Baaghi TV

Category: کراچی

  • ڈالر کی قدر میں مزید کمی،سونا بھی سستا

    ڈالر کی قدر میں مزید کمی،سونا بھی سستا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا،جبکہ ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 657 پوائنٹس اضافے سے 63939 پر بند ہوا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 951 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 64090 رہی، حصص بازار میں 29 کروڑ شیئرز کے سودے 12.5 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 96 ارب روپے بڑھ کر 9361 ارب روپے ہے۔

    دوسری جانب ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج سوموار کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید 5 پیسے کی کمی ہوئی،انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 85 پیسے کا ہے، آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو نے کے بعد 279 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر279 روپے 90 پیسے پربند ہوا تھا اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 281 روپے 7 پیسے پربرقرار ہے-

    کامیاب ہو کر میٹرو کو قصور تک لے جائیں گے،شہباز شریف

    دوسری جانب ملک بھر میں سونا فی توکہ مزید سستا ہو گیا ہے،ملکی سطح پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے سونا سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 700 روپے ہوگئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 71 روپے ہوگئی،جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے پر موجود ہے اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 2042 ڈالر کی سطح پر آپہنچی ہے –

    بیروزگاری سے تنگ شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    آرکٹک میں زومبی وائرسز کسی نئی عالمی وبا کا باعث بن سکتے ہیں،ماہرین

  • بیروزگاری سے تنگ شوہر نے بیوی اور تین  بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    بیروزگاری سے تنگ شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    کراچی: شہر قائد میں بے روزگاری سے تنگ شوہر نے بیوی اور تین کم سن بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق میاں بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں وائرلیس گیٹ شارع فیصل کے فلیٹ سے ملیں خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں فرش پر تھیں، شوہر کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، متوفی شخص نے اپنی بیوی اور 3 بچوں کو تیزدھار آلے سے ذبح کیااطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پہنچ گئی اور مزید تفتیش جاری ہے-

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر کے سربراہ احسن رضا رضوی نامی شخص نے اپنی بیوی ندا رضوی اور تین بچوں جبرائیل، میکائیل اور بچی اُم ہانی کو قتل کر کے خودکشی کی ہے پڑوسیوں کے مطابق احسن کافی عرصے سے بے روزگار اور مہنگائی سے شدید پریشان تھا۔

    آرکٹک میں زومبی وائرسز کسی نئی عالمی وبا کا باعث بن سکتے ہیں،ماہرین

    ایس ایس پی ملیر طارق الہی مستوئی موقع پر پہنچے اور پولیس نے تفتیش کا عمل شروع کیا لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی، ایس ایس ملیرطارق مستوئی نے میڈیا کو بتایا کہ کرائم سین یونٹ عملہ شواہد جمع کررہا ہےبچوں کی لاشوں پرتیز دھارآلے کے وار کے نشان موجود ہیں، فلیٹ سے ایک تحریری نوٹ بھی ملاہے جس میں ایک لیپ ٹاپ کا ذکر تھا، پولیس نے لیپ ٹاپ تحویل میں لے لیا ہے۔

    دوسری جانب لاشوں کے قریب سے احسن رضا کا مبینہ خط ملا ہے، مبینہ خط میں احسن رضا نے بیوی اور بچوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے، مبینہ خط میں احسن نے قتل کے بعد خودکشی کرنے کا بھی ذکر کیا۔

    ایرانی وزیر خارجہ کا 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ متوقع

    نگران وزیر اعلی پنجاب پی سی بی کے چئیر مین بن گئے

  • شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنیکی درخواست پر سماعت ملتوی

    شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنیکی درخواست پر سماعت ملتوی

    سندھ ہائیکورٹ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    نیب اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے،نیب کی جانب سے درخواست پر جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کر لی گئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب و دیگر حکام کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ،وکیل خواجہ نوید نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے وقت نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا،شاہد خاقان عباسی پر سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تعیناتی کا الزام ہے،شاہد خاقان عباسی نے ریفرنس میں ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی، عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی ،درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ،نیب و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

    شہداء فورم کا فوجی عدالتوں کی بحالی کا مطالبہ

    سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار

    سپریم کورٹ،فوجی عدالتوں سے متعلق درخواستیں، فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 18 جولائی 2019 کو قومی احتساب بیورو نے مائع قدرتی گیس کیس میں گرفتار کیا تھا اور انہیں فروری 2020 میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہا گیا گیا تھا۔ان پر الزام ہےکہ انہوں نے اس وقت قوائد کے خلاف ایل این جی ٹرمینل کے لیے 15 سال کا ٹھیکہ دیا، یہ ٹھیکہ اس وقت دیا گیا تھا جب سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں شاہد خاقان عباسی وزیر پیٹرولیم تھے۔

    بعدازاں 3 دسمبر 2019 کو نیب نے احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس دائر کیا تھا، جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے سابق چیئرمین سعید احمد خان سمیت 10 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

  • بینرز کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر  حیرانی ہوئی،سعید غنی

    بینرز کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر حیرانی ہوئی،سعید غنی

    کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے دعویٰ کیا ہےکہ بینرز کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر حیرانی ہوئی، ایسا بھی نہیں ہونا چاہیےکہ جس کی تصویر لگی ہو اس پر ایف آئی آر درج کی جائے، اگرکوئی مخالف ہماری تصویر لگائےگا تو کیا ایف آئی آر ہو جائےگی؟-

    باغی ٹی وی: کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ایم کیو ایم ورکرز نے پی پی کے دفتر پر حملہ کیا، سیاسی دفاتر پر اگر حملہ ہوگا تو ماحول پُرامن نہیں رہےگا، ایم کیو ایم کو اس وقت اپنی شکست نظر آرہی ہے، اپنے ورکرز کو روک رہے ہیں ، لیکن صبر کا امتحان نہ لیا جائے،سندھ سے قومی اسمبلی کی 61 میں سے 40 نشستیں پیپلز پارٹی با آسانی جیت رہی ہے ، سندھ سے قومی اسمبلی کی مزید7 سے 8 نشستیں مقابلہ کرکے جیت لیں گے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم آج بھی یہ سوچ رہی ہےکہ کوئی دوسری جماعت ضلع وسطی میں نہیں آسکتی، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس میں دھمکیاں موجود ہیں، ہم قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے، بینرز کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر حیرانی ہوئی، ایسا بھی نہیں ہونا چاہیےکہ جس کی تصویر لگی ہو اس پر ایف آئی آر درج کی جائے، اگرکوئی مخالف ہماری تصویر لگائےگا تو کیا ایف آئی آر ہو جائےگی؟-

    لاہور: حلقہ این اے 119 سے پی ٹی آئی رہنما مریم نواز کے حق …

    رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مجھے بھی سمجھ نہیں آرہا ہے انتخابات پی ایس پی لڑ رہی ہے یا ایم کیو ایم، اس وقت ایم کیو ایم پاکستان پر پی ایس پی کا قبضہ ہے، خالد مقبول صدیقی بے بس نظر آرہے ہیں، مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کا خاتمہ کردیا ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں اپنے انتخابی حلقے میں جلسے سے خطاب میں بلاول نے شریف خاندان پر طنز کرتے ہوئےکہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کوپرانے سیاست دانوں کے حوالے نہیں کرسکتے، میدان میں ہم ہی ہیں کوئی اور نظر نہیں آتا ان کو کوئی سمجھائے لاہور میرا ہے ان کا نہیں، یہ ہم پر طنز کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ الیکشن لڑنے لاہور کیوں آئے ہو، لاہور نے بےنظیر بھٹو کو وزیراعظم بنایا تھا، پنجاب پر کبھی شوباز کو مسلط کیا جاتاہےتو کبھی وسیم اکرم پلس مسلط کیا جاتا ہے،موقع دیں آمدنی دگنی کروں گا، 30 لاکھ گھربناؤں گا ، تین سو یونٹ بجلی مفت دوں گا، میرا ایک خواب ہےکہ پاکستان کا کوئی شہری بھوکا نہ سوئے، اگر مجھے حکومت ملی تو یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے۔

    پاکستان میں آسمانی بجلی گرنے کے مقام کی نشاندہی کیلئے آلات کی …

    پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں سردی کی شدید لہر اور دھند ،انتباہ جاری

  • خاور مانیکا اور میری   کہانی  ایک جیسی ہے،عمیر جیسوال کی پوسٹ وائرل

    خاور مانیکا اور میری کہانی ایک جیسی ہے،عمیر جیسوال کی پوسٹ وائرل

    کراچی : شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید کی قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ دوسری شادی کے بعد اُن کے سابق شوہر عمیر جیسوال کے نام سے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ وائرل ہوئی ،جس کی بعد میں گلوکار نے تردید کی-

    باغی ٹی وی: 20 جنوری کو ثنا جاوید اور شعیب ملک نے اپنی شادی کا اعلان سب کو حیران کردیا، یہ خبر پاکستان اور بھارت کے لیے بریکنگ نیوز کے طور پر سامنے آئی اس خبر کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ثانیہ مرزا سے ہمدردی کا اظہار کیا تو وہیں ثنا جاوید کے سابق شوہر گلوکار عمیر جیسوال کو بھی تسلی دی-

    https://x.com/UmairJas/status/1748754317014614150?s=20

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عمیر جیسوال کے نام سے منسوب اکاؤنٹ کی پوسٹ وائرل ہوئی جس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی تصویر پوسٹ کی گئی تھی، پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ تیرا(خاور مانیکا ) اور میرا (عمیر جیسوال) غم ایک جیسا ہے، ہم دونوں کی کہانی بھی ایک جیسی ہے۔
    jeswal
    یہ پوسٹ جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں کے تبصروں پر عمیر جیسوال نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں مذکورہ ایکس اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں عمیر جیسوال نے کہا کہ” یہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے بلکہ کسی نے میرے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ بنایا ہے”۔

    واضح رہے کہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں اور سال 2023 کے آخر میں اس جوڑی کی طلاق کی خبر سامنے آئی تھی،دوسری جانب شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

  • ’کے الیکٹرک‘ کو مزید  لائسنس دینے پرعدالت جائیں گے،حافظ نعیم

    ’کے الیکٹرک‘ کو مزید لائسنس دینے پرعدالت جائیں گے،حافظ نعیم

    کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نےکہا ہے کہ کراچی میں اس وقت گیس کی بدترین صورتحال ہےمائیں بہنیں گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سےحکمرانوں کو بد دعائیں دے رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں بات چیت کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ بجلی بنانے کی صلاحیت پورے پاکستان میں موجود ہے، این ٹی ڈی سی میں بجلی موجود ہےجس کی قیمت ہم ادا کررہے ہیں اس کے ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن کے لیے کے الیکٹرک کی کوئی ضرور ت نہیں ہے’کے الیکٹرک‘ کو مزید 20 سال کا لائسنس دینے پرعدالت جانے کا اعلان کیا ہے کراچی میں اس وقت گیس کی بدترین صورتحال ہےمائیں بہنیں گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سےحکمرانوں کو بد دعائیں دے رہی ہیں۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، صنعتی، رہائشیوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی، ایل این جی کی کک بیکس اور کرپشن کو ختم کیا جائے گاہم نے ٹاؤنز میں بھی نوجوانوں کے لیے کام شروع کردئیے ہیں، بچیوں کے لیے کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

    عدالت میں نیب کے گواہ کے بیان کے بعد ریفرنس بے بنیاد ثابت ہو گیا،پی …

    2 بینکوں کی دائر دو الگ الگ اپیلیں مسترد،متاثرین کو روپے ادا کرنے کا …

    معروف اداکار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

  • تحقیقات کی جائیں کہ پیپلزپارٹی کے دفتر پر کس کی ہدایت پر حملہ کیا گیا؟ سعید غنی

    تحقیقات کی جائیں کہ پیپلزپارٹی کے دفتر پر کس کی ہدایت پر حملہ کیا گیا؟ سعید غنی

    کراچی میں رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل رات نارتھ ناظم آباد ڈسٹرکٹ سینٹرل آفس میں واقعہ پیش آیاجس کی سی سی ٹی وی موجودہے ، ہم نےسی سی ٹی وی فوٹیج اورمقدمےکےلئےدرخواست پولیس کودےدی ہے۔ سعید غنی نے کہاکہ ہم انہیں ان جیسا جواب نہیں دےسکتے، قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے، ضلع وسطی میں بھی انہیں پریشانی ہورہی ہے، تمام سیاسی جماعتوں سےزیادہ کارکن ہمارے پاس ہیں، کل والےحملےمیں جوملوث ہیں انکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتےہیں، حملہ کرنےوالوں کےسرپرستوں کو بھی بےنقاب کیاجائے،الیکشن کمیشن، پولیس اوررینجرز کوچاہیےکہ نوٹس لیں۔
    انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی جائیں کہ پیپلزپارٹی کے دفتر پر کس کی ہدایت پر حملہ کیا گیا؟ ایم کیوایم کو گمان تھاکہ جس جگہ کوئی دوسری سیاسی جماعت کوئی کام نہیں کرسکتی تھی وہاں تمام جماعتیں کام کررہی ہیں ، انہوں نےکھلی دھمکی دی ہےکہ لڑنےپرآئیں گےتویہ کردیں گے،وہ کردیں گے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابات کیلئے بھرپور تیاری کررہی ہے، ن لیگ پنجاب میں خود کو بڑا مضبوط سمجھتے تھے، جب ن لیگ گراونڈ میں اتری تو پتہ چلا ان کے ساتھ کتنی عوام ہے۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ عدالتی حکم تھاکہ شہربھرمیں جہاں سرکاری مقامات پرپوسٹرہیں اتاردیےجائیں، سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہوناچاہیے، یہ بھی کہا گیاکہ کہیں بڑی تصویرلگی ہےتوہٹادیں، قانون کےتحت ایف آئی آرکریں، بہت نامناسب رویہ ہے،ہم ایسےفیصلے نہیں مانیں گے، جبرا ایسا نہیں کروایاجاسکتا، پانی کی لائن کا کام 95 فیصد مکمل تھا،روک دیا گیا۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل لاہور میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر نامعلوم مسلح افراد نے پیٹرول بم حملہ کردیا تھا جس میں آفس کے دروازے پر لگے بینرز اور پینا فلیکس سمیت دیگر اشیا جل کر راکھ ہوگئی تھیں۔

  • کراچی پولیس کے بعد کسٹم حکام بھی سنگین واردات میں ملوث نکلے

    کراچی پولیس کے بعد کسٹم حکام بھی سنگین واردات میں ملوث نکلے

    کراچی کے ایک شہری مدثر نے پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے جس میں اغوا اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ درج مقدمے کے مطابق ملزمان میں کسٹمز انفورسمنٹ سندھ کا اسکواڈ انچارج اور ویئر ہاؤس کسٹم بلڈنگ شامل ہیں، جنہیں پولیس تاحال گرفتار نہ کرسکی۔پولیس کے بعد اب کسٹم حکام کے بھی مبینہ ڈکیتی اور شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، شہری نے کسٹم اہلکاروں کے خلاف مقدمہ میں درج کرادیا۔
    پولیس کے مطابق 19 ملزمان کے خلاف ستمبر 2023 کو ڈکیتی کی درخواست دائر کی گئی تھی، ملزمان کے دیگر ساتھیوں میں شاہ وزیر اور اشلاح شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل کرلی گئی ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے 17 جنوری 2024 کو گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔انکوائری رپورٹ کے مطابق ملزمان شہریوں کو بیوقوف بناکر نان کسٹم گاڑیاں فروخت کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان نے شہری شہروز کو دھوکا دہی سے نان کسٹم پیڈ قیمتی گاڑی بیچی تھی، ملزمان نے اگست 2023 میں شہری شہروز کی گاڑی چھین لی تھی۔ملزمان کوعدالت نے پریڈی تھانے میں درج مقدمہ میں 6 فروری کو طلب کر رکھا ہے۔

  • ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونا 300 روپے مہنگا ہو گیا ، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونےکی قیمت 257 روپے بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے ہو گئی، گذشتہ روز سونا 1300 روپے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد قیمت فروخت 2 لاکھ 15 ہزار روپے فی تولہ رہی تھی۔

    دوسری جانب زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے باعث رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد تک رہنے کا امکان ہے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ پر کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 سے بڑھ کر 8.2 ارب ڈالر ہو گئے ہیں، جولائی 2023 سے معیشت درست سمت پر ہے۔

    چین میں آتشزدگی کے دو واقعات میں 21 افراد ہلاک

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے معاشی بہتری کیلئے جولائی سے ستمبر تک تمام اہداف حاصل کیے، پاکستان میں توانائی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے، بجلی کی پیداواری لاگت زیادہ ہے، پاکستان میں زرعی شعبہ 5.1 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے تاہم صنعتی شعبہ مشکلات میں ہے اور صنعتی شعبے کی شرح نمو محض 2.5 فیصد ہے۔

    دورہ سوئٹزرلینڈ کے دوران اسرائیلی صدر کے خلاف شکایت درج

    رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کو سرحدوں پر کنٹرول کیا، مئی 2023 میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد تھی جو اکتوبر 2023 میں 26.8 رہی رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد اور بےروزگاری کی شرح 8 فیصد رہنے کی توقع ہے گزشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد تھی، رواں مالی سال محصولات اور گرانٹس جی ڈی پی کا 12.5 فیصد رہ سکتی ہیں جبکہ بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 7.6 فیصد رہنے کا امکان ہے رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.6 فیصد تک رہ سکتا ہے، ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن بڑھنا خوش آئند ہے، ٹیکس، نان ٹیکس آمدن بڑھنے سے خسارہ کنٹرول ہوا۔

    اسرائیل کا دمشق میں ایرانی حکام کے زیر استعمال عمارت پر حملہ

  • ہمارے بغیر نہ صوبائی حکومت بن سکتی ہے نہ وفاقی حکومت،حافظ نعیم

    ہمارے بغیر نہ صوبائی حکومت بن سکتی ہے نہ وفاقی حکومت،حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارے بغیر نہ صوبائی حکومت بن سکتی ہے نہ وفاقی حکومت چل سکتی ہے

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان بزنس فورم کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ایک ماہ قبل ہم نے پاکستانی کمپنیوں کا سیمینار کیا تھا،اس ایکسپو کو غزہ کے شہیدوں کے نام کیا ہے،یہ بہت بڑی طاقت ہے پاکستان کی جو کراچی میں موجود ہے، کونسپٹ یہ ہے ہمیں اپنی پراڈکٹ کو منظر عام پر لانا ہے ،ان کی کوالٹی بھی بہترین ہے، پاکستانی برانڈ کے ساتھ انویسٹمنٹ اور پروموشن میں سرمایہ کا مسئلہ ہوتا ہے،

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ اسرائیل مسلسل بمباری کررہا ہے، امریکا اسرائیل کو سپورٹ کررہا ہے، مسلم دنیا کوئی کردار ادا نہیں کررہی،ہمیں ان تمام برانڈ کا شکر گزار ہونا پڑے گا، کنزیومر کا پراڈکٹ کو تبدیل کرنا بہت بڑا مسئلہ ہوتا ہے، پانی کا شدید بحران ہے کے فور منصوبہ مکمل ہونے نہیں دے رہا، میاں صاحب کراچی کو ہمیشہ اگنور کرتے ہیں ،ایک پارٹی کو بادشاہ بناکر لانے کی کوشش کی جارہی ہے ،کراچی والوں کے لیے صرف ایک پارٹی ہے وہ جماعت اسلامی ہے، اس نمائش سے حاصل ہونے والی آمدنی غزہ کے لوگوں کے نام کریں گے،

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ کراچی کے بچوں کے ساتھ دشمنی نہیں ہونے دیں گے، 49 ہزار سکول موجود، 13 لاکھ بچے زمین پربیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں، بچوں کو روزگار نہیں دیا جا رہا ہے ،بجلی، گیس نہیں دی جا رہی،جماعت اسلامی کو مینڈیٹ ملے گا تو ہم شہر کے تمام اسکولوں کو ماڈل اسکول بنائیں گے ، کسی کو بھی تعلیم خریدنی نہیں پڑے گی۔آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا مطلب ہے کہ ایک بار پھر انتخابات میں پیپلز پارٹی خرید و فروخت کرے گی ،کراچی کے عوام اگر اپنے بچوں کا مستقبل چاہتے ہیں تو اُن کے پاس ترازو کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہے۔ کراچی کے 66 فیصد بچوں کو فیل کر دینا بچوں کا تعلیمی قتل ہے ، عدالتی کمیٹی بنا کر اس کی مکمل تحقیق ہونی چاہئے،ضابطہ اخلاق سب کے لئے ایک ہونا چاہئے، عوام کے اربوں روپے سے اشتہارات چلنا شروع ہو گئے ہیں ، الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ نے کیا نوٹس لیا ہے؟

    الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب

    اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    میں سوچتی ہوں بچے کو کیسے اور کہاں جنم دوں گی ہر طرف تو بمباری ہو رہی،نیوین