Baaghi TV

Category: کراچی

  • لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لئے  تصاویر سوشل میڈیا پر نشر کرنے کی ہدایت

    لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لئے تصاویر سوشل میڈیا پر نشر کرنے کی ہدایت

    سندھ ہائی کورٹ۔لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کیا اقدامات ہوئے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ 21 جے آئی ٹیز اور 16 صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس ہو چکے ہیں ،لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے عدالت میں کہا کہ محمد زبیر 2014 بغدادی سے لاپتا ہوا تھا اب تک کہیں سے اس کا سراغ نہیں ملا،2014 سے پولیس اسٹیشن اور عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں کہیں سے انصاف نہیں ملا،عدالت نے کہا کہ آپ لوگ پریشان نہ ہوں ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں آپ کو انصاف ملے گا،

    ایک اور لاپتہ شخص کے اہلخانہ نے کہا کہ حسن دلاور 2015 لانڈھی سے لاپتا ہوا تھا اب تک کوئی پتہ نہیں کہاں ہے کس حال میں ہے،ثاقب آفریدی بھی 2015 سچل سے لاپتا ہوا تھا،عدالت نےا تفتیشی افسران پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ 22 ،22 جے آئی ٹیز کے باوجود بھی لاپتا شہریوں کا سراغ نہیں لگایا گیا ،

    سید نوید علی ساحل پولیس اسٹیشن سے ،ظفر اقبال سائٹ سپر ہائی وے سے اور اعزاز حسن ناظم آباد سے لاپتا ہوئے ہیں، عدالت نے تفتیشی افسران کو لاپتا شہریوں کی تلاش جاری رکھنے کی ہدایت کردی،عدالت نے لاپتا شہریوں کی بازیابی کے لئے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر نشر کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے تمام لاپتا شہریوں کی بازیابی کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور ماڈرن ڈیواسسز کا استعمال کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 8 فروری تک ملتوی کردی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

  • ایم کیو ایم کراچی میں 10 صوبائی نشستوں پر سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے تیار

    ایم کیو ایم کراچی میں 10 صوبائی نشستوں پر سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے تیار

    کراچی: ایم کیوایم پاکستان کراچی میں 10 صوبائی نشستوں پر سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے تیار ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق ایم کیو ایم نے کراچی میں قومی اسمبلی کی 4 نشستوں پر بھی اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے رضا مندی ظاہر کردی، ایم کیوایم ، مسلم لیگ ن، جے یو آئی ف ، اے این پی اور جے ڈی اے کا اہم اجلاس ہوا ، جس میں اہم فیصلے کئے گئے-

    ایم کیو ایم نے کراچی میں 10 صوبائی اور 4 قومی اسمبلی کی نشستوں پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا عندیہ دے دیاکراچی کی 10 نشستوں پر ن لیگ ، اے این پی اور جےیوآئی امیدوار نامزد کریں گی، کراچی میں ایک صوبائی نشست پر جی ڈی اےکا امیدوار ہوگا،ہم خیال جماعتوں کا آج اپنےامیدواروں اور سیٹ ایڈجسمنٹ کا اعلان متوقع ہے۔

    ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

    میرپورخاص سکھر نواب شاہ کی صوبائی نشستوں پر ایم کیوایم امیدوار نامزد کرےگی حیدرآباد کی دو قومی اور چار صوبائی نشستوں پر ایم کیو ایم اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، سکھر ، نواب شاہ ، میرپورخاص کی قومی نشستوں پر اتحادی جماعتوں کےامیدوار ہوں گے ، سکھر ، نواب شاہ ، میرپورخاص ، ٹنڈوالہ یار کی صوبائی نشستوں پر ایم کیو ایم کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی میرپورخاص , دادو،بدین کی نشستوں پر ن لیگ اور جی ڈی اےمیں ایڈجسٹمنٹ کے فارمولے پر بات چیت کی گئی ۔

    فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی اور بھتہ وصول کرنے کاالزام،پولیس ملازمین گرفتار،مقدمہ درج

  • گورنر سندھ کا   مفت موٹر سائیکل اور موبائل فون فراہم کرنے کا اعلان

    گورنر سندھ کا مفت موٹر سائیکل اور موبائل فون فراہم کرنے کا اعلان

    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے متاثرین کو مفت موٹر سائیکل اور موبائل فون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز گورنر ہاؤس سندھ میں لاعلاج مرض میں مبتلا بچوں کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ نئی بائیک اور موبائل فون حاصل کرنے کے لیے اسٹریٹ کرائمز کے متاثرین کو اپنے اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNICs) اور فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (FIRs) گورنر ہاؤس میں پیش کرنا ہوں گی۔

    گورنر سندھ نے ہیلتھ انشورنس کا بھی اعلان کیا، جس سے شہری اپنا اور اپنی فیملی کا 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروانے کے قابل ہوں گے،ہر کوئی اس اقدام سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، بشرطیکہ وہ تمام ضروریات کو پورا کریں جبکہ گورنر سندھ نے دعویٰ کیا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے انہوں نے احسانات کے بدلے میں کسی سے کچھ نہیں مانگا۔

  • ایم کیو ایم نے  قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

    ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے اپنے امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ سینئیر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار دو حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے ایم کیو ایم نے ملیر کی تین اور ضلع جنوبی کی ایک نشست پر اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیاایم کیو ایم نے کراچی کی قومی اسمبلی کی 22 نشستوں میں سے 18 پر امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ترجمان متحدہ قومی موومنٹ کے مطابق حتمی امیدواران کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کے ٹکٹ پر انتخابا ت میں حصہ لیں گےضلع کورنگی کے حلقہ این اے 232 سے آسیہ اسحاق، حلقہ این اے 233 سے جاوید حنیف، ابو بکر حلقہ این اے 234 اور اقبال محسود حلقہ این اے 235 سے ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔

    فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی اور بھتہ وصول کرنے کاالزام،پولیس ملازمین گرفتار،مقدمہ درج

    ضلع شرقی میں حلقہ این اے 236 پر حسان صابر، حلقہ این اے 237 پر رؤف صدیقی، حلقہ این اے 238 پر صادق افتخار، حلقہ این اے 240 پر ارشد وہرہ متحدہ پاکستان کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

    ضلع جنوبی کے حلقہ این اے 241 سے فاروق ستار، حلقہ این اے 242 سے مصطفیٰ کمال، این اے 243 ڈسٹرکٹ کیماڑی سے ہمایوں عثمان، حلقہ این اے 244 سے فاروق ستار، این اے 245 سے حفیظ الدین جبکہ حلقہ این اے 246 سے امین الحق اور حلقہ این اے 247 سے مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گےایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی حلقہ این اے 248، حلقہ این اے 249 سے احمد سلیم صدیقی، این اے 250 سے فرحان چشتی ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔

    11 جنوری، مبشر لقمان کی سالگرہ

    ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں تاحال مسلم لیگ ن سمیت کسی بھی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی ہے اور اس حلقے میں ایم کیو ایم کے امیدوار مصطفیٰ کمال ہیں ایم کیو ایم نے ملیر سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں حلقہ این اے 229، 230 اور 231 پر اپنے امیدواروں تاحال کھڑے نہیں کیے جبکہ ضلع جنوبی لیاری کی نشست این اے 239 پر بھی ایم کیو ایم نے اپنا امیدوار نہیں کھڑا کیا۔

    رہنما ن لیگ دانیال عزیز کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے …

  • فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی اور بھتہ وصول کرنے کاالزام،پولیس ملازمین گرفتار،مقدمہ درج

    فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی اور بھتہ وصول کرنے کاالزام،پولیس ملازمین گرفتار،مقدمہ درج

    کراچی:پولیس نے فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی اور بھتہ وصول کرنے کے الزام میں سابق ہیڈ محرر اور ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی: فریئر پولیس نے فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی اور وہاں سے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں سابق ہیڈ محرر اور ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 12 سال 2024 بجرم دفعات 385 اور 384 چونتیس کے تحت درج کرلیا۔

    مدعی مقدمہ انسپکٹر حاجی احمد کی مدعیت میں درج کیے جانے والے مقدمے کے مطابق وہ تھانے میں موجود تھے کہ انھیں مخبر نے اطلاع دی کہ تھانہ فریئر کے ہیڈ محرر ہیڈ کانسٹیبل مظہر اور پولیس اہلکار سہیل علاقے میں چلنے والے فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی کرتے ہیں اور اس کے عوض بھتہ وصول کرتے ہیں اس اطلاع پر ایس ایچ او فریئر کو آگاہ کیا اور بعدازاں دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کرلیا گیا ، درج کیے جانے والا مقدمہ تفتیش کے لیے ایس آئی یو (سی آئی اے) کے حوالے کر دیا گیاہے۔

    ہمسائیوں کا بچہ 2 لاکھ روپے میں فروخت کرنے والی خاتون سمیت 4 افراد …

    قبل ازیں لاہور پولیس نے پڑوسن کا بچہ 2 لاکھ روپے میں فروخت کرنے والی خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش کے مطابق پولیس نے 5 ماہ کا بچہ بازیاب کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمہ آسیہ نے اپنی محلے دار تہمینہ کے گھر سے بچے کو اغوا کیا اور 2لاکھ میں فروخت کر دیا،ملزمہ آسیہ بہانے سے تہمینہ کے گھر گئی اور بچے کو کپڑوں کی گٹھڑی میں رکھ کر فرار ہو گئی، آسیہ نے اپنے خاوند شہباز سے مل کر بچے کو شہریار اور اس کے والد اشرف سے طے شدہ ڈیل کے مطابق 2لاکھ میں فروخت کر دیا۔

    شمالی وزیرستان، گولیاں چل گئیں، آزاد امیدوار جاں بحق

    رہنما ن لیگ دانیال عزیز کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے …

  • این اے 242، مصطفیٰ کمال امیدوار، کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں، ایم کیو ایم

    این اے 242، مصطفیٰ کمال امیدوار، کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں، ایم کیو ایم

    کراچی کے حلقہ این اے 242 سے مصطفیٰ کمال امیدوار ہیں ، ن لیگ سے اس حلقے میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی، ایم کیو ایم نے تردید کر دی

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ این اے 242 کراچی پر سیٹ ایڈجسمنٹ کی خبر کی تردید کرتے ہیں،این اے 242 کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، این اے 242 سے مصطفیٰ کمال ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار ہیں

    واضح رہے کہ گزشتہ روز خبریں آئی تھیں کہ این اے 242 پر ن لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی ہے، مصطفیٰ کمال مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے لیے دستبردار ہو گئے ہیں

    سابق وزیراعظم شہباز شریف نے این اے 242 کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں،اسی حلقہ سے مصطفیٰ کمال بھی امیدوار ہیں، ن لیگ کی کوشش ہے کہ اس حلقہ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے تا ہم ابھی تک ن لیگ ایم کیو ایم کو نہ منا سکی، شہباز شریف نے گزشتہ دنوں‌کراچی کے دورے کے دوران ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات بھی کی تھی

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

     نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

  • سابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر  شرجیل میمن کے اثاثوں کے تفصیلات سامنے آگئے

    سابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کے اثاثوں کے تفصیلات سامنے آگئے

    سابق وزیر اعلی سند ھ مراد علی شاہ کے رواں سال اثاثوں میں 10 کروڑ سے زائد کمی آئی ہے ۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 24 کروڑ 75 لاکھ 88 ہزار 470 روپے ہے۔ دستاویز کے مطابق مراد علی شاہ کے پاس کراچی میں 16 کروڑ 66 لاکھ کا پلاٹ بھی ہے۔ اسکے علاوہ ان کے پاس ایک کروڑ 42 لاکھ روپے کی 2 گاڑیاں بھی ہیں۔ دستاویز کے مطابق مراد علی شاہ کو ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کے تحفے ملے۔ ‎مراد علی شاہ کے اثاثوں میں51 ایکڑ زمین اور کراچی میں گھر شامل ہے۔دستاویز کے مطابق مراد علی شاہ کی اہلیہ کے پاس تحفے کا 100 تولہ سونا بھی ہے۔ مراد علی شاہ کے مختلف اکاؤنٹس میں21 کروڑ 88 لاکھ 38 ہزار 470 روپے موجود ہیں۔ دستاویز کے مطابق مراد علی شاہ نے سال 23-2022 میں1 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کا انکم ٹکیس ادا کیا۔ انہوں نے سال 23-2022 میں 80 لاکھ 45 ہزار روپے کا زرعی ٹیکس ادا کیا۔ اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شرجیل انعام میمن کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔دستاویز کے مطابق شرجیل میمن کے پاس کراچی میں 10 کروڑ روپے مالیت کا بنگلہ ہے، شرجیل میمن کی کراچی میں 44 لاکھ اور 97 لاکھ کی دو جائیدادیں ہیں۔
    تھرپارکر میں 11 ایکڑ سے زائد 16 لاکھ 80 ہزار کی زرعی زمین بھی ہے، شرجیل میمن کی راہوکی میں ایک کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کی زرعی زمین ہے۔دستاویز کے مطابق شرجیل میمن کا تھرپارکر میں 17 لاکھ روپے مالیت کا مکان بھی ہے۔پی پی رہنما کے پاس ساڑھے 4 کروڑ روپے کا پیٹرول پمپ بھی ہے، جبکہ انکا 1 کروڑ روپے مالیت کا پولٹری فارم بھی ہے۔ سابق صوبائی وزیر کے پاس ایک کروڑ 77 لاکھ 50 ہزار روپے کی 3 گاڑیاں ہیں، جبکہ انکی اہلیہ کے پاس 100 تولہ سونے کی مالیت 3 لاکھ روپے ظاہر کی گئی۔دستاویز کے مطابق شرجیل میمن کی اہلیہ کے نام پر یو اے ای میں 3 بزنسز ہیں۔شرجیل میمن اور انکی اہلیہ کے پاس ایک کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد کیش موجود ہے۔ علاوہ ازیں شرجیل میمن نے 75 لاکھ روپے مالیت کے ذاتی ہتھیار ظاہر کیے، شرجیل میمن کے مقامی اور بیرون ملک بینک اکاؤنٹس میں 17 کروڑ 7 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد موجود ہیں۔ پی پی رہنما نے سال 23-2022 میں 7 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد انکم ٹیکس ادا کیا۔

  • شہباز شریف وزیر اعظم بن کر کراچی کے لئے کچھ  نہیں کر پائے ،تو ایم این اے بن کر کیا کر لے گے؟ عبدالقادر مندو خیل

    شہباز شریف وزیر اعظم بن کر کراچی کے لئے کچھ نہیں کر پائے ،تو ایم این اے بن کر کیا کر لے گے؟ عبدالقادر مندو خیل

    ایم کیو اور ایم اور پی ایم ایل این کا حلقہ 242 پر ایڈجسٹمنٹ کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما عبدالقادر مندوخیل کا دعوی سامنے آیا ہے جس میں انہوں کہا کہ کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 میں پاکستان تحریک انصاف کا ووٹ بھی انہیں ہی ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں گیس، پانی سمیت اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہم کر چکے ہیں۔ شہباز شریف نے وزیراعظم بن کر بھی این اے 242 میں ایک روپیہ کا کام نہیں کیا۔ جبکہ 2021 کو پوری پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو میرے جیالوں نے شکست دی۔
    عبدالقادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ حلقے میں پی ٹی آئی کا ووٹ بھی مجھے پڑے گا۔ حلقے میں پی ٹی آئی کے ورکرز پہلے بھی میرے سپورٹرز تھے آج بھی ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ دنگل نہیں، این اے 242 کی سیٹ ہم آسانی سے نکال لیں گے۔ حلقے میں پی ٹی آئی کے ورکرز نے میرا کام دیکھا ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ گیس کے میٹرز کے لیے اب لیز کے کاغذات کا پوچھ رہے ہیں۔ این اے 242 میں، میں گیس لائنیں اور 24 ہزار گیس میٹرز بھی لگوا رہا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ جب شہباز شریف وزیراعظم بن کر کام نہیں کرسکے ایم این اے بن کر کیا کرلیں گے؟پی پی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کے کاغذات کے خلاف ٹریبونل میں اپیل مسترد کی اب ہائیکورٹ جائیں گے۔ شہباز شریف کا اٹارنی ہی ان کا تائید کنندہ اور تجویز کنندہ ہیں۔

  • ایم کیو ایم اور پی ایم  ایل این  میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی

    ایم کیو ایم اور پی ایم ایل این میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی

    ایم کیو ایم این اے 242 شہباز شریف کو دینے پر آمادہ ہوگئی ہے تاہم این اے 242 کی صوبائی نشستوں پر ایم کیو ایم اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے ہونے کے بعد این اے 242پرشہبازشریف الیکشن لڑیں گے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ مسلم لیگ (ن) کراچی میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 11 نشستوں پرامیدوارکھڑے کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ این اے 242 پر ایم کیوایم کی دستبرداری کے لیے شہباز شریف کے جلد خالد مقبول سے رابطے کا امکان ہے اور شہباز شریف سے بات چیت کے بعد معاملہ رابطہ کمیٹی میں رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد (ن) لیگ اور ایم کیوایم کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے حلقے این اے 242 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جاچکے ہیں۔

  • جی ڈی اے نے سندھ بھر میں 16 خواتین کو ٹکٹ جاری کر دئے

    جی ڈی اے نے سندھ بھر میں 16 خواتین کو ٹکٹ جاری کر دئے

    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے سندھ بھر سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے سابقہ اسپیکر قومی اسمبلی سمیت قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر 16 خواتین کو ٹکٹ جاری کردیے گئے۔پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل اور جی ڈی اے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم کی صدارت میں فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں سندھ بھر کے مختلف حلقوں سے جنرل نشستوں پر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات میں حصہ لینے والی خواتین کو پارٹی ٹکٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق آئین کا حصہ ہے، جی ڈی اے میں شامل تمام پارٹیاں پروگریسیو ہے پیر صاحب پگارا نے ہمیشہ بچیوں کی تعلیم پر زور دیا ہے ، اسلامی معاشرے کے دائرے میں رہتے ہوئے خواتین کے حقوق کی بات کرتیں ہیں ، جی ڈی اے کے منشور میں خواتین کے حقوق کا تحفظ شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اظلاع میں بھی خواتین کو جی ڈی اے کے ٹکٹ دیے ہیں، جوعام انتخابات میں باری اکثریت سے کامیاب ہوکر سندھ کی ترقی و خوشحالی اور خواتین کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی ۔سردار عبد الرحیم نے کہا ہے کہ ہمیں حیران گی اس بات پر ہے کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کیو کیئے گئے ہیں ؟ اور 2018 کی الیکشن میں کاغذات نامزدگی درست قرار کیے گئے تھے اب سمجھتے ہیں کہ قبل از وقت الیکشن میں دھاندلی منہ ثبوت ہے