Baaghi TV

Category: کراچی

  • جامعہ کراچی  ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے گی،منظوری کیلئے اجلاس طلب

    جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے گی،منظوری کیلئے اجلاس طلب

    کراچی: گورنر سندھ کی سفارش پر جامعہ کراچی دورہ پاکستان کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے گی ،جس کی منظوری کے لیے اجلاس طلب کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے مطابق جامعہ کراچی نے ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی سفارش سندھ کی سرکاری جامعات کے چانسلر اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے بحیثیت چانسلر کی گئی اور اس سلسلے میں جامعہ کراچی کو گورنر سندھ کی جانب سے باقاعدہ خط بھی موصول ہوگیا۔

    ایک روز قبل گورنر سندھ نے اس سلسلے میں اپنے دفتر میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے ساتھ ایک اجلاس بھی کیا تھا، خط کی موصولی کے بعد جامعہ کراچی نے ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند تفویض کرنے کے سلسلے میں اپنی سینڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

    آرمی چیف کی ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

    واضح رہے کہ صدر ابراہیم رئیسی اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر 23 اپریل کو کراچی آرہے ہیں اور اس موقع پر اسی روز گورنر ہائوس سندھ میں “خصوصی جلسہ تقسیم اسناد” special Convocation کے انعقاد کا امکان ہے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا پاکستان کا حالیہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے وہ پہلے سربراہ مملکت ہیں جو موجودہ ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد پاکستان کا دورہ کررہے ہیں جبکہ یہ دورہ ایران کے اسرائیل پر براہ راست حملے کے کچھ ہی روز بعد ہورہا ہے اور ایرانی صدر اسرائیل پر براہ راست حملے کے بعد پہلی بار کسی غیر ملکی دورے پر پاکستان آرہے ہیں۔

    سعودی عرب میں قرآنی آیات کا مذاق اُڑانے والا ملعون شخص گرفتار

    تنگوانی میں کچے کے ڈاکوؤں کا راج، کچے کے ڈاکوؤں نے مزید دو افراد کو …v

  • ویسٹ انڈیزویمنز ٹیم کی قومی ویمنز ٹیم کو پہلےون ڈے میں شکست

    ویسٹ انڈیزویمنز ٹیم کی قومی ویمنز ٹیم کو پہلےون ڈے میں شکست

    کراچی: ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ویمنز ٹیم کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 113 رنز سےشکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیمیں کراچی میں مدمقابل تھیں،کویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا او ر مہمان ٹیم نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو جیت کے لئے 270 رنز کا ہدف دیا۔

    ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے 140 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ، وہ 15 چوکوں کی مدد سے 140 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ جبکہ شیمانی کیمبل 45 رنزکے ساتھ نمایاں رہیں،جبکہ پاکستان کی طوبیٰ حسن اور سعدیہ اقبال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    ‏عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیوں کا فیصلہ برقرار

    جواب میں پاکستان ٹیم 36 ویں اوور میں156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی پاکستان کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکور رہیں، اور ویسٹ انڈیز نے 113 رنز سے کامیابی سمیٹ کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا ہے-

    واضح رہے کہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے،پاکستان اور وسیٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارش کلاؤڈ سیڈنگ کا نتیجہ تھی؟

    ججز کے خط کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

  • کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ

    کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ

    کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بارش کی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر انجینئر اسد اللہ خان نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے میئر کراچی کی ہدایت کے مطابق بارش سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔انجینئر اسد اللہ خان نے بتایا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے پاس کل 55 سکشن مشینیں ہیں اور آج رات تمام بڑی سڑکوں اور شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف مقامات پر سکشن مشینیں لگائی جائیں گی۔واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے مزید کہا کہ ورکشاپ ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینئر شفقت حسین متعلقہ ایگزیکٹیو انجینئرز کے ساتھ مل کر تمام گاڑیوں کی نگرانی کریں گے اور ڈیزل کی وافر مقدار میں سیوریج پمپنگ اسٹیشنوں کو فراہم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متوقع بارش کے پیش نظر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا تمام عملہ بالخصوص سیوریج آپریشن کا عملہ ہائی الرٹ پر ہے اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے انجینئرنگ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

  • سندھ کابینہ کے مزید 8 وزرا نے حلف اٹھا لیا

    سندھ کابینہ کے مزید 8 وزرا نے حلف اٹھا لیا

    سندھ کابینہ کے مزید 8 وزرا نے حلف اٹھا لیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس سندھ میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔جام اکرام اللہ خان دھاریجو کو انڈسٹریز اینڈ کامرس ،محمد علی ملکانی کو محکمہ جامعات و بورڈ،مخدوم محبوب الزمان کو محکمہ بحالی کا قلمدان سونپ دیا گیا ،جبکہ دوست محمد راہموں کو محکمہ ماحولیات موسمی تبدیلی و ساحلی ترقی،شاہد عبدالسلام تھیم کو محکمہ محنت و افرادی قوت،سید ریاض حسین شیرازی کو محکمہ اوقاف زکوةٰ عشر،شاہینہ شیر علی کو محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ،میر طارق علی تالپور کو محکمہ سماجی بہبودکا قلمدان سونپ دیا گیا ،محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔سندھ کابینہ میں شامل صوبائی وزیر علی حسن زرداری پر ایک اور نوازش ہو گئی،علی حسن زرداری کو محکمہ ورکس اینڈ سروسز کا اضافی قلمدان بھی سونپ دیا گیا ،علی حسن زرداری کے پاس پہلے محکمہ جیل خانہ جات کا قلمدان ہے ۔

  • ملک میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

    کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ہواہے-

    باغی ٹی وی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2ہزار 391 ڈالر تک پہنچ چکی ہےمقامی صرافہ بازاروں میں آج بدھ کے روز بھی قیمت میں 2200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس سے سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گئی ہے، جو کہ ملکی تاریخ میں اب تک بلند ترین قیمت ہے،اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی آج 1887 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 964 روپے فی 10 گرام کی سطح پر آ گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا جس کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 49 ہزار 700 اور فی 10 گرام 2 ہزار 57 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار77 روپے کا ہوگیا تھا۔

    صدرعالمی بینک کی پاکستانی معیشت کے استحکام اور ٹیکس بڑھانے کے پروگراموں کی حمایت …

    سعودی وفد پاکستانی وزراء اور حکام کی تیاری سے متاثر ہوا ،وزیراعظم

    یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کے 50 ہزار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

  • سندھ کابینہ کے مزید 8 وزرا آج حلف اٹھائیں گے

    سندھ کابینہ کے مزید 8 وزرا آج حلف اٹھائیں گے

    کراچی: سندھ کابینہ کے مزید 8 وزرا آج حلف اٹھائیں گے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان سندھ حکومت کے مطابق متوقع وزرا کی حلف برداری کی تقریب آج شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد کی جائے گی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نئے وزرا سے حلف لیں گے ، تقریب میں سندھ کابینہ کے مزید 8 وزرا آج حلف اٹھائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق متوقع وزرا میں جام اکرام دھاریجو، مخدوم محبوب، ریاض شیرازی، دوست علی راہموں، شاہد تھہیم، محمد علی ملکانی، شاہین شیر علی اور طارق تالپور شامل ہیں۔

    قبل ازیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 9 وزراء سے حلف لیا تھا،جن وزراء نے حلف لیا تھا ان میں شرجیل میمن، ناصر شاہ ، سعید غنی، سردار شاہ ، عذرا فضل، محمد بخش مہر، ضیا لنجار، جام خان شورو اور علی حسن زرداری شامل تھےشرجیل میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ اور ایکسائز ٹیکسیشن کا قلمدان دیا گیا ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو محکمہ صحت اور بہبود آبادی کی وزارت دی گئی، ناصر شاہ کو محکمہ توانائی، منصوبہ بندی اور ترقیات کا قلمدان دیا گیا سردار شاہ کومحکمہ تعلیم اور محکمہ مائنز اینڈ منرلز کا قلمدان تفویض کیا گیا سعید غنی کو محکمہ بلدیات اور پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ کاقلمدان سونپا گیا۔

    جام خان شورو کو محکمہ آبپاشی اور محکہ خوراک کا وزیر بنایاگیا ضیاء الحسن کو محکمہ داخلہ اور لاء، پالیمنٹری افیئرز کا قلمدان تفویض کیا ہے۔محمد بخش مہر کو زراعت، سپلائی اینڈ پرائز ، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا قلمدان دیا گیا ،علی حسن زرداری کو جیل خانہ جات کا قلمدان سونپ دیا گیا ذوالفقار علی شاہ کو محکمہ کلچر، سیاحت اور آرکائیوز کا قلمدان دیا گیا تھا اللہ بخش ڈنو کو محکمہ فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف کا مشیر مقررکیا گیا ، احسان الرحمان مزاری کو محکمہ انٹر پروونشل کوآرڈینیشن کا مشیر مقررکیا گیا ۔

    دوسری جانب گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی بازگشت جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری کو جلد ہٹا دیا جائے گا جبکہ جسٹس (ر)مقبول باقر کو گورنرسندھ بنائے جانے کا امکان ہے ،اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسٹس (ر)ب مقبول باقر کا کہنا تھا کہ فی الحال معلوم نہیں تاہم لوگ فون کرکے بتارہے ہیں کہ میں گورنربن گیاہوں، سب مبارکباد دے رہےہیں، سرکاری سطح پرمجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا، اگر میرے گورنر بننے کا باضابطہ اعلان ہوتومٹھائی لےآئیے گا۔

  • ایکس کی بندش کیخلاف کیس کی سماعت 2مئی تک ملتوی

    ایکس کی بندش کیخلاف کیس کی سماعت 2مئی تک ملتوی

    اسلام آباد: عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کیخلاف کیس کی سماعت 2مئی تک ملتوی کر دی ۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے احتشام عباسی کی درخواست پر سماعت کی،چیف جسٹس عامر فاروق کے حکم پر سیکرٹری داخلہ خرم آغا عدالت میں پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ اسی نوعیت کی ایک اور درخواست دائر ہوئی ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ ہم دوسری درخواست پر بھی جواب جمع کرا دیتے ہیں، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ دوسری درخواست پر جواب جمع کرا دیں، تاریخ دے دیتے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 2مئی تک ملتوی کردی۔

    نواز شریف توشہ خانہ کیس:نیب نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی

    دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ایکس کی بندش سے متعلق لکھے گئے خط کی وجوہات طلب کر لیں۔

    ایکس اور انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کی،دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وزارت داخلہ نے تسلیم کیا ایکس کی بندش کے لیے پی ٹی اے کو خط لکھا تھا لیکن ایکس کی بندش کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کس وجہ سے ایکس بند کیا گیا ہے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کل تو ایکس چل رہا تھا،چیف جسٹس نے پوچھا آج بھی ایکس چل رہا ہے یا نہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا میں ہدایات لے لیتا ہوں ایکس چل رہا ہے یا نہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ایکس کی بندش سے متعلق وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

    راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج کی 9 مئی کے مقدمات …

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ غلط خبر پر سوشل میڈیا ایپ پر 500 ملین تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے، سوشل میڈیا بند کرنے سے پہلے سروس پروائیڈر کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے، چار سے پانچ کروڑ لوگ پاکستان میں ایکس استعمال کرتے ہیں وی پی این کے ذریعے انٹرنیٹ کی اسپیڈ انتہائی کم ہو جاتی ہے، یک جنبش قلم سے ایکس بند کر دیا ہے کہ ہمیں اوپر سے انفارمیشن آئی ہے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا ہمیں ہدایات لینے کے لیے مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیوں صرف ایکس کو بند کیا گیا ہے؟ ملک آپ کو چلانا ہوتا ہے زمینی حقائق آپ کو پتہ ہیں، ملکی مفاد کا بھی آپکو پتہ ہے، کچھ چیزیں ہاتھ سے نکلتی جارہی ہیں اس کا کسی کو فائدہ بھی نہیں ہے،ادارے، کورٹس کس کے لیے ہیں؟ لوگوں کے لیے ہیں، لوگ ہیں تو ہم ہیں، ایسے عہدوں پر بیٹھتے ہوئے ہمیں شرم آتی ہے، آئین کی پاسداری اور ملکی مفاد اہم ہے، ایکس کی بندش سے متعلق لکھے گئے خط کی وجوہات پیش کی جائیں، انٹرنیٹ کی بندش سے دنیا ہم پر ہنستی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    واضح رہے کہ 3 اپریل کو ایکس کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران محکمہ داخلہ کے بیان پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت (17 اپریل) پر سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا تھاجوائنٹ سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیز کی رپورٹ پر ایکس بند کیا گیا ہے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے تھے کہ کوئی لکھت پڑھت بھی تو بتائیں، پڑھ کر بتائیں کچھ، یہی کہا تھا کہ تفصیلات لے کر آئیں، یہ کون سا طریقہ ہے؟ یہ کیا رویہ ہے؟ عدالت کی معاونت کریں، کیا کیا ہے؟ نہ فائل لائے نہ کچھ، آپ بتادیں میں کیا وجہ لکھواؤں؟جوائنٹ سیکریٹری داخلہ نے کہا تھا کہ انٹرنیٹ پر ملکی سلامتی کو خطرہ تھا، بعد ازاں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی تھی۔

    عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ مقدمے کا جیل ٹرائل چیلنج …

    یاد رہے کہ دو ماہ گزر جانے کے باوجود پاکستان بھر میں مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس سابقہ (ٹوئٹر) کی سروس بحال نہیں ہوسکی پاکستان بھر میں 17 فروری سے ٹوئٹر کی سروس معطل ہے اور گزشتہ دو ماہ کے دوران متعدد بار اس کی سروس کو جزوی طور پر بحال کیا گیا لیکن مکمل طور پر اسے آپریشنل نہ کیا جا سکا۔

  • کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی بازگشت،کون ہوگا نیا گورنر سندھ؟

    کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی بازگشت،کون ہوگا نیا گورنر سندھ؟

    کراچی: گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی بازگشت جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری کو جلد ہٹا دیا جائے گا جبکہ جسٹس (ر)مقبول باقر کو گورنرسندھ بنائے جانے کا امکان ہے –

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسٹس (ر)ب مقبول باقر کا کہنا تھا کہ فی الحال معلوم نہیں تاہم لوگ فون کرکے بتارہے ہیں کہ میں گورنربن گیاہوں، سب مبارکباد دے رہےہیں، سرکاری سطح پرمجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا، اگر میرے گورنر بننے کا باضابطہ اعلان ہوتومٹھائی لےآئیے گا۔

    واضح رہے کہ جسٹس ریٹائر ڈمقبول باقر سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔

  • مشتاق احمدبنگلہ دیش کے  نئےاسپن بولنگ کوچ مقرر

    مشتاق احمدبنگلہ دیش کے نئےاسپن بولنگ کوچ مقرر

    کراچی: بنگلہ دیش نے پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو اپنا نیا اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا۔

    باغی ٹی وی : بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا کہ مشتاق احمد اپریل کے آخر میں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کی کوچنگ شروع کریں گے،مشتاق احمد رواں سال ستمبر میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام تک بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ کام کریں گے-

    مشتاق احمد نے بی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بطور اسپن بولنگ کوچ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا حصہ بننا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، وہ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں، بنگلہ دیشی ٹیم کسی کو بھی شکست دے سکتی ہے کیونکہ ان کے پاس صلاحیت، وسائل اور ٹیلنٹ ہے، میں ان میں یقین پیدا کرنے کی کوشش کروں گا-

    واضح رہے کہ سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد اس سے قبل پاکستان سمیت متعدد انٹرنیشنل ٹیموں کی کوچنگ کرچکے ہیں، جن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں ،انہوں نے ٹی 20 لیگز میں بھی کوچنگ کے فرائض انجام دیئے ہیں،مشتاق احمد نے پاکستان کے لیے 52 ٹیسٹ اور 144 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔

  • بائیک کی قیمت 30، 40 ہزار ، موبائل کی قیمت لاکھوں میں اسلئے چوریاں زیادہ،شرجیل میمن

    بائیک کی قیمت 30، 40 ہزار ، موبائل کی قیمت لاکھوں میں اسلئے چوریاں زیادہ،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ امن و امان صرف سندھ کا نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے, نگراں دور میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اپریل میں کراچی میں 11مقابلوں میں 11 اسٹریٹ کریمنلز مارے گئے،جبکہ 104ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گھوٹکی، شکار پور میں 15روز میں 13 مغوی بازیاب کرائے، وزیرداخلہ سندھ اور آئی جی سندھ شکار پورمیں موجود ہیں، 6 افراد کو ہنی ٹریپ میں اغوا ہونے سے بچایا گیا،منشیات کیخلاف عید سے اب تک کی کارروائیوں میں 188 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،بائیک کی قیمت 30، 40 ہزار ہے، موبائل کی قیمت 2 یا 3 لاکھ ہے اب ان کی چوریاں زیادہ ہوگئی ہیں،20 اپریل سے میرپورخاص میں پیپلز بس سروس شروع ہو جائے گی۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آئس کانشہ نوجوانوں کوزومبی بنارہا ہے والدین بچوں اور انکے دوستوں پہ نظر رکھیں .کچے میں کاروائی سے حالات کافی بہتر ہوگئے غیر قانونی تارکین وطن بڑا مسئلہ ہے انہیں واپس بھیجا جائے ،جرائم کی روک تھام میں مہنگائی، بیروزگاری، غیرقانونی تارکین وطن بڑا چیلنج ہے، سندھ حکومت نہیں چاہتی عوام کو کوئی بھی تکلیف پہنچے،کچے کے علاقے میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، جس سے علاقے میں بہتری آئی ہے، جلد حالات پر قابو پالیں گے

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پیپلز پنک بس سروس کے 2 نئے روٹس 19 اپریل سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اجلاس میں 10 نئی بسز بھی پنک بس سروس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 25 اپریل سے کیش لیس آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن اسمارٹ کارڈ سروس بھی شروع کی جائے گی، جس کے ذریعے خودکار کرایہ وصول کیا جاسکے گا۔

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    صحافی دوست شرجیل میمن کا اقدام، کراچی پریس کلب کی گرانٹ 5 کروڑ سے 10 کروڑ کر دی
    بعد ازاں سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کراچی پریس کلب کی گرانٹ 5 کروڑ روپے سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کرنے کی ہدایت کی ہے، شرجیل میمن نے کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور نائب صد ر رشید میمن سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب کے ممبران کے پلاٹس اور دیگر مسائل حل کریں گے ،پریس کلب کے وفد نے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو دوبارہ محکمہ اطلاعات کی وزارت ملنے پر مبارکباد دی اور پریس کلب کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کی گرانٹ بڑھانے کی درخواست کی جس پر صوبائی وزیر نے کراچی پریس کلب کی گرانٹ بڑھا کر 10 کروڑ روپے کرنے کی سمری تیار کرکے بھیجنے کی ہدایت کی،