Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی انٹر بورڈ میں غنڈہ عناصر سرگرم، طلبا سے رقم لیکر کام کرانے لگے،

    کراچی انٹر بورڈ میں غنڈہ عناصر سرگرم، طلبا سے رقم لیکر کام کرانے لگے،

    اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی دگرگوں اور سیکیورٹی مذاق بن گئی ہے، اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک مخصوص گروپ نے بورڈ کو یرغمال بنالیا ہے جو فیسوں کے علاوہ اضافی رقم کے عوض وہاں آنے والے طلبہ کے کام ملازمین سے زور زبردستی اور دھونس دھمکی کی بنیاد پر کراتا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اگر ملازمین کی جانب سے رقم کے عوض کرائے جانے والے ان کاموں میں کسی تعطل یا تاخیر کا مظاہرہ کیا جاتا ہے تو ملازمین کو باقاعدہ زردوکوب کیا جاتا ہے جبکہ بورڈ انتظامیہ اس ساری صورتحال پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔پیر کو بھی انٹر بورڈ کراچی میں ملازمین کو دھمکیاں دے کر کام کرانے کے دوران کام سے انکار پر انھیں زرد و کوب کرنے کے دو واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، پہلا واقعہ بورڈ کے اکانٹ سیکشن میں ویریفیکیشن کانٹر پر اس وقت پیش آیا جب شرجیل نامی جونیئر کلرک نے گزشتہ سال کی دستاویزات کی تصدیق کے لیے کچھ وقت مانگا تاہم وہاں موجود مخصوص مافیا کے افراد نے جونیئر کلرک پر چائے پھینک دی، اس کی میز الٹ دی اور میز پر موجود دستاویزات کو پھینک دیا،اس واقعے کی اطلاع اسسٹنٹ سیکریٹری فرحان افتخار کی جانب سے انٹر بورڈ کے قائم مقام سیکریٹری امیر حسین قادری کو دی گئی۔

    ایک علیحدہ واقعے میں خواتین کے لیے قائم فیسیلیٹیشن سینٹر پر جب اسکروٹنی فارم جمع ہورہے تھے تو اس موقع پر ایک شخص نے قطار توڑ کرزبردستی فارم جمع کرانے کوشش کی اور وہاں موجود احسن عالم نامی جونیئر کلرک کی جانب سے انکار پر اسے میز پر رکھا ہوا اسٹیپلر مار دیا جو اس کے چہرے پر لگا۔بتایا جارہا ہے کہ اس واقعے کی اطلاع بھی ناظم امتحانات کی جانب سے سیکریٹری بورڈ کی دی گئی، ان دونوں واقعات سے بورڈ میں خوف و یراس پھیل گیا، ملازمین میں سراسیمگی پائی جاتی ہے اور بورڈ کے ملازمین اور وہاں آنے والے طلبہ خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔

    بورڈ کے ایک ملازم کے مطابق اگر جائز کام فوری کرانا ہے تو اس گروہ کے افراد طلبہ سے فیس کے علاوہ 2 سے 5 ہزار روپے اضافی لیتے ہیں اور اگر کوئی غیر رسمی کام کروانا ہو تو اس کے لیے اضافی رقم کی کوئی حد نہیں۔ادھر سیکریٹری بورڈ امیر حسین قادری نے پیر کو پیش آنے والے ان دونوں واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اس واقعے کی ایف آئی آر درج کروارہے ہیں جبکہ معاملے پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے بھی بات کی ہے جس کے بعد انھوں نے پولیس موبائل بھجوائی تاہم مذکورہ افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

    سیکریٹری بورڈ نے کہا کہ ہم طلبہ اور ملازمین کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔ یاد رہے کہ ماضی میں انٹر بورڈ کی پبلک ڈیلنگ شہر کے دیگر علاقوں میں منتقل کرنے اور بورڈ کا سب آفس قائم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی تھی تاہم اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا جس کے بعد وہاں موجود بیرونی مافیا نے اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں۔

    تلہ گنگ دھرتی کا قابلِ فخر سپوت

    سینیٹ اجلاس: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ترمیمی بل 2025 منظور

    مراکش کشتی حادثے میں ایک اور پاکستانی کے زندہ بچ جانے کی تصدیق

  • کراچی: جناح ہسپتال کے گارڈز نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

    کراچی: جناح ہسپتال کے گارڈز نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

    کراچی: جناح ہسپتال کے گارڈز نے ایمانداری کی مثال قائم کردی-

    باغی ٹی وی: جناح اسپتال میں چند روز قبل گائنی وارڈ کے باہر ایک خاتون بے ہوشی کی حالت میں ملی تھی ، خاتون کے پاس سے 27 لاکھ روپے نقد، پانچ لاکھ کے بانڈز، ساڑھے تین تولے سونا تھا ،خاتون کے پاس مکان کے دستاویزات اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا تھا –

    اسپتال کے تین گارڈز نے فوری طور پر خاتون کو ریسکیو کیا اور طبی امداد کے لیے ڈاکٹرز تک پہنچایا، گارڈز نے یہ تمام اشیاء ایمانداری کے ساتھ اسپتال انتظامیہ کے حوالے کیں ،اقدام پر جناح اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، پروفیسر شاہد رسول نے گارڈز کو سراہا، گارڈز تنویراحمد ،سجاد بلوچ اوراختر عباس کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا-

    علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی سندھ، جاوید عالم اوڈھو نے گارڈز کی ایمانداری کو سراہا-

    مراکش کشتی حادثہ نہیں قتل عام تھا،بچ جانے والے پاکستانیوں کے ہولناک انکشافات

    ڈسکہ: انسانی اسمگلنگ کا شکار 18 سالہ ابوبکر مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق

    سیالکوٹ: معذور افراد کے لیے "ہمت کارڈ” کی تقسیم

  • صبا فیصل نے گھر میں  لڑائی  جھگڑے کی وجہ گھریلو ملازماؤں کو قرار دیدیا

    صبا فیصل نے گھر میں لڑائی جھگڑے کی وجہ گھریلو ملازماؤں کو قرار دیدیا

    کراچی: پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے گھر میں لڑائی اور جھگڑے کی وجہ گھریلو ملازماؤں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کی باتیں سن کر ہم انہیں بڑھاوا دے رہے ہوتے ہیں، گھروں کی تباہی کے ذمہ دار ہی یہ لوگ ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ صبا فیصل حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں جو فساد ہوتے ہیں ان کی سب سے بڑی وجہ گھر میں کام کرنے والی ملازمہ ہوتی ہے، ان سے بڑا فساد ہماری گھریلو زند گی میں کوئی نہیں ہے۔

    صبا فیصل نے اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کام والیاں یہ کرتی ہیں کہ کسی کی بات دوسرے کو کہہ دیتی ہیں اور دوسرا شخص یقین بھی کرلیتا ہے، یعنی ادھر کی بات ادھر کرتی ہیں جس کی وجہ سے لڑائیاں جنم لیتی ہیں، میں نے اپنے گھر میں اصول بنایا ہے کہ کام والی کسی سے بھی کوئی بات نہیں کرے گی اور دو ملازمائیں بیٹھ کر آپس میں بات چیت نہیں کریں گی-

    ایران نے گستاخی رسول ﷺ کرنے پر گلوکار کو موت کی سزا سنا دی

    اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی ملازمہ مجھ سے ہمدردی میں آکر کچھ کہتی بھی ہے یا دوسرے کی برائی کرتی ہے تو میں فوراً ڈانٹ پلا دیتی ہوں کہ خاموش ہوجاؤ بالکل اور اپنا کام کرو ،میرے لیے میرے سارے بچے اور بہوئیں برابر ہیں، خبردار اگر کسی کے بارے میں کوئی بھی با ت کی تو،ان لوگوں کی باتیں سن کر ہم انہیں بڑھاوا دے رہے ہوتے ہیں، گھروں کی تباہی کے ذمہ دار ہی یہ لوگ ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی :سنیل گواسکر نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

    واضح رہے کہ گزشتہ سالوں میں صبا فیصل کے اپنی بہو اور بیٹے سے اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی تصدیق ان کی بہو سمیت انہوں نے خود بھی کی تھی تاہم بعدازاں دونوں میں صلح ہوگئی تھی۔

  • کبریٰ خان نے فروری میں شادی کی تصدیق کردی

    کبریٰ خان نے فروری میں شادی کی تصدیق کردی

    کراچی: پاکستانی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے فروری میں اپنی شادی ہونے کی تصدیق کردی۔

    باغی ٹ وی : ایک نجی ٹی وی چینل کے ایوارڈ شو کے دوران، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، کبریٰ خان نے شادی کے بارے میں افواہوں پر بات کی، جب ان سے ان کے قریبی دوست گوہر رشید کی غیر موجودگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ کیوں نہیں آئے، لیکن انہیں تقریب میں موجود ہونا چاہیے تھا۔

    جب اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں؟جواب میں کبریٰ خان نے تصدیق کی اور کہا جی ہاں! میری فروری میں شادی ہورہی ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی :سنیل گواسکر نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

    کبریٰ خان اور گوہر رشید سے متعلق سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی عرصے سے خبریں زیرِ گردش ہیں کہ دونوں جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں تاہم اس حوالے سے دونوں میں سے کسی نے باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی،جن کی اب تصدیق ہو چکی ہے، رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا 22 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھے گا، اور ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوں گی۔

    بلوچستان ہائیکورٹ کے بھی 3نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

    واضح رہے کہ کچھ دن قبل گوہر رشید نے ایک مبہم ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں کئی معروف شوبز شخصیات تھیں جب کہ اداکار نے اس پوسٹ میں ‘میرے یار کی شادی’ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا۔

    پاسپورٹ کیلئے فاسٹ ٹریک کا دائرہ مزید26 شہروں تک بڑھا دیا گیا

  • شہر قائد میں کورونا پھیلنے کی خبریں غلط ہیں، وزیر صحت سندھ

    شہر قائد میں کورونا پھیلنے کی خبریں غلط ہیں، وزیر صحت سندھ

    کراچی: وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی خبریں غلط ہیں۔

    ایک بیان میں انہوں نے وضاحت کی کہ حالیہ دنوں میں 100 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے، جن میں سے صرف 7 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ یہ ٹیسٹ ان لوگوں کا کیا گیا تھا جنہیں موسمی فلو اور انفلوئنزا کی ہلکی علامات تھیں، اور احتیاطاً ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ جن افراد میں کورونا مثبت آیا، ان میں فلو کی بہت ہلکی علامات موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتِ حال میں مبتلا افراد کو ہلکی علامات کے باعث اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں تھی، اس لیے انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اب کورونا کو موسمی فلو کی طرح ٹریٹ کیا جا رہا ہے اور اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

    اس کے ساتھ ہی محکمۂ صحت سندھ نے کورونا اور انفلوئنزا ایچ ون این ون کیسز کے حوالے سے اسپتالوں میں ہنگامی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سردیوں کے موسم میں کورونا اور ایچ ون این ون کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر فوری اقدامات ضروری ہیں۔محکمۂ صحت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مشتبہ اور تصدیق شدہ کیسز کی بروقت رپورٹنگ کی جائے اور صحت کے مراکز میں پی پی ای (پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹ) اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ سرکاری اور نجی صحت کے مراکز میں انفیکشن کنٹرول کے اقدامات مزید مضبوط کیے جائیں۔

    محکمۂ صحت سندھ نے عوام میں کورونا اور انفلوئنزا کی علامات کے بارے میں آگاہی پھیلانے کی اہمیت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ماسک پہننا، ہاتھ دھونا اور سماجی فاصلے کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔ محکمہ نے عوام کو بروقت طبی امداد حاصل کرنے کی ترغیب دی اور ہدایت کی کہ ان کیسز کی ہفتہ وار رپورٹ جمع کروائی جائے تاکہ صورتحال پر نظر رکھی جا سکے۔

    اس وقت کراچی میں شہری بڑی تعداد میں نزلہ، کھانسی، بخار اور دیگر موسمی بیماریوں میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے کورونا اور انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبائی محکمۂ صحت نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ہدایات پر عمل کریں اور صحت کے حفاظتی تدابیر اختیار کریں تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے

    منی ٹریل ثابت کرنا مشکل کام ، قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے،عدالت

    طالبان کے اہم رہنما کی افغان خواتین ،لڑکیوں پر تعلیمی پابندیاں اٹھانے کی اپیل

  • صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر  دریافت

    صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

    صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے حاصل تیل وگیس ذخائرکی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کو ارسال کردیں، کمپنی کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا کہ حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ میں پہلی بار ملٹی فزیوکیمیکل اسٹیملیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کیا گیا-

    او جی ڈی سی ایل نے خط میں کہا کہ پساکھی آئل فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی سے خام تیل کی پیداوار یومیہ375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی، خام تیل کی پیداوار میں 145 یومیہ بیرل اضافہ ہوا رحیم یار خان میں ماری ایسٹ فیلڈ سے پہلی بارگیس کے ذخائر در یافت ہوئے، 2 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس 14.5 کلومیٹر پائپ لائن سے اینگرفرٹیلائزر کو منتقل کی جارہی ہے۔

    ٹرمپ کی حلف برداری،چین سے کون ہو گا شریک

    نواز شریف کا عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار

    سپریم کورٹ،انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیس، پی ٹی آئی وکیل کو تیاری کیلئے وقت مل گیا

  • پالپا کا پائلٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

    پالپا کا پائلٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹس کی تنظیم ’پالپا‘ نے پائلٹس کی تنخواہوں میں فوری اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

    پالپا کے جنرل سیکریٹری کیپٹن عمران ناریجو نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے تنخواہوں میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔کیپٹن عمران ناریجو نے اپنے مراسلے میں کہا کہ 2016 کے بعد سے پی آئی اے کے پائلٹس کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے، جبکہ دیگر ایئر لائنز میں پائلٹس کو بہتر تنخواہیں اور مراعات دی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے پائلٹس کی کم تنخواہوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں پائلٹس دیگر ایئر لائنز جوائن کر رہے ہیں، جو قومی ایئر لائن کے لیے نقصان دہ ہے۔پالپا کے جنرل سیکریٹری نے مزید کہا کہ ملک کی نجی ایئر لائنز اپنے پائلٹس کو بہتر تنخواہیں اور دیگر مراعات فراہم کر رہی ہیں، جبکہ اب یورپی ملکوں میں بھی پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی ہو چکی ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے فوری طور پر پائلٹس کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

    کیپٹن عمران ناریجو نے یہ بھی کہا کہ پائلٹس کی تنخواہوں کو مارکیٹ کے مطابق بڑھایا جائے اور موجودہ معاشی حالات، بڑھتے ہوئے ٹیکسز اور مہنگائی کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافے کو ناگزیر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پائلٹس کی تنخواہوں میں اضافہ ان کی کارکردگی اور پیشہ ورانہ امور پر مثبت اثرات مرتب کرے گا، جس سے قومی ایئر لائن کی کارکردگی میں بہتری آ سکتی ہے۔اس مطالبے کے ذریعے پالپا نے پی آئی اے انتظامیہ سے یہ درخواست کی ہے کہ فوری طور پر پائلٹس کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ ایئر لائن کے پائلٹس کو دیگر ایئر لائنز کی طرف جانے سے روکا جا سکے اور قومی ایئر لائن کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔

    بھارت مالیاتی فراڈ کا مرکز ، عالمی سطح پر بڑھتے دھوکہ دہی کے واقعات

    ایف ڈبلیو او کا خنجراب پاس کا تجارتی راستہ سال بھر کھلا رکھنے کا آپریشن

  • پی آئی اے کے 110ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے  استعفے دے دیے

    پی آئی اے کے 110ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے استعفے دے دیے

    پی آئی اے کے 110ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا، قومی ایئرلائن میں انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کے 110ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے ملازمت سے استعفے دینے کا انکشاف ہوا ہے، استعفے دینے والوں میں 45انجینئر اور 65ٹیکنیشنز شامل ہیں، ان تمام ملازمین کا تعلق پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ سے ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے اور دیگر ایئرلائنز میں ملازمت کے بہتر مواقع ملنے کی وجہ سے سے ملازمین ادارے کو چھوڑ کر جارہے ہیں۔110ملازمین کے استعفوں سے قومی ایئرلائن میں ائیرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی شدید قلت ہوگئی ہے اور طیاروں کی مینٹیننس اور مرمت کے کاموں پر پی آئی اے ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکشنینز پر کام کا دباؤ دگنا ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے فوری طور پر تنخواہوں میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ دریں اثناء پی آئی اے نے ائیرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے استعفوں کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایاکہ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی یہ تعداد گزشتہ دو سال کے دوران چھوڑ کر گئی ہے جس کی وجہ بیرون ملک ہوابازی کی صنعت میں تجربہ کار افراد کی مانگ میں ہونے والا اضافہ ہے۔ ترجمان کے مطابق مہنگائی کی مناسبت سے گزشتہ کئی سالوں سے تنخواہ میں اضافہ نہ ہونے کا انتظامیہ کو ادراک ہے اور تنخواہوں میں اضافے کیلئے انتظامیہ حکومت اور بورڈ سے منظوری کیلئے کوشاں ہے۔

    وزیراعظم کی مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفرا کی تعیناتی

    پنجاب پولیس کی کچے میں کارروائی، خطرناک ڈاکو ہلاک

    پی ٹی آئی کے دور ، پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں بوگس داخلوں کا انکشاف

    آئی پی ایل اتنی خاص کیوں ہے؟، مارک بچر کی انگلش بورڈ پر کڑی تنقید

    کرم میں آپریشن شروع، ایف سی قلعے سے فورسز کی شیلنگ

  • کام نہیں کررہے  کہنے والے تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں، مئیر کراچی

    کام نہیں کررہے کہنے والے تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں، مئیر کراچی

    میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جو لوگ کام نہیں کررہے ہیں وہ تعصب کی عینک کو اتار کر کراچی شہر کو دیکھیں.

    باغی ٹی وی کے مطابق میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے اتوار کے روزسڑک کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ 7 ارب روپے کی لاگت سے کے تھری کی لائن لیاری ندی میں ایلیویٹڈ ڈالی جارہی ہے تاکہ پانی چوری کرنے والوں کو پکڑا جاسکے، جی الانہ روڈ گزشتہ 15 سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا جسے جسے آج تعمیر کرکے شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور کراچی کے سابق میئر غلام علی الانہ کے نام سے اس سڑکو کو منسوب کیا گیا ہے،، پیپلز پارٹی کا ہر کارکن کراچی کی بہتری،تعمیر و ترقی کیلئے مصروف عمل ہے،12.4 ارب روپے کی لاگت سے حب کنال کراچی لا رہے ہیں، جس سے 4 کروڑ گیلن اضافی پانی کراچی کے عوام کو ملے گا، ،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عثمان غنی ہنگورو، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، چیئرمین یوسی10 لیاری محمد حنیف چھتانی ایڈووکیٹ، طاہر نذیر جیانی، عمران جوکھوئی، عبدالسمیع چھتانی، غلام علی الانہ کے خاندان کے افراد اور دیگر مقامی رہنماء بھی اس موقع پر میئر کراچی کے ہمراہ تھے.

    میئر کراچی نے کہا کہ فراہمی آب، سیوریج کے پمپنگ اسٹیشنز، پارک اور سڑکوں کی تعمیر کاکام کراچی میں ہورہاہے تو سب کو نظر آرہا ہے، یہ سڑک جس کا آج افتتاح کیا گیا ہے لیاری کو پورٹ اور شپ یارڈ کے ساتھ ملاتی ہے، اس سڑک کی تعمیر کے لیے لیاری کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے آج پیپلز پارٹی کی حکومت نے پورا کردیا ہے، یہ سڑک ڈیڑھ کلومیٹر طویل ہے اور اسے چار ماہ کی مدت میں مکمل کرلیا گیا ہے، اس سڑک کی تعمیر پر 70 ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں، سڑ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ 28200 فٹ پاتھ تعمیر کی گئی ہے، 900 رننگ فٹ برساتی پانی کی نکاسی کے پائپ ڈالے گئے ہیں، 4000 رننگ فٹ کرب اسٹون لگائے گئے ہیں، لین مارکنگ کے ساتھ ساتھ کیٹ آئیز بھی لگا کر سڑک کو مکمل کیا گیا ہے، میئر کراچی نے کہا کہ اولڈ کوئنز روڈ اور آئی آئی چنددیگر روڈ کی بحالی کا کام جاری ہے،جناح برج کی بحالی کا کام جاری ہے، ایکسپینشن جوائنٹس اور کارپیٹنگ کا کام جاری ہے، نیٹی جیٹی کے پل پر کام کیا جارہا ہے، لوگوں کے مسائل حل کررہے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ شہر کی دیواروں سے غیر مناسب نعرے، اشتہارات اور چاکنگ کو ختم کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، اب ہم شہر کی دیواروں کو خالی نہیں چھوڑیں گے تاکہ وہ افراد جو ان دیواروں کو مختلف نعروں اور اشتہاروں سے بھر دیتے ہیں ان کو ختم کیا جاسکے اور شہر کی دیواریں صاف ستھری نظر آئیں، انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی سڑک کاٹ رہی ہے اور ٹائونز انتظامیہ کٹوا رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ وہ نیک ہیں ہم چور ہیں، سنگم گراونڈ میں بھینسوں کے باڑے بنے ہوئے تھے اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،اس گرائونڈ سے ہر طرح کی تجاوزات ہٹائی جائیں گی اور شہر کے گرائونڈز شہر کے نوجوانوں کو کھیل کی سہولتیں مہیاکرتے ہیں، اس گرائونڈ میں جماعت اسلامی اور کے کے ایف کے فلاحی ادارے ہیں،خدمت خلق فائونڈیشن سے کہا ہے کہ کاغذات ہیں تو لے کر آئیں بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے ، اگر کاغذات نہیں ہیں تو کے ایم سی سے ریگولرائزکرائیں، میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے اس موقع پر موجود غلام علی الانہ کی خاندان کے افراد سے ملاقات بھی کی جنہوں نے سڑک کا نام غلام علی الانہ سے منسوب کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

  • سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، وزیر توانائی

    سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، وزیر توانائی

    صوبائی وزیر توانائی، ترقی و پلاننگ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کی جانب سے سندھ بیچ گیمز کی اختتامی تقریب ساحل سمندر نشان پاکستان پر منعقد کی گئی جس میں وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سندھ بیچ گیمز میں شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری نے بیچ گیمز میں 14 مڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی جنرل ٹرافی کراچی کے حوالے کی جبکہ حیدرآباد نے 4 مڈلز کے ساتھ دوسری اور سکھر نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے ٹرافی جیتی.وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے بیچ گیمز کی اختتامی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کھیلوں کو بہت سپورٹ کیا ہے، آج دور دراز علاقوں کے نوجوان یہاں پہنچے ہیں۔حکومت سندھ کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، سندھ کے نوجوانوں میں کھیلوں کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور باصلاحیت نوجوانوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں.

    سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کھیلوں کے فروغ کے لیے سندھ پریمیئر لیگ، سندھ جونیئر پریمیئر لیگ شروع کی جس میں بڑا ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس وقت بھی بیچ گیمز میں نوجوانوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو ہارے وہ مزید محنت کریں، صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کھیلوں کی سرگرمیاں کرانے پر وزیر کھیل سندھ کو مبارکباد پیش کی.دوسری جانب سندھ بیچ گیمز میں 6 ڈویژنوں سے 500 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جس میں 8 گیمز شامل تھی، تھرو بال، بیڈمنٹن، باکسنگ، ہینڈ بال، والی بال، تھرو بال اور دیگر گیمز میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں مڈلز تقسیم کئے گئی. تقریب میں پارلیمانی سیکریٹری کھیل صائمہ آغا، ضلع جنوبی کے اسپورٹس آفیسر فرید علی اور دیگر بھی موجود تھے۔

    سینئر وزیر پنجاب کو مریم اورنگزیب کو مزیدوزارتیں دے دی گئیں