Baaghi TV

Category: کراچی

  • معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی تین ماہ میں تین بار ڈکیتی کا شکار

    معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی تین ماہ میں تین بار ڈکیتی کا شکار

    کراچی: پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے شہر میں بڑھتے جرائم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ تین ماہ کے دوران تین مرتبہ ڈکیتی کا شکار ہو چکے ہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں دیپک پروانی نے بتایا کہ مختلف واقعات میں ان سے اسلحے کے زور پر گاڑی، موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال صرف ان تک محدود نہیں بلکہ ان کے عملے کے افراد بھی جرائم کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے ایک ملازم کے گھر میں رواں ماہ دو مرتبہ چوری ہوئی، جبکہ ایک اور ملازم کے بیٹے کو بھتہ نہ دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ دیپک پروانی کے مطابق کراچی میں جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں اور مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

    اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے شہر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔ متعدد صارفین نے کراچی کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے حکام سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 8900 روپے سستا ہو گیا ہے۔

    ملک میں فی تولہ سونا 8900 روپے کمی کے بعد 485,062 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 7630 روپے کمی کے بعد 415,862 روپے کا ہو گیاہے اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 381,220 روپے ہوگئی جبکہ عالمی بازار میں سونا 89 ڈالر کمی کے بعد 4627 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

    ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

    گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا فی تولہ سونا 800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے ہو گئی تھی۔

  • پی ایس ایل11 کوالیفائر میچ : کراچی میں ٹریفک پلان جاری

    پی ایس ایل11 کوالیفائر میچ : کراچی میں ٹریفک پلان جاری

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والے مقابلے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

    کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق سر شاہ سلیمان روڈ کے دونوں اطراف کے روڈ ٹریفک کے لیے کھلے رہیں گے جبکہ میچ دیکھنے آنے والے شائقین کے لیے مختلف مقامات پر پارکنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، کارساز سے آنے والے شائقین حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔

    ملینیئم سے آنے والے اسٹیڈیم روڈ ، پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ سے ہوتے ہوئے اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ پر اپنی گاڑی پارک کرسکیں گے،جبکہ نیو ٹاؤن کی جانب سے آنے والے شائقین اسٹیڈیم روڈ سے ہوتے ہوئے آغا خان اسپتال کے بعد بائیں جانب مڑ کر نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں گاڑی پارک کریں گے،اسی طرح سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد 10 نمبر سے حسن اسکوائر، پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم ، ملینیم مال سے نیو ٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لیے داخلہ ممنوع ہوگا۔

    کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی زحمت سے بچنے کے لیے ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں-

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں بھی شائقین کرکٹ اسٹیڈیم کو جانے کی اجازت دیدی ہے،تاہم وزیراعظم کی جانب سے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ شائقین میچز میں شرکت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں یا ایندھن کے کم سے کم استعمال کو یقینی بنائیں، تاکہ قومی کفایت شعاری مہم کے اہداف کو مدنظر رکھا جا سکے۔

  • ام رباب کی سندھ ہائیکورٹ میں اپیل، ملزمان کی بریت چیلنج کر دی

    ام رباب کی سندھ ہائیکورٹ میں اپیل، ملزمان کی بریت چیلنج کر دی

    دادو کے تین افراد کے قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مدعیہ ام رباب نے اپنے والد، چچا اور دادا کے قتل میں نامزد ملزمان کی بریت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔

    ام رباب نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی خصوصی اجازت سے کراچی میں اپیل جمع کرائی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دادو کی ماڈل کورٹ نے کیس کے اہم حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے ملزمان کو بری کیا، جو انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انہیں اپنی جان کو خطرات لاحق ہیں، اسی وجہ سے اپیل کی سماعت دادو کے بجائے کراچی میں کی جائے۔ ام رباب نے استدعا کی کہ عدالت ملزمان کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کیس کی دوبارہ سماعت کا حکم دے۔

    یاد رہے کہ دادو کی ماڈل کورٹ نے اس مقدمے میں اراکین سندھ اسمبلی سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو سمیت آٹھ ملزمان کو بری کر دیا تھا، جس کے بعد متاثرہ خاندان کی جانب سے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

  • 
کراچی میں وبا تیزی سے پھیلنے لگی

    
کراچی میں وبا تیزی سے پھیلنے لگی

    ‎کراچی میں خسرہ تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے اور ماہرین نے اسے وبائی شکل اختیار کرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ رواں سال کے دوران سندھ بھر میں خسرہ کے باعث اب تک 40 بچوں کی اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، جبکہ متاثرہ بچوں کی تعداد 1183 تک پہنچ گئی ہے، جو ایک تشویشناک صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔
    ‎طبی ماہرین کے مطابق اس بیماری کے پھیلاؤ کی ایک بڑی وجہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوانا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کئی والدین لاعلمی یا دیگر وجوہات کی بنا پر اپنے بچوں کی بروقت ویکسینیشن نہیں کروا رہے، جس کے باعث خسرہ جیسے متعدی مرض کو پھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔
    ‎ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ بیماری مزید شدت اختیار کر سکتی ہے اور مزید جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں تاکہ انہیں اس خطرناک بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے۔
    ‎محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ویکسینیشن مہم کو تیز کیا جا رہا ہے اور والدین کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اسپتالوں میں متاثرہ بچوں کے علاج کے لیے سہولیات بھی بڑھائی جا رہی ہیں۔
    ‎ڈاکٹروں کے مطابق خسرہ ایک انتہائی متعدی بیماری ہے جو خاص طور پر کم عمر بچوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس کی علامات میں تیز بخار، کھانسی، نزلہ اور جسم پر سرخ دانے شامل ہیں۔ بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کی صورت میں یہ بیماری جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

  • ‎پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر میں مستقل صدر لانے کا فیصلہ منظور

    ‎پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے آزاد کشمیر میں مستقل صدر تعینات کرنے کے فیصلے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق یہ اہم فیصلہ اعلیٰ سطحی مشاورت کے بعد کیا گیا، جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور پارٹی پوزیشن کو مدنظر رکھا گیا۔
    ‎ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے واضح طور پر طے کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے صدر کا عہدہ پارٹی اپنے پاس ہی رکھے گی اور اس کے لیے ایک مستقل اور باقاعدہ صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے جلد ہی صدارتی انتخاب کا اعلان متوقع ہے، جس کے بعد سیاسی سرگرمیاں مزید تیز ہونے کا امکان ہے۔
    ‎پارٹی کے اندر ہونے والی مشاورت میں مختلف ناموں پر غور کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایسا امیدوار سامنے لایا جائے جو نہ صرف پارٹی قیادت کا اعتماد حاصل کرے بلکہ آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام بھی یقینی بنا سکے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مشاورت کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور جلد حتمی نام سامنے آنے کی توقع ہے۔
    ‎دوسری جانب آزاد کشمیر کی سیاست میں بھی اس پیش رفت کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس فیصلے سے آنے والے دنوں میں سیاسی جوڑ توڑ اور انتخابی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ اطلاعات ہیں کہ صدارتی انتخاب آئندہ ایک ماہ کے اندر منعقد ہو سکتا ہے۔
    ‎یہ عہدہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال کے بعد خالی ہوا تھا، جن کا 31 جنوری کو انتقال ہوا۔ ان کے بعد سے یہ منصب عبوری طور پر اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی لطیف اکبر کے پاس ہے، جو قائم مقام صدر کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

  • پیپلز پارٹی  کے رہنما کے نوجوان صاحبزادے انتقال کر گئے

    پیپلز پارٹی کے رہنما کے نوجوان صاحبزادے انتقال کر گئے

    پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے میر اعجاز جھگرانی کے صاحبزادے زید حسین جکھرانی کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔

    مرحوم گزشتہ چند روز سے زیرِ علاج تھے اور ان کے انتقال کی خبر سے سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین آبائی شہر جیکب آباد میں کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بیٹے کا غم والدین کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہوتا ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

    مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے بھی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے-

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے ہو گئی اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 971 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 806 روپے ہو گئی جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالرز اضافے سے 4708 ڈالرز فی اونس ہو گیا گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2900 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

    دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 92 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 49 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 79 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 75 اعشاریہ 65 ڈالر پر ٹریڈ کر رہی ہے، جو قیمتوں میں اضافے کے رجحان کو ظاہر کرتی ہے۔

  • ایران امریکا مذاکرات کی خبر پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    ایران امریکا مذاکرات کی خبر پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    ‎امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے ایرانی وفد کی پاکستان آمد کی خبر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست بہتری پیدا کر دی ہے۔ منفی رجحان کے بعد مارکیٹ میں اچانک تیزی دیکھی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس نمایاں اضافے کے ساتھ بند ہوا۔
    ‎تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 ہزار 498 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار 672 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس سے قبل پہلے سیشن میں صورتحال مختلف تھی جہاں انڈیکس 2 ہزار 165 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 67 ہزار 7 پوائنٹس تک گر گیا تھا، تاہم سفارتی پیش رفت کی خبر سامنے آتے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور مارکیٹ مثبت زون میں آ گئی۔
    ‎ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی اور علاقائی سطح پر کشیدگی میں کمی کی امید سرمایہ کاروں کے لیے مثبت اشارہ ہوتی ہے، جس کے باعث مارکیٹ میں خریداری کا رجحان بڑھ جاتا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کو خطے میں استحکام کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
    ‎دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 107 ڈالر سے کم ہو کر 104 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی 2 ڈالر کمی دیکھی گئی اور یہ 95 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔
    ‎تجزیہ کاروں کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی اور سفارتی پیش رفت دونوں عوامل نے مارکیٹ کے اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔ سرمایہ کاروں کو توقع ہے کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو نہ صرف خطے میں امن کی فضا قائم ہوگی بلکہ معاشی سرگرمیوں میں بھی بہتری آئے گی۔

  • سانحہ گل پلازہ ،کمیشن رپورٹ مل گئی،ذمہ داروں کیخلاف کاروائی ہو گی،وزیراعلیٰ سندھ

    سانحہ گل پلازہ ،کمیشن رپورٹ مل گئی،ذمہ داروں کیخلاف کاروائی ہو گی،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازہ سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ موصول ہوگئی، جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کیخلاف کارروائی کریں گے، شاہراہ بھٹو کا اگلے ماہ افتتاح کریں گے، یونیورسٹی روڈ بھی جلد مکمل ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ گل پلازہ افسوسناک تھا، قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، لوگوں کی ساری زندگی کی کمائی ختم ہوگئی، لواحقین کیلئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا، 63 کیسز میں ادائیگی ہوچکی ہے، ہر دکاندار کو فوری 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا متاثرین کیلئے 7 ارب رکھے گئے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ متاثرین سانحہ گل پلازہ کا نقصان پورا کیا جائے گا، 200 متاثرین میں 511.7 ملین روپے تقسیم کیے گئے، کے سی سی آئی کے مطابق 1209 دکانیں تھیں، سانحہ گل پلازہ پر کسی کو ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے، گل پلازہ کی عمارت کو دوبارہ بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کابینہ میں پیش ہوئی، ایک کمیٹی بنائی ہے وہ رپورٹ پر سفارشات پیش کرے گی، رپورٹ میں جس کی غلطی ہوگی اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شاہراہ بھٹو کا اگلے مہینے افتتاح کریں گے، لوگ پوچھتے ہیں یونیورسٹی روڈ کب بنے گی؟، یونیورسٹی روڈ کو جلد مکمل کریں گے۔