Baaghi TV

Category: کراچی

  • فلسطین کے معاملے پر تمام ممالک خاموش ہیں،سعیدغنی

    فلسطین کے معاملے پر تمام ممالک خاموش ہیں،سعیدغنی

    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ دنیا میں کہی بھی چھوٹا واقعہ ہو تو فورا مذمت کی جاتی ہے، مگر فلسطین کے معاملے پر امریکہ سمیت تمام بڑے ممالک خاموش ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اسرائیل کی غزہ اور فلسطین پر جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے کے خلاف پیپلز پارٹی کے تحت منعقدہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرین سے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، وزیر اعلی سندھ کے مشیر سید نجمی عالم، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ کے جنرل سیکرٹری تیمور ٹالپور، پیپلز لائرز فورم کے ارشد نقوی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور مرد کارکنان نے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم تھامے ہوئے تھے اور وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ آج بھی فلسطین اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور بربریت جاری ہے اور افسوس کہ جو ممالک اپنے آپ کو انسانی حقوق کا چیئمپین کہتے ہیں وہ خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پورے پاکستان میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جارہا ہے، آج سے ایک سال قبل اسرائیلی جارحیت کا آغاز ہوا تھا اور اب تک اسرائیل نے دہشت گردی کر کے 40 ہزار سے زائد مظلوموں کو شہید کیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ اسرائیل کی دہشت گردی سے فلسطین ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے، ایسی دہشت گردی حالیہ ماضی میں نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اس جارحیت پر بڑی بڑی طاقتیں خاموش ہیں۔ دنیا میں کہی بھی چھوٹا واقعہ ہو تو فورا مذمت کی جاتی ہے، مگر فلسطین کے معاملے پر امریکہ سمیت تمام بڑے ممالک خاموش ہیں۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ آج یوم یکجہتی کا مقصد یہ ہے کہ فلسطینیوں کو پتہ لگے کے پاکستان ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں کھڑے ہوکر فلسطین سے ہمدردی کرسکتے ہیں، مگر اسرائیل کو روکنے کے لیے بڑے اقدامات کی ضرورت ہے۔سعید غنی نے کہا کہ جب تک کوئی بڑا اور اجتماعی فیصلہ نہیں ہوگا تب تک اسرائیل رکے گا نہیں، ڈر اس بات کا ہے کہ اسرائیل ایک بھی فلسطینی کو زندہ نہیں رکھنا چاہتا۔ سعید غنی نے کہا کہ ایک سال میں 42000 سے زائد بچے، خواتین و مظلوم فلسطینی اس بربریت کاشکار ہوئے ہیں۔ بلڈنگز، رہائشی علاقے مسلمار کئے گئے ہیں، اج بھی کئی عمارتوں کے ملبے تلے بھی ہزاروں لوگ اجل کاشکار ہیں۔ دنیا بھر میں جہاں ایسے واقعات ہوتے ہیں، آوازیں اٹھتی ہیں۔ لیکن اسرائیلی دھشتگردی پر دنیا کی بڑی طاقتیں خاموش ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ ایران اور لبنان کی طرف سے ردعمل کے طور پر کچھ کیا جاتا ہے، تو دنیا ردعمل کا اظہار کرتی ہے۔ حسن نصراللہ ہو ایرانی صدر کوٹارگیٹ کیاجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر یہ مظاہرے اس بات کا اظہار ہے کہ ہم اپنے مظلوم فسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔مسلم دنیا کے بڑے طاقت ور ممالک امریکا ،یورپ سے اب کوئی توقع نہیں۔ اب مسلم دنیا ایک ہوکر ردعمل دے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بھرپور اور اجتماعی ردعمل نہیں دیا جائے گا، تب تک یہ ظلم فلسطین میں ہوتا رہے گا کیونکہ اسرائیل چوتھی جنگ عظیم چاہتا ہے۔ اب تواس نے جنگ بڑھا دی ہیہمیں اب مذمتوں سے آگے بڑھنا ہوگا اور آل پارٹی کانفرنس طے کرے کہ ہمیں فلسطینیں کے لئے مزید کیا کرنا ہے۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سید وقار مہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی منارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اسرائیلی جارحیت کو پورا ایک سال ہوگیا ہے۔ اس دوران 42000 سے زائد مظلوم فلسطینی شہید ہوچکے ہیں لیکن افسوس کہ اس تمام کے باوجود مسلمان ممالک خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھلے خاموش رہے پاکستان پیپلزپارٹی خاموش نہیں رہ سکتی۔

    کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی پھر مہنگی

  • کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی پھر مہنگی

    کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی پھر مہنگی

    کے الیکٹرک صارفین پر ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ میں مزید اضافہ کردیا گیا، اکتوبر میں صارفین ایک روپے 59 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک صارفین پر ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ میں مزید اضافہ کردیا گیا، ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں صارفین ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافی رقم ادا کریں گے۔اکتوبر میں صارفین ایڈجسٹمنٹس کی مد میں ایک روپے 59 پیسے فی یونٹ اضافی رقم کے ساتھ مجموعی طور پر فی یونٹ پر 4 روپے 33 پیسے ادا کریں گے۔یاد رہے کہ ستمبر میں کراچی والوں نے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ 2.74 روپے ادا کیے تھے جب کہ اکتوبر میں کے الیکٹرک صارفین کو مئی 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 2.59 روپے دینے ہوں گے۔نومبرمیں کراچی کے صارفین ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ 4.91 وپے اداکریں گے، نومبر میں جون 2024کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو فی یونٹ 3.17 روپے دینے ہوں گے۔کے الیکٹرک صارفین سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ستمبر تا نومبر 2024 میں 1.74 روپے ادا کریں گے۔دوسری جانب نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے کے الیکڑک کے لیے جولائی 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے، کے الیکٹرک نے جولائی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3 روپے 9 پیسے کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔اگر قیمتوں میں من و عن اضافہ کیا جاتا ہے تو کے الیکٹرک صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔اس کے علاوہ کراچی کے لیے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست پر نیپرا کی جانب سے ابھی فیصلہ آنا باقی ہے۔

    فلسطین پر اے پی سی،صدرمملکت،وزیراعظم،نواز شریف و دیگر شریک

  • کراچی دھماکا خود کش،چھوٹی کار استعمال کی گئی، انکشاف

    کراچی دھماکا خود کش،چھوٹی کار استعمال کی گئی، انکشاف

    شہر قائد کراچی میں ہونے والے چینی شہریوں پر دھماکے کے حوالہ سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں

    نجی ٹی وی کے مطابق تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران تحقیقات معلوم ہوا کہ چینی باشندوں کے قافلے پر حملے میں چھوٹی کار استعمال کی گئی،،ایئر پورٹ کے باہر کار سوارخودکش حملہ آور قافلےکے نکلنےکا انتظارکررہا تھا اور قافلہ پہنچتے ہی کارسوار نے اپنی گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرادی،کار میں ممکنہ طورپربارود تھاجس سےگاڑی مکمل تباہ ہوگئی، دھماکےکے بعد غیرملکیوں کی ایک گاڑی ریورس کرکے محفوظ کرنےکی کوشش کی گئی مگر دھماکے میں بھاری بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا جس سےگاڑیوں کو نقصان پہنچا متاثرہ گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں،واقعہ میں تین افراد کی موت ہوئی،جناح اسپتال میں 2 غیر ملکیوں اور ایک مقامی شہری کی لاش لائی گئی،کراچی بم ڈسپوزیبل یونٹ کے مطابق کراچی میں ہونے والے کار بم حملے میں تقریباً 80 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جس نے چینی انجینئروں کے قافلے کو نشانہ بنایا، یہ ایک گاڑی تھی جس میں خودکش حملہ کیا گیا جس سے 12 گاڑیوں کو نقصان پہنچا.

    علاوہ ازیں ائیرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس میں بم ڈسپوزل ایسٹ، ساؤتھ اور ویسٹ کی ٹیمیں تفتیش کریں گی،آئی جی سندھ کے احکامات پر خصوصی ٹیم بنائی گئی ہے۔

    کراچی دھماکا،کار شاہ فہد سکنہ نوشکی کے نام نکلی
    کراچی میں‌ایئر پورٹ کےباہر چینی باشندوں پر خود کش حملے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے،تفتیشی حکام کے مطابق دھماکے میں استعمال کی گئی گاڑی کا ریکارڈ مل گیا، خود کش حملے میں استعمال گاڑی شاہ فہد کے نام پر تھی، شاہ فہد کا نادرا ریکارڈ بھی مل گیا ہے، وہ بلوچستان میں نوشکی کا رہائشی تھا، گاڑی کی تفصیلات چیسز نمبر سے حاصل ہوئی ہیں،نادرا ریکارڈ کے تناظر میں تحقیقات کا دائرہ بلوچستان تک پھیلا دیا گیا ہے، شاہ فہد کی شناختی دستاویزات حاصل کر لی گئی ہیں، دہشتگرد شاہ فہد نے 5 ستمبر کو گاڑی اپنے نام پر رجسٹرڈ کروائی، 3 دسمبر 2023 کو دہشتگرد فہد اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ کراچی آیا تھا،دہشتگرد فہد نے 3 دسمبر 2023 کو 7 بجکر 49 منٹ پر ہوٹل میں انٹری کی، یہ 4 اکتوبر 2024 کو دوبارہ کراچی پہنچا، ہوٹل میں دہشتگرد نے 10 بجکر 47 منٹ پر بائیو میٹرک انٹری کی، دھماکے کے روز دہشتگرد نے دوپہر 12 بجے ہوٹل سے چیک آؤٹ کیا، دہشتگرد نے دونوں مرتبہ پریڈی کے علاقے میں دو ہوٹلوں میں قیام کیا۔

    واضح رہے اتوار کی رات کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب ہونے والے دھماکے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 غیر ملکی ہلاک ہوئے جب کہ 17 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

    کراچی دھماکا،دو چینی باشندے ہلاک،چین کا ردعمل آ گیا

    واقعے کا کوئی تھریٹ الرٹ نہیں تھا، یہ سرپرائز ہے، وزیر داخلہ سندھ

    چینی شہریوں پر حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے .مولانا عبدالغفور حیدری
    جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کراچی میں چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکا کی مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں دو چینی شہریوں کے جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،مولانا عبدالغفور حیدری نےمتاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں پر حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے ۔واقعہ میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہوا، دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، دشمن ملک میں بد امنی پھیلانے کی گھناؤنی شازش میں مصروف ہےقانون نافذ کرنے والے ادارے واقعہ میں ملوث شر پسند عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں، متعلقہ حکام زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کریں،

  • کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی

    کراچی ایئر پورٹ کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق، جب کہ ایک غیر ملکی شہری اور ایک پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز ملیر، ڈیفنس، ناظم آباد اور کریم آباد تک سنی گئی جب کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دھماکے کے بعد دھویں کے بادل نظر آرہے ہیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔دھماکے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف رہیں۔کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل آصف اعجاز شیخ نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ اس وقت دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ واضح نہیں ہے۔وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا تھاکہ اطلاعات ہیں دھماکا آئی ای ڈی ہے، دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں غیر ملکی شہری سوار تھے، دھماکے کے نتیجے میں ایک غیر ملکی شہری زخمی ہوا۔

    حکومت سندھ کے محکمہ ریسکیو 1122 کے اہلکار نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک لاش اور متعدد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 10 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جب کہ 4 کاریں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔دوسری جانب پولیس سرجن ڈاکٹر سمائیہ نے تصدیق کی کہ 10 زخمیوں کو جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج لایا گیا۔ادھر گورنر اور وزیراعلی سندھ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف سے رپورٹ طلب کرلی۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی جائے ، زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

    دھماکے کی اطلاعات سامنے آنے کے فوری بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر سے رابطہ کیا اور کہا کہ حقائق سے فی الفور آگاہ کیا جائے۔ایس ایس پی ملیر نے وقوعہ سے متعلق تمام حقائق جلد عوام کے سامنے لانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ علاقہ پولیس اور افسران جائے وقوع پر موجود ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ تفصیلات میں تمام پہلوؤں اور زاویوں کا احاطہ کیا جائے، ریسکیو کے عمل کو تیز کیا جائے اور متاثرہ شہریوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے۔

    دریں اثنا ایئرپورٹ حکام نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر کمرشل پروازوں کا فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، مسافروں کے لیے ایئرپورٹ آنے والی سڑک کھلی ہے۔ کراچی ایئرپورٹ عمارت و اثاثے محفوظ ہیں ائیرپورٹ انتظامیہ نے حادثہ کے فوراً بعد فائر ٹینڈر وہیکل موقع کی جانب روانہ کی، ڈی جی ائیرپورٹ اتھارٹی نے امدادی کارروائیوں کے لئے ہر قسم کے تعاون کا حکم دیا جب کہ متعلقہ ادارے حادثے، دھماکے کی جگہ اور وجوہات کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔

    واقعے کا کوئی تھریٹ الرٹ نہیں تھا، یہ سرپرائز ہے، وزیر داخلہ سندھ

    غزہ میں 10 ہزار سے زائدلاشیں لاکھوں ٹن ملبے تلے دبی ہونے کا انکشاف

    بی جے پی کو ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں بھی شکست کا امکان

  • واقعے کا کوئی تھریٹ الرٹ نہیں تھا، یہ سرپرائز ہے، وزیر داخلہ سندھ

    واقعے کا کوئی تھریٹ الرٹ نہیں تھا، یہ سرپرائز ہے، وزیر داخلہ سندھ

    وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ دھماکے میں 7 سے 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، کوئی مخصوص تھریٹ الرٹ نہیں تھا یہ سرپرائز ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے بعد میڈیا ے گفتگو کرتے ہوئے ضیاالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ غیر ملکی قافلہ گزر چکا تھا، دھماکے میں 4 پولیس اہلکار، رینجرز اور عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آئل ٹینکر دھماکا نہیں کہا جاسکتا، اطلاعات ہیں کہ دھماکا آئی ای ڈی ہے۔وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ نے دھماکے کی مصدقہ معلومات فراہم نہیں کی، ایک سے دو گھنٹے میں دھماکے سے متعلق معلومات فراہم کردی جائیں گی۔ ایئرپورٹ دھماکے میں کافی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں، دھماکے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہے۔

    واضح رہےکراچی میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق، جب کہ ایک غیر ملکی شہری اور ایک پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے جب کہ متعدد گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز ملیر، ڈیفنس، ناظم آباد اور کریم آباد تک سنی گئی جب کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دھماکے کے بعد دھویں کے بادل نظر آرہے ہیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔

    غزہ میں 10 ہزار سے زائدلاشیں لاکھوں ٹن ملبے تلے دبی ہونے کا انکشاف

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ، پانچ افراد زخمی

  • کراچی ایئرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ، پانچ افراد زخمی

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ، پانچ افراد زخمی

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی، علاقے میں دھویں کے بادل بھی نظر آرہے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کی آواز ملیر، ڈیفنس، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور کریم آباد تک سنی گئی جس کے بعد علاقے میں دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں، کئی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل کے آؤٹر سگنل پر گارڈ روم کے باہر آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے اور کئی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔دھماکے کے بعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے اب تک پانچ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ مزید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    دھماکے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر سے رابطہ کیا اور کہا کہ حقائق سے فی الفور آگاہ کیا جائے۔ایس ایس پی ملیر کی جانب سے وقوعہ سے متعلق تمام حقائق جلد عوام کے سامنے لانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ علاقہ پولیس اور افسران جائے وقوع پر موجود ہیں۔

    ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے والے جنرل کو تمغۂ فتح سے نواز دیا

    علی امین گنڈاپور نے گمشدگی کا ڈراما رچایا، وفاقی وزیر اطلاعات

  • کراچی پولیس کی سرچنگ،پی ٹی آئی کے 8 کارکن حراست میں لے کر تھانے منتقل

    کراچی پولیس کی سرچنگ،پی ٹی آئی کے 8 کارکن حراست میں لے کر تھانے منتقل

    ٹیپو سلطان پولیس نے انصاف ہاؤس شاہراہ فیصل کی سرچنگ کے بعد تحریک انصاف کے 8 کارکنوں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد اور پنجاب میں احتجاج ، جلاؤ گھیراؤ کے پیش نظر کراچی پولیس نے بھی پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ٹیپو سلطان پولیس نے شاہراہ فیصل پر واقع پی ٹی آئی کی دفتر انصاف ہاؤس کی سرچنگ کی اور 8 کارکنوں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ایس ایچ او ٹیپو سلمان طارق محمود کا کہنا ہے کہ انصاف ہاؤس کے باہر سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جاسکے۔سیاسی جماعت کے آٹھ کارکنوں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا مگر اب تک ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے.

    کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیشگوئی

    فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہوگی

    کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیشگوئی

  • کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیشگوئی

    کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیش گوئی کر دی، منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ایڈوائزری جاری کر دی جس کے مطابق کل سے شہر پر بلوچستان کی شمال مغربی ریگستانی ہوائیں اثرانداز ہونا شروع ہوں گی جس کے سبب پیر کو زیادہ سے زیادہ پارہ 37 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ رہنے کے نتیجے میں گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زائد محسوس کی جا سکتی ہے ۔سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔اکتوبر کا مہینہ ہر سال گرم و مرطوب گزرتا ہے جبکہ نومبر کے اوائل یا وسط سے موسم خنک ہونا شروع ہوگا۔

    فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہوگی

    بلوائیوں کے تشدد سے 50 اہلکار زخمی ہوئے، اٹک پولیس

    علی امین گنڈا پور منظر عام پرآ گئے،خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب، حکومت پر تنقید

  • کراچی میں ڈی ایس پی کے قتل میں ملوث ملزمان مقابلے میں ہلاک

    کراچی میں ڈی ایس پی کے قتل میں ملوث ملزمان مقابلے میں ہلاک

    کراچی میں ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان مبینہ مقابلے میں ہلا ک ہو گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں مارے گئے دو دہشت گر وں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزموں کی شناخت 30 سالہ عثمان قریشی ولد ایوب قریشی اور 35 سالہ حافظ قاسم رشید ولد عبدالرشید ہزاروی کے نام سے کی گئی۔انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق پولیس مقابلے میں دونوں دہشت گرد مارے گئے ہلاک دہشت گردوں سے بارودی مواد ، دو پستول ، بال بیرنگ اور خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ہوا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کا تعلق لشکر جھنگوی سے تھا جو اب تحریک طالبان میں شامل ہوئے تھے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ اور انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مارے جانے والے دہشت گرد ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث ہونے کے علاوہ 35 سے زائدد مقدمات میں ملوث تھے اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔ ہلاک دہشتگردوں سے ٹارگٹڈ لسٹ بھی ملی ہے جو شہر میں مزید تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا سے کئی گناہ زیادہ ہیں،ڈاکٹرذاکرنائیک

    عمران نیازی کی انا نے ملک کو تباہی کے نہج پر پہنچایا ہے،سعیدغنی

  • پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا سے کئی گناہ زیادہ ہیں،ڈاکٹرذاکرنائیک

    پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا سے کئی گناہ زیادہ ہیں،ڈاکٹرذاکرنائیک

    عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا میں رہنے سے کئی گناہ زیادہ ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق گورنر ہائوس میں معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے آخری بار سنہ دو ہزار بارہ میں اردو میں تقریر کی تھی جس کے بعد اب پاکستان میں دو ہزار چوبیس مین اردو بولنے کا موقع ملا۔ مجھے خوشی ہورہی ہے میں پاکستان میں موجود ہوں اور میری تمنا تھی میں پاکستان میں تقریر کروں۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لیکچر میں کہا کہ ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے آج کا موضوع ہے، ہم نے کبھی سوچا ہم دنیا میں کیا کررہے ہیں، کبھی بھی سوچا ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے۔دنیا میں کچھ لوگوں کے پاس زندگی جینے کا گول ہی نہیں ہے اور کچھ کے پاس گول ہے تو مقصد نہیں، ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے اس کا جواب اللہ تعالی دے سکتا ہے۔

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ اللہ نے جن اور انسان کو پیدا کیا تاکہ وہ اللہ تعالی کی عبادت کرے، اللہ کے احکامات پر عمل کرنا اللہ کی عبادت کرنا ہے، انسان کو کس طرح زندگی جینا ہے وہ قرآن مجید میں لکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگ مجھ سے پاکستان کے حالات کی شکایت کرتے ہیں، پاکستان امریکا سے کہیں زیادہ بہتر ہے، مسلم ملک چھوڑ کر غیر مسلم ملک میں بسنے کی کبھی حمایت نہیں کرتا، پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا میں رہنے سے کئی گناہ زیادہ ہیں۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 دن کے دورے پر کراچی میں موجود ہیں، ڈاکٹر ذاکر کی 7 سے 10 اکتوبر تک نجی ملاقاتیں طے ہیں اور 11 اکتوبر کی صبح وہ کراچی سے لاہور روانہ ہوجائیں گے۔

    کراچی اجتماع میں اداکارہ یشما گِل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوال

    عمران نیازی کی انا نے ملک کو تباہی کے نہج پر پہنچایا ہے،سعیدغنی