پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آ گئی ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہی دن میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کھو بیٹھا۔
مالی ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ مندی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی اور ملکی و عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا، جو حالیہ مہینوں میں ایک اہم کم ترین سطح ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملکی معیشت کے استحکام اور سرمایہ کار اعتماد بحال نہ ہوا تو اسٹاک مارکیٹ میں مزید گراوٹ کا امکان موجود ہے۔
سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں خطرے کی گھنٹی بجنے کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کر دی ہیں۔
Category: کراچی
-

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
-

سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت نے تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرلی ہے پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 21200 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 18 ہزار 175 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے کا ہو گیا ہے عالمی بازار میں سونا 212 ڈالر اضافے کے بعد 5505 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی مسلسل اضافے اور نئی ریکارڈز قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 264 روپے کے اضافے سے 12ہزار 175روپے اور فی دس گرام قیمت 227روپے کے اضافے سے 10ہزار 438روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
کراچی انٹر بورڈ نتائج میں رد و بدل کیس، سابق چیئرمین نسیم میمن سمیت ملزمان پر فردِ جرم عائد
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار ایک سو روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت پہلی بار ساڑھے پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی اور سونا 5 لاکھ 51 ہزار 961 روپے تک پہنچ گیا تھا۔
-

کراچی انٹر بورڈ نتائج میں رد و بدل کیس، سابق چیئرمین نسیم میمن سمیت ملزمان پر فردِ جرم عائد
کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں رد و بدل کے مقدمے میں اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر نسیم میمن سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
عدالتی کارروائی کے دوران عدالت نے مقدمے کے گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے بیانات ریکارڈ کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے موقع پر تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔
عدالت نے گواہوں کو 26 فروری تک نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق یہ مقدمہ وزیراعلیٰ انکوائری کمیٹی کی سفارش پر درج کیا گیا تھا۔
ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پری میڈیکل 2022 اور 2023 کے نتائج میں غیر قانونی رد و بدل کیا، جس سے امتحانی نظام کی شفافیت متاثر ہوئی۔ -

شرجیل میمن کا تابش ہاشمی کے بیان پر شدید ردعمل
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے معروف ٹی وی میزبان تابش ہاشمی کے سندھ کی حکمرانی سے متعلق ریمارکس پر شدید ردعمل دیا ہے-
سینئر وزیر شرجیل میمن نے حالیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹی وی پروگرام میں دیے گئے ایسے بیانات نہ صرف سندھ کے عوام کی توہین ہیں بلکہ یہ آئینی اور انتظامی امور سے لاعلمی کا بھی واضح ثبوت ہیں، تابش ہاشمی نے ایک حساس معاملے پر بغیر مکمل معلومات کے تبصرہ کیا، جس سے عوام میں گمراہ کن تاثر پیدا ہوا، سندھ ایک آئینی صوبہ ہے اور اس کی حکمرانی کا نظام واضح قوانین اور جمہوری ڈھانچے کے تحت چلتا ہے، جسے مذاق یا غیر سنجیدہ گفتگو کا موضوع نہیں بنایا جا سکتا۔
سینئر وزیر نے واضح کیا کہ میڈیا پر بیٹھ کر سندھ یا کراچی کو پرائیوٹائز کرنے جیسے بیانات دینا نہ صرف غیر سنجیدہ ہے بلکہ یہ عوامی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف بھی ہےکراچی پورے سندھ کا دل ہے اور اس کے مسائل کا حل سنجیدہ پالیسی، وسائل اور اجتماعی کوششوں سے ممکن ہے، نہ کہ ٹی وی شوز میں دیے گئے سطحی تبصروں سے۔
بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے،ترجمان دفتر خارجہ
شرجیل میمن نے متعلقہ ٹی وی چینل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پروگرام کے مواد کا نوٹس لے اور مستقبل میں ایسے بیانات کی روک تھام کے لیے ادارتی اقدامات کرے،میڈیا کو چاہیے کہ وہ ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دے اور عوامی مسائل کو تفریح کے بجائے سنجیدگی کے ساتھ پیش کرے۔
واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب تابش ہاشمی نے ایک پروگرام میں گل پلازا میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد سندھ حکومت اور کراچی کی گورننس پر سوالات اٹھائے اور شہر کو مختلف انداز میں چلانے کی تجویز دی، جس پر سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔
-

گل پلازہ سانحہ،لاشوں کی شناخت،اداروں کی صلاحیت پر سنجیدہ سوالات
کراچی گل پلازہ سانحے میں لاشوں کی شناخت میں پیشرفت نے اداروں کی صلاحیت پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے
سندھ فارنزک ڈی این اے لیب نے پہلے 12 باقیات کے زرلٹ جاری کردیے،مجوعی طور پر شناخت ہونے والی میتوں کی تعداد 39 ہوگئی،لاشوں کی شناخت ڈی این اے سے نہیں بلکہ پروف آف پریزنس سے کی گئی،12 مذید میتوں کو باقیات کی صورت میں ورثاء کے حوالے کیا جائے گا،ڈی این سے شناخت ختم ہونے کے بعد پروف آف پریزنس کا عمل شروع ہوگیا ہے،جس دکان یا مقام سے لاش ملی اس کی باقاعدہ انٹری کی گئی تھی،لاشوں کے مقام کا تعین موبائل فونز لوکیشن سے بھی کیا گیا ،مختلف شواہد کی بنا پر پتہ چلایا گیا کہ جہاں سے اعضاء اٹھارہے ہیں وہ کون تھا
جاں بحق افراد میں عمر نبیل ولد شاہد علی، عائشہ ولد عمر نبیل اور علی بن عمر نبیل شامل ہیں،خضر علی ولد خالد علی ، حیدر علی ولد خالد علی عامر علی ولد نواز علی کی باقیات شامل ہیں، ابوبکر ولد اسماعیل اور یاسین ولد نازمین سرور کی بھی شناخت کی گئی،صداقت اللہ ولد سلامت اللہ اور یوسف خان ولد امیر محمد کی باقیات بھی شامل ہیں،نعمت اللہ ولد حاجی رئیس خان اور عبداللہ ولد حاجی رئیس خان کی باقیات بھی شناخت کر لی گئیں حکام کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ ڈی این سے بھی شناخت کی جاسکیں، آخری آپشن پروف آف پریزنس کا تھا جس کا اب استعمال کیا جارہا ہے
-

ملزمان کی ملی بھگت سے متاثرہ شہری پر مقدمہ،عدالت کا اظہار برہمی
سندھ ہائیکورٹ ،ملزمان کی ملی بھگت سے متاثرہ شہری اور بیٹوں کے خلاف مقدمے کا اندراج ،عدالت نےنیو ٹاؤن تھانے کی پولیس پر اظہار برہمی کیا
جسٹس نثار احمد بھنبھرو نے کہا کہ واقعے میں جو زخمی افراد ہیں انکے خلاف ہی مقدمہ درج کردیا ؟ جسٹس سلیم جیسر
نے کہا کہ دو گھنٹے کی مہلت دے رہے ہیں واقعے میں زخمی شہریوں کا مقدمہ درج کیا جائے ،جن لوگوں نے تشدد کیا ہے وہ زخمی بھی نہیں ہوئے انکی مدعیت میں کیسے مقدمہ درج ہوگیا حیران ہوں،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نسیم اختر ،معین اختر و دیگر کے خلاف اسٹیٹ ایجنٹ عرفان کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی ہے ،جس کی مدعیت میں ایف آئی آر ہوئی ہے اس کوئی زخم نہیں نہیں آئے نا میڈیکل رپورٹ ہے ،عدالت نے کہا کہ متاثرہ شہری زخمی ہوئے انکی میڈیکل رپورٹ کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا گیا،تفتیشی افسر نے کہا کہ جس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اسکی ناک سے خون بہے رہا تھا ،عدالت نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، -

آپ بھارتیوں سے عزت کی توقع نہیں کرسکتے،احمد علی بٹ
پاکستان کے نامور اداکار احمد علی بٹ نے بھارتی مصنف وشاعر جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بھارتیوں سے عزت کی توقع نہیں کرسکتے۔
حال ہی میں احمد علی بٹ نے اپنے پوڈکاسٹ میں بھارتی اداکار جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان بھارتی فنکاروں میں شامل ہیں جو اپنی قدر و وقار کھوچکے ہیں،احمد علی بٹ نے کہا کہ ایک اور بھارتی فنکار جو اپنی عزت کھو چکا ہے وہ جاوید اختر ہے، اب مجھے لگتا ہے کہ وہ فن کے لیے ایک داغ بن چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جاوید اختر پچھلے سال پاکستان آئے تھے، ہم نے ان کی بہت عزت کی، لیکن اس کے باوجود انہوں نے پاکستان کے خلاف بہت کچھ کہا میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ آپ بھارتیوں سے عزت کی توقع نہیں کر سکتے، اور وہ ہماری عزت کے مستحق بھی نہیں ہیں میں ایک پُرسکون انسان ہوں، لیکن جب آپ کسی کو اتنی عزت دیں اور وہ اس کے جواب میں نفرت دے، تو پھر وہ اس ٹرولنگ کا مستحق ہوتا ہے۔
جویریہ عباسی کے شوہر کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ وائرل،سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
واضح رہے کہ احمد علی بٹ نے اپنے کیریئر کا آغاز ’جٹ اینڈ بانڈ‘ اور ’انسپکٹر کھوجی‘ جیسے سِٹ کامز سے کیا، بعد ازاں وہ بینڈ ’ای پی‘ کے ساتھ گلوکاری میں بھی متحرک رہے، ان کے مقبول ڈراموں میں ’جینٹل مین‘ اور ’جھوٹی‘ شامل ہیں، جب کہ وہ ‘جوانی پھر نہیں آنی‘ ، ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ اور ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ جیسی کامیاب فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزائی نے پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کا پردہ فاش کر دیا
-

جویریہ عباسی کے شوہر کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ وائرل،سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
جویریہ عباسی کے شوہر کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے-
معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے بیٹی کی شادی کے بعد خود دوسری شادی کی ہے اور اپنے شوہر کے ہمراہ بیرون ملک سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں بیٹی کی شادی کے بعد وہ ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوچکی ہیں اور اب سیرو سیاحت میں مصروف رہتی ہیں،حال ہی میں انسٹاگرام پر انہوں نے دبئی سفر کی تصاویر شیئر کی ہیں جہاں وہ کروز پر سمندر کی سیر کے مزے لے رہی ہیں۔
جویریہ نے سرخ رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ان کے شوہر عدیل حیدر جینز کی پینٹ، کوٹ اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔ جوڑے نے ساتھ کئی تصاویر بنوائیں،گو اداکارہ نے ان تصاویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ یہ سال کا سب سے بہترین دن تھا –
سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکاروں کے حق میں فیصلہ سنادیا
سوشل میڈیا صارفین کو جویریہ کا مغربی لباس ایک آنکھ نہ بھایا اور انھوں نے اسے کسی فیشن میگزین کے لیے بولڈ فوٹو شوٹ قرار دیا۔
واضح رہے کہ 52 سالہ جویریہ عباسی نے گزشتہ سال اپنے قریبی دوست عدیل حیدر سے دوسری شادی کی تھی،اس سے قبل وہ اداکار شمعون عباسی کی اہلیہ رہ چکی ہیں اور ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی بھی ہیں جو خود بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔
بیٹے کی شادی پرمریم نواز کے ساتھ تصویر نہ ہونے کے سوال پر کیپٹن صفدر نے کیاجواب دیا؟
-

وزیراعلیٰ سندھ اور چیئرمین نیب کا سرکاری زمین کی واپسی کے لیے مشترکہ کارروائی پر اتفاق
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں سندھ میں سرکاری زمین کی بازیابی اور لینڈ فراڈ کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، ایڈووکیٹ جنرل، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خالد حیدر، چیئرمین سی ایم انسپکشن ٹیم بلال میمن اور چیئرمین اینٹی کرپشن ذوالفقار شاہ شریک تھے۔ نیب کی جانب سے ڈی جی آپریشنز نیب ہیڈکوارٹرز امجد مجید، ڈی جی نیب کراچی شکیل احمد درانی، ڈائریکٹر لینڈ نیب کراچی محمد آفاق اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) حمزہ ممتاز نے شرکت کی۔
چیئرمین نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سرکاری زمین سے متعلق 188 مقدمات کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 61 ہزار ایکڑ سے زائد زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی۔
بریفنگ کے مطابق کراچی میں 635 ایکڑ ایویکیو لینڈ، کلفٹن بلاک I اور II میں 350 ایکڑ سمندری زمین، سجاول اور ٹھٹھہ میں 4 لاکھ ایکڑ جنگلاتی زمین جبکہ جامشورو میں 83 جعلی ریونیو اندراجات منسوخ کر کے 1,040 ایکڑ زمین بازیاب کرائی گئی۔
چیئرمین نیب نے سرکاری زمین کی واپسی میں سندھ حکومت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں نیب اور صوبائی انتظامیہ کے درمیان مؤثر تعاون کا واضح ثبوت ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوامی اثاثوں کی واپسی پر نیب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بازیاب شدہ زمین عوامی فلاحی منصوبوں، پارکس اور تفریحی مراکز کے قیام کے لیے استعمال کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری زمین کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس کے قیام کا بھی فیصلہ کیا، جس میں بورڈ آف ریونیو، نیب اور وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے افسران شامل ہوں گے۔ ٹاسک فورس ہر پندرہ دن بعد اجلاس کرے گی۔
انہوں نے جنگلات اور مینگرووز کی زمین سے متعلق سمریوں کی فوری منظوری اور مستقبل میں تجاوزات روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ -

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
کراچی: ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
کراچی یونیورسٹی کے طالب علموں اور فیکلٹی ممبران نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیر مقدم کیا طلباء نے کہا کہ نوجوان نسل مُلک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ھے اور سوشل میڈیا پر دشمن کے گمراہ کُن بیانیے کو ناکام بنائے گی۔
اساتذہ اور طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی عوام اور اس کی مسلح افواج قومی سلامتی کے خلاف ہر سازش کا متحد ہو کر مقابلہ کرے گی جیسا کہ معرکہ حق میں کیا اساتذہ نے ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویّے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بغیر تحقیق معلومات پھیلانا معاشرتی انتشار کا باعث بنتا ہے۔
طلباء نے کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا پر مُلک دشمن عناصر کی مِس انفارمیشن اور ڈِس انفارمیشن مہمات سے باخبر رہنا چاہیے،اساتذہ اور طلباء نے کہا کہ پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے رابطہ نوجوانوں کے اعتماد اور قومی سوچ میں اضافہ کرتا ہے۔