Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی،24 گھنٹوں میں 28 مسافروں کو کیا گیا آف لوڈ

    کراچی،24 گھنٹوں میں 28 مسافروں کو کیا گیا آف لوڈ

    کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 مسافر امیگریشن کے عملے کی جانب سے مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیے گئے

    کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سے مختلف بین الاقوامی مقامات کے لیے روانہ ہونے والے 28 مسافروں کو امیگریشن حکام نے مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا۔ ان مسافروں میں سعودی عرب، ترکیہ، آذربائیجان، جرمنی، متحدہ عرب امارات، بحرین اور جنوبی افریقا جانے والے افراد شامل ہیں۔کراچی سے سعودی عرب جانے والے 17 عمرہ زائرین کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے کی وجہ سے پروازوں سے اتار دیا گیا۔ ان میں سے ایک مسافر کا نام "آئی بی ایم ایس” میں بھی درج پایا گیا، جس کی وجہ سے ان کی پرواز سے اترنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اسی دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقا، ترکیہ، آذربائیجان اور بحرین کے وزٹ ویزوں پر روانہ ہونے والے 6 مسافروں کو بھی امیگریشن حکام نے آف لوڈ کر دیا۔ ان افراد کی پروازوں میں دستاویزات کی کمی یا کسی اور وجہ سے انہیں روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔کراچی سے سعودی عرب کے لیے ورک ویزے پر روانہ ہونے والے 3 مسافر اور جرمنی کے ورک ویزا پر روانہ ہونے والا 1 مسافر بھی متعلقہ دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے امیگریشن حکام کے ہاتھوں آف لوڈ کر دیے گئے۔

    امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ پروازوں کے لیے روانہ ہونے والے مسافروں کو تمام دستاویزات مکمل کرنے اور ضروری شرائط پر پورا اترنے کے بعد ہی روانہ ہونے کی اجازت دی جاتی ہے تاکہ کوئی غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کمنٹری پینل کا اعلان

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کمنٹری پینل کا اعلان

    آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ناصر حسین،این اسمتھ ، این بشپ ، روی شاستری اورایرون فنچ کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔میتھیو ہیڈن، رمیز راجہ ، میل جونز، وسیم اکرم،بازید خان،کیٹی مارٹن ،شان پولک اوراطہر علی خان بھی پینل کا حصہ ہونگے۔واضح رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔آئی سی سی کے مطابق افتتاحی میچ کے آفیشلزمیں فیلڈ امپائرر کیلئے رچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ کا انتخاب کیا گیا ہے جب کہ میچ ریفری کے لئے اینڈریو پائی، ڈیوڈ بوناوراوررانجن مدوگالے کا نام جاری کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں آئی سی سی کی جانب سے کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں ہونے والے 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے لیے12 امپائرزکا تقررکیا گیا تھا۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، جہاں عالمی کرکٹ کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

    سعودی عرب کا پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

    کور کمانڈر کراچی کی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت

    کراچی میں ٹریفک حادثات پر شرجیل میمن اور فاروق ستار کی مشترکہ پریس کانفرنس

    اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت، کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم

  • کور کمانڈر کراچی کی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت

    کور کمانڈر کراچی کی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت

    کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے 52 ویں بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس اور 32 ویں آفیسر بنیادی ایویشن سیکورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب اے ایس ایف اکیڈمی کراچی میں منعقد ہوئی۔ بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس میں کل 655 نئے بھرتی شدہ مردو خواتین نے تربیت حاصل کیدورانِ ٹریننگ ریکروٹس کو نہ صرف ایوی ایشن سیکیورٹی کے جدید طریقہ ہائے کار کی تربیت دی گئی بلکہ جسمانی لحاظ سے سخت اور کٹھن مراحل سے گزارہ گیا تاکہ وہ کسی بھی مشکل صورتِ حال سے نبرد آزما ہوسکیں۔تقریب میں کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل محمد اویس دستگیر ہلالِ امیتاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انکی آمد پر پریڈ کی جانب سے جنرل سلامی پیش کی گئی۔

    کور کمانڈر نے ڈائر یکٹر جنرل ائیر پورٹس سیکیورٹی فورس، میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا۔کور کمانڈر نے اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرینیز کو انعامات اور میڈلیز دئیےتقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر نے ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی جانب سے ملکی ہوائی اڈوں کی فول پروف سیکیورٹی اور امن وامان کے سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کو بھر پور سراہا، اور ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیشں کیا۔پاسنگ آؤٹ تقریب کے اختتام پر کور کمانڈر کراچی نے ٹریننگ مکمل کرنے والے ریکورٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی افرادی قوت میں ایک مثبت اضافہ ثابت ہونگے۔

    اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت، کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم

    ہیکرز کی جانب سے مختلف براوزر ایکسٹینشنز پر سائبر حملے

    یوکرین جنگ پر امریکی اور روسی حکام کی ریاض میں ملاقات

  • کراچی میں ٹریفک حادثات پر شرجیل میمن اور فاروق ستار کی مشترکہ پریس کانفرنس

    کراچی میں ٹریفک حادثات پر شرجیل میمن اور فاروق ستار کی مشترکہ پریس کانفرنس

    وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شرجیل میمن نے کہا کہ ٹریفک حادثات سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ انتظامی معاملہ ہے، اور اس پر سیاسی بیان بازی سے بچنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور اے این پی کے رہنماؤں سے اس مسئلے پر بات چیت کی گئی ہے۔شرجیل میمن نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ ایک بھی حادثہ نہ ہو، اور حادثات کے بعد پولیس ڈرائیورز کو گرفتار کرتی ہے۔انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ حادثات پہلے بھی ہوتے تھے لیکن اب ان کی تعداد زیادہ ہو رہی ہے، اور کہا کہ کسی کی جان کا ضیاع نہیں چاہتا۔

    فاروق ستار نے اس موقع پر کہا کہ کراچی کے 100 سے زائد شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حادثات سیاسی یا انتظامی مسئلہ نہیں بلکہ انسانی مسئلہ ہے، اور حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو قبول کرے۔فاروق ستار نے کہا کہ اگر بروقت اقدامات کیے جاتے تو اس صورت حال کا سامنا نہ ہوتا، اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سب مسئلے کے حل کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے شہری کئی سالوں سے ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں۔

    پریس کانفرنس کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ٹریفک حادثات اور جلاؤ گھیراؤ کے مسائل انتظامی نوعیت کے ہیں، نہ کہ سیاسی یا لسانی مسائل۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور اس پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

    لنڈی کوتل میں فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام

    ہیکرز کی جانب سے مختلف براوزر ایکسٹینشنز پر سائبر حملے

    اسلام آباد میں رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح

  • سندھ کے تعلیمی بورڈز میں کرپشن پر اسپیشل آڈٹ کرانے کا حکم

    سندھ کے تعلیمی بورڈز میں کرپشن پر اسپیشل آڈٹ کرانے کا حکم

    پی اے سی نے سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں کرپشن اور دیگر معاملات پر اسپیشل آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سندھ بھر کے تمام ساتوں تعلیمی بورڈز میں مالی بے ضابطگیوں، مارکس کے طریقہ کار سمیت مالی اخراجات کے اسپیشل آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔پی اے سی نے ڈی جی آڈٹ کو سال 2022ء سے سال 2024ء تک تعلیمی بورڈز کا 3سال کا اسپیشل آڈٹ کرکے 4 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے جب کہ پی اے سی نے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو تعلیمی بورڈز کے اسپیشل آڈٹ کے لیے ٹی او آرز بنا کر ڈی جی آڈٹ کو ایک ہفتے میں فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوا، جس میں کمیٹی کے اراکین سعدیہ جاوید، خرم کریم سومرو سمیت سیکرٹری یونیورسٹیز و بورڈز عباس بلوچ، انٹر و میٹرک بورڈ کے چیئرمین شرف علی شاہ سمیت دیگر تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے شرکت کی۔اجلاس میں سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے سال 2016 سے سال 2017ء تک آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ پی اے سی چیئرمین نثار کھوڑو نے سندھ کے تعلیمی بورڈز میں مالی بے ضابطگیوں پر تشویش اور برہمی کا اظہار کیا اور تعلیمی بورڈز کی کارکردگی کو سوالیہ نشان قرار دے کر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کا معیار یہ بن چکا ہے کہ الزام لگ رہے ہیں کہ بورڈز میں پیسے دو اور مارکس لو اگر تعلیمی بورڈز میں پیسے لے کر اے پلس مارکس دیے جائیں گے تو بچے پھر انٹری ٹیسٹ میں فیل ہی ہوں گے۔

    چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے افسران سے مخاطب ہوکر کہا کہ سندھ حکومت نے انٹر تک تعلیم مفت کردی ہے، اس ضمن میں سندھ حکومت تعلیمی بورڈز کو امتحانی فیس کی مد میں سالانہ 2ارب روپے فراہم کر رہی ہے مگر تعلیمی بورڈز کے نتائج میں ہیرا پھیری کی وجہ سے تعلیم کا معیار سوالیہ نشان بن چکا ہی انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان نسل کے مستقبل کا مسئلہ ہے اس لیے ہم تعلیم پر کسی صورت مصلحت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈز کے مالی معاملات اور کارکردگی کی مانیٹرنگ ہونی چاہیے اور ہم نوجوان نسل کے مستقبل سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے۔ اگر کورکھ ہل کا اسپیشل آڈٹ ہو سکتا ہے تو پھر تعلیمی بورڈز کا بھی اسپیشل آڈٹ کیا جا سکتا ہے۔

    علی پور چٹھہ قتل کیس کا فیصلہ، مجرم کو 3 بار سزائے موت کا حکم

    مصر میں رہائشی عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک، 8 زخمی

  • کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونا مزید اضافہ

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونا مزید اضافہ

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔دو روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار315 روپے کا اضافہ ہوا۔ جبکہ آج فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار200 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی پھر بڑھ گئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    نئی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار802 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کا مجموعی قرضہ 88 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، ایک سال کے دوران ملک کے قرضوں کے حجم میں 6 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو جانے کا انکشاف، ہر پاکستانی 3 لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قرضوں کے حجم میں تشویش ناک اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات 6 ہزار 106 ارب روپے بڑھ کر ریکارڈ 88 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔ اسٹیٹ بینک نے دسمبر 2024 تک قرضوں اور واجبات کا ڈیٹا جاری کر دیا۔

    جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات کی مد میں 6 ہزار 106 ارب روپے بڑھ گئے، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر 2024)میں قرضوں اور واجبات میں 2 ہزار 555 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ مرکزی بینک کی دستاویز کے مطابق دسمبر 2024 تک پاکستان پر قرضے اور واجبات 88 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔ دسمبر 2024 تک ملک پر مقامی قرضہ 49 ہزار 883 ارب روپے تھا، جبکہ دسمبر 2024 تک غیرملکی قرضہ اور واجبات 36 ہزار 512 ارب روپے تھے۔

    سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 30 خارجی دہشتگرد ہلاک

    عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔سیف اللہ خالد

  • مصطفی عامر قتل کیس ، ملزم ارمغان عدالت میں بے ہوش، ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    مصطفی عامر قتل کیس ، ملزم ارمغان عدالت میں بے ہوش، ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان عدالت میں بے ہوش ہوگئے،عدالت نے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملزم ارمغان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی پر ارمغان کی حالت غیر ہوگئی، بےہوش ہوکر گرگیا ۔انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔پولیس اہلکاروں نے ملزم ارمغان کو اپنے کندھوں پر عدالت سے بکتر بند گاڑی میں منتقل کیا۔ملزم ارمغان بکتر گاڑی میں بھی الٹا لیٹ گیا۔دوسری جانب قبرکشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ قبرکشائی 21 فروری کو صبح 9 بجے کی جائے گی۔

    تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر سمیہ سید، ڈاکٹر سری چند اور ڈاکٹر کامران خان شامل ہیں، جو قبرکشائی کے بعد مزید قانونی کارروائی انجام دیں گے۔محکمہ صحت کے مطابق قبرکشائی کا عمل قانونی تقاضے پورے کرنے اور مصطفیٰ عامر کی موت سے متعلق مزید شواہد حاصل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے مقتول کی والدہ کی درخواست پر قبر کشائی کا حکم دیا تھا۔

    سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 30 خارجی دہشتگرد ہلاک

    بغیر پیشگی اجازت کے کے ایم سی کی سڑکوں کو نہ کاٹا جائے،میئرکراچی

  • بغیر پیشگی اجازت کے کے ایم سی کی سڑکوں کو نہ کاٹا جائے،میئرکراچی

    بغیر پیشگی اجازت کے کے ایم سی کی سڑکوں کو نہ کاٹا جائے،میئرکراچی

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بغیر پیشگی اجازت کے کے ایم سی کی سڑکوں کو نہ کاٹا جائے بصورت دیگر ایسے اداروں کے خلاف ایف آئی آر سمیت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

    باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار میئر کراچی نے سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کے ایک وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا، وفد کی قیادت ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر SSGC سعید رضوی کر رہے تھے، میونسپل کمشنر افضل زیدی، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اخلاق خان یوسف زئی اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے. میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کی 106 سڑکوں کی روڈ کٹنگ کی فیس کا حق صرف کے ایم سی رکھتی ہے، اگر کوئی ادارہ روڈ کٹنگ فیس کے ایم سی کے علاوہ یا کسی اور ادارے یا ٹائونز کے پاس جمع کراتا ہے تو وہ ازخود اس کا ذمہ دار ہے.

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے جن 106 سڑکوں کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے ان کی دیکھ بھال اور تعمیر و مرمت کے ایم سی کی ذمہ داری ہے، میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی ان سڑکوں کی دیکھ بھال اور تعمیر و مرمت پر اربوں روپے خرچ کرتی ہے اور بعض ادارے انتہائی سفاکی کے ساتھ ان سڑکوں کو کاٹ ڈالتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی ورنگی ٹائون اور پی ای سی ایچ ایس سمیت جن علاقوں میں بھی نئی لائنیں ڈالنا چاہتی ہے یا مرمت کی غرض سے سڑکوں کی کٹنگ چاہتی ہے اس کی باقاعدہ کے ایم سی سے تحریری طور پر اجازت لے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلا اجازت و ضرورت کسی بھی شخص یا ادارے کو سڑکوں کو کاٹنے کی اجازت نہیں دے سکتے، خدمات عامہ کے تمام ادارے اگر قواعد و ضوابط اور آپس میں روابط کے ساتھ کام کریں گے تو سب کی کارکردگی بہتر ہوگی.

    میئر کراچی نے واضح کیا کہ وہ عوام کو کسی بھی قسم کی سہولیات پہنچانے میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتے لیکن قوانین پر عملدرآمد انتہائی ضروری ہے تاکہ اداروں میں تصادم نہ ہو، انہوں نے کہا کہ خدمات عامہ کے تمام اداروں کا مقصد ہی عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے اس لئے کوئی بھی ادارہ بغیر کسی رکاوٹ کے عوام تک سہولیات پہنچائیں کے ایم سی ان کی مدد کے لئے تیار ہے۔

    عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔سیف اللہ خالد

  • وزیراعلیٰ پنجاب بہترین کام کر رہی ہیں، صوبائی حکومتوں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں،ناصر شاہ

    وزیراعلیٰ پنجاب بہترین کام کر رہی ہیں، صوبائی حکومتوں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں،ناصر شاہ

    کراچی: وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے اچھے کاموں کو سراہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سندھ اور پنجاب حکومتوں کے ترجمانوں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ دونوں حکومتیں اپنی قیادت کی رہنمائی میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے بہترین کام کر رہی ہیں صوبائی حکومتوں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے بلکہ ہر صوبہ عوامی ضروریات کے مطابق منصوبے شروع کرتا ہے صوبوں کے درمیان بے جا تنازعات پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیے تاکہ ملکی ماحول خراب نہ ہو، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بہترین کام کررہی ہیں، ہم انہیں عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے اچھے کاموں کو سراہتے ہیں۔

    ترقی کا تسلسل نہ ٹوٹتا تو ملک خطے اور دنیا میں کہیں آگے ہوتا،نواز شریف

    ناصر شاہ نے کہا کہ جب پنجاب کے وزرا اور ترجمان کچھ منصوبوں کو پاکستان میں پہلی بار متعارف کرانے کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں جبکہ وہ کئی برس سے سندھ حکومت کے تحت جاری ہیں تو ہمارے لیے اپنا مؤقف پیش کرنا ضروری ہو جاتا ہے اگر وزیراعلیٰ سندھ جامشورو-سیہون روڈ کی تکمیل چاہتے ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

    دن رات محنت کرکے عوام کی زندگیوں کو تبدیل کرکے رہیں گے، مریم نواز

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگر سندھ حکومت وفاق سے کسی منصوبے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتی ہے تو یہ صوبے کا آئینی حق ہے اور اس میں کوئی غلط بات نہیں پنجاب کےوفاقی منصوبوں پر سندھ حکومت نےکبھی اعتراض نہیں کیاسندھ حکومت چاہتی ہےکہ جیسے دوسر ے صوبوں کو وفاقی منصوبے دیئے جاتے ہیں، سندھ کو بھی اس کا جائز حق ملے جب کوئی صوبہ اپنا حق مانگتا ہے تو کسی دوسرے صو بے کو اس پر اعتراض نہیں کرنا چاہئے۔

    چیمپئنز ٹرافی :بھارتی میڈیا بھی محسن نقوی کی تعریفیں کرنے پر مجبور

  • ایونٹ میں بابراعظم سے بہت زیادہ توقعات ہیں،محمد رضوان

    ایونٹ میں بابراعظم سے بہت زیادہ توقعات ہیں،محمد رضوان

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پوری قوم کو اس ایونٹ کو انجوائےکرنا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ پوری قوم کی خوش قسمتی ہے کہ ایک طویل مدت کےبعد آئی سی سی کامیگا ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہےپاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کے کسی بھی بڑی ٹیم سے ہرگز کم نہیں پاکستان کر کٹ نے 10 سال مشکل حالات دیکھے مگر ٹیم نے اچھے نتائج فراہم کیے،کوشش کریں گے کہ اپنی غلطیوں پر قابو پائیں اور دوسری ٹیم کو فا ئدہ نہ ہونے دیں

    محمد رضوان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنا خوشی کی بات ہے،خوشی ہوتی ہے جب ٹیم کی مشترکہ کوشش سےمیچ کامیاب ہو ٹیم سے توقعات رکھنی چاہئیں ، ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں، جو کمی بیشی ہے وہ بھی دور ہو جائے گی ، حارث رؤف 80 فیصد فٹ ہے ، حارث رؤف نے بولنگ بھی کی،جم بھی کررہا ہے وہ فٹ ہوچکا ہے۔

    دو ریاستی حل پر مبنی امن کے لئے عرب وژن ضروری،تجزیہ شہزاد قریشی

    کپتان نے کہا کہ ٹیم کے 15کے 15 کھلاڑی کپتان ہیں ، میں صرف ٹاس یا پریس کانفرنس کےلیے آتا ہوں، ہم سینئر پلیئر ہیں ذمہ داری زیادہ بنتی ہے ، کوئی ایسی بات نہیں ہوئی کہ بابر اعظم اوپن نہیں کرے گا، ہمارے پاس اوپنرز کیلئے مختلف آپشنز موجود ہیں لیکن بابراعظم بطور اوپنر زیادہ بہتر کھلاڑی ہیں تاہم ضروری نہیں کہ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف وہی پاکستان کی جانب سے اوپن کریں۔

    ازبکستان میں پاکستانیوں پر ملازمت کے حصول پر عائد پابندی ختم ،اہم ہدایات جاری

    قومی کرکٹر نے کہا کہ ہماری کارکردگی میں تسلسل نہیں، کھلاڑی کے سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے، دراصل پاکستان کو مڈل آڈر میں بہتر کمبینیشن کی ضرورت ہے،ایونٹ میں بابراعظم سے بہت زیادہ توقعات ہیں،فیصلے کنڈیشنز دیکھ کر کیے جاتے ہیں، شاہین آفریدی اپنی عمر کے لحاظ سے بہت بہتر اور تجربے کار فاسٹ بولر ہیں،غیر ملکی کرکٹرز بھی ان سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں، یہ تاثر درست ہے کہ پاکستان ٹیم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، کسی وقت بھی کوئی بھی بڑا کارنامہ انجام دے سکتی ہے،امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی 2017 والی تاریخ دہرائے گی۔

    حماس رواں ہفتے 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گا

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ سہ قومی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف غلطیوں کی وجہ سے ناکام ہوئے،اپنی خامیوں کو دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں،ہمیں نیوزی لینڈ سے زیادہ اچھا کھیلنا ہوگا، ہر کھلاڑی پُرامید ہے اور خواہش رکھتا ہے کہ پاکستان کو ٹائٹل مل جائے، ہم اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کررہےہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا چلڈرن پارک میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم