Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی پولیس آفس پر حملےکا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

    کراچی پولیس آفس پر حملےکا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

    کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملےکا مقدمہ کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) تھانے میں درج کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی: مقدمہ صدر تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،پولیس حکام کے مطابق مقدمہ الزام نمبر 20، 18 فروری کو شام4 بج کر 30 منٹ پر درج کیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں مقدمے میں دھماکا خیز مواد 3 اور 4 کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔

    کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنیوالے 2 دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

    مقدمےکے متن کے مطابق ایس ایچ او کا کہنا ہےکہ شام 7 بج کر 15منٹ پر وائرلیس کے ذریعے حملےکی اطلاع ملی، 7 بج کر 20 منٹ پرجائے وقوع پر پہنچا اور نفری طلب کی، ڈی آئی جی عرفان بلوچ کی سربراہی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ترتیب دیا گیا۔

    متن کے مطابق حملےمیں تین دہشت گرد ملوث تھےایک دہشتگرد چوتھی منزل پر جوابی کارروائی میں مارا گیا، ایک دہشت گرد نے تیسری منزل پر خود کو دھماکے سے اڑایا، تیسرا دہشت گرد بھی چھت پرجوابی کارروائی میں مارا گیاکارروائی میں مارےگئے دونوں دہشت گردوں نے بھی خود کش جیکٹ پہنی ہوئی تھی، خودکش دھماکا کرنے والے دہشت گرد کے اعضا ملے ہیں۔

    کراچی پولیس آفس حملے میں ملوث دہشتگرد کے گھر پر چھاپہ، اہلخانہ کےچونکا دینےوالے…

    مقدمےکے متن کے مطابق دہشت گرد صدر پولیس لائن کے قریب بنے فیملی کوارٹر کی عقبی دیوار پر لگی تارکو کاٹ کر داخل ہوئے، 3 دہشت گرد گاڑی میں سوار ہوکر پولیس صدر لائن پہنچے تھےصدر پولیس لائن کے قریب کھڑی کار کو تحویل میں لے لیا ہے-

    مقدمےمیں کہا گیا کہ کارسوار دہشتگردوں کے ساتھ 2 دہشت گرد موٹرسائیکل پر بھی آئے تھے، موٹر سائیکل پر آئے دہشت گردوں نےکار سوار دہشت گردوں کو کے پی او کی نشاندہی کی تھی، دہشتگردوں سے 5 دستی بم ، 2خودکش جیکٹس ملیں جنہیں ناکارہ بنایا گیا۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ حملے میں رینجرز اور پولیس کے 4 افراد شہید ہوئے، حملے میں 18 افراد زخمی ہوئے، حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے سوشل میڈیا کے ذریعے قبول کی-

    ہلاک دہشتگردوں سے 2 خودکش جیکٹس، 8 دستی بم اور 3 گرنیڈ لانچر ملے، بم ڈسپوزل اسکواڈ

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے کراچی کنگز کو 6 رنز سے شکست دیدی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے کراچی کنگز کو 6 رنز سے شکست دیدی

    کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6 رنز سے ہرا دیا۔

    باغی ٹی وی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 8 کے چھٹے میچ میں کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    کوئٹہ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مارٹن گپٹل نے پی ایس ایل 8 کی پہلی سنچری جڑ دی، وہ آخری گیند پر 117 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    میچ کے 19 ویں اوور میں مارٹن گپٹل نے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر اینڈریو ٹائی کیخلاف 30 رنز بنا ڈالے اور اسی دوران اپنی سنچری بھی مکمل کی مارٹن گپٹل 67 گیندوں پر 5 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنا کر نمایاں رہے کیوی بیٹر نے 62 گیندوں پر سنچری مکمل کی جس میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔

    کپتان سرفراز احمد 5، عمر اکمل 4 اور محمد نواز 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیسن روئے اور عبدالوحید بنگلزئی کوئی رن اسکور نہ کر سکے جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عماد وسیم اور عامر یامین نے 3،3 جبکہ محمد عامر نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    پی ایس ایل 8:پشاور زلمی کی دعوت پر ملتان سلطان کی بیٹنگ جاری

    دوسری جانب کراچی کنگز مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنا سکی اور یوں اسے 6 رنز سے شکست ہوئی،ایونٹ میں کراچی کنگز کی یہ مسلسل تیسری ناکامی ہے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک 71 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے تاہم، ٹیم کو فتح نہیں دلا سکےعرفان خان نیازی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جیمز ونس 22، میتھیو ویڈ 15 جبکہ کپتان عماد وسیم 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 2 جبکہ نسیم شاہ، محمد نواز اور قیس احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    کک باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کی تیسری پوزیشن

  • پی آئی اے کے نئے سربراہ کی تلاش جاری، 65 امیدواروں کی درخواستیں موصول

    پی آئی اے کے نئے سربراہ کی تلاش جاری، 65 امیدواروں کی درخواستیں موصول

    کراچی: نئے سی ای او پی آئی اے کیلئے قومی ایئرلائن کے شعبہ ہیومن ریسورسز کو 65 امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے نئے سربراہ کی تلاش جاری ہے، نئے سی ای او پی آئی اے کے لئے 65 امیدواروں کی درخواستیں پی آئی اے شعبہ ایچ آر کو موصول ہوگئی ہیں۔

    پی آئی اے بورڈ کی ایچ آر کمیٹی 20 فروری کو درخواستوں کی جانچ پڑتال کرے گی جس کے بعد شارٹ لسٹ امیدواروں کے پی آئی اے بورڈ انٹرویوز کرے گا۔

    واضح رہے کہ قومی ایئر لائن کے سی ای او کا عہدہ اپریل 2022 سے خالی ہے، ایئر وائس مارشل عامر حیات قائم مقام سی ای او کے طور پر ذمہ داری نبھا رہے ہیں ایئر مارشل (ریٹائرڈ) ارشد ملک تین سال کا کنٹریکٹ ختم ہونے پر سی ای او پی آئی اے کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔

    ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو طلب کر لیا

    پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کو مدت ملازمت توسیع کی پیشکش کی تھی۔ پی آئی اے کے سی ای او نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی تھی-

  • باہمی اعتماد، عوام کی مرضی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے،آرمی چیف

    باہمی اعتماد، عوام کی مرضی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے،آرمی چیف

    کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ کراچی پولیس آفس کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورہِ کراچی کے موقع پر سی او اے ایس اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کور ہیڈ کوارٹرز میں کراچی پولیس آفس (کے پی او) واقعے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں آرمی چیف نے کراچی پولیس آفس کا دورہ کیا۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کراچی پولیس آفس کا دورہ


    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہبی یا نظریاتی تعلق نہیں ہے، سیکورٹی فورسز کی توجہ صرف دہشت گردی کے خاتمے اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز پر ہے کوئی بھی قوم صرف کارروائیوں سے اس طرح کے چیلنجوں پر قابو نہیں پا سکتی، باہمی اعتماد، عوام کی مرضی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

    واضح پیغام دے رہا ہوں ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، صدر مملکت عارف علوی

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانیوں نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اس کے تمام مظاہر میں مسترد اور شکست دی ہے، ہم ایک ساتھ مل کر مشترکہ خوشحال مستقبل کے لیے اس خطرے پر غالب آئیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اور آرمی چیف نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کا بھی دورہ کیا اور پولیس اور پاکستان رینجرز سندھ کے زخمی جوانوں سے ملاقات کی اور ڈیوٹی کے دوران فوج، پولیس اور پاکستان رینجرز (سندھ) کی بہادری، حوصلے اور قربانیوں کو سراہا۔ قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر کراچی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

  • دبئی سےڈھاکاجانیوالی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنےسےانتقال کرگیا

    دبئی سےڈھاکاجانیوالی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنےسےانتقال کرگیا

    کراچی:دبئی سے ڈھاکا جانیوالی غیر ملکی ایئر لائنز کی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، جس کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا، کپتان نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تاہم مسافر کو بچایا نہ جاسکا۔سی اے اے حکام کے مطابق دبئی سے ڈھاکا جانیوالی غیر ملکی ایئرلائنز کی پرواز میں ایک مسافر کی طبعیت خراب ہوئی جس کے باعث کپتان نے کراچی ایئرپورٹ کے ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

    دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں:امریکا

    سول ایوی ایشن کے مطابق طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی اور مسافر کیلئے ڈاکٹرز اور ایمبولینس کا بھی انتظام کیا گیا تاہم لینڈنگ کے دوران ہی مسافر انتقال کرگیا۔

    مسافر

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد ڈاکٹرز نے مسافر کی جانچ کی اور بتایا کہ متوفی کو دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے باعث اس کا انتقال ہوگیا۔سی سی اے کے مطابق انتقال کرنے والے مسافر کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا، جس کا جان شاب شیخ اور عمر 48 سال تھی۔

    کراچی پولیس آفس پرحملہ:تمام شہدا کے نمازجنازہ ادا،عمارت بھی کلیئرقراردی گئی

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کراچی ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے عمرہ کی سعادت حاصل کرکے آنیوالا مسافر امیگریشن کاؤنٹر پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا تھا۔

  • کراچی پولیس آفس حملہ:تحقیقات کیلیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل

    کراچی پولیس آفس حملہ:تحقیقات کیلیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل

    کراچی: کراچی پولیس آفس پر ہونے کی حملے کی تحقیقات کیلیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو سہولت کاروں کی نشاندہی کرے گی۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی پولیس آفس پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی جس کی سربراہی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک کریں گے۔

    علاوہ ازیں تحقیقاتی کمیٹی میں ڈی آئی جی ساؤتھ اور ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی طارق نواز اور انچارج سی ٹی ڈی عمرخطاب بھی شامل ہیں ۔اعلامیےکےمطابق کمیٹی دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی نشاندہی کرے گے۔اُدھر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ’کراچی پولیس آفس پر حملے میں بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہوسکتا ہے، تحقیقات میں اس نقطے پر بھی غور کیا جائے گا‘۔

    دوسری جانب کراچی پولیس آفس میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت ان کے دفتر میں اہم اجلاس ہوا ، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اور خودکش جیکٹس برآمد ہوئی ہیں۔ اجلاس میں کراچی پولیس آفس میں نصب سی سی وی کیمروں کی فوٹیجز میں دہشت گردوں کے حملے کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ٹارگٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو تھے، دہشت گرد ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے اور انہیں ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر کا بھی معلوم تھا ، دہشت گردوں نے ایڈیشنل آئی جی کے دفتر کو ٹارگٹ کیا اور دفتر کے باہر ہی خودکش دھماکا کیا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گرد ایک ماہ تک کے پی او کی ریکی کرتے رہے اور کام مکمل کرنے کے بعد بھرپور تیاری کے ساتھ حملہ کیا۔ دہشت گرد صدر کے علاقےسے آئے اور عقبی دروازے پر گاڑی کھڑی کر کے فائرنگ کرتے ہوئے کراچی پولیس آفس میں داخل ہوئے۔

    اجلاس میں انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ کے پی او حملے میں تحریک طالبان ملوث ہے ، دہشت گردوں کی شناخت ہوچکی ہے، دہشت گرد جس گاڑی میں آئے اس کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے اور سہولت کاروں کے حوالے سے جلد پیش رفت ہوگی۔اس موقع پر کے پی او کی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر کے باہر پاک فوج اور سندھ رینجرز کے جوانوں کو تعینات کیا گیا جبکہ دفتر کی چھت پر بھی اسنائپرز تعینات کیے گئے۔

    واضح رہے کہ کے پی او حملے میں دہشت گرد جس گاڑی میں آئے تھے وہ گاڑی لانڈھی کے رہائشی کامران کے نام پر تھی، جس سے پولیس نے پوچھ گچھ کی تو اس کا کہنا تھا کہ وہ گاڑی کو چند سال قبل شوروم پر فروخت کر چکا تھا، جس پر تفتیشی ٹیم کار شوروم کا سراغ لگانے کی کوششیں کر رہی ہے۔ تفتشی ٹیموں نے کراچی سمیت اندرون سندھ کے متعدد مقامات پر بھی چھاپے مارے جس میں کوئی اہم کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

  • گپٹل کے 117 رنز، کوئٹہ کا کراچی کو رنز 169 رنز کا ہدف

    گپٹل کے 117 رنز، کوئٹہ کا کراچی کو رنز 169 رنز کا ہدف

    کراچی:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مارٹن گپٹل نے پی ایس ایل 8 کی پہلی سنچری جڑ دی، وہ آخری گیند پر 117 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    میچ کے 19 ویں اوور میں مارٹن گپٹل نے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر اینڈریو ٹائی کیخلاف 30 رنز بنا ڈالے اور اسی دوران اپنی سنچری بھی مکمل کی۔

     

    https://twitter.com/KarachiKingsARY/status/1626938912638746631?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1626938912638746631%7Ctwgr%5Ed740c18eb9898a19ae60ad8eb55d469e64d6f105%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2443816%2F16

     

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان)، جیسن رائے، مارٹن گپٹل، عبدالواحد بنگلزئی، عمر اکمل، افتخار احمد، محمد نواز، اوڈین اسمتھ، محمد حسنین، نسیم شاہ اور قیس احمد شامل ہیں۔

    نیشنل بینک کرکٹ ارینا نے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی اور دونوں ٹیمیں پہلی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔

     

     

    کراچی کنگز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، محمد موسیٰ اور جیمز فلر کی جگہ عامر یامین اور عمران طاہر کو شامل کیا گیا ہے، عماد وسیم (کپتان)، شرجیل خان، حیدر علی، محمد عامر، شعیب ملک، جیمز ونس، میتھیو ویڈ، اینڈریو ٹائے اور محمد عرفان خان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

     

     

    کراچی کنگز اب تک دو میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ایک میچ کھیلی ہے تاہم اسے کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔

  • دہشتگرد کیسے داخل ہوئے؟کراچی پولیس آفس پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار

    دہشتگرد کیسے داخل ہوئے؟کراچی پولیس آفس پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں کراچی پولیس آفس پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے،

    کراچی پولیس چیف کے دفتر کے اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر لی گئیں،ابتدائی رپورٹ کے مطابق تین دہشت گرد شام سات بجکر 10 منٹ پر دہشتگرد مرکزی دروازے سے داخل ہوئے، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار نے جب روکا تو اسے زخمی کیا گیا،حملہ آور7 بجکر 15 منٹ پر پہلی منزل پر پہنچ چکے تھے، حملہ آوروں نے پہلی منزل پر گرنیڈ پھینکا جو دیوار سے ٹکرا کر باہر کی جانب گراونڈ فلور پر آ گرا، 7بجکر20 منٹ پر حملہ آوردوسری منزل پر پہنچ چکے تھے ،پہلی اور دوسری منزل پر حملہ آور خالی کمروں پر گولیاں برساتے رہے،ایک دھماکے کے نتیجے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ بھی اچانک بند ہو گئی،

    ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر نفری کے ہمراہ سب سے پہلے کے پی او میں داخل پہنچے ڈی آئی جیز ناصر آفتاب، طارق دھاریجو، مقدس حیدر بھی 5 سے 10 منٹ میں کے پی او پہنچ گئے تھے ایس پی کلفٹن احمد چوہدری نے نچلی منزل پر موجود افسران ا ور اہلکاروں کو ریسکیو کیا،کراچی پولیس آفس حملے سے ملنے والا موبائل فون اور دہشت گردوں کا اسلحہ فرانزک کے لیے بھجوایا جائے گا،

    علاوہ ازیں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی گاڑی کے مبینہ مالک کو گرفتار کر لیا ہے، مالک کو بھینس کالونی سے گرفتار کیا گیا ہے، پولیس نے گاڑی کے مالک کا ابتدائی بیان بھی ریکارڈ کرلیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق شہری کا کہنا تھا کہ میں نے گاڑی ایک شو روم پرفروخت کردی تھی شوروم والوں نے گاڑی کس کو کی مجھےعلم نہیں

    دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جناح ہسپتال کراچی میں پولیس آفس حملے کے زخمیوں کی عیادت کی، صدر مملکت نے پولیس اور رینجر اہلکاروں کی بہا دری کی سراہا ،صدر مملکت نے اہلکاروں سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ،صدر مملکت نے پولیس اور رینجر کے اہلکاروں کے ساتھ اظہارِ يكجہتی کیا،

    قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس آفس پر کل کے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ایک مرتبہ پھر ہماری بہادر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔خصوصاً شہری مراکز میں دہشتگردی میں اچانک اضافہ انٹیلی جنس کی ناکامی اور ریاست کے ہاں دہشتگردی کے انسداد کی ایک واضح فعال حکمتِ عملی کے فقدان کو ظاہر کرتا ہے۔

    کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں سے مردانہ وار مقابلے کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں غلام عباس اور سعید کے علاوہ امجد مسیح کی نماز جنازہ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ادا کردی گئی۔نمازجنازہ میں وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ،چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار،آئی جی سندھ غلام نبی میمن،سینئر صوبائی وزیر سعید غنی،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اختر اوڈھو کے علاوہ،زونل ڈی آئی جیزکراچی،ڈی آئی جیز، سیکیورٹی، آر آر ایف،سی پیک ضلعی ایس ایس پیز کراچی سی پی او میں تعینات سینئر پولیس افسران و ملازمین اور شہداء کے ورثاء نے شرکت کی۔

    آئی جی سندھ نے شہداء کے ورثاء سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکوداد شجاعت دی اور انکی محکمانہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔انکا کہنا تھا کہ دہشت گردانہ حملے کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہوکر ملک اور سماج دشمن عناصر کو دندان شکن جواب دینا اور انھیں جہنم واصل کرنا اب پولیس کی جرأت اور بہادری کا سنہری باب بن چکا ہے۔انہوں نے شہداء کے ورثاء کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری سندھ پولیس آپکے ساتھ ہے آپ خود کو ہر گز تنہا نہ سمجھیں آپکی داد رسی کرنا اور مسائل و مشکلات کو حل کرنا محکمہ پولیس سندھ کی ذمہ داری ہے۔آئی جی سندھ نے موقع پر موجود سینئر پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ شہداء کے قانونی ورثاء کے لیئے مروجہ مراعات کی بابت تمام ترقانونی و دستاویزی امور کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

     قاری کی جانب سے بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر گھر والوں نے تشدد کیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی آئی جی آفس آمد 

  • ویڈیو:وزیراعلیٰ سندھ نے تینوں شہداء کی میتوں پر پھول چڑھائے

    ویڈیو:وزیراعلیٰ سندھ نے تینوں شہداء کی میتوں پر پھول چڑھائے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی آئی جی آفس آمد ہوئی ہے

    وزیراعلیٰ سندھ نے کے پی او حملے میں شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی؛ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کے پی او حملے میں کانسٹیبل غلام عباس اور سعید نے جامِ شہادت نوش فرمائی؛وزیراعلیٰ سندھ نے دونوں شہداء کی نمازِ جنازہ کے بعد اُن کے جنازے کو کاندھا بھی دیا  وزیراعلیٰ سندھ نے کے پی او کے خاکروب امجد مسیح کی آخری رسومات میں بھی شرکت کی  وزیراعلیٰ سندھ نے تینوں شہداء کی میتوں پر پھول چڑھائے

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی پولیس فورس پر فخر ہے جس نے بہادری سے دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا؛ہم کے پی او کے خاکروب امجد مسیح کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں؛امجد مسیح نے جان کا نذرانہ دے کر ثابت کیا کہ ہمارا ہر شہری دشمنوں سے لڑنے کے لیے تیار ہے؛

    نمازِ جنازہ میں آئی جی پولیس اور ڈی آئی جیز اورپولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی؛ شہداء کو سلامی دے کر سرکاری اعزاز کے ساتھ نمازِ جنازہ ادا کی گئی؛چیف سیکریٹری سہیل راجپوت ، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بھی نمازِ جنازہ میں شرکت کی؛ ایک پولیس اہلکار کی لاڑکانہ اور دوسرے کی کراچی میں تدفین ہوگی؛ امجد مسیح کی جسد خاکی فیصل آباد بھیجی جائے گی؛ امجد مسیح کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی؛

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

     قاری کی جانب سے بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر گھر والوں نے تشدد کیا

  • دہشت گردوں کے علاج معالجہ کیس میں ڈاکٹر عاصم کوملا ریلیف

    دہشت گردوں کے علاج معالجہ کیس میں ڈاکٹر عاصم کوملا ریلیف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے علاج معالجہ کیس میں ڈاکٹر عاصم کو ریلیف مل گیا

    محکمہ داخلہ سندھ نے عدالت میں جواب جمع کروایا جس میں عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو کلین چٹ دے دی،محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے عدالت میں دیئے گئے جواب میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے علاج معالجہ کیس میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر کیخلاف کوئی گواہ نہیں ملے، محکمہ داخلہ سندھ نے ساتھ درخواست میں استدعا کر دی کہ کیس واپس لیا جائے، تفتیشی افسر نے ابتدائی مراحل میں بھی عدم شواہد پر کیس اے کلاس کردیا تھا تعزیرات پاکستان کی دفعہ 494 کے تحت ملزمان پر کیس ختم کیا جائے عدالت نے محکمہ داخلہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مارچ کے دوسرے ہفتے میں جواب طلب کرلیا

    واضح رہے کہ ضیا الدین اسپتال میں دہشتگردوں کے علاج معالجے کا مقدمہ 2015 میں رینجرز کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں ڈاکٹر عاصم، انیس قائمخانی، قادر پٹیل، وسیم اختر، رؤف صدیقی، عثمان معظم اور سلیم شہزاد کوبھی نامزد کیا گیا تھا، ڈاکٹر عاصم گرفتار بھی ہو چکے ہیں تا ہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہائی ملی،

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی