Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد

    کراچی میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال کے ایک فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔

    پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک ون عابد ٹاؤن میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ جبکہ ایک شخص کو بےہوشی کی حالت میں نکالا گیا ہے۔ جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کی موت کیسے ہوئی؟ تحقیقات کر رہے ہیں فلیٹ سے ملنے والے خواتین کی شناخت 52 سالہ ثمینہ، 22 سالہ ماہا اور 19 سالہ ثمرین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بےہوشی کی حالت میں ملنے والے شخص کی شناخت 30 سالہ یاسین کے نام سےہوئی،جاں بحق ہونے والی خواتین آپس میں ماں، بیٹی اور بہو ہیں۔

    حکام کے مطابق فوری طور پر اموات کا معلوم نہیں ہو سکا ہے ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خواتین کی موت کسی زہریلی چیز کھانے سے ہوئی، تاہم جائے وقوعہ سے ابھی تک ایسے شواہد نہیں مل سکے جن سے موت کی وجہ کا حتمی تعین کیا جا سکے،تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، ایک خاتون کی لاش کئی دن پرانی معلوم ہوتی ہےجبکہ دو خواتین کی لاشیں چند گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہیں۔

    پولیس کے مطابق یہ خاندان کچھ عرصہ قبل رینچھور لائن سے گلشن اقبال منتقل ہوا تھا جبکہ گھر کے سربراہ کی ذہنی حالت بھی درست نہیں،دوسری جانب رہائشی پروجیکٹ کی انتظامیہ نے میڈیا کو عمارت میں داخلے سے روک دیا ہے جبکہ پولیس واقعے کی تفتیش مختلف پہلوؤں سے کر رہی ہے۔

  • سندھ کا مقابلہ پاکستان کے کسی اور صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ساتھ ہے، شرجیل میمن

    سندھ کا مقابلہ پاکستان کے کسی اور صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ساتھ ہے، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ بھر میں ترقیاتی کام کیے، دل کا علاج سب سے مہنگا ہے جو پورے سندھ میں مفت کیا جارہا ہے، این آئی سی وی ڈی کو جلد اپ گریڈ کیا جائے گا۔

    ٹنڈو الہیار میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں ٹنڈو الہیار سے حیدر آباد تک پیپلز بس سروس شروع کریں گے، اعلیٰ قیادت کا حکم ہے عوام کے مسائل ان کے در پر حل کریں، عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہےعوام سے کہا کہ پیپلز بس سروس کی اس طرح حفاظت کریں جیسے اپنی چیزوں کی حفاظت کرتے ہیں،ٹول ٹیکس کی شکایت پر جلد عوام کو ریلیف دیا جائے گا، حیدرآباد سے میرپورخاص تک تعمیر کی گئی شاہراہ مثالی ہے۔سندھ کا مقابلہ پاکستان کے کسی اور صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ساتھ ہے، سندھ حکومت کسانوں پر 56 ارب روپے خرچ کررہی ہے، دنیا کا سب سے مہنگا علاج سندھ حکومت مفت کررہی ہے

    شہریوں نے آئی بی اے کی نوکریوں کے امتحانی مرکز کی تبدیلی، صاف پینے کے پانی، بجلی کی فراہمی، پولیس میں بھرتیوں، تعلیم، صحت، زرعی زمینوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسپورٹ کے مسائل پیش کیے،سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات کی گئی.

  • کراچی میں سردی میں اضافے کی پیشگوئی

    کراچی میں سردی میں اضافے کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں 8 دسمبر سے قدرے سرد ہوائیں چلنے کے نتیجے میں خنکی بڑھ سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں اور بلوچستان پر اثرانداز ہونے والے مغربی سلسلے کے سبب منگل سے شہرکے درجہ حرارت میں دوبارہ ایک تا 2 ڈگری کمی متوقع ہے، جس کی وجہ سےموسم خنک ہوسکتا ہے، کراچی میں 8 دسمبر سے قدرے سرد ہوائیں چلنے کے نتیجے میں خنکی بڑھ سکتی ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کراچی نے کہا کہ مغربی سلسلے کی وجہ سے بلوچستان میں سرد موسم کراچی پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور شہر میں بیشتر اوقات شمال مشرقی بلوچستان کی ہوائیں خنکی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں، کراچی میں دسمبر کے وسط تک سردی کی انتہائی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم کم سے درجہ حرارت 12 سے 14 اور زیادہ سے زیادہ 27 تا 29 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے،ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سسٹم کے نتیجے میں کراچی میں فی الوقت بارش کا امکان نہیں ہے۔

  • کراچی : 35 ویں نیشنل گیمز  کی افتتاحی تقریب،ہزاروں کھلاڑیوں کی شرکت

    کراچی : 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب،ہزاروں کھلاڑیوں کی شرکت

    کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے آئے ہزاروں کھلاڑیوں نے شرکت کی، نیشنل گیمز 13 دسمبر تک کراچی کے مختلف وینیوز پرجاری رہیں گے-

    افتتاحی تقریب سے خطاب میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سربراہ عارف سعید نے کہا کہ نیشنل گیمز میں شرکت کرنا ہر ایتھلیٹ کیلئے فخر کی بات ہوتی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی میں ہونیوالے نیشنل گیمز کو مثالی اور یادگار ایونٹ بنائے گی،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیشنل گیمز میں آج حصہ لینے والے ایتھلیٹس کل پاکستان کیلئے اسٹار میڈل ونرز بنیں گے ۔

    مہمانان کے خطاب کے بعد کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا، سب سے پہلے دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی اور سب سے آخر میں میزبان سندھ کے ایتھلیٹس سلامی کے چبوتر کے سامنے سے گزرے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ نیشنل گیمز میں نمایاں پرفارمنس کیلئے پرعزم ہیں۔

    محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے

    نیشنل گیمز کے باضابطہ آغاز کے اعلان سے قبل اولمپیئن قمر ابراہیم گیمز کی ٹارچ لے کر اسٹیڈیم پہنچے جو سمیر حسین، نسیم حمید، سعدی عباس اور اصلاح الدین سے ہوتی ہوئی ارشد ندیم تک پہنچی اور ارشد ندیم نے گراونڈ کا چکر لگاکر نیشنل گیمز کی معشل کو روشن کیا،مشعل روشن کیے جانے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے باضابطہ طور پر گیمز کے آغاز کا اعلان کیا نیشنل گیمز 13 دسمبر تک کراچی کے مختلف وینیوز پرجاری رہیں گے۔

    خلا سے لی گئی خانہ کعبہ کی دل چھو لینے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

  • بھارتی شہری  کا پاکستانی بیوی کو دھوکہ، متاثرہ خاتون کامودی سے شوہر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

    بھارتی شہری کا پاکستانی بیوی کو دھوکہ، متاثرہ خاتون کامودی سے شوہر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

    بھارتی شہری وکرم کمار ناگ دیو نے اپنی پاکستانی بیوی نکیتا کو دھوکے سے پاکستان میں چھوڑ کر اب بھارت میں ہی اپنی دوسری شادی کی تیاری شروع کردی ہے جس پر متاثرہ خاتون نے سوشل میڈیا کے ذریعے انصاف کی اپیل کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے رہائشی وکرم کمار ناگ دیو نے 2020 میں کراچی کی رہائشی نکیتا سے ہندو رسم و رواج کے تحت شادی کی تھی، اُس شادی کے بعد فوری طور پر نکیتا بھارت چلی گئیں مگر چند مہینوں کے بعد ویزا کے مسائل بتا کر 9 جولائی 2020 کو انھیں اٹاری بارڈر پر چھوڑ دیا گیا، تب سے وکرم کی جانب سے کسی بھی قسم کی واپسی یا رابطے کی کوشش نہیں کی گئی۔

    https://x.com/DainikBhaskar/status/1997236215540801749?s=20

    نکیتا کو معلوم ہوا کہ وکرم نے بھارت میں ایک اور خاتون شیوانگی ڈنگرہ سے منگنی کرلی ہے اس خبر نے نکیتا اور ان کے خاندان کو پریشان کردیا 2025 کے شروع میں نکیتا نے ایک ویڈیو اور تحریری درخواست کے ذریعے عدالت سے انصاف اور شوہر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا تھا تاکہ اسے انصاف ملے۔

    نکیتا کے مطابق وکرم نے نہ صرف اپنی پہلی بیوی کو بغیر طلاق کے چھوڑا بلکہ اس نئے رشتے کی تیاری چلتی رہی، جو کہ قانونی اور سماجی اعتبار سے دونوں مما لک کے قوانین کی خلاف ورزی کا باعث بنتی ہے، انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایسے بے ضابطہ ازدواجی معاملات کی فوری چھان بین کی جا ئے اور انصاف فراہم کیا جائے، نکیتا ناگ دیو نے ایک ویڈیو پیغام میں نریندر مودی سے اپنے بھارتی شوہر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اس معاملے پر سندھ پینچایت ثالثی اینڈ لیگل کونسلنگ سینٹر نے وکرم اور اُس کی منگیتر دونوں کو نوٹس جاری کیے، مگر کسی مفاہمت پر رسائی نہ ہو سکی، 30 اپریل 2025 کو جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چونکہ یہ شادی پاکستان میں ہوئی تھی اور دونوں فریق پاکستانی شہری تھے، لہٰذا معاملے کا قانونی دائرہ اختیار پاکستان کا ہے اور پاکستان میں قانونی کارروائی کی ضرورت ہے۔

  • سپہ سالار کے خلاف بولیں گے تو گلدستہ تو پیش نہیں کیا جائے گا،طاہر اشرفی

    سپہ سالار کے خلاف بولیں گے تو گلدستہ تو پیش نہیں کیا جائے گا،طاہر اشرفی

    پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف بات کرنے والا طبقہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے، پاکستان کی فوج کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔

    مولانا طاہر اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جب پاکستان نے بھارت کو جواب دیا تو دنیا ہمارے پیچھے آ گئی، پاکستانی فوج 25 کروڑ پاکستانیوں کی فوج ہے۔پوری دنیا میں سپہ سالار اور پاک فوج کو پذیرائی مل رہی ہے ،حرمین شریفین کی پاسبانی ہمارے لیے فخر کی بات ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے والد محسن پاکستان ہیں، پاکستانی فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے کیا وہ پاکستان کے خیر خواہ ہیں، معرکہ حق پر بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے، سپہ سالار کے خلاف بولیں گے تو گلدستہ تو پیش نہیں کیا جائے گا، جو پروپگینڈا آپ کر رہے ہیں کیا اس سے سیاسی فضا کبھی بہتر ہو گی ،پاکستان کی معیشت بہتر ہو چکی ہے، ملک میں افراتفری پیدا کرنے کا مقصد امن و استحکام اور معیشت میں خلل ڈالنا ہے،میں اپیل کرتا ہوں کہ سیاست دان اپنی سیاسی لڑائی لڑیں، حکومت جانے اور تحریک انصاف جانے ، خدا کیلئے فوج کو اور سلامتی کے اداروں کو اس سے باہر رکھو۔

  • اسرائیل اور بھارت بانی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرتے تھے۔شرجیل میمن

    اسرائیل اور بھارت بانی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرتے تھے۔شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہمارا ملک ہمیں جان سے بھی پیارا ہے، میڈیا کی آزادی کے لیے جدوجہد پیپلز پارٹی نے ہی کی،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئےشرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کے جواب میں تھا ،اچھی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے ساتھ کامیاب ہوتی ہے،صدر زرداری نے مشکل حالات میں بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،حکومت مختلف میگا پراجیکٹس پر کام کررہی ہے, کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام پرانے ماڈل کی بسیں ختم کرنے کی بھی منصوبہ بندی کررہے ہیں، پیپلزپارٹی نے آج تک اداروں کو نشانہ نہیں بنایا،میڈیا جہاں خامیاں دکھاتا ہے وہاں مثبت خبریں بھی بتایا کرے، جیل میں ایک قیدی ہے جس سے ملاقات کا کہا جا رہا تھا، قیدی کی بہن ملاقات کرکے نکلتی ہیں تو سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف بیان آتا ہے، پی ٹی آئی لیڈران بھارتی میڈیا کو انٹرویو دے رہے ہیں، یہ لوگ بھارتی چینلز پر بیٹھ کر اپنے ملک کیخلاف بات کررہے ہیں،بھارتی میڈیا پی ٹی آئی لیڈر شپ کے انٹرویو کو آپ ہی کیخلاف استعمال کر رہا ہے، اسرائیل کہہ رہا ہے بانی پی ٹی آئی خطے کیلئے اچھا ثابت ہوگا۔ اسرائیلی جریدے بانی پی ٹی آئی کے حق میں لکھ رہے ہیں

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھاکہ ماضی میں جو پیپلزپارٹی کیساتھ ہوا تاریخ میں کسی کیساتھ نہیں ہوا، پیپلزپارٹی کی پوری لیڈر شپ قتل ہوگئی، قائد عوام ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دی گئی، شہید بینظیر بھٹو کو قتل کردیا گیا،آصف زرداری نے مشکل حالات میں بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، سڑکوں پرآگ تھی سندھ بھر میں لوگ سراپا احتجاج تھے،اس وقت پاکستان کھپے کا نعرہ لگانا محبت کی نشانی ہے، آصف زرداری تو 14سال جیل میں رہے ایک بات نہیں کہی، آپ کو ابھی ڈھائی سال ہوئے اپنے ہی ملک اور اداروں کیخلاف سازشیں کررہے ہو، آپ پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رہے ہو، جب اس شخص کی حکومت جارہی تھی تو قمر باجوہ کی تاحیات تعیناتی کیلئے تیار ہوگیا تھا،بانی پی ٹی آئی اقتدار میں کیسے آیا تھا کسی کو نہیں پتہ، جس شخص کی بنیاد ہی جھوٹ پر ہو وہ اداروں کیخلاف بول رہا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس بالکل درست تھی، اس ملک کو تاقیامت کوئی خطرہ نہیں ہے، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ پڑھ لیں انہیں اسرائیل سے فنڈنگ آتی تھی، اسرائیل اور بھارت بانی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرتے تھے۔

  • کراچی میں تاجر کے گھر 5 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی

    کراچی میں تاجر کے گھر 5 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی

    کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مجاہد میں تاجر کے گھر 5 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی ہوگئی، واردات مبینہ طور پر گھر کے ملازم نے 2 ساتھیوں کی مدد سے کی، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق تاجر اپنے گھر سے والدہ کے ساتھ نکلا، نانی گھر پر تھیں، کچھ دیر بعد نانی کا فون آیا کہ واردات ہوگئی ہے، ملزمان نے چھری اور اسلحے کے زور پر نانی کو یرغمال بنایا اور ڈکیتی کی، ملزم گھر پر کھڑی موٹر سائیکل بھی لے اڑے۔متن کے مطابق ملزمان نے نانی کے ہاتھ سے 90 لاکھ سے زائد مالیت کے کڑے اور 5 قیمتی انگھوٹیاں اتروائیں، الماری سے 10 طلائی سیٹ، ایک قیمتی ہیروں کا ہار نکالا۔ایف آئی آر کے مطابق گھر سے انگوٹھیاں، رنگ، بالیاں اور ثقافتی ہار بھی لوٹے گئے، سونے کے 2 بسکٹ اور الماری میں رکھے 4 لاکھ روپے کیش بھی لوٹے۔

  • کراچی ،سفاک شوہر نے بیوی اور بیٹی کی جان لے لی

    کراچی ،سفاک شوہر نے بیوی اور بیٹی کی جان لے لی

    کراچی کے علاقے ڈیفنس گزری میں شوہر نے بیوی اوربیٹی کو قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم اپنی بیوی پر الزامات لگاتا رہتا تھا جس پر جھگڑا ہوتا رہتا تھا، ملزم نے جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے سے بیوی پر حملہ کیا، بیٹی ماں کو بچانے قریب آئی تاہم اس دوران دونوں شدید زخمی ہوگئیں، دونوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم ماں اور بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، ملزم حملے کے بعد فرار ہوا تاہم کارروائی کے دوران ملزم کو گزری سے گرفتار کرلیا گیا،علاقہ مکینوں نے بھی بتایا کہ ملزم سمیع کا اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہوتا رہتا تھا،ملزم سے تحقیقات جاری ہیں،۔

  • وفاق کےلیے ٹیکس جمع کرکے ان کی مشکلات دور کرسکتے ہیں۔بلاول

    وفاق کےلیے ٹیکس جمع کرکے ان کی مشکلات دور کرسکتے ہیں۔بلاول

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق صوبوں کو مزید اختیارات دے،وفاق کی مشکلات سمجھتے، سندھ نے اِس سال ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا،ہمارے پنجاب کے ٹکٹ ہولڈر رابطہ کر کے کہتےہیں سندھ میں عوام کو دی جانے والی مفت سہولیات ہمارے علاقوں میں بھی دی جائیں۔

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئےاو پی ڈی بلاک کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ ہم وفاق کی مشکلات دور کرنا چاہتے ہیں، وفاق صوبوں کو مزید ذمے داریاں دے، سندھ سیلز ٹیکس آن سروس جمع کرنے کے لئے تیار ہے، این آئی سی وی ڈی دنیا میں سب سے بڑا دل کے علاج کا نیٹ ورک بن چکا ہے، مالی وسائل صوبوں کو دینا غلطی نہیں تھی، اس کی مثال این آئی سی وی ڈی ہے،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا، کراچی میں چندہ دینے والی کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی کمیونٹی ہے، 18ویں ترمیم کے بعد سندھ کو محکمہ صحت کی ذمے داری ملی تھی، ترمیم کے بعد ہم نے ثابت کردیا کہ ہم وفاقی حکومت سے بہتر یہ ادارہ چلا سکتے ہیں، ہم وفاق کےلیے ٹیکس کلیکشن کرکے ان کی مشکلات دور کرسکتے ہیں۔ کچھ حکومتی وزرا صوبوں سے وسائل لینا چاہتے ہیں ،ہم وفاق کی مشکلات بھی سمجھتے ہیں، سندھ حکومت سیلز ٹیکس کلیکشن کےلیے تیار ہے، اگر ہم کسی وجہ سے ایف بی آر کا ٹارگٹ پورا نہ کرسکے تو اپنے پیسوں سے رقم کاٹ کر وفاق کو دینے کو تیار ہوں گے، پچھلا وزیراعظم شہر شہر جا کر کہتا تھا وفاق دیوالیہ ہوچکا ہے،پیپلز پارٹی مفت اور معیاری علاج شہریوں کو فراہم کررہی ہے، سکھر، حیدرآباد میں بھی این آئی سی وی ڈی موجود ہے، مٹھی، سیہون اور شہید بے نظیرآباد میں بھی این آئی سی وی ڈی ہے،ورونا وبا کے دوران ثابت کیا کہ ہم عالمی وبا کا بھی مقابلہ کرسکتے ہیں، ہم نے ثابت کردیا کہ ہم وفاقی حکومت کے بغیر یہ ادارہ چلا سکتے ہیں۔