Baaghi TV

Category: کراچی

  • کارساز حادثہ، ملزمہ نتاشا پر نشے کا مقدمہ بھی درج

    کارساز حادثہ، ملزمہ نتاشا پر نشے کا مقدمہ بھی درج

    شہر قائد کراچی میں ہونے والے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    پولیس کے مطابق کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کے خلاف ایک اور مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ملزمہ کی ایم ایل او رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا گیا ہےمقدمے میں منشیات کے استعمال کی دفعات بھی درج ہیں، گرفتار ملزمہ کے پیشاب کے نمونوں میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی،مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیشی افسر نے عدالت سےملزمہ نتاشا سے تفتیش کی اجازت طلب کرلی
    عدالت نے تفتیشی افسر کو جیل میں ضوابط کے مطابق تفتیش کی اجازت دیدی،مقدمہ پولیس افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تھانہ بہادرآبار میں گرفتار ملزمہ نتاشا زوجہ دانش کا 19 اگست کو میڈیکل کروایا تھا،رپورٹ آئی تو اس میں ایم ایل او نے لکھا کہ خاتون ملزمہ نتاشا نشے کی حالت میں تھی،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمہ نتاشہ کے یورین کے نمونوں میں ممنوعہ شے کی موجودگی پائی گئی، ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ سیل کر دی گئی ہے، رپورٹ پولیس عدالت میں جمع کروائے گی، نتاشہ کی میڈیکل رپورٹ سامنے نہ لانے پر صحافیوں و عوامی حلقوں نے سوالات اٹھائے ہیں

    شہر قائد کراچی کے علاقے کارساز پر چند روز قبل تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو روندتی ہوئی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، اس حادثے میں آمنہ اور اسکا باپ عمران جان کی بازی ہار گئے تھے، پولیس نے ملزمہ نتاشا کو گرفتار کر لیا تھا،واقعے کی کئی فوٹیجز سامنے آچکی ہیں ،جناح اسپتال کی جانب سے نتاشا اقبال کی ذہنی حالت کو درست قرار دیا گیا ہے،ملزمہ کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا رکھا ہے.

    کارساز حادثہ،ملزمہ نتاشا نشے میں تھی، میڈیکل رپورٹ میں تصدیق

    نتاشا کے شوہر دانش اقبال نے گرفتاری کے ڈر سے حفاظتی ضمانت کروا لی

    کارساز حادثہ،ملزمہ "پاگل” نہیں بالکل تندرست ہے، ڈاکٹرکی تصدیق

    کارساز حادثہ،ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جیل بھجوا دیا گیا

    کارساز حادثہ،پولیس کی سنگین غفلت، ملزمہ کو بچانے کی کوشش

    کارساز حادثہ،ملزمہ کی ضمانت مسترد،جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کارساز روڈ پر خونی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والا بوڑھا باپ عمران عارف اپنی بیٹی آمنہ کو نجی کمپنی سے گھر لیکر جا رہا تھا، آمنہ تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی، آمنہ ایم بی اے کررہی تھی، متوفی عمران عارف سائیکل پر گلی محلے میں پاپڑ فروخت کرتا تھا،آمنہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن نے ابو کو فون کیا کہ آفس سے چھٹی ہونے والی ہے لینے آجائیں عمران عارف اسکیم 33 سے بیٹی کو لینے اسکے آفس گئے، آفس سے بائیک پر بیٹی کو لیکر نکلا کہ لینڈ کروزر نے باپ بیٹی سمیت کئی موٹرسائیکل سواروں اور ایک گاڑی کو ہٹ کیا ، خاتون ڈرائیور نتاشہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا اور اسکا جناح اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا،نتاشہ دانش معروف صنعتکار دانش اقبال کی اہلیہ ہیں

    غلط معلومات پھیلا کر برطانوی فسادات کو ہوا دینے والا لاہوری صحافی گرفتار

    گنگارام ہسپتال میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،لاہور میں احتجاج

    پولیس کا ناروا سلوک،نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی

    باپ کی بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش،ڈولفن ٹیم نے بنائی ناکام

    لاہور میں جرائم بڑھ گئے، پولیس خاموش تماشائی، سینئر صحافی خالد محمود خالد بھی لٹ گئے

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

  • کراچی میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس

    کراچی میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس

    شہر قائد کراچی میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آیا ہے

    سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی مشتبہ علامات سامنے آئی ہیں، جس کےبعد مریض کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،مسافر کو سندھ‌حکومت کے ہسپتال بھجوایا گیا ہے،سندھ انفیکشز ڈیزیز ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے مریض کو خارش ہے اور اس کے جسم پر لال دھبے بھی ہیں، مریض منکی پاکس کے مشتبہ علامات کے ساتھ آیا،مریض کو آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کیا ہے، رپورٹس آنے کے بعد منکی پاکس کی تصدیق ہو سکے گی

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں اب تک منکی پاس کے تین مریض سامنے آ چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں جن مریضوں میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی وہ تمام بیرون ممالک سے آئے تھے.

    اوچ شریف :منکی پاکس کا اندیشہ،3بچے جاں بحق

    پاکستان میں اس سال منکی پاکس کا ایک،گزشتہ برس 10 مریض سامنے آئے تھے،ڈاکٹر مختار

    پاکستان میں منکی پاکس کے پہلے مریض کی تصدیق

    ترجمان وزارت قومی صحت کا کہنا تھا کہ ایم پاکس ایک نیا وائرس ہے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھبرانے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگر کسی میں علامات ظاہر ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ایم پاکس کی علامات میں بخار، جسم پر دانے، سر درد، اور دیگر فلو جیسی علامات شامل ہیں۔ یہ وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں قریبی رابطے کے ذریعے پھیل سکتا ہے، لہذا اس حوالے سے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت پاکستان اور وزارت قومی صحت ملک میں اس بیماری کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں

    منکی پاکس عالمی ایمرجنسی قرار،پاکستان بھی متحرک، اقدامات

     ممکنہ منکی پاکس کیسز اور بارڈر ہیلتھ سروسز ہدایات کی روشنی میں ایئرپورٹس پر حفاظتی انتظامات

     پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا،

     اسلام آباد میں منکی پاکس کے 20 مشتبہ کیسز رپورٹ 

    کانگو وائرس کے مریض کی موت

  • پاکستان کی فضائی حدود میں قطری طیارے کا ایک انجن بند، ہنگامی لینڈنگ

    پاکستان کی فضائی حدود میں قطری طیارے کا ایک انجن بند، ہنگامی لینڈنگ

    پاکستان کی فضائی حدود میں قطری طیارے کا ایک انجن بند ہو گیا جس کے بعد طیار ے نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے

    قطر کے شہر دوحا سے فلپائن کے شہر اینجلس سٹی جانے والی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے، قطر ی ایئر لاین کی پرواز کیو آر 926 قطر سے فلپائن جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں طیارے کا ایک انجن خراب ہو گیا، طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کیا، ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق 39 ہزار فٹ کی بلندی پر قطر ائیر ویز کے طیارے میں شدید خرابی پیدا ہوئی، پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی اور کراچی میں فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی، اجازت ملنے کے بعد طیارہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا،طیارے میں 187 مسافر سوار تھے،

  • بلدیاتی اداروں کی محنت کے باعث شہر بہتر صورتحال میں ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    بلدیاتی اداروں کی محنت کے باعث شہر بہتر صورتحال میں ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔

    اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے پی آئی ڈی سی پر واقع سیوریج پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں سے شہر بھر کا پانی سمندر میں منتقل کیا جاتا ہے اس کے علاوہ انہوں نے اولڈ سٹی ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ، آواری، صدر، شارع فیصل اور نرسری سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی دیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے نرسری پر نالے کا معائنہ کیا اور وہاں پر پانی کی روانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کا بیشتر حصہ دیکھا ہے ، حالات کافی بہتر ہیں، سڑکیں کلیئر ہیں،بارشیں وقفے وقفے سے جاری ہیں، بلدیاتی اداروں کے ورکرز نے دن رات کام کیا ہے، ہم نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم کیا ہے، عوام کے مسائل حل کررہے ہیں، اس سے پہلے میں رائیٹ بینک کے مسائل دیکھ کر آیا تھا، سیلاب متاثرین کے گھر دیکھے اور وہ بہت خوش تھے، نئے تعمیر شدہ مکانات میں رہنے والوں نے چیئرمین بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا، مرتضیٰ وہاب رات کو جاگتے ہیں اور ہم چین سے سوتے ہیں،2022 کی بارشوں میں شہر کے نکاسی سسٹم نے بہتر پرفارم کیا،اب 2024 کی بارشیں وقفے وقفے سے جاری ہیں،بلدیاتی اداروں کے ورکرز نے دن رات کام کیا ہے، بلدیاتی اداروں کی محنت کے باعث شہر بہتر صورتحال میں ہے، ابھی بھی الرٹ ہیں اور ہماری تیاری مکمل ہے، سیلاب متاثرین کے گھر دیکھے اور وہ بہت خوش تھے، میں ٹنڈو محمد خان میں بھی سیلاب متاثرین سے مل کر آیا ہوں، وہ مجھے اپنے گھر لے گئے اور پرسکون ہیں، نئے تعمیر شدہ مکانات میں رہنے والوں نے چیئرمین بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا،بلوچستان میں بارشوں کے باعث پانی نیچے آیا ہے، منچھر جھیل میں 115 فٹ پانی موجود ہے، منچھر جھیل سے پانی دریا میں نکل جائے گا،ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل کی وجہ سے بارشیں اور سیلاب کا سامنا ہے ، ہم نئے جنگلات لگانے کے منصوبے پر بھی کام کررہے ہیں،ایم این وی منصوبہ واپڈا کا ہے لیکن انھوں نے پرانے شگاف بھی ابھی تک پر نہیں کئے، ہمارا محکمہ آبپاشی ان شگافوں کو پر کر رہا ہے،بارشوں کے باعث شہر کی سڑکیں خراب ہوگئی ہیں، شہر میں آبادی بڑھتی گئی ہے لیکن اسٹارم واٹر ڈرین نہیں ہے،ہم وفاقی حکومت کو سپورٹ کررہے ہیں لیکن حکومت میں شامل نہیں ہیں

    بلاول نے مفت سولر ہوم سسٹم کی تقسیم کے عمل کا افتتاح کردیا

    طوفانی بارشوں کا امکان،وزیراعلیٰ سندھ کاتمام محکموں کو مزید متحرک رہنے کا حکم

    کراچی میں بارش،وزیراعلیٰ سندھ کا ملیر ندی میں پانی کے بہاؤ کا جائزہ

    سندھ میں شدید بارشوں کا امکان،سمندر میں طغیانی کا خدشہ،شرجیل میمن متحرک

  • موسم کی خرابی،کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا

    موسم کی خرابی،کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا

    شہر قائد کراچی میں بارشوں اور موسم کی خرابی کی وجہ سے ایئر پورٹ پر پروازوں کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں تو وہیں دوحہ سے کراچی آنے والی پرواز کی لینڈنگ نہ ہو سکی

    کراچی میں بارش اور موسم کی خرابی کی وجہ سے کراچی کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازوں کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی آنے والی غیر ملکی پرواز نے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کرنی تھی تا ہم موسم کی خرابی کی وجہ سے لینڈنگ نہ کر سکی،پرواز محفوظ لینڈنگ کے لئے ایک گھنٹہ چکر کاٹتی رہی اسکے باوجود لینڈنگ نہیں ہوئی،جس کے بعد پرواز کو مسقط روانہ کیا گیا اور پرواز نے مسقط میں لینڈنگ کی ہے،

    علاوہ ازیں موسم کی خرابی کی وجہ سے کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں، کراچی سے اسلام آباد جانے والی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز ساڑھے آٹھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہو گئی، پرواز نے صبح سات بجے روانہ ہونا تھا اب شام چار بجے روانہ ہو گی،استنبول اور بحرین سے آنے والی پروازوں کی کراچی سے روانگی میں بھی تاخیر ہے، ملتان سے مسقط کی پرواز رات سوا 8 بجے روانہ ہوگی،اہور سے کراچی کی پرواز کی روانگی میں 8 گھنٹے، اسلام آباد سے کراچی کی پرواز کی روانگی میں4 گھنٹے اور اسلام آباد سے کراچی کی پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں 2 گھنٹے تاخیر ہے

    کراچی ایئر پورٹ پر موجود طیاروں کو محفوظ مقامات پر پارک کرنے کی ہدایت
    دوسری جانب ایئر پورٹ انتظامیہ نے طوفانی بارشوں سے متعلق ایک اور الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر موجود طیاروں کو محفوظ مقامات پر پارک کیا جائے ،تمام ایوی ایشن کمپنیاں اپنے تمام اثاثہ جات کی حفاظت کریں،ایئر پورٹ پر پارک طیاروں کو محفوظ رکھنے کے لیے ایئرسائیڈ ایریا مینجر ذمے دار ہوں گے،بارشوں کے دوران ایمرجنسی میں ڈیوٹی ٹرمینل مینجر اور ایئر سائیڈ ایریا مینجر کو فوری آگاہی دی جاسکتی ہے۔

    سمندری طوفان بارے چھٹا الرٹ،طوفان کے دوران سمندر میں شدید طغیانی کا امکان
    دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے سمندری طوفان سے متعلق چھٹا الرٹ جاری کر دیا ہے، محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی سے دور جا رہا ہے، بلوچستان کی ساحلی پٹی کی جانب بڑھتے ہوئے طوفان کا رخ عمان کی جانب ہو گا، طوفان سمندر میں ہی کمزور ہو کر ختم ہونے کا امکان ہے، کسی ساحل سے ٹکرانے کا امکان نہیں،طوفان کے دوران سمندر میں شدید طغیانی رہ سکتی ہے، سمندر میں ہوائیں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ اور جھکڑ 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کو چھو سکتے ہیں، 9 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، یہ طوفان کراچی کے جنوب مغرب سے 200 کلو میٹر دور ہے، اورماڑہ کے جنوب، جنوب مشرق سے طوفان 220 اور گوادر کے مشرق اور جنوب مشرق سے طوفان 380 کلو میٹر دور ہے، کراچی میں آج وقفے وقفے سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، اس دوران کراچی میں 60 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں

    عمران خان کے سیل کا دورہ کیا جائے تو وہاں سے کوکین ملے گی،حنیف عباسی

    190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن

    اڈیالہ جیل میں الیکشن کرائے جائیں، وہاں بھی عمران کو شکست ہو گی،بیرسٹر عقیل ملک

    عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے وی سی کا الیکشن ،پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

    عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

  • باکسر محمد وسیم کو  اٹلی کا ویزا ملنے میں مشکلات کا سامنا، گورنر سندھ  کا نوٹس

    باکسر محمد وسیم کو اٹلی کا ویزا ملنے میں مشکلات کا سامنا، گورنر سندھ کا نوٹس

    پاکستان کے معروف باکسر محمد وسیم نے اٹلی کا ویزا نہ ملنے کی صورت میں مدد کی اپیل کی جس پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فوری نوٹس لیا ہے۔ گورنر سندھ نے اٹلی کے سفارت خانے کو ایک خط جاری کیا ہے جس میں محمد وسیم کے ویزا کی جلد جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔محمد وسیم، جو کہ مالٹا میں 4 اکتوبر کو ڈبلیو بی ایف انٹر کونٹینینٹل ہیوی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کے لیے ایک عالمی باکسر سے مقابلہ کرنے والے ہیں، ویزا کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید پریشانی میں تھے۔ اس تناظر میں، گورنر سندھ نے سفارت خانے سے درخواست کی ہے کہ باکسر کا ویزا فوری طور پر جاری کیا جائے تاکہ وہ اپنے اہم میچ کے لیے وقت پر پہنچ سکیں۔گورنر ہاؤس پہنچ کر محمد وسیم نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ "کئی دنوں سے میں اس مسئلے سے پریشان تھا اور مجبوراً ویڈیو پیغام کے ذریعے اپیل کرنا پڑی تھی۔ گورنر سندھ کے فوری ردعمل اور مدد کے لیے میں ان کا دل سے شکر گزار ہوں۔اس اقدام سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گورنر سندھ کی جانب سے باکسر کی مشکلات کا فوری اور موثر حل تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ محمد وسیم اپنے اہم بین الاقوامی میچ میں شرکت کر سکیں اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلا دھار بارشوں کا امکان، سمندری طوفان اسنی کا خطرہ

    کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلا دھار بارشوں کا امکان، سمندری طوفان اسنی کا خطرہ

    محکمہ موسمیات کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں رات کے وقت تیز بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں ہفتہ 31 اگست تک وقفے وقفے سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں بھی چلنے کی توقع ہے۔ زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ 48 سال بعد بحیرہ عرب میں اگست کے دوران ایک سمندری طوفان نے جنم لیا ہے۔ یہ ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کرکے سمندری طوفان "اسنی” میں تبدیل ہو چکا ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سمندری طوفان کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق، کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں اس طوفانی سسٹم کے باعث 31 اگست تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر بلوچستان کے مختلف مقامات پر بھی آج سے یکم ستمبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ماہرین موسمیات نے بلوچستان کے رہائشیوں کو بھی ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو موسم کی صورتحال سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے۔

  • کراچی: طوفان اور شدید بارشوں کے اثرات، کیماڑی میں ہزاروں مچھلیاں ساحل پر آ گئیں

    کراچی: طوفان اور شدید بارشوں کے اثرات، کیماڑی میں ہزاروں مچھلیاں ساحل پر آ گئیں

    شدید موسمی حالات، بشمول طوفان اور بھاری بارشوں، نے شہر کے ساحلی علاقوں میں سنگین اثرات مرتب کیے ہیں۔ کیماڑی میں ٹمبر پونڈ کے قریب ہزاروں مری ہوئی مچھلیاں ساحل پر آگئیں، جو علاقے میں ماحول اور مقامی ماحولیاتی نظام پر گہرا اثر ڈال رہی ہیں۔کراچی ہاربر کے مینگروو ایریاز اور ساحلی علاقوں میں سمندری پانی میں تلچھٹ کی موجودگی نے پانی کو آلودہ کر دیا ہے۔ اس آلودگی کے نتیجے میں تلچھٹ میں گھل مل کر مختلف قسم کی مچھلیاں، جن میں ملٹ اور اسپاٹڈ سکیٹ شامل ہیں، سینکڑوں کی تعداد میں ساحل پر مردہ حالت میں نظر آئی ہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر معظم خان نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مچھلیوں کی موت مقامی سطح پر ہوئی ہے اور اس کا دائرہ وسیع نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ماہی گیر ان مردہ مچھلیوں کو پولٹری میل پلانٹس کو فروخت کرنے کے لیے جمع کر رہے ہیں۔
    معظم خان نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ان مچھلیوں کا استعمال نہ کیا جائے، کیونکہ یہ آلودگی کی وجہ سے مر چکی ہیں اور صحت کے لیے خطرناک ہو سکتی ہیں۔ اس صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ایسے مسائل کا سدباب کیا جا سکے۔

  • مراد علی شاہ کا وفاقی حکومت کو پیپلزپارٹی کا انتخابی منشور دیکھنے کا مشورہ،

    مراد علی شاہ کا وفاقی حکومت کو پیپلزپارٹی کا انتخابی منشور دیکھنے کا مشورہ،

    کراچی: سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بدھ کے روز وفاقی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ پیپلزپارٹی کا انتخابی منشور دیکھے، جس میں بجلی کے موجودہ بحران کا حل پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب کے دوران کہی، جہاں سندھ کے 2 لاکھ خاندانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سولر پینل، ایک پنکھا اور تین بلب مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ حکومت نے کراچی اور لاڑکانہ کے 2 لاکھ گھروں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو غریب گھرانوں کو فراہم کیا جائے گا۔مراد علی شاہ نے تقریب کے دوران سولر سسٹم کی خصوصیات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ہر سولر سسٹم میں 80 تا 100 واٹ کی سولر پلیٹیں شامل ہیں، جبکہ اس کے ساتھ 18 اے ایچ کی لیتھیم بیٹری، ایک پنکھا، تین بلب اور موبائل چارجر بھی دیا جائے گا۔ اس سسٹم کی قیمت 50 ہزار روپے کے قریب ہے، لیکن سندھ حکومت یہ سسٹم مستحق خاندانوں کو 80 فیصد رعایت کے ساتھ صرف 6 ہزار روپے میں فراہم کر رہی ہے۔
    وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے یہ قدم صوبے کے عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل سے نجات دلانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ پیپلزپارٹی کے انتخابی منشور کا جائزہ لے، جس میں بجلی کے موجودہ مسائل کا حل موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے قابل تجدید توانائی کے منصوبے اور سولر پاور سسٹمز جیسے اقدامات ضروری ہیں، جو پیپلزپارٹی کے منشور میں شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے مطابق، یہ اقدامات نہ صرف غریب عوام کو بجلی کے بلوں سے بچانے میں مدد کریں گے بلکہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھی اہم ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ صوبے کے عوام کو نہ صرف سستی بلکہ قابل بھروسہ بجلی فراہم کی جائے، تاکہ ان کا معیار زندگی بہتر ہو سکے۔تقریب میں دیگر معززین نے بھی شرکت کی اور سولر سسٹم کی تقسیم کے عمل کی تعریف کی۔ شرکاء نے سندھ حکومت کے اس اقدام کو عوام دوست قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف بجلی کی کمی کا مسئلہ حل ہوگا بلکہ ماحول دوست توانائی کے استعمال کو بھی فروغ ملے گا۔سندھ حکومت کے اس اقدام کو عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ پروگرام صوبے کے دوسرے علاقوں میں بھی توسیع پائے گا تاکہ مزید خاندان اس سے مستفید ہو سکیں۔

  • عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں،مفتاح اسماعیل

    عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں،مفتاح اسماعیل

    اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئین و قانون کے مطابق مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص آئین اور قانون کی بات کرتا ہے، اس کے ساتھ بات چیت ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ مایوسی کے دور میں عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، اور سیاستدانوں کو مل بیٹھ کر مشترکہ حل تلاش کرنا چاہیے۔دوران گفتگو، مفتاح اسماعیل نے واضح کیا کہ آئین اور قانون کے مطابق بات چیت کرنے والے افراد کے ساتھ تعلقات استوار کیے جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات میں سب کا فرض ہے کہ وہ مل کر مسائل کا حل تلاش کریں اور مل جل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کریں۔مفتاح اسماعیل نے ن لیگ کی ٹیکس پالیسی پر بھی تبصرہ کیا، اور کہا کہ اگر ن لیگ کو موقع ملے تو وہ ٹیکس کے معاملے پر پیچھے ہٹ سکتی ہے۔ ان کے مطابق، اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدانوں کو مل بیٹھ کر ملک کی اقتصادی صورتحال پر غور کرنا چاہیے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔سابق وزیر خزانہ نے جماعت اسلامی کے دکانداروں کے خلاف دھرنوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دکانداروں کے ساتھ دھرنے نہیں کرنے چاہئیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہتر یہ ہے کہ دکانداروں اور حکومت کو قریب لایا جائے اور تاجروں کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے۔
    انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو ملک کے مفاد میں متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔مفتاح اسماعیل نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹیکسز میں بہتری لانے کے اقدامات کرے، کیونکہ حکومت کے پاس ٹیکسز سے پیچھے ہٹنے کا کوئی آپشن نہیں ہے۔ ان کے مطابق، اگر حکومت ٹیکسز سے پیچھے ہٹ گئی تو ملک کا اقتصادی پروگرام ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور سعودی عرب کی جانب سے مالی امداد نہ ملنے کی صورت میں حکومت کو اپنی ٹیکس پالیسی میں اصلاحات کرنی ہوں گی تاکہ ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔مفتاح اسماعیل کی جانب سے آئین اور قانون کے مطابق مسائل کے حل کی تجویز اور حکومت کو ٹیکس پالیسی میں بہتری کی ہدایت اہم ہیں۔ ان کے بیانات نے سیاسی اور اقتصادی حلقوں میں توجہ حاصل کی ہے، اور ان کی تجاویز پر عمل درآمد کی صورت میں ملکی مسائل کے حل کی امیدیں بڑھ سکتی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز اس تجویز پر کس حد تک عمل کرتے ہیں اور ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورتحال میں بہتری لانے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔