Baaghi TV

Category: کراچی

  • میئر نامزدگی پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں. مرتضیٰ وہاب

    میئر نامزدگی پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں. مرتضیٰ وہاب

    میئر نامزدگی پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں. مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کا امیدوار نامزد ہونے کے بعد مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کے مختلف شہروں کے لیے اپنے نامزد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں مرتضیٰ وہاب کا نام میئر کراچی کے لیے چنا گیا ہے جبکہ ڈپٹی میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار سلمان مراد ہوں گے۔


    سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ میئر کیلئے نامزد کرنے پر بلاول بھٹو، آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت پیپلز پارٹی کی پوری قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ میں کراچی کا شہری ہوں اور شہر میری رگوں میں ہے، اس سے بڑا اعزاز کچھ نہیں کہ اپنے شہر کی بہتری کے لیے کام کروں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    ان کا کہنا تھا میں عہد کرتا ہوں کہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا، تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پورے شہر کو آگے لیکر جاؤں گا۔ جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا میئر تمام متعلقہ اداروں کا چیئرمین ہو گا، سندھ حکومت سمیت وفاق کو ساتھ لیکر چلیں گے، شہر میں لوگوں کے دلوں کوجوڑنے کی ضرورت ہے۔

  • انٹربینک میں ڈالر 51 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 8 روپے مہنگا

    انٹربینک میں ڈالر 51 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 8 روپے مہنگا

    انٹربینک میں ڈالر 51 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 8 روپے مہنگا

    انٹربینک میں ڈالر 51 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 8 روپے مہنگا ہوگیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 286 روپے 19 پیسے ہے۔ انٹربینک کے گذشتہ کاروباری روز ڈالر 285 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو 308 روپے ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت دن رہا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100انڈیکس 314 پوائنٹس اضافے سے 41667 پر بند ہوا۔ حصص بازار میں آج 14 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 68 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 53 ارب روپے بڑھ کر 6330 ارب روپے ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    ادھر دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ایک ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 30 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونا بھی 857 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 97 ہزار 531 روپے کا ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں سونا 8 ڈالر کمی کے بعد 1940 روپے فی اونس ہو گیا ہے۔

  • سعودی عرب میں نوکری کے ویزوں کا جھانسہ،دھوکہ دہی پر مقدمے کا حکم

    سعودی عرب میں نوکری کے ویزوں کا جھانسہ،دھوکہ دہی پر مقدمے کا حکم

    سعودی عرب میں نوکری کے ویزوں کا جھانسہ،دھوکہ دہی پر مقدمے کا حکم

    دھوکہ دہی، بدیانتی اور فراڈ کی نیت سے سعودی عرب میں نوکری کے ویزوں کا جھانسہ دیکر جمع پونجی لوٹنے والے حاجی عثمان اور اس کے ساتھی قاسم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم عدالت نے دے دیا،

    مقدمہ درج کرنے کا حکم ایڈیشنل سیشن جج کورٹ نمبر 12 کراچی ساؤ تھ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ایس ایچ او ایف آئی اے تھانہ صدر ہیومن ٹریفکنگ سرکل کو دیا۔ درخواست گزار سلمی نے پٹیشن نمبر 1336/2023لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے توسط سے داخل کی تھی۔ درخواست گزار سلمی نے عدالت میں کہا کہ میں کافی عرصہ سے سعودی عرب کے شہر جبل مدینہ میں خادمہ کا کام کررہی تھی۔مجھے مدینہ شہر جبل میں محمد نامی شخص ملا جس نے مجھے کہا کہ کام کے لیے پاکستان سے لیبر بلوا دو ۔میں نے محمد کی بات نہیں مانی تو اس نے مجھے کہا کہ میرا پاکستان میں بندہ ہے آپ اس کو لوگ دو وہ ویزے لگوا دے۔ محمد نے مجھے مدینہ شہر میں ویزوں کی تصاویر دکھائی اور حاجی عثمان کے مو بائل نمبر دییے اور رابطہ کرنے کا کہا۔ جب میں پاکستان آئی تو حاجی عثمان نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں حاجی غنی اور قاسم سے رابطہ کروایا۔ حاجی غنی نے اور قاسم نے85 پاسپورٹ حاجی عثمان کو ٹی سی ایس کے ذریعے بجھوائے اور ویزوں کی رقم ہم نے حاجی عثمان کو مختلف موبائل نمبروں پر جاز کیش اور ایزی پیسہ کے ذریعے بھیجی ۔

    درخواست گزار سلمی نے کہا کہ حاجی عثمان نے قاسم اور غنی کے ذریعے پاسپورٹ اور رقم لینے کے بعد ہمیں جاب لیٹر فراہم کیے حاجی عثمان نے 85 لوگوں کے حاجی غنی اور قاسم کے ذریعے میڈیکل ٹیسٹ بھی گلشن اقبال کی لیبارٹری سے کروائے حاجی عثمان اور اس کے ساتھیوں نے میری کلائنٹ کو جعلی ویزے ، جاب لیٹر اور میڈیکل کرواے جس کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔ ایف آئی اے کو احکامات دیئے جائیں وہ ملزمان کے خلاف فیڈرل انویسٹیگیشن ایکٹ 1974 کے رول 5 آ ف انکوائریز رول 2002 کے تحت قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرے۔ ملزمان حاجی عثمان ، اس کے ساتھی حاجی غنی اور قاسم سے ویزوں کا جھانسہ دیکر رقم اور پاسپورٹ ہڑپ کرنے ، فراڈ کرنے پر مقدمہ درج کرکے تمام۔اشیا واپس دلوائی جائیں، ایڈیشنل سیشن جج کورٹ نمبر 12 کراچی ساؤتھ نے پٹیشن سننے کے بعد انکوائری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوے نمٹا دی

    رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

    دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • نثار کھوڑو نے مئیر و ڈپٹی کراچی کے ناموں کا اعلان کر دیا

    نثار کھوڑو نے مئیر و ڈپٹی کراچی کے ناموں کا اعلان کر دیا

    پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کی ہے

    پاکستان پیپلزپارٹی نے مرتضٰی وہاب کو مئیر کراچی کے لئے نامزد کردیا،پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے مئیر و ڈپٹی کراچی کے ناموں کا اعلان کیا ،مرتضی وہاب مئیر اور سلمان مراد ڈپٹی مئیر کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدوار ہونگے ،نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی نمائندگی ہر سطح پر ہے ،پیپلز پارٹی سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، ہم کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے، خدمت کی سیاست پیپلزپارٹی کا شیوہ ہے، شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے محنت و کوشش کریںگے،

    پیپلز پارٹی نے کراچی میٹروپولیٹین کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر سمیت 13 ٹائون کے لئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وائیس چیئرمین کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ میٹروپولیٹین کارپوریشن کراچی کے میئر کے لئے بئریسٹر مرتضی وہاب صدیقی اور ڈپٹی میئر کے لئے سلمان عبداللہ مراد امیدوار ہونگے ۔

    ضلع جنوبی

    لیاری ٹاؤن
    چیئرمین
    ناصر کریم بلوچ
    وائس چیئرمین
    محمد اقبال ہنگورو

    ضلع کورنگی۔

    کورنگی ٹاؤن
    چیئرمین
    ایم نعیم شیخ
    وائس چیئرمین
    زرین اعوان

    ضلع شرقی

    صفوراں ٹاؤن
    چیئرمین
    کلیم اللہ عرف راشد خاصخیلی۔
    وائس چیئرمین کےلئے
    عبدالحق بلوچ امیدوار ہونگے

    چنیسر ٹاؤن
    چیئرمین
    فرحان غنی
    وائس چیئرمین
    محمد شہزاد عرف ندیم خیالی

    سہراب گوٹھ ٹاؤن
    چیئرمین
    لالہ عبدالرحیم
    وائس چیئرمین
    عمران بروہی

    ضلع کیماڑی

    ماڑی پور ٹاؤن
    چیئرمین
    ہمایوں خان
    وائس چیئرمین
    آصف کوثر

    مورڑو میربحر ٹاؤن
    چیئرمین
    علی اکبر
    وائس چیئرمین
    شوکت بلوچ

    بلدیہ ٹاؤن
    چیئرمین
    عبدالکریم آسکانی۔
    وائس چیئرمین
    عجب خان سواتی

    ضلع غربی

    منگھوپیر ٹاؤن
    چیئرمین
    حاجی نواز بروہی
    وائس چیئرمین
    محمد عارف

    اورنگی ٹاؤن
    چیئرمین
    جمیل ضیا
    وائس چیئرمین
    عافان صغیر صدیقی۔

    ضلع ملیر

    ملیر ٹاؤن
    چیئرمین
    جان محمد بلوچ
    وائس چیئرمین
    مزمل شاہ

    ابراھیم حیدری ٹاؤن
    چیئرمین
    نذیر بھٹو
    وائس چیئرمین
    رفیق جت

    گڈاپ ٹاؤن

    چیئرمین
    طارق عزیز بلوچ
    وائس چیئرمین
    جام محمد جوکھیو

    نثار کھوڑو کی پریس کانفرنس کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ یئر کراچی کیلئے مرتضی وہاب کے نام کا اعلان کیا گیا ہے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین، میئر، ڈپٹی میئراور ٹاؤنز کے لیے پی پی پی کے تمام نامزد امیدواروں کو مبارکباد دیتا ہوں عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اب آئیے اگلا راؤنڈ جیتتے ہیں اورعوام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں پہلی بار ہم پر اعتماد کرنے کے لیے حیدرآباد اور کراچی کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں مجھے پورا یقین ہے کہ مسٹر شورو اور مسٹر وہاب ہمارے دو عظیم شہروں کے پاکستان پیپلزپارٹی کے میئر ہوں گے

  • بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان

    بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان

    کراچی: موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان ظاہر کردیا۔

    باغی ٹی وی: جواد میمن کے مطابق جنوبی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے جس کے سبب 10 یا 11جون کو یہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کےسائیکلون بن سکتا ہے اس طوفان سے سندھ ،بلوچستان کی ساحلی پٹی اور عمان اورگجرات کو ممکنہ خطرہ ہے سائیکلون کا نام بنگلا دیش کےتجویز کردہ لفظ ‘بائے پر جوائے’ رکھا جائے گا جس کا مطلب تباہی کے ہیں۔

    پشاور متنی میں غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سوات، وزیرستان سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے ژوب، موسیٰ خیل اور قلعہ عبداللہ، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، ملتان، بہاولپوراور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے ، کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،جبکہ سوات، کرم،وزیرستان، کو ہستان اور بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    کراچی،ایک ہفتے میں 65 ملزمان گرفتار،8 پستول،10 کلو سے زائد چرس برآمد

  • میرے بڑوں نے نمل یونیورسٹی کیلئے زمین دی تھی،شہزاد اعوان بھی تحریک انصاف چھوڑ گئے

    میرے بڑوں نے نمل یونیورسٹی کیلئے زمین دی تھی،شہزاد اعوان بھی تحریک انصاف چھوڑ گئے

    رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں

    ملک شہزاداعوان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پورے ملک میں جوسیاسی صورتحال پیداکی گئی اس پردکھی ہوں،
    نومئی واقعات جناح ہائوس حملے اور ایم ایم عالم یادگار کونقصان پہنچانے کی مذمت کرتا ہوں،ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا کا مطالبہ کرتا ہوں تاکہ کل کوئی ایسی ہمت نہ کرسکے،مجھے اپنی فوج پر فخر ہے، میرا آبائی تعلق میانوالی سے ہے جو شہداء کا شہر ہے، وہاں پر جو حرکت کی گئی وہ ناقابل برداشت ہے، میں بیس سال سے پی ٹی آئی میں ہوں،ہم نے ہمارے خاندان نے ہمیشہ عمران خان کو سپورٹ کیا،وزیراعظم کی حیثیت سے جو عمران خان نے کام کئے اس کو سراہا، میرے بڑوں نے نمل یونیورسٹی کے لئے زمین دی، عمران خان نے ہمیشہ عزت دی، ان کا شکرگزار ہوں، جب چاہا عمران خان سے ملا انہوں نے ہمیشہ تعاون کیا،جن کے احسانات ہوتے ہیں ہم اپنی اگلی نسلوں کو بھی بتاتے ہیں، علی زیدی ،آفتاب صدیقی ہوں، حلیم عادل ہوں ،خرم شیرزمان ہوں سب نے ہمیشہ عزت دی، رکن سندھ اسمبلی سے آنیوالے سیشن مین استعفی جمع کرا دونگا۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سبین گل اور ملتان سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباسی نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا ہے، سبین گل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں نے پرامن سیاست کی، کبھی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا، نو مئی کو کچھ ہوا اسکی مذمت کرتی ہوں بریسٹ کینسر کی مریضہ ہوں اور سیاست جاری نہیں رکھ سکتی ، تحریک انصاف پی پی 222 کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں 9 مئی کو عمرے کی ادائیگی کے لیے ملک سے باہر تھی جہاں دفاعی تنصیبات پر حملوں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا،9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں اور ملک دشمن کارروائیوں کی وجہ سے تحریک انصاف سےعلیحدگی کا اعلان کرتی ہوں

    واضح رہے کہ نو مئی کو ہونیوالی ہنگامہ آرائی کے بعد سے تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں، اسد عمر بھی پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں، دیگر رہنما بھی پارٹی اور سیاست سے دستبرداری کر چکے ہیں، تحریک انصاف کے متعدد سینئر رہنما پارٹی کو خیر باد کہہ چکے ہیں، قریب ترین دوستوں میں علی زیدی، عمران اسماعیل، خسرو بختیار، عامر کیانی، محمود مولوی، ڈاکٹر شیریں مزاری ، سابق اراکین اسمبلی اور متعدد ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    مولانا فضل الرحمان سے الیکشن جیتنے والے امیدوار نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

  • پارکس میں شہریوں کے داخلے کیلئے فیس  وصولی کیخلاف درخواست دائر

    پارکس میں شہریوں کے داخلے کیلئے فیس وصولی کیخلاف درخواست دائر

    سندھ ہائیکورٹ: پارکس میں شہریوں کے داخلے کیلئے فیس کی وصولی کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی،

    طارق منصور ایڈووکیٹ نے دائر درخواست کی ، درخواست میں سیکرٹری وزارت بلدیات ،ایڈمنسریٹر کراچی اور ڈائریکٹر جنرل پارکس کو فریق بنایا ہے ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے شہریوں کی پارکس تک رسائی آسان بنانے کا حکم دیا ہےسپریم کورٹ نے الہ دین پارک سمیت متعدد پارکس سے تجارتی سرگرمیاں ختم کرائیں، پارکس میں تجارتی سرگرمیوں کی وجہ سے عام آدمی کا پارکس میں مفت داخلہ مشکل ہوگیا تھا،ہل پارک،جھیل پارک،امیر خسرو پارک،بیچ ویو پارک،پولو گراؤنڈ سمیت متعدد پارکس میں داخلہ فیس وصول کی جارہی ہے،اس سلسلے میں کے ایم سی باقاعدہ ٹینڈر جاری کرتی ہے،5جون کو شہر کے بڑے سات پارکس میں داخلہ فیس کے ٹینڈر ہورہے ہیں، فریقین کا یہ عمل سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی اور توہین ہے،فریقین کو پارکس میں شہریوں کے داخلے کیلیے فیس وصول کرنے سے روکا جائے ،

    دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ: سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا چھٹیوں میں دو دو رکنی بینچ اور آٹھ جج سنگل رکنی بینچ کام جاری رکھیں گے،روسٹر جاری کر دیا گیا،جسٹس جنید غفار اور جسٹس ارباب علی ہکڑو پر مشتمل بینچ کریمنل نیب اور ضمانتوں سے متعلق فوری نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عبدالرحمان پر مشتمل بینچ آئینی درخواستوں،ایم پی او،سول معاملات کے کیسز کی سماعت کرے گا جسٹس ندیم اختر،جسٹس ظفر احمد راجپوت،جسٹس کوثر سلطانہ،جسٹس ارشاد علی شاہ سنگل بنچ میں اہم کیسز کی سماعت کریں گے جسٹس عرفان سعادت خان،جسٹس شفیع محمد صدیقی،جسٹس محمود اے خان اور جسٹس ثنا اکرام منہاس بھی شامل ہیں جو مقدمات کی سماعت کریں گے،ججز تعطیلات کے پہلے مہینے میں اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت جاری رکھیں گے

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

  • پہلے احتساب، پھر الیکشن،منظور وسان

    پہلے احتساب، پھر الیکشن،منظور وسان

    پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں ہے،

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ مجھے عام انتخابات وقت پر نظر نہیں آ رہے ،الیکشن 6 ماہ سے 1 سال تک ملتوی ہو سکتے ہیں، پہلے احتساب کے لئے وقت مانگا جائے گا پھر الیکشن کرائے جائیں گیں، عمران خان پہلے احتساب پھر الیکشن کا حامی تھا اب ایسا ہی ہوگا،عمران خان بند گلی میں پھنس چکے اور اسکے خاتمے کے دن قریب آچکے ہیں،:پرویز الٰہی پر کیسز بناکر اسے خوامخواہ اہمیت دی جارہی ہے، ہوسکتا ہے کہ پرویزالٰہی کو پی ٹی آئی کا سربراہ بنایا جائے،عمران خان کے ساتھ اب 5 سے 10 فیصد بھی لوگ نہیں رہیں گے،جس طرح عمران خان کو رات کے اندھیرے میں بنایا گیا تھا اسی طرح انہیں واپس لے جایا جارہا ہے،پی ٹی آئی کے کچھ رہنما جیل جائیں گے اور کچھ چھپ کر بیٹھے رہیں گے، پی ٹی آئی میں ایسے لوگ بھی ہونگے جو سپورٹر عمران خان کے لیکن آدمی کسی اور کے ہونگے،

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد نو مئی کو پاکستان میں جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی ہوئی ، جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں ،کارکنان کو گرفتار کیا گیا، تحریک انصاف کے رہنما گرفتاری کے بعد جیلوں سے رہا ہوتے ہی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں، فواد چودھری تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں، اسد عمر نے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے،اور بھی دیگر رہنما، ٹکٹ ہولڈر، سابق اراکین اسمبلی تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں،ایسے میں تحریک انصاف چھوڑنے والے کس پارٹی میں جائیں گے کچھ نہیں کہا جا سکتا، جہانگیر ترین متحرک ہیں، ن لیگ نے پی ٹی آئی چھوڑنے والے لوٹوں کو لینے سے انکار کر دیا ہے،ق لیگ بھی متحرک ہے،

  • پیپلزپارٹی  نے میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب کا نام طے کرلیا

    پیپلزپارٹی نے میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب کا نام طے کرلیا

    پیپلزپارٹی نے میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب کا نام طے کرلیا

    پیپلز پارٹی نے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کیلئے اپنے امیدواروں کا نام فائنل کرلیا ہے پی پی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے میئرکراچی اورڈپٹی میئر کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کے لیے سلمان مراد امیدوار ہونگے، میئر کیلئے مرتضیٰ وہاب کا نام مراد علی شاہ اور شازیہ مری کی سفارش پر فائنل کیا گیا جبکہ فریال تالپور نے میئر کراچی کے لیے نجمی عالم کا نام تجویزکیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گڈاپ کے لیے طارق بلوچ چیئرمین، نائب چیئرمین کےلیے جام محمد جوکھیو امیدوارہونگے جبکہ ملیر کے لیے چیئرمین کا امیدوار جان محمد بلوچ اورنائب چیئرمین کےامیدوار مزمل شاہ ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق ابراہیم حیدری کے لیے چیئرمین کے امیدوار نذیر بھٹو اور نائب چیئرمین کے امیدوار رفیق جٹ ہونگے، سہراب گوٹھ کے لیے لالا رحیم چیئرمین اور نائب چیئرمین کے لیے عمران بروہی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ جبکہ ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ صفورہ کے لیے کلیم اللہ چیئرمین اور عبد الحق بلوچ نائب چیئرمین، چنیسر گوٹھ کے لیے فرحان غنی چیئرمین اور محمد شہزاد نائب چیئرمین کے امیدوار ہونگے، لیاری کے لیے ناصر کلیم بلوچ چیئرمین اور محمد اقبال نائب چیئرمین کے امیدوار ہونگے، اس کے علاوہ بلدیہ ٹاؤن کے لیے چیئرمین عبدالکریم اور عجب خان کا نام ڈپٹی چیئرمین کے لیے فائنل کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    ذرائع کے مطابق منگھو پیرکے لیے چیئرمین نواز بروہی اورنائب چیئرمین کےلیےمحمد عارف امیدوار ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میئرکراچی اور ڈپٹی میئر کے ناموں کاباضابطہ اعلان نثارکھوڑو کل کریں گے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں میئرز، ڈپٹی میئرز، ضلعی چیئرمینز اور دیگر کے انتخابات 15 جون کو ہوں گے۔ تاہم خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کے میئر کیلئے جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ میئر کے لیے مطلوبہ تعداد سے زیادہ ارکان کی حمایت حاصل ہوچکی ہے۔

  • ایک سال سے حکومت مگر کراچی پر توجہ نہیں. فاروق ستار

    ایک سال سے حکومت مگر کراچی پر توجہ نہیں. فاروق ستار

    ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ ایک عرصے سے خلا موجود ہے کراچی ترقی پر کوئی خطیر رقم خرچ نہیں کی گئی، ایک سال سے حکومت ہے اس کی بھی کوئی کارکردگی کراچی میں نہیں ہے۔ ملکی سیاسی صورتحال پر میزبان شوکت پراچہ نے سوال پوچھا کہ پاکستان تحریک اںصاف کے رہنما اور کارکن پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں تواس پر آپ کی کیا رائے ہے، آپ کا ووٹر بھی آپ کے پاس آرہا ہے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہمارا ووٹر بھی جان چکا ہے کہ متحدہ ہی ایک مُتحرک منظم ایم کیو ایم ہے، جس کے سارے بکھرے ہوئے حصے ایک جگہ موجود ہیں۔ جبکہ انہوں نے سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک عرصے سے خلا موجود ہے جب پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے اتحادی حکومت بنائی تھی، جب سے کراچی ترقی پر کوئی خطیر رقم خرچ نہیں کی گئی۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ گیارہ سو ارب کا بجٹ مختص کیا گیا تھا اس میں سے 30 ارب خرچ ہوئے اور تین نالے صاف ہوئے میرے خیال میں یہاں تو ویسے ہی خلا تھا یہاں پرکوئی پرفارمنس نہیں تھی اب جو ایک سال سے حکومت ہے اس کی بھی کوئی کارکردگی کراچی میں نہیں ہے۔ رہنما ایم کیوایم پاکستان نے کہا کہ صوبہ سندھ کے شہری علاقوں کی آبادی کو کم کرکے چھپا کر دیکھایا جاتا ہے، جو ناقابل فہم ہے پوری دُنیا کی آبادی کراچی میں ہر زبان بولنے والا پاکستانی کراچی میں موجود ہیں پھر بھی کراچی کی آبادی ایک کروڑ91 لاکھ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    مزید کہا کہ وہ تو50 لاکھ کے قریب بہتری اور دُرستگی ہوئی ہو تو جب ہم نے سات اپریل کو ایک کروڑ چالیس لاکھ کا جو گر آیا تھا وہ چیلنج کیا تھا اب اس میں 55 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے آج نیوز کے پروگرام روبرو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں میئرکا انتخاب 16 جون تک ہوجائے گا منتخب لوگوں میں سرفہرست نجمی عالم ہیں نئےقوانین کے تحت مرتضی وہاب کا بھی نام ہے۔ ملکی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کےچیئرمین نے لوگوں کے ذہنوں میں زہرگھولا ہے جناح ہاؤس پرحملہ، فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا، یاد گارشہدا کو نذر آتش کیا گیا، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کوسزا ملنی چاہئے۔