Baaghi TV

Category: کراچی

  • پی ٹی آئی کا 7 اکتوبر کو کراچی میں جلسے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا 7 اکتوبر کو کراچی میں جلسے کا فیصلہ

    سندھ ہائیکورٹ: باغ جناح میں پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ ملنے کا معاملہ ،ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور ایس ایس پی کے خلاف توہین کی درخواست کی سماعت ہوئی

    عدالت نے جلسہ کی اجازت نہ دینے اور سیکیورٹی تھرٹیس سے متعلق رپورٹ طلب کرلی، جسٹس یوسف علی سعید نے کہا کہ کیا مسئلہ ہے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہے معاملے کو کیوں لٹکایا جارہا ہے؟ ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے کہا کہ سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ،عدالت نے استفسار کیا کہ کون سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دے رہا؟ ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق جلسے دوران دہشتگردی کا خطرہ ہے،عدالت نے کہا کہ کراچی میں سیکیورٹی کا کیا مسئلہ ہے، کسی اور سیاسی جماعت کا جلسہ نہیں ہورہا؟ اگر سیکیورٹی کا اتنا ہی مسئلہ ہے تو پھر شہر میں جلسے جلوسوں پر پابندی لگادیں،کراچی میں کئی متیادل جگہیں ہیں، درخواست گزار کو وہاں جلسہ کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کراچی میں پی ٹی آئی کو کہیں بھی جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،عدالت نے استفسار کیا کہ کہاں منٹس آف میٹنگ؟ جس میں سیکیورٹی خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے؟

    بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کراچی میں 7 اکتوبر کو جلسہ کرنا چاہتی ہے،متعلقہ حکام کو پی ٹی آئی کی جلسہ سے متعلق نئی درخواست پر نظر ثانی کی ہدایت دی جائے، کراچی میں آئے روز دیگر سیاسی جماعتوں کے جلسے ہورہے ہیں، عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو پی ٹی آئی کی نئی درخواست پر جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

    آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ،سیاسی جماعتوں کو شرم آنی چاہیے،علی امین گنڈا پور

    آئینی عدالتیں عالمی ضرورت ہیں، انوکھا کام نہیں کر رہے: بیرسٹر عقیل ملک

    آئینی ترمیم کی ناکام کوشش: حکومت اور اتحادیوں میں اختلافات نمایاں، بیر سٹر علی ظفر

    پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترمیم پر بات چیت جاری ہے،خورشید شاہ

    سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

    آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

    عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

    ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

    بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

    وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

  • فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق

    فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق

    کراچی: سپرہائی وے پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سپرہائی وے چاکر ہوٹل آکا خیل گراؤنڈ کے قریب پیش آیا،فائرنگ سے ہلاک شخص کی شناخت 45 سالہ شاہ نواز کے نام سے کی گئی، لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

    پولیس کے مطابق مقتول شاہ نواز پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور اور جنجال گوٹھ کا رہائشی ہے، مقتول صبح چار بجے گھر سے نکلا اور صبح 6 بج کر 50 منٹ پر لاش سڑک کنارے سے ملی شبہ ہے مقتول کو نامعلوم مسلح ملزمان نے کسی اور مقام پر قتل کیا اور لاش سپرہائی وے چاکر ہوٹل آکا خیل گراؤنڈ کے قریب پھینک کر فرار ہوئے بظاہر مقتول کو جسم پردو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    امریکا : مختلف ریاستوں میں انتخابی حکام کو مشتبہ پیکٹ موصول

    سی ٹی ڈی کی کارروائی،لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ واقعہ افسوسناک ہے، پولیس میرٹ پر تحقیقات کرے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے، کسی بھی انسانی جان کا نقصان قابل مذمت ہے۔ مقتول شاہنواز کے لواحقین اور پولیس سے رابطے میں ہوں، معاملے کے حقائق سامنے آنے چاہیئیں۔

    مقتول کے بیٹے کا کہنا تھا کہ والد کی کسی سے دشمنی نہیں تھی البتہ گزشتہ روز والد کو ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی تھی، ہم 6 بہن بھائی ہیں۔

    روس کسی بھی وقت جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار

  • سفاری پارک میں  مختلف جانوروں کے بچوں کی پیدائش

    سفاری پارک میں مختلف جانوروں کے بچوں کی پیدائش

    کراچی میں چڑیا گھر میں افریقی شیرکے جوڑے کے ہاں تین بچوں کی پیدائش کے بعد سفاری پارک میں بھی مختلف جانوروں کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سفاری پارک میں کالے ہرن (Black Buck) نے سات بچوں کو جنم دیا ہے، اسپوٹڈ ہرن(Spotted Deer) کے ہاں بھی چھ بچے پیدا ہوئے ہیں جبکہ پہاڑی بکرے (Ibex) کے ہاں دو بچے، بھیڑ (Mouflon) اور اونٹ کے ہاں ایک ایک بچہ اور گھوڑے کے جوڑے نے بھی ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سینئر ڈائریکٹر ریکریشن اقبال نواز کو ہدایت کی ہے کہ جانوروں کے نوزائیدہ بچوں کا خاص خیال رکھا جائے اور ان کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے۔

    کراچی: سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال 8 ماہ بعد بحال

    کل سے کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

  • کراچی: سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال 8 ماہ بعد بحال

    کراچی: سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال 8 ماہ بعد بحال

    سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال ناگن چورنگی 8 ماہ بعد جزوی طور پر غیر فعال رہنے کے بعد بحال کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپتال کی ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر عارف نیازکا کہنا ہے کہ سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال بجٹ جاری نہ ہونے کے باعث گزشتہ 8 ماہ سے جزوی طور پر غیر فعال تھا، اسپتال کو بجٹ کی فراہمی کے بعد ملازمین کو 3 ماہ کی تنخواہ دے دی گئی ہے جبکہ 5 ماہ کی تنخواہ بھی عنقریب ادا کردی جائے گی. واضح رہے کہ صوبائی محکمہ صحت کے تحت چلنے والے سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال ناگن چورنگی کو 2016 میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ایک این جی او کے ماتحت کردیا گیا تھا۔

    کل سے کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

  • ڈی ایس پی کے قاتلوں سے متعلق معلومات پر50 لاکھ روپے انعام

    ڈی ایس پی کے قاتلوں سے متعلق معلومات پر50 لاکھ روپے انعام

    کراچی میں 22 جولائی کو قتل ہونے والے ڈی ایس پی علی رضا کے قاتلوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کیے جانے کی سفارش کردی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انعامی رقم مقررکرنے کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب منہاس نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا،خط میں کہا گیا ہے کہ ملزمان شکیل کارپوریشن اپارٹمنٹ کے قریب دو گھنٹے تک ڈی ایس پی علی رضا کا انتظار کرتے رہے، ملزمان نقاب پوش تھے،قوی امکان ہے کہ عینی شاہدین نے انہیں بے نقاب دیکھا ہو،مالی انعام قاتلوں کی جلد گرفتاری میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، کائونٹر ٹیراریزم ڈپارٹمنٹ سندھ اپنے ہی اعلی افسر کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔جس کے بعدملزمان کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے پر انعام کی سفارش کی گئی ہے۔

    تالا توڑ گروہ کی واردات، کروڑوں روپے لوٹ لیے

  • تالا توڑ گروہ کی واردات، کروڑوں  روپے لوٹ لیے

    تالا توڑ گروہ کی واردات، کروڑوں روپے لوٹ لیے

    کراچی کے علاقے بہادر آباد میں تالا توڑ گروہ کی واردات میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ لی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق واقعہ سلمان آرکیڈ میں پیش آیا جہاں مختلف دفاتر کے تالے توڑ کر واردات ہوئی. واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، شواہد جمع کیے جا رہے ہیں،پولیس حکام کے مطابق گروہ نے تین دفاتر میں چوری کی واردات کی،ایک دفتر سے 50 لاکھ روپے ،دوسرے سے 30 اور تیسرے دفتر سے 20 لاکھ روپے کی رقم غائب ہے ،عمارت اور اس کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہیں.

    اے این ایف کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

  • اے این ایف کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

    اے این ایف کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا.

    ناغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 7 کاروائیوں میں 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 252 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی جبکہ 9 ملزمان گرفتار ہوئے.تعلیمی اداروں میں کارروائیاں کے دوران ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 3.6 کلو گرام افیون اور 1 کلوگرام چرس برآمد، 2 خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار کیے گئے.راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 400 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ راولپنڈی میں بس میں سوار ملزم سے 530 گرام آئس برآمد کی گئی،گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا .

    دشمن پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    دیگر کارروائیاں کے دوران کراچی میں ریلوے اسٹیشن کے باہر پارکینگ سے 2.4 کلو گرام چرس برآمد کی گئی اورملزم گرفتار ہوا.کلی ملک عارف چمن سے 75 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ حب سے 7 کلو گرام چرس اور 2 کلو گرام آئس برآمد ہوئی .جبلے نور کوئٹہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے 160 کلو گرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار کیے اورگرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • دشمن پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    دشمن پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی اور مغربی سرحدوں سے انتشار کی کوششیں کی جا رہی ہیں، کشمیر اور فلسطین میں مظالم پر افسوس ہے، دعاگو ہوں اللہ تعالیٰ عالم اسلام کو اتنا مضبوط بنائے کہ ہم انہیں آزادی دلا سکیں.انتشار پھیلانے والوں سے ہوشیار رہیں،ہم انتشار پھیلانے والوں کو ناکام بنادیں گے . وزیر اعلی نے اس موقع پر بتایا کہ سندھ حکومت نے سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں.

    آزاد کشمیر یونیورسٹی میں نئے ڈریس کوڈ کا نفاذ، طلبہ پر پابندیاں

  • مرتضیٰ وہاب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان مقرر

    مرتضیٰ وہاب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان مقرر

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان مقرر کر دیئے گئے

    مرتضیٰ وہاب بطور ترجمان سندھ حکومت اور ترجمان بلاول بھٹو خدمات انجام دیں گے،پیپلز پارٹی نے مرتضی وہاب کی ترجمان بلاول بھٹوزرداری نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کو ترجمان نامزد کیا اس ضمن میں جمیل سومرو نے نوٹفکیشن جاری کیا ہے،

    مرتضیٰ وہاب گزشتہ روز بلاول زرداری کے ہمراہ تھے، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے وقت بھی مرتضیٰ وہاب بلاول کے ہمراہ تھے تو وہیں وزیراعظم سے ملاقات کے وقت بھی مرتضیٰ وہاب بلاول کے ساتھ تھے,بلاول زرداری کا ترجمان مقرر ہونے پر مرتضیٰ وہاب کو پیپلز پارٹی رہنماؤں نے مبارکباد دی اور انکی تقرری کو خوش آئند قرار دیا، پی پی کارکنان کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب اس عہدے کے لائق تھے،

    آئینی عدالتیں عالمی ضرورت ہیں، انوکھا کام نہیں کر رہے: بیرسٹر عقیل ملک

    آئینی ترمیم کی ناکام کوشش: حکومت اور اتحادیوں میں اختلافات نمایاں، بیر سٹر علی ظفر

    پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترمیم پر بات چیت جاری ہے،خورشید شاہ

    سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

    آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

  • گھوٹکی: شہید صحافی نصراللّٰہ گڈانی کے اہلخانہ پر مسلح حملہ، متعدد افراد زخمی

    گھوٹکی: شہید صحافی نصراللّٰہ گڈانی کے اہلخانہ پر مسلح حملہ، متعدد افراد زخمی

    گھوٹکی : صحافی برادری پر ایک اور حملے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں شہید صحافی نصراللّٰہ گڈانی کے اہلخانہ کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق یہ حملہ ایس ایس پی آفس کے قریب ہوا، جس میں نصراللّٰہ گڈانی کے بھائی سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے خلاف مقامی افراد اور صحافی برادری نے قومی شاہراہ پر شدید احتجاج کیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور کئی گھنٹوں تک سڑک بند رہی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے اور انہیں یقین دلایا کہ حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نصراللّٰہ گڈانی کے اہلخانہ پہلے ہی قاتلانہ حملے اور قتل کے غم میں مبتلا ہیں۔ نصراللّٰہ گڈانی پر رواں سال مئی میں میرپور ماتھیلو کے علاقے میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکے۔ اس قتل نے سندھ بھر میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کے حلقوں میں شدید غم و غصے کو جنم دیا تھا۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے نصراللّٰہ گڈانی کی والدہ کی جانب سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست پر گزشتہ ماہ ایس ایس پی گھوٹکی سے رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالت نے مقتول صحافی کے کیس کا چالان پیش نہ کرنے پر پولیس سے وضاحت بھی طلب کی تھی اور مقتول کے اہلخانہ کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ تاہم، اس حالیہ حملے کے بعد پولیس کی کارکردگی اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
    صحافی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس واقعے کی شدید مذمت کر رہی ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ صحافی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ملک میں صحافیوں کے خلاف ہونے والے حملوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اگر حکومت نے سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو یہ سلسلہ مزید خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا آغاز کر دیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جلد ہی مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور زخمیوں کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں تاکہ حملہ آوروں تک پہنچا جا سکے۔