چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہےکہ پاکستان اس وقت معاشی مشکلات کا شکار ہے۔میثاق معیشت کے لیے تمام جماعتوں کوحکومت کاساتھ دینا ہوگا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کانوڈیرو میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ عوام نےووٹ گالم گلوچ کرنےکیلئےنہیں دیا، اپوزیشن کے دوستوں کوبھی اپنی ذمہ داری کااحساس ہوناچاہئے انھیں بھی اپناذمہ دارانہ کرداراداکرناچاہئے۔ پاکستان اس وقت معاشی مشکلات کا شکار ہے۔میثاق معیشت کے لیے تمام جماعتوں کوحکومت کاساتھ دینا ہوگا۔ان کاکہنا تھا کہ ہم نےعوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔
ا نہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا، عدالتی اصلاحات پر کام کرکے عام آدمی کو انصاف دلایاجاسکتا ہے۔ انتخابات میں عوام نے سیاسی جماعتوں کو پیغام دے دیا ہے، عوام نے کسی ایک جماعت کو واضح اکثریت نہیں دی، عوامی چاہتے ہیں کہ سارے مل کر مسائل کا حل نکالیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے، مسائل کےحل میں منتخب نمائندوں کا اہم کردار ہے، منتخب نمائندے عوامی ضرورتوں کے مطابق مشاورت سے منصوبے ترتیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں مینڈیٹ دینے پر عوام کے مشکور ہیں، پاکستان معاشی اور سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں مشکل میں ہے۔
Category: کراچی
-

میثاق معیشت کے لیے تمام جماعتوں کوحکومت کاساتھ دینا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری
-

ایک کے بعد دوسرا جہاز بھی خراب نکلا،مسافروں کو اتار لیا گیا
دبئی سے کراچی آنے والے مسافروں کو لانے والی پرواز میں فنی خرابی، پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی
دبئی سے کراچی آنے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی کی وجہ سے مسافروں کو پرواز میں بٹھانے کے بعد مطلع کیا گیا ، کپتان کو جب فنی خرابی کا علم ہوا تو انہوں نے مسافروں کو آگاہ کیا اور پرواز خالی کروا لی گئی، پرواز FZ333 پاکستانی وقت کے مطابق 8:20 پر دبئی سے کراچی کے لئے روانہ ہونی تھی تاہم رن وے پر اڑان بھرنے سے پہلے جہاز کے ایک انجن میں خرابی کی نشاندہی ہوئی، طیارے میں سوار ہونے والے مسافروں کو واپس ٹرمینل لایا گیا،
تقریبا آدھے گھنٹے بعد مسافروں کو کہا گیا کہ دوسرےجہاز میں سوار ہو جائیں، مسافر دوسرے جہاز میں سوار ہوئے تو انکشاف ہوا کہ دوسرا جہاز بھی خراب ہے، مسافروں کو ایک بار پھر ٹرمینل منتقل کر دیا گیا،مسافروں نے اس پر احتجاج کیا ہے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت
مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،
میرے قتل کی سپاری دی گئی ،شواہد موجود ہیں،شیر افضل مروت کا مریم نواز پر سنگین الزام
-

کالے شیشوں والی سرکاری گاڑی میں 15سالہ ڈرائیور کی موٹر سائیکلوں کو ٹکر،پولیس بےبس
کراچی میں کالے شیشوں والی سرکاری گاڑی نے کئی موٹرسائیکلوں کو ٹکر، گاڑیوں کو سائیڈ ماری، 15 سالہ ڈرائیور کے سامنے ٹریفک پولیس بے بس ،بغیر کارروائی چھو ڑدیا ۔
باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق کراچی کی شارع فیصل پر کم عمر لڑکا GSF-684 نمبر والی کالے شیشوں والی گاڑی چلا رہا تھا، نمبر گاڑی کے آگے تھا اور پیچھے سے گاڑی کی نمبر پلیٹ ہی نہیں تھی عبداللہ نامی 15 سالہ بچہ ڈرائیونگ کے دوران کئی موٹرسائیکلوں کو ٹکر مارتا رہا اور کئی گاڑیوں کو سائیڈ دے کر ہوٹر بجاتا گاڑی دوڑاتا رہا، موٹرسائیکل گرنے سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔
مشتعل شہریوں نے لڑکے کو کسی طریقے سے قابو کیا تو ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے اسے بھگانے کی کوشش کی، مشتعل شہریوں کے قانونی کارروائی کے اصرار پر مزید ٹریفک اہلکار طلب کر لئے گئے ٹریفک پولیس افسر آیا تو پولیس چوکی لے جانے کا کہا جہاں با اثر سرکار ی افراد آئے جنہیں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے سلام کر کے لڑکا چھوڑ دیا،ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ لڑکے کے خلاف چالان کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی، واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔
-

جعلی ادویا ت بنانے والے گینگ کے کارندے گرفتار
کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویا ت بنانے والے گینگ کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کی کارروائی کراچی کے علاقے ایریا میں کی گئی ملزمان سے جعلی اور غیر رجسٹرڈ شدہ ادویات بھی برآمد کر لی گئی ہیں، ملزمان گھرمیں جعلی ادویات کی تیاری،پیکنگ اورسیمپل تیار کر رہے تھے، ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینیں،آلات بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جبکہ 82 سےزیادہ مختلف اقسام اور کمپنیوں کی ادویات شامل ہیں، جن میں زیادہ تر ادویات امراض قلب، کینسر، ذیابطیس سمیت دیگرامراض میں استعمال کی جارہی تھیں۔
بجلی کی تقسیم کار 5 کمپنیوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا الزام ثابت،25 کروڑ جرمانہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری
9مئی مقدمات: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری
-

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔
باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29 مارچ کو ختم ہوئے ہفتے میں4.87 کروڑ ڈالرکم ہوئے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29 مارچ تک 13 ارب 37 کروڑ 89 لاکھ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.85 کروڑ ڈالر اضافے سے 8.04 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.72 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.33 ارب ڈالر رہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں آج ڈالرکا بھاؤ ایک پیسا بڑھا ہے اور اوپن مارکیٹ میں 21 پیسےکم ہوا ہے ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ ایک پیسا اضافے کے بعد 277 روپے 93 پیسے ہے، انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 277 روپے 92 پیسے تھا، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 21 پیسے کم ہوکر 279 روپے 77 پیسے ہے۔
-

حافظ نعیم الرحمان نئے امیر جماعت اسلامی منتخب
کراچی: حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہوگئے۔
حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی پاکستان کے چھٹے امیر منتخب ہوئے ہیں وہ 2029 تک جماعت اسلامی پاکستان کے امیر رہیں ذرا ئع کے مطابق نئے امیر کےانتخاب کے لیے جماعت اسلامی کے 45 ہزار سے زائد ارکان نے ووٹ ڈالاحافظ نعیم الرحمان 80 فیصد سے زائد ووٹ لےکر امیر منتخب ہوئے۔
واضح رہےکہ نئے امیر کے انتخاب کے لیے جماعت اسلامی کے انتخابی کمیشن نے ارکان کی رہنمائی کے لیے 3 ناموں کا اعلان کیا تھا، جن میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان شامل تھے اراکین ان 3 کے علاوہ بھی کسی رکن کے امیر کے منصب پر انتخاب کے لیے اپنی رائے دے سکتے تھے۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی میں دستور کے مطابق ہر سطح پر باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں، امیر جماعت اسلامی پاکستان کا انتخاب ہر 5 سال بعد دستور کے مطابق ہوتا ہےسراج الحق اپنی دوسری دفعہ مدت امارات 8 اپریل کو پوری کر رہے ہیں، ان سے قبل مولانا مودودی، میاں طفیل، قاضی حسین احمد، منور حسن اور سراج الحق جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب میر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی کی 16 سال سے حکومت ہے بتائے پولیس کے شعبے میں کیا کیا،کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مقامی لوگ کتنے ہیں جنہیں پولیس میں بھرتی کیا جاتا ہے، پوری دنیا میں مقامی پولیس پر مشتمل کمیونٹی پولیس ہوتی ہے، منتخب نمائندوں کے ماتحت کمیٹیاں بنائی جاتی ہیں فارم 47 کے تحت مسلط کیےگئے نمائندے نہیں بلکہ فارم 45 پر منتخب نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں بنائی جائیں۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کی برطرفی جیسے کاسمیٹک قسم کے اقدامات سے کام نہیں چلےگا، وزیرداخلہ بتائیں پولیس میں کراچی کے رہنےوالوں کی نمائندگی کتنی ہے، پولیس کے سپاہیوں کی حالت کیاہے؟ ان کی ٹریننگ کیا ہورہی ہے، اعدادوشمار دیں کہ کتنے پولیس والوں کو وی آئی پیز کی ڈیوٹی پر لگایاہوا ہے، کراچی کے مستقل شہری کو کراچی پولیس میں ترجیح دینی چاہیے تب مسئلہ حل ہوگا، کمیونٹی پولیس کا انتظام ہونا چاہیے، پولیس کی ٹریننگ ہونی چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ منتخب لوگوں کو پولیس کے نظام میں با اختیار بناناچاہیے، بلدیاتی نظام کے تحت پولیس نیٹ ورک بنتاچلاجائے تو صورتحال بہت بہتر ہوجائےگی،جو اس سسٹم کو مسلط کرتے ہیں وہ تباہی کے سب سے بڑے ذمہ دارہیں، عوام کو نکلناپڑےگا، لوگوں کو اختیار دیا جائے، محلہ کمیٹیاں بنائیں، بیریئر لگائیں، جن کے ہاتھ میں قانون ہے وہ قانون نافذ کیوں نہیں کرتے، ڈاکوؤں کی سرپرستی کیوں کر رہے ہیں؟ کیا مسئلہ ہے؟ آئیں بات کریں، تمام ذمہ داوں سے کہتا ہوں آئیں بات کریں، ہم تعاون کو تیار ہیں، صرف زبانی جمع خرچ سے کچھ نہیں ہوگا۔
-

اپنی ہی بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو عدالت نے سنائی سزا
بیوی پر تیزب پھینکنے کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے شوہر کو سزا سنا دی، بیوی کو انصاف مل گیا
واقعہ شہر قائد کراچی کا ہے ، جہاں شوہر نے اپنی ہی بیوی پر تیزاب پھینکا، خاتون عدالت گئی، تین سال بعد خاتون کو انصاف ملا اور شوہر کو عدالت نے سزا سنا ئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے متاثرہ خاتون کی موجودگی میں اسکے شوہر ملزم کوثر عباس کو 14 برس قید کی سزا سنائی، عدالت نے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائدکیا،
عدالتی فیصلہ آنے کے بعد تیزاب سے متاثرہ خاتون کا وکیل کے ہمراہ بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ” 3 سال بعد عدالت سے انصاف ملا ہے، شوہر نشے کے لیے پیسے مانگا کرتا تھا، پیسے نہیں دیے تو اس نے مجھ پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے میرا آدھا جسم جھلس گیا ہے”۔
پراسیکیویشن نے کہا کہ واقعہ مارچ 2021ء کو پیش آیا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی میں درج کیا گیا تھا،اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا،
تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے
پشاور فلائنگ کلب کے جہاز کی فروخت،مبشر لقمان کا مؤقف بھی آ گیا
مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں
نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے
میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ
انضمام الحق مکر گئے،انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ،ڈالروں کی بارش
ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی
جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا
جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام
عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج
-

راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے والا گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، گھر سے خواتین کا باہر نکلنا محال ہو چکا ہے، راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، اب ایک اور واقعہ پیش آیا ہے
کراچی کے علاقے پاک کالونی میں نوجوان نے گلی سے گزرتی باپردہ خاتون سے بدتمیزی کی، خاتون کے شور مچانے پر فرار ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو حراست میں لیا ہے تا ہم تھانے میں ابھی تک خاتون کی جانب سے درخواست نہیں آئی نہ ہی کسی نے رابطہ کیا ، خاتون رابطہ کر ے گی تو ملزم کی شناخت ہو گی اور مقدمہ درج ہو گا
قبل ازیں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤں میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار ملزم خواتین کو ہراساں کر رہا ہے، ویڈیو سے پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کی اور ملزم کو حراست میں لے لیا
شہر قائد کراچی میں گزشتہ چند مہینوں سے خواتین کو سرعام ہراساں کرنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ ان حرکات سے خواتین کا گھر سے نکلنا مشکل ہو چکا ہے، اوباش نوجوان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے .کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نے ہی سڑک پر جانیوالی لڑکی کو ہراساں کیا تھا ، پولیس ابھی تک واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار نہیں کر سکی،کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤں میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا،
اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی
ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں
خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی
-

سندھ میں تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم
کراچی: سندھ حکومت نے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی،وزیر قانون اور ایڈووکیٹ جنرل عدالتوں میں بھی بھرتیوں پرپابندی کو ختم کرائیں،مراد علی شاہ کی ہدایت-
باغی ٹی وی : ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنےکی منظور دی، وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ وزیر قانون اور ایڈووکیٹ جنرل عدالتوں میں بھی بھرتیوں پرپابندی کو ختم کرائیں۔
چین میں تیز ہواؤں نے تباہی مچادی، 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
مراد علی شاہ کی نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کے حوالے سے ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے 100 ملین ڈالر کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں، منصوبے صاف پانی کی فراہمی اور واٹربورڈ کے انفرااسٹرکچر کو بہتربنانےکے لیے ہیں، منصوبے کی مجموعی لاگت کا 40 فیصد ورلڈ بینک ادا کرے گا جب کہ 40 فیصد اےآئی آئی بی اور 20 فیصد سندھ حکومت ادا کرےگی۔
پاکستان میں دو سال کے بعد مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان دیکھنے میں …
دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ پرائمری اور جونئیر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کردی گئی ہے،اسکول اساتذہ کی بھرتی کا عمل عید کے بعد شروع ہوگا، کوالیفائی کرنے والے امیدوار اپنی دستاویزات تیار رکھیں، عید کے بعد بھرتیوں کا اعلان ہو تو متعلقہ ڈی ای او کے پاس دستاویزات جمع کرائیں۔
فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار
-

گلوکار عاطف اسلم کا نیا نعتیہ کلام ریلیز
کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنا نعتیہ کلام ریلیز کردیا۔
باغی ٹی وی : عاطف اسلم نے نئی نعت ’’میں صدقے یا رسول اللہ ﷺ‘‘ یوٹیوب پر ریلیز کی ہے اور ساتھ ہی لکھا کہ یہ کلام براہ راست میرے دل سے ہے جس کے ہر لفظ کا اپنا منفرد اور طاقتور معنی ہے، مجھے امید ہے کہ آپ سب اس سے جُڑیں گے۔
اس سے قابل عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی آمد پر دلوں کو چُھو لینے والی اپنی آواز میں نیا کلام ’اللّٰہ ہو اللّٰہ‘ جاری کیا تھا جسے خوب پسند کیا گیا تھا،دیں اثناء عاطف اسلم کی پڑھی گئی نعتوں ’تاجدارِ حرم‘ اور ’مصطفیٰ جانِ رحمت پر لاکھوں سلام‘ نے بھی خوب پذیرائی حاصل کی تھی،عاطف اسلم نے اپنی سحر انگیز آواز میں اذان پیش کی تھی جبکہ ان کی آواز میں 99 ناموں ”اسماء الحسنیٰ“، حمد”وہی خدا ہے،کو بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔ایک انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ نعت اور حمدیہ کلام نہ صرف مداح بلکہ خود ان کے اور ان کے بچوں کیلئے بھی بہت معنی رکھتے ہیں، یہ کلام اُنہیں روحانی سکون پہنچاتے ہیں، عاطف اسلم کی خواہش ہے کہ وہ مکہ میں اذان دینے کا شرف حاصل کریں۔