چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک میں ایسے ایجنڈے نہیں چلنے دیں گے جو ملک دشمن ہو، صرف محرم الحرام نہیں پورا سال امن کو قائم رکھنا ہو گا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اتحاد بین المسلمین اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر اولیاء سے ہم ہمیشہ امن، رواداری کی بات لیکر چلے ہیں، پاکستان کو آج واحدت کی ضرورت ہے، محرم الحرام میں امن کو یقینی بنانے کے لیے ہمارا قافلہ رواں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خود کش بمبار اور اشتعال انگیزی حرام ہے، پاک فوج سکیورٹی ادارے ہمارے اپنے ادارے ہیں، پیغام پاکستان کو عام کرنے کا وقت ہے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی بری حالت ہے، پوری امت مسلمہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ ہے، امت مسلمہ کو غزہ کے مسلمانوں کی آزادی کے لئے کام کرنا ہو گا۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ علماء کا کام توڑنا نہیں جوڑنے کا ہے، ہم سب اہلبیت کے پیروکار ہیں، ہم سب کو امن کا پیغام دینا ہو گا، ہمیں تحمل، صبر اور برداشت کا مظاہرہ کرنا ہو گا، ملک میں امن قائم کرنے کے لئے پاکستان کے کونے کونے میں جاتے ہیں۔
Category: کراچی
-

پاک فوج سکیورٹی ادارے ہمارے اپنے ادارے ہیں، پیغام پاکستان کو عام کرنے کا وقت ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد
-

بلاول بھٹو زرداری جمعرات کو کوئٹہ کا دو روزہ دورہ کریں گے
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمعرات کو کوئٹہ کا دو روزہ دورہ کریں گے۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کودورے کے موقع پر بلوچستان کے ترقیاتی امور، امن وامان سمیت دیگر امور پر بریفننگ دی جائے گی، دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی سے ملاقات اور عشائیہ میں شرکت کریں گے۔سردار سربلند جوگیزئی نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری جمعہ کو پارٹی کے صوبائی، ڈویژنل، ضلعی ونگز کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔
-

کراچی،ڈمپر نے ٹیکسی کو کچل دیا،دو جاں بحق،تین زخمی
شہر قائد کراچی میں حادثہ پیش آیا ہے،تیز رفتار ڈمپر نے ٹیکسی کو کچل دیا، دو افراد جاں بحق، جبکہ بچوں سمیت تین زخمی ہو گئے
واقعہ نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے ٹیکسی کو کچل دیا، ٹیکسی میں سوار ایک خاتون اور ایک مرد کی موت ہو گئی جبکہ ایک خاتون اور دو بچے زخمی ہو گئے، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا،
جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی شناخت ہوئی ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں نسرین زوجہ نواز،عمر 50 سال، محمد رفیق ولد محمد علی عمر 55سال شامل ہیں، زخمیوں میں سدرو زوجہ فرحان عمر 30سال ، ایمان دختر فرحان عمر 10سال، احمد ولد فرحان عمر 07سال شامل ہیں.ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے،
اگر کوئی غلط کرتا ہے تو پیمرا اس کے خلاف کارروائی کرے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عدالتی کارروائی کی نشریات پر پابندی کیخلاف پیمرا کو نوٹس جاری،جواب طلب
شہباز شریف خود ہی اسمبلی میں مان گئے کہ انہیں اپوزیش لیڈر چن لیا گیا،یاسمین راشد
-

سندھ کابینہ میں نئے معاونین خصوصی کی شمولیت
سندھ کابینہ میں 10 نئے معاونین خصوصی کا اضافہ کردیا گیا، کابینہ اراکین کی تعداد 30 ہوگئی، سندھ حکومت کے 6 نئے ترجمان بھی مقرر کیے گئے ہیں۔سندھ کابینہ میں نئے معاونین خصوصی کی شمولیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لال چند اکرانی، سرفراز راجڑ، قاسم نوید قمر، وقار مہدی اور رجویر سنگھ معاون خصوصی مقرر کیے گئے ہیں، منصور شاہانی، عثمان غنی، عبدالجبار خان، جنید بلند اور محمد سلیم بھی معاون خصوصی ہوں گے۔
بیرسٹر ارسلان اسلام، سرمد پلیجو ،عبدالواحد ہالیپوتہ، سعدیہ جاوید، مخدوم فخر زمان، محمد علی راشد ترجمان مقرر کے گئے ہیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، گنہور اسران بھی سندھ حکومت کے ترجمان ہیں، یوں سندھ حکومت کے ترجمان کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔سندھ کابینہ اراکین کی تعداد 30 ہوگئی، 18 وزراء، 10 معاون اور دو مشیر شامل ہیں، سندھ حکومت نے 6 نئے ترجمان بھی مقرر کردیے۔ -

محکمہ تعلیم سندھ کا نیویارک کے تعلیمی اداروں کے ساتھ آن لائن کوآرڈینیشن پروگرام کا فیصلہ
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے نیو یارک اسٹیٹ کے اسمبلی اسپیکر فل راموس (Mr. Phil Ramos) نے اپنے وفد کے ساتھ ملاقات کی ہے،
ملاقات میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ زاہد علی عباسی، سیکریٹری کالج ایجوکیشن صدف انیس شیخ، چیف پروگرام مینجر آر ایس یو ڈاکٹر جنید سموں، اور دیگر افسران بھی موجود تھے،32 رکنی وفد میں اسمبلی رکن ایلیک بروک، امریکن پاکستانی کمیٹی کے ڈاکٹر اعجاز، امتیاز راہی، امتیاز پیرزادہ، عامر میمن اور دیگر شامل تھے،وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے نیو یارک اسٹیٹ کے اسمبلی اسپیکر فل راموس اور آئے ہوئے وفد کو سندھ میں تعلیمی چیلینجز کے سلسلے میں آگاہی دی۔ اور کہا کہ سندھ کی تعلیم کی ترقی میں امریکی عوام کا قابل تعریف تعاون رہا ہے۔سندھ میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے سیلاب سے متاثر ہونے والے 108 اسکولز کی اسٹیٹ آف دی آرٹ عمارتیں تعمیر کی گئیں۔ایک دوسرے سے سیکھنے کے لیے ورچوئل نظام کے تحت تعاون کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
وفد نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سندھ کے اسکولز اور نیویارک کے اسکولز کے مابین آن لائین کوآرڈینیشن نظام قائم کیا جاۓ۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں ایک سرکاری اور ایک نجی اسکول کا نیویارک کے اسکولز کے ساتھ ورچوئل رابطہ قائم کیا جاۓ گا۔سندھ اور نیویارک کے اسکولز کی کانفرسنگ کنیکٹوٹی سے اساتذہ اور طلباء اور ایک دوسرے معلومات کا تبادلہ کر سکیں گے۔
نیو یارک اسٹیٹ کے اسمبلی اسپیکر فل راموس نے کہا کہ وہ نیویارک کمیونٹی کے طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔آن لائین کانفرنسنگ کے ذریعہ امریکی طلبہ پاکستان کے بارے میں پاکستانی طلبہ اور پاکستانی اساتذہ امریکیوں سے سیکھ سکتے ہیں، امریکی اور پاکستانی تعلیمی اداروں کے آن لائین کوآرڈینیشن سے تکنینکی تعلیم اور شارٹ کورسز کو بھی متعارف کروایا جا سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نیو یارک اسٹیٹ کے اسمبلی اسپیکر فل راموس کی ملاقات
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نیو یارک اسٹیٹ کے اسمبلی اسپیکر فل راموس (Mr Phil Ramos) نے اپنے وفد کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر تعلیم سردار شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور مختلف محکموں کے سیکریٹریز شریک تھے،32 رکنی وفد میں اسمبلی رکن ایلیک بروک، امریکن پاکستانی کمیٹی کے ڈاکٹر اعجاز، امتیاز راہی، امتیاز پیرزادہ، عامر میمن اور دیگر شامل تھے، وزیراعلیٰ سندھ اور نیو یارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے درمیان صحت کے شعبے میں ٹریننگ پر بات چیت ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نرسز کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے، نرسنگ کی بہترین ٹریننگ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، نیو یارک اسٹیٹ کے نرسنگ اساتذہ سندھ میں آن لائن ٹیچنگ کرینگے تو معیار میں بہتری آئے گی،وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ اسپیشلائیڈ نرسز کی بہت ضرورت ہے، نیو یارک اسٹیٹ اگر نرسز کی اسپیشلائیزیشن کیلئے تعاون کرے تو اچھا ہوگا،
وزیراعلیٰ سندھ اور نیویارک کے ڈپٹی اسپیکر نے تعلیمی وفد کے تبادلے پر بھی بات چیت کی،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں کے بچے اور اساتذہ نیویارک کے تعلیمی اداروں کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، تعلیمی وفد کے تبادلے سے ایک دوسرے کی تعلیمی سرگرمیوں کا تجربہ ہوگا، سید مراد علی شاہ نے اگلے سیشن میں سندھ اسمبلی سے نیویارک اور کراچی سسٹر سٹیز کی قرارداد منظور کرنے کا اعلان کیا
-

کراچی کی بربادی ایم کیو ایم کے آنے کے بعد ہوئی،سعید غنی
سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذمت کرتا ہوں کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ پی پی کے ورکر کو کل ٹارگٹ کلنگ میں شہید کر دیا گیا
سعید غنی کا کہنا تھا کہ امید ہے قاتلوں تک ضرور پہنچیں گے ، شہر میں کسی قوت نے ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوششوں کا آغاز کیا ہے ہم اسے ناکام بنائیں گے ،ماضی میں بہت کچھ ہوا ، کچھ عرصے سے ٹارگٹ کلنگ کنٹرول میں تھا، ایم کیو ایم کے بے بس کنوینر خالد مقبول نے نفرت کی سیاست بڑھانے کی کوشش کی ، سوچا تھا نئی ایم کیو ایم وجود میں آگئی تو شاید نفرتیں اور پرانی روش چھوڑ دی ہو ،جب بھی صوبے میں بہتری آنا شروع ہوتی ہے ایم کیو ایم زہر اگلنے لگتی ہے، نفرت کا سبق ان کو بانی ایم کیو ایم نے پڑھایا، خالد مقبول صدیقی نے نفرت کی سیاست آگے بڑھانے کی کوشش کی، ان کو جب موقع ملتا ہے یہ ثابت کرتے ہیں ہم اسی لیڈر کے پیروکار ہیں،
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سکھر آئی بی اے سے اچھا ٹیسٹنگ ادارہ کوئی نہیں، سندھ ہائی کورٹ نے ججز کی بھرتی ٹیسٹ کے لیے سکھر آئی بی اے کو چنا، پی پی کی گزشتہ حکومت میں خالی پوسٹ کے لیے اشتہار دیا گیا، ایم کیو ایم نے حکومت جانے سے کچھ روز پہلے عدالت میں کیس کر دیا، ایم کیو ایم کے مطابق پی پی نوکریاں الیکشن میں ووٹ کے لیے دے رہی ہے،نگران حکومت میں کسی کے کہنے پر راتوں رات ایک ادارے میں ہزاروں لوگ بھرتی ہوئے، عدالت کا فیصلہ ایم کیو ایم کی مرضی سے نہیں آیا، عدالت کے فیصلے میں لکھا ہے دوبارہ اشتہار دیا جائے پھر بھرتیاں ہوں گی، کوٹا سسٹم لیاقت علی خان لائے تاکہ بنگالیوں کو نمائندگی مل سکے، اپنی گھٹیا سیاست چمکانے کے لیے لوگوں کے ذہنوں میں زہر نہ گھولیں، ایم کیو ایم، پی ایس پی کے چنگل میں ہے، اصل لیڈر تو مصطفیٰ کمال ہے خالد مقبول تو ایسے ہی ہے،کراچی کی بربادی ایم کیو ایم کے آنے کے بعد ہوئی،
وزارت تعلیم پنجاب اور کرومیٹک کے زیر اہتمام تمباکونوشی کیخلاف خصوصی تقریب
پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری نے تباہی مچا دی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان
انسداد تمباکو نوشی مہم کے سلسلے میں چوتھے سالانہ پوسٹ کارڈ مقابلوں کا آغاز
تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران
حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان
تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں
تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں
تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی
ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ
تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان
تمباکو نوشی مضر صحت،پر پابندی کیوں نہیں؟ تحریر: مہر اقبال انجم
قبل ازیں صدر پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن اور صوبائی وزیر سعیدغنی نے پیپلز پارٹی کے کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 4 کے منتخب کونسلر عامر عباسی شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کےجنرل سیکرٹری سید وقار مہدی اور پارٹی کےدیگر عہداردان و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
صدر پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن اور صوبائی وزیر سعیدغنی نے پیپلز پارٹی کے کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 4 کے منتخب کونسلر عامر عباسی شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کےجنرل سیکرٹری سید وقار مہدی اور پارٹی کےدیگر عہداردان و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ pic.twitter.com/BkuvUeSyw0— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) July 2, 2024
-

خالد مقبول صدیقی نے صدر پاکستان سے استعفی کے مطالبے کی دھمکی دے دی
رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر آئینی عہدوں کو گھسیٹا گیا تو صدر پاکستان آصف علی زرداری کے استعفے کا مطالبہ کریں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا یہ پی پی رہنماؤں کا ایک غیرسیاسی رویہ ہے اور کم ظرفی کا مظاہرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو زبردستی اس پوری بحث میں گھسیٹا گیا۔ گورنر ایم کیو ایم کے ہیں لیکن وہ پارٹی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں عدالت کے فیصلے اور ایم کیو ایم کے مؤقف کی تائید کی بات کی لیکن پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اصل مدعے کی بجائے ڈاکٹر خالد مقبول کی ذات کو نشانہ بنایا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی اگر گورنر کے استعفے کی بات کر رہی ہے تو وہ بحث کو کہیں اور لیکر جانا چاہتی ہے۔ اگر آئینی عہدوں کو گھسیٹا گیا تو ایم کیو ایم صدر پاکستان کے استعفے کا مطالبہ کرے گی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی اس غیر سیاسی رویے کی مذمت کرتا ہوں۔ -

علمائے کرام امن و امان برقرار رکھنے میں حکومت سے تعاون کریں گے۔ وزیر اعلی سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محرم الحرام کے دوران پولیس کو سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کی ہدایت کردی۔اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، صوبے کے لوگ مذہبی رواداری سے رہتے ہیں، تمام علماء کرام نے ہمیشہ احترام اور محبت کے جذبے کو فروغ دیا ہے۔کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، ضیاء الحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی و دیگر نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ میں تمام علماء کا شکرگزار ہوں، محرم الحرام کی آمد آمد ہے، امید ہے کہ اس مقدس مہینے میں علمائے کرام امن و امان برقرار رکھنے میں حکومت سے تعاون کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ علمائے کرام محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کو پُرامن رکھنے کےلیے تجاویز دیں۔ان کا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن مجالس کے علاقوں میں نکاسی آب اور پانی کی فراہمی یقینی بنائیں، ٹاؤنز مجالس اور جلوسوں کےلیے سہولیات فراہم کریں۔
-

سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں غازی فارمیشن میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ماڑی پیٹرولیم کے مطابق کنویں سے پیداواری عمل ریگولیٹری قوائد پورے ہونے کے بعد سسٹم میں شامل ہوگا۔ واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں ماڑی پیٹرولیم نے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈھرکی سے گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کیے تھے۔اعلامیے کے مطابق سندھ میں غازی فارمیشن میں کنویں پر 1006 میٹر کی ڈرلنگ کی گئی، ابتدائی جانچ میں کنویں سے 5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس کے ذخائر ملے ہیں۔ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ تیل اور گیس کی دریافت سندھ کے شہر ڈھرکی سے ہوئی اور ابتدائی طور پر نئی دریافت سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس جب کہ 1040 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔
-

کراچی میں کے الیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی ہو، جو بجلی مہیا کر سکے
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کراچی میں کے الیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی ہونے کے مطالبے کی حمایت کردی۔کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب میں نہال ہاشمی نے کہا کہ حکمران جماعت کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سرکاری ہوں یا غیر سرکاری، بجلی کی پریشانی سے سب متاثر ہیں۔ میرا بچہ اگر بھوک سے تڑپ رہا ہے اور بجلی کا بل دینا ہے تو میرے لیے کوئی قانون کوئی مروت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھی ان مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، کےالیکٹرک کوئی سرکاری ادارہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اصولی طور پر تو آئی ایم ایف والوں کو بھی یہاں ہونا چاہیے تھا، کےالیکٹرک اور نیپرا کو بھی یہاں بلایا جاتا۔نہال ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ بغیر بتائے لوڈشیڈنگ کرتے ہیں تو ہمارا نقصان ہوتا ہے، کے الیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی بھی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ یہاں نہیں آئے تو کراچی کے لوگ ان کو بلائیں گے۔