Baaghi TV

Category: کراچی

  • کپتانی کی وجہ سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ،فاطمہ ثنا

    کپتانی کی وجہ سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ،فاطمہ ثنا

    کراچی: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ کپتانی کی وجہ سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے میں کپتانی کرتی رہی ہوں-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے فاطمہ ثنا نے کہا کہ مجھے مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی بہت سپورٹ حاصل ہے اس لیے مختلف محسوس نہیں ہو رہا گروپ میں بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں ہمیں میچ کے دن بس اچھا کھیلنا ہے ، ہمیں یقین ہونا چاہیے کہ ہمیں اچھا کھیلنا ہے اور اسی چیز کو آگے لے کر چلنا ہے جب آپ اچھی ٹیم کے خلاف کھیلتے ہیں تو زیادہ تگڑے انداز میں کھیلتے ہیں، آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف کھیلیں تو بس یہ ذہن میں ہونا چاہیے کہ اپنا بہترین دینا ہے، آخری مرتبہ ہم بھارت سے ہارے لیکن اس سے پہلے ہم جیتے بھی ہیں بھارت کے ساتھ اچھا مقابلہ رہتا ہے، ہمیں اس دن اچھا کھیلنا ہو گا جیت ہماری ہو گی۔

    اسرائیل اور لبنان کے درمیان لڑائی کا دائرہ مزید پھیل گیا، عراقی گروہ بھی شامل

    واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی،ورلڈ کپ ایونٹ3 اکتوبر سے دبئی اور شارجہ کے میدانوں میں کھیلا جائے گا ،آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ گروپ میں آسٹریلیا ، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

    ٹورنامنٹ میں توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں دے سکا،سعود شکیل

  • 45 دن کی مہلت ختم،پہلے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اب پہیہ جام ہڑتال کریں گے،حافظ نعیم الرحمان

    45 دن کی مہلت ختم،پہلے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اب پہیہ جام ہڑتال کریں گے،حافظ نعیم الرحمان

    کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو غیر ضروری طور پر زیادہ اختیارات دیئے گئے، ملک میں بجلی کا بحران ہے، پہلے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اب پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت سے معاہدے کی پینتالیس دن کی مدت آج مکمل ہوگئی، کل منصورہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، لوگ تیار ہورہے ہیں، احتجاج کا دائرہ وسیع ہوگا، پہلے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اب پہیہ جام کریں گے، حکومت کو عوام کو ریلیف دینا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو غیر ضروری طور پر زیادہ اختیارات دیئے گئے، ملک میں بجلی کا بحران ہے،جن آئی پی پیز معاہدوں کی مدت پوری ہوگئی وہ ختم کریں، گزشتہ سال کی بہ نسبت لوگوں کابل دگنے سےزیادہ آرہا، آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے،کپیسٹی چارجز کی مد میں اربوں روپے عوام سے وصول کیے جارہے ہیں-

    واضح رہے کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات طے پائے تھے جس کے بعد جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے دھرنے کے شرکاءسے کہا تھا کہ مذاکرات کے نتیجے میں ان امور پر اتفاق ہوا ہے کہ آئی پی پیز کا مسئلہ پاکستانی کی معیشت کیلئے ایک اہم مسئلہ ہے، اس حوالے سے انہوں نے سراہا کہ آپ نے حقیقت میں پاکستان کے اہم نترین مسئلے کو اجاگر کیا ہے-

    امریکا کااسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار

    انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم اور وفاقی حکومت آئی پی پیز کے معاملے پر سنجیدہ ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے مکمل جانچ پڑتا کی جائے گی۔ حکومت نے اس کیلئے ایک بااختیار ٹاسک فورس قائم کردی ہے جو ایک ماہ میں اپنا کام مکمل کرے گی۔

    لیاقت بلوچ نے بتایا تھا کہ حکومت نے ٹاسک فورس کے ان ٹی او آرز پر بھی اتفاق کیا ہے کہ پبلک پرائیویٹ سیکٹر سے کسی بھی ماہر کا انتخاب کیا جائے گا، واپڈا چئیرمین اور آڈیٹر چیئرمین کو بھی شامل کیا جائے گا، ایک پرائیویٹ فرم اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہائر کرکے معاملات کو دیکھا جائے گا، ٹاسک فورس ایک ماہ میں وزیراعظم کو اپنی سفارشات پیش کرے گی حکومت سے تمام معاملات طے پا گئے ہیں، حکومت معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی، معاہدے پر عطا تارڑ اور محسن نقوی نے دستخط کیے ہیں۔

    کمیونسٹ نظریے کے حامی انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر منتخب

    لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کا بوجھ کم کیا جائے گا، بجلی کے بل ہر صورت کم کئے جائیں گے، آئندہ ڈیڑھ ماہ میں یونٹ کی قیمت کم جائے گی، تاجروں کے خدشات دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

    اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھاکہ ہم نےعوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا ہے، ہم نے بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے، آپ کو جلد بجلی کی قیمتیں کم ہوتی ہوئی نظر آئیں گی۔

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا تھا کہ حکومتی نمائندوں نے پوری قوم کے سامنے معاہدہ کیا ہے، ہمیں یقین ہے کہ حکومت معاہدے پر عملدرآمد کرے گی، ہم کسی بھی مطالبے سے دستبردار نہیں ہو رہے، ہم اپنے اس دھرنے میں کل ایک جلسہ عام کریں گے۔

    صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر پیجر پھٹنے سے کریش ہوا،ایرانی رکن پارلیمنٹ …

  • ملک میں شفافیت کے بغیر بہتری کی امید نہیں ،مولانا فضل الرحمن

    ملک میں شفافیت کے بغیر بہتری کی امید نہیں ،مولانا فضل الرحمن

    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی موجودہ سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نہ صرف سیاسی استحکام کی کمی ہے بلکہ معیشت بھی بہتری کی راہ پر نہیں ہے۔ ان کے مطابق، نہ تو آئین محفوظ ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ، جس کی وجہ سے ہر ادارہ اپنی طاقت کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔مولانا فضل الرحمان نے جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بزنس کمیونٹی کی دلچسپی کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے ذریعے ریونیو میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہترین امن و امان کے بغیر کاروبار کے امکانات محدود ہیں، مگر بدقسمتی سے پاکستان اس معاملے میں مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مسلح گروہوں کی موجودگی اور سٹریٹ کرائم کی صورت حال نے عوامی زندگی کو متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے ملک میں بے چینی کی فضا قائم ہے۔

    سربراہ جے یو آئی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی جماعت ملک کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے، اور بنیادی چیزوں میں امن و امان اور خوشحال معیشت شامل ہیں۔ انہوں نے انسانی جان و مال کے تحفظ کو سب سے اہم قرار دیا اور کہا کہ یہ حالات بزنس کمیونٹی کی معیشت میں کردار ادا کرنے کی خواہش کے باوجود پیچیدہ ہیں۔فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کی بہتری کے لیے سیاسی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے، لیکن یہ تبدیلیاں مخصوص سیاسی مفاد کے لیے نہیں ہونی چاہئیں۔ ان کا اصرار تھا کہ لوگوں کے درمیان اعتماد پیدا کرنا اور ملک و قوم کی ضروریات کو سمجھنا انتہائی اہم ہے۔انہوں نے منصفانہ انتخابات کی ضرورت پر بھی زور دیا، یہ کہتے ہوئے کہ اگر ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوئے تو موجودہ حالات میں بہتری کی کوئی امید نہیں رکھی جا سکتی۔ مولانا فضل الرحمان نے اختتام پر کہا کہ حکومتوں کی تشکیل کی کہانیاں وقت کے ساتھ سامنے آتی رہیں گی، اور ان کے مسائل کا مستقل حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

  • نوجوان مایوس نہ ہوں، حق مزاحمت سے چھیننا پڑے گا: حافظ نعیم الرحمان

    نوجوان مایوس نہ ہوں، حق مزاحمت سے چھیننا پڑے گا: حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایکسپو سینٹر کراچی میں خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو مایوسی سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنا حق مزاحمت کے ذریعے چھیننا ہوگا۔ انہوں نے ملکی حالات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 77 سال بعد بھی ہمارا ملک مختلف مسائل کا شکار ہے، اور حکمران طبقہ ہی ان مسائل کا ذمہ دار ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے سقوطِ ڈھاکہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگوں کو دھوکہ دیا گیا اور بھارت کا غلام بنانے کی کوشش کی گئی، جس کے خلاف وہاں کے عوام نے مزاحمت کی اور صورتحال کو تبدیل کیا۔ انہوں نے پاکستان کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے حکمرانوں کے لئے ائیر لفٹ تک کی سہولت ممکن نہیں رہی۔
    تعلیم اور صحت کے نظام پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کا فرض ہے کہ عوام کو امن، تعلیم اور صحت فراہم کرے۔ "سندھ میں تعلیم کے لیے 454 ارب اور پنجاب میں 669 ارب کا بجٹ مختص ہے، اگر اس بجٹ کا درست استعمال ہو تو پاکستان کا تعلیمی معیار بہتر ہو سکتا ہے”، انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے شعبے میں بھی بہتری کی گنجائش ہے مگر بڑی رقوم کے باوجود بنیادی ضروریات پوری نہیں ہو رہیں۔انہوں نے اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ صیہونیوں کے قبضے میں ہے اور غزہ کے نوجوان ہی امید کی کرن ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

  • سٹیٹ بینک آف پاکستان کے منافع میں ریکارڈ اضافہ

    سٹیٹ بینک آف پاکستان کے منافع میں ریکارڈ اضافہ

    اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران اس کے منافع میں ایک ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جو 209.09 فیصد تک پہنچ گیا۔ 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے سٹیٹ بینک کی آمدنی 3.4 ٹریلین روپے تک پہنچی، جو کہ مالی سال 2023 میں صرف 1.1 ٹریلین روپے تھی۔اس نمایاں اضافے کی وجہ سے سٹیٹ بینک کی آمدنی میں 2.3 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا، جس نے نہ صرف بینک کی مالی حالت کو مستحکم کیا بلکہ اس کی کارکردگی میں بھی بہتری کی عکاسی کی۔ ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ بینک کی موثر مالی پالیسیوں اور منیجمنٹ کی کامیابی کا ثبوت ہے، جس نے اس کے منافع کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
    اقتصادی ماہرین کے مطابق، سٹیٹ بینک کے اس منافع میں اضافہ ملک کی مالی صحت کے حوالے سے ایک مثبت اشارہ ہے۔ یہ نہ صرف بینک کی داخلی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے بلکہ معیشت کے استحکام میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک کی مالی پالیسیوں کا کامیابی سے نفاذ اور بینک کی کارکردگی میں بہتری نے اسے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں بھی ایک مضبوط مقام دلایا ہے۔ یہ اعداد و شمار سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ مالی رپورٹ میں شامل ہیں، جو ملک کی معیشت کی صورتحال اور بینک کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ آنے والے مالی سالوں میں بھی اس قسم کی ترقی کی توقع کی جارہی ہے، جو ملک کی معاشی استحکام کی بنیاد فراہم کرے گی۔ سٹیٹ بینک کے اس منفعتی رجحان کی روشنی میں، بینک کے حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر یہ پیشرفت جاری رہی تو ملک کی مالی استحکام اور ترقی کے لئے ایک مثبت اثر ڈالے گی۔

  • سندھ سمیت ملک بھر میں فارمی مرغی میں  چکن گونیا پھیل گیا

    سندھ سمیت ملک بھر میں فارمی مرغی میں چکن گونیا پھیل گیا

    کراچی: سندھ سمیت ملک بھر میں فارمی مرغی میں خطرناک وائرس چکن گونیا پھیل گیا-

    باغی ٹی وی : چکن گونیا والی مرغی کھانے سے چمڑی کے امراض پھوٹنے لگے،بیمار مرغیوں کی تصویر وائرل ہونے کے بعد دو دن میں مرغی کا ریٹ 640 سے 350 پر آگیا، ماہرین نےعوام کو آئندہ6 ماہ تک مرغی کا گوشت استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے-

    وائرل بیماری چکن گونیا، وائرس سے پھیلتی ہے، چکن گونیا ایڈیس نامی مچھر کے ذریعے منتقل ہوتی ہے، چکن گونیا، ڈینگی سے ملتی جلتی بیماری ہے اور زیادہ تر ٹروپیکل ممالک میں پائی جاتی ہے، چکن گونیا کے زیادہ تر کیسز افریقہ، جنوبی ایشیاء، جنوب مشرقی ایشیاء سے رپورٹ ہوئے ہیں،پاکستان میں کراچی کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے چکن گونیا کیسز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں-

    ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پرحملہ،ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی

    دوسری جانب قومی ادارہ صحت نے چکن گونیا کی روک تھام کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی،وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ بروقت تصدیق اور پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے،

    وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ وزارت صحت ضروری اقدامات یقینی بنا رہی ہے، عوام کو بیماریوں سے بچانے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں-

    آئی سی سی انسپکشن ٹیم کا دورہ پاکستان ختم،چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان …

  • ایم کیو ایم ،سنی تحریک کا شہر قائد کی بہتری کیلئے مل کر چلنے پر اتفاق

    ایم کیو ایم ،سنی تحریک کا شہر قائد کی بہتری کیلئے مل کر چلنے پر اتفاق

    ایم کیو ایم اور سنی تحریک نے شہر قائد کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و رکن مرکزی کمیٹی انیس قائم خانی نے سی او سی انچارج و رکن مرکزی کمیٹی فرقان اطیب کے ہمراہ قادری ہاؤس میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر قائد کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ نیز امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کیلئے بھی بات چیت کی گئی۔

    آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

    واضح رہے ان دنوں ایم کیو ایم شہر کراچی میں اپنا کھویا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے خاصی فعال ہے اسی سلسلے میں عوامی رابطہ مہم اور شہریوں کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہے.

  • شہر میں سڑکوں کی مرمت کا کام تیز کیا جائے،مئیر کراچی

    شہر میں سڑکوں کی مرمت کا کام تیز کیا جائے،مئیر کراچی

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام کی رفتار تیز کی جائے، لوگوں کی تکالیف کو دور کرنا ہی مسائل کا حل ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میئر کراچی کی زیرِ صدارت محکمہ انجینئرنگ کا اجلاس ہوا جس میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کو آئندہ سالوں میں فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہو گی، 10 سی11 ارب روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت اور 3 ارب روپے ٹیکسز کی مد میں ملیں گے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ معیاری کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو ہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے ٹھیکے دیے جائیں، کے ایم سی کی تمام سڑکوں اور انڈر پاسز کی اسٹریٹ لائٹس فوری ٹھیک کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی ترجیح سڑکوں کی تعمیر اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری ہے، عوام کے ایم سی کے اچھے اور معیاری کام کو سراہتی ہے، آئی آئی چندریگر روڈ کی تعمیر ایک اچھی اور معیاری سڑک کے طور پر مکمل کی جائے۔

    آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

    میئر کراچی نے کہا کہ شاہراہ اورنگی، بلوچ کالونی روڈ، میوہ شاہ روڈ کے کام کو تیزی سے مکمل کیا جائے، تمام ٹھیکے میرٹ پر دیے جائیں اور سفارش قبول نہ کی جائے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے ایم سی نے اس سال نالوں کی صفائی بہتر انداز میں کی ہے۔

    سڑکوں کی ناقص تعمیر کی تحقیقات کرائی جائے ،ْجماعت اسلامی کراچی

  • سڑکوں کی ناقص تعمیر  کی تحقیقات کرائی جائے ،ْجماعت اسلامی کراچی

    سڑکوں کی ناقص تعمیر کی تحقیقات کرائی جائے ،ْجماعت اسلامی کراچی

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور کے ایم سی کی نا اہلی و ناقص کارکردگی اور عوامی مسائل کے حوالے سے بے حسی و عدم دلچسپی، ترقیاتی کاموں اور ٹھیکوں میں کرپشن کے باعث کراچی تباہی کا شکار ہے ، وزیر بلدیات اور قابض میئر شہر کی تباہی و بربادی سے خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق منعم ظفر خان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ نئی تعمیر شدہ سڑکوں اور استر کاری کی ناقص تعمیر کی غیر جانبدارادارے سے تحقیقات کرائی جائے ۔ ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے ۔ سندھ حکومت آئین کے آرٹیکل 140-Aکے تحت نچلی سطح پر بلدیاتی اختیارات کی منتقلی یقینی بنائے ، ٹائون اور یوسیز چیئر مینوں کے کاموں میں مالی و انتظامی رکاوٹیں پیدا کرنے کے بجائے انہیں مطلوبہ فنڈز اوراختیارا ت دے .

    جماعت اسلامی نے ہمیشہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کا مقدمہ لڑا اور اہل کراچی کی حقیقی ترجمان بنی ہے ۔ جماعت اسلامی کی حقوق کراچی تحریک اب وسیع ہو کر ملک بھر کے عوام کی تحریک بن گئی ہے ۔ جماعت اسلامی کی ملک گیر ممبر شپ مہم جاری ہے ، عوام بالخصوص نوجوان جماعت اسلامی کے ممبر اور طاقت بن کر حکمرانوں سے اپنا حق لینے ، عوامی جدو جہد اور مزاحمتی تحریک کا حصہ بنیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کیماڑی کے تحت عابد آبادبلدیہ ٹائون اور ضلع ملیر کے تحت گلشن حدید اور قائدآباد میں ممبر شپ مہم کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپوں کے دورے کے دوران عوام اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

    پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

    اس موقع پر ضلع کیماڑی کے امیر فضل احد ، امیر ضلع ملیر محمد اسلام اور دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔ منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی مسلسل 16 سال سے سندھ پر حکومت کر رہی ہے لیکن کراچی آگے بڑھنے کے بجائے آثارِ قدیمہ کا منظر پیش کر رہا ہے ،معمولی سی بارشوں میں پورا شہر ڈوب جاتا ہے ،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، بجلی اور پانی ناپید ہے، کے الیکٹرک کی لوٹ مار عروج پر ہے ،مہنگائی ،بے روزگاری نے شہریوں کا جینا مشکل کردیا ہے، عوام کو اب جاگنا ہوگا،آخر کب تک ان چوروں، لٹیروں اور وڈیروں و جاگیرداروں کے ہاتھوں یرغمال بنے رہیں گے ۔

    جماعت اسلامی کراچی نے ساڑھے تین کروڑ عوام ،شہر کو حقوق دلانے کا عزم کیا ہے اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کراچی کے لوگوں کو ان کے حقوق نہیں مل جاتے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی کے عوام کے لیے ایک مافیا کی شکل اختیار کر گئی ہے ،موجودہ حکومت سمیت ماضی کی ہر حکومت اور تمام حکمران پارٹیوں نے کے الیکٹرک کی حمایت اور سرپرستی کی ہے ، کے الیکٹرک کراچی کے عوام کو بلا تعطل اور سستی بجلی دینے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے ، اس نے پیداواری صلاحیت میں اضافے اور ترسیلی نظام میں بہتری کے لیے عملاًکچھ نہیں کیا ، لائین لاسز بھی سب سے زیادہ کے الیکٹرک کے ہیں ، اووربلنگ کی شکایات بھی عام ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت اور نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ، حکومت ، نیپرا اورکے الیکٹرک کا ایک شیطانی اتحاد ہے جو کراچی کے عوام کے خلاف اقدامات کر رہا ہے۔

    بلدیہ ٹاؤن میں لوڈشیڈنگ روز کا معمول ہے جب کہ دوسری جانب لائنوں کے ذریعے پانی کی سپلائی کا مسئلہ اہلیان بلدیہ کے لیے خواب بن چکا ہے ، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس نے کے الیکٹرک کے ظلم اور لوٹ مار کے خلاف ہمیشہ مؤثر اور توانا آواز اُٹھائی ہے۔ جماعت اسلامی کے الیکٹرک کی لوٹ مار کے خلاف جدو جہد جاری رکھے گی اور کے الیکٹرک کی سرپرست حکومت ، نیپرا اور حکمران پارٹیوں کے کردار اور چہروں کو بے نقاب کرتی رہے گی۔

  • صدرالخدمت ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا سندھ ریجن کے دفتر کا دورہ

    صدرالخدمت ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا سندھ ریجن کے دفتر کا دورہ

    صدرالخدمت فانڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کراچی میں واقع الخدمت سندھ ریجن کے دفتر کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر صدرالخدمت سندھ ڈاکٹرسیدتبسم جعفری، ڈاکٹراحمدسفیان ،عبدالرزاق سمیت دیگرذمہ داران موجودتھے۔صدرالخدمت پاکستان کو سندھ بھرمیں جاری صاف پانی اورطبی سہولیات کی فراہمی کیمنصوبوں سمیت تمام دیگرسرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے الخدمت سندھ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ الخدمت کے ہر ایک کارکن کاجذبہ قابل ستائش ہے۔اللہ کی مدد اور کارکنان کی کاوشوں کے باعث اتنے بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔

    کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز

    ان کامزیدکہناتھاکہ الحمدللہ دنیابھرسے مخیرحضرات نے الخدمت پربھروسہ کیا جس کی بدولت فلسطین میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ الخدمت کی جانب سے غزہ کے متاثرین کیلئے خوراک،پانی اور ادویات سمیت دیگرضروریات زندگی کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔

    کےالیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی