڑا ہے، جس کے باعث روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔خط میں متعلقہ حکام سے اپیل کی گئی ہے کہ کامران اصغر قریشی اور ان کے اہل خانہ کو اس گھر سے بے دخل کیا جائے، اور اس گھر کے اصل مالک کی شناخت کرکے اس کی ملکیت بحال کی جائے۔

    اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ مذکورہ گھر کا مالک دبئی میں مقیم ہے۔ پولیس نے قونصل جنرل یو اے ای کو خط لکھ کر مالک کی درخواست وصولی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ جیسے ہی مالک سے رابطہ ہوگا، ہم نہ صرف ارمغان کے پڑوسیوں کے تحفظات اور پولیس چھاپے کی تفصیلات ان سے شیئر کریں گے بلکہ ان کی منظوری کے بعد گھر خالی کرانے کے لیے مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

  • سندھ میں 19 ہزار گھوسٹ اساتذہ بے نقاب، خزانے کو 11 ارب کا نقصان

    سندھ میں 19 ہزار گھوسٹ اساتذہ بے نقاب، خزانے کو 11 ارب کا نقصان

    کراچی(باغی ٹی وی)سندھ میں 19 ہزار اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں لینے میں ملوث نکلے، جس سے صوبائی خزانے کو سالانہ 11 ارب 40 کروڑ روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں نے انکشاف کیا ہے کہ 5 ہزار اساتذہ برسوں سے غیر حاضر ہیں اور ان کے گھوسٹ ایمپلائی ہونے کا خدشہ ہے۔

    محکمہ تعلیم نے 5 ہزار مستقل غیر حاضر اساتذہ کو برطرف کرنے کے نوٹس جاری کر دیے جبکہ دیگر غیر حاضر اساتذہ کو بھی تادیبی کارروائی کا سامنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ان غیر حاضر اساتذہ میں سے کئی کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے زائد ہے، جو انہیں بغیر کام کیے دی جارہی تھی۔

    دوسری جانب آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے 28 ہزار امیدواروں کو بھرتی کیے جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ سندھ میں 2025 تک بڑے پیمانے پر اساتذہ ریٹائر ہونے والے ہیں، جس سے ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدواروں کو تقرری کے مواقع مل سکتے ہیں۔

    محکمہ تعلیم نے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے پر غور شروع کر دیا ہے تاکہ تنخواہیں صرف حاضر اساتذہ کو جاری کی جائیں اور گھوسٹ ملازمین کا خاتمہ کیا جا سکے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت سندھ جلد ہی تمام غیر حاضر اساتذہ کو فارغ کر کے نئی بھرتیوں کا اعلان کرے گی تاکہ سرکاری سکولوں میں تدریسی عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔

  • پانی و بجلی کی بندش کیخلاف کراچی شہر میں احتجاجی مظاہرے، بدترین ٹریفک جام

    پانی و بجلی کی بندش کیخلاف کراچی شہر میں احتجاجی مظاہرے، بدترین ٹریفک جام

    کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف مظاہروں کے نتیجے میں مختلف مقامات پر بدترینٹریفک جام کی صورتحال ہے، حکام کے مطابق عوامی غصے میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سسٹم کے لیے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران پرانی سبزی منڈی کے قریب یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے سے شہریوں کو جمعہ تک پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو اپنے گھروں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ مختلف علاقوں میں دونوں اطراف سے متعدد سڑکیں مکینوں کی جانب سے بلاک کی گئیں، جس کےنتیجے میں ٹریفک حکام کو ٹریفک متبادل راستوں پر موڑنے پر مجبور ہوئے، جہاں ٹریفک کے سست روی کے ساتھ چلنے کی اطلاعات ہیں۔

    ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہر بھر کی اہم سڑکوں پر کئی احتجاج اور دھرنے ہوئے،مرکزی ایم اے جناح روڈ پر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین نے اپنی پنشن کے معاملے پر مظاہرے کیے، اسکے علاوہ تمام جگہوں پر احتجاج پانی اور بجلی کے مسائل پر کیے گئے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) جنوبی سید اسد رضا کے مطابق پانی اور بجلی کی قلت کے خلاف مظاہروں کی وجہ سے اولڈ سٹی ایریاز بالخصوص آرام باغ، عیدگاہ چوک، تبت سینٹر اور فریسکو چوک سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ پولیس کو امن و امان کی صورتحال کے بگڑنے کے ساتھ مزید مظاہروں اور دھرنوں کی توقع ہے کیونکہ ایسی اطلاعات ہیں کہ پرانی سبزی منڈی کے قریب پانی کی لائن ٹوٹنے کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقوں میں جمعہ تک پانی کی سپلائی نہیں ہو سکتی۔

    ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ حکام کو ان شہری مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پولیس مظاہرین کے ساتھ بات چیت کرسکتی ہے یا ٹریفک کو موڑنے اور ریگولیٹ کرنے میں مدد کرسکتی ہے لیکن وہ پانی فراہم نہیں کرسکتے۔سید اسد رضا نے کہا کہ مسئلے کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ تجاوزات کے خاتمے سمیت متعدد اقدامات کرکے ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس کوششیں کر رہے ہیں۔نئے تعینات ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران شہر میں کم از کم 190 احتجاج اور دھرنے ہوئے جن کی بڑی وجہ پانی، بجلی اور دیگر مسائل تھے۔

    سب سے زیادہ متاثرہ علاقے تین ہٹی، گرو مندر، لیاری، غریب آباد، لیاقت آباد، عسکری پارک، سبزی منڈی، قائد آباد، داؤد چورنگی، لنک روڈ اور سہراب گوٹھ رہے۔پانی اور بجلی کے مسائل کے خلاف روزانہ اوسطاً دو سے تین احتجاج ہوتے ہیں، سربراہ ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک حقیقی اور سنجیدہ مسئلہ ہے، جسے فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ شاہ نجف کے قریب جہانگیر روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند رہے کیونکہ رہائشیوں نے پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔

    مزید بتایا کہ متعدد ملحقہ سڑکوں جیسے نمائش چورنگی سے گرو منڈی، بہادر یار جنگ روڈ اور بزنس ریکارڈر روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان اسٹیٹ آئل کے پٹرول پمپ کے قریب جمشید روڈ کے دونوں ٹریک انہی مسائل کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند رہے، لانڈھی 89 کے مکینوں نے پانی نہ ہونے کے باعث مین روڈ کے دونوں ٹریک بلاک کر دیے، جبکہ مرتضیٰ چورنگی بھی اسی مسئلے پر بند رہی۔پانی اور بجلی کی قلت کے خلاف مکینوں کے احتجاج کے باعث گارڈن میں مین روڈ کے دونوں ٹریک بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے، کورنگی انڈسٹریل ایریا سے بھی ایسے ہی مظاہروں کی اطلاع ملی۔

    50 روز گر گئے، پولیس ننھے صارم کے ملزم کا سراغ لگانے میں ناکام

    میئر پشاور کے اجلاس نہ بلانے پر ہنگامہ، ارکان نے گیٹ توڑ دیا

    افغان کارڈ رکھنے والوں کو واپس بھجوانے کے منصوبے کا آغاز

    رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار جاری

    کراچی، ڈمپرز میں فرنٹ اور رئیرویو کیمرہ لگانا لازمی

  • 50 روز گر گئے، پولیس ننھے صارم کے ملزم کا سراغ لگانے میں ناکام

    50 روز گر گئے، پولیس ننھے صارم کے ملزم کا سراغ لگانے میں ناکام

    نارتھ کراچی کے ننھے صارم کے اغوا اور قتل کیس کو50 روز گر گئے، تفتیش میں تاحال کوئی اہم پیش رفت نہ ہوسکی، ننھے صارم کی جدائی کے غم میں نڈھال والدین انصاف کے منتظر ہیں.

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق نارتھ کراچی کے رہائشی پروجیکٹ بیت العنم اپارٹمنٹ سے ننھے صارم کے مبینہ اغوا اور قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، واقعے کو 50 روز گزرنے کے باوجود تفتیش میں کوئی اہم پیش رفت نہ ہوسکی، کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بنائی گئی خصوصی ٹیم کی تفتیش کو بھی بریکیں لگ گئی ہیں۔صارم کیس کے حوالے سے ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک کی تفتیش، شواہد، حالات و واقعات ننھے صارم کی میڈیکل رپورٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطابقت نہیں رکھتے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق صارم کومبینہ اغوا کے 5 روز بعد قتل کیا گیا اور صارم کو زیادتی کا بھی نشانہ بنایا گیا۔

    انھوں نے بتایا کہ پولیس کی خصوصی ٹیم صارم کی مڈیکل رپورٹ اورپوسٹ مارٹم رپورٹ پر خدشات کا اظہار کر رہی تھی کہ شاید ایسا نہ ہوا ہو کیوںکہ واقعہ ایک رہائشی پروجیکٹ میں پیش آیا ہے، پولیس نے پورے کراچی سے کرائم سین یونٹ ٹیموں کو طلب کر کے ایک ایک فلیٹ کی تلاشی لی ہمیشہ اس بات پر بھی شک تھا کہ صارم کو ان فلیٹوں میں نہیں رکھا گیا تھا۔انھوں نے بتایا کہ پولیس کی تفتیش اور میڈیکل رپورٹ میں کوئی مطابقت نہیں بن رہی تھی اس لیے انھوں نے فارنزک ماہرین پر مشتمل بورڈ بنانے لیے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے سفارش کی ہے تاکہ ننھے صارم کے پراسرار طور پر لاپتا ہونے اور اس کی لاش ملنے کے واقعے کی تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

    انھوں نے بتایا کہ آئی جی سندھ نے ہماری سفارش پر محکمہ داخلہ کو خط لکھا ہے اور فارنزک ماہرین پر مشتمل ایک بورڈ بنانے کی درخواست کی ہے، انھوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے چند روز میں فارنزک ماہرین پر مشتمل بورڈ تشکیل دیدیا جائے گا تاکہ پولیس کی تفتیش اور میڈیکل رپورٹ کے درمیان آنے والے اختلافات کو نہ صرف دور کیا جاسکے بلکہ فارنزک ماہرین پولیس کے پاس موجود نمونوں کا جائزہ لے سکیں گے اور تفتیش کا کوئی نتیجہ نکل سکے۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ مقتول صارم کے اہلخانہ یہ ہی چاہتے ہیں کہ یہ معمہ حل کیا جائے، ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایا کہ صارم کیس میں زیر حراست تمام افراد ذاتی مچلکوں پر رہا ہیں اور مشتبہ افراد کو شہر نہ چھوڑنے کی شرط پررہا کیا گیا ہے۔

    چیمپینز ٹرافی ناکامی، مینجمنٹ اور ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہونگی

    والدین کی اہمیت،تحریر: ریحانہ صبغتہ اللّٰہ

    قائد اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر ریاض کی صاحبزادی سے بات چیت،تحریر:سیدہ عطرت بتول نقوی

    رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار جاری

    کراچی، ڈمپرز میں فرنٹ اور رئیرویو کیمرہ لگانا لازمی