متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی اب کراچی کے نمائندوں کو ملنے والا ہے۔ سندھ کے شہری علاقے 75 سال سے جمہوریت کیلئے قربانی دیتے رہے۔ کراچی کے عوام کی رائے ایم کیو ایم کے انتخابی جلسوں میں سامنے آگئی۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم کے جلسوں میں آکر اپنے حقیقی نمائندوں کو انتخابات سے پہلے ہی مینڈیٹ دے دیا ہے،21 جنوری کو اس مینڈیٹ پر مہر لگے گی۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 21 جنوری کو ایم کیو ایم پاکستان کا جلسہ ہوگا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا اہل کراچی نے جلسوں میں شرکت کر کے اپنا مینڈیٹ پہلے ہی دے دیا ہے۔
Category: کراچی
-

مرتضی سولنگی کا سند ھ کے نگران صوبائی وزیر سے ملاقات
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور نگران صوبائی وزیر اطلاعات سندھ محمد احمد شاہ کے مابین ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان قریبی تعاون، عام انتخابات کے انتظامات، صحافیوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ صوبہ سندھ کو پُرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، اس مو قع پر سیکرٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمان میمن اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز محمد سلیم خان بھی موجود تھے۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے نگران وفاقی وزیر کو صوبہ میں انتخابات کے انعقاد کے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ عام انتخابات کے لئے ضروری فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
-

فہمیدہ مرزا اورذوالفقار مرزا الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور ان کے خاوند ذوالفقار مرزا کوالیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔
باغی ٹی وی: سندھ ہائیکوٹ میں سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت ہوئی، دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ نےسابق اسپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور ان کے خاوند ذوالفقار مرزا کی آئینی درخواستیں منظور کرلیں-
فہمیدہ مرزا اور ذوالفقارمرزا نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 223 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھےقومی اسمبلی کے علاوہ ذوالفقارمرزا نے پی ایس 70،71،72 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔
بل بورڈزپر جس سیاسی رہنما کی تصویر ہو اس کےخلاف مقدمہ درج کیا جائے،سندھ ہائیکورٹ
ریٹرننگ افسر اور الیکشن ٹربیونل نے بینک نادہندہ ہونے کے الزامات پر دونوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے تھے ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا نے اپیلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کی تھیں جس پر آج فیصلہ سناتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دیا گیا-
پی ٹی آئی رہنما مراد سعیدعام انتخابات سے دستبردار،ٹکٹ واپس کر دیا
بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد غیر آئینی، غیر قانونی ہیں،بیرسٹر گوہر علی …
-

بل بورڈزپر جس سیاسی رہنما کی تصویر ہو اس کےخلاف مقدمہ درج کیا جائے،سندھ ہائیکورٹ
کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے شہر سے سیاسی رہنماؤں کے سائن بورڈز اور ہورڈنگز ہٹانےکا حکم جاری کردیا۔
باغی ٹی وی: سندھ ہائیکورٹ میں عوامی مقامات پربل بورڈز اور ہورڈنگزپرپابندی کے کیس کی سماعت ہوئی جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی جس دوران کے ایم سی اور کنٹونمنٹ کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے وکلا سے کہا کہ یہ مہذب لوگوں کا شہر ہے یا جنگل، کراچی کو جنگل مت بنا ئیں، ہم شہر میں آنے والوں کو کیا بتانا چاہتے ہیں؟جائیں جا کر اپنی ذمہ داری پوری کریں-
کنٹونمنٹ کے وکیل نے مؤقف دیا کہ ہم کارروائی کررہے ہیں ان میں کچھ رکاوٹیں آرہی ہیں،عدالت نے اس مؤقف پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر کام نہیں کرسکتے تو بند کردیں کنٹونمنٹ۔
بعد ازاں عدالت نے شہر سے سیاسی رہنماؤں کے سائن بورڈز اور ہورڈنگز ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اور شہری انتظامیہ سیاسی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کرےبل بورڈزپر جس سیاسی رہنما کی تصویر ہو اس کےخلاف مقدمہ درج کیا جائے، عدالت عالیہ نے شہر بھر سے تمام بل بورڈز اور ہورڈنگز ہٹا کر 31 جنوری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
-

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی،اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان
کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے-
باغی ٹی وی : کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے کم ہونے کے بعد ڈالر 279.60 روپے پر آگیا ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 19 پیسے کم ہوکر 280 روپے 73 پیسے پرہے، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہوکر 280 روپے 10 پیسے کا ہوا تھا،انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 25 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 33 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 92 پیسے کا ہوگیا تھا۔
پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال سے سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی 63700 اور 63600 پوائنٹس کی 2سطحیں گرگئیں۔
عراق نے بھی ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا
مندی کے سبب 61.14 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 20 ارب 69 کروڑ 01 لاکھ 53 ہزار 907 روپے ڈوب گئے، کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 170.13 پوائنٹس کی کمی سے 63567.33 پوئنٹس کی سطح پر بند ہوئی ۔
پاکستان اور دبئی کے درمیان ریلوے، اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کا معاہدہ
پاکستان کا ایران کو منہ توڑ جواب،ایران اب بھی سمجھ جائے،مبشر لقمان
-

کلینٹن اور جہانگیر کوارٹرز کی خالی زمین پر بلند عمارتیں بنانے پر اتفاق
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں بجنور کو آپریٹو ہاؤ سنگ سوسائٹی کی زمین پر قبضہ ختم کروانے کیلئے مقامی انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کو مشترکہ حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی۔
باغی ٹی وی: سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں بجنورکوآپریٹو ہاؤ سنگ سوسائٹی کی زمین پر قبضہ ختم کرانے سے متعلق سماعت ہوئی،ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی ایسٹ اور رینجرز ونگ کمانڈر عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت عدالت نے ایس ایس پی اور ڈی سی ایسٹ سے استفسار کیا بتائیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کہاں پہنچا ؟-
ڈی سی ایسٹ نے جواب دیا کہ ہمارے پاس مشینری نہیں ہے، استدعا کی کہ کے ایم سی کے ڈائریکٹر انکروچمنٹ کو حکم دیں ہمیں مشینری فراہم کریں، عدالت نے ڈی سی، ایس ایس پی، اور رینجرز سمیت دیگر فریقین کو کہا کہ آپ سب آپس میں ملیں، بیٹھیں جائزہ لیں کہ کیسے قابضین کے خلاف کارروائی کرنی ہے قابضین ایسے نہیں جائیں گے، قابضین کو ہٹانے کیلئے آپ کو فورس استعمال کرنی ہوگی، بعد ازاں عدالت نے13 فروری تک پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
8 ارب روپے سے زائد مالیت کی چرس برآمد
دوسری جانب سندھ اور وفاقی حکومت نے کلینٹن اور جہانگیر کوارٹرز کی خالی زمین پر بلند و عالی شان عمارتیں بنانے پر اتفاق کرلیا، نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیرصدارت وفاقی سیکریٹری ہائوسنگ کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگنیجو، سیکریٹری بلدیات منظور شیخ، کمشنر کراچی سلیم راجپوت، سیکریٹری پی پی پی یونٹ اسد ضامن اور ایم سی کراچی افضل زیدی نے شرکت کی۔
متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا
ترجمان کے مطابق اجلاس میں سندھ اور وفاقی حکومت نے کوارٹرز کے پراجیکٹس پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، اس پراجیکٹ پر سندھ اور وفاقی حکومت ایم او یو پر دستخط کریں گے نگران وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ان پرانے کوارٹرز میں وفاقی حکومت کے ملازمین رہتے تھے، ملک کا دارالخلافہ اسلام آباد منتقل ہونے کے بعد بھی لوگ انہی کوارٹرز میں رہ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ان کوارٹرز کی خالی زمین پر ہائی رائزز بنائیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو، ہائی رائز بلڈنگ بنانے سے پرانے رہائشیوں کو بھی فلیٹس ملیں گے اور کچھ فروخت کیے جائیں گےوفاقی سیکریٹری ہائوسنگ نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی ان کوارٹرز کی جگہ ہائی رائزز عمارتیں بنانا چاہتی ہے۔
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
-

متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا
کراچی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے پاکستان کو دو ارب ڈالر کا قرضہ مزید ایک سال کے لیے رول اوور کر دیا۔
باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے جنوری 2024 میں میچور ہونے والے پاکستان کے ایک ایک ارب ڈالر کے دو ڈیپازٹ مزید ایک سال کے لیے رول اوور کر دئیے ہیں،پاکستان کو یہ 2ارب ڈالر جنوری میں یو اے ای کو ادا کرنا تھے۔
https://x.com/StateBank_Pak/status/1747592238677598277?s=20
اس حوالے سے نگران وزیراعظم نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا تھاوزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی قرض رول اوور کرانے کیلئے بات چیت جاری تھی اور حکام رواں ہفتے 2 ارب ڈالر قرض مؤخر ہونے کیلئے پرامید تھے،یواےای کو 1 ارب ڈالر پر 3فیصد، ایک ارب ڈالر پر 6.5 فیصد منافع ادا کیا جائےگا۔پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول
دوسری جانب پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 70کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی جس سے پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے گزشتہ ہفتےاقتصادی جائزےکی منظوری دی تھی ، اسٹیٹ بینک نے رقم موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے حکام اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالرہوگئی، اسٹیٹ بینک کے حکام کے مطابق آخری اقتصادی جائزےکےبعدپاکستان کومزید1.1ارب ڈالرملیں گے۔
طیارے میں دوران سفر مسافر "ٹوائلٹ” میں پھنس گیا،عملے نے کہا”لینڈنگ” کا کریں انتظار
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
-

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔
باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 300 روپے کاہوگیا اس کے علاوہ 10 گرام سونا 1715 روپےکم ہو کر ایک لاکھ84 ہزار 585 روپےکا مل رہا ہے،عالمی بازار میں سونے کی قیمت 22 ڈالر کم ہوکر 2025 ڈالر فی اونس ہے جب کہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2045 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز مندی کے خاتمے کے بعد آج پہلے کاروباری سیشن میں معمولی بحالی دیکھی گئی کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 290 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں 100انڈیکس کی 64 ہزار 25 پوائنٹس پر ٹریڈنگ جاری ہے گزشتہ روز مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اور اختتام سے قبل ہی 531 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔
پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول
بلاول کو لاہور سے جتوا کر وزیراعظم بنائیں گے، آصف زرداری
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پائلٹس کے لئے امتحانی مرکز کا افتتاح
-

امیدواروں کو انتخابی نشان نہیں ملا تو ہم عدالت میں جائیں گے،شرمیلا فاروقی
سندھ کی سابق صوبائی وزیر ،پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم اپنا مقدمہ صحیح طرح سے نہیں لڑ سکی،
شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنا کیس ڈیفنڈ نہیں کر سکی، اگرپیپلز پارٹی کے امیدواروں کو انتخابی نشان نہیں ملا تو ہم عدالت میں جائیں گے، کسی بھی سیاسی ٹیم کا انتخابی نشان چھین لینا بہت جذباتی فعل ہے،فیصل کریم کنڈی کا پی ٹی آئی سے اتحاد بارے بیان نہیں سنا، کارکنان قابل احترام ہیں، چاہے وہ پی ٹی آئی کے ہوں، غلطیاں لیڈر شپ کی ہوتی ہیں، کارکنا ن کی نہیں ، بلاول بھی کہہ چکے ہیں کہ تمام کارکنان قابل احترام ہیں،اگر پنجاب میں مثالی صحت کا نظام ہوتا تو میاں صاحبان علاج کیلئے لندن نہ جاتے۔ بلاول بھٹّو میاں صاحب سمیت پنجاب کے عوام کو جدید ہسپتال بناکر دینگے،
ہم تو نہ جدہ جاتے ہیں نہ لندن ،بہتر ہے کہ بیلٹ پیپر پر صرف کاغذی شیر کا نشان چھا پ دیا جائے، سینیٹر پلوشہ خان
دوسری جانب مرکزی راہنما پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سے تیر کا نشان چھین کر ریٹرننگ افسران توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں،بہتر ہے کہ بیلٹ پیپر پر صرف کاغذی شیر کا نشان چھا پ دیا جائے،جس انتخاب سے قبل جھرلو جھرلو کی صدائیں ییں وہ کسی کو قبول نہیں ہوگا ،الیکشن کمیشن انتخابی نشان کے ابہام کو دور کرے۔ پیپلز پارٹی کے امیدواروں سے تیر کا نشان کس بنیاد پر چھینا جا رہا ہے ،انتخابات کے عمل مشکوک بنایا جا رہا ہے۔ریٹرننگ افسران کا ایک طرف جھکاؤ کا تاثر نقصان دہ ہے، الیکشن کے عمل کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے ،الیکشن کمیشن کا فرض ہے الیکشن عمل کو شفاف بنائے8 فروری کے انتخابات ملتوی ہونے کی وارننگ
انتخابی نشانات کی تبدیلی سے اجتناب کریں۔
تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے
سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کریں گے،
صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوںکو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا
مجھے نہیں معلوم بشریٰ بی بی کہاں ہیں، میرا بشریٰ بی بی سے کوئی رابطہ نہیں
(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا نشان بھی نہیں ہونا چاہیے ۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب سے پیپلز پارٹی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے 7 امیدوارن کو تیر کا نشان نہیں دیا گیا,این اے 122 سے عاطف چوہدری کو تیرکی بجائے فاختہ کا نشان دیا گیا ،این اے 59 چکوال سے حسن سردار کو تیر کی بجائے ریڈیو کا نشان الاٹ کیا گیا،این اے 58 چکوال سے زولفقار علی خان کو بھی تیر کا نشان نہیں دیا گیا ،پی پی 163 سے فیاض بھٹی کو تیر کے بجائے کیتلی کا نشان دیا گیا ،پی پی 20 چکوال سے چوہدری نوشاد خان کو تیر کی بجائے انار کا نشان دیا گیا ہے ،پی پی 119 کے امیدوار مجاہد اسلام کو وہیل چئیر اور پی پی 21 چکوال سے راجہ امجد نور کو بھی تیر کا نشان نہیں دیا گیا
-

بلیک میلنگ ثابت ہونے پر یوٹیوبر ،رپورٹر کو عدالت نے سنائی سزا
کراچی،انسداد دہشت گردی عدالت ،عدالت نے یوٹیوب چینل مالک اور رپورٹر کے خلاف کلینک کے مالک کو بلیک میل کرنے اور رقم کی وصولی کے میں جرم ثابت ہونے پر یوٹیوب چینل کے رپورٹر اور مالک کو سزا سنادی
عدالت نے چینل مالک مزمل اسلم مونگا اور رپورٹر وسیم عباس ہاشمی کو سزا سنادی ،عدالت نے دونوں ملزمان کو 5,5 سال قید کی سزا سنادی ،عدالت نے دونوں ملزمان پر دس دس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا،عدالت نے ضمانت پر رہا دونوں ملزمان کو کسٹڈی میں لے کر جیل بھیج دیا
ملزمان کیخلاف کلینک مالک عارف سولنگی نے عزیز بھٹی تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا، پراسکیویشن کے مطابق گزشتہ سال رپورٹر اپنے کیمرا مین کے ساتھ عارف سولنگی کے کلینک آیا، کلینک کی ویڈیو بنائی اور ڈیل کے لیے دھمکیاں دیں،ملزمان نے اپنا موبائل نمبر دیا اور تین لاکھ روپے طلب کیے تھے ، ملزمان کے دفتر جاکر ڈیڑھ لاکھ روپے دیے، ملزمان نے ایزی پیسہ کے ذریعہ بھی پیسے وصول کیے ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا تاہم ملزمان نے ضمانت کروا لی تھی، اب عدالت نے فیصلہ سنا دیا،ملزمان کو سزا سنا دی ، جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا ہے،
پرینکسٹر یوٹیوبر کو گولی مارنے والے کو عدالت نے رہا کردیا
خواجہ سراؤں سے بیہودہ سوال پوچھنے والے 12 یوٹیوبرز کو حراست میں
فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد
دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار
طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا
لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار
ڈیجیٹل مردم شماری کے باوجود ملک کے اندر خواجہ سراؤں کی حقیقی تعداد کا تعین مشکل
