Baaghi TV

Category: کراچی

  • انٹر بینک؛ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 3.83 فیصد بحالی ریکارڈ

    انٹر بینک؛ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 3.83 فیصد بحالی ریکارڈ

    آئی ایم ایف سے ہونے والے سٹینڈ بائی معاہدے کے بعد معاشی غیر یقینی صورتحال کے بادل چھٹنے پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی ہے اور اب اس میں پہلے سے بہتری نوٹ کی گئی ہے جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ صبح کاروبار کے آغاز کے ساتھ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 15 روپے کم ہو کر 271 روپے کی سطح پر آگیا تھا جبکہ تعطیلات سے قبل آخری روز 285.99 روپے پر بند ہوا تھا۔


    علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 روپے 55 پیسے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 285 روپے 99 پیسے کی کمی کے بعد 275 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے، میر صادق عمرانی
    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
    بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے
    خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 3.83 فیصد کی بحالی دیکھی گئی ہے
    اُدھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد ملک پر 1250 ارب روپے سے زائد کے غیر ملکی قرضوں کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ دوسری طرف گزشتہ روز کی طرح اوپن مارکیٹ میں آج بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور قیمت 280 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی تاریخی تیزی کے بعد آج مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے جبکہ آج 100 انڈیکس میں 341 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 43 ہزار 557 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1023 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 41 کروڑ شیئرز کا کاروبار پونے 16 ارب روپے میں طے ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 65 ارب روپے کم ہوکر 6622 ارب روپے ہے۔

  • پوری دنیا کو معلوم ہے کہ عمران خان نے چوری کی،شرجیل میمن

    پوری دنیا کو معلوم ہے کہ عمران خان نے چوری کی،شرجیل میمن

    وزیر اطلاعات, ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اور حکومت سندھ کی جانب سے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں ،یہ ناقابلِ برداشت عمل ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں اس وقت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا بڑا مسئلہ ہے کراچی میں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے پہلے گھنٹوں نہیں ہوتی تھی اب تین تین دنوں تک لائٹ نہیں ہوتی ہسپتال اور دیگر ادارے جنریٹرز پہ چل رہے ہیں پرائم منسٹر سے گزارش کرتے ہیں اس کا سخت نوٹس لیں عید کے دن لاڑکانہ میں بجلی نہیں تھی ،آصف علی زرداری صاحب نے نوٹس لیا اور صوبائی وزیر توانائی کو ہدایت دیں 14 ٹاور گر گئے تھے جس کی وجہ سے بجلی بحال نہیں ہورہی تھی

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی جو الزامات لگا رہی گزشتہ دنوں میں کل بھی دیکھ رہا تھا پی ٹی آئی کے اراکین کہہ رہے تھے کہہ پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ ہوا تھا الخدمت کو لوگ چندہ اس لئے نہیں دیتے کہہ وہ سوشل میڈیا کمپین پہ لگائیں الیکشن کمیشن سے بھی میں کہوں گا کہ کروڑوں کا یہ پیسہ کیسے کمپین کے لئے استعمال ہورہا ہے جماعت اسلامی اور اس کی قیادت کو سوچنا چاہئیے کہہ الزامات کی سیاست نہ کریں میئر کے ساتھ مل کر کام کریں آپ کیے پاس بھی ٹائونںز ہیں اس عید پہ جتنے بھی میئر حضرات تھے انہوں نے صفائی ستھرائی میں عوام کی خدمت میں مصروف تھے ہم یہ گزارش کرتے ہیں کہہ جماعت اسلامی بھی الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کرکے کام کے طرف توجہ دیں آپ الزامات کی طرز سیاست نے نفرتوں کی سیاست سے باہر نکل آئیں ایم کیو ایم کے بایکاٹ کی وجہ سے جماعت اسلامی کو سیٹیں ملیں آپ کو اللہ تعالیٰ کا اور اس کے بعد ایم کیو کا شکریہ ادا کرنا چاہئیے

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جج حضرات کو دھمکیاں دیتی رہی ہے, شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے, سوشل میڈیا پر اہم شخصیات, اداروں کے خلاف مہمات چلتی رہیں, ایک مکار, فرڈایا اور دو نمبر شخص نے اہم برادر دوست ملک کی گھڑیاں بیچیں, اس شخص نے ملکی ساکھ اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا,پوری دنیا کو معلوم ہے کہ عمران خان نے چوری کی ہے,لوٹ مار کی سیل چل رہی تھی, تحریک انصاف کا سربراہ ثاقب نثار کو دوبارہ اعلیٰ عدلیہ کا سربراہ دیکھنا چاہتا ہے,

    پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

  • پوپ فرانسس کی  سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

    پوپ فرانسس کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

    پوپ فرانسس نے گزشتہ ہفتے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے-

    عرب میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پوپ فرانسس افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ انسانی برادری سے متعلق فروغ دی گئی اقدار کو ذہن میں رکھیں مقدس سمجھی جانے والی کسی بھی کتاب کا احترام کیا جانا چاہئیےاوران لوگوں کا احترام کرنا چاہئیے جو اس پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی دیکھ کر انہیں ’غصہ اورنفرت‘ محسوس ہوئی۔

    اقامت کے بعد دعا مانگنے کا معجزہ،نابینا نوجوان کو سجدے کے دوران بینائی مل گئی

    اگرچہ سویڈش پولیس نے قرآن مخالف مظاہروں کی متعدد حالیہ درخواستوں کو مسترد کیا لیکن عدالتوں نے ان فیصلوں کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ یہ آزادی اظہار کی خلاف ورزی کرتے ہیں پوپ فرانسس نے اپنے انٹرویو میں اظہار رائے کی آزادی کے جواز کو مسترد کردیا انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کو کبھی بھی دوسروں سے نفرت کرنے کے ذریعہ کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئیے نہ اس کی اجازت دی جانی چاہئیے ۔ اس اقدام کی مذمت کی جاتی ہے۔

    واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا،شہری عدالت پہنچ گیا

    دوسری جانب سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ سویڈن اپنی شناخت کے بارے میں سوچے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین سکیورٹی صورتحال ہے۔ دوسرے لوگوں کی توہین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

    بدھ 28 جون کو جب دنیا بھرمیں بہت سے مسلمان عید الاضحی منا رہے تھے تو اسٹاک ہوم میں ایک شخص نے مسجد کے باہر قرآن پاک کی بےحرمتی کی تھی ۔

    ٹویٹ ڈیک صرف ویریفائیڈ اکاؤنٹ استعمال کرسکیں گے

  • کراچی میں قبضہ مٸیر لاکر بیٹھا دیا ہے،حافظ نعیم

    کراچی میں قبضہ مٸیر لاکر بیٹھا دیا ہے،حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شہر میں اس وقت بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ، لاڑکانہ میں 7 سے 8 دن سے بجلی بند ہے ،

    میڈیا ٹاک کرتے پوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ شہداد کوٹ سے بھی شکایات آٸیں بجلی کی عدم فراہمی کی، پی پی وفاقی حکومت پر براجمان ہے ،کراچی میں قبضہ مٸیر لاکر بیٹھا دیا ہے،ہیضے کی وبا تھرپارکر میں پھوٹ رہی ہے،پی پی اپنی پوری حکومتی طاقت سے سب کررہی ہے،2005 میں کے الیکٹرک کی پراٸیوٹایزیشن ہوٸی تھی،معاہدے ہوٸے اور کہا جارہا تھا تمام لاٸن لاسس ٹھیک کردیئے جاٸیں گے ، 2009 سے 2023 تک کے الیکٹرک کی ایکسکلوسٹیوٹی ختم نہیں کی جارہی ہے ،نیپرا رپورٹ بناتا ہے صرف کوٸی ایکشن نہیں لیتے ، ڈسٹریبوشن کا لاٸسنس کے الیکٹرک کا ختم ہورہا اور یہ دوبارہ رینیو کراونا چاہتے،

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت چونتیس لاکھ صارفین ہیں ،صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ،نو فیصد جنریشن میں ان کی کمی واقع ہوٸی ہے ،کہہ رہے تھے کہ نیشنل گریڈ سے بجلی لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی ، لاٸن لاسسز بدترین ہیں کے الیکٹریک کی 15.35 فیصد ہیں کس جواز پر ان کا لاٸسسنس دوبارہ دیا جاٸے گا ،بغیر معاہدے کے ان کو گیس کی سپلاٸی فراہم کیا جارہی ہے،

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی وفاق میں بھی حکومت ہے اور 15 سال سے مسلسل سندھ میں بھی ہے اب جعلی انتخاب کے ذریعے اس نے کراچی پر اپنا مئیر مسلط کروا دیا اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے پانی اوربجلی کے مسئلے کو فی الفور حل کرے شہر میں سخت گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے ساتھ پانی کے بڑھتے بحران نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے اوران کو شدید ذہنی و سمانی اذیت میں مبتلا کر دیا عوام بجلی کی بندش پر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں

     نواز شریف کب واپس آتے ہیں اس کا ابھی تک کنفرم نہیں 

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

  • بارش برسے تو رحمت بنے، زحمت نہ بنے، یہی ہماری کوشش ہے،مرتضیٰ وہاب

    بارش برسے تو رحمت بنے، زحمت نہ بنے، یہی ہماری کوشش ہے،مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب دوسرے بڑے چیلینج کا سامنا کرنے کے لئے تیار،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے چھوٹے بڑے نالوں پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ٹیم روذانہ کی بنیاد پر کام کر رہی ہے،

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ روزانہ 44 چاکنگ پوائینٹس ہیں جہاں کام کیا جاتا ہے، میں کوئی کلیم نہیں کرتا مگر دعویٰ کرتا ہوں کہ انتظامیہ گرائونڈ میں موجود رہے گی، جہاں کوئی مسئلہ ہوگا اس کو حل کیا جائے گا، واٹر بورڈ، کے ایم سی، سولڈ ویسٹ اور ضلعی انتظامیہ سب کے درمیان ایک بہترین کوآرڈینیشن ہے،ہمارا ٹارگٹ یہی ہے کہ کراچی والوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے سکیں، بارش برسے تو رحمت بنے، زحمت نہ بنے، یہی ہماری کوشش ہے،مشکلات زندگی کا حصہ ہیں، فوکسڈ رہنا چاہئیے، انسان جو کام کرنا چاہتا ہے وہ کام کرے، میرا ٹارگٹ ہے کہ شہر قائد کی عوام کی خدمت کرنا ہے،میری پارٹی کا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کلیئر کٹ ایجنڈا ہے کہ شہر کے مسائل کو حل کرنا ہے،

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مخالفین اگر نہیں چاہتے لوگوں کے مسائل حل ہوں تو اللہ تعالیٰ انکو ہدایت دے، ہم تو ون پوائینٹ ایجنڈا پہ ہیں کہہ لوگوں کو مسائل کو حل کرنا ہے، شرپسند عناصر شر پیدا کرتے ہیں اور شرارت کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ شرپسند عناصر کو شر سے دور رہنے کی توفیق دے، اگر نالوں کو چاک کیا جائے گا تو نقصان کسی امریکی یا برطانوی شہری کا نہیں بلکہ کراچی والوں کا ہے،حکومت کو کم پریشانی لاحق ہوتی ہے مگر عورتوں، بزرگوں، بچوں کو سیوریج کے ابلنے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سیاسی اختلاف کو ایک جگہ رکھ کر شہریوں کی خدمت کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہونا چاہئیے شہریوں کی خدمت کا،

    پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

     اگر دوسرے صوبوں کے ساتھ بھی نا انصافی ہوئی تو آواز اٹھائیں گے 

    شمولیت سے پارٹی مضبوط سے مضبوط تر ہوگی ,سعید غنی

  • زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

    زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

    پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 47 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بڑا اضافہ ہو گیا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 23 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر47 کروڑ70 لاکھ ڈالر بڑھے۔ جبکہ مرکزی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 جون تک 9.34 ارب ڈالر رہے۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافے سے 4.06 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.6 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.27 ارب ڈالر ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انسانی اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد
    معروف پروفیسر بلقیس ملک سپردخاک

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے. وزیر اعظم
    امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
    کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پشاور پولیس کا موک ایکسر سائز جاری


    ادھر 75 ویں تقریب پر 75 کا نوٹ جاری کیا جائے اور یہ تقریب 4 جولائی کو ہوگی. علاوہ ازیں خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے باعث آج کاروباری روز کے پہلے ہی روز ناصرف اسٹاک ایکسچینج میں 2400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا بلکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی 5 روپے کی بڑی کمی ہوئی۔

  • معروف پروفیسر بلقیس ملک سپردخاک

    معروف پروفیسر بلقیس ملک سپردخاک

    سندھ کے شہر لاڑکانہ کی معروف پروفیسر بلقیس ملک 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ہیں اور مرحوم بلقیس ملک شیخ زید وومن اسپتال کی بانی تھیں جنہیں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید پروفیسر بلقیس ملک کو 1974 میں لندن سے لاڑکانہ لائے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنی ساری زندگی لاڑکانہ میں خواتین کے امراض کے حوالے سے قائم اسپتال میں علاج، تعلیم و تربیت میں صرف کر دی تھی۔

    شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں عرب امارات کے فرماں روا شیخ سلطان بن محمد القاسمی کی مدد سے لاڑکانہ میں شیخ زید وومن اسپتال بنایا گیا تھا جبکہ پروفیسر بلقیس ملک لاڑکانہ میں خواتین کے امراض کی پہلی خاتون پروفیسر ڈاکٹر تھیں اور پروفیسر بلقیس ملک اپنی آخری سانس تک لاڑکانہ میں رہیں اور عوام کی خدمت کرتی رہیں تاہم خیال رہے کہ گاہے بگاہے بھٹو خاندان پروفیسر بلقیس ملک کی خدمات کو ہمیشہ سراہتا رہا ہے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے. وزیر اعظم
    امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
    کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پشاور پولیس کا موک ایکسر سائز جاری
    پروفیسر بلقیس ملک نے ساری عمر لاڑکانہ میں اپنے نسب العین پر گزار دی اور اس عوامی خدمت میں اس قدر مگن ہوئیں کہ شادی تک نہیں کی تھی علاوہ ازیں لاڑکانہ کے تمام ڈاکٹرز انہیں اماں یعنی والدہ کہہ کر پیش آتے تھے کیونکہ وہ ایک انتہائی نفیس شخصیت کی مالک تھیں جبکہ ان کی نماز جنازہ سچل کالونی میں شیخ زید قبرستان میں ادا کی گئی ہے جبکہ نماز جنازہ اور تدفین میں پیپلزپارٹی کے کسی رہنما نے شرکت نہیں کی حتکہ تدفین بھی ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے کی گئی ہے یاد رہے کہ پروفیسر بلقیس ملک گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھیں۔

  • امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد

    امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد

    ہیوسٹن، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور انٹرنیشنل آرٹ سوسائٹی (امریکا) کے تعاون سے امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 سال قبل جب عالمی اردو کانفرنس کا سلسلہ شروع کیا تو اس وقت اردو میڈیم کو سوسائٹی میں گالی سے قریب تر سمجھا جاتا تھا۔ آج انگلش میڈیم والے زمین پر بیٹھ کر غزل سنتے ہیں ڈانس اور ڈرامہ دیکھتے ہیں۔ آرٹس کونسل آف پاکستان میں اب اتنی صلاحیت ہے کہ بین الاقوامی کلچرل کانفرنس کی میزبانی کرے۔ آرٹس کونسل کے کاموں کی شہرت آج ملکی سرحدوں کو عبور کر کے امریکا تک پہنچ چکی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہری دنیا کے کسی بھی ملک میں رہتے ہوں انہیں اپنی زبان و ادب اور اپنی تہذیب سے رشتہ بحال رکھنا چاہیے یہی ان کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قابل تعریف بات ہے کہ دو ڈھائی عشروں سے جو لوگ امریکا، کینیڈا اور دیگر ممالک میں آباد ہیں ابھی تک اپنی زبان اور ادب سے وابستہ ہیں اور آج ہیوسٹن میں منعقد عالمی اردو کانفرنس اس کا ثبوت ہے۔ احمد شاہ نے کہا کہ 16 سال پہلے جب ہم نے اس کانفرنس کو شروع کیا تھا تو کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ یہ چند سال سے زیادہ نہیں چلی گی اور اس دوران کراچی کے حالات ایسے بھی ہوئے کہ دہشت گردی کے باعث کانفرنس کا انعقاد مشکل ہو گیا۔ آرٹس کونسل میں کانفرنس منعقد ہو رہی تھی اور باہر لاشیں گر رہی تھیں۔ اس وقت ہم نے عزم کیا کہ دہشت گردی کا مقابلہ شاعری، مکالمہ اور ادب و فن کے ساتھ کریں گے، وقت نے ثابت کیا کہ ہمارے اوزار بندوق سے زیادہ طاقتور تھے اور ہم نے زبان و ادب سے دہشت گردی کو شکست دی۔ احمد شاہ نے کہا کہ آج عالمی اردو کانفرنس ایک بڑا برانڈ بن چکی جو نہ صرف برصغیر بلکہ اس کا حلقہ احباب یورپ اور امریکا تک پھیل چکا ہے۔

    انہوں نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک روشن خیال جمہوریت پسند ملک ہے جہاں تحمل، برداشت، مکالمہ، آرٹ، موسیقی، ادب اور فن کو اہمیت دی جاتی ہے۔ پاکستانی قوم میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ دنیا کے جمہوری اور روشن خیال معاشرے کے ساتھ باہمی اعتماد کے رشتوں کو وسعت دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ثقافت اور ورثے کی انمول دولت ہے، ہم کلچرل معاشروں کے ساتھ اشتراک عمل کے خواہش مند ہیں، آرٹس کونسل آف پاکستان عالمی کلچرل کانفرنس کا ممبر ہے اور عالمی کلچرل کانفرنس منعقد کرنے پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں سے کہا کہ وطن،اپنی زبان اور اپنی تہذیب و ثقافت کو یاد رکھنے سے آپ کی اور آپ کے خاندان کی اہمیت میں اضافہ ہو گا کیوں کہ اہمیت اسی کی ہوتی ہے جس کی پہچان ہو۔ عالمی اردو کانفرنس میں احمد فراز کی غزلیں، تھیٹر پلے، کلاسیکل ڈانس اورعالمی مشاعرہ سامعین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

  • ڈالر کے بعد  سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی

    ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی

    کراچی:ڈالر کے بعد ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں بھی کئی ہزار روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور فی تولہ قیمت 8 ہزار روپے تک کم ہوگئی ہے اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 8 ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے ذرائع صرافہ مارکیٹ کے مطابق تعطیلات سے قبل سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    دوسری جانب دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے بعدڈالر کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ریکارڈکی گئی، آج پیر کو پہلے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید 5 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت اوپن مارکیٹ میں 284 روپے پر آگئی ہے۔

    ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی

    جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 2436 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 889 کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کی اسٹینڈ بائے اریجمنٹ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کاروبار کا 2 ہزار 231 پوائنٹس اضافے کے ساتھ آغاز ہوا-

    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط تسلیم، گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافہ

  • شرپسندوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

    شرپسندوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

    سندھ ہائیکورٹ ،سانحہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی شرپسندوں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی

    پراسیکیوٹرنے عدالت میں کہا کہ ملزمان کے خلاف عبوری چالان ابھی تک جمع نہیں ہوا،سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان کے خلاف پولیس پیپرز طلب کر لیتے ہیں، حفیظ الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزمان کے خلاف کیس کا ریکارڈ اور پولیس پیپرز آ چکے ہیں، جاوید علی کو کورنگی سے حراست میں لیا گیا، بھائی کے بدلے دوسرے بھائی کو حراست میں رکھا جا رہا ہے، جن کا نو مئی سے تعلق بھی نہیں انہیں بھی حراست میں لیا گیا ہے، ایم اسحاق ایڈووکیٹ نے کہا کہ محمد بلال، محمد علی تیموریہ تھانے کی حدود سے حراست میں لیا گیاشہری دس مئی سے حراست میں ہیں،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عبوری چالان اور پولیس رپورٹس آنے دیں، کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر رہے ہیں، وکلا نے کہا کہ ملزمان دس مئی سے حراست میں ہیں، سماعت کل تک ملتوی کرہں یا جلدی کی تاریخ دی جائے،عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی

    محمد رفیق، عمران زیدی، محمد لیاقت درخواست گزاران میں شامل ہیں،جاوید علی، سید ظفر، عبدالشکور، محمد کامران نے بھی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں محمد طارق، ریحان ضمیر، محمد عامر، محمد اظہر، رانا محمد واجد بھی درخواست گزارہیں،

    آرمی چیف نے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں