Baaghi TV

Category: کراچی

  • پچاس ہزار نوجوان گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کریں گے. کامران ٹیسوری

    پچاس ہزار نوجوان گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کریں گے. کامران ٹیسوری

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پچاس ہزار نوجوان گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کریں گے، تمام امیدواروں کو منتخب کرلیا ہے۔ جبکہ مزار قائد پر کلچر شو کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر یہاں عام لوگ کھڑے ہیں تو ہمارے گھر والے بھی یہاں کھڑے ہیں اور جولوگ ایک کروڑ نوکریوں کی باتیں کرتے تھے انکے بچے یہاں نظر نہیں آرہے ہیں۔

    جبکہ واضح رہے کہ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آؤ دیکھو پاکستان والو یہ پرچم کہاں تک جا رہا ہے، یہ اس پاکستان کی پہچان ہے جورنگ ، نسل، فرقہ اور سیاست سے بالاتر ہے، خالد بھائی نے کہا تھا ایم کیوایم کا جھنڈا نہیں ہوگا صرف پاکستان کا جھنڈا ہوگا، ہم نے یہاں پاکستانی پرچم بلند کر کے دکھا دیا ہے۔ علاوہ ازیں کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد گیا جہاں نگراں وزیراعظم کے حلف کی تقریب تھی، لیکن میں اپنا دل یہاں چھوڑ گیا تھا اور جسم اسلام آباد لے گیا تھا ، اسلام آباد میں طوفانی بارش تھی کہا گیا کہ اپنی ذمہ داری پر جائیں ، میں نے کہا یہ ذمہ داری اللہ نے لی ہے، جان جوکھوں میں ڈال کر آیا، میں اکیلا یہاں نہیں کھڑا یہ بھی کڑوی حقیقت ہے ، یہاں میرا 9 ماہ، 5 سال اور 12 سال کا بیٹا، بیٹی اور بیگم بھی موجود ہیں، مجھے کہا گیا آپکی جان کوخطرہ ہے آپ باکس میں کھڑے ہو کر تقریر کیجئے گا، میں نے کہا مجھے سب کی جان کی پرواہ ہے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
    سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
    گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف
    ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی
    76 واں یوم آزادی:14 صحافیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازے جانے کاامکان
    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کیا ساری زندگی ایسے رہو گے یااپنا حق چاہیے ، حق ایسے نہیں ملتا، ایسے دھوکا ہی ملےگا ، کبھی روٹی کپڑا مکان کے نام پر کبھی 50 لاکھ گھر کے نام پر، کیا آپ کو اپنا ذاتی گھر اور کاروبار چاہیے؟ ، آپ کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں، جس کو نوکری چاہئے آجاٸے، جس طرح رمضان میں افطار و کھانا ہوا اس طرح آٸی ٹی کی نوکریاں بھی ہونگی۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے کھولنا اور آئی ٹی ٹیسٹ کروانا یہ سب خالد مقبول کی ہدایت ہے، ٹیسٹ میں کامیاب نہ ہونیوالے ساڑھے چارلاکھ امیدوار مایوس نہ ہوں، ان کومیٹاورس آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ویب تھری کورسز آن لائن کروائے جائیں گے۔

  • تین نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے

    تین نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے

    کراچی کے علاقے گڈاپ میں تین نوجوان تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ہیں جبکہ گڈاپ کے تین نوجوان تالاب میں نہانے کیلئے گئے تھے مگر پھر زندہ واپس نہ آسکے ہیں اور ڈوبنے کے بعد مقامی لوگوں نے تینوں افراد کی لاشیں تالاب سے نکال لیں تھیں جس کے بعد تینوں لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ جاں بحق ہونیوالوں میں یوسف، وقاص اور اللہ بخش نامی نوجوان شامل ہیں ادھر نوجوانوں کے گھروں میں ان کی موت کی خبر پہنچنے کے بعد کہرام مچ گیا ہے اور ان کے اہل خانہ انتہائی رنجیدہ ہیں، تاہم خیال رہے کہ نوجوانوں کی لاشوں کے پوسٹمارٹم کے بعد ہی ان کی میتیں ان کے گھر پہنچائی جائیں گی.

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی دریائےسندھ خورہ خیل کے مقام پر ایک ہی گھر کے 4 افراد ڈوب گئے تھے جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن کیا گیا تھا جبکہ اٹک میں دریائے سندھ خورہ خیل کے مقام پر ایک ہی خاندان کے4 افراد نہاتے ہوئے ڈوبے تھے، ڈوبنے والوں میں 3 سگی بہنیں اورایک بھائی شامل تھے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
    سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
    گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف

    جبکہ ریسکیوحکام نے بتایا تھا کہ ڈوبنے والوں میں 22 سالہ، 20 سالہ اور 18 سالہ دختر شہزادہ خان اور 15 سالہ عامر خان شامل تھے اور تینوں سگے بہن بھائی ہیں، جو دریا پر سیر و تفریح کے لیے گئے تھے۔ جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ پانی گہرا ہونے کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات ہورہی ہیں، تاہم کل صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا۔

  • ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی

    ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی

    سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا دی ہے، کچے کے علاقے میں پولیس نے مغویوں کی بازیابی کےلیے ڈاکوں کیخلاف آپریشن کیا ہے جبکہ درانی مہر کے کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور پولیس نے دوران آپریشن ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے بعد آگ لگا دی گئی ہے.

    ایس ایس پی امجد شيخ نے آپریشن بارے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہے گا۔ اور ایسے عناصر کو جڑ سے ختم کیا جاوے گا، تاہم خیال رہے کہ سندھ کے علاقے شکار پور سے متصل کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس آپریشن میں بکتر بند کے اندر پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سندھ حکومت نے سال 2021 میں بھی فوج اور رینجرز کی مدد سے کچے کے علاقے میں آپریشن کیا تھا.

    جبکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے تسلیم کیا تھا کہ پولیس کے پاس ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے معیاری ہتھیار نہیں، اس حوالے سے حکومت کو متعدد بار آگاہ بھی کیا جا چکا تاہم کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ جبکہ کچے میں ڈاکوؤں کے پاس اینٹی ایئر کرافٹ گنز موجود ہیں، اور پولیس کا اشارہ اس طرف ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
    سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
    گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف

    جبکہ بکتر بند کو نشانہ بنانے کے لیے یہی اینٹی ایئر کرافٹ گنز استعمال کی جاتی ہیں جو کثیر تعداد میں موجود ہیں اور اطلاعات کے مطابق صرف ضلع شکار پور میں ڈاکوؤں کے پاس نو ایسی گنز موجود تھیں جنکے جواب میں پولیس کے پاس اس معیار کا اسلحہ موجود نہیں۔

  • گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

    گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

    کراچی: عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے-

    باغی ٹی وی: نازیہ حسن کو برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 میں کراچی پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ تعلیم لندن میں حاصل کی۔ 1980 میں 15 سال کی عمر میں وہ اس وقت شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئیں جب انہوں نے بھارتی فلم قربانی کا گیت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے گایا۔ اس گانے کی شہرت کے بعد نازیہ حسن نے گیتوں کے کئی البم اپنے بھائی زوہیب حسن کے جاری کیے جب انہوں نے بالی وڈ فلم قربانی میں "آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے” جیسا منفرد گیت پیش کیا تو گویا پوری دنیا میں ان کی بات بن گئی۔

    بابراعظم کو کھیلتا دیکھ کر انجوائے کرتا ہوں،ویرات کوہلی

    نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کرپاکستانی موسیقی میں ایک نئی جہت متعارف کروائی، جہاں جہاں اردو پہنچ سکی وہاں وہاں نازیہ حسن کی گلوکاری نے اپنی چھاپ چھوڑی ہے اردو میں ان کے گیتوں اور نغموں میں ڈسکو دیوانے، بوم بوم، آنکھیں ملانے والے مشہور ہوئے جبکہ انگریزی زبان میں ڈریمردیوانے نے دھوم مچائی، دنیا بھرمیں ان کے ساڑھے چھ کروڑ ریکارڈزفروخت ہوئے۔

    ورسٹائل گلوکارہ نے پرائیڈ آف پرفارمنس، بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے جلد شہرت کی بلندیاں چھونے والی نازیہ حسن بہت جلد دنیا سے رخصت بھی ہوگئیں، وہ لنگ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوئیں اور محض 35 برس کی عمر میں 13 اگست 2000 کو لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

    سعودی عرب نے فلسطین کے لیےغیر مقیم سفیرنامزد کر دیا

  • حریم شاہ بھی نگران حکومت میں عہدے کی خواہشمند

    حریم شاہ بھی نگران حکومت میں عہدے کی خواہشمند

    کراچی: ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی نگراں حکومت میں عہدے کی خواہش کا اظہار کر دیا-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پوسٹ میں حریم شاہ نے لکھا کہ اگر انہیں صرف 6 ماہ کے لیے نگراں وزیر خارجہ بنا دیا گیا تو وہ پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دیں گی۔
    https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1690327331926142976?s=20

    حریم شاہ کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں بعض صارفین نے پوچھا کہ وزیر خارجہ بننے کیلئے حریم شاہ کی کوالیفکیشن کیا ہے ، کیا وہ اس عہدے کی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں،ایک صارف نے لکھاکہ میڈم آپ اپنے اثاثوں کی طرف توجہ دے پاکستان کو ہمارے حال پہ ہی چھوڑ دے،ایک صارف نے لکھا کہ نہیں تم بھی صرف اپنے اثاثے بڑھاوگی ملک کی نہیں،ایک صارف نے لکھاکہ بس آپ کی کمی رہ گئی ہے امید ہے آپ کی بھی یہ خواہش پوری ہو جائے گی-

    سعودی عرب نے فلسطین کے لیےغیر مقیم سفیرنامزد کر دیا

    قبل ازیں حریم شاہ نے لوگوں کو تین لاکھ میں چار مرلے کے پلاٹ دینے کا اعلان کیا تھا،سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ کراچی کے بے گھر افراد کے اپنی چھت کے خواب کو تعبیر دینے کے لیے انہیں چار چار مرلے کے پلاٹ صرف تین لاکھ روپے میں دیئے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ پراپرٹی بینک مارکیٹنگ کے متعلق گوگل سے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم جو افراد پلاٹ لینے کے خواہش مند ہیں وہ فارم لینے کے لیے پراپرٹی بینک مارکیٹنگ کے آفس آ جائیں ہر ماہ قرعہ اندازی کے ذریعے 100بے گھر لوگوں کو پلاٹ دیئے جائیں گے۔ جو شخص پلاٹ جیتے گا وہ ایک لاکھ روپے ادا کرکے پلاٹ کا قبضہ حاصل کر سکے گا اور باقی رقم اقساط میں ادا کرنی ہو گی۔

    بابراعظم کو کھیلتا دیکھ کر انجوائے کرتا ہوں،ویرات کوہلی

  • سندھ میں ملازمتیں میرٹ اور قانون کے مطابق دی جارہی تھیں،سعید غنی

    سندھ میں ملازمتیں میرٹ اور قانون کے مطابق دی جارہی تھیں،سعید غنی

    سندھ کے صوبائی وزیر، صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں ملازمتیں میرٹ اور قانون کے مطابق دی جارہی تھیں۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ متعدد عدالتی فیصلوں کے مطابق ملازمتیں دینے کا شفاف طریقہ کار اپنایا گیا۔ ایم کیو ایم نے سندھ حکومت کی ملازمتیں دینے کے ہر کوشش میں رکاوٹ پیدا کی ،ایم کیو ایم سندھ کے بیروز گار نوجوانوں کی امیدوں کی قاتل ہے۔ ایم کیو ایم کو سندھ کے بیروز گار نوجوان کبھی معاف نہیں کریں گے۔ سندھ حکومت نے 60 ہزار سے زائد اساتذہ میرٹ پر بھرتی کئے۔ اساتذہ کی بھرتی پر کہیں سے اعتراض نہیں اٹھا۔نئی بھرتیوں کیلئے سکھر IBA سے تحریری ٹیسٹ کروائے گئے۔ سکھر IBA ملازمتوں کے ٹیسٹ لینے والا ملک کا مستند ترین ادارہ ہے۔ امید ہے عدالتیں ایم کیو ایم کی غریب دشمن مقدمہ بازی کو مسترد کریگی۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے عوام کی خدمت کی ہے ۔ کراچی کی عوام نے بلدیاتی الیکشن پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،انشااللہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئیگی۔ مقبوضہ کشمیر جیسی صورتحال کراچی میں تب تھی جب مصطفی کمال ، الطاف حسین کی ایما پر کاروائیاں کرتے تھے،آج کے پرامن کراچی کو مقبوضہ کشمیر سے تشبیہ دینا مودی کے مظالم کو کم ظاہر کرنے کے مترادف ہے۔مودی کی وکالت کرکے ایم کیو ایم نے اپنی مردہ سیاست کو مزید برباد کردیا ہے گجرات میں مودی اور کراچی میں الطاف حسین کے مظالم ایک جیسے ہیں ۔ الطاف حسین کے مظالم کا دفاع کرنے والے بڑی ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں۔

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

  • آصف زرداری سے دوبارہ دوستی، ذوالفقار مرزا کا جواب آ گیا

    آصف زرداری سے دوبارہ دوستی، ذوالفقار مرزا کا جواب آ گیا

    سندھ کے سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے آج شہر قائد کراچی میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے مختصر بات کی ہے

    ذوالفقار مرزا سابق صدر آصف زرداری کے انتہائی قریب رہے، آج صحافیوں کے سوالات کے وجواب میں ذوالفقار مرزا نے سابق صدر آصف زرداری سے دوبارہ دوستی سے انکار کر دیا اور کہا کہ پرانے دوستوں سے دوبارہ دوستی کے لیے کسی نے کوئی کوشش نہیں کی نہ میں زرداری سے دوبارہ دوستی کرنا چاہتا ہوں اور نہ ان کے پاس اتنا وقت ہے، اگر میری آصف زرداری سے دوستی ہوگئی تو بہت سے لوگوں کی نوکریاں چلی جائیں گی

    سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے الئکشن کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں بدین میں 8 سال پہلےہسپتال بنا تھا اب وہاں کوئی سہولت نہیں حکومت کی پرفارمنس کا پتہ کرنا ہے تو کسی بھی عام آدمی سے پوچھا جا سکتا ہے

    واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا کا سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا تھا لیکن بعد ازاں اختلافات کی وجہ سے وہ الگ ہو گئے، مرزا کی اہلیہ فہمیدہ مرزا تحریک انصاف کی حکومت میں وفاقی وزیر رہی ہیں،

  • کچھ گندے انڈے اگر آجاتے ہیں تو پورا تالاب خراب کرتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

    کچھ گندے انڈے اگر آجاتے ہیں تو پورا تالاب خراب کرتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے کرم سے ہماری اسمبلی نے اپنی مدت پوری کی ، 4 سال 11 ماہ بعد اسمبلی تحلیل ہو گئی، میری ایڈوائس پر گورنر سندھ نے کل رات اسمبلی تحلیل کردی

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی رات 9 بجے تحلیل ہوئی,آئین کے مطابق اسمبلی کو تحلیل کیا گیا،جب تک نگراں وزیر اعلی نہیں آ جاتا تب تک میں وزیر اعلی سندھ ہوں ، میری اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت ہوگی،اگر نہیں ہو پائی تو آئین میں پارلیمینٹ کمیٹی بنائے گی اسے تین دن دئیے جائیں گے، اگر پارلیمنٹری کمیٹی سے بھی بات نہ بنی تو الیکشن کمیشن دو دن میں فیصلہ سنائے گا،

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ گندے انڈے اگر آجاتے ہیں تو پورا تالاب خراب کرتے ہیں،اس وقت کے وزیراعظم نے کہا تھا کہ کراچی ہمارا ہے ہی نہیں، اس حالت کے پیش نظر ہمیں مشکل حالات سے گزرنا پڑا، چیئرمین بلاول بھٹو نے اسی حالات کو دیکھتے ہوئے بیان دیا کہ وزیراعلیٰ یہی رہے گا چاہے جیل میں سے ہی کیوں نہ حکومت چلانی پڑے،کورونا سے کئی قیمتی جانیں گئی، ڈاکٹر کی تجویز پر میں نے فیصلے لئے تو مجھے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جو میرے خلاف تنقید کررہے تھے بعد میں انھوں نے میرے فیصلوں کو تسلیم کیا، سندھ نے کورونا میں بہترین کام کیا، اور ہم کامیاب رہے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پھر سیلاب آ گیا، وزیراعظم شہباز جب بھی آئے وہ حیران ہوگئے اتنا پانی دیکھ کر کہ کیسے نکلے گا،وزیراعظم شہباز شریف بہت پریشان تھے کہ گندم کی فصل کیسے ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کو میں نے اعتماد میں لیا اور ہم نے کام کیا، گندم کی قیمت اگر نہیں بڑھاتے تو کسانوں کے خرچے پورے نہیں ہوتے، ہم نے اللہ تعالیٰ کی مدد سے پورے سندھ سے سیلاب کا پانی نکالا اور گندم بھی اگائی ، گندم کی رکارڈ فصل ہوئی اور اس سال کپاس کی فصل آنے والی ہے، سیلاب نے سندھ کو شدید نقصان پہنچایا، تمام ایم پی ایز فیلڈ میں رہے اور کام کرتے رہے،اس وقت کے وزیراعظم کچھ منٹوں کیلئے صرف کراچی آتے اور چلے جاتے، سندھ کے کسی شہر میں انھوں نے دورہ نہیں کیا، سیلاب میں سندھ کے ہر شہر میں ہم پہنچے اور مدد کی،اس وقت کے تمام جماعتوں کا موقف تھا کہ اسمبلی سے استعفیٰ دینا چاہئے،
    ہمارے تمام اتحادی جماعتوں کے ذریعے ہم جمہوری طریقے سے ایک وزیراعظم کو گھر بھیجا،ملک کی تاریخ میں پہلی بار جمہوری طریقے سے وزیراعظم کو گھر بھیجا، وزیراعظم شہباز شریف کو نیا وزیراعظم منتخب کروایا، سیلاب میں ہر جگہ جہاں جاتا دیکھ کر میں ہمت ہار چکا تھا،تمام اہم شاہراہیں بند ہوچکی تھی، کھانے پینے کی اشیاء پہنچا نہیں پارہے تھے، ہماری کابینہ اور ٹیم نے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر فیلڈ میں رہے، جو بھی سیلاب متاثرین تھے ہر ایک ایک شخص کے پاس پہنچے، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک آزمائش تھی لیکن ہم نے ہر متاثرین کی مدد کی،

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کےاعزاز میں وزیراعلیٰ ہائوس کے اسٹاف کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا،ظہرانے میں چیف سیکریٹری ، سہیل راجپوت، سابق پرنسپل سیکریٹریز، تمام سابق اور موجودہ ڈپٹی سیکریٹریز ، گریڈ 2 سے لے کر 20 تک کے افسران و ملازمین نے شرکت کی،وزیراعلیٰ ہائوس کے 4 گریڈ کے ملازم ڈنل خان ، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت اور پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی نے تقاریر کیں،تمام ملازمین نے وزیراعلیٰ سندھ کی شفقت ، مختلف شعبوں میں ان کی رہنمائی اور سندھ کے حقوق پر آواز بلند کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا،تمام ملازمین نے وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ تصویربنانے کی خواہش کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعلی ہاوس کے ملازمین کے ساتھ یادگار سیلفی بھی بنائی

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

  • سندھ اسمبلی کو تحلیل کردیا گیا

    سندھ اسمبلی کو تحلیل کردیا گیا

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے سندھ اسمبلی کو تحلیل کردیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرنے کے بعد سمری لے کر گورنر ہاؤس گئے جہاں ان کا استقبال کامران ٹیسوری نے کیا اور اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ سابق صوبائی وزراء سعیدغنی، ناصرحسین شاہ، شبیربجارانی اور مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے گورنر سندھ کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری دی جس پر ان کی جانب سے دستخط کر دیئے گئے جس کے بعد صوبائی اسمبلی تحلیل ہوگئی۔ جبکہ اسمبلی کی تحلیل کے بعد سندھ کابینہ بھی ختم ہو گئی تاہم یاد رے کہ سندھ اسمبلی چار سال 11 ماہ اور 29 دن رہی۔

    جبکہ ترجمان گورنر کے مطابق گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ کی سفارش پر آرٹیکل 112 شق نمبر ایک کے تحت سمری پردستخط کیے۔ مدت مکمل ہونے سے قبل اسمبلی ٹوٹنے پر 3 دن میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے مشاورت کرنی ہے۔علاوہ ازیں آج سندھ اسمبلی کا الوداعی اجلاس بھی ہوا جس کی صدارت اسپیکر آغا سراج درانی نے کی جبکہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
    سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل
    غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ
    ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    تاہم خیال رہے کہ قومی اسمبلی 9 اگست کو توڑ دی گئی تھی جس کے بعد اب نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت کی جا رہی ہے۔

  • سکردو انٹرنیشنل ائرپورٹ؛ ریفیولنگ سہولت کی افتتاحی تقریب

    سکردو انٹرنیشنل ائرپورٹ؛ ریفیولنگ سہولت کی افتتاحی تقریب

    سکردو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ریفیولنگ سہولت کی باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ، سی ای او پی ائی اے ائیر وائس مارشل محمد عامر حیات کی شرکت اور اس کے علاوہ ایم ڈی اینڈ سی ائ او پاکستان سٹیٹ ائل سید طحہ اور مقامی معززین اور اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے

    ترجمان سی اے اے سیف اللہ خان کے مطابق ڈی جی سی اے اے نے اس موقع پر کہا کہ ملکی ہوابازی کی ترقی کے لیے دو قومی پرچم بردار کمپنیوں کے درمیان اتحاد واقعی ایک اہم کامیابی ہے جبکہ ریفیولنگ نہ صرف ہوائی اڈے کی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنائے گی بلکہ ایئر لائنز کوبھی بڑی سہولت ہوگی.

    ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ ہوا بازی کی صنعت کے لیے بے مثال مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کے لیے تعاون اور عزم کے لیے پی ایس او کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اے وی ایم محمد عامر حیات سی ای او پی ائی اے نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی رابطے گلگت بلتستان کی اقتصادی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے، سی اے اے اور پی ایس او کی بدولت پی آئی اے نے اسکردو کے لیے پہلی بین الاقوامی پرواز چلانے کا منفرد اعزاز حاصل کیا.

    ایم ڈی اورسی ائ او پی ایس او سید طحہٰ نے کہا کہ اسکردو کو ایک متحرک سیاحتی مقام بنانے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، ہم سی اے اے کی انتھک اور مسلسل حمایت کے لیے ان کی مخلصانہ تعریف کرتے ہیں، طیاروں کو ایندھن فراہم کرنےکے چار دہائیوں سے زیادہ کے تجربہ و مہارت پر فخر ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
    سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل
    غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ
    ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ اس موقع پر یاد گاری تختی کی نقاب کشائی اور پودا بھی لگایا گیا، بین الاقوامی اسکردو ہوائی اڈہ 14 اگست کو اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کوخوش آمدید کہنےکو تیار ہے جبکہ سی اے اے نے مزید کہا کہ سیاحتی مقام اسکردو اور ائرپورٹ کی حیثیت خطے کے لیے ایک اہم تجارتی اور نقل و حمل کے مرکز کی ہے.