Baaghi TV

Category: کراچی

  • امریکا  کی  پاکستان کو   سرمایہ کاری کانفرنس میں  شرکت کی دعوت

    امریکا کی پاکستان کو سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی دعوت

    کراچی: امریکا نے پاکستانی اداروں اور سرمایہ کاروں کو سلیکٹر یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے-

    باغی ٹی وی: پاکستانی اداروں کو امریکا میں سرمایہ کاری کے لیے سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت کراچی میں امریکی قونصلیٹ نے دی ہے یہ ایونٹ 11 سے 14 مئی تک نیشنل ہاربر، میری لینڈ میں منعقعد ہوگا، سلیکٹ یو ایس اے سمٹ میں ہر سال پانچ ہزار سے زائد افراد شریک ہوتے ہیں،ان میں امریکی ریاستوں اور وفاقی علاقوں سے تعلق رکھنے والے معاشی اداروں کے علاوہ 90 انٹرنیشنل مارکیس کے ڈھائی ہزار سے زائد سرمایہ کار بھی شامل ہوتے ہیں۔

    اس ایونٹ میں شریک ہونے پر پاکستانی سرمایہ امریکا کے انڈسٹری ایکسپرٹس سے مل سکیں گے، امریکی مارکیٹ کے بارے میں زیادہ جان سکیں گے اور کاروبار میں توسیع کے مواقع سے بہتر طور پر مستفید ہونے کے قابل ہوسکیں گے۔

    پیر کو اسلام آباد میں منعقدہ پانچویں پاکستان امریکا بزنس فورم سمٹ میں امریکی ناظم الامور ناٹالی بیکر نے کہا کہ ہم سلیکٹ یو ایس اے کے ذریعے پاکستان کو امریکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ یہ پروگرام امریکا میں بلا واسطہ سرمایہ کاری ممکن بناتا ہے۔

    ناٹالی بیکر کا کہنا تھا کہ سلیکٹ یو ایس اے سمٹ سرمایہ کاروں کے لیے یہ ایونٹ غیر معمولی موقع ہے اور مجھے امید ہے کہ پاکستانی سرمایہ کار اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے پاکستان کے لیے امریکا سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے پاکستان کی 16 فیصد برآمدات امریکا کے لیے ہوتی ہیں۔ پاکستان میں 80 امریکی ادارے کام کر رہے ہیں ان اداروں ایک لاکھ 20 ہزار افراد براہِ راست ملازم ہیں اور مزید 10 لاکھ افراد کو سپورٹ مل رہی ہے۔

    2021 سے اب تک یو ایس ایڈ پاکستان میں ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی بلا واسطہ سرمایہ کاری کرچکا ہے اور دو طرفہ تجارت میں 4 کرور 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

  • بیرون ملک سے کمرشل اشیاء لانے پر پابندی عائد

    بیرون ملک سے کمرشل اشیاء لانے پر پابندی عائد

    ایف بی آر نے بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء لانے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ایف بی آر نے بیگج اسکیم میں ترمیم کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے صرف ایک موبائل فون لانے کی اجازت ہوگی، اگر کسی مسافر کے پاس ایک سے زائد موبائل فون ہوں گے تو وہ ضبط کیے جائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، 1200 ڈالر سے زائد مالیت کی اشیاء کمرشل تجارت کے طور پر شمار کی جائیں گی، اور ان پر ڈیوٹی، ٹیکس اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ تاہم، اضافی اشیاء ان شرائط پر بھی کلیئر نہیں کی جائیں گی۔ایف بی آر کے مطابق، اس ترمیم سے متعلق تجاویز اور سفارشات سات دن کے اندر جمع کرائی جا سکتی ہیں، اور مقررہ میعاد کے بعد موصول ہونے والی تجاویز پر غور نہیں کیا جائے گا۔ کمرشل مقدار سے مراد ایسی اشیاء ہیں جو ذاتی استعمال یا گفٹ کے بجائے اضافی مالی فائدہ حاصل کرنے کے مقصد سے لائی جاتی ہیں۔
    ایف بی آر ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد کمرشل اسمگلنگ کو روکنا اور ملک کی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔

    کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا ملازم جاں بحق

    ڈی جی سیمنٹ، کروڑوں کی آمدنی، سڑک خستہ حالی کا شکار

    کراچی : عزیز آباد میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات

    ماہرین معیشت نے سول نافرمانی کو ملک سے غداری قرار دے دیا

  • کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا ملازم  جاں بحق

    کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا ملازم جاں بحق

    کراچی کے علاقے بہادرآباد میں د دھوراجی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا.

    باغی ٹی وی کے زرائع کے مطابق عینی شاہد نے بتایا کہ وارادت ڈکیتی مزاحمت پر پیش آئی،ملزمان کی تعداد چار سے زائد تھی، اس کا ساتھی دور کھڑا تھا۔ فائرنگ کے بعد قاتل دوڑتے ہوئے گیا ہے۔ زخمی کو ہسپتال شفٹ کیا گیا ،ہسپتال زرائع کے مطابق مضروب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا۔ جاں بحق شخص کی شناخت عدنان عباسی کے نام سے ہوئی ہے مقتول حساس ادرے کا اہلکار تھا، جس کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ملزمان موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے . موقعے سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہوا ہے۔ کچھ شواہد کے مطابق قاتل ۲۰ منٹ سے گھات لگائے انتظار کرتا رہا۔ اسی دوران نزدیک رواں سڑک سے موٹر سائکلوں کی آمد رفت جاری رہی ہے۔ جب مقتول گزرا تو اس نے اچانک حملہ کیا۔ مقتول کے اہل خانہ سے بھی بیان لئے جارہے ہیں۔ معاملے کی تفتیش مختلف پہلوؤں سے جاری ہے۔ پولیس کے مطابق معاملہ ڈکیتی مذمت پہ پیش آیا یا اس کا کوئی اور پہلو ہے، یہ طئہ کرنا قبل از وقت ہے۔حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    ڈی جی سیمنٹ، کروڑوں کی آمدنی، سڑک خستہ حالی کا شکار

    گوجرانوالہ: ڈی سی نوید احمد کا شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن

    گورنر ہائوس کراچی میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

  • سردی میں اضافہ، کراچی میں پارہ 10 ڈگری تک آ گیا

    سردی میں اضافہ، کراچی میں پارہ 10 ڈگری تک آ گیا

    ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سردی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں اور شہر کا درجہ حرارت 10 ڈگری تک آ گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے سردی کی لہر 14 دسمبر تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ادھر کم سے کم درجہ حرارت لاہور میں 8، اسلام آباد میں 3، پشاور میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کوئٹہ میں آج صبح کم سے کم درجہ? حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6، نوکنڈی میں صفر، گوادر میں 7، سبی میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔وادی زیارت میں بھی شدید سردی کا راج ہے، جہاں ٹنکیوں اور پائپوں میں پانی برف بن گیا۔زیارت میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا اور گیس غائب ہو گئی۔شدید سردی میں گیس نہ ہونے سے زیارت میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

  • کراچی : عزیز آباد  میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات

    کراچی : عزیز آباد میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات

    کراچی کے علاقےعزیز آباد اور اطراف میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی.

    باغی ٹی وی کے مطابق پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے عزیر آباد کے علاقے جناح گراؤنڈ ، رانا لیاقت علی خان چوک اور اطراف کی سڑکیں سیل کرکے سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران پولیس حکام نے 20 افراد کو حراست میں لے لیا ہے.ایم کیو ایم کے سابقہ مرکز نائن زیرو کے اردگرد رستے بند کر دیے گئے،ذرائع کے مطابق یادگار شہداء جانے والا راستہ بھی بند کر دیا گیا.ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن کی جانب سے یوم شہداء کے حوالے سے پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کیا گیاایم کیو ایم لندن کے گرفتار رہنماؤں میں نثار پنہور، آفتاب بقائی، الطاف مینگل شامل ہیں۔ایم کیو ایم لندن نےیوم شہداء کی مناسبت سے جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں یادگار شہدا پر حاضری اور یاسین آباد کے شہدا قبرستان میں تحریک کے شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کا اعلان کیا تھا۔ایم کیو ایم لندن نے اپنے اعلامیہ میں کہا تھا کہ یوم شہدا پر پاکستان کے مختلف شہروں سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔.اس سے قبل کراچی کے علاقے ضلع وسطی میں 2روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی،ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق شر پسند عناصر امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتے ہیں،شرپسندوں کی وجہ سے خاص طور پرضلع وسطی میں صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب ڈبل سواری اور 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی،کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی،ذرائع کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی،قانون کی خلاف ورزی پر ایس ایچ او کو کارروائی کا اختیار دے دیا گیا۔

    ماہرین معیشت نے سول نافرمانی کو ملک سے غداری قرار دے دیا

    گورنر ہائوس کراچی میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

    کراچی میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

  • ماہرین معیشت نے سول نافرمانی کو ملک سے غداری قرار دے دیا

    ماہرین معیشت نے سول نافرمانی کو ملک سے غداری قرار دے دیا

    ماہرین معیشت نے سول نافرمانی کو ملک سے غداری قرار دے دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹر احمد چنائے کا کہنا ہے کہ سول نافرمانی ملک سے غداری ہے، ملک بہتری کی جانب گامزن ہے۔آل کراچی سٹی تاجر اتحاد کے صدر حماد پونے والا نے کہا کہ پروپیگنڈا چلایا جایا رہا ہے، جان بوجھ کر ایسا کیا جا رہا ہے۔راول انسٹیٹیوٹ ہیلتھ سائنسز کے چیئرمین خاقان خواجہ نے کہا کہ سول نافرمانی ملک کے حق میں نہیں۔ماہر معیشت چوہدری اکمل نے کہا کہ کمپین نے انارکی جیسا محول پیدا کر دیا، ریمیٹنسز کم ہوں گی تو زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ پڑے گا۔آل پاکستان انجمنِ تاجران کے صدر جاوید ارسلا خان نے کہا کہ معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔ روات انڈسٹریل بورڈ کے چیئرمین چوہدری ندیم نے کہا کہ سول نافرمانی سے نقصان ہوگا۔ایف سی سی آئی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین زاہد حسین نے کہا کہ دھرنے کی سیاست غلط ہو گی، قوم اکھٹے ہو کر مذموم ایجنڈے کا بائیکاٹ کرے۔ آئرن اسٹیل ملز کے صدر آصف مارفانی نے کہا کہ معیشت کو بہتر کر سکتے ہیں۔

    گورنر ہائوس کراچی میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

    کراچی میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    وزیراعلی سندھ سے مشیر اطالوی وزارت دفاع کی وفد سمیت ملاقات

  • گورنر ہائوس کراچی میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

    گورنر ہائوس کراچی میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

    گورنر ہائوس کراچی میں سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے سندھ کلچرل فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز سمیت کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ ہاؤس کراچی کے سبزہ زار میں سندھ کلچر فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا، فیسٹیول میں سندھ کی پہچان اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔فیسٹیول میں ایران، روس، چین، جاپان، عمان، قطر، بحرین ، بنگلادیش، افغانستان سمیت دیگر ممالک کے قونصل جنرلز، سیاسی شخصیات سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سندھ دھرتی کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، سندھ دھرتی کی ثقافت کا پیغام محبت اور بھائی چارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے گورنر ہاؤس 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے، گورنر ہاؤس میں بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت اقلیتوں کے بھی تہوار منائے گئے ہیں۔

    کراچی میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    میئر کراچی کاہتھنی سونو کے اچانک انتقال پر تحقیقات کا حکم

    وزیراعلی سندھ سے مشیر اطالوی وزارت دفاع کی وفد سمیت ملاقات

  • کراچی میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    کراچی میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    کراچی شہر میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی .

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے ضلع وسطی میں 2روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی،ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق شر پسند عناصر امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتے ہیں،شرپسندوں کی وجہ سے خاص طور پرضلع وسطی میں صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب ڈبل سواری اور 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی،کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی،ذرائع کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی،قانون کی خلاف ورزی پر ایس ایچ او کو کارروائی کا اختیار دے دیا گیا۔

    میئر کراچی کاہتھنی سونو کے اچانک انتقال پر تحقیقات کا حکم

    وزیراعلی سندھ سے مشیر اطالوی وزارت دفاع کی وفد سمیت ملاقات

  • میئر کراچی کاہتھنی سونو کے اچانک انتقال پر تحقیقات کا حکم

    میئر کراچی کاہتھنی سونو کے اچانک انتقال پر تحقیقات کا حکم

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ہتھنی سونو کے اچانک انتقال پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق مرتضی وہاب نے کہا کہ یہ خبر انتہائی افسوس ناک ہے کہ ہتھنی سونو سفاری پارک میں مردہ حالت میں پائی گئی، انہوں نے کہا کہ ہتھنی کے انتقال کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور اگر افسران یا عملے کی غفلت پائی گئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہتھنی کا مکمل پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا اور موت کی وجہ معلوم کی جائے گی، انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ہتھنی کے انتقال کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ ہتھنی کی موت طبعی ہوئی ہے یا کسی حادثے کے سبب ایسا ہوا ہے، میئر کراچی نے سینئر ڈائریکٹر ریکریشن کو ہدایت کی کہ ہتھنی کو دی جانے والی خوراک سے متعلق بھی مکمل معلومات لی جائیں کہ انہیں متعلقہ عملے نے کیا خوراک فراہم کی تھی، میئر کراچی نے کہا کہ گزشتہ دنوں چڑیا گھر سے ہتھنی مدھو بالا کو سفاری پارک اس لیے منتقل کیا گیا تھا کہ وہ زیادہ بہتر جگہ اور فضا میں دوسری ہتنیوں کے ساتھ رہیں اور وہاں پر پہلے سے موجود دونوں ہتھنیوں کے ساتھ مدھو بالا کی تنہائی بھی دور ہوسکے، لیکن آج اس خبر نے مغموم کر دیا ہے کہ سفاری پارک میں موجود تین ہتھنیوں میں سے ایک ہتھنی سونو کا اچانک انتقال ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر اور سفاری پارک میں موجود جانوروں کی حفاظت اچھی خوراک اور ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اگر اس میں عملے یا افسران کوتاہی کریں گے تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی ضروری ہے، میئر کراچی نے کہا کہ انہوں نے ہتھنی کے انتقال کا سخت نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کے نتیجے میں جو صورتحال سامنے آئے گی انہیں عوام اور میڈیا کے سامنے لایا جائے گا.

    وزیراعلی سندھ سے مشیر اطالوی وزارت دفاع کی وفد سمیت ملاقات

    اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز پاکستان بھیجنے کا ریکارڈ توڑدیا

    ننکانہ:فاطمہ بانو نے ہمیشہ کام کو ایقان اور عبادت سمجھ کر سرانجام دیا.محمد اکرم پنوار

  • وزیراعلی سندھ سے مشیر اطالوی وزارت دفاع کی  وفد سمیت ملاقات

    وزیراعلی سندھ سے مشیر اطالوی وزارت دفاع کی وفد سمیت ملاقات

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے اطالوی وزارت دفاع کے سینئر مشیر فرانسسکو ماریا ٹالو کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد کی ملاقات میں تجارت، تعلیم ، کلچر اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں اطالوی سفیر ای مارلینا آرمیلن اور دیگر اہم سفارت کار بھی موجود تھے۔ملاقات اٹلی اور پاکستان خصوصا سندھ کے درمیان تعاون بڑھانے کی جانب اہم قدم ہے۔ اس موقع پر فریقین نے مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دے کر لوگوں کے لئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اطالوی مہمان وفد کے ساتھ بات چیت میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اطالوی ماہرین کو افرا اسٹرکچر کی بہتری کے لئے دعوت دینے، مقامی صنعتوں کی بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ترقی اور سندھی طلبہ کو اطالوی انسٹی ٹیوشنز میں تعلیم حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔ملاقات کے دوروان پرجوش گفتگو سے یہ بات سامنے آئی کہ تمام مقاصد کی تکمیل ممکن ہے۔ وزیراعلی اور اطالوی وفد نے تجارت، کلچر، تعلیم کے میدان میں تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سندھ اور اطالوی صنعتوں کے درمیان کپڑے، چمڑے اور زراعت میں تعاون سے معاشی ترقی کی نئی منڈیاں تلاش کی جا سکتی ہیں۔ سیکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور آفات سے نمٹنے کیلیے اٹلی کی جدید مہارتوں پر بھی بات کی گئی۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ سندھ کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو تربیت اور شہری علاقوں میں آفات سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں اضافے کے وسیع امکانات موجودہ ہیں۔ ملاقات میں سندھ کے انفراسٹرکچر قابل تجدید توانائی منصوبوں اور مواصلاتی نظام میں اطالوی سرمایہ کاری میں دلچسی کا اظہار کیا گیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں اطالوی مدد سے سندھ کی معیشت کو بڑا سہارا مل سکتا ہے۔وزیراعلی سندھ نے نشاندہی کی کہ سندھ کے قابل طلبہ اسکالر شپ لے کر اطالوی اداروں میں تعلیم حاصل کرسکتے ہیں اور فیشن ، ڈیزائن اور انجنیئرنگ کے ووکیشنل ٹریننگ پروگراموں میں شرکت کرسکتے ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے میں اٹلی کی ورلڈ کلاس مہارت سے سندھ کے تاریخی مقامات کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلی نے مشترکہ میلے اور ثقافتی پروگرام منعقد کرنے پر بھی بات کی تاکہ دونوں علاقوں کے زرخیز ثقافتی ورثے کو سمجھنے میں مدد مل سکے۔ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، اربن فلڈنگ کے خاتمے اور پائیدار زرراعت کے فروغ کیلیے اطالوی معاونت کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کا ایک خاص طور پر متاثر کن پہلو خصوصی بچوں اور پسماندہ طبقات کی مدد سے متعلق انسانی ہمدردی کے منصوبوں پر زور دینا تھا،۔ یہ ایک ایسا مقصد ہے جو وزیر اعلی مراد علی شاہ کے دل کے قریب ہے۔یہ ملاقات ٹھوس نتائج کی امید دلاتی ہے، جن میں مفاہمتی یادداشتیں اور مشترکہ منصوبے شامل ہو سکتے ہیں۔ سندھ اور اٹلی کے درمیان تعاون اس شراکت داری کو دونوں خطوں کے لیے ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل کر سکتا ہے۔

    شرپسندوں کے خلاف سخت کاروائی کے لئے اقدامات تیز کئے جائیں،وزیراعظم

    ٹرمپ کا امریکی شہریت کا پیدائشی حق ختم کرنے کا اعلان

    بشریٰ بی بی جیل سے روانہ،وارنٹ منسوخ،فردجرم عائد نہ ہو سکی