ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔نواز شریف کے سابق ترجمان محمد زبیر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کافی عرصہ پہلے ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا، اب فیصلہ کر لیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ دوں۔ان کاکہنا تھاکہ پارٹی کا مؤقف تبدیل ہوگیا تھا پھر الگ ہونا ہی بہتر تھا۔میں نے کافی عرصے سے کلیئر کر دیا تھا۔انہوں نے مزید کہاکہ تاحال کسی بھی پارٹی کو جوائن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔
Category: کراچی
-

صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار
کراچی: صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی : سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سمیر نور نے بتایاکہ ملزم کو علاقہ یارو لوند میں گھر سےگرفتار کیاگیا گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال کی گئی موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا، گرفتارملزم سے تحقیقات جاری ہیں تاہم قتل کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی، نصراللہ گڈانی قتل کیس میں 2 مزید ملزمان مطلوب ہیں، ملزم عبداللہ اور سہولت کار برکت فرار ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔
واضح رہے کہ 21 مئی کو صحافی نصراللہ گڈانی میرپورماتھیلو میں فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے اور بعدازاں 24 مئی کو کراچی میں دوران علاج وہ دم توڑ گئےتھے،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میرپور ماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نصراللہ کے انتقال پر ان کے اہلخانہ اور ادارے کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حکومت سندھ نے نصراللہ کی زندگی بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے لیکن اللہ پاک کو یہی منظور تھا، نصراللہ کو ائیر ایمبولنس سے رحیم یار خان سے کراچی لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
-

منسٹر صاحب کے لوڈشیڈنگ 10 گھنٹے کے بیان میں کوئی سچائی نہیں،شازیہ مری
پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ منسٹر صاحب کے لوڈشیڈنگ 10 گھنٹے کے بیان میں کوئی سچائی نہیں، منسٹر صاحب خود آکر دیکھیں، سندھ کے علاقے میں تھوڑا وقت گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے زندگی عذاب کر دی ہے، منسٹر صاحب کے خوبصورت بیانات سے بجلی نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے گزارش ہے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس فوری بلایا جائے، عدم مساوات دور کرنے کے لیے قومی اقتصادی کونسل کا کام کرنا ضروری ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ تنخواہ دار متوسط طبقے کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے، بے جا سبسڈیز ختم کی جائیں، کسانوں کو سبسڈی دی جائے، یونیورسٹیز کی وفاقی فنڈنگ روکے جانے پر افسوس ہے۔شازیہ مری کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے، بڑی سبسڈیز ختم کر کے مزدور طبقے کو سبسڈیز دی جائے، حکومت کی ترجیحات عوام کو ریلیف دینا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت 30 ارب روپے یونیورسٹی فنڈنگ کے لیے مختص کررہی ہے، وفاق اور صوبوں کو معاشی صورتِ حال دیکھ کر لائحہ عمل طے کرنا چاہیے۔شازیہ مری نے کہا کہ مہنگائی میں حکومت کی ترجیح عوام کو ریلیف دینے کی ہونی چاہیے، پاکستان کے متوسط طبقے کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے، ہمارے پاس گندم کے اسٹاک موجود تھے تو گندم کیوں درآمد کی گئی۔پی پی پی کی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں گندم غیر ضروری درآمد کی گئی، آنے والا بجٹ کسان دوست بجٹ ہونا چاہیے۔
-

جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، صارم برنی عدالتی ریمانڈ پرجیل منتقل
دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ملزم صارم برنی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ملزم صارم برنی کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سٹی کورٹ بچوں کی سمگلنگ کے الزام میں سماجی کارکن صارم برنی کودو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔ سٹی کورٹ نے چیمبر میں ہی ایف آئی اے کو ملزم کا بیان رکارڈ کرنے کا حکم دیدیا ، ایف آئی اے کی جانب سے مزید سات دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بیان میں کہا کہ ملزم نے دوران تفتیش بالکل تعاون نہیں کیا، ملزم سے جو سوال کرتے ہیں وہ کہتا کہ میں نہیں جانتا، ملزم نے اپنا بیان بھی ریکارڈ نہیں کروایا، ملزم سے ڈیجیٹل اور فنانشل انکوائری کرنی ہے ،اس حوالے سے دیگر ادراوں سے بھی ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔
تفتیشی افسرنے کہا کہ امریکی انٹیلیجنس سے ملنے والے ریکارڈ بارے ملزم سے تفتیش کرنا ہے، حیا نامی بچی کو صارم برنی نے 3 ہزار ڈالر میں حرا نامی خاتون کوفروخت کیا۔
تفتیشی افسر نے 3ہزار ڈالر کی رسید بھی عدالت میں پیش کی، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے یہ 3ہزارڈالر وصول کیے؟جس پر صارم برنی نے جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم، عدالت نے کہا کہ آپ ٹرسٹ کے چیئرمین ہیں جس پر صارم برنی نے کہا کہ پیسے ٹرسٹ نے لیے ہوں گے.تفتیشی افسرنے مزید کہا اب تک 3 بچوں کے معاملات کی تفتیش ہو چکی ہے جبکہ 20مزید کیسز کی تفتیش کرنا ہے۔ وکلا صفائی عامر وڑائچ اور اعجاز خٹک نے عدالت میں بیان دیا کہ صارم برنی کا ریمانڈ نہ دیا جائے، اگر جسمانی ریمانڈ دیا تو صارم برنی کو ٹارچر کیا جائے گا۔عدالت میں سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی گئی ۔بعدازاں عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صارم برنی کو عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا، درخواست ضمانت کی سماعت پیر کو ہو گی۔
یاد رہے کہ صارم برنی کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بچوں کو غیر قانونی بیرون ملک بھیجنے اور سمگلنگ کیس میں دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا۔
گزشتہ سماعت میں عدالت نے صارم برنی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا تھا۔ -

کراچی: کچرا نہ اٹھانے پر 17 سالہ لڑکے صمد کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں سکیورٹی گارڈ نے کچرا نہ اٹھانے پر 17 سالہ لڑکے صمد کو گولی مار کر قتل کردیا نارتھ کراچی میں سکیورٹی گارڈ اور لڑکے میں کچرا اٹھانے پر بحث ہوئی جس پر طیش میں آکر گارڈ نے لڑکے کے پیٹ میں گولی ماردی۔ زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ ملزم گارڈ واردات کے بعد فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈ اور بچے کے درمیان کچرا اٹھانے پر بحث ہوئی تھی، اس دوران نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈ نے گولی چلائی اور فرار ہوگیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ مفرور سکیورٹی گارڈ کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ تین دن قبل کراچی کے علاقے سخی حسن سرینا موبائل مارکیٹ میں بھی سکیورٹی گارڈ نے ٹک ٹاکر کو ویڈیو بنانے پر گولی مار کر قتل کردیا تھا۔
-

میرا ہر فیصلہ عدالت میں چیلنج ہوگا تو معاملات کس طرح چلیں گے؟ مئیر کراچی مرتضی وہاب
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم ایک بڑا چیلنج بن چکا، جس کو لگام ڈالنے کےلیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں اب کم ہوگئی ہیں، اسٹریٹ کرائم ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جو کہتے ہیں کراچی والوں کو اسلحہ دے دو، انہوں نے لوگوں سے ماضی میں قلم چھینا۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرمنل کو لگام ڈالنے کےلیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، پوچھتا ہوں، میرا ہر فیصلہ عدالت میں چیلنج ہوگا تو معاملات کس طرح چلیں گے؟ان کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام کا حکومت سے جو رابطہ ہوتا تھا وہ اب نہیں، ہمارے افسران کو روز عدالتیں بلالیتی ہیں، عدالتیں شاید آزاد ہیں پتہ نہیں حکومت آزاد ہے کہ نہیں۔مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ اب فوٹو کلچر کی سیاست ختم ہو چکی ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کام کرا رہی ہے ایم کیو ایم جھنڈا لگا لیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ماضی میں چائنا کٹنگ، یو کے، امریکا اور کینیڈا کٹنگ کی گئی، مصطفیٰ کمال کے دور میں نالوں پر مکانات دکانیں بنا دی گئیں۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اب وہ دور نہیں عمران اسماعیل اور وسیم اختر ہوٹل پر چائے پی کر موسم انجوائے کریں۔ان کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کام کر رہی ہے، شہر سے لاکھوں ٹن کچرا ہم نے صاف کیا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے کراچی کی وہ صورتحال نہیں جو ماضی میں ہوا کرتی تھی، شہر کے ساتوں اضلاع میں یکساں ترقیاتی کام کرا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچرے کی صفائی کے ساتھ سیاسی اور ذہنی صفائی بھی کریں گے، کراچی کے تمام 25ٹاون میں کچرے کے ڈبے یکساں طور پر تقسیم کریں گے۔میئر کراچی نے کہا کہ نالوں کی صفائی کا ٹینڈر دے دیا ہے، عیدالاضحیٰ کے بعد کام شروع کردیں گے، کے ایم سی نے اپنی مشینری میں بھی اضافہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وسیم اختر کے دور میں جو پمپ بند تھے، ان کو فعال کردیا ہے، سو سے زائد آلائش اٹھانے کے کلیکشن پوائنٹ بنائے ہیں، 3 لینڈ فل سائٹ پر آلائشیں دفن کی جائیں گی۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر صفائی کے حوالے سے شہری ہیلپ لائن پر کال کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ایڈمنسٹریٹر تھا پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی لگائی تھی، پلاسٹک تھیلیوں پر پابندی کے خلاف کچھ لوگ عدالت گئے، حکم امتناع حاصل کیا۔ -

ذوالحج کا چاند نظر آگیا،ملک میں عید الاضحیٰ 17 جون کو ہوگی
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ پیر 17 جون کو ہوگی۔ممبر زونل رویت ہلال کمیٹی حافظ عبدالغفور کا کہنا ہے کہ ہم نے چاند دیکھ لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادتیں مستند قرار دے دی گئی ہیں، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان نے چاند کی رویت کے فیصلے پر دستخط کر دیے۔ عید الضحیٰ پیر 17 جون کو ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس کراچی محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہورہا ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو پشاور سمیت مختلف مقامات سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔۔زونل کمیٹیوں کے صوبائی دارالحکومتوں اور اسلام آباد میں اجلاس جاری ہیں۔۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں سپارکو اور متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی شرکت کی ۔زونل کمیٹیاں صوبائی دارالحکومتوں اور اسلام آباد میں اپنے اجلاس منعقد کریں گی۔دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں شام کے وقت موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کہیں مطلع صاف کہیں جزوی ابر آلود رہے گا۔سردار سرفراز نے کہا کہ چاند نظر آنے کا دورانیہ 70 منٹ رہنے کا امکان ہے، آج پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
-

سندھ: امن و امان کے بگڑتے ہوئے صورتحال پہ ایم کیو ایم اور پی پی کا ایک دوسرے پر الزامات
سندھ اسمبلی اجلاسں میں وقفہ سوالات کے دوران متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ارکان کی جانب سے شور شرابا کیا گیا۔اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے کہا کہ سوال پوچھیں ماحول خراب نہیں کریں۔اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ وقفہ سوالات سے اہم 70 جانوں کا مسئلہ ہے، کراچی میں امن وامان ہمارے لیے اہم مسئلہ ہے۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ وہ روایات قائم نہ کریں جو ماضی کی تھیں، ایم کیو ایم کے احتجاج پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ امن و امان پر بھی بات کر سکتے ہیں، مناسب نہیں اپوزیشن لیڈر کھڑے ہو جائیں۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء اللّٰہ لنجار نے کہا کہ کراچی میں بھتا خوری اور ٹارگٹ کلنگ اب نہیں ہورہی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا، وہ دن نہیں ہیں جب 12 مئی کے واقعات ہو رہےتھے، اب بوری بند لاشیں بھی نہیں ملتیں۔وزیر داخلہ سندھ کےبیان پر ایم کیو ایم اراکین نے ایوان میں شور شرابا کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔
اسمبلی اجلاس کے بعدوزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما پہلے شعلہ بیانی کرتے ہیں پھر معافی مانگتے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست اور مینڈیٹ کسی سے چھپا ہوا نہیں، پہلے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، بوری بند لاشیں، ہڑتالیں ہوتی تھیں، پہلے کراچی میں ایک دن میں تیس، تیس لاشیں گرتی تھیں، ٹارگٹ کلنگ کون کرتا تھا، بھتہ کون لیتا تھا کسی سے چھپا ہوا نہیں، کراچی میں کوئی نوگو ایریا نہیں، کوئی بھی شہری کسی بھی جگہ جا سکتا ہے۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں پہلے ٹارگٹ کلنگ کون کرتا تھا، بوری بند لاشیں کون دیتا تھا یہ کسی سے چھپا ہوا نہیں، غیر قانونی تارکین وطن سمیت بہت سارے چیلنجز کے باوجود کراچی میں کرائم کم ہو رہا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں امن و امان قائم کرنا سندھ حکومت کی ترجیح ہے، ایم کیو ایم کی طرف سے سندھ اسمبلی اجلاس کو ڈسٹرب کرنے کی کوشش کی گئی، ہم کوشش کر رہے ہیں اسٹریٹ کرائم ختم ہو، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم جان بوجھ کر ایسا ماحول بنانے کی کوشش کر رہی ہے، ایم کیو ایم اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہی ہے، سیاست چمکانے کےلیے ایم کیو ایم نعرے لگاتی اور حکومت کو گالیاں دیتی ہے، ایم کیو ایم نے حیدر آباد واقعہ پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی، لندن سے کال پر سڑکوں پر لوگوں کی گاڑیاں جلا دیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی اجلاس میں ماضی میں اسٹریٹ کرائم اور ٹارگٹ کلنگ کی بات کی گئی، تارکین وطن کے خلاف مہم بند نہیں ہوئی، روزانہ غیر قانونی تارکین وطن کو پکڑ کر ڈی پورٹ کیاجاتا ہے، سیف سٹی پروجیکٹ کا ایک مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروجیکٹ پیپلز پارٹی بنانے جا رہی ہے، سندھ حکومت21 لاکھ گھر بنا رہی ہے۔ -

بحریہ ٹاؤن کراچی میں ایک کروڑ کی ڈکیتی
بحریہ ٹاؤن کراچی غیر محفوظ، اہلخانہ کی موجودگی میں گھر میں ایک کروڑ کی ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے
بحریہ ٹاؤن کراچی شہریوں کے لئے غیر محفوظ ہو چکا ہے،چار ڈاکو گھر میں گھسے، اور کمسن بچے کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ڈکیتی کی واردات کی، ملزمان دو گھنٹے تک گھر میں رہے، ایک کروڑ کی ڈکیتی کے واقعہ کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صارف جنید رضا زیدی کہتے ہیں کہ "میرے بھائی جو کہ بحریہ ٹاؤن کراچی پریسنٹ نمبر 4 میں رہائش پذیر ہیں ان کے گھر مکان نمبر 995 میں رات 2 بجے ڈکیت گھسے چھ مہینے کے بچے کو گن پوائنٹ پر رکھا گولڈ کیش پرائز بونڈز جن کی مالیت ایک کروڑ کے لگ بھگ تھی وہ لیکر 4 بجے صبح تک سکون سے واردات کرکے نکل گئے۔اج علم ہوا کہ بحریہ ٹاؤن میں کیمرے ہی نصب نہیں ہیں .کہنے کو سیف سیکیور بحریہ ٹاؤن لیکن ڈکیتیاں وہاں اب معمول بن چکی ہیں۔ تھانہ گڈاپ ضلع ملیر لگے گا” ۔
ایک صارف کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کا بھی یہی حال ہے ، ڈکیتیاں معمول بن گئی ہیں
بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کا بھی یہی حال ہے ، ڈکیتیاں معمول بن گئی ہیں https://t.co/EGf3WcO079
— Nasir Badani (@NasirBadani) June 6, 2024
ایک صارف آصف کا کہنا تھا کہ میرے بھتیجے جذلان فیصل کو بھی سرعام 9سے10 بجے درمیان اندھادھند فائرنگ کرکے سرعام قتل کیا لیکن مجال ہے جو پولیس کاروائی کیلئے سی سی ٹی وی دی ہو۔یہ ڈکیت اور مسلح افراد بحریہ ٹاؤن کیلئے ہی کام کرتے ہیں زمینوں گھروں پر قبضے اغوا قتل ریپ منشیات سب بہت کھلے عام اور آزادی سے ہوتا ہے۔
میرے بھتیجے جذلان فیصل کو بھی سرعام 9سے10 بجے درمیان اندھادھند فائرنگ کرکے سرعام قتل کیا لیکن مجال ہے جو پولیس کاروائی کیلئے cctv دی ہو۔
یہ ڈکیت اور مصلح افراد بحریہ ٹاؤن کیلئے ہی کام کرتے ہیں زمینوں گھروں پر قبضے اغوا قتل ریپ منشیات سب بہت کھلے علام اور آزادی سے ہوتا ہے۔— Asif (@AKhan_4) June 5, 2024
نیب کی ٹیم کا معروف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کے راولپنڈی دفتر پر چھاپہ
لیاقت چٹھہ سے رابطہ نہیں کیا، تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہوں،ملک ریاض
ملک ریاض اور انکے بیٹے علی ریاض ملک کے اثاثے اور بنک اکاؤنٹس منجمد
190 ملین پاؤنڈ کیس، ملک ریاض اشتہاری قرار
عمران خان پھنس گئے، الیکشن خطرے میں،ملک ریاض کا انٹرویو کون کریگا؟
ملک ریاض کا انٹرویو ریکارڈ ہو گیا؟
بحریہ سے پیسے آئے نہیں آپ پہلے ہی مانگنا شروع ہوگئے،سپریم کورٹ کا وزیراعلیٰ سے مکالمہ
-

صارم برنی کی گرفتاری پر امریکا کا ردعمل
صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ صارم برنی کی انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتاری پر امریکا کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ” انسانی اسمگلنگ، بچوں کی خرید و فروخت اور غیر قانونی گود لینے جیسے جرائم کی روک تھام پاکستان اور امریکا کے باہمی دلچسپی کے شعبے ہیں امریکا اپنی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتا ہے کہ وہ بین الملکی گود لینے کے عمل میں شامل بچوں اور خاندانوں کے تحفظ کیلئے حفاظتی اقدامات پر نظر رکھے ہم ان مسائل پر پاکستانی حکام کے تعاون کو سراہتے ہیں”۔
صارم برنی پر مقدمے کی تفصیلات
دوسری جانب انسانی سمگلنگ کیس میں گرفتار صارم برنی پر مقدمے کی تفصیلات سامنے آ گئیں، صارم برنی کی اہلیہ کو بھی ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات میں شامل کئے جانے کا امکان ہے، صارم برنی نے اپنی غلطی بھی تسلیم کرلی ہے.صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ صارم برنی کیخلاف ایف آئی اے کے ہیومن ٹریفکنگ سیل میں پاکستان سے بچوں کی امریکا اسمگلنگ کے الزام میں پہلی ایف آئی آر 26/2024 درج کی گئی ہے، درج مقدمے میں حیا نامی نومولود بچی کو امریکا میں سمگل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، مقدمے کے مطابق ملزم صارم برنی نے گزشتہ ایک برس میں کم از کم بیس نومولود بچوں کو امریکی والدین کو گود دینے کے نام پر امریکا میں اسمگل کیا،جو بچے سمگل کئے گئے ان میں سے 15 لڑکیاں اور پانچ لڑکے تھے،ایف آئی اے کو وہ بچے نظر نہیں آتے جن کو نالوں اور چھتوں سے پھینک دیا جاتا ہے.صارم برنی
صارم برنی کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کیا تھا. عدالت نے صارم برنی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا. عدالت پیشی کے موقع پر صارم برنی کا کہنا تھا کہ” صحیح اور غلط کا جواب میں نہیں دے سکتا میں کلمہ پڑھ کر کہتا ہوں جو میں کرتا ہوں اللہ اور اس کے بندوں کے لئے کرتا ہوں میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے آج میں ہیومن ٹریفکنگ میں آگیا اے این ایف نے دو سال پہلے میرے گھر پر چھاپہ مارا اے این ایف نے اس شخص کے گھر چھاپہ مارا جو سگریٹ پینا نہیں جانتا میں نے کبھی پتی والا پان نہیں کھایا میں کسی گندے کام میں نہ تھا اور نہ ہی ملوث ہوں جس بچے کو لواحقین چھوڑ کرگئے اس کی ایف آئی آر میرے خلاف کاٹ دی ایف آئی اے کو وہ بچے نظر نہیں آتے جن کو نالوں اور چھتوں سے پھینک دیا جاتا ہے یہ ایک بچہ عمر میرے ساتھ ہے اس کے بینرز لگائے گئے ہیں کہ اسے صارم برنی کی قید سے رہائی دلواؤ یہ رہا بچہ اسے لے جاؤ میں کسی کو نہیں روکوں گا خدمت کا کام نہ چھوڑا ہے اور نہ چھوڑا جائے گا”۔
