Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی  میں روٹی کی نئی قیمت مقرر

    کراچی میں روٹی کی نئی قیمت مقرر

    کراچی میں روٹی کی سرکاری قیمت 12 روپے ، کمشنر کراچی نے قیمتوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ چپاتی کی سرکاری قیمت 12 روپے پر برقرار رہے گی، جبکہ تندور کی روٹی 120 گرام (نان )کی قیمت 16 روپے قیمت مقرر کی گئی ہے، تندور کی روٹی 150 گرام 20 روپے میں فروخت کرنا ہوگی ، تندور کی روٹی 180 گرام 25 روپے میں فروخت ہو گی ۔

  • مرکزی مسلم لیگ کا کےالیکٹرک اور نیپراکے خلاف احتجاج  کا اعلان

    مرکزی مسلم لیگ کا کےالیکٹرک اور نیپراکے خلاف احتجاج کا اعلان

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ وبلوچستان کے صدرفیصل ندیم نے کہا ہےکہ حکومت نے بجلی کمپنیوں کو عوام کا خون نچوڑنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔کراچی کےعوام کے الیکٹرک کے ظالمانہ رویے کی وجہ سے عذاب میں مبتلاہیں۔ مرکزی مسلم لیگ کے الیکٹرک اور نیپرا کے مسلسل مظالم کے خلاف اپنی بھرپور عوامی مہم کا آغاز کرے گی۔ اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کرتے ہوئےاحتجاجی مظاہرے دھرنوں اور کےالیکٹرک کے دفاتر کا گھیراؤ کرنے کے ساتھ عدالتی جنگ بھی لڑے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نےکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان ،رہنما انجینئر نعمان علی ،مہدی اسحاق و دیگر موجود تھے ۔فیصل ندیم کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہیٹ ویو الرٹ کے دوران کے الیکٹرک نے شہر میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ شہر کے کئی علاقوں میں 14 گھنٹوں سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔روشنیوں کے شہر کراچی کو کے الیکٹرک کی بدانتظامی، ہٹ دھرمی نےتاریکیوں میں دھکیل دیا ہے۔جبکہ نیپرا کے نئے قوانین میں بجلی کے بلوں پر قسطوں کی سہولت کو محدود کرناعوام کے ساتھ ظلم ہے۔ نیپرا کی نئی پالیسیاں غربت سے ماری عوام کو مزید اندھیروں میں دھکیلنے کی سازش ہے ۔نیپراعوام پر مظالم ڈھانا بند کرے۔ اگر یہ روش تبدیل نہ ہوئی تو عوام اپناآئینی حق استعمال کرتے ہوئےنیپرااور کےالیکٹرک کے خلاف زبردست تحریک کا آغاز کریں گے۔فیصل ندیم کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔ لیکن کے الیکٹرک کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے تجارت، صنعت غرض زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شدید متاثر کیاہے۔ کراچی کی معیشت تباہ ہوگی تو پورے پاکستان کی معیشت تباہ ہوگی۔چیف جسٹس آف پاکستان کے الیکٹرک کی نا انصافیوں کا فوری طور پر نوٹس لیں۔کےالیکٹرک اور نیپرا میں بیٹھےوائٹ کالر کرمنلز کا احتساب کیاجائے۔اور ان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔

    فیصل ندیم نے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتےہوئے کہاکہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کے حقوق کےلیے اپناآئینی اور قانونی حق استعمال کرے گی۔ ہم عوامی حقوق کے تحفظ کےلیے زبردست قسم کی تحریک شروع کرنے جارہےہیں۔پہلےمرحلے میں کے الیکٹرک کے تمام علاقائی دفاتر کے باہر ایک ہی دن میں عوامی مظاہرے کرکےاپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔ سوشل میڈیا پر نیپرا اور کے الیکٹرک کے خلاف عوام پر ڈھائے جانے والے ناجائز مظالم کی بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ ٹاؤنز کی سطح پر احتجاجی کیمپ اور گھر گھر جاکر عوامی رائےاور بجلی کے مسائل کے ساتھ کراچی کے دیگر مسائل بھی اجاگر کیے جائیں گے۔مرکزی مسلم لیگ دوسرے مرحلے میں کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر کے باہر بڑاعوامی احتجاجی مظاہرہ کرےگی۔ جس میں نیپراکی حالیہ پالیسیوں کو واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا۔ اورمطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں مظاہرے کو دھرنے کی شکل بدل سکتے ہیں ۔اورقانونی راستہ اختیار کرتے ہوئےعدالت میں پٹیشن دائر کریں گے۔ جس میں کے الیکٹرک ، نیپرا ، وفاقی وزیر پاور ، سیکریٹری پاور ، صوبائی وزیر پاور ودیگر کو فریق بنایا جائےگا۔

    پاکستان انفارمیشن کمیشن کی کارروائی، ریلوے ملازم کو گریجویٹی فنڈ دلادیا

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • سفری سہولیات،پیپلز پارٹی ایک قدم او ر آگے،لیاری میں پیپلز بس سروس کا افتتاح

    سفری سہولیات،پیپلز پارٹی ایک قدم او ر آگے،لیاری میں پیپلز بس سروس کا افتتاح

    پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کراچی کے شہریوں‌کو ریلیف دینے میں ایک قدم اور آگے، کراچی کے علاقے لیاری کے عوام کے لئےبڑی سہولت،لیاری میں بھی پیپلز بس سروس کا آغاز کر دیا گیا

    لیاری میں پیپلز بس سروس کا افتتاح پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی یوسف بلوچ نے کیا، پیپلز بس سروس لیاری، ملیر 15 سے حب ریور روڈ تک جائے گی، لیاری سے پیپلز بس کا کرایہ 50 روپے مقرر کیا گیا ہے، اس موقع پر یوسف بلوچ کا کہنا تھا کہ "پیپلز پارٹی ہر وعدہ پورا کرتی ہے، لیاری میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی موجود ہے، بل بھرنے کے باوجود لوڈشیڈنگ کی گئی تو کے الیکٹرک کے خلاف اعلان جنگ کروں گا، لیاری میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے، بجلی مہنگی ہوگئی گیس مہنگی ہوگئی، لیاری میں گیس کی پائپ لائنیں بچھائی جا رہی ہیں”.

    قبل ازیں سابق وفاقی وزیر رکنِ قومی اسمبلی جناب عبدالقادر پٹیل کی قیادت میں کراچی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سےملاقات ہوئی ،اجلاس میں پیپلز بس سروس کے روٹس بڑھانے اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے پراتفاق کیا گیا.

    علاوہ ازیں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر براۓ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی والوں کو پیپلز بس سروس کے نئے روٹس کی خوشخبری سنادی، صوبائی وزیر نے ملیر ، کیماڑی اور غربی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس کا اعلان کردیا۔

    حیدرآباد ، پیپلز بس سروس کے ایک اور روٹ کا آغاز

    کراچی ،پیپلز بس سروس کے آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم کا افتتاح

    صحافی دوست شرجیل میمن کا اقدام، کراچی پریس کلب کی گرانٹ 5 کروڑ سے 10 کروڑ کر دی

    آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے اراکین کا شرجیل میمن کےوزیر اطلاعات مقرر ہونے کا خیرمقدم

    عمران خان کو سنگین جرائم پر ریلیف دیا گیا، شرجیل میمن

    آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن

    استعفیٰ دیتا ہوں سب مل کر میری نشست پر الیکشن لڑ لیں ،شرجیل میمن کا چیلنج

    ہم کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتے،عمران کی اہلیہ قابل احترام ہیں،شرجیل میمن

    جب بھی پیپلز پارٹی نے احسان کیا ، ن لیگ نے پیٹھ میں چھرا گھونپا،شرجیل میمن

    لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں،شرجیل میمن

  • جمہوریت کو یرغمال بناکر عوام کے حقوق پر ڈاکہ آئینی توہین ہے،حافظ نعیم الرحمان

    جمہوریت کو یرغمال بناکر عوام کے حقوق پر ڈاکہ آئینی توہین ہے،حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت شہر کراچی میں خوف و ہراس ہے نوجوانوں کو ٹارگٹ کرکے قتل کیاجا رہا ہے، سٹریٹ کرائم ، کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی سے چھ سو لوگ جاں بحق چار سو ملٹری فورسز کے لوگ شامل ہیں،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے اگر اس میں امن و امان قائم کیا جائے تو ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، صرف موبائل چھیننے پر قتل پانچ ماہ میں اسی سے زائد نوجوانوں کو قتل کیا جس پر اتنا سناٹا ہے کہ وفاق و صوبے کچھ نہیں کر رہے ،کراچی میں ایک سال کے دوران نوے ہزار وارداتیں ہوئی ہیں ، نوے فیصد وارداتوں کی رپورٹنگ ہی نہیں ہوتی منشیات کے اڈے کھلے عام پولیس کی سرپرستی سے چل رہے ہیں،پیپلزپارٹی ایم کیو ایم جو ہر اقتدار میں ہوتی ہے اس نے نسلوں کو برباد کردیا، ن لیگ مینڈیٹ کے نام پر حکومت بنی وہ بھی کراچی سٹریٹ کرائم کی ذمہ داری نہیں لیتی،پی ڈی ایم ٹو جس نے رجیم تبدیل کی سندھ ہائوس میں منڈی لگی تھی ، ایم کیو ایم کو پندرہ قومی اسمبلی سیٹیں دی جس نے دی اس نے قوم سے دشمنی کی، کراچی کی عوام نے تمام پارٹیوں کو باہر پھینکا تو اسٹیبلشمنٹ دوبارہ لے آئی، عوام کی رائے کو پامال کیا گیا، جمہوریت کو یرغمال بناکر عوام کے حقوق پر ڈاکہ آئینی توہین ہے،آرمی چیف کراچی گئے تو واضح اعلان کیا سسٹم پر ہاتھ ڈالیں گے قبضہ ہو رہے ریونیو اور کرپشن کا دھندہ ہے پھر وہی سسٹم فارم سینتالیس سے دوبارہ آ گیا،

    قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا

    ہمیں ہندوکمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے،چیف جسٹس کا رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے مکالمہ

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • بچوں کی سمگلنگ،صارم برنی پر درج مقدمے کی تفصیلات

    بچوں کی سمگلنگ،صارم برنی پر درج مقدمے کی تفصیلات

    گزشتہ روز انسانی سمگلنگ کیس میں گرفتار صارم برنی پر مقدمے کی تفصیلات سامنے آ گئیں، صارم برنی کی اہلیہ کو بھی ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات میں شامل کئے جانے کا امکان ہے، صارم برنی نے اپنی غلطی بھی تسلیم کرلی ہے

    صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ صارم برنی کیخلاف ایف آئی اے کے ہیومن ٹریفکنگ سیل میں پاکستان سے بچوں کی امریکا اسمگلنگ کے الزام میں پہلی ایف آئی آر 26/2024 درج کی گئی ہے، درج مقدمے میں حیا نامی نومولود بچی کو امریکا میں سمگل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، مقدمے کے مطابق ملزم صارم برنی نے گزشتہ ایک برس میں کم از کم بیس نومولود بچوں کو امریکی والدین کو گود دینے کے نام پر امریکا میں اسمگل کیا،جو بچے سمگل کئے گئے ان میں سے 15 لڑکیاں اور پانچ لڑکے تھے،

    صارم برنی کے خلاف امریکی ادارے بھی متحرک ہیں اور تحقیقات کر رہے ہیں، امریکی شکایت پر ہی صارم برنی کو گزشتہ روز امریکا سے پاکستان واپسی پر گرفتار کیا گیا تھا،صارم برنی کو ان کے حالیہ دورہ امریکا کے دوران امریکی حکام نے سرویلنس میں رکھا تھا اور ان سے دو بار پوچھ گچھ بھی کی گئی تھی۔ صارم برنی کی جانب سے امریکا منتقل کیے گئے بچوں کا ریکارڈ سفارت خانے سے ایف آئی اے حکام کو فراہم کیا گیا ہے، حکام کے مطابق” ٹرسٹ کی دستاویزات میں صارم برنی کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی بینیفشری ہیں، سندھ حکومت سے دستاویزات کی تصدیق کے بعد صارم برنی کی اہلیہ عالیہ کو بھی مقدمے میں نامزد کیا جا سکتا ہے”۔

    ایف آئی اے کے مطابق صارم برنی نے آخری مرتبہ حیا نامی بچی امریکا بھیجی تھی وہ بچی مبینہ طور پر اس کے والدین سے 10 لاکھ روپے میں خریدی گئی تھی، بچی کی خریداری میں صارم برنی کی ایک سے زائد افراد نے معاونت کی تھی، بچی کے والدین انتہائی غریب ہیں ان کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    صارم برنی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
    دوسری جانب صارم برنی کو ایف آئی اے نے عدالت پیش کر دیا، عدالت نے صارم برنی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا،دوران سماعت صارم برنی کے وکیل نے صارم برنی کو رہا کرنے کی درخواست پر دلائل دیئے،صارم برنی کے وکیل نے کہا کہ صارم برنی کے خلاف کیس نہیں بنتاا نہیں رہا کیا جائے۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ہمیں صارم برنی کا بیان ریکارڈ کرنا ہے ، شریک ملزمان کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کرنی ہے، ہمیں کسٹڈی نہیں دی گئی تو شواہد ضائع کیے جانے کا خدشہ ہے اسلئے صارم برنی کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے.دوران سماعت صارم برنی کے وکلاء نے کہا کہ صارم برنی کی معاشرے کے لیے خدمات نمایاں ہیں، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا کر ان کو گرفتارکیا گیا، ان کو سماجی خدمات پر ایوارڈز مل چکے ہیں، غلط کام کا تصور نہیں کر سکتے۔

  • اگلے مالی سال میں صرف پرانے منصوبے مکمل کئے جائیں گے،  ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات

    اگلے مالی سال میں صرف پرانے منصوبے مکمل کئے جائیں گے، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات

    کراچی: ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات سندھ خالد حیدر شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اگلے مالی سال میں صرف پرانے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی: ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ نے صحافیوں سے رسمی گفتگو کرتے ہوئے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کا انکشاف کیا اور کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں لوکل گورنمنٹ کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں کوئی نئی ترقیاتی اسکیم شامل نہیں کی جارہی ہے اور صرف جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رہے گا صرف وہ منصوبے جو کہ مالی سال 24-2023 یا اس سے قبل سے جاری ہیں انہیں مکمل کیا جائے گا اور اگر ضرورت ہوئی تو انہیں ریوائز بھی کیا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پروونشل اینول ڈیولپمنٹ پروگرام (اے ڈی پی) کے جاری منصوبوں کو ہی مالی سال 2024-2025 میں مکمل کیا جائے گا، کراچی سمیت پورے صوبے میں جاری اسکیموں کے لیے آئندہ سال 60 سے 62 ارب روپے درکار ہوں گے، لوکل کونسلوں کی جانب سے گرانٹ بڑھانے کا مطالبہ ہے تاہم ابھی ہم نے کوئی سمری نہیں بھیجی ہے یہ اس وقت 80 ارب روپے ہے اور ہو سکتا ہے اسے بڑھا کر ایک ارب20 کروڑ روپے کر دیا جائےسندھ میں اس وقت 1600یوسیز ہیں، ہر یو سی کو ماہانہ اخراجات کے لیے5 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں، اسے بڑھانے کا بھی مطالبہ ہے-

  • لگتاہےگنڈاپور کو شاید غنڈہ بننا تھا اور وہ غلطی سےوزیر اعلیٰ بن گئے،شرجیل میمن

    لگتاہےگنڈاپور کو شاید غنڈہ بننا تھا اور وہ غلطی سےوزیر اعلیٰ بن گئے،شرجیل میمن

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو دھمکیاں دینا بند کریں اور غنڈے نہ بنیں بلکہ وزیر اعلیٰ رہیں۔+

    باغی ٹی وی: سندھ کے سینئرصوبائی وزیر اور رہنما پیپلزپارٹی شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو دھمکیاں دینا بند کریں اور غنڈے نہ بنیں بلکہ وزیر اعلیٰ رہیں، ہم گنڈاپورکو کےپی کا نہیں، صرف پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ سمجھتے ہیں،لگتاہےگنڈاپور کو شاید غنڈہ بننا تھا اور وہ غلطی سےوزیر اعلیٰ بن گئے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گورنر کو دھمکی دینا محض ایک فرد کی توہین نہیں بلکہ ہمارے آئینی نظام پرحملہ ہے، فیصل کریم کنڈی اہم آئینی عہدے پر فائز ہیں، ان کو دھمکی ناقابل قبول اور دہشتگردی کی زمرے میں آتی ہےاعلیٰ عوامی عہدے پر فائز شخص کی جانب سے دھمکیاں سنگین نوعیت کامعاملہ ہے، لہذا علی امین گنڈا پور کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے، ہماری پارٹی نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ ،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں وفاق کو پھر دھمکی دی، اور گورنر خیبرپختونخوا کو سرعام گالیاں دیں-

    حزب اللہ کا اسرائیلی بستی پر حملہ 2 افراد ہلاک 9 زخمی

    علی امین گنڈاپور اگر گورنر کو پھینک سکتے ہیں تو انھیں بھی پھینکا جاسکتا ہے،رانا …

    بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

  • بلاول  بھٹو کا ارکان سندھ اسمبلی کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار

    بلاول بھٹو کا ارکان سندھ اسمبلی کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار

    کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلاول نے ارکان سندھ اسمبلی کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے ارکان میں سستی نظرآرہی ہے، ٹرانسفر پوسٹنگ کی سیاست بند ہونی چاہیے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اس موقع پر بلاول نے ارکان سندھ اسمبلی کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے ارکان میں سستی نظرآرہی ہے، ٹرانسفر پوسٹنگ کی سیاست بند ہونی چاہیے، فوکس کرنا ہوگا محدود وسائل میں مسائل کیسے حل ہوں گے امید ہے بجٹ سے پہلے مسائل حل ہوں گے وزیراعظم شہباز شریف اپنا وعدہ پورا کریں گے، وفاقی حکومت کی طرف سے پیسہ ملنا چاہیے، یاد رکھا جائے کہ اندرونی مسائل کے باعث پارٹی اور حکو مت کو نقصان نہ پہنچے۔

    بلاول نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے مشکل معاشی صورتحال، اراکین کے سامنے رکھی، ہمیں محدود وسائل سے گورننس بہتر کرنی ہوگی، الیکشن کو کئی ماہ گزر گئے، اپنےارکان اسمبلی میں سستی دیکھ رہا ہوں، کچھ لوگوں کی اچھی رپورٹس مل رہی ہیں، کچھ کی نہیں، پیپلزپارٹی کے وزرا محنت کریں تاکہ ان کا کام نظر آئے،ایک دوسرے کو سیاسی مخالفت کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، آپ لوگ بار بار کامیاب ہوکر آرہے ہیں، ٹرانسفرپوسٹنگ کی سیاست بند ہونی چاہیے۔

    صنم جاوید سرگودھا جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ضروری ہے کہ آپ عوام کی توقعات پر پورا اتریں، الیکشن کو کئی ماہ گزر گئے، مگر آپ توجہ نہیں دے رہے، ارکان کو کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے حلقوں پر توجہ دیں،اپنے منصوبوں کے فیصلے کھلی کچہری میں مشورے لے کر کریں، پارلیمانی حاضری کے ساتھ اپنےحلقوں میں بھی وقت دینا ہو گا، اندرونی مسائل کے باعث پارٹی اور حکومت کو نقصان نہ پہنچے، ہمیں اچھے آفیسرز کو موقع دینا چاہیے۔

    ہم ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں،رومینہ خورشید عالم

    بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام نفرت کی سیاست سے بہت مایوس ہیں، حکومت میں آنے کا مقصدغریب عوام کی خدمت کرنا ہے، آپس کی لڑائیوں سے کارکردگی کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے، پر امید ہوں کہ صوبے کےعوام کی توقعات پرپورا اتریں گے، ارکان اسمبلی اپنے اضلاع میں افسران پر نظر رکھیں، اگر کوئی افسر بدنامی کا سبب بن رہا ہے تو قیادت اور وزیر اعلیٰ کو بتایا جائے، تاکہ پارٹی اور حکومت کی بدنامی نہ ہو، سیلاب کےباعث تباہ اسکولوں کی بحالی اولین ترجیح ہے، سولر بجلی کی فراہمی ہمارے پلان کا سب سے اہم حصہ ہے، مجھے سندھ پولیس پر پورا بھروسہ ہے، پولیس جرایم پیشہ افراد پر قابو پالے گی، ہمارے علاقائی حالات براہ راست ہمارے کرائم کی صورت حال سے براہ راست منسلک ہے۔

    نیپرا عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے ۔احمدندیم اعوان

    چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ سے کہا ہے کہ ہر 6 مہینے بعد بیٹھ کر کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، اسکول کی طرح رپورٹ کا جائزہ لیں گے اور وزیراعلیٰ سے تمام وزرا کی رپورٹ لوں گا لہٰذا تمام اراکین عوامی رابطے جاری رکھیں، وزرا کو بھی دستیاب ہونا چاہیے اور اراکین کے لیے مخصوص دن رکھیں جہاں آپ عوام کے لیے بھی دستیاب ہوں، وزرا کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی تنظیمیں اور کارکنوں کو رکن اسمبلی یا وزیر کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے، اگر وہ آپ سے ملنا چاہیں تو آپ کو دستیاب ہونا، اگر ان کا کوئی کام ہے تو اس کے لیے کوشش کریں۔

  • نیپرا عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے ۔احمدندیم اعوان

    نیپرا عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے ۔احمدندیم اعوان

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمدندیم اعوان نے کہا ہے کہ نیپرا عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے ۔ناجائز ٹیکسوں سے بھرپور بجلی کے بلوں پر قسطوں کی سہولت کو محدود کرنا عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے ۔نیپرا کی نئی پالیسی کہ صارف سال میں ایک بار قسط کروا سکے گا غربت سے ماری عوام کو مزید کچلنے کی تیاریاں ہیں۔مرکزی مسلم لیگ عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ڈٹ کرکھڑی ہوگی اور عوام کے حقوق کی حفاظت کرے گی۔

    نیپرا کی جانب سے نئی پالیسیوں کے اعلان پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے احمدندیم اعوان نے کہا کہ عوام اپنے گھر کا چولہا جلائیں ۔ یا بجلی کے بل ادا کریں ؟دنیا بھر کی حکومتیں عوام کو سہولت فراہم کرنے کےلیے اقدامات کرتی ہیں ۔ جبکہ ہماری حکومت عوام کا شکار کرنے میں مصروف ہے ۔غربت سے دبی عوام پر ناجائز ٹیکسز سے بھرپور بلوں میں قسطوں کی سہولت محدود کرنا عوام کے ساتھ سراسر ظلم اورسرکاری چھٹی کےباعث بل کی عدم ادائیگی پرتاخیری فیس لینےکی ہدایت سمجھ سے بالاتر ہے۔

    احمدندیم اعوان نے کہاکہ نیپرا عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے کے بجائے بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسز ختم اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کے حقوق کےتحفظ کی خاطر تمام آئینی اور قانونی راستے اپنائے گی۔اور عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔

    واضح رہے کہ نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل 2021 میں ترمیم کر دی ہے، عوام کے لئے بڑی سہولت ختم کر دی گئی ہے اب مالی سال کے دوران صرف ایک مرتبہ بجلی بلوں کی قسطیں ہوسکیں گی۔ نیپرا کی جانب سے جاری کے اعلامیہ کے مطابق پہلی قسط مقررہ تاریخ تک ادائیگی پر کوئی مارک اپ نہیں لگے گا البتہ بقیہ اقساط پر 14 فیصد مارک اپ دینا پڑے گا بجلی کے بل کی ادائیگی میں توسیع مقررہ تاریخ سے پہلے ہو سکے گی

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا

    ہمیں ہندوکمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے،چیف جسٹس کا رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے مکالمہ

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • انسانی سمگلنگ کا الزام، صارم برنی گرفتار

    انسانی سمگلنگ کا الزام، صارم برنی گرفتار

    انسانی سمگلنگ کے الزام میں صارم برنی ٹرسٹ کے سربراہ صارم برنی کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    امریکی حکومت کی شکایت پر صارم برنی کو شہر قائد کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے، صارم برنی کو ایف آئی اے نے تحویل میں لیا،ایف آئی اے حکام کے مطابق صارم برنی کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔وہ امریکہ سے کراچی واپس پہنچے تھے، صارم برنی کو امریکی حکومت کی شکایت پر حراست میں لیا گیا۔صارم برنی پر انتہائی سنگین نوعیت کےالزامات ہیں، کافی عرصےسے ایف آئی اے صارم برنی کی نقل وحرکت پرنظررکھ رہی تھی، آج انہیں حراست میں لیا گیا ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق صارم برنی نے 30 بچے امریکا منتقل کئے ہیں، صارم برنی پر امریکا میں کئی بچوں کی فروخت کے الزامات ہیں جس کی وجہ سے امریکی حکومت نے پاکستان کو آگا ہ کیا تھا، امریکی حکومت کی شکایت پر انہیں گرفتار کیا گیا،ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو جن لوگوں کے حوالے کیا گیا ان کا بھی ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے