Baaghi TV

Category: کراچی

  • پشاور زلمی کو شکست،ملتان سلطانز نے فائنل کیلئے کولیفائی کر لیا

    پشاور زلمی کو شکست،ملتان سلطانز نے فائنل کیلئے کولیفائی کر لیا

    کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 9 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا، ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 9کی 2 ٹاپ ٹیمیں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کوالیفائر میں مدمقابل ہیں۔جہاں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا، ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، طیب طاہر کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،دوسری جانب پشاور زلمی کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، نوین الحق اور ایمل خان کی جگہ پال والٹر اور سلمان ارشاد کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    ملتان سلطانز کے خلاف پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 146 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 46 رنز بناکر نمایاں رہے اس کے علاوہ کیڈمور نے 24، محمد حارث نے 22، صائم ایوب ایک، حسیب اللہ 3، رومین پاؤل 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پال والٹر اور لوک ووڈ 14، 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جارڈن اور اسامہ میر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ڈیوڈ ولی، محمد علی اور عباس آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کا 147 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، یاسر خان 54 رنز بناکر نمایاں رہے، یاسر خان نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں ایک چھکا 7 چوکے شامل تھےاس کے علاوہ عثمان خان نے 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد بھی 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔محمد رضوان 15 اور جانسن چارلس نے 11 رنز بنائےپشاور زلمی کی جانب سے مہران ممتاز، عامر جمال اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ لی۔

    واضح رہے کہ آج جیتنے والی ٹیم فائنل میں جگہ بنا لے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلیمنیٹر ون کی فاتح ٹیم سےمقابلہ کرے گی،ایلیمنٹرون کل اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگایہ میچ ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوجائے گا۔

  • ڈکیتی کے الزام میں ایس ایچ او 2 اہلکاروں سمیت گرفتار

    ڈکیتی کے الزام میں ایس ایچ او 2 اہلکاروں سمیت گرفتار

    کراچی” پولیس نے ڈکیتی کے الزام میں ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور 2 اہلکاروں کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا –

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن امیر مسعود مگسی نے بتایا کہ چھالیہ کے بیوپاری سے لوٹے گئے ایک کروڑ18 لاکھ روپے میں سے 50 فیصد رقم پولیس نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد برآمد کرلی ہے اور مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او زمان ٹاون راؤ رفیق اوردواہلکاروں کوباضابطہ طورپرگرفتارکرلیا ہےجبکہ ایس ایچ او کے مخبر کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق متاثرہ شخص بھی سہراب گوٹھ اور اس کے اطراف مبینہ طورپر منشیات کا دھندہ کرتا ہے اور اس کا پورا گروپ ہے، مخبرظفرکی اطلاع پرزمان ٹاؤن پولیس اسٹیشن کےتھانیدارراؤ رفیق کے حکم پرایک ٹیم نے سہراب گوٹھ سے ایک شخص سے ایک کروڑ18 لاکھ روپے چھین لیے تھے،تاہم مخبر ظفر نیت خراب ہونے پر اہلکاروں کو موبائل سمیت چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا اہلکاروں کو موبائل چلانا نہیں آتی تھی جس کی وجہ سے وہ ایکسپریس وے پر کھڑے تھے کہ ضلع ایسٹ کے پولیس اہلکارپہنچ گئے،پوچھ گچھ پرانہوں نے تسلی بخش جواب نہیں دیا جس پرانہیں تھانےمنتقل کردیا گیا۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ اگلے دن متاثرہ شخص بھی سچل تھانے پہنچ گیا جہاں اس نے بھانڈا پھوڑتے ہوئے بتایا کہ کل رات مجھ سے زمان ٹاؤن پولیس کے اہلکار رقم سے بھرا ہوا تھیلا چھین کر لے گئے تھے، جس کے بعد معاملہ اعلی افسران تک پہنچ گیا اوربڑے پیمانے پر تحقیقات کی گئی توانکشاف ہوا کہ رقم چھیننے کے واقعے میں ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور اس کا مخبر بھی شامل ہے مخبرکی گرفتاری اوررقم کی برآمدگی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

  • گورنر سندھ اور پی پی رہنما کا  ایان اور انابیہ کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

    گورنر سندھ اور پی پی رہنما کا ایان اور انابیہ کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور پی پی رہنما عاصم حسین نے دو روز قبل گمشدہ ہونے والے بچوں ایان اور انابیہ کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔

    باغی ٹی وی : کامران ٹیسوری نے ایان اور انابیہ کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا، گورنر سندھ کی دعوت پر دونوں بچے گورنر ہاؤس گورنر سندھ سے ملاقات کے کے لئے پہنچے، گورنر سندھ نے دونوں بچوں کو افطار پر مدعو کیا تھا، ملاقات میں گورنر سندھ نے دونوں بچوں کی مکمل کفالت و تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیاوالدین کے ساتھ نہ رہنے والے بچے اگر کسی بھی طرح کی مشکلات کا شکار ہیں تو وہ مجھے سے مل سکتے ہیں-

    اوچ شریف: بارہویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی،پولیس نے تین دن بعد مقدمہ درج …

    دوسری جانب ڈاکٹرعاصم نے بھی دونوں بچوں سے ملاقات کی ملاقات میں ضیاء الدینا اسپتال ٹرسٹ کی جانب سے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانےکا اعلان کیا ڈاکٹر عاصم حسین نے ہدایت کی کہ بچوں کوضیاءالدین اسکول میں مفت داخلہ دیاجائےگا، اسکول کی جانب سے دونوں بچوں کو مفت کتابیں اور یونیفارم بھی مہیا کیا جائے گا، ملاقات میں معروف سماجی رہنما فیضان راوت بھی موجود تھے۔

    گوجرانوالہ:پنجاب کی ثقافت ہمارا فخر،پہچان اورشان ہے،نویدحیدر شیرازی

    راولپنڈی میں سستا بازار میں خوفناک آتشزدگی

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے اعدادو شمار جاری کردئیے ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 کروڑ 13 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں،اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 مارچ تک 13 ارب 15 کروڑ ڈالر رہے، اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.72 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.91 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 11.41 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.23 ارب ڈالر رہے۔

    جنوبی افریقہ کا اسرائیلی فوج میں بھرتی اپنے شہریوں کی گرفتاریوں کا اعلان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا

    بیوی کو قتل کر کے سالی سے شادی کرنے والا شخص 38 سال بعد پٔکڑاگیا

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا

    کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے77 پیسے ہے،انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 4 پیسے مہنگا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 281 روپے 26 پیسے ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور سرمایہ کار پراعتماد نظر آئے،پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں آج 1015 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 65064 پر بند ہوا۔

    جنوبی افریقہ کا اسرائیلی فوج میں بھرتی اپنے شہریوں کی گرفتاریوں کا اعلان

    آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1125 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور بازار میں آج 31 کروڑ 52 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جب کہ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 10.48 ارب روپے رہی، اس کے علاوہ آج مارکیٹ کیپٹلائزیشن 139 ارب روپے بڑھ کر 9246 ارب روپے رہی۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روز 13 مارچ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس میں 753 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

    بیوی کو قتل کر کے سالی سے شادی کرنے والا شخص 38 سال بعد پٔکڑاگیا

  • لاپتہ ہونے والے کم عمر بہن بھائی کو دوسری خالہ کے حوالے کرنے کا حکم

    لاپتہ ہونے والے کم عمر بہن بھائی کو دوسری خالہ کے حوالے کرنے کا حکم

    ناظم آباد سے لاپتہ ہونے والے دو کم عمر بہن بھائی انابیہ اور ایان کو عدالت نے دوسری خالہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا

    کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ کمسن بہن بھائی کی کسٹڈی والد کے حوالے کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،دوران سماعت عدالت نے دونوں بہن بھائی کا سیکشن 164 کے تحت بیان قلم بند کیا ، بچوں نے بتایا کہ مار پیٹ کی وجہ سے گھر سے چلے گئے تھے، ہمیں کسی نے اغوا نہیں کیا، ہم اپنی مرضی سے گئے تھے ، ہم اپنی دوسری خالہ کے ساتھ جانا چاہتے ہیں، جس خالہ کے ساتھ پہلے رہتے تھے اس کے ساتھ نہیں رہنا،

    بچوں کے والد کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ بچوں کو ملازمین کی طرح رکھا جارہا تھا، بچوں سے واش روم تک صاف کروائے جاتے تھے، بچوں کی والدہ ڈھائی سال سے ملک سے باہر ہیں، دو سال سے والد کی بچوں سے ملاقات نہیں کرائی جارہی تھی،عدالت نے بچوں کی کسٹڈی سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بچوں کو خالہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد سے بہن بھائی لاپتہ ہوگئے تھے جو کئی گھنٹے بعد بازیاب ہوئے تھے، لاپتہ ایان نے بیان دیا تھا کہ ہم اپنی مرضی سے گھر سے نکلے تھے، نانی اور خالہ گالیاں دیتی تھیں اور گھر کی صفائی کراتی تھیں نانی کے گھر سختی ہوتی تھی، نانی اور خالہ کھانا بھی خراب دیتی تھیں، ہم کورونا کے بعد سے اسکول بھی نہیں گئے تھے، ایک انکل آنٹی نظر آئے تو ان کے پاس گئے جو اپنے گھر لے گئے اور ہمار ا خیال رکھا۔ م نے انکل آنٹی کے گھر رات گزاری، انہوں نے ہمارا خیال رکھا، ہم سے گھر کی بھاگنے کی وجہ پوچھی، ہمیں نارتھ ناظم آباد کے مال میں انکل آنٹی نے چھوڑا تھا

    88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

    لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

    13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

  • لڑکی سمیت 9 لاپتہ افراد کی بازیابی کا کیس، پیشرفت نہ ہونے پرعدالت برہم

    لڑکی سمیت 9 لاپتہ افراد کی بازیابی کا کیس، پیشرفت نہ ہونے پرعدالت برہم

    سندھ ہائیکورٹ، لڑکی سمیت 9 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی

    عدالت نے پولیس تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا،لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق تحقیقات میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا،عدالت نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، عدالت مئمتعلقہ حکام کو 5 اپریل کو پیش رفت رپورٹس پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے شرافی گوٹھ کے علاقے سے لاپتہ مریم، فیصل، علی کی بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نےعبداللہ، حماد، مختار، عرفان اور دیگر کی بازیابی کا حکم بھی دیا،عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور دیگر سے بھی جواب طلب کرلیا

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • سندھ ہائیکورٹ کی پی ٹی اے کو فحش اور غیراخلاقی مواد کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایت

    سندھ ہائیکورٹ کی پی ٹی اے کو فحش اور غیراخلاقی مواد کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایت

    کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو فحش اور غیراخلاقی مواد کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ اور سوشل ویب سائٹ سمیت سوشل میڈیا پر فحش اور غیر اخلاقی مواد روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

    دوران سماعت پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت میں جواب جمع کرایا اور مؤقف دیا کہ اب تک 24 ایسی ویب سائٹس پر موجود فحش مواد کو ہٹایا گیا ہے، مزید پر کام جاری ہے جلد ہر قسم کا غیر اخلاقی مواد ہٹادیا جائے گا، اس پر چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ سوشل میڈیا پر شیئر کردہ اس قسم کا مواد ہمارے معاشرے کی تباہی کا سبب بن رہا ہے پی ٹی اے اس معاملے کی کڑی نگرانی کرے،بعد ازاں عدالت نے پی ٹی اے کے جواب پر سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔

    کیٹی بندر کے قریب کروڑوں روپے کی نایاب مچھلی ماہی گیروں کوملی

    روس تکنیکی طور پر جوہری جنگ کے لیے تیار ہے،صدر پیوٹن

    خواجہ محمد آصف نے وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار کا قلمدان سنبھال لیا

  • کیٹی بندر کے قریب کروڑوں روپے کی نایاب مچھلی ماہی گیروں کوملی

    کیٹی بندر کے قریب کروڑوں روپے کی نایاب مچھلی ماہی گیروں کوملی

    ٹھٹہ: تحصیل کھاروچھان کے ماہی گیروں نے کیٹی بندر کے قریب کھلے سمندر میں 300 سے زائد نایاب مچھلی سوا کا شکار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کے ترجمان کمال شاہ نے بتایا کہ کھارو چھان کے ماہی گیر حنیف کاتیار کی کشتی نے بڑی تعداد میں سمندر سے سوا مچھلی کا شکار کرلیا،کیٹی بندر کے قریب میں کھلے سمندر سے 300 سے زیادہ نایاب سوا مچھلی ماہی گیروں کے جال میں پھنسی، اس مچھلی کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے، یہ نایاب اور قیمتی مچھلی ہے، لٹنے اور اغوا ہونے کے ڈر سے اکثر ماہی گیر اس مچھلی کی فروخت اکثر خفیہ رکھتے ہیں۔

    سعودی عرب میں یہودی ٹوپی اتروانے پر امریکی کمیشن نے دورہ منسوخ کر دیا

    سیالکوٹ:میونسپل کارپوریشن کے نام پر شہریوں کو بلیک میل کرنیوالا نوسربازگرفتار

    ٹائی ٹینک جیسا بحری جہاز بنانے کی تیاریاں

  • سندھ کے امن و امان اور رمضان میں عوام کو  سستے داموں اشیاء کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے ،مراد علی شاہ

    سندھ کے امن و امان اور رمضان میں عوام کو سستے داموں اشیاء کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے ،مراد علی شاہ

    وزیر اعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا آج تعارفی اجلاس ہوا وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا ہے۔ سندھ کے عوام نے ہمیں دو تہائی سے بھی زیادہ اکثریت دلوائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اور پارٹی لیڈر شپ کا بھی فرض بنتا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کام کیا جائے۔ اجلاس میں کمشنر کراچی نے بریفنگ دی۔ کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
    ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کراچی میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر کنٹرول رکھا جائے۔ اس موقع پر آئی جی پولیس نے کابینہ کو امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ چینی کی 123 روپے ہول سیل قیمت اور 130روپے ریٹیل قیمت کو برقرار رکھا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم ہر صورت کنٹرول کیا جائے۔ ترجمان کے مطابق آئی جی نے بریفنگ میں بتایا کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مارچ میں 55 مقابلےکئے، 10 کرمنل مارے گئے۔انکا کہنا تھا کہ جوابدہی ہونے تک امن و امان کی صورتحال میں بہتری نہیں آئے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگست 2023 سے مارچ 2024 تک 62.540 کلو گرام آئس کرسٹل/ آئس پکڑی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا جس تھانے کی حدود میں کرائم ہو رہا ہے اُس کا ایس ایچ او اور ایس ایس پی جوابدہ ہوگا۔ آئی جی سندھ کے مطابق گھوٹکی میں اس وقت 6، شکار پور سے 9 اور کشمور سے 14 افراد اغواء ہیں۔ انہوں نے کہا اس وقت سندھ کے اضلاع سے مجموعی طور پر 29 افراد اغواء کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ مغویوں کی بازیابی کےلیے اقدامات کریں۔
    دریں اثنا 22.068 ارب روپے کے رمضان پیکیج کی سندھ کابینہ نے منظوری دے دی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رمضان پیکیج کے تحت 4413584 خاندانوں کو 5000 روپے فی خاندان دیئے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ نے 9 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کر دیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی خریداری کی قیمت 4000 روپے فی من ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر محکمہ خوراک کو گندم کی خریداری کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔