Baaghi TV

Category: کراچی

  • عمران نیازی کی انا نے ملک کو تباہی کے نہج پر پہنچایا ہے،سعیدغنی

    عمران نیازی کی انا نے ملک کو تباہی کے نہج پر پہنچایا ہے،سعیدغنی

    وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی انا پرست انسان ہیں اور بدقسمتی سے ان کی انا پاکستان سے بھی اونچی ہے، انہیں پاکستان کی بھی پرواہ نہیں،پی ٹی آئی کو جب تک سہولت ملتی رہی سب ٹھیک تھا، عمران خان کا مقصد اقتدار حاصل کرنا ہے اور دوسری صورت میں ملک کی تباہ کرنا ہے،پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ کسی بھی صوبے میں گورنر راج لگے، وزیر اعلی کا عہدہ ایک آئینی عہدہ ہے، لیکن بدقسمتی سے علی امین گنڈہ پور جو کچھ کررہے ہیں وہ سی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز بلاول ہائوس میڈیا سیل میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے نائب صدر نیاز احمد خان کی پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سید وقار مہدی، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سردار خان، جنرل سیکرٹری دل محمد و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

    اس موقع پر سعید غنی اور وقار مہدی نے اے این پی کے سینئر نائب صدر نیاز محمد خان، ماجد نیاز خان، سید محمد خان، اسماعیل مندوخیل سمیت دیگر کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر ان کو مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام شمولیت کرنے والے ساتھی پیپلز پارٹی کو کراچی میں مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر نیاز محمد خان نے کہا کہ انہوں نے 40 سال اے این پی میں مختلف عہدوں پر رہ کر کام کیا لیکن پاکستان پیپلز پارٹی اور ان کی قیادت کے عوام کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں رہنے والی تمام قومیتوں اور مذاہب کو ایک پلیٹ فارم پر اگر کوئی سیاسی جماعت لے کر چل سکتی ہے تو وہ صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے اسی لئے وہ پیپلز پارٹی میں اپنے تمام عہدیداران اور کارکنان کے ساتھ آج شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی ایک انا پرست اور ہٹ دھرم انسان ہے اور بدقسمتی سے اس کی انا پاکستان سے بھی اونچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ اس نے ہمیشہ پاکستان کو اپنی انا کی بھینٹ چڑھایا ہے۔ اسے ملک کے مفادات کا کوئی خیال نہیں اور اس سے بڑا ملک دشمن بھی کوئی نہیں ہے۔
    سعید غنی نے کہا کہ 2014 کا عمران کا ریکارڈ اٹھا کر دیکھیں کہ وہ اگر حکومت میں ہوگا تو سب ٹھیک چلے گا ورنہ کچھ ٹھیک نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے دھرنے میں بھی اس نے آئی جی، ڈی آئی جی کو دھمکیاں دیں، پارلیمنٹ، ٹی وی اسٹیشن اور تھانوں پر حملے کروائے اور ملک کے عوام کو سول نافرمانی کی جانب راغب کرنے کی سازشیں کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد بھی جب تک اسٹیبلشمنٹ اس کے ناجائز، غیر قانونی اور غیر آئینی مطالبے پورے کرتی رہی سب ٹھیک تھا، جب فوج نے بانی تحریک انصاف سے ہاتھ اٹھایا اس وقت سے وہ فوج کے خلاف ہوگیا۔
    انہوں نے کہا کہ کسی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اس ملک کی معیشت ہوتا ہے کیکن نیازی کہتا رہا اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اپوزیشن ہے، اس نے کہا کہ اس ملک کے تین ٹکڑے ہوجائینگے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی چاہتا رہا پاکستان کی معیشت اور ملک اثاثے لٹ جائے اور اس نے جاتے جاتے آئی ایم ایف سے بے فائدہ معاہدے کئے۔ سعید غنی نے کہا کہ اس انا پسند شخص کے غلط معاہدوں کا خمیازہ آج موجودہ حکومت اٹھا رہی ہے۔
    ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ نو مئی کا واقعہ کسی سے ڈھکہ چھپا نہیں۔ نیازی کی گرفتاری کے بعد انکے کارندوں نے ملک اور فوج کا دنیا میں تماشہ بنوایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قانون ہے کہ کوئی سیاسی جماعت کسی غیر ملکی کے امداد نہیں لے سکتی، اگر کوئی اسرائیلی یا بھارتی کسی سیاسی جماعت کو فنڈ دے یہ سمجھ سے باہر ہے اور فارن فنڈنگ کیس سب کے سامنے ہیں۔
    ایک اور سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلی بننے کے بجائے پی ٹی آئی کے کارندے بنے نظر آتے ہیں۔ گنڈاپور عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ڈنڈا اٹھائے شیشے توڑتے پھر رہے۔ کے پی کے میں گورنر راج کے نفاز کے سوال کے جواب میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ کسی بھی صوبے میں گورنر راج لگے، اٹھارویں ترمیم کے بعد پیپلز پارٹی نے ایسے بلز منظور کروائے ہیں کہ اب آسانی سے گورنر راج نہیں لگ سکتا۔
    آئینی ترامیم کے سوال ہے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ ملک کے آئین میں اب ترمیم ہونے جارہی ہیں، آئینی عدالت اس وقت پاکستان کی ضرورت ہے۔ 2006 میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے میثاق جمہوریت میں واضح طور پر آئینی عدالتوں کا ذکر ہے اور 2024 کے پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور میں بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس وقت سپریم کورٹ اپنا پچاسی فیصد وقت سیاسی کیسز میں وقف کررہا ہے۔ملکی عوام اپنے کیسز لیکر رل رہی اور عدالتوں کے پاس وقت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عدالتی نظام درست کون کریگا اب ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں عدالتی نظام ٹھیک کیا جائے۔ ایک اور سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ اس ملک کے لوگوں کو فوری انصاف ملنا چاہیے، پارلیمنٹ اور عدلیہ کے خلاف جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرسکتے، جس میں کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگے۔

    ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی بھی الذولفقار نامی تنظیم کے ساتھ نہیں تھی، ضیا الحق کے ظلم کے خلاف یہ تنظیم بنی تھی، اس دور کا آج کے دور سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ موجودہ اسلام آباد کی صورتحال کے سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی نے کسی بھی ادارے کو تباہی کے دہانے پر لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ماضی میں چینی صدر کے دورے کے موقع پر بھی دھرنے کا ڈرامہ کیا اور اب ایس ای او کے اجلاس کو تہس نہس کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ یہ مسلم لیگ نون یا شہباز شریف، فوج یا عدلیہ کے خلاف نہیں بلکہ اس وقت عمران نیازی اس ملک کے خلاف سازش کررہا ہے۔

  • کراچی اجتماع میں اداکارہ یشما گِل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوال

    کراچی اجتماع میں اداکارہ یشما گِل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوال

    عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے گورنر ہائوس میں منعقد ہونے والے اجتماع میں مقبول پاکستانی اداکارہ یشما گل نے اہم سوال پوچھ لیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق گزشتہ شب کراچی میں گورنر ہائوس سندھ میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ان کے بیٹے کا بھرپور استقبال کیا، تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا تھا جس کے بعد قرآن پاک کی تلاوت ہوئی۔اس اجتماع میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ہماری زندگی کا مقصد کیا ہی کے عنوان پر تقریر کی اور پھر سوال و جواب کے سیشن کا آغاز کیا۔اس سیشن میں سب سے پہلا سوال پاکستانی اداکارہ یشما گل کی جانب سے کیا گیا، اداکارہ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بتایا کہ وہ ماضی میں لادین ہوگئی تھیں اور پھر وہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بیانات سن کر واپس دین کی طرف آئیں۔

    یشما گل نے سوال کیا کہ جب اللہ تعالی نے پہلے سے ہی انسان کی تقدیر لکھ دی ہے تو انسان کے اپنے اختیار میں کیا ہی ، اگر انسان اپنی زندگی میں صحیح یا غلط کام کررہا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے کیونکہ ہم انسان تو یہی سمجھتے ہیں کہ تقدیر تو پہلے ہی لکھی جا چکی ہے۔اداکارہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ یہ سوال ہر مسلمان کے ذہن میں آتا ہے، اکثر لوگ ہمت کرکے یہ سوال پوچھ لیتے ہیں جبکہ کچھ لوگ فتوے کے خوف کی وجہ سے یہ سوال پوچھنے سے گھبراتے ہیں۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ اللہ تعالی کو غیب کا علم ہے، اللہ تعالی کو معلوم ہے کہ انسان نے اپنی زندگی میں کونسے کام کرنے ہیں پھر چاہے وہ کام اچھے ہوں یا غلط۔انہوں نے کہا کہ انسان وہ نہیں کرتا جو اللہ تعالی نے اس کی تقدیر میں لکھ دیا ہے بلکہ اللہ تعالی نے وہ لکھا ہے جو انسان نے کرنا ہے کیونکہ اللہ تعالی کو غیب کا علم ہے اور اللہ جانتا ہے کہ فلاں شخص اپنی زندگی کے کس موڑ پر کیا فیصلہ لے گا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص ایک چوراہے پر کھڑا ہے، وہاں سے چار مختلف راستے نکلتے ہیں تو اللہ تعالی نے اس کی تقدیر میں وہ راستہ لکھا ہے جو اس انسان نے اس وقت اپنی سوچ سے چنا یعنی وہ راستہ اللہ تعالی نے نہیں چنا بلکہ انسان نے خود اپنے لیے اس راستے کا انتخاب کیا۔

  • کراچی میں ڈاکوئوں نے لاکھوں روپےمالیت کا  دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا

    کراچی میں ڈاکوئوں نے لاکھوں روپےمالیت کا دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا

    کراچی میں ڈاکوئوں نے 8 لاکھ روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا چھین ٹرک لیا۔

    پولیس کے مطابق ناردرن بائی پاس کے قریب سے 6 ڈاکو اسلحے کے زور پر دودھ کے ڈرموں سے لدا ہوا ٹرک ڈرائیور سے چھین کر فرار ہوگئے تھے جبکہ ڈاکوئوں نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔واقعہ کی اطلاع مددگار 15 پولیس کو ملتے ہی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے چھینے جانے والے ٹرک کی تلاش شروع کردی اور سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران چھینے جانے والا دودھ کا ٹرک برآمد کرلیا۔ڈرائیور کے مطابق 8 لاکھ روپے مالیت کا 90 من دودھ موجود تھا جسے سپلائی کے لیے لیجایا جا رہا تھا۔ پولیس کی نفری کو دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

    کوئٹہ میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ،پولیس اورمسلح افغان افراد میں تصادم، 4افراد جاں بحق

    اسرائیل: مرکزی بس اسٹیشن پر فائرنگ، خاتون ہلاک،متعدد زخمی

  • ہزاروں فلسطینی خواتین اور بچوں کو شہید کیا گیا، حافظ نعیم الرحمٰن

    ہزاروں فلسطینی خواتین اور بچوں کو شہید کیا گیا، حافظ نعیم الرحمٰن

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ یہ ملین مارچ کسی جماعت کا نہیں بلکہ اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلیے ہے۔

    باغی ٹٰی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملین مارچ کے شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یہ ملین مارچ کسی پارٹی کا نہیں بلکہ اہل غزہ اور فلسطین کی مزاحمتی تحریک سے اظہار یکجہتی کا ملین مارچ ہے۔ اسرائیل کے پاس بہت بڑی فوجی طاقت بھی ہے اور اس کی پشت پناہی کرنے والا ملک امریکا ہے، اسرائیل دہشت گردی کرکے بچوں کو بھی شہید کررہاہے، غزہ میں ہزاروں خواتین اور بچوں کو شہید کیاگیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس دہشت گردی کے پیچھے امریکا، اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس میں نیتن یاہو نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ پیش کیا، اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے دوران واک آؤٹ کرنے والے ممالک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ مسلمان ممالک اپنا کردار ادا نہیں کررہے، مسلم ممالک کے پاس بہترین افواج ہونے کے باوجود اسرائیل نہتے لوگوں پر بمباری کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ غزہ کے بچوں، عورتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اسرائیل کے مظالم کے اگے جھک اور دب نہیں رہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وہ ملین مارچ کے توسط سے پورے پاکستان کے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو کل بارہ بجے سڑکوں پر نکل کر غزہ سے اظہار یکجہتی کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

    دبئی حکومت کا غیرمعمولی ٹیچرز کو گولڈن ویزہ دینے کا اعلان

  • کراچی کی ترقی کے لیے سالانہ تقریباً 1000 ارب روپے درکار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی کی ترقی کے لیے سالانہ تقریباً 1000 ارب روپے درکار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے منتخب عہدیداران سے ملاقات کے دوران کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے سالانہ تقریباً 1000 ارب روپے درکار ہیں تاہم محدود وسائل کیباوجود اس سال شہر کی ترقی کے لیے 218 ارب روپے ملنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے صحافیوں کے تھر، سکھر اور گمبٹ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع کا دورہ کرنے کے بعد وزیراعلیٰ ہائوس میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں انہوں نے حکومت کی ترقیاتی کاوشوں کو سراہا۔مراد علی شاہ نے ایک سوال کے جواب میں ورلڈ بینک کی اسٹڈی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کو قابل رہائش شہر بنانے کے لیے 3 ارب ڈالر درکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ مطلوبہ فنڈز کافی ہیں لیکن کراچی کے انفراسٹرکچر کی ترقی اور تعمیر نو پر تقریباً 1000 ارب روپے خرچ کیے جائیں تو بہتر نتائج ملے گے۔
    انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے کراچی کی ترقی کے لیے صرف 218 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سٹی گورنمنٹ کراچی کے تحت مین نالوں کے پشتے الاٹ کیے گئے اور ا?س پاس کی دیگر مقامات پر تجاوزات کی اجازت دی گئی جس کی وجہ سے نالوں کی صفائی ایک سنگین مسئلہ بن گئی اور شدید بارشوں کے دوران شہر پانی میں ڈوبتا رہا۔
    مراد علی شاہ نے کہا کہ فٹ پاتھ پر تجارتی سرگرمیوں کی اجازت ہے جہاں سینکڑوں دکانیں قائم ہیں۔ جن اہم سڑکوں کو نان کمرشل رکھنے کی ضرورت تھی انہیں کمرشل مارکیٹس اور مراکز کے قیام کی اجازت دے کر کمرشل بنا دیا گیا جس کے نتیجے میں ٹریفک کا ہجوم ایک سنگین مسئلہ بن گیا۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ بھرپور کوششوں کے بعد بڑے نالوں کی صفائی کی گئی اور حکومت کی جانب سے تعمیر کی گئی اہم سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ا سٹارم واٹر ڈرین بنائے گئے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ بڑی سڑکوں کی تعمیر نو کی گئی ہے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف فلائی اوور اور انڈر پاسز تیار کیے گئے ہیں۔صوبائی حکومت نے بی آر ٹی اورنج لائن تیارکرلی ہے اور بی آر ٹی ریڈ لائن پر کام تیزی سے جاری ہے، اس کے بعد یلو لائن پر کام شروع کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی ایک میٹرو پولس شہر ہے اور ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم اپنے عوام کے تمام مسائل حل کریں گے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز بس سروس اور خواتین کے لیے مختص پنک بس سروس کی صورت میں کراچی کے عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے۔پی پی پی یونٹ، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) یونٹ اپنی شفافیت اور کارکردگی کے لحاظ سے بہت زیادہ کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسے ایشیا میں چھٹی پوزیشن حاصل ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس نے دریائے سندھ پر تین پل تعمیر کیے ہیں جن میں سے دو پی پی پی موڈ کے تحت تعمیر کیے گئے ہیں۔کراچی، ٹھٹھہ، حیدرآباد میرپورخاص کی اہم سڑکیں بھی پی پی پی موڈ کے تحت بنائی گئی ہیں۔ کراچی میں ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر جاری ہے اور اس کا ایک حصہ رواں ماہ کے آخر تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ واحد صوبائی حکومت ہے جس نے تھر میں ایئرپورٹ قائم کیا۔مذہبی ہم آہنگی،صحافیوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ انہوں نے تھر کا دورہ کیا جہاں ہندو باہمی محبت و ملاپ سے زندگی گزار رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی کارکن ڈی چوک پہنچ گئے، منتشر کرنے کیلئے پولیس کی شیلنگ

    علی گنڈاپور سمیت شرپسندی میں ملوث تمام عناصر کےخلاف کارروائی ہوگی، محسن نقوی

  • کراچی میں منوڑا کے ساحل پر دو خواتین سمیت چار افراد ڈوب گئے

    کراچی میں منوڑا کے ساحل پر دو خواتین سمیت چار افراد ڈوب گئے

    کراچی سے پکنک پر جانے والے ایک ہی فیملی کے 4 افراد منوڑا کے ساحل پر ڈوب گئے۔

    باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منوڑا کے ساحل پر 2 خواتین سمیت 4 افراد سمندر میں ڈوب گئے، افسوسناک واقعہ ہٹ نمبر 65 اور 67 کے درمیان پیش آیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ دو خواتین اور ایک مرد کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق فیملی کے تمام افراد ایس 36 ہٹ پر پکنک منانے آئے تھے۔ڈوبنے والوں کی شناخت 20 سالہ حافظہ امام، 19 سالہ صبا امام، 24 سالہ معاذ امام اور 24 سالہ مصطفی آفتاب کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ڈوبنے والے خاندان کا تعلق کراچی کے علاقے دستگیر سے ہے، تمام افراد پکنک منانے کے لیے منوڑا کے ساحل پر آئے تھے۔

    پاکستانی ٹیم کا بدترین شکست کا باعث بننے والی بیٹنگ لائن کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

    جے شنکر نے دورہ پاکستان کے دوران بات چیت کے امکان کو مسترد کردیا

  • مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت بچوں کی غزہ کانفرنس 7 اکتوبر کو ہوگی

    مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت بچوں کی غزہ کانفرنس 7 اکتوبر کو ہوگی

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بچوں کا غزہ کانفرنس بروز پیر کو منعقد کی جائے گی۔

    باغی ٹی وی کی یہ کانفرنس 7 اکتوبر کو صبح 10 بجے شاہراہ قائدین پر ہوگی، جہاں شہر بھر سے ہزاروں بچے غزہ کے معصوموں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں گے۔اس سلسلے میں کراچی کے تمام ٹانز میں ذمہ داران نجی و سرکاری اسکولوں سے رابطے کر رہے ہیں۔اسکولوں کے منتظمین اور پرنسپل حضرات سے ملاقاتیں کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے دعوت نامے پیش کیے جا سکیں۔ اسکولوں کی انتظامیہ نے مارچ کا خیر مقدم کیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ طلبہ اپنے اساتذہ کے ساتھ بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

    اس حوالے سے کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ ایک سال کے دوران اسرائیل کی بمباری اور دہشت گردی کے نتیجے میں تقریبا 40 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔ اسرائیل اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی علاقوں پر بمباری کر رہا ہے جبکہ امریکا، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک اس کی حمایت کر رہے ہیں۔ عالم اسلام کے حکمران بھی عملی طور پر کچھ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، لیکن عوام فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

    احمد ندیم اعوان نے کراچی کے شہریوں سے درخواست کی کہ اپنے بچوں کو غزہ کانفرنس میں شریک کر کے غزہ کے معصوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔ پوری دنیا کے باضمیر انسان فلسطین کے بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اور اس کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں بچے اور بچیاں شریک ہوں گی۔

    ہنگامی صورتحال، وفاق کی درخواست پر سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد روانہ

  • ہنگامی صورتحال، وفاق کی درخواست پر سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد روانہ

    ہنگامی صورتحال، وفاق کی درخواست پر سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد روانہ

    پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر ہنگامی صورتحال کے پیش نظر وفاق نے صوبوں سے مدد مانگ لی جب کہ اس سلسلے میں سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد روانہ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی درخواست پر سندھ پولیس کے ایک ہزار اہلکار گزشتہ رات اسلام آباد روانہ کیے گئے تاہم ان میں کراچی پولیس کے اہلکار شامل نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق وفاق کی درخواست پر سندھ پولیس کی نفری کے ہمراہ 5 ہزار شیل بھی اسلام آباد بھیجے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھیجی گئی ہر پلاٹون میں سینیئر رینک کا افسر بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے اور فوج کے دستوں کے علاوہ پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی تعینات ہیں، دارالحکومت میں پاک فوج کے دستے گشت کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے فوج نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، فوجی جوان ڈی چوک پرپہنچ گئے ہیں، فوج 17 اکتوبر تک وفاقی دارالحکومت میں ذمہ داریاں نبھاتی رہے گی۔فوج کو صورتحال کے مطابق آتشیں اسلحے کے استعمال سمیت انتہائی اقدامات کی اجازت دی گئی ہے اور قانون شکن عناصر کو گرفتار کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔

    سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی نے عالمی چیمپیئن کو شکست دیدی

    وزیراعلی پنجاب نے پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت قرار دے دیا

    لاہور میں قیام امن کیلئے رینجرز طلب

  • ایم کیو ایم کا ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن کا حصہ بننے کا فیصلہ

    ایم کیو ایم کا ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن کا حصہ بننے کا فیصلہ

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

    باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میٹنگ میں ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رہنماء سید امین الحق، سینئر رہنماء فیصل سبزواری، ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ، متاثرہ طلبہ و طالبات کا وفد، اساتذہ کرام اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی کے نمائندگان موجود تھے جبکہ میٹنگ میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین عامر چشتی،رکن قومی اسمبلی فرحان چشتی، آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کمیٹی کے اراکین بھی شامل تھے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستانترجمان نے کہا کہ میٹنگ میں متفقہ طور پر ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کی شفافیت مشکوک ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ صوبہ سندھ خصوصا کراچی میں ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں بد انتظامی کے نئے ریکارڈ قائم ہوگئے ہیں،گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ایم ڈی کیٹ کے امتحانی پیپرز وقت سے پہلے لیک کئے گئے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ میٹنگ میں ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر شدہ پٹیشن کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور متاثرہ طلبہ و طالبات ایم کیو ایم پاکستان کے علاقائی و مرکزی دفاتر میں شام 5 تا رات 8 بجے رابطہ کر سکتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان متاثرہ طلبہ و طالبات کے ساتھ کھڑی ہے اور اس حوالے سے ہر فورم پر آواز بلند کریگی، ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کو منسوخ کرکے صاف و شفاف طریقے سے دوبارہ امتحان کا انعقاد کیا جائے۔

    تربت میں نامعلوم افراد نے ایف سی کیمپ آپسر پر راکٹ سے حملہ کردیا

  • پیپلزپارٹی کاجماعت اسلامی کے الاقصیٰ غزہ ملین مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان

    پیپلزپارٹی کاجماعت اسلامی کے الاقصیٰ غزہ ملین مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان

    پیپلز پارٹی سندھ نے جماعت اسلامی کے الاقصیٰ غزہ ملین مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کی روشنی میں کیا ہے۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد نے جاری ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی غزہ، فلسطین اور لبنان کے ساتھ یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کی حمایت کرتی ہے اس ضمن میں پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکنان غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی کے شاہراہ فیصل کراچی میں 6 اکتوبر اور اسلام آباد میں 7اکتوبر کو ہونے والے الاقصیٰ غزہ ملین مارچ میں شرکت کرینگے۔نثار کھوڑو نے کہا کے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔اقوام متحدہ غزہ، لبنان اورفل فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ نثار کھوڑو نے تمام سیاسی جماعتوں کو اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کو ایک سائیڈ پر رکھ کر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوکر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک مضبوط موقف اختیار کریں۔

    مفتی منیب نے جماعت اسلامی کے الاقصیٰ ملین مارچ کی حمایت کردی