Baaghi TV

Category: کراچی

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کو غیرقانونی کال سینٹر کیس میں ضمانت مل گئی

    مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کو غیرقانونی کال سینٹر کیس میں ضمانت مل گئی

    کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اگر وہ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہو تو اسے فوری طور پر رہا کیا جائے۔

    کیس کی سماعت کے دوران وکیلِ صفائی خرم عباس ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سال 2025 میں ملزم ارمغان کے خلاف جاری انکوائری مکمل کی جا چکی ہے، تاہم تفتیش کے دوران استغاثہ ملزم کے خلاف کوئی بھی ٹھوس یا قابلِ قبول ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔ وکیلِ صفائی کا مؤقف تھا کہ نہ تو ملزم کے خلاف کوئی تحریری شکایت درج ہے اور نہ ہی کوئی ایسا گواہ موجود ہے جو عدالت میں آ کر ملزم پر الزام کی تصدیق کر سکے۔

    خرم عباس ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ محض شبہات یا بغیر ثبوت کے کسی شہری کو طویل عرصے تک حراست میں رکھنا قانون اور آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو غیرقانونی کال سینٹر کیس میں بلاجواز ملوث کیا گیا اور تفتیشی ادارے عدالت کے سامنے کوئی ایسا مواد پیش نہیں کر سکے جو ضمانت کی مخالفت کا جواز بن سکے۔عدالت نے وکیلِ صفائی کے دلائل سننے اور مقدمے کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس مقدمے میں فی الوقت ملزم کے خلاف شواہد ناکافی ہیں، اس لیے قانون کے مطابق اسے ضمانت کا حق دیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ ملزم ارمغان اس وقت مصطفیٰ عامر قتل کیس سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں بھی نامزد ہے، جن میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور منی لانڈرنگ کے الزامات شامل ہیں۔ ان مقدمات کی سماعت مختلف عدالتوں میں جاری ہے

  • دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو سراہتے ہیں،شرجیل میمن

    دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو سراہتے ہیں،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی کو ایک بڑی دہشت گردی کی کارروائی سے بچانے پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا ہے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، مستعدی اور فوری ردعمل کے باعث ایک خطرناک دہشت گرد منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، جس کے نتیجے میں شہر ایک ممکنہ بڑے سانحے سے محفوظ رہا۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کو بچایا بلکہ کراچی جیسے اہم معاشی و تجارتی مرکز کو بھی بڑے نقصان سے محفوظ رکھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دشمن عناصر اور ہمسایہ ممالک کی جانب سے کی جانے والی ایسی بزدلانہ کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

    سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی استحکام اور بہتری کی جانب گامزن ہے، جسے سبوتاژ کرنے کے لیے دشمن عناصر دہشت گردی جیسے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، تاہم قوم اور سیکیورٹی ادارے متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور اس کے امن و امان کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔صوبائی حکومت، سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

  • کراچی میں دہشتگردی کے خطرناک منصوبے کا انکشاف،ملزمان گرفتار،بارودبرآمد

    کراچی میں دہشتگردی کے خطرناک منصوبے کا انکشاف،ملزمان گرفتار،بارودبرآمد

    کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 2 ٹن سے زائد بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

    کراچی سینٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں دہشتگردی کے خطرناک منصوبے کا انکشاف ہوا، انتہائی پیچیدہ اور پیشہ ورانہ کامیاب انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا، پریمیئر انٹیلی جنس ایجنسی کی اطلاعات پر بروقت اور فیصلہ کن کارروائی میں 2 ہزار کلو گرام سے زائد تباہ کن بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔پولیس افسران نے بتایا کہ کئی دن کی محنت کے بعد ایک دہشتگرد گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم سے تفتیش کی مدد سے گزشتہ رات مزید 2 دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں جلیل عرف فرید، نیاز عرف کنگ، حمدان عرف فرید شامل ہیں۔

    افسران کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا کراچی میں سویلین اہداف کو نشانہ بنانے کا پلان تھا، دھماکا خیزمواد افغانستان سے اندرون بلوچستان اور پھر کراچی لایا گیا، ہم کراچی کو محفوظ رکھنے میں کامیاب ہوئے۔

    وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والوں نے بڑی اور کامیاب کارروائی کی، کامیاب آپریشن میں مجید بریگیڈ کے کارندے پکڑے گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد نیٹ ورک کے تانے بانے بشیر زیب، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ سے ملتے ہیں، بھارتی پراکسیز بی ایل اے اور بی ایل ایف افغانستان میں محفوظ ٹھکانے استعمال کرتی ہیں۔

  • اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، اسپتال میں زیر علاج

    اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، اسپتال میں زیر علاج

    پاکستان ٹیلی وژن کے معروف اداکار آغا شیراز کو دل کا شدید دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں وہ اس وقت زیرِ علاج ہیں۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق بروقت طبی امداد فراہم کیے جانے کے باعث اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام اور خصوصی نگہداشت کا مشورہ دیا ہے،اہلِ خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آغا شیراز کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں، جبکہ ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

    ان کی بیماری کی خبر سامنے آتے ہی شوبز شخصیات، دوستوں، مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد ان کی جلد صحت یابی کے لیے پیغامات اور دعائیہ کلمات کا اظہار کر رہے ہیں۔

    سجل علی اورہانیہ عامر کس سے شادی کرنے والی ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    حالیہ پیغام میں خود آغا شیراز نے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں بہتر ہوں، مگر اب بھی آپ سب کی دعاؤں کا محتاج ہوں۔

    آغا شیراز کا شمار پی ٹی وی کے ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے طویل عرصے تک معیاری ڈراموں اور سٹ کامز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، ’ڈگڈگی‘، ’جانے انجانے‘، ’منّا الیکٹریشن‘، ’تم اجنبی ہو‘ اور ’کچا سا خواب‘ جیسے مقبول پروجیکٹس کا حصہ رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مشہور مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’بلبلے‘ کی متعدد اقساط میں بھی نظر آئے، جہاں ان کے کردار کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔

    لکی مروت میں پولیس کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 3 خارجی جہنم واصل

    گزشتہ کچھ برسوں میں آغا شیراز سوشل میڈیا پر بھی خبروں کی زینت بنتے رہے، جہاں ان کی ویڈیوز اکثر وائرل ہوتی تھیں بعد ازاں انہوں نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے ایک سادہ اور مذہبی طرزِ زندگی اپنالیا۔

  • سجل علی اورہانیہ عامر کس سے شادی کرنے والی ہیں؟  بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    سجل علی اورہانیہ عامر کس سے شادی کرنے والی ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    پاکستانی شوبز انڈسٹری میں 2026 کے شروع ہوتے ہی دو معروف اداکاراؤں ہانیہ عامر اور سجل علی کے ممکنہ شادی کے حوالے سے خبریں گردش میں ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے یہ قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں کہ وہ ممکنہ طور پر گلوکار و اداکار عاصم اظہر سے شادی کریں گی دونوں فنکار ماضی میں اپنے قریبی تعلقات کے باعث خبروں میں رہے ہیں، جس کے بعد ان کی علیحدگی بھی خاصی زیرِ بحث رہی اب ایک بار پھر ان دونوں کے نام شادی سے جوڑے جانے پر مداحوں میں ملا جلا ردِعمل دیکھا جا رہا ہے۔

    جبکہ سجل علی مبینہ طور پر اداکار حمزہ سہیل کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کریں گی، دونوں کی اسکرین پر کیمسٹری کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا، جس کے بعد ان کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں سامنے آتی رہیں،گزشتہ دنوں یوٹیوب شو What’s The 411 میں ان دعووں کا ذکر آیا کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی پہلے ہوگی، جس کے بعد سجل علی اور حمزہ سہیل کی شادی متوقع ہے۔ تاہم، شو میں کوئی بھی مقررہ تاریخ یا مقام واضح طور پر نہیں بتایا گیا۔

    بنگلا دیش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    ان خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا،کچھ نے دونوں جوڑوں کو نیک خواہشات پیش کیں جبکہ دیگر نے ان رپورٹس کو افواہوں کے طور پر مسترد کر دیااگرچہ سجل علی نے شادی کے حوالے سے کسی بھی مخصوص اعلان کی واضح طور پر تردید نہیں کی، انہوں نے کہا ہے کہ وقت کی مناسبت سے میں خود کسی بھی خبر کی تصدیق اپنے سوشل میڈیا پر کروں گی اسی طرح ہانیہ عامر نے بھی شادی کے حوالے سے کوئی واضح بیان نہیں دیا اور نہ ہی عاصم اظہر نے اس خبر کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔

    پنجاب: ترقیاتی منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت کرنے کا فیصلہ

    ابھی تک دونوں اداکاراؤں اور ان کے ممکنہ شریکِ حیات کی جانب سے شادی کی تصدیق کے حوالے سےکوئی بیان سامنے نہیں آیاکیا واقعی یہ شادی کی خبریں حقیقت بنیں گی یا محض سوشل میڈیا و انٹرٹینمنٹ رپورٹس تک محدود رہیں گی؟ شائقین اسی سوال کا جواب بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

  • شاہد آفریدی کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے اعلان کی حمایت

    شاہد آفریدی کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے اعلان کی حمایت

    سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کی حمایت کردی۔

    شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آئی سی سی کا انڈیا کے حق میں جھکاؤ نمایاں طور پر نظر آتا ہے، حالانکہ یہ ادارہ صرف ایک ملک کے لیے نہیں بلکہ تمام ممبر ممالک کے لیے بنایا گیا ہے، آئی سی سی انڈین کرکٹ کونسل نہیں بلکہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل ہے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ درست ہے اور جواز رکھتا ہے، اب آئی سی سی پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے میچز کسی دوسرے مقام پر منتقل کرے۔

    انہوں نے کہاکہ کرکٹرز ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے کے خواہاں ہوتے ہیں اور ہر ملک چاہتا ہے کہ ان کے یہاں کرکٹ ہو، آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کرکٹ کے فروغ کے خواہاں ہیں، لیکن بھارت کی طرف سے مناسب حمایت نہ ملنے کے باعث صورتحال پیچیدہ ہو گئی ہے، اور آئی سی سی کو اب اس معاملے پر واضح فیصلہ کرنا ہوگا۔

    کراچی: ڈولمن مال پر دہشت گرد حملے کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ کے سلسلے میں باضابطہ اعلان کیا ہے کہ ٹیم بھارت نہیں جائے گی،بورڈ کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت اور سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے، اور اس کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس بھی بلایا گیا۔

  • کراچی:  ڈولمن مال پر  دہشت گرد  حملے کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا

    کراچی: ڈولمن مال پر دہشت گرد حملے کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا

    کراچی:شہر قائد میں ایک بڑے دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام، بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد، ڈولمن مال کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا-

    کراچی میں رئیس گوٹھ کے علاقے میں پولیس نے ایک بڑا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک ویبیئد (VBIED) اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا، جس میں 2,000 کلوگرام دھماکہ خیز مواد سے بھرے 60 ڈرم اور 5 گیس سلنڈر، اس کے ساتھ ساتھ کمپاؤنڈ میں ذخیرہ شدہ اضافی دھماکہ خیز مواد، بشمول 40 کلوگرام گھریلو دھماکہ خیز مواد کی 6 بوریاں شامل تھیں، یہ مواد ڈولمن مال پر حملے کے لیے تیار کیا گیا تھا اور تحقیقات جاری ہیں.

    یتیم اور بے سہارا بچیاں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی خصوصی مہمان بن گئیں

    پیپلز پارٹی کراچی دشمن جماعت ہے ان کو کوئی ووٹ نہیں دیتا،حافظ نعیم الرحمان

    پاکستان اور چین کا سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے پر اتفاق

  • پیپلز پارٹی کراچی دشمن جماعت ہے ان کو کوئی ووٹ نہیں دیتا،حافظ نعیم الرحمان

    پیپلز پارٹی کراچی دشمن جماعت ہے ان کو کوئی ووٹ نہیں دیتا،حافظ نعیم الرحمان

    کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا مشن کراچی کو موئنجو دڑو بنانے کا ہے، سندھ کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، پیپلز پارٹی کراچی دشمن جماعت ہے ان کو کوئی ووٹ نہیں دیتا-

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی پر برا وقت آتا ہے تو مصنوعی لڑائی لڑنا شروع کر دیتے ہیں، کرا چی میں پیپلز پارٹی کو بھی فارم 47 کے ذریعے مسلط کیا گیا، پیپلز پارٹی کراچی دشمن جماعت ہے ان کو کوئی ووٹ نہیں دیتا، آئین میں ترمیم کرنا ہو تو پیپلزپارٹی حکومت کا ساتھ دیتی ہے، جب عوام کی بات آئے تو بلیم گیم شروع ہوجاتا ہے، کراچی منی پاکستان ہے اور پیپلز پارٹی کراچی سے دشمنی کرتی ہے۔

    ایم کیو ایم کی کراچی بچاؤمہم پر تبصرہ کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اب ایم کیو ایم غیر متعلقہ ہوچکی ہے، ایم کیو ایم کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں، ہم بھی انہیں سنجیدہ نہیں لیتے، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ہر کام مل کر کرتے ہیں اور پورا حصہ لیتے ہیں پھر کس طرح ایسی بات کرتے ہیں، ایم کیو ایم اب بھی وفا قی حکومت کا حصہ ہے-

    پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا

    انہوں نے کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں گورننس کا بحران ہے، کراچی کا پنجاب سے موازنا نہ کیا جائے، پنجاب میں جتنے فنڈز ملتے ہیں اس حساب سے کارکردگی دیکھی جائے، سندھ کا تو برا حال ہے ہی لیکن پنجاب میں بھی دودھ کی نہر نہیں بہہ رہیں،سندھ کی صورتحال کو دیکھتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے، یہ لوگ غلط بیانی سے کام لیتے ہیں، پیپلزپارٹی کہتی ہے کہ کے فور منصوبہ وفاق کی ذمہ داری ہے، یہ لوگ جب وفاق میں تھے اس وقت انہو ں نے کیا کیا تھا، اب بھی یہ وفاق کا حصہ ہیں، ہر مشکل وقت میں وفاق کے ساتھ ہیں، کے فور کیلئے پانی کو گھروں تک پہنچانے کا کام بھی تو سندھ حکو مت کا تھا لیکن سندھ حکومت نے اپنے حصے کا کوئی کام نہیں کیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے 3 ہزار 400 ارب روپے کھا گئی ہے، نعمت اللہ خان نے اپنے دور کے آخر میں کے فور پر کام شروع کردیا تھا، 21 سال ہوگئے ابھی تک منصوبہ مکمل نہیں ہواکراچی کی شہری سوال کرتے ہیں کب تک ہمارے بچے ڈمپر سے کچلے جاتے رہیں گے، کب تک بچے گٹروں میں گر کر ہلاک ہوتے رہیں گے، شہر کو اس مافیا سے نجات دلانا ہوگی، صوبہ بنانے کی بات اس لیے کی جاتی ہے تاکہ سندھی مہاجر لڑیں، صوبے بنانے سے کس نے روکا ہے؟ تمام اختیارات کی مقامی حکومتوں کو منتقلی سے کون روکتا ہے، کون سی آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔

    ٹی20 ورلڈ کپ:بنگلا دیش کا کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے آپ کبھی 10، کبھی 20 اور کبھی 1970 کی ڈبل ڈیکر لا رہے ہیں، بلاول کا وژن کراچی کو موئن جو دڑو بنانے کا ہے، موہنجو دڑو میں بھی کوئی نظام اور تہذیب تھی، بلاول وژن کی بات کرنے والے وزیر اعلیٰ سندھ حساب دیں، جنہوں نے کراچی میں میئر شپ پر قبضہ کیا اور جنہوں نے جعلی حکومت دی وہی چھڑوائیں بھی، وسیع تر قومی مفاد کے نام پر سسٹم مسلط کرنے والے جواب دیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف 15 جنوری سے مہم کا آغاز کیا جائے گاانتخابات متناسب نمائندگی کی بنیاد پر کرائے جائیں تاکہ پورے ملک کے عوام اپنی پسند کی جماعت کو ووٹ دے سکیں پارٹی پوزیشن کا تعین پورے پاکستان میں حاصل ہونے والے ووٹوں کی بنیاد پر ہونا چاہیے اور اسی تناسب سے نشستیں مختص کی جائیں، انتخابات کو شفاف بنایا جائے اور انتخابی عمل میں کسی قسم کی انجینئرنگ نہ کی جائے۔

    حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر ووٹ کی قدر نہ کی گئی اور زبردستی عوام پر فیصلے مسلط کیے گئے تو انتخابی عمل پر عوام کا اعتماد ختم ہو جائے گاعوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ان کی رائے کو تسلیم کیا جائےسڑکوں پر احتجاج کرنا ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے احتجاج کے دوران پورے سندھ کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ہمارے احتجاج ہمیشہ پرامن ہوتے ہیں، کرپٹ عناصر کو ہمارے احتجاج سے تکلیف ہوتی ہے، اسی لیے وہ منفی پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

  • پاکستان میں سپر مون کا چند منٹ بعد آغاز

    پاکستان میں سپر مون کا چند منٹ بعد آغاز

    سالِ نو کا پہلا سُپر مون آج رات ہوگا، پورا چاند آسمان پر معمول سے بڑا اور زیادہ چمکدار دکھائی دے گا۔

    پاکستان میں سپر مون کا آغاز شام 5 بجکر 51 منٹ ہوگا۔ سپارکو کے مطابق سپرمون چاند کے مقابلے میں تقریباً 6 سے 7 فیصد بڑا دکھائی دے گا یہ روایتی طور پر وولف مون کہلاتا ہے فلکیاتی ماہرین کے مطابق اس کا سب سے خوبصورت منظر چاند کے طلوع کے وقت رات کے ابتدائی حصے میں دیکھا جا سکے گا یہ اکتوبر 2025 میں شروع ہونے والے سپر مون سلسلے کا آخری سپر مون ہوگا۔

    سائنس دانوں کے مطابق سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند زمین کے عام فاصلے کے مقابلے میں زیادہ قریب آ جاتا ہے، اس قربت کے باعث چاند معمول سے زیادہ بڑا ا اور روشن نظر آتا ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے ’کراچی بچاؤ مہم‘ کا اعلان کردیا

    16 سالہ طالبہ سے جنسی زیادتی،حنا پرویز بٹ کا متاثرہ طالبہ کے گھر کا دورہ

    لاہور موسم کی خرابی اور دھند کے باعث پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر

  • ایم کیو ایم پاکستان نے ’کراچی بچاؤ مہم‘ کا اعلان کردیا

    ایم کیو ایم پاکستان نے ’کراچی بچاؤ مہم‘ کا اعلان کردیا

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے بہادرآباد مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

    اس موقع پر فاروق ستار، حیدر عباس رضوی، سید امین الحق اور دیگر رہنما شریک تھے پریس کانفرنس میں شہر کے بنیادی مسائل، معیشت میں کردار اور مستقبل کی حکمت عملی پر مؤقف پیش کیا گیا، فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کو ایک بار پھر وہ حیثیت دینا ہوگی جس کا یہ شہر حقدار ہے کراچی سے 65 فیصد قومی اور 95 فیصد صوبائی ریونیو جاتا ہے جب کہ ملک کی 50 فیصد سے زائد ایکسپورٹ بھی اسی شہر کی مرہون منت ہے، اس کے باوجود شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

    امریکہ نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کی تصویر جاری کر دی

    انہوں نے اعلان کیا کہ آج رسمی طور پر’کراچی بچاؤ مہم‘ کا آغاز کررہے ہیں کراچی کا انفرااسٹرکچر انتہائی بری صورتحال میں ہے جب کہ نکاسی آب، صاف پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی خستہ حالی شہر کے بنیادی مسائل بن چکے ہیں جن پر فوری توجہ ضروری ہے، سال 2025 میں ایک تاریخی معرکہ سر کیا گیا اور 6 مئی سے 10 مئی 2025 کا عرصہ ملکی تاریخ اور فتوحات کا ایک اہم سنگ میل ہےاس دوران ملک کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے۔

    16 سالہ طالبہ سے جنسی زیادتی،حنا پرویز بٹ کا متاثرہ طالبہ کے گھر کا دورہ

    انہوں نے کہا کہ نئے سال 2026 میں اگلا معرکہ’معرکہ معیشت‘ ہوگا جس کا ہدف پاکستان کو معاشی طور پر آزاد اور خودمختار بنانا ہے، پاکستان پوری دنیا کے ساتھ قدم بقدم ساتھ کھڑا ہے ملک کی بقا و سلامتی کراچی کی بقا و سلامتی سے وابستہ ہے اور کراچی کی تعمیر و ترقی سے ہی ملک کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: ابتدائی اسکواڈ فائنل، پاکستان نے نام آئی سی سی کو بھجوادئیے