Baaghi TV

Category: کراچی

  • سونے اور چاندی  کی قیمتوں میں کمی

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تیزی سے کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 5لاکھ 37ہزار 162روپے کا ہوگیا ہے 10 گرام سونے کی قدر2 ہزار 401روپے گھٹ کر 4لاکھ 60ہزار 529روپے ہوگئی ہے،بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر کی کمی سے 5ہزار 144ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

    مقامی مارکیٹ میں آج فی تولہ چاندی کی قیمت 194 روپے کی کمی سے 8ہزار 810 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 166روپے کی کمی سے 7ہزار 553روپے کی سطح پر آگئی۔

    بی ایل اے کا اہم کمانڈرافغانستان میں ہلاک

    بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم فراہمی اور جوہری ٹیکنالوجی تعاون پر پاکستان کا تشویش کا اظہار

    ایران کےخلاف جنگ :اسرائیلی معیشت کو ایک ہفتے میں 9 ارب شیکل سے زائد نقصان

  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی، فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 63 پیسے اضافہ

    کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی، فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 63 پیسے اضافہ

    ‎کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے تحت فی یونٹ بجلی 1 روپے 63 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے۔
    ‎اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
    ‎نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں ہونے والا یہ اضافہ صارفین سے مارچ کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
    ‎نیپرا نے جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے اب جاری کر دیا گیا ہے۔

  • امریکہ کا  نان ایمرجنسی عملے کو کراچی، لاہور میں  قونصل خانے چھوڑنے کا حکم

    امریکہ کا نان ایمرجنسی عملے کو کراچی، لاہور میں قونصل خانے چھوڑنے کا حکم

    امریکہ نے نان ایمرجنسی عملے کو کراچی، لاہور میں قونصل خانے چھوڑنے کا حکم دے دیا-

    امریکہ نے دہشت گردی اور اغوا کے خطرات سمیت پورے پاکستان میں بڑھتے ہوئے سیکورٹی خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے، نان ایمرجنسی اہلکاروں کو کراچی اور لاہور میں اپنے قونصل خانے خالی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں میں اب تک مجموعی طور پر 20 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جس کے بعد حکومت نے ملک بھر میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہےکراچی، لاہور اور اسلام آباد میں امریکی سفارتی مشنز کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے قونصل خانے کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

    گھر سے سودا لینے کیلئے جانے والے 14 سالہ بچے کیساتھ زیادتی، ملزم گرفتار

    امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کے روز کراچی میں امریکی قونصل خانے پر مظاہرین کے حملے کے دوران وہاں تعینات امریکی میرینز نے فائرنگ کی ہے۔

    روئٹرز کے مطابق امریکی حکام کے مطابق اتوار کو مظاہرین نے قونصل خانے کی بیرونی دیوار توڑ دی تھی، جس کے بعد سیکیورٹی پر مامور میرینز نے فائرنگ کی، واضح نہیں میرینز کی گولیاں کسی کو لگیں یا اس سے کوئی ہلاکت ہوئی اس ہنگامہ آرائی کے دوران اب تک 10 افراد کی جاں بحق کی تصدیق ہو چکی ہے تاہم، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ ہلاکتیں میرینز کی گولیوں سے ہوئیں یا وہاں موجود نجی سیکیورٹی گارڈز اور مقامی پولیس کی فائرنگ سے۔

    خطے کی‌صورتحال: وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ

    مشتعل مظاہرین ‘امریکا مردہ باد’ کے نعرے لگا رہے تھے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مظاہرین کی جانب سے قونصل خانے پر فائرنگ کی گئی، جس کے جواب میں اندر سے گولیاں چلائی گئیں۔ کراچی پولیس کے ایک عہدیدار نے بھی تصدیق کی ہے کہ فائرنگ قونصل خانے کی حدود کے اندر سے کی گئی۔

    صوبائی حکومت کے ترجمان سکھدیو اسرداس ہیمنانی نے سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کی تصدیق کی ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کس ادارے سے تعلق رکھتے تھے۔

    یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے کی سروسز معطل

  • کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے باہر فائرنگ، میرینز پر مظاہرین پر گولیاں چلانے کا الزام

    کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے باہر فائرنگ، میرینز پر مظاہرین پر گولیاں چلانے کا الزام

    ‎امریکی حکام کے مطابق کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر دھاوا بولنے والے مظاہرین پر میرینز کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
    ‎خبر ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکام کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ میرینز کی چلائی گئی گولیاں کسی کو لگیں یا ان سے کوئی ہلاکت ہوئی۔ یہ بھی معلوم نہیں کہ قونصلیٹ پر تعینات دیگر سکیورٹی اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی یا نہیں۔
    ‎رپورٹ کے مطابق قونصلیٹ کی حفاظت پر نجی سکیورٹی گارڈز اور مقامی پولیس بھی مامور تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں۔
    ‎چند روز قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر امریکی حملے کے خلاف بڑی تعداد میں شہریوں نے کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کیا تھا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
    ‎دوسری جانب امریکی میرینز نے اس معاملے سے متعلق سوالات امریکی فوج کو بھیج دیے، جبکہ امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ہے۔ تاحال امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

  • سونے کی قیمت میں  بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد بڑی کمی ہوئی ہے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 13900 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 11917 روپے کمی ہوئی ہے۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، جہاں 3 روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 13 ہزار 900 روپے کمی کے بعد 5 لاکھ 49 ہزار962 روپے ہوگئی ہے اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 917 روپےکم ہو کر 4 لاکھ 71 ہزار 503 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 5 لاکھ 32 ہزار 226 روپے ہو گئی،اسی طرح بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 139 ڈالر کمی کے بعد 5 ہزار 272 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری ہوگئی

    دوسری جانب پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1146 روپے کی کمی سے 8 ہزار 904 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 986 روپے کی کمی سے 7 ہزار 633 روپے کی سطح پر آگئی۔

    ابھی واضح نہیں قونصل خانے پر احتجاج کے دوران کس نے فائرنگ کی تھی،شرجیل میمن

  • ابھی واضح نہیں قونصل خانے پر احتجاج کے دوران کس نے فائرنگ کی تھی،شرجیل میمن

    ابھی واضح نہیں قونصل خانے پر احتجاج کے دوران کس نے فائرنگ کی تھی،شرجیل میمن

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے جے آئی ٹی بنائی، کمیٹی 15 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی واضح نہیں امریکی قونصل خانے پر احتجاج کے دوران کس نے فائرنگ کی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور کرائم سین کو مانیٹرنگ کیا جائے گا، جے آئی ٹی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا انتظار کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ سے 10 مظاہرین جاں بحق ہوئے تھے۔کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پولیس نے سرکار کی مدعیت میں 3 مقدمات درج کرلئے، مقدمات میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی گئی تھی۔کراچی پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمات درج کرلیے، جن میں قتل، اقدام قتل، دہشتگردی اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ ڈاکس تھانے میں پولیس انسپکٹر نند لال کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج کیا گیا، کچھ افراد قونصل خانے میں گھس گئے، مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور آگ لگانے کی کوشش کی،متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہجوم میں شامل چند عناصر نے فائرنگ کی، شرپسند افراد نے ٹریفک پولیس چوکی کو آگ لگائی۔

  • کراچی پولیس کا ٹرمپ،نیتن یاہو،مودی پر مقدمے سے انکار،شہری عدالت پہنچ گیا

    کراچی پولیس کا ٹرمپ،نیتن یاہو،مودی پر مقدمے سے انکار،شہری عدالت پہنچ گیا

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ،نریندر مودی و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے پراسکیوشن ،ایس ایس پی کمپلین سیل کیماڑی اور ایس ایچ او ڈاکس کو نوٹس جاری کردئیے ،عدالت نےفریقین سے پانچ مارچ تک جواب طلب کرلیا ،درخواست گزار نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کئی برسوں سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ اور لاکھوں ایرانی شہریوں کو دھمکیاں دے رہے تھے ، اسرائیل نے انڈیا کے ساتھ مل کر پاکستان میں افراتفری پیدا کی ہے ، سولہ فروری اور 25 فروری نریندری مودی نے افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوند زادہ کے ساتھ مل کر پاکستان پر حملہ کیا ہے ، امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر 300 سے زائد حملے کرکے ایران کے سپریم لیڈر کو شہید کیا ہے ،ایران پر حملے سے درخواست گزار اور لاکھوں مسلمان کو ذہنی ،جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے ،پولیس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، اسرائیلی صدر نیتن یاہو ،نریندری مودی و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے،عدالت نے استدعا ہے کہ ایس ایچ او ڈاکس کو درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا جائے ،

  • رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہو گا

    رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہو گا

    آج سال 2026 کا پہلا مکمل چاند گرہن دیکھنے کو ملے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دوپہر 1 بج کر 44 منٹ پر ہوگا، جبکہ چاند پر گرہن اثر انداز ہونا دوپہر 2 بج کر 50 منٹ پر شروع ہوگا مکمل گرہن کا آغاز شام 4 بج کر 5 منٹ پرہوگا اور شام 5 بج کر 45 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا اور یہ شام 6 بجکر 17 منٹ پر اختتام کو پہنچے گا، پاکستان میں چاند طلو ع ہوتے وقت یہ گرہن جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا، چاند گرہن رات 7 بجکر 23 منٹ پر مکمل طور پر ختم ہو جائے گامکمل چاند گرہن کو ’بلڈ مون‘ بھی کہا جاتا ہے۔

    پاکستان کے علاوہ مشرقی بھارت اور آندامان و نکوبار جزائر کے کچھ حصے مکمل گرہن کے اختتام سے قبل اسے دیکھنے کے اہل ہوں گے بحرالکاہل، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، مشرقی ایشیا اور مغربی شمالی امریکا میں بہترین نظارہ ہوگا جبکہ یورپ اور افریقہ کے بیشتر حصوں میں چاند افق کے نیچے ہونے کی وجہ سے نظر نہیں آئے گا۔

    حزب اللہ کا اسرائیلی ایئربیس پر ڈرونز سے حملہ

    واضح رہے کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین، سورج اور چاند کے درمیان سیدھی لائن میں آ جاتی ہے، اور زمین سورج کی روشنی کو چاند تک پہنچنے سے روکتی ہے بعض اوقات سورج کی روشنی زمین کے ماحول سے گزر کر چاند تک پہنچتی ہے، جس سے چاند پر گہرا اور سنہری سرخ رنگ نمودار ہوتا ہے۔

    پاکستان سےعازمین حج کے لیے فلائٹ شیڈول جاری

  • کراچی : امریکن قونصلیٹ جانے والے تمام راستے بند،اسلام آباد میں ریڈ زون بھی مکمل سیل

    کراچی : امریکن قونصلیٹ جانے والے تمام راستے بند،اسلام آباد میں ریڈ زون بھی مکمل سیل

    اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے معاملے پر ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریڈزون کو جانیوالے راستوں پر کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے رینجرز کے دستے ریڈزون کے داخلی راستوں پر گشت کررہے ہیں اسلام آباد کے داخلی راستوں پر چیکنگ انتہائی سخت کردی گئی ہے ناکوں پر شہریوں کے شناختی کارڈ اور گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جارہی ہے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران ریڈزون میں موجود ہیں۔

    دوسری جانب شہر قائد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکن قونصلیٹ کراچی جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

    بیروت اور جنوبی لبنان پر شدید اسرائیلی بمباری، 31 جاں بحق، درجنوں زخمی

    ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی ڈی سی چوک سے ایم ٹی خان روڈ سلطان آباد جانے والی سڑک پر کنٹینر لگا کر راستہ بند کر دیا گیا ہے جبکہ پی آئی ڈی سی چوک سے ضیا الدین روڈ سی ایم ہاؤس جانے والی سڑک کو بھی کنٹینر رکھ کر سیل کر دیا گیا ہے اسی طرح ٹاور سے مائی کلاچی جانے والے روڈ کو بھی بند کر دیا گیا ہے اور بوٹ بیسن سے مائی کلاچی جانے والی سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔

    ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ممکنہ احتجاج کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ان سڑکوں کو بند کیا گیا ہے علاوہ ازیں کراچی میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شارع فیصل ایف ٹی سی کے قریب عام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ ایف ٹی سی سے میٹروپول جانے والے روڈ کو بھی رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کیا گیا ہے۔

    ایران کے کویت ،بحرین، قطر اور دبئی پر حملے، امریکی تنصیبات نشانے پر

    ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل ایف ٹی سی کے قریب گزشتہ روز سے ہی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے اور یہاں آنے والے ٹریفک کو گورا قبرستان سے یوٹرن کر کے صدر کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

  • کراچی: امریکی قونصل خانے کے باہر تصادم، 9 افراد جاں بحق

    کراچی: امریکی قونصل خانے کے باہر تصادم، 9 افراد جاں بحق

    کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے خلاف ہونے والا احتجاج پرتشدد شکل اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔ ہسپتال حکام نے جانی نقصان کی تصدیق کر دی ہے۔
    واقعہ اس وقت پیش آیا جب مظاہرین نے امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قونصل خانے کی جانب پیش قدمی کی، جس پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید تصادم ہوا۔ مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے دوران گولیاں چلنے اور بھگدڑ مچنے سے جانی نقصان ہوا۔
    زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ کراچی کے حساس علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہے اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔