Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی سے قومی اسمبلی کی 21 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

    کراچی سے قومی اسمبلی کی 21 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

    کراچی: الیکشن کمیشن نے کراچی سے قومی اسمبلی کی 22 میں سے 21 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن نے این اے 229 سے پیپلز پارٹی کے جام عبد الکریم بجر، این اے 230 سے سید رفیع اللہ اور این اے 231 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ ، این اے 232 سے ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق صدیقی، این 233 سے ایم کیو ایم کے محمد جاوید، این اے 234 کورنگی کراچی 3 سے ایم کیو ایم کے محمد معین عامر پیرزادہ، این اے 235 کراچی شرقی ون سے ایم کیو ایم کے محمد اقبال خان، این اے 236 کراچی شرقی ٹو سے ایم کیو ایم کے حسان صابر اور این اے 237 کراچی شرقی 3 سے پیپلز پارٹی کے اسد اسلم نیازی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    الیکشن کمیشن نے این اے 239 کراچی ساؤتھ ون سے پیپلز پارٹی کے نبیل گبول، این اے 240 کراچی ساؤتھ 2 سے ایم کیو ایم کے ارشد وہرا، این اے 241 کراچی ساؤتھ 3 سے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ، این اے 242 کراچی کیماڑی ون سے ایم کیو ایم کے سید مصطفی کمال اور این اے 243 کراچی کیماڑی ٹو سے پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    ووٹوں کی دوبارہ گنتی:پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ہار گئے

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 244 کراچی غربی ون سے ایم کیو ایم کے فاروق ستار، این اے 245 کراچی غربی ٹو سے ایم کیو ایم کے سید حفیظ الدین، این اے 246 کراچی غربی 3 سے ایم کیو ایم کے سید امین الحق، این اے 247 کراچی سینٹرل ون سے ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن اور این اے 248 کراچی سینٹرل ٹو سے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی ، این اے 249 کراچی سینٹرل 3 سے ایم کیو ایم کے احمد سلیم صدیقی اور این اے 250 کراچی سینٹرل 4 سے ایم کیو ایم کے فرحان چشتی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    قطر میں سزا پانیوالے بھارتی سابق نیول افسران کو شاہ رخ خان نے رہا کرایا، …

    پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں،پی ٹی آئی سینیٹر

  • یومیہ کی بنیاد پر پورنو گرافی مواد شئیر کرنے کی تعداد بتا ئی تو قوم کے سر شرم سے جھک جائیں،ایف آئی اے

    یومیہ کی بنیاد پر پورنو گرافی مواد شئیر کرنے کی تعداد بتا ئی تو قوم کے سر شرم سے جھک جائیں،ایف آئی اے

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمود الحسن نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان پورن سائٹس دیکھنے والے ممالک میں سرفہرست ہے اور یہاں چائلڈ پورنو گرافی کے کیسز بھی یومیہ بنیاد پر سامنے آتے ہیں-

    باغی ٹی وی: جامعہ کراچی کے دفتر مشیر امور طلبہ کے زیر اہتمام چائنیز ٹیچرز میموریل آڈیٹوریم میں منعقدہ آگاہی سیمینار بعنوان: ”توہین آمیزمواد:سوشل میڈیا کا غلط استعمال“ سے خطاب کرتے ہوئے سائبر کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمود الحسن نے کہا کہ پاکستان پورن سائٹس دیکھنے والے ممالک میں سرفہرست ہے اور یہاں چائلڈ پورنو گرافی کے کیسز بھی یومیہ بنیاد پر سامنے آتے ہیں، چائلڈ پورنو گرافی کی شیئرنگ کےحوالے سے روزانہ کی بنیاد پر جو اعداد و شمار ہم سےشیئر کئے جاتے ہیں، اگر وہ سامنے لے آؤں تو پوری قوم کا سرشرم سے جھک جائے گا۔

    اسلام آباد میں فائرنگ،ڈولفن اہلکار زخمی

    ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر ونگ ایف آئی اے اسلام آباد محمودالحسن نے کہا کہ پورن ویب سائٹس دیکھنے والے افراد کو توہین رسالت پر مبنی مواد شیئر کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، پہلے فحاشی دیکھنے کا عادی بنایاجاتا اور بعد مزید فحاشی دکھانے کے لئے ان سے اپنی مرضی کے مطابق مواد شیئر کرایا جاتا ہے۔

    خیبرپختونخوا میں درخت کیوں گرفتار ہوا ؟

    محمود الحسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہم نے 344 افراد گرفتارکئے جس میں سے ایک غیرمسلم جبکہ باقی تمام مسلمان تھے جن کی عمریں 15 سے 35 سال کے درمیان تھی، توہین آمیز مواد اَپ لوڈ،شیئر کرنے پر گزشتہ سال سات افراد کو سزائے موت دلوائیں اورباقی ماندہ 242 کیسز جو آخری مراحل میں چل رہے ہیں،ایک سے دوسال میں 100 کے قریب مزید افراد کو سزائے موت دی جائے گی295 سی کی سزاصرف اور صرف موت ہے اور اس میں ملوث افراداپنی دنیا اور آخرت دونوں برباد کردیتے ہیں۔

    کیا پاکستان پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے انتظار …

  • بلاول بھٹو  کا خیال ہے کہ کراچی پر صرف انکا حق ہے،  فیصل سبزواری

    بلاول بھٹو کا خیال ہے کہ کراچی پر صرف انکا حق ہے، فیصل سبزواری

    سوچا تھا الیکشن کے بعد ایک دو دن سکون سے گزریں گے، لیکن بلاول بھٹو کی بات پر جواب دینا لازمی ہے، بلاول بھٹو کہتے ہیں اعتماد کا ووٹ دیں گے لیکن کابینہ کاحصہ نہیں ہوں گے۔ ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ بلاول بھٹو نے نامناسب اور غیر دارانہ گفتگو کی، باتیں اتنی کریں بعد میں شرمندہ نہ ہوں۔فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں ایم کیو ایم کو 17 نشستیں دی گئی ہیں، شاید وہ یہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ ان کے علاوہ کوئی نہیں جیت سکتا، ان کو جو نشستیں ملی ہیں ماضی میں ہم ان پر کامیاب ہوتے تھے،
    بلاول صاحب بھول رہے ہیں سرکاری وسائل پر ریلی نکال لینا کمپین نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو صدر بھی چاہتے ہیں، سپیکر بھی چاہتے ہیں اور بہت کچھ چاہتے ہیں لیکن حکومت کا حصہ نہیں بننا چاہتے، مسائل توہوں گے لیکن سیاسی جماعتوں کو نبردآزما ہونا ہے، انتخابات کو چیلنج کرنے کا ایک پورا پروسیس موجود ہے، ہم نے تو یہ بات کی کہ پی ٹی آئی سے بھی بات کی جائے۔رہنما کیو ایم نے کہا کہ سارے ساتھ بیٹھیں، جنہوں نے ووٹ ڈالے اور جنہوں نے نہیں ڈالے ان سب کی ذمہ داری ہمارے اوپر ہے، اب الیکشن کمپین کی جذباتی تقاریر کے بجائے سٹیٹس مین شپ کا مظاہرہ کریں، صدرمملکت کے لئے ووٹ تو چاہئے ہوگا۔

  • سندھ ہائیکورٹ نے  خالد مقبول ،مصطفیٰ کمال اور دیگر کیخلاف تمام درخواستیں نمٹا دیں

    سندھ ہائیکورٹ نے خالد مقبول ،مصطفیٰ کمال اور دیگر کیخلاف تمام درخواستیں نمٹا دیں

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے40 سے زائد حلقوں کے نتائج کےخلاف درخواستیں نمٹادیں-

    باغی ٹی وی ٌ عدالت نے کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی ، مصطفیٰ کمال اور دیگر کےخلاف تمام درخواستیں نمٹائیں، عدالت نے درخواستوں پرتحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن تمام فریقین کی شکایت کا قانون کےمطابق فیصلہ کرے، الیکشن کمیشن تمام شکایتوں پر22 فروری سے پہلے فیصلہ کرے۔

    تحریری فیصلے میں سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارم 45 یا 47 کا ریکارڈ سے جائزہ لے، اگر کوئی بےضابطگی پائی جائے تو الیکشن کمیشن اسے دورکرے، اس کے بعد متاثرہ فریق متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتے ہیں، تمام درخواست گزاروں نے ایک جیسے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

    ہم اپنی مشاورت کر کے باضابطہ اعلان کریں گے،بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ن …

    علی امین گنڈاپور کی 24 مقدمات میں ضمانت منظور

    سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے مستعفیٰ،نیا کپتان کون؟

  • انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

    کراچی: کاروبار ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر2 پیسے کی معمولی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 279 روپے 33 پیسے سے کم ہو کر 279 پیسے 31 پیسے پر بند ہوئی،آج صبح انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 279 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا، جبکہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے ، 33 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    صدر مملکت عارف علوی نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے؟

    حلقہ این اے 64 سے چودھری سالک حسین کی جیت برقرار،قیصرہ الہی کو شکست

  • ماہرہ خان کی اپنے حمل سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید

    ماہرہ خان کی اپنے حمل سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید

    کراچی: پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حمل سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا پر ریڈٹ کی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ماہرہ خان کے حاملہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھاکہ ماہرہ خان اور سلیم کریم خان کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے،ماہرہ خان اور سلیم کریم خان کے ہاں اگست اور ستمبر میں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے، حاملہ ہونے کی وجہ سے ماہرہ خان نیٹ فلکس کے پراجیکٹ ’ جو بچے سنگ سمیٹ لو ‘ اور دیگر پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں۔

    تاہم اب ماہرہ خان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے حاملہ ہونے کی خبر کی تردید کردی، ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ نہ ہی وہ حاملہ ہیں اور نہ ہی وہ کسی او ٹی ٹی سیریز سے دستبردار ہوئی ہیں ۔

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسر ے بچےکی پیدائش متوقع؟

    واضح رہے کہ سلیم کریم کے ساتھ ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

    ماہرہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟

  • پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن اسمبلی وفات پا گئے

    پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن اسمبلی وفات پا گئے

    پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی عبد العزیز جونیجو وفات پا گئے

    عبد العزیز جونیجو پی ایس 80 خیر پور ناتھن شاہ سے منتخب ہوئے تھے،عبد العزیز جونیجو دو ماہ سے کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے ،عبد العزیز جونیجو کینسر میں مبتلا تھے۔عبد العزیز جونیجو استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی جونیجو کے سسر بھی ہیں

    پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن نے پی پی ایم پی اے عبدالعزیز جونیجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ عبدالعزیز جونیجو ہر مشکل گھڑی میں پیپلز پارٹی کا ساتھ کھڑے رہے، پیپلز پارٹی کے لئے مرحوم عبدالعزیز جونیجو کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، مرحوم کی وفات سوگوار خاندان کے لئے گہرا صدمہ ہے،اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے, آمین

  • مراد علی شاہ کو تیسری مرتبہ وزیر اعلی  سندھ بنائے جانے کا امکان

    مراد علی شاہ کو تیسری مرتبہ وزیر اعلی سندھ بنائے جانے کا امکان

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی میں برتری حاصل کرنے کے بعد سندھ میں حکومت بنانے اور کابینہ میں وزارتوں کے قلمدان دینے کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اعلی کے لئے سید مراد علی شاہ مضبوط امیدوار ہیں مراد علی شاہ کو تیسری مرتبہ وزیر اعلی بنایا جائے گا، جس کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زراداری اور آصف زرداری نے منظور دے دی ہےاس کے علاوہ کابینہ میں شرجیل میمن، ناصرشاہ، سعید غنی، امتیاز شیخ، سہیل انور سیال، ارباب لطف اللہ، اسماعیل راہو، عذرا پیچوہو، سردار شاہ، مکیش چاؤلہ ، مخدوم محبوب الزمان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

    جام خان شورو، تیمور تالپور کو بھی سندھ کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے تاہم دونوں میں سے کسی ایک کو وزارت دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی مشاورت سے کیا جائے گا،سندھ کابینہ کے حوالے سے پی پی قیادت کی جانب سے فیصلے جلد متوقع ہیں-

    پیر پگارا کا احتجاجاً سندھ اسمبلی کی دو نشستیں چھوڑنےکا اعلان

    دوسری جانب پاور شیئرنگ فارمولے پر پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے،سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، نیئربخاری، شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی ، شازیہ مری، سرفر از بگٹی اجلاس میں شریک ہیں، اس کے علاوہ تاج حیدر ، سعیدغنی، مراد علی شاہ ، عبدالقادر پٹیل اور دیگر اجلاس میں شریک ہیں۔

    راولپنڈی: پی پی 19 سے آزاد امیدوار قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    7 نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کی ن لیگ میں شمولیت

  • پیر پگارا کا احتجاجاً سندھ اسمبلی کی دو نشستیں چھوڑنےکا اعلان

    پیر پگارا کا احتجاجاً سندھ اسمبلی کی دو نشستیں چھوڑنےکا اعلان

    کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے) اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پگارا نے احتجاجاً سندھ اسمبلی کی دو نشستیں چھوڑنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ دو نشستیں بھی زرداری صاحب کو دے دیں-

    باغی ٹی وی : کراچی میں جی ڈی اے کے اجلاس کے بعد میڈیا سےگفتگو میں پیر پگارا کا کہنا تھا کہ جب فیصلہ ہوچکا کہ سندھ پیپلزپارٹی کو دینا ہے تو یہ دو نشستیں بھی زرداری صاحب کو دے دیں،پیر پگارا نے دعویٰ کیا کہ مجھےکہا گیا کہ زرداری صاحب سے الائنس کرلو، نشستیں مل جائیں گی، منع کیا تو کہا کہ پھر جی ڈی اے کے سامنے صفر لکھا ہوا ہے، ایم کیو ایم کے سامنے15ہے۔

    پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، یہ اینٹی اسٹیٹ الیکشن تھا، یہ ریٹرننگ افسران کا نہیں کسی اورکا کام ہے، ہم یہ 2 سیٹیں بھی واپس کر دیں گے، ہم قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں گے، ہمارے احتجاج میں ایمبولینس کوکوئی نہیں روکےگا، ہم کوئی خیرات کی سیٹیں نہیں لیں گے، مجھے کسی دوست نے مشورہ دیا کہ جی ڈی اے ختم کردو،آپ کو دو تین ایم این اے اور ایم پی اے مل جائیں گے، میں نےکہا کہ میں جی ڈی اے ختم نہیں کرسکتا، کہا گیا ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں، ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی سے جھگڑا ہے۔

    سرفراز احمد کا کراچی میں مفت تعلیم کیلئے یونیورسٹی بنانے کا اعلان

    جی ڈی اے رہنما صفدر عباسی نے کہا کہ ہمارے دو ارکان اسمبلی میں حلف نہیں لیں گے، ہم دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی رابطے کریں گے،ہم اگلی حکومت نہیں چلنے دیں گے، جب تک شفاف انتخابات نہیں ہوتے ہم احتجاج کرتے رہیں گے، 16 فروری کو حیدرآباد بائی پاس پر دھرنا دیں گے-

    قطر میں جاسوسی پرسزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسر رہا

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

  • سرفراز احمد کا کراچی میں مفت تعلیم کیلئے یونیورسٹی بنانے کا اعلان

    سرفراز احمد کا کراچی میں مفت تعلیم کیلئے یونیورسٹی بنانے کا اعلان

    کراچی: سابق قومی کپتان سرفراز احمد نے کراچی میں مفت تعلیم کے لیے یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی:کرکٹر سرفراز احمد نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں حصول علم بہت مشکل ہوگئی ہے، طالب علموں کے لیے تعلیم کے مالی اخراجات کا ادا کرنا ناممکن سا ہوگیا ہے جبکہ بڑھتی ہوئی فیس کے سبب بعض اوقات تعلیمی ادارے میں داخلہ لینا بھی ممکن نہیں ہوتا، مالی استعداد نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔

    کرکٹر نے کہا کہ فلاحی مقاصد کے لیے کوشاں غیر سرکاری تنظیم کے ساتھ مل کر یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس یونیورسٹی میں طلبا کو مفت تعلیم فراہم کریں گے تاکہ وہ علم حاصل کرکے اپنا مستقبل سنواریں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں، یونیورسٹی کے قیام کے لیےبھرپور کوشش کر رہے ہیں، اس ضمن میں عوامی تعاون بہت ضروری ہے، منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سمیت ملک بھر کی جامعات اور ماہرین تعلیم سے بھی رابطے کرکے تعاون حاصل کیا جائے گا۔

    علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے ترانے کا نام بتا دیا

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسر ے بچےکی پیدائش متوقع؟