Baaghi TV

Category: کراچی

  • مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں  قبر کشائی کی درخواست منظور

    مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں قبر کشائی کی درخواست منظور

    کراچی: مقامی عدالت نے مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں مقتول کی قبر کشائی کی درخواست منظور کرلی۔ کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے قبر کشائی کا حکم دیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے قبر کشائی کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم بھی دیا ہے۔

    عدالت کے حکم کے مطابق سیکرٹری صحت کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا کہا گیا ہے اور قبر کشائی مکمل کرنے کے بعد 7 دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    یہ فیصلہ اس وقت آیا جب پولیس اور تفتیشی افسران مصطفیٰ عامر کے قتل کی مکمل تفصیلات تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس مقدمے کے ملزمان کو سخت سزائیں دلائی جا سکیں۔

    دوسری جانب، سندھ ہائیکورٹ میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کی گئی۔ ہائیکورٹ نے ملزم کو کل صبح ساڑھے 9 بجے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ریمانڈ سے متعلق کیس کا تمام اصل ریکارڈ بھی طلب کیا۔اس دوران، قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ، منتظر مہدی نے منتظم جج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ایف آئی آرز ہونے کے باوجود بھی ریمانڈ نہیں دیا گیا، اور بغیر ریمانڈ کے کیس کی تحقیقات کس طرح آگے بڑھیں گی؟ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماں کا بیٹا قتل ہوگیا ہے اور ڈی ایس پی زخمی ہوا ہے، ہمیں انصاف کے لیے کارروائی کی اجازت دی جائے۔

  • سندھ نے ہمیشہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کو مسترد کیا ہے،شرجیل میمن

    سندھ نے ہمیشہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کو مسترد کیا ہے،شرجیل میمن

    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ، شرجیل انعام میمن نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا ہے کہ سیہون حادثے پر پنجاب حکومت نے سیاست کرنے کی کوشش کی،سندھ نے ہمیشہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کو مسترد کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: شرجیل میمن نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں گورنر کی جانب سے اعتراضات کے باوجود جو بلز واپس کیے گئے تھے، وہ سب جلد منظور کر لیے جائیں گےکابینہ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں عمر میں 5 سال کی رعا یت دی جائے گی، جس سے سندھ بھر کے نوجوانوں میں امید کی ایک نئی لہر پیدا ہوئی ہے۔

    وزیر اطلاعات سندھ نے سیہون روڈ پر انسانی جانوں کے ضیاع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے اس روڈ کے لیے 7 ارب روپے دیئے تھے لیکن اب تک اس پر کوئی کام نہیں ہوا انہوں نے الزام عائد کیا کہ ن لیگ کی نااہلی کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر حادثات پیش آ رہے ہیں وفاق میں سب سے زیادہ حکومت مسلم لیگ ن کی رہی ہے اور اگر روڈز مکمل نہیں ہوئے تو یہ ان کی وفاقی حکومت کی نااہلی ہے،سیہون حادثے پر پنجاب حکومت نے سیاست کرنے کی کوشش کی، پنجاب کی وزیر اطلاعات جب شعلہ بیانی کرتی ہیں تو یہ سمجھ لیں کہ جواب بھی آئے گا، ہم جھوٹی باتیں نہیں کریں گے، ہم صرف آپ کو سچ بتائیں گے
    ۔

    ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے،وزیر اعظم

    شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا سندھ میں حقیقی مینڈیٹ ہے اور عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کی حکومتی کارکردگی کو سراہا ہے آج خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات نے بھی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے خلاف بیان دیا پی ٹی آئی کی سیاست میں ملک کو نقصان پہنچانے کی کوششیں شامل ہیں اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کی طرف سے اس کا آغاز کیا گیا تھا۔

    سندھ دریا سے نہریں نکالنا نامنظور، 23 فروری کو سندھ،پنجاب بارڈر پر دھرنے کا اعلان

    شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد میں فیصلے کیے ہیں اور 9 مئی کا انتشار عمران خان کی سازش تھی، انہو ں نے خیبر پختونخوا کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا والے ہم پر تنقید کرنے سے پہلے خود اپنی کارکردگی دیکھیں وہاں ڈر اور خوف کا ماحول ہے، اور 5 بجے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نہیں نکلتے، پی ٹی آئی کی حکومت کی 15 سالہ کارکردگی کے باوجود خیبر پختونخوا کے لوگ ملازمتوں کے لیے سندھ آتے ہیں، اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہاں عوام کو ریلیف نہیں ملا، آپ کا وزیراعلیٰ عوام کی خدمت چھوڑ کر عمران خان کو نکالنے میں مصروف ہے۔

    رمضان سے قبل مہنگائی کا طوفان، چینی اور مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان پر، حکومتی دعوے ٹھس

    شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بلیک میلنگ کی سیاست نہیں کی اور نہ ہی ن لیگ کا ساتھ شوق میں دیا بلکہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کے حق میں غیرمشروط حمایت کی پی ٹی آئی نےکسی جماعت سےبات نہ کرنےکا بیان دیا تھا سندھ نے ہمیشہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کو مسترد کیا ہے۔

  • امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت،سرکاری افسران کو ملیں گی تعریفی اسناد

    امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت،سرکاری افسران کو ملیں گی تعریفی اسناد

    پاکستانی لڑکے سے محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی بہترین نگہداشت اور حسن سلوک پر کل 16 سرکاری افسران اور ملازمین کو امریکی قونصل جنرل کی جانب سے تعریفی اسناد دی جائیں گی۔ یہ خصوصی تقریب 18 فروری کی دوپہر امریکی قونصلیٹ میں منعقد ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق، امریکی خاتون کی کراچی آمد اور اس کی بہترین دیکھ بھال پر ایف آئی اے، پولیس، اور ائیرپورٹ میڈیکل اسٹاف کے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔ ان افسران میں ایف آئی اے کراچی کے ڈائریکٹر نعمان صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن بہاول دوستو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالجبار، اور امیگریشن آفیسرز غلام سرور اور عمر دراز شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ، پولیس کے افسران شبانہ جیلانی اور نوشین اختر، ایس ایچ او ائیرپورٹ کلیم موسیٰ، پروٹوکول آفیسر سید دانش، فرقان رحیم، صغیر احمد، ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے ڈائریکٹر احسان اللہ، اور ائیرپورٹ میڈیکل اسٹاف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول، جوائنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان، ڈپٹی ڈائریکٹر یحییٰ تنیو اور ڈاکٹر چنی لال کو بھی تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

    اس تقریب کا مقصد پاکستانی حکام کی جانب سے امریکی خاتون کے ساتھ کیے گئے اچھے سلوک اور ان کی نگہداشت کی قدردانی کرنا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن پاکستانی لڑکے سے محبت کے جذبے میں کراچی آئیں اور ان کی دیکھ بھال کی اہمیت اور اس کے دوران پیش آنے والے معاملات کو اجاگر کیا گیا۔

  • سندھ کی چینی کمپنی کو ای وی گاڑیوں کا  پلانٹ لگانے کی پیش کش

    سندھ کی چینی کمپنی کو ای وی گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کی پیش کش

    چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے کراچی میں ان کے آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں سندھ میں ای وی گاڑیوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے وفد کو سندھ میں ای وی مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی دعوت دی ملاقات میں سیکریٹری ٹراسپورٹ اسد ضامن اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو کی بھی شرکت کی۔چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر بعائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ضروری مراعات اور کاروبار دوست ماحول کی تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لحاظ سے پاکستان، خاص طور پر سندھ اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے،سندھ میں بندرگاہیں، بڑھتا ہوا روڈ نیٹ ورک، اور بڑے پیمانے پر افرادی قوت موجود ہے۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مستقبل الیکٹرک گاڑیوں کا ہے، اور سندھ اس تبدیلی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، ہم بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ یہاں ای وی مینوفیکچرنگ پلانٹس قائم کریں، مینوفیکچرنگ پلانٹس سے معیشت کو فروغ ملے گا ملازمت کے ہزاروں مواقع پیدا ہونگے۔

    ملاقات کے موقع پر چینی وفد نے سندھ کے ای وی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور صنعتی ترقی کے لیے حکومت سندھ کے عزم کی تعریف کی۔ملاقات میں قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں ممکنہ شراکت داری پر بھی گفتگو کی گئی۔

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن کا دیسی سٹائل توجہ کا مرکز

    نیوزی لینڈ نے وارم اپ میچ میں افغانستان کوہرادیا

    بہت ہوا عمران ریاض نےکافی بدنام کر لیا، اب جنگ ہوگی، شیر افضل مروت

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کا رہنما قتل

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن کا دیسی سٹائل توجہ کا مرکز

  • نیوزی لینڈ نے وارم اپ میچ میں افغانستان کوہرادیا

    نیوزی لینڈ نے وارم اپ میچ میں افغانستان کوہرادیا

    چیمپئنزٹرافی کے سلسلے میں ہونے والے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 2 وکٹوں سےہرادیا۔

    نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 48ویں اوورز میں حاصل کر لیا،ڈیون کانوے 66 اورمارک چیپمین نے47رنز کی اننگز کھیلی،گلین فلپس 46 اورڈیرل مچل نے 36 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے راشد خان اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بطور مینٹور افغانستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف وارم اپ میچ سے قبل افغان کرکٹرز کو مشورے بھی دیئے۔

    دوسری طرف شاہی قلعہ لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں سابق و موجودہ کرکٹرز ، آئی سی سی عہدیداروں ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اس ٹورنامنٹ کو دیکھ رہی ہے،پاکستان چیمپئنز ٹرافی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے،4ٹیمیں اب تک پاکستان پہنچ چکی ہیں۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آئندہ48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچیں گی،چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیڈیم بنائے ہیں،ہمارے ساتھ تعاون کرنے پر آئی سی سی کا شکرگزار ہوں،تمام سیکیورٹی ایجنسیوں، پنجاب اور سندھ حکومت کا بھی شکرگزار ہوں۔

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کا رہنما قتل

    بہت ہوا عمران ریاض نےکافی بدنام کر لیا، اب جنگ ہوگی، شیر افضل مروت

    مری میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

    چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب،لائٹ شو اور آتش بازی کا شاندارمظاہرہ

  • نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن کا دیسی سٹائل توجہ کا مرکز

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن کا دیسی سٹائل توجہ کا مرکز

    نیوزی لینڈ کے معروف کرکٹر کین ولیمسن کا دیسی سٹائل توجہ کا مرکز بن گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران کین ولیمسن نے دیسی اسٹائل اپنایا جس کی تصویر سامنے آنے کے بعد وہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ایک موقع پر ہوٹل میں موجود کین ولیمسن کو سرمئی ٹی شرٹ کے ساتھ سفید رنگ کی دھوتی اور چپل پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا۔کین ولیمسن کے لباس نے انٹرنیٹ صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے اور مداح اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔انٹرنیٹ پر کچھ صارفین کے مطابق کین ولیمسن نے جنوبی ایشیا کا روایتی لباس پہنا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے اسے محض ایک عام تولیہ قرار دیا ہے۔دیگر صارفین نے کین ولیمسن کے اس انتخاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مقامی ثقافت کو اپنانے کی کوشش کی ہے جو قابلِ تعریف ہے۔واضح رہے کہ کین ولیمسن ان دنوں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کا رہنما قتل

    بہت ہوا عمران ریاض نےکافی بدنام کر لیا، اب جنگ ہوگی، شیر افضل مروت

    کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،جدید آلات کی خریداری

    معروف کورین اداکارہ کی گھر سے لاش برآمد

  • متحدہ نے میتوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے،شرجیل میمن

    متحدہ نے میتوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ متحدہ نے ہمیشہ دوسروں کی میتوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے۔

    ایم کیوایم کے سینئررہنما ڈاکٹرفاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہاکہ فاروق ستار اور دیگر متحدہ لیڈران ذہن نشین کرلیں کہ الزامات سے ان کا قد اونچا نہیں ہونے والا۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام دہائیوں تک متحدہ کی تشدد سے بھرپور دھونس والی سیاست کے رحم و کرم پر تھے۔اب متحدہ کی دھونس نہیں چل پا رہی تو عوام کو بھڑکا کر حادثات کی بنیاد پر فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    سینئرصوبائی وزیر نے کہاکہ متحدہ رہنما فاروق ستار کی ہرزہ سرائی بے بنیاد، جھوٹ اور منافقت پر مبنی ہے۔فاروق ستار پیپلز پارٹی حکومت سندھ پر الزمات سے قبل اپنی سیاہ تاریخ پر نظر ڈالیں۔سندھ حکومت پر الزامات لگانے والے ماضی میں شہر کا امن اور ترقی تباہ و برباد کرنے میں ملوث رہے ہیں۔لسانی فسادات، تشدد، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ متحدہ کی وطیرہ تھا۔آفاق احمد کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

    شرجیل انعام میمن نے کہاکہ متحدہ مگر مچھ کے آنسو بہانا بند کرے، سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے، جبکہ ایم کیو ایم انتشار پھیلانے میں مصروف ہے۔پشتونوں اور اردو بولنے کے درمیان نفرت پھیلانے کی سازش ایم کیو ایم خود کرتی آئی ہے، عوام جانتے ہیں کہ اصل فسادی کون ہیں۔

    پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹس بھی چند گھنٹوں میں فروخت

    بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام

    کراچی سے ہنی مون کیلئے وادی نیلم جانے والا نوبیاہتا جوڑا چل بسا

    ملک کے کچھ علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان

    ملک کے کچھ علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان

  • کراچی سے ہنی مون کیلئے وادی نیلم جانے والا نوبیاہتا جوڑا چل بسا

    کراچی سے ہنی مون کیلئے وادی نیلم جانے والا نوبیاہتا جوڑا چل بسا

    کراکراچی سے ہنی مون منانے کے لیے وادی نیلم جانے والا جوڑا گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کے رہائشی 25 سالہ سید محمد طحہٰ علی اور ان کی 22 سالہ اہلیہ دعا زہرہ زاہد جمعے کو مظفرآباد سے تقریباً 145 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع کیل سیری گاؤں میں ایک ریسٹ ہاؤس پہنچے تھے۔ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ کمرے میں اپنا سامان چھوڑنے کے بعد وہ کیل کے بالائی علاقوں میں سیر و تفریح کے لیے گئے اور رات ساڑھے 10 بجے کے قریب واپس آئے۔انہوں نے بتایا کہ درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے باعث جوڑے نے گرم رہنے کے لیے گیس ہیٹر چلا نے کے بعد کمرے کے تمام کھڑکی دورازے بند کردیے تھے۔

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق ریسٹ ہاؤس کے عملے نے دم گھٹنے کے پچھلے واقعات کے بعد انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری حفاظتی ہدایات کے مطابق بدقسمت جوڑے کو مشورہ دیا تھا کہ وہ آدھے گھنٹے کے بعد سلنڈر کو باہر رکھ دیں، اگرچہ جوڑے نے ہدایت پر عمل کرنے کی حامی بھری تھی تاہم عملاً ایسا نہیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہفتے کی صبح تقریباً 10 بجے ریسٹ ہاؤس کے عملے نے تمام کمروں کے دروازوں پر دستک دی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا مہمانوں کو کسی بھی چیز کی ضرورت ہے یا نہیں، دیگر مہمانوں نے جواب دیا تاہم مذکورہ جوڑے کے کمرے سے کوئی جواب نہیں آیا، جس پر تشویش پیدا ہوئی۔

    خوفزدہ عملے نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو آگاہ کیا، جس کے اہلکاروں نے بار بار دستک دینے کے بعد مجبوراً دروازہ کھولا تو دونوں میاں بیوی مردہ حالت میں ملے۔ندیم احمد جنجوعہ کے مطابق خاتون بستر پر لیٹی ہوئی تھی جبکہ ایسا لگتا ہے کہ مرد دروازہ کھولنے کی کوشش میں فرش پر گر گیا تھا۔لاشوں کو شام کے وقت مظفر آباد منتقل کیا گیا اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

    ملک کے کچھ علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکانیونس خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو بطور مینٹور جوائن کرلیا

  • یونس خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو بطور مینٹور جوائن کرلیا

    یونس خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو بطور مینٹور جوائن کرلیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بطور مینٹور افغانستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے،انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف وارم اپ میچ سے قبل افغان کرکٹرز کو مشورے بھی دیئے۔

    افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نصیب خان نے یونس خان کی تقرری کے بارے میں کہا’’چونکہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے، اس لیے میزبان ملک سے ایک باصلاحیت اور تجربہ کار کھلاڑی کو مینٹور کے طور پر تفویض کرنا ضروری تھا،ہمارے پاس پہلے ہی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 اورٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں میزبان ممالک کے مینٹرز کے ساتھ موثر تجربہ تھا،حالات کو دیکھتے ہوئے، ہم نے یونس خان کو آئندہ میگا ایونٹ کے لیے اپنی قومی ٹیم کا مینٹور مقرر کیا ہے وہ ٹورنامنٹ کے اختتام تک ٹیم کے ساتھ رہیں گے‘‘۔

    واضح رہے یہ لگاتار تیسرا عالمی ٹورنامنٹ ہے جہاں افغان کرکٹ بورڈ نے میزبان ملک سے ٹیم کے لیے ایک مینٹور کا تقرر کیا ہے،اجے جدیجا کو بھارت میں 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے مینٹور کے طور پر اور ڈیوین براوو کو ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر رکھا گیا تھا۔چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ہے۔

  • 4 خواتین کو سعودیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، پنجاب پولیس کی سابق  ملازم ملوث نکلی

    4 خواتین کو سعودیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، پنجاب پولیس کی سابق ملازم ملوث نکلی

    کراچی سے 4 خواتین کو مبینہ طور پر جبری مشقت کے لیے سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافر وں کو گرفتارکرلیا۔

    باغی ٹی وی : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے امیگریشن سرکل کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی 4 خواتین کو کراچی ائیرپورٹ پر پروازوں سے آف لوڈ کر دیا گیا، ان خواتین میں شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثنا شہزادی عمرے کی مسافر تھیں، بظاہر متاثرہ خواتین عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جا رہی تھیں-

    متاثرہ خواتین اس سے قبل بھی سعودی عرب جا چکی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھجوایا جا رہا تھا، متاثرہ خواتین اس سے قبل بھی سعودی عرب جا چکی تھیں۔

    واٹر ایمرجنسی کی خلاف ورزی،واسا نے 2 شہریوں کا چالان کر دیا

    امیگریشن حکام کا کہنا ہے خواتین کو سعودی عرب بھجوانے میں آسیہ نامی خاتون ملوث ہے جو پنجاپ پولیس کی سابقہ ملازم ہے آسیہ نے ہی متاثرہ چاروں خواتین کے سفری اخراجات برداشت کیے جب کہ سعودی عرب میں قیام اور اخراجات کی سہولتکاری وسیم گجر نامی ایجنٹ کر رہا تھا، متاثرہ خواتین سے ایجنٹوں کے حوالے سے معلومات لی جا رہی ہیں۔

    کراچی میں حالات کسی وقت بھی ایٹم بم کی طرح پھٹ سکتے ہیں،فاروق ستار

    جبکہ ایف آئی اے کی ایک اور کارروائی میں ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان پہنچنے والے 2 مسافر گرفتار کر لیے گئےایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار مسافروں کی شناخت ایلس اور ریان کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان فلائٹ نمبر SV700 کے ذریعے کراچی پہنچے ، ملزمان کے پاس موجود ایمرجنسی پاسپورٹ جعلی پائے گئے، ملزمان کے پاسپورٹ پر لگی ایمرجنسی اسٹیمپ جعلی تھی، گرفتار ملزمان کی شہریت کو بھی مشکوک پایا گیا، گرفتار 2 ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

    مالاکنڈ یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کا بڑا اسکینڈل، گرفتارپروفیسر سے طالبات کی ویڈیوز اور تصاویر برآمد