Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز

    کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز

    کراچی میں سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 5 پولز پر نصب 25 کیمروں نے کام شروع کر دیا۔ اب تک 43 پولز لگائے جا چکے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل سندھ سیف سٹیز اتھارٹی آصف اعجاز شیخ نے کہا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔ ایس فور کنٹرول روم سے متصل سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں لائیو فیڈ ڈسپلے کے ساتھ پول پر کیمروں کی تنصیب کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ 5 پولز پر نصب 25 کیمروں نے کام شروع کر دیا جبکہ اب تک 43 پولز لگائے جا چکے ہیں۔

    جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان آنے والے 9 افغان شہری گرفتار

    لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • کےالیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے  کی تیاری کرلی

    کےالیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

    کےالیکٹرک نے بجلی مہنگی کرکے مزید مالی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی، نیپرا کو بجلی 51 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست دے دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت کے الیکٹرک نے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے جس کی سماعت 3 اکتوبر کو ہو گی۔نیپرا کے مطابق درخواست اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے اور درخواست منظوری سے صارفین پر 100 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ علاوہ ازیں کے الیکٹرک کی جولائی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نیپرا سے فیصلہ آنا بھی باقی ہے۔کے الیکٹرک نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے 3 روپے 9 پیسیفی یونٹ اضافہ مانگ رکھا ہے۔

    سعید غنی کی زیر صدارت صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ، اہم فیصلے

    لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • سعید غنی کی زیر صدارت صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ، اہم فیصلے

    سعید غنی کی زیر صدارت صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ، اہم فیصلے

    چیئرمین صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سعید غنی کی زیر صدارت صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کے ممبران، ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ خالد حیدر شاہ، منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ امتیاز علی شاہ،ڈی ایس فنانس ڈیپارٹمنٹ، ایڈیشنل کمشنر کراچی ون، میئر شہید بے نظیرآباد، اے ڈی سی میرپورخاص، ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ایم سی میرپور خاص کے علاوہ میئر حیدرآباد،سکھر اور لاڑکانہ آن لائن موجود تھے.اس کے علاوہ ایس ایس ڈبلیوایم بی کے افسران ٹیکنیکل ولیگل کنسلٹنٹ بھی موجود تھے۔اجلاس میں اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ جس میں صفائی ستھرائی کے اینڈ ٹو اینڈ سلوشن کے لئے ضلع ملیر، غربی، کیماڑی کے معاہدے میں تین سال کی توسیع اور بلوں کی ادائیگی ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں کرنے کی منظوری دی گئی، معاہدے سے صفائی ستھرائی کی مد میں ضلع ملیر میں 25 فیصد اور ضلع غربی اور کیماڑی میں 28 فیصد بچت ہوگی۔

    جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان آنے والے 9 افغان شہری گرفتار

    وزیر بلدیات کو اس سلسلے میں تمام ڈیٹا کی تحقیقی رپورٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نئے معاہدے کے مطابق صفائی ستھرائی کا کام زیادہ موثر اور بہتر انداز سے انجام دیا جا سکے گا، جبکہ مانیٹرنگ کا مربوط سسٹم بھی معاہدے میں شامل ہے۔اس کے علاوہ ضلع شرقی میں صفائی ستھرائی کے کام کے لئے نئے ٹینڈر کرنے کی منظوری دی گئی اور جب تک ٹینڈر کا عمل مکمل ہوگا دوسری کمپنی صفائی ستھرائی کا کام انجام دے گی۔

    اجلاس میں ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے اپنے ذرائع آمدنی سے اخراجات کے لئے صنعتی علاقوں، کمرشل ایریاز اور گھروں سے کچرا اٹھانے کی فیس مختص کرنے کے لئے ٹائون میونسپل کارپوریشن کی مشاورت لینے کی تجویز پیش کی گئی۔ ضلع شہید بے نظیرآباد اور میرپور خاص کی تشخیص اور تجزیاتی رپورٹ(Assessment & Analysis) تیار کرنے کی منظوری دی گئی، سکھر اور حیدرآباد کی لینڈ فل سائیٹ کی دیکھ بھال کا کام بھی متعلقہ صفائی کرنے والی کمپنی کو سنبھالنے کی منظوری دی گئی، اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کو بتایا گیا کہ جام چاکرو اور گوند پاس کراچی کے لئے بھی نئے ٹینڈر کا عمل پروسیس میں ہے لہذا جب تک ٹینڈر کا عمل پروسیس میں ہے پرانی کمپنی کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان آنے والے 9 افغان شہری گرفتار

    جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان آنے والے 9 افغان شہری گرفتار

    پاکستان سے امریکا اور جاپان جانے کی کوشش میں 3 دن میں 9 افغان شہریوں کو ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے افغانستان کے شہریوں کے لیے پاکستان کے وزٹ ویزے بند ہونے کی وجہ سے افغانیوں کی بڑی تعداد نے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر علاج کے بہانے پاکستان آنا شروع کر دیاہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق پاکستان کے وزٹ ویزے بند ہونے کی وجہ سے افغان شہریوں کی بڑی تعداد علاج کے بہانے پاکستان کے ویزے حاصل کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایسے افغان شہری کابل سے اسلام آباد آتے ہیں، پھر وہ اسلام آباد، لاہور یا کراچی کے مختلف سفارت خانوں یا قونصلیٹ سے مختلف ممالک کے ویزے حاصل کرتے ہیں اور پھر پاکستان سے ان ممالک کا سفر کرتے ہیں۔

    لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    بحیرہ عرب میں لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی گئی اور 27 ہزار 620 لٹر اسمگل ڈیزل ضبط کر لیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ میرین سیکشن نے بحیرہ عرب میں لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا کر دو اسمگلر گرفتار کرلیے۔کلکٹر باسط عباسی نے بتایا کہ دو لانچوں المنیر اور الحبیبی کو تحویل میں لے کر ستائیس ہزار چھ سو بیس لٹر اسمگل ایرانی ڈیزل ضبط کر لیا۔کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ دو کروڑ تیس لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ ڈیزل اور لانچیں تحویل میں لے لی گئی ہیں اور ضبط شدہ ڈیزل کو گودام اور لانچوں کو این ایم بی وہارف منتقل کر دیا گیا۔حکام نے مزید بتایا کہ کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی جاری ہے۔

    پاکستان میں دو الیکٹرک گاڑیاں نئی متعارف کروا دی گئیں

  • پاکستان میں دو الیکٹرک گاڑیاں نئی متعارف کروا دی گئیں

    پاکستان میں دو الیکٹرک گاڑیاں نئی متعارف کروا دی گئیں

    پاکستان میں دو الیکٹرک گاڑیاں نئی متعارف کروا دی گئیں جس کی پہلی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی ہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں گاڑیاں درحقیقت چینگان کی ہیں اورالیکٹرک وہیکلز ہیں جن کے نام دیپال ایس زیر و سیون (Deepal S07)اور دیپال ایل زیرو سیون (Deepal L07)، دونوں ماڈلز کا پاکستان میں بکنگ کا آغاز کر دیاہے، بکنگ پرائس اور ڈیلیوری کے اوقات کار بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔دیپال کی پاکستان کے دو بڑے شہروں لاہور اور کراچی میں ڈیلرشپس کا افتتاح کر دیا گیا ہے جن کے نام چینگان آٹو لاہور اور چینگان آٹو شاہراہ فیصل ہے ۔صارفین دونوں میں اگر کوئی بھی گاڑی خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں تو یہ 30 لاکھ کی پیشگی ادائیگی سے بکنگ کروا سکتے ہیں ، جس کی ڈیلیوری 70 دنوں میں کی جائے گی ۔دیپال ایس زیر و 7 دراصل الیکٹرک ایس یو وی ہے جو کہ ایک چارج میں 485 کلومیٹر کی رینج دیتی ہے جبکہ اس میں 255 ہارس پاور کی الیکٹرک موٹر نصب کی گئی ہے جو کہ طاقتور ور انجن کا احساس دلاتی ہے ۔

    مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید مخالفت کرتا ہوں؛ مراد علی شاہ

    اس گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 65 لاکھ روپے ہے ۔گاڑی میں 6 ایئر بیگز، کول باکس، پینرامک روف، ریئر اے سی وینٹس، ہیٹڈ سیٹس، نیویگیشن ، کلائمیٹ کنٹرول، ایڈاپٹو کروز کنٹرول اور لین اسسٹ دیا گیاہے ۔دیپال ایل زیرو 7 مکمل طور پر ایک الیکٹرک وہیکل ہے جو کہ سنگل چارج میں 540 کلومیٹر کی لمبی رینج دیتی ہے یعنی آپ ایک چارج میں بغیر رکے لاہور سے بآسانی اسلام آباد پہنچ سکتے ہیں ، اس میں 255 ہارس پاور کی الیکٹرک موٹر دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ 6 ایئر بیگز، ٹی پی ایم ایس، 360 کیمرہ، ای بی ڈی ، پارکنگ سینسرز، ہل روڈ کنٹرول دیا گیاہے ۔اس گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 55 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے اور اگر اسے خریدنے کے خواہشمند ہیں تو 30 لاکھ روپے میں بکنگ کروائی جا سکتی ہے ۔اس کے علاوہ میں الیکٹرک ٹیل گیٹ، بیک پر ڈبل سپائلر دیاگیاہے جس کے درمیان دی گئی لائٹ گاڑی کے لوگو کو ظاہر کرتی ہے ۔

  • مظلوم فلسطینیوں پر  اسرائیلی مظالم کی شدید مخالفت کرتا ہوں؛ مراد علی شاہ

    مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید مخالفت کرتا ہوں؛ مراد علی شاہ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید مخالفت کرتا ہوں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا امن کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ اسرائیل اب تک ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے، اقوام متحدہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقدام اٹھانا ہوگا.آج انسانیت کی بقا کی خاطر اقوام عالم کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا. انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی خوشی سے زندگی گزارسکیں،ھارتی مظالم کا سدباب کیاجائے، جو اب تک معصوم کشمیریوں کا قتل عام کرتا آرہا ہے.امن سے ہی محبت پروان چڑھتی ہے.ہم سب اس درھرتی کے وارث ہیں ،ہم جتنا اسے بہتر بنائیں گے ، ہماری آئندہ نسلیں اتنی ہی خوشحال زندگی بسر کریں گی.آئیں یہ عہد کریں کہ رنجشوں کو بھلا کر دنیا کو امن کا گہوارہ بنائیں ،امن جو کہ ہر ترقی کی بنیاد اور خوشحالی کی ضمانت ہے.

    مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی کی تقریب، کرکٹرز اور شوبز ستاروں کی شرکت

  • وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر کی گاڑی سے منشیات،اسلحہ برآمد

    وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر کی گاڑی سے منشیات،اسلحہ برآمد

    سندھ حکومت کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کوبھی منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے

    پولیس حکام کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر اسماعیل ڈاہری کو حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد سے گرفتار کیا گیاہے، پولیس کے مطابق اسماعیل ڈاہری کے ساتھ ایک اور ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کے قبضے سے پانچ کلو چرس،کلاشنکوف اور نقدی برآمد ہوئی ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے,پولیس کا کہنا ہے کہ سردار اسماعیل ڈاہری منشیات کے عادی ہیں، ان کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہے، ممکن ہو وہ منشیات کا کاروبار کرتے ہوں تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے،ملزم نے دوران تفتیش تسلیم کا کیا ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرتا ہے، ملزمان سے منشیات ان کی گاڑی سے ملی۔

    وزیر داخلہ سندھ کے بھتیجے ایس ایس پی نے مجھے گرفتار کیا،مقدمہ جھوٹا ہے، اسماعیل ڈاہری
    دوسری جانب وزیرِاعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کا کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ سندھ کی ایماء پر اس کے بھتیجے ایس ایس پی نے مجھے گرفتار کیا،مجھ پر کلاشنکوف اور منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیاگیا ہے،مجھے رات بھر تھانے اور سی آئی اے میں رکھا گیا،

    پولیس نے اسماعیل ڈاہری اور عنایت اوڈھو کو سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزمان کو 3 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ اسماعیل ڈاہری پر پہلے بھی کئی مقدمات درج ہیں اور وہ ماضی میں جیل بھی جا چکے ہیں،2020 میں جب وہ جیل میں تھے تو انکی طبیعت خراب ہو گئی تھی،2019 میں نوابشاه کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسماعیل ڈاہری کو 3 مختلف مقدمات میں مجموعی طور پر 34 سال کی سزا سنا ئی تھی.

  • وزیراعلیٰ سندھ   کی ہدایت پر میرپورخاص کے پولیس افسران اور اہلکار معطل

    وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر میرپورخاص کے پولیس افسران اور اہلکار معطل

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر میرپورخاص کے پولیس افسران اور اہلکار معطل کر دیئے گئے ہیں

    پی ایس سندھڑی اور سی آئی اے کے معطل اہلکاروں کو پولیس لائن میرپورخاص میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر متعلقہ افسران اور اہلکار ہیڈ کوارٹر نہیں چھوڑسکتے،معطل پولیس اہلکاروں میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن سندھڑی انسپکٹر نیاز محمد کھوسو، سی آئی اے سینٹر میرپورخاص کا ایس آئی پی ہدایت اللہ شامل ہیں،سندھڑی پولیس اسٹیشن کا ہیڈ کاسنٹیبل لکھمیر، کانسٹیبل الہ جڑیو، کانسٹیبل محمد صدیق بھی معطل کئے گئے ہیں،سی آئی اے سینٹر میرپورخاص کے کانسٹیبل نادر پرویز، کانسٹیبل غلام قادر اور فرمان علی کو بھی معطل کیا گیا ہے،سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس میرپورخاص شبیر احمد سیٹھار نے متعطلی کا حکم نامہ جاری کر دیا

    اسرائیل کا پیجرز میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا انکشاف

    لبنان میں پیجرز دھماکوں کے پیچھے کون؟،نیویارک ٹائمز کا انکشاف

    اسرائیلی وزیراعظم کے قتل کی سازش کے الزام میں ایک شخص گرفتار

    لبنان،پیجرز دھماکوں میں 11 اموات،4 ہزار سے زائد زخمی،اسرائیل پر الزام

    لبنان میں پیجر دھماکوں پرحزب اللہ کا بیان جاری

    امریکہ نے لبنان میں پیجر دھماکوں پر ردعمل ظاہر کر دیا

    بیروت : ایران کے سفیر مجتبیٰ عمانی اسرائیلی پیجر دھماکوں میں زخمی، لبنان میں خون کے عطیات کی اپیل

    پیجر دھماکوں میں بھارت کا بھی ہاتھ نکلا،

  • عوام کی امید، ملک کے روشن مستقبل کی نوید،بلاول 36 برس کے ہو گئے

    عوام کی امید، ملک کے روشن مستقبل کی نوید،بلاول 36 برس کے ہو گئے

    سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو ،صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے صاحبزادے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، 37 ویں سابق وزیرِ خارجہ، بلاول بھٹو زرداری کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے، بلاول زرداری 36 برس کے ہو گئے ہیں

    بلاول کی سالگرہ پر انہیں ان کی بہنوں، پارٹی رہنماؤں، کارکنان کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے، بلاول زرداری کو بختاور اور آصفہ نے بھی مبارکباد دی ہے، بلاول قومی اسمبلی کے رکن بھی ہیں، آصفہ بھی قومی اسمبلی کی رکن ہیں،بختاور بھٹو نے انسٹاگرام اسٹوری پر بھائی اور بیٹے کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 36ویں سالگرہ مبارک بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو نے بھی بھائی کے اعزاز میں کی گئی ایک پوسٹ کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا ، پیپلز پارٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے حوالے سے بھی پوسٹ شیئر کی گئی ہے،پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ عوام کی امید، ملک کے روشن مستقبل کی نوید، عوامی حقوق کی جدوجہد کے علم بردار اور جمہوریت کے محافظ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ان کی سالگرہ مبارک،

    بلاول بھٹو21ستمبر 1988کو کراچی میں پیدا ہوئے، ان کی پیدائش کے تین ماہ بعد ہی ان کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔بلاول بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر بلاول کو سالگرہ کی مبارکباد دی جا رہی ہیں،اس ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین، پیپلز پارٹی کے ارکان، اور بلال بھٹو کے مداح انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں اور ساتھ ہی بینظیر کی یاد بھی تازہ کر رہے ہیں۔بلاول کو مبارکباد دیتے ہوئے کارکنان کا کہنا ہے کہ عوام کی امید، ملک کے روشن مستقبل کی نوید، عوامی حقوق کی جدوجہد کے علمبردار اور جمہوریت کے محافظ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو انکی سالگرہ مبارک،

    پیپلزپارٹی ضلع وسطی کی جانب سے چیئرمین بلاول زرداری کی سالگرہ کے موقع پر نارتھ ناظم آباد میں عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں قوالی پروگرام ،آتش بازی کا مظاہرہ اور چیئرمین بلاول کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔تقریب میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی

    بلاول کی سالگرہ کے موقع پر آج ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی اور پیپلز پارٹی کارکنان اپنے چیئرمین کی سالگرہ پر کیک کاٹیں گے، ان کی درازی عمر کی دعائیں کریں گے