Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ اسمبلی،کرکٹر معین کی وفات کی جعلی خبریں، مغفرت کی دعا کی درخواست آ گئی

    سندھ اسمبلی،کرکٹر معین کی وفات کی جعلی خبریں، مغفرت کی دعا کی درخواست آ گئی

    سوشل میڈیا پر سابق کرکٹر معین خان کے انتقال کی جعلی خبروں پر ایم کیو ایم رکن اسمبلی نے مغفرت کی دعا کی درخواست کرڈالی۔

    سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما صابر قائمخانی نے معین خان کے انتقال کی جعلی خبر پر مغفرت کی دعا کی د رخواست کی,ایوان میں موجود ارکان نے فوری طور پر انہیں روکتے ہوئے بتایا کہ کرکٹر معین خان کے انتقال کی خبر غلط ہے,اسپیکر نے بھی صابر قائم خانی کو غلط خبر کے بارے میں آگاہ کیا جس پر رکن اسمبلی نے اٹھ کر معذرت کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 54 سالہ سابق کپتان معین خان کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی جس پر معین خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں,درحقیقت حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے 65 سال کے سینئر کرکٹر معین خان راجپوت کا انتقال ہوا تھا لیکن سوشل میڈیا پر معین راجپوت کے بجائے ٹیسٹ کرکٹر معین خان کی تصویر شیئر کئی گئی۔

  • ووٹر چاہے جس کا بھی ہو، ہر علاقے میں بس چلائیں گے،شرجیل میمن

    ووٹر چاہے جس کا بھی ہو، ہر علاقے میں بس چلائیں گے،شرجیل میمن

    سندھ کے سنیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی ہر بڑی سڑک پر پبلک ٹرانسپورٹ چلے گی، ووٹر چاہے جس کا بھی ہو، ہر علاقے میں بس چلائیں گے۔

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اگلے ماہ نئی بسوں کا فلیٹ لا رہے ہیں، کوشش ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کی ہر بڑی روڈ پر پیپلز بس سروس چلے، 50 ای وی بسیں اور ڈبل ڈیکر بسیں کراچی پورٹ پر پہنچ چکی ہیں، مزید 500 ای وی بسیں لانے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ سے منظوری لے لی ہے،ٹریفک کا نظام ٹھیک کرنا ہوگا، حادثات کو روکنے کے لیے کیس ٹو کیس جائزہ لینا ہوگا، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ ہمیں مشورے دیں،انٹرا سٹی بسیں چلانے کے لیے ٹرانسپورٹرز کو قرضے دینے کو تیار ہیں.

  • کراچی میں ہیوی ٹریفک مزید 3 شہریوں کی جانیں لے گیا

    کراچی میں ہیوی ٹریفک مزید 3 شہریوں کی جانیں لے گیا

    کراچی میں ہیوی ٹریفک نےایک بار پھر انسانی جانیں نگل لیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں الگ الگ حادثات کے دوران تین شہری جاں بحق ہوگئے،

    شہر میں جہاں بڑھتی ٹریفک، غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز اور بھاری گاڑیوں کی تیز رفتاری خطرناک صورت اختیار کرچکی ہے، وہیں آج کے واقعات نے ایک بار پھر ٹریفک انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔پہلا افسوسناک حادثہ کریم آباد پل پر پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں 26 سالہ نوجوان شبیر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق کھارادر سے تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ ٹریلر کا ڈرائیور ٹکر کے فوراً بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

    دوسرا جان لیوا حادثہ کشمیر روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک واٹر ٹینکر نے راہگیر کو روند ڈالا۔ حادثے میں شخص موقع پر دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ہنگامہ آرائی کی، سڑک بلاک کردی اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے صورتحال کو قابو میں کیا۔تیسرا حادثہ سائٹ ایریا فلائی اوور پر رپورٹ ہوا، جہاں ایک اور تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثات کے بڑھتے ہوئے رجحان کی ایک بڑی وجہ ہیوی ٹریفک کی لاپرواہ ڈرائیونگ اور تیز رفتار ہے۔ان افسوسناک حادثات نے شہر بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو شہر کے حساس اور مصروف علاقوں میں مکمل پابندی کے باوجود کھلے عام داخل ہونے دیا جاتا ہے ،شہریوں اور سماجی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریلر اور ٹینکر مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، فرار ہونے والے ڈرائیور کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے اور شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے تاکہ مزید جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں۔

  • لانڈھی کی گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، عمارت منہدم، 2 فائر فائٹرز زخمی

    لانڈھی کی گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، عمارت منہدم، 2 فائر فائٹرز زخمی

    کراچی کے صنعتی علاقے لانڈھی میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری میں پیر کی شام اچانک شدید آتشزدگی بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ چند ہی گھنٹوں میں 3 منزلہ عمارت کا ڈھانچا کمزور پڑ گیا اور بالآخر مکمل طور پر گر کر ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ اس افسوسناک واقعے میں 2 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    ترجمان کے مطابق فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر کراچی واٹر کارپوریشن سے ہنگامی مدد طلب کی تاکہ پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ سی ای او کی خصوصی ہدایت پر لانڈھی ہائیڈرنٹ پر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی جبکہ شیرپاٶ ہائیڈرنٹ پر بھی واٹر ٹینکرز کو اسٹینڈ بائی پر الرٹ کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق واٹر کارپوریشن نے فوری طور پر متعدد واٹر ٹینکرز جائے وقوع کی جانب روانہ کر دیے ہیں جبکہ ہائیڈرنٹس کے انچارج فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پانی کی فراہمی میں کوئی خلل نہ آئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ ابتدا میں فیکٹری کی اوپری منزلوں تک محدود تھی لیکن خام مال اور کاٹن کی موجودگی کے باعث شعلے انتہائی تیزی سے پھیلے، جس کے نتیجے میں دیواریں گرنے لگیں اور کچھ ہی دیر بعد پوری عمارت زمین بوس ہوگئی۔ ملبہ گرنے کے دوران 2 فائر فائٹرز زخمی ہوئے تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 12 سے زائد گاڑیاں، اسنارکل، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور واٹر کارپوریشن کے ٹینکرز مشترکہ آپریشن میں مصروف ہیں۔ اطراف کی دیگر فیکٹریوں کی فائر سیفٹی ٹیموں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔علاقے میں بھاری دھواں پھیل جانے سے فضا مکدر ہو گئی ہے جبکہ پولیس نے عوام کو جائے حادثہ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور آگ پر مکمل قابو پانے کے لیے کئی گھنٹوں کا وقت درکار ہوگا۔

  • پنجاب میں 22 مقدمات،ملزم کراچی میں گرفتار

    پنجاب میں 22 مقدمات،ملزم کراچی میں گرفتار

    کراچی پولیس نے ڈیفنس میں شہری کو لوٹنے والے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان گزشتہ روز بینک سے رقم لےکر نکلنے والے آصف مرزا نامی شہری سے 25 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے تھے جنہیں ڈیفنس کے علاقے عبدالستار ایدھی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، اہلکاروں نے مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دونوں کو قابو کرلیا، ملزمان کی شناخت ابراہیم اور محمد عابد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ان کے پاس سے 2 پستول، 2،موبائل فون،موٹرسائیکل، 2 لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے،گرفتار ملزم ابراہیم کے خلاف پنجاب میں ڈکیتی اور راہزنی کے 22 مقدمات درج ہیں،

  • نیپا چورنگی واقعہ: بی آر ٹی ریڈ لائن کا ذمہ داری سے اظہارِ لاتعلقی

    نیپا چورنگی واقعہ: بی آر ٹی ریڈ لائن کا ذمہ داری سے اظہارِ لاتعلقی

    کراچی کے علاقے نیپا چورنگی میں 3 سالہ بچے ابراہیم کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے دردناک واقعے پر بی آر ٹی ریڈ لائن انتظامیہ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو خط لکھ کر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    خط میں بتایا گیا ہے کہ بچہ ایک پرانے سیوریج چینل کے کھلے مین ہول میں گرا، جو بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے آپریشنل کنٹرول میں شامل نہیں تھا۔ انتظامیہ کے مطابق واقعے کا مقام بی آر ٹی کی تعمیراتی سرگرمیوں سے بھی خاصا دور ہے۔بی آر ٹی انتظامیہ نے مزید واضح کیا کہ پروجیکٹ کا اس علاقے کے سیوریج یا نالے کے انفراسٹرکچر سے کوئی تعلق نہیں۔ جہاں واقعہ پیش آیا وہ جگہ ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور کے پارکنگ ایریا کے زیر استعمال ہے۔ انتظامیہ نے کہا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے بننے والا منصوبہ ہے جس میں سخت حفاظتی اصولوں کی پیروی کی جاتی ہے۔

    یاد رہے کہ اتوار کی شب گلشن اقبال میں ڈپارٹمنٹل اسٹور کے باہر 3 سالہ ابراہیم مین ہول کے اوپر کھڑا تھا، جسے ڈھکن نہ ہونے کے باعث عارضی طور پر گتے سے بند کیا گیا تھا۔ گتہ بچے کا وزن برداشت نہ کر سکا اور بچہ گٹر میں گر گیا۔بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد تقریباً ایک کلومیٹر دور نالے سے برآمد ہوئی تھی

    گیارہواں این ایف سی اجلاس آج، وفاق اور صوبے بریفنگ دیں گے

    پاکستانی سی-130 طیارہ امدادی ٹیم کے ساتھ کولمبو پہنچ گیا

    قائد اعظم ٹرافی فائنل: کراچی بلیوز کی سیالکوٹ ریجنز پر 276 رنز کی برتری

    پاکستان کا بیرونی قرض 2022ء کے بعد نہیں بڑھا، گورنر اسٹیٹ بینک

  • گٹر میں گر کر جاں بحق ہوئے بچےکے لواحقین سے میئر کراچی  کی معافی

    گٹر میں گر کر جاں بحق ہوئے بچےکے لواحقین سے میئر کراچی کی معافی

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے 3 سالہ ابراہیم کے اہلِ خانہ سے معافی مانگ لی۔

    میئر کراچی مرحوم بچے کے گھر گئے، لواحقین سے ملاقات کی اور واقعے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس موقع پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بطور میئر وہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کر سکے، اس لیے ندامت محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزام تراشی سے آگے بڑھ کر ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور متاثرہ خاندان اور اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتا ہوں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں بہتری اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے متاثرہ خاندان کی گزارشات پوری کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے ابراہیم کے خاندان کے حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے صدمے کے باوجود بچے کے دادا نے شفقت سے بات کی۔

    اس موقع پر بچے کے دادا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میئر کراچی نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے اور کچھ افسران کو معطل بھی کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق مرتضیٰ وہاب کی یقین دہانی سے وہ مطمئن ہیں۔واضح رہے کہ 30 نومبر کی رات گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب 3 سالہ ابراہیم نجی ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے باہر کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا، جس کے بعد بچے کی والدہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی

    آکسفورڈ یونین کی تاریخ میں پہلی فلسطینی صدر کامیاب

    سزائے موت،13 سالہ افغان بچے سے قاتل پر گولی چلوا دی گئی

  • کراچی میں مشتعل افراد کا حملہ، انسدادِ تجاوزات کا ٹرک جل گیا

    کراچی میں مشتعل افراد کا حملہ، انسدادِ تجاوزات کا ٹرک جل گیا

    کراچی میں مشتعل افراد نے محکمہ انسداد تجاوزات کے ٹرک کو آگ لگا دی، جس سے ٹرک پر ضبط کیا گیا تمام سامان مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔

    حکام کے مطابق واقعہ ایم اے جناح روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران پیش آیا، جہاں انسدادِ تجاوزات کی ٹیم پر حملہ کیا گیا۔سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات عمار خان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کے مطابق شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا

    جنگ زدہ غزہ میں اجتماعی شادی، 54 جوڑوں کی امید بھری شروعات

    امریکا میں فائرنگ کا واقعہ: افغان وزیرِ خارجہ کا لاتعلقی کا اعلان

    برطانیہ میں 3 ہفتوں میں 12 قیدی غلطی سے رہا، دو تاحال فرار

  • کےپی حکومت کا ہیلتھ کارڈ صحیح ماڈل نہیں،بلاول

    کےپی حکومت کا ہیلتھ کارڈ صحیح ماڈل نہیں،بلاول

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا حکومت کے صحت کارڈ اسکیم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن ٹرسٹ اسپتال شارع فیصل میں نوتعمیرشدہ ڈاکٹر سید ہارون احمد ڈائیلاسز سینٹر اور زبیدہ مصطفی لیتھوٹرپسی یونٹ کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر بلاول نے مریضوں سے ملاقات کی اور معیاری، مفت علاج کی اہمیت کو اجاگر کیا۔سندھ حکومت نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سرپرستی میں SIUT شارعِ فیصل میں 55 بستروں پر مشتمل جدید ڈائیلاسس سینٹر قائم کر کے خدمتِ انسانیت کی نئی مثال قائم کی ہے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کا بجٹ ہیلتھ کارڈ میں ڈال دیا ہے، میرے خیال میں کےپی حکومت کا ہیلتھ کارڈ صحیح ماڈل نہیں ہے، ہیلتھ کارڈ کی ایک حد مقرر ہے اس سے زیادہ بیماری پرخرچہ آیا تو آپ کو اپنی پیسوں سے علاج کروانا ہوگا، خیبرپختونخوا حکومت صحت کے نظام میں حکومتی اداروں کا پیسہ نجی اسپتالوں کو دلوارہی ہے، ہم نے پسماندہ طبقے کیلئے وسیلہ صحت پروگرام شروع کیا تھا، وسیلہ صحت پروگرام کا مقصد تھا کہ پسماندہ ترین افراد کو براہ راست مدد پہنچائی جائے،وفاقی حکومت،خیبرپختونخوا حکومت پاپولیشن پلاننگ پر15 سال کی کارکردگی سامنے لائے،میں سندھ حکومت کی 15 سال کی پاپولیشن پلاننگ کی کارکردگی پیش کرنے کیلئے تیارہوں، ہم گوجرخان، سرگودھا، رحیم یارخان اور ڈی آئی خان میں بھی ایس آئی یوٹی کےتعاون سے سہولیات فراہم کریں گے۔

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھاکہ ایس آئی یو ٹی کی عمارت کی تاریخ شہرِ کراچی سے جڑی ہوئی ہے، یہ کہانی تاج محل سے شروع ہوکر ایس آئی یو ٹی تک آتی ہے۔این آئی سی وی ڈی پوری دنیا میں مفت علاج کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے، ہم ڈاکٹر ادیب رضوی کیساتھ مل کر ایس آئی یو ٹی کی سہولت کو گوجر خان، سرگودھا اور ڈی آئی خان میں بھی شروع کرنے جارہے ہیں. عوام کو معیاری اور مفت علاج کی فراہمی پیپلز پارٹی کے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔

  • نیپا چورنگی واقعہ،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 5 متعلقہ افسران معطل

    نیپا چورنگی واقعہ،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 5 متعلقہ افسران معطل

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے سے 3 سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر 5 متعلقہ افسران کو معطل کردیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت نیپا چورنگی واقعے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا،کے ایم سی، ٹاؤن انتظامیہ، ریونیو اور پولیس حکام نے شرکت کی،وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بچے کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس ہے، جس کی بھی کوتاہی ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنا افسوسناک ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ افسران کو معطل کیا جائے، چیف سیکرٹری سندھ آج ہی ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کریں۔

    وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ بلدیات سندھ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت کو معطل کردیا،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر وقار احمد کو بھی معطل کردیا گیا ہے،اسسٹنٹ کمشنرگلشن اقبال عامر علی شاہ اور مختیارکار گلشن اقبال سلمان فارسی کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔