Baaghi TV

Category: کراچی

  • پٹرول مہنگا،ریلوے نے کرائے بڑھا دیئے، ٹرانسپورٹر بھی تیار

    پٹرول مہنگا،ریلوے نے کرائے بڑھا دیئے، ٹرانسپورٹر بھی تیار

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اثرات ریلوے بھی پہنچ گئے

    ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا ،ریلوے انتظامیہ نے تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا ،پارسل اور لگیج کے کرایوں میں بھی 5 فیصد اضافہ کیا گیا،اس حوالہ سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ریلوے میں کرایوں میں اضافے کل سے ہوگا ،16 روز میں ریلوے نے دوسری بار کرایوں میں اضافہ کیا16 اگست کو ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا تھا۔

    دوسری جانب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافے کا عندیہ دیا ہے،آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے ترجمان ایچ ایم جہانگیر کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے تناسب سے کرایوں میں اضافے پر مجبور ہیں دو چار روز میں بسیں کھڑی کرنے کا اعلان کر دیں گے 50 فیصد بسیں پہلے ہی کھڑی کر چکے ہیں

    ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا

    خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

    کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی سرکلرریلوے کے لیے ہوں گی 40 کوچز تیار

    پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

  • سنی تحریک کے سربراہ  کو اپنوں نے ہی عہدے سے ہٹا دیا

    سنی تحریک کے سربراہ کو اپنوں نے ہی عہدے سے ہٹا دیا

    پاکستان سنی تحریک میں اختلافات یا کچھ اور، مرکزی کابینہ نے سنی تحریک کے سربراہ کو نااہل قرار دے کر عہدے سے ہٹا دیا

    اس ضمن میں سنی تحریک کے ترجمان فہیم شیخ نے پریس کانفرنس کی جس میں انکا کہنا تھا کہ ثروت اعجاز قادری نااہل ہیں، انکو مرکزی کابینہ سے فارغ کیا گیا ہے، انکی بنیادی رکنیت بھی ختم کر دی گئی ہے ثروت اعجازقادری تنظیمی شرعی امور کے خلاف پائے گئے ہیں ،انکے خلاف شکایات تھیں جنکی دس ماہ سے تحقیقات جاری تھیں، ایک کمیٹی نے دس ماہ شکایات پر تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کی جس کے بعد سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، سنی تحریک کے نئے سربراہ کا اعلان آج جمعہ کو متوقع ہے،

  • بجلی کی قیمتوں کیخلاف قائد آباد میں احتجاجی مظاہرہ

    بجلی کی قیمتوں کیخلاف قائد آباد میں احتجاجی مظاہرہ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کا مہنگائی وبجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قائد آباد پربڑا احتجاجی مظاہرہ ۔ جس میں کارکنوں ، تاجربرادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔جن پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف مکالمات درج تھے۔اس موقع پر مظاہرین حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

    جبکہ مظاہرین نے کہا کہ ٹیکسز سے بھرپور بجلی بل کسی صورت قبول نہیں۔ حکومت نے اپنی سہولیات کے لیے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔چھوٹے کاروبار ہیں،چولہا نہیں جلتا، بل کیسے اداکریں۔مظاہرے سے دینی، سیاسی ، سماجی و تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت و خطاب کیا۔احتجاجی مظاہرےسے مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان ،رہنما انجنئیر نعمان ، افتخار،ارسلان،مبشر شاہد،اویس،عثمان ودیگرذمہ داران نےبھی گفتگو کی۔


    علاوہ ازیں مظاہرےسے خطاب کرتے ہو ئےمقررین کا کہنا تھا کہ پورا ملک بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف متحد ہوچکا ہے۔ عوام بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف سراپا احتجاج ہے ، غریب اور متوسط طبقہ فاقہ کشی اور خودکشیاں کرنے پر مجبور ہورہا ہے،نگراں حکومت کہتی ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ جولائی کے مہینے میں کیا گیا اور ہماری حکومت اگست میں آئی ہے اس لیے ہم کچھ نہیں کرسکتے۔وزیراعظم کا اس قدر بچگانہ بیان قابل افسوس ہے۔حکمران طبقے نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔

    مزید کہا گیا کہ حکمران قوم پر بجلی گرانا بند کریں ۔مہنگائی سے ماری عوام مہینے بھر کی کمائی بھی بجلی کے بلوں کی مد میں لوٹا دیتی ہے۔عوام بچوں کو روٹی کھلائیں یا بجلی کا بل ادا کریں۔حکمرانوں کومہنگائی کے بوجھ تلے سسکتی پاکستانی عوام کوبجلی کے بل کی مارمارنا بند کرنا ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توشہ خانہ فیصلہ؛ اپیل واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
    چیئرمین سینیٹ سے نگران وفاقی وزیر توانائی کی ملاقات
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    ہمیشہ ووٹ کے لئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے کام کیا،جہانگیر ترین
    نوکری کا جھانسہ،تین الگ الگ واقعات میں خواتین عزتیں گنوا بیٹھیں
    ان کامزید کہنا تھا کہ چند خاندان ملکی وسائل پر قابض ہیں۔حکمران طبقہ خود پر ٹیکس نہیں لگانےدیتا۔انہوں نے پاکستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے ۔پارٹیاں بدل بدل کرعوام کو لوٹ رہے ہیں۔ اور اپنی کرپشن کا بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں۔ ہم عوام کوکرپٹ اور نااہل حکمرانوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔ مرکزی مسلم لیگ پاکستان اور اس کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ظالموں کے خلاف دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔

  • جبران ناصراوراہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا اقدام غیر قانونی قرار

    جبران ناصراوراہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا اقدام غیر قانونی قرار

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے وکیل جبران ناصر اور ان کی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا کی درخواست کےمحفوظ فیصلے پر حکم سناتے ہوئے ان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا اقدام غیر قانونی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : سندھ ہائیکورٹ میں وکیل جبران ناصر اور ان کی اہلیہ منشا پاشا کو ائیرپورٹ سے آف لوڈ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے درخواست گزاروں کی درخواست کو منظور کرلیاعدالت نے جبران ناصر کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست گزار اور ان کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ دستاویزات کے مطابق جلد بازی میں دونوں نام واچ لسٹ میں شامل کیےگئے، وفاق کے وکیل نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کی ٹھوس وجوہات پیش کرنے میں ناکام رہے اس طرح کی کارروائی آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے آئین ہر پاکستانی شہری کو آزادانہ نقل وحرکت کی اجاز ت دیتا ہے اس لیے ایف آئی اے نے جبران ناصر اور منشا پاشا کو روک کر غیرقانونی کام کیا واچ لسٹ اور ای سی ایل ایک ہی چیزکے 2 نام ہیں محض الفاظ کا فرق ہے، واچ لسٹ میں نام شامل کرنے سے قبل متاثرہ فریق کو نوٹس دیا اور نہ ہی آگاہ کیا گیا، آخری لمحات میں کسی کو بیرون ملک جانے سے روکنا شخصی آزادی کے خلاف ہے۔

    ہزاروں سالوں سےدفن لاشوں میں سنہری زبانیں کیوں لگائی گئیں؟

    واضح رہے کہ درخواست میں جبران ناصر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ درخواستگزار وکیل سے اختلاف ہے مگر اہلیہ کا نام کیوں شامل کیا گیا 27 جون 2023 کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید کی تعطیلات گزارنے جارہے تھے، امیگریشن ڈیسک پر پہنچے تو ایگزٹ اسٹمیپ لگا کر واپس بھیج دیا گیا، ڈیوٹی پر موجود افسر نے بتایا کہ ہدایت ہے کہ آپ کو نہیں جانے دینا، ہمارا سارا سامان بھی آف لوڈ کردیا گیا یکم جون کو 10 سے 15 نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا، اغوا کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج کرایا گیا جو اے کلاس کردیا گیا لہٰذا ملک سے باہر جانے سے روکنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا جائے-

    ایلون مسک کا ایکس میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد متعارف کرانے کا …

    یاد رہے کہ سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ اور ان کی اہلیہ منشاء پاشا نے بیرون ملک جانے کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا تھا-

  • ایف بی آر نے پی آئی اے کے 13 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے

    ایف بی آر نے پی آئی اے کے 13 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے

    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کے 13 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے۔

    باغی ٹی وی: اس حوالے سے ایف بی آرحکام کا کہنا ہے کہ 8 ارب روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی عدم ادائیگی پر کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کے 13 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں، پی آئی اے کا آیاٹا سے منسلک بینک اکاؤنٹ بھی منجمد ہو گاایف ای ڈی جمع نہ کرانے پر پی آئی اے حکام کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ بھی کیا ہے، پچھلے ماہ بھی اکاؤنٹس کھولنے کے باوجود رقم جمع نہیں کرائی گئی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ منجمد ہونے سے پی آئی اےکا فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہو گا، حکومتی سطح پر رابطہ ہے، پی آئی اے کے اکاؤنٹس جلد بحال ہو جائیں گے۔

    پارٹی عہدے سے ہٹانے کیخلاف کیس میں عمران خان نے کی متفرق درخواست دائر

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس منجمد کر دیئے تھے تاہم بعد ازاں مذاکرات کے بعد قومی ائیر لائن کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے گئے تھے،پی آئی اے پر کئی ماہ کے ٹیکسز پر مبنی 2 ارب سے زائد کے واجبات ہیں، واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے 53 اکاؤنٹس گزشتہ برس بھی منجمد کردیئے گئے تھے-

    یوکرین اور روس کے درمیان ہتھیاروں کی ڈیل پر شدید تشویش ہے،امریکا

  • کراچی یونیورسٹی، گرلز ہاسٹل میں نامعلوم افراد کے داخلے کی کوشش،خوف و ہراس

    کراچی یونیورسٹی، گرلز ہاسٹل میں نامعلوم افراد کے داخلے کی کوشش،خوف و ہراس

    کراچی یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں نامعلوم افراد کے داخلے کی کوشش، طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا، طالبات کا احتجاج،رات بھر خوف کے مارے سو نہ سکیں

    جامعہ کراچی کے گرلز ھاسٹل میں گزشتہ رات، تقریباً 3:45 بجے، ایک پریشان کن واقعہ پیش آیا، کاریڈور میں زور دار دستکوں کا ایک سلسلہ گونجتا رہا جس سے سب طالبات نیند سے بیدار ہو گئیں،طالبات کے مطابق ایسا لگا جیسے کچھ لوگ اندر داخل ہونے کی کوشش کررہے ہوں،خوف اور بے یقینی نے پورے ہاسٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ہم سب کو رات بھر نیند نہیں آئی۔ اس واقعے نے ہمیں اپنی حفاظت اور سلامتی کے بارے میں گہری تشویش میں مبتلا کر دیا ہے

    طالبات نے یونیورسٹی انتظامیہ سے جوابدہی مانگتے ہوئے کیمپس میں احتجاجی مظاہرہ کیا- ہاسٹل کے احاطے میں سی سی ٹی وی ناکارہ ہے، کسی کو کچھ نہیں پتہ کہ ہونے والے واقعے میں کون ملوث تھے ،جامعہ کراچی میں طلبہ اور طالبات سیکڑوں مسائل میں مبتلا ہیں، طلباء کی حفاظت اور ذہنی سکون اولین ترجیح ہونی چاہیے لیکن جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی ترجیحات کیا ہیں سمجھ سے بالاتر ہے؟

    جامعہ کراچی گرلز ہاسٹل میں رہائش پذیر طالبات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم بحیثیت اسٹوڈنٹس جامعہ کی انتظامیہ سے کئی بار درخواست کرچکے ہیں کہ ہاسٹل میں طالبات کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے َاور ہاسٹل کے کیمرے جو کہ کئی عرصے سے خراب ہیں ان کو تبدیل کیا جائے مگر انتظامیہ کی جانب سے مسلسل غیر ذمہ دارانہ رویہ دیکھنے کو مل رہا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے

    جامعہ کراچی گرلز ہاسٹل مسائل کا گڑھ بن گیا ہے جہاں پینے کا صاف پانی اور دیگر بنیادی ضروریات میسر نہیں، ہم نے ہاسٹل پرووسٹ اور وائس چانسلر کو کئی بار ان مسائل سے آگاہ کیا مگر بجائے مسائل کو حل کرنے اور طالبات کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کے انتظامیہ کی جانب سے ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے کہ اگر آپ میڈیا کو رپورٹ کریں گے یا ان مسائل کیخلاف آواز اٹھائیں گے تو آپ کو ہاسٹل سے نکال دیا جائے گا

    نوجوان کی برقعہ پہن کر گرلز ہاسٹل میں‌ داخل ہونے کی کوشش، کیا سلوک ہوا؟ جانیے تفصیل میں‌

    چھوٹی چھوٹی باتوں پر خود کشی کا سوچنے والے ایک بار یہ لازمی پڑھیں!!! —- ڈاکٹرعدنان نیازی

    یونیورسٹی طالبات کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنیکا کیس، بھارتی فوج کا اہلکار ملوث نکلا

    چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کا آپریشن جاری

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • پودے لگانے کے نام پرکروڑوں روپے خرچ،گراؤنڈ پر کچھ نہیں،عدالت

    پودے لگانے کے نام پرکروڑوں روپے خرچ،گراؤنڈ پر کچھ نہیں،عدالت

    سندھ ہائیکورٹ میں ماحول کی بہتری کیلئے شجرکاری مہم شروع کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکیل صاحب حکومت نے لاڑکانہ میں شجرکاری مہم شروع کی تھی لاڑکانہ میں شجرکاری مہم میں نیم کے لاکھوں پودے لگانے کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے اب وہاں گراؤنڈ پر کچھ بھی نہیں ہے ،عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ نئی شجرکاری مہم پر آپ کو اندازہ ہے کہ کتنا خرچہ ہو سکتا ہے؟

    دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا اب شجرکاری مہم عدالت شروع کرائے، مچھر مار سپرے بھی عدالت کرائے؟ عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ اتھارٹی کون ہے،عدلت نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو متعلقہ سیکرٹری سے رجوع کرنا چاہئے،

    سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد میں گورنر بلوچستان کے سکواڈ کی گاڑی کا چالان کروا دیا ۔

    صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    پولیس ملزمان کی ویڈیو کیوں نہیں بناتی؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اظہار برہمی

    درخواست گزار مرتضیٰ کھوڑو نے کہا کہ میں نے چیف سیکرٹری سندھ کو بھی خط لکھا ہے چیف سیکرٹری کی جانب سے تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا،عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ آپ میئر کراچی کے پاس جائیں ،درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ چیف سیکرٹری، میئر کراچی کو ہدایت جاری کی جائیں کہ درخت لگائے جائیں عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی

  • پاکستان سمیت کئی ممالک میں سپر بلیو مون کا خوبصورت نظارہ

    پاکستان سمیت کئی ممالک میں سپر بلیو مون کا خوبصورت نظارہ

    پاکستان، برطانیہ اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں سپر بلیو مون کا خوبصورت نظارہ دیکھا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : سپربلیو مون کی غیر معمولی چمک سےآسمان روشن ہوگیا اور اس صورتحال میں چاند زمین کے قریب ترین مدار میں ہونے کی وجہ سے زیادہ روشن اور چمک دار نظر آیا،یہ ایک اہم نظارہ ہے جو اب 2037 میں ہی دوبارہ دیکھا جاسکے گا۔

    واضح رہے کہ اگست کے مہینے میں ہم نے دو مرتبہ مکمل چاند دیکھا ہے تاہم 30 اور 31 اگست کی درمیانی رات کو سپر بلیو مون نمایاں تھا ،جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے تو اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔

    ملک میں موسم کیسا رہے گا؟

    اگر ایک ہی مہینے میں 2 بار مکمل چاند دیکھنے کو آئیں تو دوسری بار دکھائی دینے والے 14 ویں کے چاند کو بلیو مون کہا جاتا ہے،یعنی چاند کارنگ نیلا نہیں ہوگا بلکہ اگرایک مہینےمیں 2 سپر مون نظر آئیں تو پھر سپر بلیو مون کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اسے دیکھنے کے لیے کسی دوربین کی ضرورت نہیں بلکہ بس آسمان پر چاند کو دیکھنا ہی کافی ہے۔

    اس سے قبل آخری بار سپر بلیو مون 5 سال قبل 2018 میں دیکھنے میں آیا تھا مگر اس وقت وہ سرخی مائل تھا کیونکہ اس موقع پر چاند گرہن بھی ہوا تھا، اس طرح کے چاند کو سپر بلیو بلڈ مون کہا جاتا ہے۔

    رحیم یارخان میں گٹر میں گر کر بہن بھائی جاں بحق ہوگئے

    چاند زمین کے گرد مکمل گول دائرے میں چکر نہیں کاٹتا، بلکہ یہ مدار انڈے کی طرح بیضوی ہوتا ہے اس طرح زمین کے گرد گھومتے ہوئے کبھی تو چاند بہت دور چلا جاتا ہے اور کبھی قریب ترین ہوجاتا ہے یہ دور ہوتے ہوتے 408,000 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوتا ہے اور قریب ترین کیفیت میں 350,000 کلومیٹر کا فاصلہ رہ جاتا ہے اب اس صورتحال میں اگر چاند مکمل ہو تو وہ ہمیں معمول کے چودہویں کے چاند کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا دکھائی دیتا ہے اسی مناسبت سے اسے سپربلیو مون کہا جاتا ہے۔

    قفس کو کھولو تو اڑ کر تمھیں دکھاؤں گی، میں آسمان سے اونچی اڑان رکھتی …

  • قفس کو کھولو تو اڑ کر تمھیں دکھاؤں گی، میں آسمان سے اونچی اڑان رکھتی ہوں

    قفس کو کھولو تو اڑ کر تمھیں دکھاؤں گی، میں آسمان سے اونچی اڑان رکھتی ہوں

    شباب ، رنگ حنا، حسن، کچھ نہیں باقی
    ہے آج ہجر کا موسم بہار تھوڑی ہے

    فرح کامران

    نیو جرسی، امریکہ سے تعلق رکھنے والی اردو شاعرہ اور نثر نگار فرح کامران کی پیدائش 31 اگست 1978 کو کراچی میں ہوئی مگر ان کی زندگی اسلام آباد میں گزری- 2001 میں وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ امریکہ منتقل ہوگئیں۔ تراجم کے شعبے سے عملی وابستگی جہاں ان کے ادبی ذوق کو ابھارتی رہی وہیں ان کے گھر کے ماحول میں بھی شعر و ادب رچا بسا تھا- ان کے شوہر کامران ندیم اردو کے مقبول شاعر تھے جو کینسر کے مرض کے باعث 2015 میں انتقال کر گئے- اسی موڑ سے فرح کامران کے ادبی سفر کا آغاز ہوا اور وہ امریکہ کی ادبی محفلوں میں شامل ہوئیں اور جلد ہی اپنی پہچان مستحکم کر لی-

    فرح کے والد سید خورشید مصطفیٰ کا تعلق الٰہ آباد سے تھا اور وہ سینٹرل بورڈ آف ریونیو میں جوائنٹ ڈائریکٹر تھے- فرح کامران نے ابتدائی تعلیم اسلام آباد سے حاصل کی اور پھر پنجاب یونیورسٹی سے اکنامکس میں ایم اے کیا- بعد میں انہوں نے نیو جرسی امریکہ سے ایجوکیشن میں بھی ایم اے کی ڈگری حاصل کی-

    فرح کامران نظم اور غزل، دونوں میں یکساں دلچسپی رکھتی ہیں اور دونوں ہی جگہ اپنا منفرد اسلوب بھی رکھتی ہیں- شاعری کے علاوہ وہ نثر سے بھی وابستہ ہیں اور افسانہ، مضمون اور تنقید نگاری ان کے میدان ہیں- فرح کامران کو نظامت کا اختصاص بھی حاصل ہے اور اکثر ادبی تقریبات اور مشاعروں کی میزبانی بھی کرتی ہیں- اپنی ادبی سرگرمیوں کے علاوہ فرح کامران سماجی میدان میں بھی سرگرمِ عمل ہیں اور کامران ندیم فاؤنڈیشن کی روحِ رواں بھی ہیں- وہ “فرح کامران، ارباب ذوق کے ساتھ” کے عنوان سے سب رنگ ٹی وی کے پروگرام کی میزبانی بھی کرتی رہیں- ان کی شعری و نثری تخلیقات امریکہ اور دیگر ممالک کے رسائل و جرائد میں شائع ہوتی رہتی ہیں-

    متفرق اشعار
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    حافظے کا سب ورثہ چھوڑنے پہ راضی ہوں
    یاد کی گلی میں بس اک مکان رہنے دو

    اس اعتماد سے رکھا ہے آسماں پہ قدم
    کہ اب گری تو میں گر کر سنبھل بھی سکتی ہوں

    قفس کو کھولو تو اڑ کر تمھیں دکھاؤں گی
    میں آسمان سے اونچی اڑان رکھتی ہوں

    موجِ خوں ساحلِ مژگاں پہ ٹھہرتی ہی نہیں
    ایسا طوفان اٹھاتی ہے یہ ڈھلتی ہوئی شام

    کہیں بات درد و الم کی ہو، مری داستانِ الم سنا
    کہیں گھر اجڑنے کا ذکر ہو مرے آشیانے کی بات کر

    کشتِ جاں میں رات بھر بوتی رہی تخمِ خیال
    صبح دم نخلِ تخیل پر کھلے غنچے نئے

    شباب، رنگِ حنا، حسن، کچھ نہیں باقی
    ہے آج ہجر کا موسم، بہار تھوڑی ہے

  • ڈالر  322 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا

    ڈالر 322 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    جبکہ مرکزی بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 303.05 روپے سے بڑھ کر 304.45 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے تاہم دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 322 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا اور امریکی کرنسی کے علاوہ یورو کی قیمت 330 روپے، ملائیشین رنگٹ 65 روپے اور سعودی ریال کی قیمت 81 روپے ریکارڈ کی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چندریان تھری کا لینڈر موڈیول ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کرنیوالا جعلی سائنسدان گرفتار
    ایشیا کپ ،پاکستان کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
    سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا

    دوسری جانب عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر کے اضافے سے فی اونس 1938 ڈالر ہوگئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی دیکھے گئے ہیں۔

    علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں بڑے اضافے کے بعدمقامی سطح پر کراچی، لاہور، اسلام آباد ،پشاوراور کوئٹہ سمیت ملک کی چھوٹی بڑی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2900روپے کےاضافےسے2 لاکھ36 ہزار400 روپےپر پہنچ گئی جبکہ اسی طرح10گرام سونےکی قیمت 2486روپےاضافےسے 2 لاکھ 2ہزار675 روپے ہوگئی۔