کراچی میں رمضان کے مہینے کے دوران شاہراہوں پر شدید ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
شہر میں سرکاری، نجی اور کاروباری اداروں میں بیک وقت چھٹی ہونے کے باعث اہم شاہراہیں رُکنے کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ حکومت نے رمضان کے دوران دفاتر کے اوقات صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک مقرر کیے ہیں، جبکہ عام دنوں میں سرکاری دفاتر صبح 8 سے دوپہر 2 بجے اور نجی دفاتر صبح 9 سے 3 یا 4 بجے تک کھلے رہتے تھے۔
ٹریفک کے دباؤ میں اضافے کی ایک بڑی وجہ شہر میں جاری تعمیراتی کام بھی ہیں۔ ساتھ ہی سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ نے ٹریفک کی روانی متاثر کی ہے، جس سے شہریوں کی روزمرہ آمد و رفت دشوار ہو گئی ہے۔
Category: کراچی
-

کراچی میں رمضان کے دوران ٹریفک کے دباؤ سے شہری مشکلات کا شکار
-

سانحہ گل پلازہ، ڈائریکٹر سول ڈیفنس کی جواب دینے سے معذرت
ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے گل پلازہ سانحے کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے سوالنامےکے جوابات دینے سے معذرت کرلی۔
عبدالحمید جاگیرانی نے کہا کہ وہ اب ڈائریکٹر کے عہدے پر موجود نہیں ہیں، کمیشن نے ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس فاطمہ میمن کو نوٹس جاری کردیا جس کے مطابق سابق ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر کا چارج اب ان کے پاس نہیں ہے،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بطور ڈائریکٹر عہدے پر نہ ہونے کے باعث وہ کمیشن کے سوالنامے کا جواب نہیں دے سکتے،نوٹس کے مطابق بطور ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفینس ذاتی حیثیت میں 26 فروری کو کمیشن کے روبرو پیش ہوں
کمیشن اجلاس میں لوگوں کو ریسکیو کرنے والے شہری کے بیان میں ریسکیو اقدامات میں سنگین بے انتظامی کی نشاندہی کی گئی،کمیشن نے میونسپل کمشنر کے ایم سی، چیف فائر افسر اور ڈی جی ریسکیو 1122 کو خط لکھ دیاجس میں کہا گیا کہ شہریوں کو ریسکیو کرنے والے شہری دانش نے اپنے بیان میں سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے ہیں، ان الزامات پر اگر آپ جرح کرنا چاہتے ہیں تو کمیشن کو 27 فروری سے قبل آگاہ کریں،تاکہ جرح کے لئے سماعت مقرر کی جاسکے، اگر مقررہ وقت میں جواب نہیں دیا گیا تو جرح کا حق ختم کردیا جائے گا
-

فہد مصطفیٰ نے عتیقہ اوڈھو سے معافی مانگ لی
لائیو پروگرام میں تنقید کرنے پر فہد مصطفیٰ نے عتیقہ اوڈھو سے معافی مانگ لی-
نجی ٹی وی پروگرام میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے میزبان کی جانب سے پروگرام کے ایک سیگمنٹ کے دوران فہد مصطفیٰ سے متعلق بات کہی پروگرام کے دوران میزبان تابش ہاشمی نے عتیقہ اوڈھو کو فہد مصطفیٰ کی تصویر دکھاکر کہا آپ انہیں کوئی ایک مشورہ دینا چاہیں گی؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ فہد کو اب اپنی عمر کی اداکاراؤں کے ساتھ یعنی خواتین کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
جس پر اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے پروگرام میں رد عمل دیا جو وائرل ہوا،ہد مصطفیٰ نے اپنے پروگرام میں ہمایوں سعید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا عتیقہ آپا شاید خود ہماری ہیروئن بننا چاہتی ہیں، ان سے کہنا چاہوں گا کہ آپ 2 ، 4 سرجریز مزید کروالیں پھر ہم آپ کے ہیرو بن جائیں گے۔
سونے اور چاندی کی قیمت میں مسلسل اضافہ
بعد ازاں اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے معاملے کو رفع دفع کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اپنے الفاظ پر معذرت بھی کی،اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں درخواست کی ’ آئیے اس معاملے کو مزید نہ بڑھائیں اور ساتھ یہ بھی کہا کہ فہد ایک باصلاحیت اور محنتی پروفیشنل ہیں۔
عتیقہ اوڈھو نے اپنی پوسٹ میں لکھا ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا تبصرہ شاید فہد مصطفیٰ کے جذبات کو ٹھیس پہنچاگیا جس پر انھوں نے جذباتی ردِعمل دیا ہے،اگر میری کسی بات سے فہد مصطفیٰ یا کسی اور کو دکھ پہنچا ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔
غیرملکی کمپنیوں کے پاکستان چھوڑنے کے دعوے بے بنیا د ہیں، ایس ای سی پی
بعد ازاں، فہد مصطفیٰ نے اپنے پروگرام میں کہا کہ وہ رشتہ ہی کیا جس میں انا ہی رہے، خوبصورتی تو ہے جب آجائے معافی‘،عتیقہ آپا آپ ہماری بڑی ہیں، ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں اور آپ پاکستان کی سب سے حسین عورت ہیں، ہم کچھ بھی نہیں آپ کے آگے، اللہ آپ کو خوش رکھے اور میں آپ سے معافی مانگتا ہوں-
-

سونے اور چاندی کی قیمت میں مسلسل اضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ہوا ہے-
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 185ڈالر کی سطح پر آگئی،عالمی مارکیٹ میں اضافے سے مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 300روپے کے اضافے سے 5لاکھ 41ہزار 262روپے کی سطح پر آگئی،اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 114روپے بڑھ کر 4لاکھ 64ہزار 044روپے کی سطح پر آگئی۔
ڈؤصڑٰ ضآںب فی تولہ چاندی کی قیمت 268 روپے کے اضافے سے 9ہزار 554 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 230روپے کے اضافے سے 8ہزار 191روپے کی سطح پر آگئی۔
غیرملکی کمپنیوں کے پاکستان چھوڑنے کے دعوے بے بنیا د ہیں، ایس ای سی پی
میں اتنا فارغ نہیں کہ سیکیورٹی واپس لیتا رہوں، ہماری ترجیح بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، سہیل آفریدی
ٹی20 ورلڈ کپ: شکست کے بعد سلمان علی آغا کے اہل خانہ کو آن لائن ہراسانی کا سامنا
-

سندھ حکومت کیخلاف سازش،قیادت وفاقی حکومت سے جواب طلبی کرے،شرجیل میمن
سندھ کے سینئر صوبائی وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ وہ واحد صوبہ ہے جس کے ترقیاتی منصوبوں کا فائدہ صرف صوبے تک محدود نہیں بلکہ پورے ملک کو پہنچتا ہے۔ چاہے ہوا سے بجلی کی پیداوار ہو یا تھر کے کوئلے سے توانائی، سب کچھ نیشنل گرڈ میں شامل ہو کر پاکستان کو مضبوط بنا رہا ہے
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری ہمارے بڑے ہیں وہ بریفنگ لیتے ہیں، ڈانٹ بھی سکتے ہیں، رمضان کا مہینہ ہے آصف زرداری کی میٹنگ کی خبر کا حقیقت سے تعلق نہیں، رمضان میں جس طرح چاٹ مصالحہ لگایا جاتا ہے ایسی ہی یہ خبر ہے، زرداری صاحب ہمارے بڑے ہیں ڈانٹ سکتے ہیں لیکن جس میٹنگ کی بات ہو رہی اس میں ایسا کچھ نہیں تھا، صدر آصف زرداری اور بلاول صاحب بریفننگ لیتے رہتے ہیں۔سندھ کابینہ کے عوامی مفاد میں کیے گئے فیصلے، سیپرا اصلاحات، تھر ریل کنیکٹیویٹی، ڈیجیٹل نظام اور ویمن ایگریکلچر ورکرز رولز 2026 صوبے میں شفافیت، معاشی ترقی اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت ہیں،ویمن ایگریکلچر ورکرز رولز 2026 خواتین کی بہتری اور مساوی مواقع کے لیے تیار کیے گئے ہیں،خواتین کے حقوق کا تحفظ حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔سندھ ایک تھا، ایک ہے اور ہمیشہ ایک ہی رہے گا۔ہماری شناخت اتحاد، بھائی چارہ اور مشترکہ ترقی میں ہے
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزرا اورگورنرہاؤس سےسندھ حکومت کیخلاف سازش ہورہی ہے،وفاقی حکومت پیپلز پارٹی سے ہر وقت تعاون مانگتی ہے اور خود سازش کر رہی ہے،میں پیپلز پارٹی کی قیادت کو کہتا ہوں کہ وہ وفاقی حکومت سے جواب طلبی کریں، وفاقی وزرا سندھ حکومت کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی کریں ،پروپیگنڈہ کریں تو یہ باعث تشویش ہے،فاروق ستار نے گل پلازہ کے باہر جھوٹ بولنا شروع کر دیے، سیاسی یتیم جتنے اب جمع ہوگئے ہیں ان کا کام ہی اب یہ ہے، کراچی کو ٹارگٹ کرکے سندھ حکومت پر تنقید کی جاتی ہے، ہم مانتے ہیں کراچی میں چیلنجز ہیں، کراچی میں بہت ساری جگہوں پر سڑکوں اور ٹریفک کے مسائل ہیں، کرا چی کی آبادی کا موازنہ شہروں سے نہیں ملکوں سے کرسکتے ہیں،کچھ لوگ کراچی کو ٹارگٹ کرتے ہیں، کراچی کے اپنے مسائل ہیں، یہاں ہزاروں کی تعداد میں روزانہ ملک بھرسےلوگ داخل ہوتے ہیں، صحت کی سہولت کے لیے ملک بھر سے لوگ کراچی آتے ہیں، یہاں کے اسپتالوں میں 50 فیصد لوگ باہر سے آتے ہیں، مریضوں پر لاکھوں روپے خرچ ہو رہے ہیں وہ رقم سندھ حکومت ادا کر رہی ہے۔
-

قرض پروگرام کی چوتھی قسط ، آئی ایم ایف وفد جائزہ مذاکرات کیلئےپاکستان پہنچ گیا
کراچی: 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی چوتھی قسط کی ادائیگی کے معاملے پر جائزہ مذاکرات کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔
کراچی میں آئی ایم ایف کا وفد اسٹیٹ بینک کے دورے پر پہنچ گیا جہاں ان کی حکام سے ملاقات جاری ہےاسٹیٹ بینک کے ماہرین آئی ایم ایف کو معاشی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ پہلے مرحلے میں ٹیکنیکل ڈیٹا شیئرنگ ہوگی، مذاکرات میں آئی ایم ایف وفد کو جولائی تا جنوری معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ڈیٹا شیئرنگ سیشن میں آئی ایم ایف مشن کی اسٹیٹ بینک ماہرین کیساتھ زرمبادلہ ذخائرکی بہتری پر بات چیت ہوگی، ڈیٹا شیئرنگ سیشنز میں مانیٹری پالیسی، افراط زر، بینکنگ ریگولیشنز سمیت دیگر امور پر تکنیکی مذاکرات بھی ہوں گے آئی ایم ایف نے 30 جون تک اسٹیٹ بینک کے زرمباد لہ ذخائر 17.8 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہوا ہے، اسٹیٹ بینک ماہرین آئی ایم ایف کو پالیسی ریٹ، اینٹی ٹیررفنانسنگ، اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔
لاہورمیں بسنت کے دوران 17 اموات، رپورٹ ہائیکورٹ جمع
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف آئندہ مالی سال اسٹیٹ بینک کے خالص زرمبادلہ ذخائر23 ارب 30کروڑ ڈالرز رہنے کی پیشگوئی کر رہا ہے، ٹیکنیکل سیشنز میں جولائی تا دسمبر رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران متعدد اہداف کا جائزہ لیا جائے گا جولائی سے دسمبر کے دوران پرائمری بیلنس 4 ہزار 105 ارب روپے سرپلس رہا جبکہ رواں مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ جی ڈی پی کے منفی0.6 فیصد رہنےکا تخمینہ ہےآئی ایم ایف کا وفد 25 فروری سے 11 مارچ تک پاکستان کا دورہ کرے گا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی قرض پروگرام کے تحت تیسرا اقتصادی جائزہ لیا جائے گا۔
قومی ہاکی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئی
اس کے علاوہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے آر ایس ایف پروگرام کے تحت دوسرا اقتصادی جائزہ کے مذاکرات ہوں گے، مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں تقریباً 20کروڑ ڈالر آر ایس ایف پروگرام کے تحت موصول ہوں گے پاکستان نے آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کرلیے ہیں، نئے مالی سال کے بجٹ سے پہلے پاکستان کواسٹاف لیول معاہدے کی توقع ہے اور 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
-

کراچی ڈیفنس میں تیز رفتار کار الٹنے سے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر جاں بحق
کراچی کے علاقے ڈیفنس کی خیابانِ اتحاد میں تیز رفتاری کے باعث ایک کار بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک فوڈ ڈیلیوری رائیڈر جاں بحق ہوگیا۔
عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھتے ہوئے کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی سڑک کنارے کھڑے ڈیلیوری رائیڈر سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے بعد رائیڈر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ متوفی کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق گاڑی چلانے والا حسن بھنگوار نامی شخص نکلا، جو اسسٹنٹ کمشنر کا بھتیجا بتایا جاتا ہے۔ گاڑی کے عقب میں حکومتِ سندھ کی سرکاری نمبر پلیٹ بھی لگی ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ساحل پولیس نے کئی گھنٹوں تک ملزم کی حراست سے متعلق تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق متوفی کے اہلِ خانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کرایا اور بعد ازاں میت ورثاء کے حوالے کردی۔ اہلِ خانہ میت کو تدفین کے لیے ٹھٹھہ لے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگر ورثاء کی جانب سے درخواست دی گئی تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ملزم حسن بھنگوار کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ -

جعلی دستاویزات کے ساتھ بیرون ملک جانے کی کوشش، 3 گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب سے بے دخل کی جانے والی ایک خاتون کو حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق خاتون کا تعلق بہاولپور سے ہے اور اس نے اعتراف کیا کہ وہ دو ایجنٹوں کے ذریعے بیرون ملک گئی، جہاں سعودی عرب پہنچنے پر اسے منظم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے حوالے کیا گیا۔ تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ اس نیٹ ورک میں زینی (لاہور)، حسیب (اوکاڑہ) اور حاجی اللہ وسایا شامل ہیں، اور خاتون مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بھی ملوث رہی۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو بھی گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق یہ مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر کمبوڈیا جا رہے تھے، تاہم حلیہ اور کاغذات مشکوک ہونے پر انہیں حراست میں لے لیا گیا اور دونوں سے تفتیش جاری ہے۔ -

کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات کے ساتھ بیرون ملک جانے کی کوشش، 2 مسافر آف لوڈ
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے دو مسافروں کو جعلی دستاویزات کے ساتھ بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق مشکوک دستاویزات کی جانچ کے بعد مسافروں کو پرواز سے آف لوڈ کیا گیا اور مزید تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔ -

پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے ہوگئی ہے اسی طرح دس گرام سونا بھی 2 ہزار 915 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے کی سطح پر آگیا ہے دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 35 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر سونا 5 ہزار 172 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔
جنگ ہوئی تو پورا خطہ لپیٹ میں آئے گا، ایران
سونے کے علاوہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے فی تولہ چاندی کی قیمت 192 روپے کے اضافے سے 9ہزار 286 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 165روپے کے اضافے سے 7ہزار 961روپے کی سطح پر آگئی۔
عظمیٰ خان نے سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف درخواست دائر کردی