Baaghi TV

Category: کراچی

  • امید ہے کہ  چیمپئینز  ٹرافی پر بھارت  کی جانب سے مثبت رویہ اپنایا جائے گا،محسن نقوی

    امید ہے کہ چیمپئینز ٹرافی پر بھارت کی جانب سے مثبت رویہ اپنایا جائے گا،محسن نقوی

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی سی بی میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی، اگلے چار ماہ میں نو ہزار ڈومیسٹک میچز کرانے کا ہدف ہے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل بینک اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا کہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز ہونگے، چیمپئنز ٹرافی کا ایشو آئی سی سی کے ایجنڈے میں تھا، چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کی پوری کوشش ہے، قومی ٹیم کے لیےہیڈ کوچ کی تلاش جاری ہے، ایک ہفتے تک فیصلہ متوقع ہے،پی سی بی میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی، اگلے چار ماہ میں نو ہزار ڈومیسٹک میچز کرانے کا ہدف ہے،سلیکشن کمیٹی ہی کپتان کا فیصلہ کرے گی، میری مرضی سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نہیں آئے گا،قومی سلیکشن کمیٹی میں چند تبدیلیاں کریں گے، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے شین واٹسن سے معاملات پر بات چیت جاری تھی،تاہم بات چیت قبل از وقت باہر آنے سے مسائل پیدا ہوئے۔

    پی ایس ایل 9 فائنل: ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میرے پاس جادو کا چراغ نہیں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، آئی سی سی میٹنگ کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ کے جے شاہ سے ملاقات اچھی رہی، امید ہے کہ ان کی جانب سے مثبت رویہ اپنایا جائے گا، لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی پر کھیل کی ترقی کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں اس ضمن میں چار سے پانچ پچز بن رہی ہیں، ایک پچ آسٹریلیا اور ایک پچ انگلینڈ سے مٹی منگوا کر بنوا رہے ہیں،معیاری وکٹیں بنانے کے لیے افرادی قوت کی کمی کا سامنا درپیش ہے،اس حوالے سے کام کیا جا رہا ہے اگر ضرورت پڑی تو بیرون ملک سے افرادی قوت کو لائیں گے،چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری تیاری ہے،پر امید ہیں کہ امید ہےٹرافی پاکستان میں ہوگی،کرکٹ کے مراکز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں امید ہے کراچی لاہور اور اسلام آباد کے وینیوز تیار ہو جائیں گے، پاکستان کی بہتری کے لیے ہرممکن کام کرنے کی کوشش کریں گے۔

    مسقط میں 13 دن سےخراب پی آئی اےکا طیارہ کراچی پہنچ گیا

  • پی ایس ایل 9   ٹرافی اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے نام کر لی

    پی ایس ایل 9 ٹرافی اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے نام کر لی

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    ملتان کے 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی ہے

    اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا،ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد رضوان نے 26 رنز اسکور کیے، افتخار احمد نے 32 رنزکی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 20گیندوں پر 3 چھکے اور 3 چوکے لگائے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 23 رنز دےکر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کا 160 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔اسلام آباد یونائیتڈ اس سے قبل 2016 میں پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن اور 2018 میں تیسرے ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

    فائنل اور اختتامی تقریب میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی مہمان خصوصی تھےاسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی ٹرافی کے ساتھ کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی جیت لی،پی ایس ایل سیزن 9 کا فائنل جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 14کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی،رنرز اپ ٹیم ملتان سلطانز بھی 5کروڑ 60 لاکھ کی انعامی رقم کی حقدار ٹھہری

    اسلام آباد یونائیٹڈ: کولن منرو، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، عبید میک کوئے

    ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان اور وکت کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، محمد علی، عباس آفریدی

  • مسقط میں 13 دن سےخراب پی آئی اےکا طیارہ  کراچی پہنچ گیا

    مسقط میں 13 دن سےخراب پی آئی اےکا طیارہ کراچی پہنچ گیا

    کراچی: مسقط میں 13 دن سےخراب پی آئی اےکا طیارہ انجن کی تبدیلی کے بعدکراچی پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی: پی آئی اےکا بوئنگ 777 طیارہ 6 مارچ کو مدینہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے فنی خرابی کا شکار ہوا تھا، شدید خرابی کے باعث طیارے نے مسقط ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی، طیارے کی بحالی کے لیے پی آئی اے کی انجینیئرنگ ٹیم ڈیڑھ ہفتے سے مسقط میں تھی، بوئنگ 777 طیارے کے لیے متبادل انجن سی 130 جہاز سے مسقط بھیجا گیا تھا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ جہاز کے انجن کی تبدیلی کا کام دو دن پہلے مکمل ہوگیا تھا، انجن تبدیلی کے بعد بوئنگ 777 کی ٹیسٹنگ بھی کی گئی، اے پی بی ایچ وی رجسٹریشن کے طیارے کی مرمت پر خطیر اخراجات آئے ہیں۔

    واضح رہے کہ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ 392 مسافروں کے ساتھ مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز کا انجن 35 ہزار فٹ کی بلندی پر خراب ہوگیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ پرواز کو مسقط ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی تھی، مسافر مسقط کے ہوائی اڈے پر تقریبا 23 گھنٹے تک پھنسے رہے تھےمسافروں کو تین الگ الگ پروزاوں سے ملک لایا گیا-

  • ڈاکٹر عاصم سیمت  دیگر ملزما ن کا  462 ارب روپے  کرپشن ریفرنس  اینٹی کرپشن  کو  منتقل

    ڈاکٹر عاصم سیمت دیگر ملزما ن کا 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس اینٹی کرپشن کو منتقل

    کراچی: احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپےکی کرپشن کا ریفرنس اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو بھیج دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: کراچی کی احتساب عدالت نے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس ارسال کرنے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب، ڈی جی نیب کراچی کے ذریعے ریفرنس اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو بھجوائیں،عدالت نے 5 ملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کا ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھجوادیا۔

    ملزمان کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد عدالت کو ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے-

    عدالت نےکہا کہ جب تک ملزمان متعلقہ عدالت سے ضمانت کے لیے رجوع نہیں کرتے وہ ضمانت پر رہیں گے، متعلقہ عدالت یا تفتیشی افسرکے نوٹس کے باوجود ملزمان پیش نہ ہوں تو ضمانت کی رقم ضبط کرلی جائے۔

    مسلمان کتنے روزے رکھیں گے اور عیدالفطر کب ہو گی؟ماہرین کی پیشگوئی

    عدالت نے ریفرنس کے مفرور ملزم مسعود جعفری کو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی بھی ختم کردی عدالت نےکہا کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف ٹرسٹ کی زمین کا غلط استعمال کرنے والے دو افراد کو گواہ نہیں بنایا گیا، ڈاکٹرعاصم و دیگر کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال اور مالی فوائد کا ریفرنس میں ذکر نہیں۔

    جو بھی فیصلے آئندہ ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہی ہوں گے،شیرافضل مروت

  • مرکزی بینک کا  شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

    مرکزی بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بار پھر شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، رواں مالی سال معاشی نمو 2 سے 3 فیصد رہے گی اور معاشی نمو میں زرعی شعبے کی کارکردگی اہم ہے مہنگائی توقعات کے مطابق کم ہونا شروع ہوئی ہے، ستمبر 2025 تک مہنگائی 5 سے 7 فیصد تک لانے کے لیے موجودہ پالیسی کا تسلسل ضروری ہے جب کہ فروری میں مہنگائی کی شرح 23.1 فیصد رہی۔

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 26 جون 2023کو شرح سود 22 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے ملک میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار ہے۔

    تبصرہ کتب،خواتین اور رمضان المبارک

    دوسری جانب انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپےکے مقابلے میں ڈالر 11 پیسے سستا ہوا ہےاسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 278 روپے 63 پیسے ہے انٹربینک میں ڈالرکی اس سے قبل اختتامی قیمت 278 روپے 74 پیسے سے 11 پیسے کم ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 281 روپے 20 پیسے پر برقرار ہے-

    وزیراعظم کیپٹن احمد بدرشہید کے گھر پہنچ گئے

    علاوہ ازیں ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز 600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہےآل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ26 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے،10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہونے کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 530 روپے ہوگیا ہےجبکہ عالمی منڈی میں سونا 5 ڈالر کم ہونے کے بعد 2170 اونس ہے۔

    سائفر کیس،عمران خان کی اپیل پر سماعت ایک روز کے لئے ملتوی

  • ایئر لائنز بارےشکایات ، معاملات کو دوبارہ اٹھایا جائے گا،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی اے اے

    ایئر لائنز بارےشکایات ، معاملات کو دوبارہ اٹھایا جائے گا،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی اے اے

    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی اے اے (اے وی ایم) تیمور اقبال کی زیر صدارت اپنی 43ویں ای کچہری کا انعقاد کیا۔ ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز، اے/ڈائریکٹر سیکیورٹی، ڈائریکٹر آپریشنز، ڈائریکٹر کمرشل اینڈ اسٹیٹ، ڈائریکٹر انجینئرنگ سروسز، ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایچ آر نے معاونت کی۔

    ای-کچیری کا آغاز پچھلے سیشن کے جائزے سے ہوا، جس میں نو فالو اپ شکایات شامل تھیں۔ فالو اپس پر تبصرہ کرتے ہوئے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے مسافروں کو اپنے حقوق جاننے اور پرواز کی منسوخی جیسی شکایات کے لیے دعوے دائر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ایئرلائنز کا منسوخی یا تاخیر اور پھر منسوخی کے بارے میں صرف یہ کہہ دینا کافی نہیں کی اس کی وجہ ‘ٹیکنیکل’ تھی۔ ڈائریکٹر آف ایئر ٹرانسپورٹ (اے ٹی) نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک دستاویز تیار کی جا رہی ہے کہ فلائٹ منسوخی جیسے معاملات میں ایئر لائنز زیادہ تفصیلی وجہ بتاسکیں۔ برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کے حوالے سے، ایڈ یشنل ڈی جی نے مئی میں اپ ڈیٹ کی امید ظاہر کی جبکہ اب اڈٹ اور معائنے مکمل ہو چکے ہیں۔ سیرین ایئر اور پی آئی اے کے خلاف شکایات کا اس یقین دہانی کے ساتھ ازالہ کیا گیا کہ ان ایئر لائنز کے ساتھ شکایات کے حوالے معاملات کو دوبارہ اٹھایا جائے گا۔ امیگریشن کاؤنٹرز پر ایف آئی اے کے ناکافی عملے کے بارے میں شکایت کے جواب میں، ایڈیشنل ڈی جی نے وضاحت کی کہ متعلقہ ایجنسی امیگریشن کاؤنٹرز، خاص طور پر رش کے اوقات میں مناسب تعداد میں اہلکاروں کو تفویض کرنے کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ متعدد بار اٹھایا جا چکا ہے اور اس پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

    ڈرونز کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، ایڈیشنل ڈی جی نے بتایا کہ ڈرون پالیسی پر ایک دستاویز تیار کی جا رہی ہے، جس میں مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا جا رہا ہے، اور حتمی ہو جانے کے بعد PCAA کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے PK 8303 حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں واضح کیا کہ احتساب کو یقینی بنانے کے لیے مخصوص طریقہ کار اور تقاضے ہیں جن پر عمل کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ، ایڈیشنل ڈی جی نے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پارکنگ میں راہنمائی کے لئے مناسب نشانات کی کمی کے بارے میں شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے، خصوصی افراد کے لیے جگہیں مختص کرنے اور مسافروں اور دیگر زائرین کی مدد کے لیے صاف واضح نشانات لگانے کی ہدایت کی۔ ٹرالیوں کی کمی کے حوالے سے ایک اور شکایت کنندہ کے ساتھ بات چیت میں ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ حال ہی میں ہوائی اڈوں پر مناسب تعداد میں ٹرالیاں فراہم کی گئی ہیں لیکن پھر بھی شکایت کنندہ سے رابطہ کی معلومات، فلائٹ نمبر، تاریخ اور وقت کی درخواست کی گئی تاکہ مخصوص واقعے کی تحقیقات کی جاسکیں۔

    ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے نے ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) سے دبئی کے لیے پروازیں شروع کرنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال کوئی بھی ایئرلائن ڈی جی خان کے لیے آپریٹ نہیں کرتی کیونکہ ایئرلائنز اسے اقتصادی طور پر غیر قابل عمل پاتی ہیں، حالانکہ ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی نے تمام شرکاء کا ان کے وقت اور تجاویز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیشن کا اختتام کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان سیشنز کا مقصد مسافروں کی شکایات کو دور کرنا اور ائرپورٹس پر ان کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

    بیٹے نے میرے لیے اضافی بندوبست کردیا،شہید کیپٹن احمد کے والد کے جذبات

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

    پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    آرمی چیف کا دورہ بحرین، ملا ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس ایوارڈ

    افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،آرمی چیف

    مخصوص سیاسی جماعت شہداء کی بے حرمتی سے باز نہ آئی

  • پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کیخلاف درخواست کی سماعت پر سماعت ہوئی،

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نےا ستفسار کیا کہ درخواستگزار نجکاری کے کیوں خلاف ہیں؟پی آئی اے پرائیویٹ ہو چکی تو یونین کو کیا فرق پڑتا ہے مالک کوئی بھی بن جائے؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری سے ہزاروں ملازمین کا نقصان ہوگا،عدالت نے وفاقی حکومت، سی اے اے، پی آئی اے، وزارت نجکاری کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری سے متعلق وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کرلی،عدالت نے فریقین سے تین اپریل کو جواب طلب کرلیا

    واضح رہے کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری کی تیاری مکمل کر چکی ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب ارادے پختہ ہوں تو سب کچھ ہو سکتا ہے،اداروں کی نجکاری ہو گی، قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی، حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں، پالیسی بنانا ہے، اداروں کو چلانے کے لیے نجی شعبے کو آگے آنا ہو گا

    دوسری جانب وفاقی وزیر نجکاری علیم خان کا کہنا ہے کہ اس ملک میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں، بہت ساری چیزوں کو ٹیپ کرنے کی ضرورت ہے، اگر صحیح طریقے سے چلا جائے تو نہ صرف نجکاری بلکہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو راغب کیا جاسکتا ہے، بہت سارے مواقع سرمایہ کاروں کو حکومت دے سکتی ہے، حکومتوں کا کام سہولت کاری کرنا ہے، صرف پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، یہ وہ پیسہ ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں، جو ہر سال ضائع ہوتا جا رہا ہے اور اسکا کسی کو کوئی فائدہ نہیں،

    عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

    وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا

    پشاور سے ابوظہبی جاتے ہوئے کراچی اتارے گئے پی آئی اے کے طیارے میں سنگین فنی خرابی

  • ان شاءاللہ یہ سال ختم ہوگا تو مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہوں گے،خالد مقبول صدیقی

    ان شاءاللہ یہ سال ختم ہوگا تو مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہوں گے،خالد مقبول صدیقی

    کراچی: وفاقی وزیر اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جاگیردارانہ نظام میں ہم نے عام پاکستانیوں کو ایوانوں میں پہنچایا –

    ایم کیو ایم پاکستان کے 40ویں یوم تاسیس پر پی آئی بی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان واحد سیاسی جماعت جو نوجوان نسل کو کامیاب کروا کر اسمبلیوں میں بھیجتی رہی، ایم کیو ایم پاکستان ایک بہت بڑے امتحان سے پچھلے سال گزری، ان شاءاللہ یہ سال ختم ہوگا تو مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہوں گےہماری کاوشوں سے پہلی مرتبہ 10 کے بجائے 5 سال میں مردم شماری ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ 40 سال پہلے ایم کیو ایم کی داغ بیل اے پی ایم ایس او نے ڈالی تھی اب یہ ایک تناور درخت ہے، ایم کیو ایم نے جاگیردارانہ نظام ہوتے ہوئے عام پاکستانیوں کو ایوانوں میں پہنچایا، اب کی ایم کیو ایم مضبوط اور متحرک ہے کیونکہ پچھلا سال بہت مشکل تھا، اب مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔

  • پی ایس ایل 9 کا فائنل کل کھیلا جائے گا،رضوان شاداب کا ٹرافی کیساتھ فوٹو شوٹ

    پی ایس ایل 9 کا فائنل کل کھیلا جائے گا،رضوان شاداب کا ٹرافی کیساتھ فوٹو شوٹ

    کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا فائنل پیر کو ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ کا آغاز رات 9 بجے جبکہ ٹاس 8:30 بجے ہوگا،فائنل سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں،یہ فوٹو شوٹ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تاریخی عمارت پر کیا گیا جس میں کراچی کی پہچان منی بس کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔


    ملتان سلطانز اپنا مسلسل چوتھا فائنل کھیلے گی،ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو ایلیمینیٹر میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی،دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری بار 2018 میں ٹائٹل جیتا تھا، دونوں ٹیمیں کل کے میچ میں جیت کیلئے پُرعزم ہیں۔


  • پی آئی اے  ائیرہوسٹس بغیر پاسپورٹ ٹورنٹو  پہنچ گئیں

    پی آئی اے ائیرہوسٹس بغیر پاسپورٹ ٹورنٹو پہنچ گئیں

    ٹورنٹو: کراچی سے ٹورنٹو پرواز پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی ائیرہوسٹس بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچ گئیں۔

    باغی ٹی وی: ائیرلائن ذرائع کے مطابق15مارچ کو پی آئی اے ائیرہوسٹس کی ڈیوٹی اسلام آباد ٹورنٹو پرواز پی کے 781 پر تھی، ائیرہوسٹس اپنا پاسپورٹ کراچی ائیرپورٹ پر چھوڑ گئی تھی، ائیرہوسٹس کے کینیڈا میں رکنے اور سیاسی پناہ کی اطلاعات درست نہیں، بغیر پاسپورٹ سفر پر جرمانہ پی آئی اے پر نہیں ائیر ہوسٹس پر ہوا، وہ ٹورنٹو سے واپسی کی پرواز پی کے 782 سے واپس آرہی ہیں۔

    کرپشن کا الزام،نیب نے اپنے ہی افسر کوگرفتار کر لیا

    سعودی عرب: غیر معیاری کھجوریں فروخت کرنے والے 7 غیر ملکی گرفتار

    ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب نہ ہو نے پر ملک میں خون ریزی …