Baaghi TV

Category: کراچی

  • پیپلزپارٹی گورنر راج ،پارٹی پر پابندی کے حق میں نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    پیپلزپارٹی گورنر راج ،پارٹی پر پابندی کے حق میں نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی گورنر راج اور سیاسی پارٹی پر پابندی کے حق میں نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے نجی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلزپارٹی گورنر راج اور پارٹی پر پابندی کے حق میں نہیں ہے۔ صوبے اور سیاسی جماعت کو اپنی اصلاح کرنی ہوگی، سی سی آئی اجلاس بلانے کا ہمارا مطالبہ آئینی ضرورت ہے۔ہر صوبہ اپنے فائدے کے لیے منصوبہ بناتا ہے، آئین میں لکھا ہے پانی کی کوئی اسکیم سی سی آئی کے بغیرنہیں ہوگی۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ سندھ کے حصے کا ایک قطرہ کوئی لے سکے، سستی شہرت لینا بہت آسان ہے۔ہم نے جے یو آئی کی اے پی سی میں شرکت کی، کچھ جماعتوں کا مقصد صوبے کے مفاد کے خلاف جانا ہے لیکن میں سستی شہرت کے پیچھے نہیں۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی صحافت کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، آصف زرداری مسلسل 11 سال جیل میں رہے جب کہ نوازشریف اور شہباز شریف بھی جیل میں رہے لیکن کسی نے ایسا نہیں کیا اور ہم عدالتوں سے سرخرو ہوئے۔

    سڑکوں ،موٹرویز کی بندش کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی

    ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

    پشاورمیں رواں برس قتل واقدام قتل کے واقعات میں اضافہ

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے بلائے اجلاس میں پاکستان ڈٹ گیا

  • ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

    ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

    انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 5 پیسے ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں آج ایک پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 5 پیسے پر بند ہوا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک پیسے اضافے سے 279 روپے 7 پیسے ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    سونے کی اونچی اڑان، آج بڑا اضافہ

    جنرل ساحر شمشاد کا نیول آپریشنل بیس اورماڑہ کا دورہ

    پسند کی شادی پر باجوڑ سے علاقہ بدر کیے گئے میاں بیوی کراچی میں قتل

  • ریلوے آمدن میں اضافہ ،بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    ریلوے آمدن میں اضافہ ،بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    پاکستان ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح 33 ارب روپے پر پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ریلوے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محکمے نے 5 ماہ میں مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں سے 33 ارب روپے کما لیے جب کہ گزشتہ سال اسی دورانیے میں 19 ارب روپے آمدن ہوئی تھی۔چیف ایگزیکٹو افسر ریلوے عامر علی بلوچ نے مارچ 2025 تک کراچی سے پشاور تک مین لائن-ون(ایم ایل۔ون) پر گراؤنڈ ورک شروع ہونے کا روشن امکان ظاہر کیا ہے۔واضح رہے کہ ایم ایل ون کراچی تا پشاور 1872 کلو میٹر ریلوے ٹریک منصوبہ ہے، پاکستان اور چین نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) فیز-2 میں 6 ارب 80 کروڑ ڈالر کے اس منصوبے پر مرحلہ وار عمل درآمد پر اتفاق کیا ہے جس کا پہلا مرحلہ کراچی سے ملتان تک اور دوسرا ملتان سے پشاور تک ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستان نے چین سے کہا تھا کہ وہ مین لائن ون (ایم ایل-1) اور کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کے کام کو تیز کرے جیسا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پایا تھا۔

    فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ہنر مند افرادی قوت کی کمی

    انتشار پھیلانے والوں کیخلاف مؤثر کاروائی کیلئے اجلاس میں بڑے فیصلے

  • سونے کی اونچی اڑان، آج  بڑا اضافہ

    سونے کی اونچی اڑان، آج بڑا اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی سونے کے فی تولہ نرخ میں 2 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 100 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار 300 روپے تک جا پہنچی۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سوانا بھی ایک ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 37 ہزار 740 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 2 لاکھ 17 ہزار 928 روپے ریکارڈ کی گئی۔ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت بالترتیب 3 ہزار 400 روپے اور 2 ہزار 914 روپے پر برقرار رہی۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 21 ڈالر مہنگا ہو کر 2 ہزار 661 ڈالر میں فروخت ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونا 700 روپے نیچے آ کر 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے میں فروخت ہوا تھا، اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمتیں 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے پر آ گئی تھیں۔

    انتشار پھیلانے والوں کیخلاف مؤثر کاروائی کیلئے اجلاس میں بڑے فیصلے

  • جنرل ساحر شمشاد کا نیول آپریشنل بیس اورماڑہ کا دورہ

    جنرل ساحر شمشاد کا نیول آپریشنل بیس اورماڑہ کا دورہ

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول آپریشنل بیس اورماڑہ کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کو لاحق خطرات اور صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جنرل ساحر شمشاد نے بحری جہازوں اور آبدوزوں کا بھی معائنہ کیا اور جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے ساحلی ایریا اور جہاز پر سوار جوانوں سے بھی ملاقات کی، انہوں نے تعینات جوانوں اور بحری اثاثوں کی آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورہ کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے جوانوں کے جذبہ کی بھی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جے سی ایس سی نے کوسٹل ایریا اور جہاز پر موجود ٹروپس کے ساتھ بات چیت کی اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    پسند کی شادی پر باجوڑ سے علاقہ بدر کیے گئے میاں بیوی کراچی میں قتل

    آرمی چیف کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا دورہ،مشقوں کا مشاہدہ کیا

    انتشار پھیلانے والوں کیخلاف مؤثر کاروائی کیلئے اجلاس میں بڑے فیصلے

    فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ہنر مند افرادی قوت کی کمی

  • پسند کی شادی پر باجوڑ سے علاقہ بدر کیے گئے میاں بیوی کراچی میں قتل

    پسند کی شادی پر باجوڑ سے علاقہ بدر کیے گئے میاں بیوی کراچی میں قتل

    پسند کی شادی پر جرگے کے ذریعے باجوڑ سے علاقہ بدر کیے گئے میاں بیوی کو کراچی میں قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پولیس کنے بتایا کہ مقتولین کوپسند کی شادی کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔اولڈ سٹی ایریا نیپیئر تھانے کے علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کیے جانے والے خاتون اور مرد کی شناخت میاں بیوی کے طور پر ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز میوہ شاہ مسجد کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جس میں مقتول شخص کی شناخت عطاللہ ولد پیرمحمد خان کے نام سے کی گئی، تاہم ابتدائی طور پر مقتولہ خاتون کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی تھی۔ بعد ازاں رات گئے مقتولہ کی شناخت رہادیہ عرف ثمرین دختر محمد گل کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او نیپیئر کے مطابق مقتولین کا آبائی تعلق باجوڑ ایجنسی سے تھا اور انہوں نے 2 سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔جس کے بعد یہ لاہور اور پھر کراچی منتقل ہوئے۔ اس دوران دونوں نے لیاری کے ایک نجی ہوٹل میں بھی قیام کیا اور پھر نیپیئر کے علاقے لیاری میوہ شاہ مسجد کے قریب کرایے پر مکان لے لیا۔گزشتہ روز مقتولین کلفٹن سی ویو کے قریب شاپنگ مال سے رکشے میں سوار ہو کر لیاری آئے، جہاں انہیں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے گولیوں کا نشانہ بنایاگیا۔مقتول عطااللہ کے کزن نے پولیس کو بتایا کہ مقتول عطااللہ اور اس کی بیوی کوعلاقے کے معززین نے جرگے کے ذریعے علاقہ بدر کردیا تھا۔پولیس کے مطابق واقعے کامقدمہ مقتول عطااللہ کے کزن اسفندیار کی مدعیت میں نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے اور قانونی کارروائی کے بعد مقتولین میاں بیوی کی لاش اس کے کزن کے حوالے کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

    فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ہنر مند افرادی قوت کی کمی

  • سابقہ سسر کو پھنسانے کی کوشش ، ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

    سابقہ سسر کو پھنسانے کی کوشش ، ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

    سابقہ سسر کو پھنسانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزم لاکھوں کی رقم لوٹنے کا الزام سابقہ سسر پر لگانا چاہتا تھا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ون فائیومددگار پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینا شہری کو مہنگا پڑگیا، سائٹ سپرہائی وے پولیس نے اپنے سابقہ سسر کو پھنسانے کے لیے ون فائیو مددگار پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص احمد کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
    پولیس نے بتایا کہ ون فائیومددگار پر احمد نے ایمرجنسی کال کہ اور بتایا کہ احسن آباد چڑھائی کے قریب ہائی روف میں سوار ملزمان نے ہم سے 14 لاکھ 95 ہزار روپے چھینے ہیں جس پر پولیس فوری پہنچی ، جہاں یاروگوٹھ کے رہائشی تین افراد موجود تھے۔پولیس نے بتایا کہ کالر احمد نے کہا اس کا دوست حیدرآباد سے پلاٹ فروخت کرکے رقم کے ہمراہ آرہا تھا ، جس نے اسے پک کرنے کے لیے بلایا تھا، جب وہ اسے لے کر جارہے تھے تو ان سے واردات ہوگئی۔پولیس نے شبہ ہونے پر سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو ملزمان نے سچ اگل دیا، احمد نے بتایا کہ اس نے سابقہ سسر کو پھنسانے کے لیے ڈرامہ کیا تھا اور جس ہائی روف کا نمبر پولیس کو دیا وہ اس کے سابقہ سسر کی تھی۔پولیس نے تصدیق کے لیے ملزم کے سسر کو فون کیا تو انہوں نے بتایا کہ بیٹی نے 2 ماہ پہلے احمد سے خلع لے لی تھی۔پولیس کا کہنا ہے ملزم جھوٹی اطلاع کے ذریعے دوستوں کے ساتھ مل کر سسر کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    پولیس افسر جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی پر نوکری سے برطرف

    سندھ حکومت کا پاور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع پلان کا اعلان

    مغربی ممالک میں آزادی اظہار رائے لیکن کن شرائط پر، جانیے

  • اسٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کا قرض موصول

    اسٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کا قرض موصول

    کراچی:اسٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کا قرض موصول ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سرمایہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمنٹے کے لیے خرچ ہوگا،مرکزی بینک 500 ملین ڈالر کی آمد کے اعدادوشمار آئندہ ہفتہ زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر کرے گا۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعدادوشمار جاری کردیئے اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 نومبر تک 16.07 ارب ڈالر رہے،زرمبادلہ کے ذخائر 22 نومبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 10.85 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں،اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 13.05 کروڑ ڈالر اضافے سے 11.41 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.2 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.65 کروڑ ڈالر رہے۔

  • پولیس افسر جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی پر نوکری سے برطرف

    پولیس افسر جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی پر نوکری سے برطرف

    ضلع کورنگی تصویر محل پولیس چوکی کے سابق انچارج سب انسپکٹر راؤ فیاض کو جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ضلع کورنگی سے بی کمپنی بھیجا جانے والا پولیس افسر جرائم پیشہ افراد کا سرپرست نکلا، بلیک کمپنی میں بند کیے گئے رائوفیاض احمد کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا اس سلسلے میں حتمی حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا۔حکم نامے میں بتایا گیا کہ سب انسپکٹر رائوفیاض احمد کو دو ستمبر کو معطل کرکے بی کمپنی میں بند کیا گیا تھا، سب انسپکٹر رائو فیاض پر منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد سے ملی بھگت کا الزام تھا، رائو فیاض احمد پر گٹکا فروشوں اور دیگرغیر قانونی اشیا کی سپلائی کی سرپرستی کا بھی الزام تھا، الزامات کے حوالے سے 23 ستمبر کو رائوفیاض کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا اور 18 اکتوبر کو رائو فیاض کو دوسرا نوٹس بھی جاری کیا گیا۔مختلف ذرائع سے رائو فیاض سے متعلق انفارمیشن رپورٹ بھی موصول ہوئی، ایف آئی آر کے مطابق دوران پوسٹنگ راو فیاض گٹکا ماوا بنانے والوں اور چھالیہ کے ڈیلرز کی سرپرستی میں ملوث رہا، رائو فیاض نے دوران پوسٹنگ زمینوں پر قبضے اور دیگر جرائم کی سرپرستی پرائیویٹ بیٹر بشیر کے ذریعے کی، ملزم بشیر اب بھی جرائم کی سرپرستی کے عوض ہفتہ وار بھتہ وصول کر رہا ہے، ملزم بشیر جرائم پیشہ افراد کو پولیس چوکی تک پہنچانے کا کام بھی کرتا تھا۔رائو فیاض نے ایک جرائم پیشہ نعیم عرف بوس کو حراست میں لینے کے بعد رشوت لے کر رہا کیا، پولیس چوکی تصویر محمل میں رائو فیاض کے ساتھ ایک لڑکی رمشا دیکھی گئی رمشا کی سرپرستی میں ضلع کورنگی اورملیر میں اسٹریٹ کرمنلز کا ایک گروہ کام کر رہا ہے۔رائو فیاض کی ایک ایمبولینس سروس رائو ایمبولینس کے نام سے بھی چل رہی ہے، ایمبولینس سروس شہر کے دو بڑے نجی اسپتالوں میں چلائی جا رہی ہے، پولیس رول کے مطابق رائوفیاض کو تادیبی کارروائی کے لیے مجاز ٹہرایا گیا۔چیف جاوید عالم اوڈھو کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی نے راؤ فیاض کے خلاف محکمانہ انکوائری کی، چھ نومبر کو انکوائری رپورٹ فائل کی گئی جس میں رائو فیاض کو لگائے گئے الزامات میں قصور وار ٹہرایا گیا، انکوائری رپورٹ میں راؤ فیاض کے خلاف مزید سخت محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی۔رپورٹ کی روشنی میں 11 نومبر کو رائو فیاض کو اظہار وجوہ کا حتمی نوٹس جاری کیا گیا، انکوائری کمیٹی نے 21 نومبر کو راؤ فیاض کو ذاتی طور پر سنا اور ریکارڈ کا جائزہ لیا، رائوفیاض احمد نے جرائم پیشہ افراد سے تعلق سے انکار نہ کیا اور بتایا کہ وہ اسکے مخبر ہیں، رائو فیاض نے راؤ ایمبولینس کی ملکیت سے انکار پر زور دیا۔رائو فیاض احمد کا کہنا تھا کہ وہ فلاحی کاموں میں گہری دلچسپی رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے ایمبولینس سروس کے طور پر غلط سمجھا جاتا ہے، رائو فیاض کی سروس شیٹ کا بھی جائزہ بھی لیا گیا، سروس شیٹ کے مطابق رائو فیاض پر متعدد غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اطلاع ہیں راو? فیاض احمد اچھی شہرت کا حامل نہیں ہے، اسے ملازمت سے برطرف کیا جاتا ہے۔

    سندھ حکومت کا پاور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع پلان کا اعلان

    مغربی ممالک میں آزادی اظہار رائے لیکن کن شرائط پر، جانیے

    مشہور کمپنی کے نام سے جعلی آئل بنانے والے2 ملزمان گرفتار

  • سندھ حکومت کا پاور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع پلان کا اعلان

    سندھ حکومت کا پاور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع پلان کا اعلان

    صوبائی وزیر برائے توانائی، منصوبہ بندی و ترقی سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے کے بجلی کے بنیادی اسٹرکچر میں انقلاب لانے کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر توانائی ناصر شاہ نے ایک مقامی ہوٹل میں دی نالج فورم اور این ای ڈی یونیورسٹی آف انرجی اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام انرجی ڈائیلاگ کے دوران حکومت کے اس اقدام کا اعلان کیا۔ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کے متبادل توانائی پروگرام میں صوبے کے توانائی کے مسلسل چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متعدد اختراعی طریقے شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا سنگ بنیاد کم استعمال کرنے والے گھرانوں میں دو لاکھ سولر پیکجز کی تقسیم ہے، جس سے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو صارفین کے علاقوں میں 20 لاکھ سے زائد افراد کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔ ایک جامع قابل تجدید توانائی پروگرام کا اعلان کرنا جس کا مقصد لاکھوں رہائشیوں کو سستی بجلی کے حل فراہم کرنا ہے۔ان پیکجز میں شمسی پینل، بیٹریاں، پنکھے اور بلب شامل ہیں جو صفر سے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ہیں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ حکومت بیک وقت متعدد متبادل توانائی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن میں سولر، ونڈ اور ہائبرڈ پاور کے اقدامات پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں بہت ترقی ہوئی ہے اور کوئلے سے سستی بجلی پیدا کی جاتی ہے۔
    ڈائرکٹر آف الٹرنییٹ انرجی گورنمنٹ آف ونڈ محفوظ قاضی نے 400 میگاواٹ کے سولر پارکس کی ترقی پر روشنی ڈالی جس میں دو سالوں میں گرڈ انٹیگریشن متوقع ہے۔ ان کے مطابق سندھ توانائی کا مرکز ہے جو شمسی، ہوا، ایٹمی اور کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت پبلک سیکٹر میں توانائی کی تبدیلی میں پیش رفت کر رہی ہے کیونکہ سرکاری عمارتوں کو سولرائز کیا جا رہا ہے اور اگلے مرحلے میں سرکاری ہسپتالوں اور سکولوں کو سولرائز کیا جا رہا ہے۔اس اقدام کے مالی پہلو بھی اتنے ہی امید افزا ہیں جس میں حکومت سندھ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے کاربن کریڈٹس میں 49 ملین امریکی ڈالر کمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک نے قابل تجدید توانائی کی منتقلی میں مدد کے لیے 30 سالہ قرض بھی فراہم کیا ہے۔ سندھ کی صوبائی اسمبلی رکن ماروی راشدی نے سمندری کٹاؤ کے تباہ کن ساحلی علاقوں کے بارے میں خطرے کی گھنٹی بجائی اور بالخصوص توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیتوں میں بنیادی ڈھانچے کے اہم خلاء کو اجاگر کیا۔انہوں نے سمارٹ اور مائیکرو گرڈ ٹیکنالوجیز کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے فعال طور پر حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔ پرائیڈ کے بدر عالم نے تھر کے کوئلے کی کان کنی سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی دباؤ بالخصوص آبی وسائل پر کافی دباؤ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سفارش کی کہ کان کنی اور پاور پلانٹس کے لیے زمین لیز کی بنیاد پر مختص کی جانی چاہیے تاکہ طویل مدتی ماحولیاتی اثرات کو کم کیا جا سکے۔ماہرین نے مسلسل نشاندہی کی کہ قومی گرڈ ناقابل برداشت اور ناقابل بھروسہ ہے جس کیلئے جامع گرڈ فیز آؤٹ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ کوئلے کی کان کنی کے ماحولیاتی نتائج ایک بڑی تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں، محققین مقامی اور درآمد شدہ کوئلہ نکالنے کے طریقوں کے اثرات کے درمیان فرق کرتے ہیں۔ مکالمے میں محققین اور ماہرین نے صوبے کے توانائی کے چیلنجز کی اہم نوعیت پر زور دیا۔محقق سیدہ سدرہ مہدی نے 11 سے 17 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کے شدید اثرات کی نشاندہی کی جو لوگوں کی زندگیوں کے سماجی اور معاشی پہلوؤں کو نمایاں طور پر متاثر کر رہی ہے۔ چیلنجز کافی ہیں بشمول گردشی قرضہ، اعلیٰ صنعتی ٹیرف، اور وقفے وقفے سے بجلی کی فراہمی۔ این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈاکٹر مبشر علی صدیقی جیسے ماہرین نے متبادل توانائی کے ذرائع سے متعلق ایک جامع پالیسی دستاویز کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر نعمان احمد، ڈین، این ای ڈی یونیورسٹی نے شہری مراکز میں توانائی کے بحران پر گفتگو کی۔ ان کے مطابق کچی آبادیوں میں رہنے والے لوگ یوٹیلیٹی سروسز کی عدم دستیابی کی وجہ سے سب سے زیادہ مشکلات کا شکار ہیں۔ اس موقع پر رینیو ایبل فرسٹ کے ریسرچر حماد احمد، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تنویر باری، ایس ڈی پی آئی کے ڈاکٹر خالد ولید، رینیو ایبل فرسٹ کے محمد باسط غوری نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں ٹی کے ایف کی ڈائریکٹر زینیہ شوکت نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تقریب کی نظامت کی۔

    ملک میں حالات خراب ہوں تو گورنر راج لگایا جاسکتا، آغا سراج درانی

    جاپان سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے گرانٹ فراہم کرے گا

    فردوس شمیم نقوی سمیت دیگر رہنماؤں کی ضمانتیں منسوخ