Baaghi TV

Category: کراچی

  • انسانی سمگلنگ کیس، صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد

    انسانی سمگلنگ کیس، صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد

    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دستاویزات میں ردو بدل اور انسانی اسمگلنگ کا کیس ،ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا

    عدالت نے صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی،صارم برنی کی اس سے قبل بھی درخواست ضمانت مسترد ہوچکی ہے،ملزم صارم برنی اس وقت عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں،سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کے خلاف مزید ثبوت جمع کرنے ہیں، ملزم کو ضمانت دی گئی تو وہ تفتیش پر اثر انداز ہو سکتا ہے، ملزم مسلسل جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے، تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ بچی کی والدہ کا بیان ہے کہ بیٹی لینے کے لیے صارم برنی سے رابطہ کیا، صارم برنی نے والدہ کو بچی دینے سے انکار کر دیا۔

    جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، صارم برنی عدالتی ریمانڈ پرجیل منتقل

    صارم برنی کی گرفتاری پر امریکا کا ردعمل

    صارم برنی پر مقدمے کی تفصیلات
    دوسری جانب انسانی سمگلنگ کیس میں گرفتار صارم برنی پر مقدمے کی تفصیلات سامنے آ گئیں،  صارم برنی نے اپنی غلطی بھی تسلیم کرلی ہے.صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ صارم برنی کیخلاف ایف آئی اے کے ہیومن ٹریفکنگ سیل میں پاکستان سے بچوں کی امریکا اسمگلنگ کے الزام میں پہلی ایف آئی آر 26/2024 درج کی گئی ہے، درج مقدمے میں حیا نامی نومولود بچی کو امریکا میں سمگل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، مقدمے کے مطابق ملزم صارم برنی نے گزشتہ ایک برس میں کم از کم بیس نومولود بچوں کو امریکی والدین کو گود دینے کے نام پر امریکا میں اسمگل کیا،جو بچے سمگل کئے گئے ان میں سے 15 لڑکیاں اور پانچ لڑکے تھے،

  • گورنر سندھ کا اہم قدم: ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک معاہدہ، سینئر افسران کو اختیارات

    گورنر سندھ کا اہم قدم: ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک معاہدہ، سینئر افسران کو اختیارات

    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبے کی ترقی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت کے دو سینئر افسران کو ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک (ADB) سے معاہدہ پر دستخط کرنے کا اختیار دینے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔یہ معاہدہ ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک کے ساتھ کیا جائے گا، جس کے تحت صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ اس معاہدہ کے تحت سندھ کو 440 ملین ڈالرز کی مالی امداد متوقع ہے، جس کا مقصد سیلاب سے بے گھر ہونے والے افراد کے لیے محفوظ اور پائیدار رہائشی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔گورنر سندھ کی جانب سے منظور شدہ سمری کے مطابق، سندھ حکومت کے یہ سینئر افسران اب ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (MOU) پر دستخط کرنے کے مجاز ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد معاہدہ کو جلد از جلد عملی شکل دینا ہے تاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام تیزی سے شروع کیا جا سکے.
    اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فنڈز صوبے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس مالی امداد کے ذریعے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر جلد مکمل ہوگی، اور متاثرہ افراد جلد ہی اپنے گھروں میں خوشحال زندگی گزار سکیں گے۔
    یہ معاہدہ صوبے میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے۔ سندھ حکومت اور ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک کے درمیان یہ اشتراک نہ صرف متاثرین کے گھروں کی تعمیر کو یقینی بنائے گا بلکہ مستقبل میں ایسے آفات سے نمٹنے کے لیے بھی ایک مؤثر حکمت عملی تیار کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔اس اقدام کو صوبے کے عوام اور سیاسی حلقوں کی جانب سے مثبت طور پر سراہا جا رہا ہے، کیونکہ یہ سندھ کے متاثرہ علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا۔

  • کارساز حادثہ،ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

    کارساز حادثہ،ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

    کارساز حادثہ کیس ، مرکزی ملزمہ نتاشا کے شوہر ملزم دانش اقبال کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کارساز حادثہ کیس میں ملزم دانش اقبال کی درخواست پر سماعت کی، ملزم عدالت میں پیش ہوا تو عدالت نے ملزم کو چہرے سے ماسک ہٹانے کی ہدایت کی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم دانش اقبال کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    دوسری جانب عدالت نے ملزمہ نتاشا دانش کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت کی،عدالت نے ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت پر سرکاری وکیل ،مدعی مقدمہ اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6 ستمبر تک جواب طلب کرلیا ،

    عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نتاشا دانش کے وکیل عامر منصوب کا کہنا تھا کہ میڈیا پر کیس سے متعلق بہت سی باتیں چل رہی ہیں، نتاشا کا ذہنی توازن درست نہیں،وہ 18 اگست 2005ء کو پہلی بار ذہنی امراض کے وارڈ میں داخل ہوئی تھی،نتاشا کے اسپتال کا ریکارڈ عدالت میں پیش کررہے ہیں، وقوعہ کے روز بھی نتاشا کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، نتاشا کی میڈیکل رپورٹ پر تحفظات ہیں، پولیس نے شراب نوشی ٹیسٹ کے لیے نتاشا کے خون اور پیشاب کے نمونے لیے تھے لیکن ٹیسٹ کی رپورٹ عجیب سی ہے، پیشاب کے نمونے میں میتھا فیٹا مائن ہے مگر اس کے آثار خون میں نہیں،نتاشا ذہنی مریضہ ہیں اور اس حوالے سے دوا بھی لیتی ہیں، ہوسکتا ہے کہ ان کے نمونوں میں ان دواؤں کا کوئی کیمکل ہو، میڈیکل رپورٹ کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے، نتاشا کے پاس 2031 تک کا برطانوی ڈرائیونگ لائسنس ہے، ہمارے اور برطانوی قوانین کے مطابق پاکستان آمد کے 6 ماہ بعد وہ لائسنس قابل قبول ہوگا،نتاشا کے پاسپورٹ کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرارہے ہیں، نتاشا پاکستان 2 اگست 2024ء کو لندن سے کراچی آئی تھی اور بنا اجازت گاڑی لے کر نکلی تھی، یہ گاڑی دانش اقبال نہیں بلکہ کمپنی کی ملکیت ہے،

    شہر قائد کراچی کے علاقے کارساز پر چند روز قبل تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو روندتی ہوئی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، اس حادثے میں آمنہ اور اسکا باپ عمران جان کی بازی ہار گئے تھے، پولیس نے ملزمہ نتاشا کو گرفتار کر لیا تھا،واقعے کی کئی فوٹیجز سامنے آچکی ہیں ،جناح اسپتال کی جانب سے نتاشا اقبال کی ذہنی حالت کو درست قرار دیا گیا ہے،ملزمہ کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا رکھا ہے.

    کارساز حادثہ،ملزمہ نتاشا نشے میں تھی، میڈیکل رپورٹ میں تصدیق

    نتاشا کے شوہر دانش اقبال نے گرفتاری کے ڈر سے حفاظتی ضمانت کروا لی

    کارساز حادثہ،ملزمہ "پاگل” نہیں بالکل تندرست ہے، ڈاکٹرکی تصدیق

    کارساز حادثہ،ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جیل بھجوا دیا گیا

    کارساز حادثہ،پولیس کی سنگین غفلت، ملزمہ کو بچانے کی کوشش

    کارساز حادثہ،ملزمہ کی ضمانت مسترد،جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کارساز روڈ پر خونی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والا بوڑھا باپ عمران عارف اپنی بیٹی آمنہ کو نجی کمپنی سے گھر لیکر جا رہا تھا، آمنہ تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی، آمنہ ایم بی اے کررہی تھی، متوفی عمران عارف سائیکل پر گلی محلے میں پاپڑ فروخت کرتا تھا،آمنہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن نے ابو کو فون کیا کہ آفس سے چھٹی ہونے والی ہے لینے آجائیں عمران عارف اسکیم 33 سے بیٹی کو لینے اسکے آفس گئے، آفس سے بائیک پر بیٹی کو لیکر نکلا کہ لینڈ کروزر نے باپ بیٹی سمیت کئی موٹرسائیکل سواروں اور ایک گاڑی کو ہٹ کیا ، خاتون ڈرائیور نتاشہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا اور اسکا جناح اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا،نتاشہ دانش معروف صنعتکار دانش اقبال کی اہلیہ ہیں

    غلط معلومات پھیلا کر برطانوی فسادات کو ہوا دینے والا لاہوری صحافی گرفتار

    گنگارام ہسپتال میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،لاہور میں احتجاج

    پولیس کا ناروا سلوک،نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی

    باپ کی بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش،ڈولفن ٹیم نے بنائی ناکام

    لاہور میں جرائم بڑھ گئے، پولیس خاموش تماشائی، سینئر صحافی خالد محمود خالد بھی لٹ گئے

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

  • سندھ اسمبلی میں غیر قانونی مہاجرین کے مسئلے پر شدید گرما گرمی

    سندھ اسمبلی میں غیر قانونی مہاجرین کے مسئلے پر شدید گرما گرمی

    کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں غیر قانونی مہاجرین کی موجودگی کے مسئلے پر سخت بحث چھڑ گئی، جس سے ایوان کا ماحول انتہائی تلخ ہوگیا۔ پیپلزپارٹی کی رکن ماروی راشدی کے بیان نے ایوان میں تناؤ پیدا کردیا، جس میں انہوں نے بہاریوں کو غیرقانونی مہاجرین قرار دیا، جس پر ایم کیو ایم کے ارکان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی رکن ہیر سوہو نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف تحریک التوا پیش کی، جس پر بحث کے دوران کئی ارکان نے اپنے تحفظات اور خیالات کا اظہار کیا۔ ماروی راشدی نے بحث کے دوران کہا کہ افغان، بنگالی، برمی اور بہاریوں نے سندھ کو "عالمی یتیم خانہ” سمجھ رکھا ہے، جس سے سندھ کے وسائل پر غیر ضروری بوجھ پڑ رہا ہے۔ماروی راشدی کے اس بیان پر ایم کیو ایم کے ارکان نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بہاریوں کو غیرقانونی مہاجر کہنا نہ صرف ناانصافی ہے بلکہ یہ سندھ کی مہاجر برادری کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ ایوان میں موجود ایم کیو ایم کے اراکین نے مطالبہ کیا کہ بہاریوں کو غیر قانونی مہاجرین کے زمرے میں نہ رکھا جائے اور ان کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے۔

    تحریک التوا پر بحث مکمل ہونے کے بعد سندھ اسمبلی نے متفقہ طور پر وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبے میں موجود غیر قانونی تارکین وطن کو فوری طور پر ان کے وطن واپس بھیجا جائے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ سندھ غیر قانونی تارکین وطن کا بوجھ مزید برداشت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور جلد از جلد اقدامات کرے۔جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے بھی غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجنے کی حمایت کی، تاہم انہوں نے ساتھ ہی بنگلہ دیش میں مقیم بہاریوں کو باعزت طور پر وطن واپس لانے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں مقیم بہاری پاکستانی شہری ہیں اور انہیں باعزت طریقے سے وطن واپس لایا جائے تاکہ وہ اپنی زندگی کی نئی شروعات کرسکیں۔سندھ اسمبلی کی یہ کارروائی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ صوبے میں غیر قانونی تارکین وطن کی موجودگی کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور اسے حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ ایوان میں ہونے والی گرما گرم بحث اور تلخ ماحول اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ مسئلہ سندھ کی سیاست میں کتنی اہمیت رکھتا ہے اور اسے جلد از جلد حل کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔

  • یوم دفاع پاکستان،پاک بحریہ میں دو نئے جنگی جہاز شامل ہوں گے

    یوم دفاع پاکستان،پاک بحریہ میں دو نئے جنگی جہاز شامل ہوں گے

    پاک بحریہ میں 2 نئے جنگی بحری جہازوں کی باقاعدہ شمولیت یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ہو گی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین کی بیک وقت پاک بحریہ کے فلیٹ میں شمولیت ہو گی،ترکی میں تیار کیا جانے والا پہلا ملجم/بابر کلاس جہاز پی این ایس بابر باضابطہ طور پر پاک بحریہ کا حصہ بنے گا،رومانیہ میں تیار کیا گیا تیسرا آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین بھی پاک بحریہ میں شامل ہو گا،پی این ایس بابر کی تعمیر کا آغاز 4 جون 2024ء کو ہوا تھا،پی این ایس بابر 15 اگست 2021 کو لانچ کیا گیا جبکہ کمیشننگ 23 ستمبر 2023 کو ہوئی،ورٹیکل لانچنگ سسٹم سے لیس بابر کلاس کے 4 جہاز پاک بحریہ میں شامل کئے جا رہے ہیں،پاک ترک معاہدے کے تحت 2 جہاز استنبول اور 2 کراچی میں تیار کئے جا رہے ہیں،بابر کلاس کے 3 دیگر جہاز پی این ایس بدر، طارق اور خیبر اس وقت تیاری کے مختلف مراحل میں ہیں،بابر کلاس جہاز بیک وقت سطح آب، زیر آب اور فضا میں جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے

    2888 ٹن بابر کلاس جہاز پر فضائی خطرات سے نمٹنے کے لئے ورٹیکل لانچ سسٹم کے ذریعے ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،پاک بحریہ کے لئے تیسرا یرموک کلاس او پی وی 2600 بھی رومانیہ کے گالاٹی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ہے،یرموک کلاس کے پہلے 2 جہازوں کے مقابلے میں آخری دو او پی ویز 2600 ٹن ڈسپلیسمنٹ کے حامل ہیں،یرموک کلاس جہازوں کو بے مثال خوبیوں کی بدولت پاکستان نیوی میں گائیڈڈ میزائل کورویٹس کا درجہ حاصل ہے،پی این ایس حنین سمیت یرموک کلاس کے تمام جہاز سطح اور فضا میں جنگ کے ساتھ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لئے بھی موزوں ہیں،98 میٹر طویل پی این ایس حنین کی رفتار 24 ناٹس کے لگ بھگ ہے،ورٹیکل لانچنگ سسٹم کی مدد سے پی این ایس حنین سطح سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل داغ سکتا ہے،76 ایم ایم مین گن کے ساتھ پی این ایس حنین پر 20 ایم ایم کی دو سیکنڈر گنز بھی نصب ہیں،یرموک کلاس کے چاروں جہازوں کو اسلامی تاریخ کی اہم جنگوں سے منسوب کیا گیا ہے،پی این ایس یرموک اور تبوک کے بعد پی این ایس حنین بھی پاک بحریہ کی قوت و استعداد کار میں بہترین اضافہ ہو گا،یرموک کلاس کا چوتھا اور آخری جہاز پی این ایس یمامہ رواں برس فروری میں لانچنگ کے بعد تکمیل کے مراحل سے گزر رہا ہے،بابر کلاس جہاز پاک ترک دفاعی تعاون کا مظہر ہیں۔ اور دونوں ممالک میں دفاعی پارٹنرشپ کا ثبوت ہیں

    پی این ایس یرموک کا عمان کا دورہ: پاک بحریہ کی جانب سے علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم بحری مشقیں

    9 مئی کو ایک سال، زخم ابھی تازہ،عمران کا جوابی وار،معافی نہیں ملے گی؟

    نومئی،ایک برس بیت گیا،ملزمان کی سزائیں نہ مل سکیں،یہ ہے نظام انصاف

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

  • دس ہزار نوجوانوں کو فری آئی ٹی ٹریننگ دیں گے،شرجیل میمن

    دس ہزار نوجوانوں کو فری آئی ٹی ٹریننگ دیں گے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت دس ہزار نوجوانوں کو فری آئی ٹی کی ٹریننگ دینے جا رہی ہے،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں بارشوں سے پہلے ہی حفاظتی انتظامات کر لئے گئے تھے، بارشوں میں سندھ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، سندھ میں امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہے ،سندھ حکومت صوبے بھر میں دس ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کی ٹریننگ دے گی، اس سے نوجوانوں کو ہنر ملے گا، نوجوان آئی ٹی میں کمائیں گے، زرمبادلہ پاکستان آئے گا،یہ عوام کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے، امن و امان کے حوالہ سے بڑے چیلنجز کو قبول کیا، صورتحال بہتر ہو رہی ہے،منشیات کے خلاف آپریشن جاری ہے کسی کے لئے اس میں کوئی رعایت نہیں ہے، کراچی میں ای وی ٹیکسی شروع کرنے جا رہے ہیں،اس سے لوگوں کو روزگار ملے گا، خواتین کے لئے الگ اور مردوں کے لئے الگ ہو گی،

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے 2 لاکھ خاندانوں کو پہلے فیز میں مفت سولر سسٹم دیے جا رہے ہیں، عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے گا، غریب اور مستحق افراد کو مفت سولر دیئے جا رہے ہیں،کوئی ایک ماہ دو ماہ کے بلوں میں کمی نہیں کی جا رہی بلکہ سولر سے ساری زندگی مفت بجلی استعمال کریں گے،یہ پیپلز پارٹی کا ویژن ہے، عوام سے جو وعدے کئے تھے انکی تکمیل ہو رہی ہے

    پولیس کا ناروا سلوک،نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی

    پرویز الہی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی

    رہائی کے چند دن بعد پرویز الہیٰ پھر مشکل میں پھنس گئے

    میرے ساتھ” زیادتی” کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار محسن نقوی کا رہا ،پرویز الہیٰ

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

    سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک

  • لاپتہ لڑکی نے مرضی سے شادی کر لی،سندھ ہائیکورٹ میں انکشاف

    لاپتہ لڑکی نے مرضی سے شادی کر لی،سندھ ہائیکورٹ میں انکشاف

    سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی

    لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپھوٹو نے کی،پولیس نے پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی، پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایک لڑکی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ 5 شہریوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے، لڑکی تانیہ نے اپنی مرضی سے شادی کر لی ہے جبکہ لاپتہ شہری خادم، حماد، عمیر عزیز اور معیز گھر واپس پہنچ گئے ہیں،سندھ ہائی کورٹ نے پانچوں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹاتے ہوئے بچی فروا سمیت دیگر کی بازیابی کے لیے اقدامات تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

    جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی کا بچہ لاپتہ ہے، اِن کی حالت دیکھیں اور بچہ تلاش کریں، دوران سماعت درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ شہری کورنگی، لانڈھی، سچل، ایئر پورٹ اور دیگر علاقوں سے لاپتہ ہیں،سندھ حکومت کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ کچھ لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ پولیس سے رابطے میں نہیں ہیں، بیشتر لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ جے آئی ٹیز اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے،عدالت نے حکم دیا کہ جن لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ کیسز کی پیروی نہیں کر رہے، اِنہیں بھی تلاش کیا جائےاور شہری مطیع اللّٰہ اور دیگر کی بازیابی کے لیے ماڈرن ڈیوائسز کا استعمال کیا جائے۔

    تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

    سیالکوٹ:سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو فروغ دینے والے دو افراد جیل میں نظر بند

    عزم استحکام معیشت کی مضبوطی کا ضامن۔تجزیہ، شہزاد قریشی

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام آپریشن کا غلط تاثر لیا گیا

    معاشی مشکلات کی وجہ سے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ آصف

    ریٹائرڈ ایف آئی اے افسرسمیت 10 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت

  • کراچی میں بس راہگیروں پر چڑھ دوڑی، دو افراد ہلاک،نو زخمی

    کراچی میں بس راہگیروں پر چڑھ دوڑی، دو افراد ہلاک،نو زخمی

    شہر قائد کراچی میں ایک بار پھر افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے،تیز رفتار بس نے متعدد موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا،واقعہ میں دو افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہیں

    واقعہ سائٹ ایریا میں باوانی چاولی کے قریب پیش آیا، تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی،جس کے بعد بس نے متعدد موٹر سائیکل سواروں کو روندڈالا،حادثے میں دو افراد کی موت ہوئی ہے،زخمیوں و لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے، مسافر بس نے راہگیروں کو کچلا ہے، اطلاع پر پولیس، رینجرز کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی ہے، ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے،واقعہ کے بعد شہری جائے وقوعہ پر جمع ہوئے اور احتجاج بھی کیا، تاہم پولیس و رینجرز نے حالات پر قابو پا لیا.

    بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، 45 سالہ طالب ولد عبدالقدوس کی بھی حادثے میں موت ہوئی ہے،حادثےمیں وجاہت ولد نعیم عمر 24سال ، ریحان ولد رمضان عمر 25سال ، رمضان ولد روشن عمر 55سال ، جنید ولد زبیر خان عمر25 سال، سمینہ زوجہ نامعلوم عمر 45سال،فضیلہ زوجہ وقاص عمر 24سال، ماریہ زوجہ نامعلوم عمر 30سال ، نفیسا زوجہ اصغر عمر 35سال ، عروبہ زوجہ شمشاد عمر 23سال زخمی ہیں.

    اڈیالہ جیل میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر دیسی مرغ کھانے سے انقلاب نہیں آتے،عظمیٰ بخاری

    اڈیالہ جیل میں سزا یافتہ عمران خان الیکشن لڑنے کے خواہشمند

    اڈیالہ جیل ،عمران خان کے سیل کی خصوصی تصاویر،باغی ٹی وی پر

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

  • گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی ہے   کھیلوں کے لئے مزید سہولتیں فراہم کی جائے، معید بلوچ

    گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی ہے کھیلوں کے لئے مزید سہولتیں فراہم کی جائے، معید بلوچ

    ورلڈ ملٹری گیمز کے گولڈ میڈلسٹ، معید بلوچ، نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں اپنی کامیابی کا جشن منایا اور کھیلوں کے شعبے میں سہولتوں کی کمی پر افسوس کا اظہار کیا۔ معید بلوچ، جو اس وقت اسپیڈ اسٹار ٹریک اینڈ فیلڈ کلب کی نمائندگی کر رہے ہیں، نے اپنی نو سالہ محنت اور کامیابیوں کا ذکر کیا۔معید بلوچ نے کہا، "نو سال سے محنت کر رہا ہوں، اور اس دوران کئی غلطیاں بھی ہوئیں جن سے میں نے سیکھا۔ میری کامیابی کے پیچھے کئی لوگوں کی محنت شامل ہے۔ ہم پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہے ہیں۔” انہوں نے ارشد ندیم کی کامیابی کو بھی سراہا اور کہا کہ ان جیسی کامیابی سو سال میں بھی مشکل ہوتی۔بلوچ نے گورنر سندھ، کامران ٹیسوری، سے درخواست کی کہ وہ ایتھلیٹس کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا، "چار سو میٹر کا مقابلہ آسان نہیں ہوتا، اور میں گولڈ میڈل جیت کر بہت خوش ہوں۔” ان کے شوق اور خواب کے حوالے سے، معید نے اولمپک میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا پسندیدہ ایتھلیٹ یوسین بولٹ ہیں۔
    mueed
    اس موقع پر معید بلوچ کے کوچ، روما الطاف، نے معید کی محنت اور کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "معید بلوچ 2015 سے ہمارے کلب سے وابستہ ہیں اور قومی چیمپئن ہیں۔ انہوں نے اپنی محنت کی بدولت ورلڈ ملٹری گیمز میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔” انہوں نے پاکستان میں ایتھلیٹس کے لیے بنیادی سہولتوں کی کمی کا بھی ذکر کیا اور افسوس کا اظہار کیا کہ سندھ کے بچوں کو سندھ کی جانب سے مناسب توجہ نہیں مل رہی۔روما الطاف نے مزید کہا، "میری درخواست ہے کہ ایتھلیٹس کو بھی سپورٹ کریں۔ معید بلوچ کا ٹیلنٹ کم عمری میں ہی نظر آرہا تھا، اور کرکٹ کو بہت زیادہ ہائپ دی جا رہی ہے۔ ایک ادارہ ایسا ہونا چاہیے جہاں ایتھلیٹس کو تمام سہولیات مل سکیں۔”معید بلوچ کی اس کامیابی اور ان کی جانب سے دی گئی درخواستوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کی کامیابیوں کو مزید فروغ دینے کے لیے مناسب سہولتیں فراہم کرنا ضروری ہے۔

  • سمندری طوفان اسنیٰ: کراچی سے 500 کلومیٹر دور پہنچ گیا، محکمہ موسمیات نے نیا الرٹ جاری کر دیا

    سمندری طوفان اسنیٰ: کراچی سے 500 کلومیٹر دور پہنچ گیا، محکمہ موسمیات نے نیا الرٹ جاری کر دیا

    کراچی: بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان ’’اسنیٰ‘‘ کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے ٹراپیکل سائیکلون کا نواں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان اس وقت شمال مغربی بحیرہ عرب میں موجود ہے اور گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران جنوب مغرب کی جانب بڑھا ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسنیٰ اس وقت کراچی کے جنوب مغرب سے تقریباً 500 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ مزید یہ کہ طوفان اورماڑہ کے جنوب مغرب سے 350 کلومیٹر اور گوادر کے جنوب سے 260 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ عمان کے دارالحکومت مسقط سے یہ طوفان 430 کلومیٹر مشرق، جنوب مشرق میں ہے۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اسنیٰ جنوب مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ طوفان سمندر ہی میں کمزور پڑ جائے گا۔ تاہم، اس طوفان کے زیر اثر آج شام تک بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں، بشمول اورماڑہ، پسنی، گوادر، جیوانی اور تربت میں، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
    بلوچستان کی انتظامیہ نے ماہی گیروں اور ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج اور کل سمندر کا رخ نہ کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔ سندھ کے ماہی گیروں کو آج سے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے کیونکہ سندھ کے ساحلی علاقے طوفان کے اثر سے باہر ہیں۔محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی صورتحال پر نظر رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں فوری طور پر مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ خاص طور پر وہ لوگ جو ساحلی علاقوں میں رہائش پذیر ہیں، انہیں محتاط رہنے اور کسی بھی قسم کی غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔سمندری طوفان اسنیٰ کی صورتحال پر مزید اپ ڈیٹس اور ہدایات کے لیے محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ اور مقامی میڈیا پر نظر رکھیں۔