Baaghi TV

Category: کراچی

  • اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز پاکستان بھیجنے کا ریکارڈ توڑدیا

    اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز پاکستان بھیجنے کا ریکارڈ توڑدیا

    کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے صرف پانچ ماہ میں آئی ایم ایف ڈیل سےبھی زیادہ ڈالرز پاکستان بھیج ڈالے ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ن تفصیلات جاری کردیں-

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کی ورکرز ترسیلات 2.91 ارب ڈالر رہیں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ 72.92 کروڑ ڈالر وطن بھیجے،نومبر کے مہینے میں یو اے ای سے 61.94 کروڑ ڈالر اور برطانیہ سے 40.99 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کے 5 ماہ میں ورکرز ترسیلات کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے 5 ماہ میں پچھلے مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ رقم پاکستان بھیجی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں ورکرز ترسیلات 14.76 ارب ڈالر رہیں جو کہ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں 33 فیصد زیادہ ہیں رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں سعودی عرب سے 3.65 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئیں، جولا ئی سے نومبر تک یو اے ای سے 2.95 ارب ڈالر بھیجے گئے،5 ماہ میں برطانیہ سے 2.18 ارب ڈالر بھیجےگئے۔

  • کراچی، گھر میں سلنڈر دھماکا، 6 افراد زخمی

    کراچی، گھر میں سلنڈر دھماکا، 6 افراد زخمی

    کراچی کے گبول ٹاؤن، شفیق کالونی کے ایک گھر میں سلنڈر کے دھماکے سے 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ریسکیو ٹیم کے مطابق سلنڈر دھماکا عمارت کی پہلی منزل پر ہوا جس سے چھت کو بھی نقصان پہنچا۔ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ سلنڈر کے دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ عابد خان نے واقعہ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی لائنیں پرانی ہیں، لوگوں نے کنڈے سے گیس کنکشن لیا ہوا ہے، پرانی لائنوں سے گیس بھی لیک ہو رہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ تاروں میں آگ لگنے سے شارٹ سرکٹ ہوا اور پھر گیس لیکج سے زوردار دھماکا ہوا۔

    جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں ملین مارچ کا اعلان

    پی ٹی آئی بیرونی ایجنڈے پر چل رہی ہے، شرجیل میمن

    بھارت یسین ملک کو پھانسی گھاٹ چڑھانا چاہتا ہے، مشعال ملک

    ہمارے 200 کارکن لاپتہ ہیں،بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

  • جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں ملین مارچ کا اعلان

    جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں ملین مارچ کا اعلان

    جماعت اسلامی نے 29 دسمبر کو اسلام آباد میں ملین مارچ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شامی حکومت نے عوام کو دبا کر رکھا ہوا تھا جہاں بشارالاسد نے شامی عوام کے ساتھ ناانصافیاں کیں، اب تک شام کی عوام کو ان کا حق نہیں ملا، یہاں پاکستان میں بھی چند لوگ ملک کے وسائل پر قابض ہیں، سٹاک ایکسچینج میں بلندی جعلی ہے، سٹاک ایکسچینج کے حوالے سے ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے، بینکوں میں جمع پیسہ اب سٹاک مارکیٹ میں لگایا جا رہا ہے، سٹاک ایکسچینج کے بڑھنے کا تعلق سود کا ریٹ کم ہونے سے ہے، اس میں چند بڑے نام فیصلہ کرتے ہیں اسے کہاں لے کر جانا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس کا بڑا حصہ کراچی سے جاتا ہے، پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں حکمرانی کر رہی ہے، سسٹم کے تحت لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا، کراچی میں 11 دن سے پانی نہیں آرہا، جن کے مفادات جڑے ہیں وہ پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرتے ہیں، سندھ کی عوام میں پیپلز پارٹی کو کوئی سپورٹ نہیں کرتا، جو پیپلز پارٹی کو لائے ہیں وہی انہیں واپس لے جائیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملکی معیشت کا پورا انحصار عوام کو ریلیف دینے اور ٹیکسز کم کرنے میں ہے، فارم 45 والی حکومت میں بھی 7 فیصد ارب پتی ہوتے ہیں، وہ نہیں سمجھتے کہ عوام کے مسائل کیا ہیں، پاکستان کی معیشت بیانات سے نہیں اقدامات سے ٹھیک ہوگی، آئین نے ہر ادارے کا ایک ضابطہ طے کیا ہے، سب کی ذمہ داری ہے کہ اس کی پیروی کریں، یہ سمجھنا کہ سب ہم کریں گے اور باقیوں کو نہیں آتا تو یہ غلط ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے قومی ایئرلائن کا بیڑا غرق کردیا، نجکاری کے نام پر لوٹ سیل لگائی ہوئی ہے، سب کو حساب دینا پڑے گا کس نے تباہ کیا؟ یہ پورا کا پورا دھندھا ختم ہو جائے گا، پاکستان میں جو نجکاری ہے وہ سرکاری ہے، کے الیکٹرک کی نجکاری کو 19 سال ہوگئے، لائن لاسز سب سے زیادہ کے الیکٹرک کے ہیں، غلط وقت پر غلط معاہدے ہوئے، ملک میں بجلی کے ریٹ کم نہیں ہو رہے، آئی پی پیز سے بات ہو رہی ہے اس کا اثر بجلی کے بلوں میں آنا چاہیے، انرجی بحران بہتر ہوگا تو ایکسپورٹ بہتر ہوں گی۔

    پی ٹی آئی بیرونی ایجنڈے پر چل رہی ہے، شرجیل میمن

    بھارت یسین ملک کو پھانسی گھاٹ چڑھانا چاہتا ہے، مشعال ملک

    مری میں برف باری،سیاحوں کے لئے ہدایات جاری

    عمران خان،معیشت و استحکام کیلئے خطرہ

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ایک نیا تاریخی سنگ میل عبور کیا گیا ہے، جب 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار کی سطح تک پہنچ گیا۔ یہ کامیابی مارکیٹ میں ہونے والی تیزی اور سرمایہ کاروں کی اعتماد کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔

    پیر کو کاروبار کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 678 پوائنٹس کی کمی آئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس 109375 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ تاہم، کاروبار کے دوران مارکیٹ میں بہتری آئی اور انڈیکس میں تیزی دیکھنے کو ملی۔کاروبار کے دوران انڈیکس میں اضافہ ہوا، اور کچھ ہی دیر بعد انڈیکس 109868 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ نے ایک اور نیا ریکارڈ بنایا اور انڈیکس میں مزید اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 1044 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 10 ہزار 98 تک جا پہنچا۔ یہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل ثابت ہوا۔

    سال 2024 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے، اور اب تک 100 انڈیکس میں 70 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اس زبردست اضافہ نے سرمایہ کاروں اور مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کو حیران کن طور پر متاثر کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ترقی ملک کی معیشت میں بہتری اور کاروباری ماحول کی استحکام کی علامت ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی اس شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے امید کی جا رہی ہے کہ ملک کی معیشت میں مزید بہتری آئے گی، اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج آنے والے دنوں میں مزید ترقی کرے گا۔ سرمایہ کاروں کے لیے یہ ایک خوش آئند پیش رفت ہے، کیونکہ یہ انہیں مثبت سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتی ہے۔اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری ترقی کا اثر ملکی معاشی استحکام، حکومت کی پالیسیوں اور بیرونی سرمایہ کاری پر بھی پڑے گا۔ امید کی جا رہی ہے کہ 2024 کے باقی حصے میں مارکیٹ اسی رفتار سے ترقی کرے گی۔

  • بلدیہ فیکٹری کیس ، مفرور ملزم حماد صدیقی کی عدم گرفتاری پر عدالت کا اظہار برہمی

    بلدیہ فیکٹری کیس ، مفرور ملزم حماد صدیقی کی عدم گرفتاری پر عدالت کا اظہار برہمی

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مفرور ملزم حماد صدیقی کی گرفتاری میں ناکامی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے اس بات کا بھی جائزہ لیا کہ کس طرح بیرون ملک فرار ملزمان کی حوالگی میں تاخیر ہو رہی ہے۔

    سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں ڈپٹی پروٹوکول افسر اور سرکاری پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس آغا نے مفرور ملزم حماد صدیقی کی گرفتاری کی بابت سخت سوالات اٹھائے اور کہا کہ ملزم کو گرفتار کرکے وطن واپس کیوں نہیں لایا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملزم پر سنگین الزامات ہیں، اس کے باوجود اس کی گرفتاری میں رکاوٹیں کیوں ڈالی جا رہی ہیں اور یہ بھی پوچھا کہ "ایسے شخص کی پشت پناہی کون کر رہا ہے؟”عدالت نے اس موقع پر حکومت کی کارکردگی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ "حماد صدیقی کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا گیا تھا، اب تک اس بارے میں کیا اقدامات کیے گئے؟” اس کے ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی کہا کہ "یہ وزارت داخلہ کی نااہلی ہے کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے واپس نہیں لایا جا رہا۔”

    اس کے علاوہ، عدالت نے اسٹیٹ لائف افسر امجد شاہ کے قتل میں ملوث ملزم تقی شاہ کی گرفتاری نہ ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مفرور ملزم خرم نثار کو وطن واپس نہ لانے پر سوال اٹھائے۔عدالت نے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے رپورٹ طلب کی اور مفرور ملزمان حماد صدیقی، تقی حیدر اور خرم نثار کی گرفتاری کی بابت تفصیل پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھی 17 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے تاکہ ان کیسز کی مزید سماعت کی جا سکے۔

    یاد رہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری 2012 میں پیش آیا تھا جس میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے، اور حماد صدیقی اس سانحہ میں اہم ملزم ہے، جس کی گرفتاری کو کئی سالوں سے التوا کا شکار ہے۔

  • کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

    کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلنگ گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں امیر بخش، مبشر قادر، عبد الروف، محمد اشفاق اور باسط علی شامل ہیں، ملزمان سے اسلحے کے بھاری کھیپ برآمد ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان 2018 سے اسلحہ اسمگلنگ کا کام کر رہے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرتے تھے، وہ درہ آدم خیل سے اسلحہ فروخت کرتے تھے، انہوں نے 2 کروڑ روپے سے زائد غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔گزشتہ روز شکارپور میں پولیس کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران پولیس نے دو مغویوں کو بازیاب کروایا تھا۔پولیس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 روز قبل اغوا کئے گئے 2 مغوی بھائیوں کوبازیاب کروا لیا گیا، ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔اس سے قبل گزشتہ ماہ شکارپور میں کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں آپریشن کے دوران دو مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ بازیاب دونوں افراد شفیق انجم جٹ اور اظہر اعوان کا تعلق سرگودھا سے ہے، شفیق انجم جٹ کو سستی گاڑی کا جھانسہ دے کر اغوا کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق اظہر اعوان کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا تھا۔

    شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی کو قتل کردیا

    دمشق میں مشتعل ہجوم کا ایرانی سفارتخانے پر حملہ

    شہباز نواز ملاقات،ملکی سلامتی اور ترقی پر اتفاق

  • گورنر سندھ سے اٹلی کی سفیراور وزارت دفاع کے مشیرکی ملاقات

    گورنر سندھ سے اٹلی کی سفیراور وزارت دفاع کے مشیرکی ملاقات

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن اور وزارت دفاع کے سینئر مشیر فرانسسکو میریو ٹیلونے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔

    باغٰی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر اٹلی کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل ڈینیلو گوئیر ڈانیلا اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن اگیسٹو پالمیری بھی موجود تھے۔جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ، وفود کے تبادلوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاک اٹلی دو طرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، اٹلی کے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ صوبہ میں بھی سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔اٹلی کی وزارت دفاع کے سینئر مشیر نے کہا کہ اٹلی کے سرمایہ کار صوبہ کے مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔اٹلی کی سفیر اور وزارت دفاع کے سینئر مشیر نے وفد کے ہمراہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے تاریخی کمرہ کا دورہ بھی کیا،اٹلی کی سفیر نے کہا کہ گورنر انیشیٹیوز کے تحت جاری راشن ڈرائیو اور آئی ٹی کورسز قابل تحسین اقدامات ہیں۔اٹلی کی سفیر اور اٹلی وزارت دفاع کے سینئر مشیر نے گورنر ہائوس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا،دونوں ممالک کے قومی ترانوں پر دونوں ممالک کے پرچموں کی الگ الگ پرچم کشائی بھی کی گئی، اٹلی کی سفیر نے گورنر ہائوس میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کئے ، قبل ازیں اٹلی کی سفیراور اٹالین وزارت دفاع کے سینئر مشیر کو گورنر ہائوس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

  • بلاول بھٹو کی سربراہی میں پی پی  کمیٹی کا ورچوئل اجلاس

    بلاول بھٹو کی سربراہی میں پی پی کمیٹی کا ورچوئل اجلاس

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارٹی کی کمیٹی برائے قومی ایشوز کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم ملکی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغٰی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے مختلف قومی امور پر بات چیت کی اور حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے۔اجلاس میں پی پی پی کمیٹی برائے قومی ایشوز کے ارکان شامل تھے، جن میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، مخدوم احمد محمود، نوید قمر، سید مراد علی شاہ، سردار سلیم حیدر، فیصل کریم کنڈی، میر سرفراز بگٹی اور علی حیدر گیلانی نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کل حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گی، جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان ملک کے اہم مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔پی پی پی کی کمیٹی برائے قومی ایشوز کے اجلاس میں ملکی سیاسی، اقتصادی اور سماجی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور تمام ارکان نے ان مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔واضح رہے کہ یہ اجلاس پی پی پی کی طرف سے قومی سطح پر اہم فیصلوں میں مشاورت کی ایک کڑی ہے، جو پارٹی کے سیاسی ایجنڈے کے مطابق کی گئی۔

    مریم نواز چین پہنچ گئیں، پرتپاک استقبال

  • تحریک انصاف اگر اپنا قبلہ درست کرے تو بہتر ہوگا،فیصل واوڈا

    تحریک انصاف اگر اپنا قبلہ درست کرے تو بہتر ہوگا،فیصل واوڈا

    کراچی: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی کی جان کو خطرہ ہے، بیگم اور ان کے حواریوں سے عمران خان کی جان بچانی ہے، آج کہیں سب سے زیادہ مخلص کوئی عمران خان کے ساتھ ہے وہ ان کی بہنیں ہیں۔

    باغی ٹی وی : سینیٹر فیصل واوڈا ایم کیو ایم کے مرکزی آفس بہادرآباد، کراچی پہنچے جہاں انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی،ملاقات کے بعد مصطفیٰ کمال کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے پاس جانے کا قومی مقصد ہے، مصطفی کمال اور میری یکساں فطرت ہے، پیار سے بھی کام کرانا جانتے ہیں اور ہاتھ مروڑ کر بھی، ہمیں سب کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا، روز لاشیں گرانا دھرنے اور ناانصافی اب پاکستان برداشت نہیں کرسکتا، تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا ہوگا اس کا احترام کرنا ہوگا-

    انہوں نے کہا کہ سب کو تمام سیاسی جماعتوں کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہو گا، بانی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو بھی تسلیم کرنا پڑے گا، وزیر اعلی کے پی کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی، ایم کیو ایم کی قیادت فضل الرحمان سے ملاقات کرے گی، مولانا کے بل کے حوالے سے ہم مل کر کوئی راستہ نکالیں گے، میں وہ نہیں جو اندر خانے اسٹیبلشمنٹ کے پیر پڑے اور باہر آکر برا بھلا کہے تحریک انصاف میں بھی بہت اچھے لوگ ہیں، تحریک انصاف اگر اپنا قبلہ درست کرے تو بہتر ہوگا-

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور ان کے حواری مولا جٹ کی سیاست کر رہے ہیں ،وزیراعلیٰ علی امین کی مولا جٹ کی سیاست زیادہ دن نہیں چلے گی پی ٹی آئی کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ نے کوئی رابطہ نہیں کیا،بانی پی ٹی آئی کی جان پر سیاست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کیساتھ اگر کوئی مخلص ہے تو وہ ان کی بہنیں ہیں۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو سول نافرمانی کی کال دی ہے،فیض حمید کے کیس کی کارروائی پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہے، 14 تاریخ فیض حمید کی پروسیڈنگ پر پریشر ڈالنے کے لیے مقرر کی لیکن یہ پروسیڈنگ اس سے پہلے شروع ہو جائے گی، اسٹیبلشمنٹ کوئی سودا نہیں کررہی، حکومت کے پاس جاؤں گا کہ وہ فیملی کارپوریشن کی طرح حکومت نہ چلائے-

    اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ میں صحیح اور دوسرا غلط ہے ، ملک میں اس وقت عدم استحکام ہے،فیصل واڈا ون مین آرمی ہیں ہر طرف چھائے ہوئے ہیں، پاکستان کو جوڑنے اور سیاسی قوتوں کو ایک جگہ لانے کا کام بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت سے نہیں ہوا، یہ کام اکیلے فیصل واوڈا کررہے ہیں، ان کی پوری تائید اور سپورٹ کرتے ہیں، ان کے لیے جو کردار ادا کرسکیں گے کریں گے۔

  • عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین  گرفتار

    عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کر کے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے کے مطابق خواتین گداگری کی غرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش کررہی تھیں کہ حکام نے انہیں موقع پر پکڑلیا،مسافر خواتین کی شناخت عروج فاطمہ ، مریم نذیر اور جمیلہ بی بی کے نام سے ہوئی۔

    ایف آئی اے نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ خواتین کو امیگریشن کلئیرنس کے دوران مشکوک پایا گیا، گرفتار خواتین کے پاس واپسی کی ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ موجود نہ تھی، گرفتار خواتین کے پاس عمرہ کی ادائیگی کے لیے درکار ضروری رقم بھی ناکافی تھی،انہی خواتین کو اس سے قبل لاہور ایئرپورٹ سے بھی آف لوڈ کیا گیا تھا، ملزم خواتین کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔