Baaghi TV

Category: کراچی

  • جو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران ریکوری کا ٹارگٹ پورا نہ کرسکے اُن کیخلاف کار روائی کی جائے،وزیر اعلی سندھ

    جو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران ریکوری کا ٹارگٹ پورا نہ کرسکے اُن کیخلاف کار روائی کی جائے،وزیر اعلی سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ریکوری ٹارگٹ پوری نہ ہونے پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی :ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ریونیو وصولیوں کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نےگزشتہ 3 سالوں میں 335،200 ملین روپے کے برعکس 287،604 ملین روپے کی ریکوری کی،اس طرح 47،596 ملین روپے کا شارٹ فال ہے، سال 24-2023 میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا بجٹ ٹارگٹ 55،218 ملین روپے ہے جب کہ 9 ماہ میں 41،414 ملین روپے کے برعکس 13،901 ملین روپے کی ریکوری کی ہے جوکہ ریکوری کاصرف ساڑھے33 فیصد ہے-

    وزیراعلیٰ سندھ نےمحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ریکوری پوری نہ ہونے پر ناراضی کا اظہارکیا،انہوں نے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شرجیل میمن کو ذاتی طورپر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ریکوریوں پرتوجہ دینے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جو افسران ریکوری کا ٹارگٹ پورا نہ کرسکے اُن کے خلاف کار روائی کی جائے،وزیراعلیٰ سندھ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ایکسائز ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کی کلکشن پر توجہ دینے کی بھی ہدایت دی۔

  • بلاول  اورآصفہ بھٹو زرداری سےفلسطینی سفیر   کی بلاول ہاؤس  میں ملاقات

    بلاول اورآصفہ بھٹو زرداری سےفلسطینی سفیر کی بلاول ہاؤس میں ملاقات

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے فلسطین کے سفیر بلاول ہاؤس پہنچے-

    باغی ٹی وی : دوران ملاقات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی نے پاک فلسطین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو ز رداری کو فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور یاسرعرفات کی یادگار تصاویر کا فریم اور مسجد اقصی کی یادگار تصویر اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی-

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی سفیر سے کہا کہ پاکستان غزہ کے معاملے پر اہلیان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل نے غزہ میں ظلم و بربریت کی وہ تاریخ رقم کی ہے کہ پوری انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے، مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پورا پاکستان ایک ہے، ہمارے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے فلسطینی سفیر کی ملاقات کے موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے-

  • کراچی خود کش حملہ،مقدمہ درج،حملہ ناکام پولیس نے بنایا یا سیکورٹی گارڈ نے؟

    کراچی خود کش حملہ،مقدمہ درج،حملہ ناکام پولیس نے بنایا یا سیکورٹی گارڈ نے؟

    شہر قائد کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکےکا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع مانسہرہ کالونی میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے اور بہادری سے لڑنے والی کراچی پولیس ٹیم سے ملاقات کی ،واقعہ میں کلیدی کردار ادا کرنیوالے پولیس کانسٹیبل قاسم حبیب کے لیئے پانچ لاکھ روپئے نقد انعام اور قائداعظم پولیس میڈل کی سفارش کی،آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ شاندار بہادری اور فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کرنےپر میں سندھ پولیس خراج تحسین کی مستحق ہے.

    موٹرسائیکل بلوچستان سے لائی گئی،پولیس کے چھاپے،دہشتگردوں نے دو دن قبل ریکی کی
    مانسہرہ کالونی خود کش حملے کی تحقیقات کرنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ آج سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تفصیلی رپورٹ پیرکو پولیس کو جمع کرائی جائے گی،خودکش حملہ آور کی جیکٹ کا وزن 4 سے5کلو کے درمیان ہوسکتا ہے، دھماکاخیزمواد کے ساتھ بڑی مقدار میں بال بیرنگ استعمال کیے گئے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کے بعد گزشتہ شب پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائی کی، جہاں سے کچھ شواہد پولیس کو ملے ہیں، حملہ آور جس موٹر سائیکل پر آئے تھے وہ بلوچستان سے لائی گئی تھی اور نمبر پلیٹ جعلی تھی، حملہ آوروں نے ریکی کر رکھی تھی، موٹرسائیکل اس سے قبل کسی واردات میں استعمال نہیں ہوئی،غیر ملکیوں پر حملے سے دو دن قبل دہشتگردوں نے حملے کی جگہ پر ریکی کی،دہستگردوں نے لانڈھی مانسہرہ کالونی کی مکمل ریکی کی،دہستگرد دو دن قبل 17اپریل کو حملہ کرنے کی جگہ پر گئے اور مکمل ریکی کی،حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کی تلاش میں تحقیقاتی اداروں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے،

    حملہ ناکام بنانے میں سب سے اہم کردار شہید سیکیورٹی گارڈ نے ادا کیا
    میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی حملہ کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خود کش حملے کے وقت ڈبل روٹی سپلائی کرنے والی والی گاڑی غیر ملکیوں اور خود کش کے درمیان آگئی تھی،خودکش دھماکے کا زیادہ اثر ڈبل روٹی والی سوزوکی کے عقبی حصے پر آگی اگر ڈبل روٹی سے بھری سوزوکی گاڑی درمیان میں نہ آتی تو بڑا جانی نقصان ہوسکتا تھا، آئی جی سندھ نے عجلت میں حملے کی ناکامی کا سہرا پولیس کے سر ڈال دیا،حملہ ناکام بنانے میں سب سے اہم کردار شہید سیکیورٹی گارڈ نے ادا کیا،خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی گارڈز نے دوسرے دہشت گرد کا مقابلہ کیا،پولیس کے پہنچنے تک دوسرا دہشت گرد زخمی ہوچکا تھا،دہشت گرد کو گردن پر گولی لگی تھی،دہشت گرد زخمی حالت میں بھی گولیاں چلا رہا تھا، اسی دورا ن پولیس پہنچی اور دہشت گرد کو سر پر گولی ماری،

    پولیس کو تحقیقات کے دوران جائے وقوعہ سے 2 موبائل فون اور 3 سمز ملی ہیں،جیو فینسنگ میں 18 لوکیشن ملیں،دہشت گرد 2 افراد حب اور قائد آباد کے علاقے سے رابطے میں تھے،دہشت گرد غیر ملکیوں کی نقل و حرکات سے واقف تھے،واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے،مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشتگردی، ایکسپلوزو ایکٹ اور دیگردفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے میں ہلاک دہشتگرد، سہولت کار، کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کےسرغنہ کو نامزد کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں نے چینی لوگوں کو نشانہ بنانے کے بعد جاپانی لوگوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

    کراچی دہشت گردوں کا حملہ ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
    لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش دھماکے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اہلکار کو دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ کرتے دیکھاجاسکتا ہے، ویڈیو میں فائرنگ کی آوازیں بھی واضح طوپر سنی جا سکتی ہیں، دوسری جانب انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ غیر ملکی افراد تین گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے، خود کش حملہ آور جائے وقوعہ کے قریب تھے اور موٹر سائیکل پر سوار تھے، گاڑیاں قریب آئیں تو سپیڈ بریکر ہونے کی وجہ سے آہستہ ہوئیں اس دوران حملہ کیا گیا، حملہ آور موٹرسائیکل پیچھے کھڑی کر کے آئے تھے،گولیاں چلیں تو گاڑی کے اندر سے سیکورٹی گارڈ نے جوابی حملہ کیا، سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا، دوسرے دہشت گرد نے وین کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑایا، حملہ آوروں کے پاس 6 دستی بم، ایس ایم جی اور 3 میگزین تھے، حملہ آوروں کے پاس پیٹرول کی 2 بوتلیں بھی تھیں، تمام چیزیں حملہ آوروں کے پاس موجود بیگ میں تھیں،

    نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • بیٹوں کے تشدد کا شکار باپ کو عدالت سے بھی تحفظ نہ مل سکا

    بیٹوں کے تشدد کا شکار باپ کو عدالت سے بھی تحفظ نہ مل سکا

    سندھ ہائیکورٹ نے باپ کی بیٹوں سے تحفظ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی ہے

    دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ” کون بدبخت اپنے والدین پر تشدد کرتا ہے جو ماں باپ پر ظلم کرتا ہے وہ اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتا” .دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ سابق صدر پاکستان نے2021 میں پیرنٹ پروٹیکشن ایکٹ جاری کیا تھا، اسمبلی کی عدم دلچسپی کے باعث ایکٹ کو منظور نہیں کیا گیا، ایکٹ کی مدت ختم ہوچکی، اس لیے درخواست پر کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا جاسکتا

    سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردیا اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اس درخواست پر فیصلہ نہیں کرسکتے، درخواست میں جس ایکٹ کا حوالہ دیا گیا ہے وہ ختم ہوچکاہے۔

    درخواست گزار محمد عابد حسین نے اپنے بیٹوں سے تحفظ کے لیے عدالت سے رجوع کرکے درخواست جمع کروائی اور جلد فیصلے کا مطالبہ کیا تھا،درخواست گزار محمد عابد حسین نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ میں گلشن اقبال بلاک 13 ڈی کا رہائشی ہوں، گراؤنڈ فلور پر اپنے 2 بچوں اور اہلیہ کے ساتھ رہائش پذیر ہوں،پہلی منزل پر میرے 3 بیٹے رہتے ہیں جو اپنا الگ الگ کاروبار کرتے ہیں، ستمبر 2023 کو میرے بیٹوں نے مجھے اور اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گالیاں دیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو تحفظ سے متعلق درخواست دی تھی لیکن بات نہیں سنی گئی، میری شکایت پر جلد کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔

    پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ

    پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان

    عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

    وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

    پی آئی اے کی نجکاری،وزیرہوابازی و نجکاری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

  • پی آئی اے کا   جون  سے یورپ اور برطانیہ کا آپریشن شروع کرنے کا امکان

    پی آئی اے کا جون سے یورپ اور برطانیہ کا آپریشن شروع کرنے کا امکان

    پی آئی اے کے غیر معمولی سالانہ اجلاس کا پی آئی اے ٹریننگ سینٹر کراچی میں انعقاد کیا گیا

    اجلاس میں پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کے شئر ہولڈرز نے پی آئی اے ہولڈنگ لمیٹڈ میں منتقلی کیلئے ووٹنگ کی،وفاقی سیکرٹری نجکاری کمیشن، سیکریٹری ایوایشن، مالیاتی مشیر کے قانونی ماہرین، سی ای او پی ائی اے بمعہ تمام ڈائریکٹرز، شئر ہولڈرز کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے موجود تھے،چیئرمین اور سی ای او پی آئی اے نے اجلاس کےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے شئر ہولڈرز کی آراء استعمال کرتے ہوئے ادارے کی بہتری کیلئے اقدامات کئے ،گزشتہ برس کی پرفارمنس کے باعث ادارے نے 13 سال بعد آپریٹنگ منافع دیا ،پی آئی اے کے حصص کے کاروبار میں اضافہ ہوا اس کی مالیت میں 700 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ،ایاسا آڈٹ کلئر ہونے کے بعد پی آئی اے جون 2024 سے یورپ اور برطانیہ کا آپریشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ،حکومت بہت سنجیدگی سے پی آئی اے کی بہتری کیلئے مشکل اقدامات لے رہی اور اس کمرے میں اعلی حکومتی افسران کی موجودگی اس امر کی ضمانت ہے ،پی آئی اے کے شئر ہولڈرز نے کثرت رائے سے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں ووٹ ڈالا.

    دوسری جانب پی آئی اے نے پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے،اس ضمن میں پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے اعلیٰ افسران کی ٹیم پیرس کا دورہ بھی کر چکی ہے،پی آئی اے انتظامیہ نے چار سال کے انتظار کے بعد یورپی ملکوں کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کر دی ہے،پی آئی اے انتظامیہ کو یقین ہے کہ مئی کے وسط کو ہونے والے یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کو یورپی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت مل جائے گی، یہ اہم اجلاس 14 سے 16 مئی کو ہوگا

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں فلائٹ آپریشن کی بحالی سے سالانہ اربوں روپے کی آمدنی ہوگی، یورپی ملکوں کی پروازوں پر جولائی 2020 میں پابندی لگنے سے پی آئی اے کو اب تک 120 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے

    (پی آئی اے) کی نجکاری کا دوسرا اور انتہائی اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل

    پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ

    پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان

    عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

    وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

    پی آئی اے کی نجکاری،وزیرہوابازی و نجکاری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

  • تھرکول بلاک 5 میں قیمتی مشنری چوری ہونے کا انکشاف

    تھرکول بلاک 5 میں قیمتی مشنری چوری ہونے کا انکشاف

    تھرپارکرمیں کوئلےسےگیس تھرکول انڈرگیسی فکیشن پیدا کرنے کا منصوبہ 6 سال گزر جانے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا وہیں منصوبے پر کام کے لئے موقع پر موجود کروڑوں روپے مالیت کی مشینری چوری ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے

    وفاقی حکومت کی جانب سے تھرکول بلاک 5 پر انڈرگراؤنڈ گیسی فکیشن منصوبے کا آغاز سال 2010 میں کیا گیا جس کے تحت زیر زمین کوئلہ کو جلا کر گیس میں بدلنے کے بعد بجلی پیدا کرنی تھی،سندھ کول اتھارٹی حکام کے مطابق اس منصوبے پر ڈھائی ارب روپے کا بجٹ خرچ کیا گیا مگر کامیاب نہ ہو سکا اور سال 2018 میں اسے بند کر دیا گیا،منصوبے کی غیر فعالیت کے بعد قیمتی مشینری جہاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے وہاں دیواریں ٹوٹنے اور باڑ نہ ہونے کے باعث چوری کی وارداتیں بھی ہونے لگی ہیں، پولیس نے چوری کے الزام میں 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

    قبل ازیں تھر کول بلاک ون میں بھی چوریوں کی بڑھتی وارداتوں پر چینی کمپنی نے حکومت سندھ کو خط لکھا تھا ، چینی کمپنی کے چیئرمین مینگ ڈھونگ آئی نے چیف سیکرٹری سندھ کے نام خط میں انکشاف کیا تھاکہ چوری کی وارداتوں میں مقامی نوجوان ملوث ہیں،قیمتی اسٹیل، الیکٹرک کیبل اور دیگر آلات چوری کرنے والوں کو پولیس سے چھڑوا لیا جاتا ہے۔کچھ روز قبل بھی بجلی سپلائی کی ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچایا گیا اگر چوریاں نہ رکیں تو مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے

    تھرکول پاور پراجیکٹ میں 51 فیصد شیئرز سندھ حکومت کے پاس ہیں اور سندھ حکومت نے یہ شیئرز تھر کے مقامی رہائشیوں کے نام کر دیے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سندھ حکومت میں مقامی لوگوں کو کسی بڑے میگا پراجیکٹ کا شیئر ہولڈر بنایا گیا ہے۔تھرکول پاور پراجیکٹ کی وجہ سے متاثر ہونے والے افراد کو سندھ حکومت نے نئے گھر، 70 فیصد تھرکول پاور پراجیکٹ میں نوکریاں اور سالانہ "ایک لاکھ روپے” بطور منافع مقامی لوگوں کو ادا کیا ہے۔ سندھ حکومت نے تھر میں "تھر فاؤنڈیشن” کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا ہے جو تھرکول پاور پراجیکٹ سے حاصل ہونے والے منافع کو "تھر کی بہتری” کے لیے استعمال کرے گا۔ ماحولیاتی آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے "تھرکول پاور پراجیکٹ” میں ایسا سسٹم تشکیل دیا گیا ہے جس سے 50 فیصد آلودگی کا مکمل طور پر خاتمہ ہو گیا ہے

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • بھیک مانگنے کا تنازعہ،خاتون بھکاری عدالت پہنچ گئی

    بھیک مانگنے کا تنازعہ،خاتون بھکاری عدالت پہنچ گئی

    کراچی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ،بھکاریوں کی بھیک مانگنے کی حدود پر تنازعہ،خاتون بھکاری کی تین بھکاریوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

    عدالت نے خاتون بھکاری کی درخواست کو مسترد کر دیا ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں کونسی ایسی مجبوری ہے جو فریقین بھیک مانگنے پر مجبور ہوتے ہیں،عدالت مجبور لوگوں کے جذبات کی قدر کرتی ہے،لیکن عدالت کوئی ایسا فیصلہ نہیں کر سکتی جس کی مانگ غیر قانونی ہو،مجبوری اپنی جگہ پر لیکن بھیک مانگنے کیلئے جگہ مختص نہیں کی جا سکتی،دونوں فریقین کیلئے دعا ہے کہ ان کے مشکلات کم ہوں

    درخواست گزار خاتون سعود آباد میں فٹ پاتھ پر بھیک مانگتی تھی،تین دیگر بھکاریوں کو خاتون کو جگہ چھوڑنے کا کہا ،خاتون بھکاری نے پولیس میں ہراساں کرنے کی درخواست دائر کی تھی ،پولیس نے مقدمہ دائر کرنے سے انکار کر دیا تھا

    واضح رہے کہ خاتون بھکاری کو تین دیگر بھکاریوں نے اپنے علاقے میں بھیک مانگنے سے روکا تھا جس پر خاتون نے پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی، پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا تھا، جس کے بعد بھکاری خاتون نے عدالت میں درخواست دی تھی.

    نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

  • حکومت آئی ایم ایف کے طویل مدتی پروگرام پر دستخط کے لیے پُرامید ہے،گورنراسٹیٹ بینک

    حکومت آئی ایم ایف کے طویل مدتی پروگرام پر دستخط کے لیے پُرامید ہے،گورنراسٹیٹ بینک

    واشنگٹن : گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے واشنگٹن میں اہم بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں میں طویل مدتی پروگرام کے لیے امید کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ملاقات آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاس کے موقع پر جے پی مورگن، سٹی بینک ، جیفریز اور دیگر مالیاتی اداروں کی جانب سے منعقدہ تقریبات کے دوران ہوئی، گورنر اسٹیٹ بینک نے شرکا کو دانشمندانہ مانیٹری پالیسی کے نتیجے میں پاکستان کی معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری سے آگاہ کیا۔

    جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اہداف کی تکمیل میں کارکردگی مستحکم رہی ہےحکومت مستقبل میں آئی ایم ایف کے طویل مدتی پروگرام پر دستخط کے لیے پُرامید ہے۔

    اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت رکوانے کی امریکی درخواست مسترد

    دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دئیے،اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 اپریل کو ختم ہوئے ہفتے میں 6.8 کروڑ ڈالر کم ہوئے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 اپریل تک 13.37 کروڑ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 1.44 کروڑ ڈالر اضافے سے 8.05 ارب ڈالر رہے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 8.24 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.3 ارب ڈالر رہے۔

    نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نےعہدے کا حلف اٹھا لیا

    گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا اہم سرغنہ کو گرفتار

  • اردو اور سندھی کی معروف ادیبہ، شاعرہ،پروفیسر سیما عباسی صاحبہ

    اردو اور سندھی کی معروف ادیبہ، شاعرہ،پروفیسر سیما عباسی صاحبہ

    سیما عباسي

    پیدائش : 18 اپریل 1973
    ۔۔۔۔۔۔۔

    تعارف و گفتگو : آغا نیاز مگسی

    اردو اور سندھی کی معروف ادیبہ، شاعرہ ، افسانہ نویس و سفر نامہ نگار پروفیسر سیما عباسی صاحبہ 18 اپریل 1973 لاڑکانہ سندھ میں پیدا ہوئیں ان کا اصل نام سیما پروین والد صاحب کا نام لعل محمد عباسی والدہ محترمہ کا نام انورخاتون اور شوہر کا نام فدا حسین عباسی ہے۔ سیما عباسی کی مادری زبان سندھی ہے انہوں نے پرائمری اور میٹرک و ایف اے کی تعلیم لاڑکانہ میں حاصل کی جبکہ ایم اے 1995 میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور سے کیا ۔ 2005 میں پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ میں لیکچرار مقرر ہوئیں ، انہوں نے سیدہ نور الہدی شاہ سے متاثر ہو کر 1985 میں طالبعلمی کے دوران شاعری اور نثر لکھنے کی ابتدا کی ۔ سیما صاحبہ اس وقت کراچی میں رہائش پذیر ہیں محترمہ بینظیر بھٹو گورنمٹ گرلز کالج اعظم بستی کراچی میں پروفیسر کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں ماشاء اللہ وہ 3 بچوں 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کی ماں ہیں ، سیما صاحبہ کی شاعری اور تحریریں روزنامہ کاوش ، ہزار داستان ڈائجسٹ، اردو ڈائجسٹ سچی کہانیاں ، آداب عرض و دیگر اردو اور سندھی اخبارات اور رسائل میں شائع ہوتی رہتی ہیں وہ سندھی ادبی سنگت ، کراچی آرٹس کونسل و دیگر علمی و ادبی اداروں کی عہدیدار رہ چکی ہیں اور متعدد ادبی ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں ۔

    سيما عباسي جا ڇپيل ڪتاب

    لفظن ڀوڳيو آ بنواس
    لاش لڙڪن جا
    ڏات جي ديوي
    ڪلھي ڪانڌي ڪير ؟
    تو سيما نان ء ٻڌو آ
    سفر نامون
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    سنڌي غزل

    ڪچا ڪيڏا سھارا ها ؟
    سفر سڀ بي ڪنارا ها

    جرح تنھنجي جبر واري
    عذر منھنجا ويچارا ھا

    اڃا احساس آسن جا
    رهيا پنھنجا ڪنوارا ها

    ڪئي تڪميل حڪمن جي
    ن ٻيا مون وٽ ڪي چارا ها

    لهو لفظن جو ڪاغذ تي
    قلم جا ويس ڪارا ها

    هنن هٿ جي لڪيرن ۾
    مقدر جا مونجھارا ها

    ندامت تن جي آئي پر
    ڪٿي آيا پر ڪفارا ھا؟

    ملي رشتن کي پيڙا پئي
    پرک جا پنڌ سارا ها

    مڃان ڪيئن عرض سي، تن جا؟
    اگر ٻين کي اشارا ها

    اسان جي ڀاڳ جا موسم
    خزائن جا خسارا ها

    نہ ڪن مون سان محبت پر
    رهن ڪنھن جا تہ پيارا ها؟

    ڀتا نڪتا جيڪي تعلق
    گمانن ۾ سگھارا ها

    مقدر جو مڪر چنئون يا ؟
    ظرف ڪنھن جا ڪسارا ها

    روحاني رمز جا ڪرڻا
    ايمانن جا سيپارا ها

    اسان جا عزم ارڏا هي
    ٿي چمڪيا چنڊ تارا ها

    وري ماتم ڪيو مقتل
    مفادي دار سارا ها

    ڇو ڏين الزام هن کي تون؟
    جڏھن هو راز وارا ها

    پڙاڏا منھنجي لفظن جا
    وڳا ائين ڄڻ نغارا ها

    صبر مون کان پڇيو سيما
    سدا ڇو هو ويسارا ها
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    سب نے میرے کردار پر انگلی اٹھائی ہے
    اب اپنے خد و خال کو کچھ تو بکھیرنا ہے
    کچھ تو زوال کو تم بھی زہے نصیب ہو
    تھکتے ہوئے کمال کو کچھ تو بکھیرنا ہے

    دیار غیر میں ہم بھی صداؤں سے مچل جاتے
    مگر تھے کون اپنے جن کے دعووں سے پگھل جاتے

    ہمارے دل میں جو طوفاں دبائے ہم ہی بیٹھے ہیں
    اگر ان کا پتا دیتے ہزاروں دل بہل جاتے

    سیما عباسی

  • سندھ ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست نمٹا دی

    سندھ ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست نمٹا دی

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قیدیوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی درخواست پر ریمارکس دیئے کہ ہم نے قانون کے مطابق معاملات کو دیکھنا ہوتا ہے، چاہے عمران خان ہو یا نواز شریف ہو، کل کو آپ کہہ دیں گے بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے یہاں منتقل کیا جائے۔

    باغی ٹی وی : سندھ ہائی کورٹ میں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی، وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ جواب میں کہا گیا ہےکہ سکیورٹی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی بڑھائی جائے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو خطرات کے پیش نظر انتظامات کا کہا ہے، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جو آپ کے پنجرے میں ہے اس کی حفاظت آپ کی بڑی ذمہ داری ہےکیونکہ وہ تو کہیں بھاگ بھی نہیں سکتا ہے،سرحد پار سے دھمکیوں کا معاملہ ہے اسی لیے اس کو سنجیدہ لیا جائے، اتنی اچھی آپ کی ایجنسیاں ہیں ماشاءاللہ ان کو پتہ ہوتا ہے، کون ہےکہاں سے آرہا ہے اور کب حملہ کر رہا ہے، بہت اچھی بات ہے۔

    اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت رکوانے کی امریکی درخواست مسترد

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو فل پروف سکیورٹی انتظامات کا کہا ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ وفاقی حکومت ایسے جان نہیں چھڑا سکتی باہر سے حملے کا خطرہ ہے تو وفاق ہی یہ معاملہ دیکھے ہم نے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

    عدالت نے درخواست گزار سے کہا کہ آپ کی لیگل ٹیم کو چاہیے کہ صحیح جگہ جا کر درخواست دائر کریں، درخواست یہاں بنتی نہیں تھی، آپ لوگ یہاں کہہ کر چلے جاتے ہیں پھر باتیں ہوتی ہیں کہ چیف جسٹس بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دے رہے ہیں، ہم نے قانون کے مطابق معاملات کو دیکھنا ہوتا ہے، چاہے عمران خان ہو یا نواز شریف ہو، کل کو آپ کہہ دیں گے بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے یہاں منتقل کیا جائے۔

    فلائی جناح کا نئے بین الاقوامی روٹ کے آغاز کا اعلان

    عدالت نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر کی سکیورٹی یقینی بنانےکا حکم دے دیا کہا کہ اگر ضروری ہو تو متعلقہ حکام جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی بڑھائیں،بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست نمٹا دی۔