Baaghi TV

Category: کراچی

  • عمران خان نہیں ہوتے تو میں کرکٹر ہی نہیں بنتا، شاہد آفریدی

    عمران خان نہیں ہوتے تو میں کرکٹر ہی نہیں بنتا، شاہد آفریدی

    کراچی: شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شاہین کو کپتان بنانے کے حق میں نہیں تھا، بابر کے بعد بہترین چوائس رضوان ہی تھے، جب شاہین کو بنا دیا گیا تھا تو ایک سیریز کے بعد ہٹانا غلط تھا-

    باغی ٹی وی : کراچی میں عالمی اردو کانفرنس کے سیشن سے خطاب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمر صرف ایک ہندسہ ہے، یہ نہ سوچیں کہ بس اب عمر ہوگئی ہے، ہم لوگ جب کے پی سے کراچی آئے تو بہت اچھا ماحول ملا، کراچی کی ترقی میں اردو بولنے والوں کا بڑا اہم کردار رہا ہے، خوابوں کی تعبیر کے لیے خود پر اور اللہ پر بھروسہ ہونا اہم ہے، جب مشتاق احمد انجرڈ ہوئے تو مجھے موقع ملا تھا، وسیم اکرم اور وقار یونس کو نیٹ پر میری بیٹنگ پسند آئی، میری ہمیشہ خواہش تھی کہ کرکٹ کھیلوں یا آرمی میں جاؤں، عمران خان کو دیکھ کر ہی کرکٹ شروع کی، عمران خان نہیں ہوتے تو میں کرکٹر ہی نہیں بنتا، پہلے فاسٹ بولنگ کی تو پتہ چلا بٹہ کرتا ہوں پھر اسپن بولنگ شروع کی۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ چیئرمین کے ساتھ سب کچھ ہی بدل جاتا ہےسوشل میڈیا پر آج کل جس کا جو دل چاہے کہہ دیتا، آپ تنقید کریں لیکن الفاظ کا چناؤ بہتر کریں، آپ ڈاکٹر انجینئر بن جائیں گے لیکن تربیت بھی ساتھ اہم ہے، بزرگوں سے کہوں گا کہ بچوں کو ٹک ٹاک کی دنیا سے باہر لاکر اصلی دنیا میں لائیں ،شاہین کے بارے میں ہر کسی نے تعریف کی تھی، بیٹی کے رشتے کے وقت انکوائری تو ضرور ہوتی ہے، ابھی خود کو نانا نہیں مانتا جب پانچویں بیٹی کی شادی ہوگی تو پھر نانا مانوں گا۔

    شاہد آفریدی نےکہا کہ جب کوچز فرعون ٹائپ ہوں تو بہت مشکل ہوتا ہے، پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن وہ ضائع بھی تیزی سے ہوتا ہے، کراچی میں سیمنٹ وکٹ کی کرکٹ ختم نہیں ہونی چاہیے تھی، اس سے بیٹسمین نکلا کرتے تھے، بالی وڈ اداکارہ سونالی باندرے کے سوال پر شاہد آفریدی نے مسکرا کرکہا کہ اس کو ڈیلیٹ کر دیں بال چبانے اور پچ رگڑنے والےکام نہیں کرنا چاہیے تھے لیکن اس وقت جیت کی کوشش میں ایسا کر بیٹھا –

    چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف مضبوط پوزیشن لینےکے لیے آپ کو اپنے پیروں پر بھی کھڑا ہونا پڑےگا، آئی سی سی کو دیکھنا ہے کہ اس نے سب کو کرکٹ کھلانا یا پیسے کو دیکھنا ہے، اس وقت چیمپئنز ٹرافی پر پی سی بی کی جو پوزیشن ہے وہ ٹھیک ہے، اگر بھارت نہیں آتا تو ہمیں بھی وہاں نہیں جانا چاہیے، صائم ایوب تینوں فارمیٹس میں پاکستاں کا ٹاپ پرفارمر بن سکتا ہے، پلیئرز کو سوشل میڈیا نہیں اس کی پرفارمنس کرکٹ کھلاتی ہے، عامر جمال پاکستان کے لیے عبد الرزاق والا کردار ادا کرسکتا ہے۔

  • شہر میں ٹریفک کے نظام کو منظم کرنے کی ضرورت ہے، میئر کراچی

    شہر میں ٹریفک کے نظام کو منظم کرنے کی ضرورت ہے، میئر کراچی

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کمشنر کراچی حسن نقوی اور دیگر افسران کے ساتھ کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔میونسپل کمشنر کے ایم سی، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ،ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ، ڈی جی کے ڈی اے اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کمشنر کراچی کے ہمراہ ایمپریس مارکیٹ، جہانگیرپارک، پارکنگ پلازہ، کے ایم سی ڈسپنسری، صدر، ٹاور، فریئر ہال کے قریب پرانا امریکی قونصلیٹ، سندھ وائلڈ لائف میوزیم کی عمارت اور کراچی پریس کلب کے اطراف کی سڑکوں دورہ کیا۔اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کے تاریخی ورثے کی حفاظت کی جائے گی، کراچی کی تاریخی عمارات شہر کے حسن میں اضافہ کرتی ہیں، تاریخی عمارات کے اطراف تجاوزات کو ختم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں تعمیر و ترقی کے کام مل جل کر انجام دینے کا فیصلہ ہوا، تمام ادارے شہر کی بہتری اور ترقی کے لئے ایک پیج پر ہونے چاہئیں، شہر میں ٹریفک کے نظام کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ کراچی کے ساتوں اضلاع میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے کام جاری ہے، صدر کے علاقے میں تاریخی عمارات ہیں، صدر کے علاقے کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور کمشنر کراچی حسن نقوی نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پی آئی ڈی سی پر پودا لگایا۔مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ کراچی میں سبزہ کاری اور درختوں کی اشد ضرورت ہے، موسمی پھولوں اور دلکش پودوں کو سڑکوں کے اطراف لگایا جائے گا۔

    کراچی ٹریفک حادثات میں 700 سے زائد افراد جان سے گئے، رپورٹ

    حکومت سندھ کا گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ

    اطالوی بحری جہاز 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا

    ڈھائی کروڑ اور22 تولہ سونے کی خاطر بیٹے نے سگی ماں کو قتل کر دیا

  • کراچی ٹریفک حادثات میں 700 سے زائد افراد  جان سے گئے، رپورٹ

    کراچی ٹریفک حادثات میں 700 سے زائد افراد جان سے گئے، رپورٹ

    شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے والا کوئی نہیں جب کہ شہر قائد ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور شہر میں ٹریفک حادثات نے 710 سے زائد خاندانوں کو اجاڑ دیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال جنوری سے 5 دسمبر تک 710 سے زائد افراد جاں بحق اور 7500 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کو سرکاری اسپتالوں میں لے جایا گیا تھا۔رواں سال جنوری میں ٹریفک حادثات میں 94 افراد جاں بحق اور 734 افراد زخمی ہوئے جب کہ فروری میں 55 افراد جاں بحق اور 709 افراد زخمی ہوئے۔مارچ میں 39 افراد جان کی بازی ہارے اور 525 افراد زخمی ہوئے، اپریل میں 64 افراد جاں بحق اور 470 افراد زخمی ہوئے جب کہ مئی میں 51 گاڑیوں سے کچل کر مارے گئے اور 464 افراد زخمی ہوئے۔جون میں 75 افراد ٹریفک حادثات میں مارے گئے اور 645 افراد زخمی ہوئے، جولائی میں 40 افراد جاں بحق اور 630 افراد زخمی ہوئے، اگست میں 45 افراد زندگی کی بازی ہارے اور 516 افراد زخمی ہوئے۔ستمبر میں 71 افراد جاں بحق اور 781 افراد گاڑیوں کی ٹکر سے زخمی ہوئے، اکتوبر میں 66 افراد جاں بحق اور 980 افراد زخمی ہوئے۔نومبر میں 90 افراد کی زندگیوں کا خاتمہ ہوا اور 987 افراد گاڑیوں سے کچل کر زخمی ہوئے، دسمبر کے 5 روز کے دوران 22 افراد مارے گئے اور 218 افراد زخمی ہوئے۔ٹریفک حادثات میں جاں بحق و زخمی افراد کو عباسی شہید، جناح اسپتال اور سول اسپتال منتقل کیا گیا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ٹریفک حادثات میں جنوری سے نومبر تک 150 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ ٹریفک حادثات میں خواتین اور کم عمر بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ٹریفک حکام حادثات پر قابو پانے کی حکمت عملی بنانے کے بجائے ریونیو بڑھانے میں مصروف ہیں، دن کے اوقات میں بھی ہیوی ٹریفک سڑکوں پر رواں دواں رہتی ہے۔

    ملائیشیا :سیلاب متاثرین کیلئے 40 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جائے گا

    اطالوی بحری جہاز 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا

    ڈھائی کروڑ اور22 تولہ سونے کی خاطر بیٹے نے سگی ماں کو قتل کر دیا

  • حکومت سندھ کا گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ

    حکومت سندھ کا گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ

    وزیرتوانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے صوبے میں گیس کی بڑھتی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا نوٹس لیتے ہوۓ سیکریٹری توانائی کو وفاقی حکومت کو خط لکھنے کی ہدایت جاری کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ ملک میں قدرتی گیس پیدا کرنے والا سب سے بڑا صوبہ ہے لیکن اس کے باوجود صوبے کے عوام اس وسائل سے محروم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسم سرما شروع ہوتے ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی جس سے بچے ناشتے کے بغیر اسکول جانے پر مجبور ہوگئے جس سے ان کی تعلیمی صلاحیت متاثر ہورہی ہے۔ناصر حسین شاہ نے مطالبہ کیا کہ گیس کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے آرٹیکل 158 پر عمل درآمد کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے صوبے کا اس پر پہلا حق ہونا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں سندھ کی نمائندگی یقینی بنائی جائے ،نماٸندگی نہ ہونے کی وجہ سے سندھ کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر توانائی نے صدر اور وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ سندھ میں گیس کی قلت کا فوری نوٹس لیں۔

    اطالوی بحری جہاز 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا

    ڈھائی کروڑ اور22 تولہ سونے کی خاطر بیٹے نے سگی ماں کو قتل کر دیا

  • اطالوی بحری جہاز 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا

    اطالوی بحری جہاز 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا

    اطالوی تربیتی بحری جہاز امریگو ویسپوچی 2 روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اٹلی کے مشہور بحری سیاح امیریگو ویسپوچی کے نام پر جہاز کی کراچی آمد پر اطالوی سفیر اور قونصل جنرل سمیت پاک بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔ اطالوی جہاز کی آمد 2023 تا 2025 ورلڈ ٹور کا حصہ ہے۔ کراچی کے دورے میں جہاز کےسئینر افسران پاک بحریہ کے افسران سے ملاقات بھی کریں گے۔امیریگو وسیکوچی جہاز ورلڈ ٹور کے سلسلے میں کراچی کی بندرگاہ پہنچا ہے۔ جہاز کے عملے کو کرا چی میں مختلف مقامات کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔ امیریگو ویسپوچی کو دنیا کے خوبصورت ترین شپ کا درجہ حاصل ہے۔واضح رہے کہ پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس معاون انسانی ہمدردی کے مشن کی تکمیل کے سلسلے میں افریقہ کے دورے پر ہے ۔پاک بحریہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کینیا میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ میڈیکل کیمپ میں کینیا کی عوام کو مفت علاج، آپریشنز اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

    ڈھائی کروڑ اور22 تولہ سونے کی خاطر بیٹے نے سگی ماں کو قتل کر دیا

  • ڈھائی کروڑ  اور22 تولہ سونے کی خاطر بیٹے نے سگی ماں کو قتل کر دیا

    ڈھائی کروڑ اور22 تولہ سونے کی خاطر بیٹے نے سگی ماں کو قتل کر دیا

    کراچی کے علاقے مومن آباد اورنگی ٹان پریشان چوک کے قریب خاتون کو قتل کرنے والا ملزم اس کا سگا بیٹا نکلا۔

    کراچی پولیس کے مطابق ملزم مختیار کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کیا گیا، خاتون پر اس کے 2 بھائیوں، بیٹے اور بھتیجے نے تشدد کیا تھا۔ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قتل میں میرے ساتھ 2 ماموں اور ماموں کا بیٹا بھی شریک تھے۔ماں کے نام جائیداد میں شامل ڈھائی کروڑ روپے اور 22 تولہ سونا حاصل کرنا چاہتا تھا۔ملزم نے بتایا کہ قتل کے وقت چھوٹے بہن بھائیوں کو چیز لینے کے لیے باہر بھیج دیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیس کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

    مدارس رجسٹریشن بل کو قانونی شکل دینے میں کچھ وقت درکار ہے،وزیر برائے مذہبی امور

  • سیلز ٹیکس کی چوری سے  کاروباری ماڈلز کا استحکام نہیں ہو سکتا۔وزیر خزانہ

    سیلز ٹیکس کی چوری سے کاروباری ماڈلز کا استحکام نہیں ہو سکتا۔وزیر خزانہ

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کی چوری سے ملک میں کاروباری ماڈلز کا استحکام نہیں ہو سکتا۔

    کراچی میں اوورسیز چیمبرز آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی مفید پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور مہنگائی میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں بہتر زرِ مبادلہ کما رہی ہیں اور یہ کمپنیاں عالمی سطح پر پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے بتایا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں نے گزشتہ سال 2.2 ارب ڈالر کا منافع بیرون ملک بھیجا ہے۔وزیر خزانہ نے ان کمپنیوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنی ایکسپورٹ بڑھائیں، کیونکہ پرائیویٹ سیکٹر کو معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ "پرائیویٹ سیکٹر نے ہی معیشت کو لیڈ کرنا ہے،”

    محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے "میڈ ان پاکستان” مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات ناگزیر ہیں، تاکہ ملکی معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال میں 35 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر کا امکان ہے، جو کہ پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اچھا اشارہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی کوئی بات نہیں ہو رہی۔ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی ہے اور اس سلسلے میں 900 سے زائد جعلی پیٹرول پمپس کو سیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ ملک کے خزانے کے لیے نقصان دہ ہے اور اس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

    وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ سیلز ٹیکس چوری سے ملکی کاروباری ماڈلز میں استحکام نہیں آ سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلز ٹیکس چوری کے باعث گزشتہ 6 برسوں میں حکومت کو 6 ٹریلین روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیلز ٹیکس کی چوری کو روکنے کے لیے سخت اقدامات نہ کیے گئے تو معیشت کی ترقی متاثر ہو گی۔  اداروں کی اصلاح کی ضرورت ہے تاکہ یہ قومی معیشت کے لیے مثبت کردار ادا کر سکیں۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اس گفتگو سے یہ واضح ہوتا ہے کہ حکومت معیشت کی مضبوطی کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے، بشمول کاروباری ماحول میں اصلاحات، سیلز ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن، اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام اور ترقی کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کا کردار بھی نہایت اہم ہے۔

    سوشل میڈیا پر جھوٹے بیانات،پروپیگنڈہ،مزید 7 ملزمان پر مقدمہ

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

  • حکومت سندھ ٹرانسپورٹ  نظام کو  جدید بنانے کی خواہاں ہے،شرجیل میمن

    حکومت سندھ ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے کی خواہاں ہے،شرجیل میمن

    حکومت سندھ کی جانب سے پیپلز بس سروس کے 40 اسٹاپس کی تعمیر دو ماہ کے اندر مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

    محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے سندھ بھر میں گاڑیوں کی جدید سائٹیفک فٹنس چیکنگ لازمی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، پیپلز بس سروس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر صہیب شفیق اور دیگر شریک ہوئے، شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس کے 100 اسٹاپس کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، باقی اسٹاپس کا کام بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے، دو ماہ کے اندر جنوری 2025 تک باقی ماندہ 40 بس اسٹاپس پر بھی کام مکمل کرلیا جائے،حکومت سندھ ٹرانسپورٹ کے نظام کو دنیا سے ہم آہنگ اور جدید بنانے کی خواہاں ہے، پیپلز بس سروس کے جدید ترین بس اسٹاپ جدید، موثر، اور پائیدار نقل و حرکت کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہیں،جدید بس اسٹاپس مسافروں کے لئے بیٹھنے کی بہترین جگہ اور موسم سے تحفظ فراہم کریں گے،

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ گاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنانا روڈ سیفٹی اور ماحولیاتی تحفظ کا ایک سنگ بنیاد ہے،
    باقاعدگی سے فٹنس چیکنگ حادثات کو ٹالنے اور نقصان دہ اخراج کو روکنے کے لئے اہم ہے،فٹنس چیکنگ کاربن فوٹ پرنٹ میں کمی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بناتی ہے، شرجیل میمن نے گاڑیوں کے فٹنس چیکنگ یقینی بنانے کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو ضروری اور سخت اقدامات کی ہدایات دی اور کہا کہ حادثات کی روک تھام اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ ناگزیر ہے، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور رجسٹریشن کے منتقلی اور ٹیکس ادائگی کے وقت بھی گاڑیوں کی فٹنس کا موثر نظام لایا جائے، ہر ایک سال کے اندر گاڑیوں کی لازمی فٹنس چیکنگ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، فٹنس قوانین پر عمل نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،

  • ڈاؤن سنڈروم کی شکار بچی ایک دن کیلیے وزیراعلیٰ سندھ بنی

    ڈاؤن سنڈروم کی شکار بچی ایک دن کیلیے وزیراعلیٰ سندھ بنی

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا دل کو چھولینے والا اقدام، کراچی ڈائون سنڈروم پروگرام کے 22 بچوں کا وزیراعلیٰ ہائوس میں استقبال کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق دورہ وزیراعلیٰ سندھ کی دعوت پر کیا گیا جس کا مقصد بچوں کو منفرد اور یادگار تجربہ فراہم کرنا تھا، بچے، کے ایس ڈی پی کے شریک بانی اور سی ای او تابش شہزاد کے ہمراہ آئے۔وزیراعلیٰ نے گرمجوشی سے استقبال کیا، انھوں نے بچوں کو وزیراعلیٰ ہائوس کی تاریخی عمارت کا دورہ کرایا وزیراعلیٰ نے بچوں سے دریافت کیا کہ آپ میں سے کون وزیراعلیٰ بننا چاہتا ہی ، اکثر بچوں نے ہاتھ اٹھا کر اپنے خواب کا اظہار کیا تاہم بے بی دعا اعتماد کے ساتھ اٹھیں اور بتایا کہ وہ وزیراعلیٰ بننا چاہتی ہیں۔بچوں کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے ہر ایک بچے کو باری باری اپنی کرسی پر بٹھایا، خود قریب دوسری کرسی پر بیٹھے رہے اور کہا کہ اگر آپ وزیراعلیٰ بنیں گے تو ہم آپ کے معاونین بن جائیں گے۔بچوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی گیلری کا بھی دورہ کیا، یہ تجربہ اس وقت یادگار ہوگیا جب بے بی دعا کو ’’آج کی وزیراعلیٰ‘‘ قرار دے کر کانفرنس ہال میں باقاعدہ اجلاس کی صدارت کرائی گئی۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے کیا گیا، پرنسپل سیکریٹری آغاز واصف نے بے بی دعا کو سندھ کی ا?بادی، تعلیم اور گورننس سے متعلق بریفنگ دی، اپنے عہدے کو سنجیدہ لیتے ہوئے بے بی دعا نے اپنی کابینہ کو ہدایت کی کہ ’’ پاکستان کو صاف رکھا جائے‘‘،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ہدایات کی حمایت کی اور یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مس دعا ‘ ہم آپ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہر شہر اور پاکستان کو صاف ستھرا رکھیں گے۔

    بابری مسجد کی شہادت کو 32 سال مکمل، قاتل آج بھی آزاد

    عمران توہین عدالت سمیت اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

    آسٹریلیا : یہودی عبادت گاہ پر حملےمیں پانچ افرادزخمی

    جوڈیشل کمیشن رولز بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل

  • الخدمت کے رضا کارہی اس کے فرنٹ لائن سپاہی ہیں،منعم ظفر خان

    الخدمت کے رضا کارہی اس کے فرنٹ لائن سپاہی ہیں،منعم ظفر خان

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ الخدمت کے رضا کار ہی اس کے فرنٹ لائین سپاہی ہیں۔

    الخدمت والنٹیئرز پروگرام کے تحت ’’عالمی یوم رضاکار‘‘ کے موقع پر مقامی ہال میں ’’الخدمت یوتھ گیدرنگ 1.0‘‘سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ 2005 کا زلزلہ ہو یا 2010 اور 2022 میں آنے والا سیلاب الخدمت کے رضاکاروں نے ہمیشہ فرنٹ لائین پر ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔خدمت اور دیانت ہی الخد مت کی ٹیگ لائین ہے۔ نوجوان بطورِ رضاکار ملک وقوم کی خدمت کے لئے الخدمت سے جڑ جائیں۔’’عالمی یوم رضا کار، یوتھ گیدرنگ‘‘ الخدمت کراچی کا پہلا پروگرام ہے جو آئندہ ہر سال منعقد کیا جائے گا۔ تعلیم کے میدان میں الخدمت بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔انٹر نیٹ کی سست روی سے آئی ٹی سے وابستہ نوجوانوں کو مسائل کا سامنا ہے جن کا حل بہت ضروری ہے، حکومت اس معاملے کو فوری حل کرے، اطلاعات کے مطابق انٹرنیٹ کی سست روی سے آئی ٹی انڈسٹری کوایک بلین ڈالر کا نقصان ہوتا ہے جو افسوسناک ہے۔ تقریب سے الخدمت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی، ڈائریکٹر والنٹیئرز مینجمنٹ یوسف محی الدین، ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدر الدین،آئی ٹی کنسلٹنٹ شمیم راجانی، بینک الفلاح کے محمد عبد الرحیم،فلسطینی طلبہ جابز ایم جے نوفل اور دائی بی آئی ابوتیمہ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام فاروق کملانی اور ڈائریکٹر ڈائگنوسٹک سروسز ڈاکٹر عظیم الدین و دیگر بھی موجود تھے جبکہ وقار علی نے نوجوانوں کو لیڈر شپ کے عنوان سے لیکچر دیا،تقریب میں الخدمت والنٹیئرزکی بڑی تعداد نے شرکت کی،تقریب میں سال بھر الخدمت کی سرگرمیوں، بنو قابل گریجویشن تقریب،آرفن کیئر پروگرام کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ،الخدمت میگا پلانٹیشن ڈرائیو میں بہتر ین کاردگی دکھانے والے رضاکاروں کو شیلڈز اور تقریب میں تمام رضاکاروں کو اسناد دی گئیں۔
    علاوہ ازیں الخدمت کے تحت ’’برشز فار فلسطین‘‘ کے عنواان سے مقابلہ مصوری میں اول،دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو ایوارڈ زاور 2ایوارڈ خصوصی بچوں کو بھی دیئے گئے۔منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ ملک کا 65 فیصد نوجوان طبقہ ہے جو اس ملک کا اثاثہ ہے لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ یہاں تعلیم ہے نہ صحت سہولتیں،پانی،بجلی اور گیس جیسے مسائل درپیش ہیں اور نوجوان مایوسی کا شکار ہیں۔
    ایسے میں الخدمت نے ان نوجوانوں کا ہاتھ تھام لیا ہے اور انہیں بنو قابل پروگرام کے ذریعے فری آئی ٹی کورسز کروائے جا رہے ہیں تاکہ یہ نوجوان نہ صرف اپنے بلکہ اپنے خاندان کے لیے روزگار کما سکیں اور اپنا اور ملک و قوم کا مستقبل بہتر بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ 3.2 بلین ڈالرجبکہ سنگاپور کی آبادی کراچی کے ایک ضلع سے بھی کم ہے وہاں کی ایکسپورٹ 400ملین ڈالر ہے۔الخدمت نے حافظ نعیم الرحمن کے وڑن کو آگے بڑھایا ہے۔ کراچی سے شروع ہونے والا بنو قابل پروگرام ملک بھر میں پھیل چکا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے 10 لاکھ نوجوانوں کو فری آئی ٹی اسکل دینے کا اعلان کیا ہے اور اسے ان شائ اللہ پورا کریں گے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ دو سال میں ہم نے 50 ہزار طلبا ئ و طالبات کو فری آئی ٹی کورسز کروا ئے ہیں، بنو قابل 4.0کے اس وقت 8 اضلاع میں ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں۔بنوقابل پروگرام کے تحت 28 کورسز کروائے جا رہے ہیں۔پہلے 20 آئی ٹی ٹریننگ سینٹر قائم تھے جو اب بڑھا کر 55کر دیے گئے ہیں۔ بنو قابل پروگرام اور پاکستان کے نوجوانوں کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔منعم ظفر خان نے غزہ کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی سی48 ہزار بچے خواتین بوڑھے شہید ہو چکے ہیں،ایک لاکھ زخمی ہیں،اگر مظلوم فلسطینیوں کی کسی نے مدد کی ہے تو الخدمت ہے اب تک 23 کنسائنمنٹس کے ذریعے مظلوم فلسطینیوں کو بنیادی ضروریات کی اشیاء فراہم کرچکی ہیں اور یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت والنٹیئرز کا یہ پروگرام ہرسال منعقد کیا جائے گا،تمام والنٹیز کا تعلق مختلف جامعات اور کالجز سے ہے،نوجوان خدمت کے اس کام اور الخدمت کے پیغام کو آگے بڑھائیں اور مزید نوجوانوں کو بطوررضاکار والنٹیئر پروگرام میں شامل کروائیں۔ قاضی سید صدالدین نے کہا کہ الخدمت والنٹیئر ز نے الخدمت کی ہر سرگرمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے،فلسطینیوں کی مدد کی بات ہو تو اس میں بھی ان کا کردار اہم ہے،فلسطینی اس وقت شدید مشکل کا شکار اور ہماری مدد کے منتظر ہیں۔الخدمت انہیں اب تک بڑی تعداد میں ہائی جین کٹس،خیمے،ملبوسات، تیار شدہ کھانااور ادویات فراہم کر چکی ہے۔ یوسف محی الدین نے کہا کہ والنٹیئرزالخدمت کے لئے بہت اہم ہیں۔ہمیں اپنے حصہ کا کردار ادا کرنا ہو گا،خدمت کے کاموں سے انسان کو جو اطمینان حاصل کو تا ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں،الخدمت کے پروگرامز میں رضاکاروں نے سارا سال کام کیا اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔محمد عبد الرحیم نے 2022کے سیلاب کے دنوں میں الخدمت اور دیگر این جی اوز کے ساتھ مل کر کام کرنے کا احوال بتایا اور کہا کہ خدمت کا جذبہ ہو تو بڑے بڑے کام ہم آسانی سے کر سکتے ہیں،الخدمت کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کرنے کا تجربہ ایک یاد گار تجربہ ہے۔فلسطینی طلبہ جابز ایم جے نوفل اور دائی بی آئی ابوتیمہ نے فلسطین کے تشویشناک حالات بیان کیے اور کہا کہ عالمی برادری کو انصاف سے کام لیتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے حل میں حقیقی کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے الخدمت اور اہل پاکستان سے بھی اظہار تشکر کیا۔

    نیپرا نے بجلی صارفین کیلیے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی

    سرفراز دلبرداشتہ ،ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا

    متحدہ نے یونیورسٹیز انسٹیٹیوٹس ایکٹ 2018ء میں ترمیم مسترد کر دی

    تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت، چین کی 13 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں