Baaghi TV

Category: کراچی

  • پاکستان سے دالوں کا بحران ختم ہونے والا ہے

    پاکستان سے دالوں کا بحران ختم ہونے والا ہے

    کراچی: بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع ہوگئے ہیں جس سے ماہ رمضان میں دالوں کا ممکنہ بحران کا خطرہ ٹل گیا تاہم دالوں کی بڑھی ہوئی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔

    ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم نے ایکسپریس کو بتایا کہ دالوں کے روکے گئے 7000کنٹینرز میں سے 2000 کنٹینرز ریلیز کر دیے گئے جبکہ 5000 کنٹینرز ابھی باقی ہیں، اسکے برعکس چند روز قبل بندرگاہ پر لنگر انداز تین بحری جہازوں کے ذریعے 50ہزار ٹن ’’بلک‘‘ کی صورت میں پہنچنے والی دالوں میں سے 20فیصد فوری ریلیز کر دیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ بلک کے مقابلے میں کنٹینرز میں درآمد ہونے والے دالوں کے پہلے سے رکے ہوئے کنسائمنٹس تیز رفتاری سے کیوں ریلیز نہیں کیے جا رہے ہیں حالانکہ بلک کی نسبت کنٹینرز میں موجود دالوں پر غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کو فی کنٹینر یومیہ 100ڈالر ڈیٹینشن چارجز کی ادائیگیوں کا بوجھ ملک اور امپورٹرز پر بڑھتا جا رہا ہے لہٰذا وفاقی حکومت اور بندرگاہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ رکے ہوئے دالوں کے کنٹینرز کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئرنس کرنے کے احکامات جاری کریں کیونکہ غیر ملکی شپنگ کمپنیاں 7کروڑ ڈالر مالیت کے رکے ہوئے دالوں کے کنٹینرز پر 3کروڑ ڈالر کا ڈیٹینش عائد کرچکی ہیں۔

    چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کنٹینرز میں رکے ہوئے دالوں کے کنسائمنٹس کو ریلیز کرنے میں تاخیر سے لاگت خطرناک حد تک بڑھ جائے گی اور دالوں کی قیمتوں میں مزید اضافے سے نہ صرف عام صارفین متاثر ہوں گے بلکہ مہنگائی کی شرح بھی خطرناک حد تک بڑھ جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر بندرگاہ و جہاز رانی فیصل سبزواری کے دو ہفتے قبل اعلان کرنے کے باوجود تاحال دالوں کے رکے ہوئے کنٹینرز پر ڈیمریجز ختم کرنے کے نوٹیفیکیشن تک جاری نہ کروا سکے ہیں۔

    چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پاکستان پہنچنے والی دالوں کے تمام کنٹینرز و بلک کارگو ریلیز ہونے سے ملک بھر میں گزشتہ چند ماہ سے فی کلو دال پر 100 تا 150روپے بڑھے ہوئے تھے تاہم اب قیمتیں دوبارہ معمول پر آجائیں گی۔

     

  • فواد خان اور وسیم اکرم کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری

    فواد خان اور وسیم اکرم کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری

    کراچی: پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان اور وسیم اکرم کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کئے گئے ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کے ٹیزر میں فواد خان کو وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ مزاحیہ انداز میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ٹیزر کی جھلک وسیم اکرم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کی، جسے رواں برس عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔


    قبل ازیں گزشتہ دنوں جاری کئےگئے فلم کےٹریلر میں سب ہی اداکاروں کو پیسے لوٹتے، ایک دوسرے کےخلاف سازش کرکےایک دوسرے سے دولت کو چھیننے کی کوشش کرتے دکھایا گیا جبکہ ایک گینگ کو بڑی مہارت کے ساتھ بینک میں جمع دولت کو چراتے دیکھایا گیا تھا۔

    منی بیک گارنٹی کی ہدایت کاری فیصل قریشی نے دی ہے فلم کی میگا کاسٹ میں وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ سمیت جاوید شیخ، فواد خان، عائشہ عمر، فیصل قریشی، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، حنا دلپزیر، گوہر رشید، علی سفینا، مانی، کرن ملک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

  • کراچی میں شہریوں نے2 ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا

    کراچی میں شہریوں نے2 ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا

    کراچی:شہرقائد کے علاقے نیوکراچی اجمیر نگری میں ڈکیتی کے دوران شہریوں نے 2 ڈٓاکوؤں کو پکڑ کر زندہ جلادیا۔کراچی کے علاقے نیوکراچی 11 اے، اجمیر نگری میں مبینہ طور پر 2 ڈاکو ایک شخص کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے کہ شہریوں نے انہیں پکڑ لیا۔

    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟

    پولیس کے مطابق مشتعل شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کو تشدد کے بعد زندہ جلادیا، مبینہ ڈاکوؤں سے پستول اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

    سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

    واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔واقعہ کی ایک موبائل فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں دونوں ڈاکو مردہ حالت میں پڑے نظر آرہے ہیں اور ان کے جسم پر آگ لگی ہوئی ہے۔

     

    واضح رہے کہ کراچی میں سال کے پہلے ماہ جنوری میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 10 سے زائد شہریوں کو قتل کردیا۔

    امریکا، پاک، روس توانائی ڈیل روکنے کی کوشش کرے گا، روسی وزیر خارجہ

    ادھر بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے مستقبل کے معمار میدان میں آگئے۔جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہر میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز، غلط پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کیلئے عثمان انسٹیٹیوٹ کے طلبہ نے حل پیش کیا ہے جس کے ذریعے شہریوں کی گاڑیوں کا تمام ڈیٹا ریکارڈ ہوتا جائے گا۔

  • شاہد آ فریدی کی بیٹی اور داماد شاہین آفریدی کو مبارکباد،سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شئیر

    شاہد آ فریدی کی بیٹی اور داماد شاہین آفریدی کو مبارکباد،سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شئیر

    کراچی: سابق کرکٹرشاہد آفریدی اپنی بیٹی انشاء آفریدی کے نکاح پرجذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شئیر کردیا۔

    باغی ٹی وی: شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ بطور والد میں نے اپنی بیٹی شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دی۔ دونوں کو اس موقع پر مبارک باد دیتا ہوں۔

    شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح ہوگیا

    https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1621757937600413699?s=20&t=Y6n1wIeLcA974g7UEoufyQ
    شاہد آفریدی نے کہا کہ بیٹیاں آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول اوررحمت ہوتی ہیں۔ بیٹی وہ ہوتی ہے جو آپ کے ساتھ ہنستی ہے، خواب دیکھتی ہے اور پورے دل سے آپ سے محبت کرتی ہے۔

    ساتھ ہی شاہد آفریدی نے تصاویر شئیر کیں ایک تصویر میں دلہا شاہین آفریدی اور دلہن انشاء آفریدی اور دوسرے گروپ فوٹو میں شاہد آفریدی کو شاہین آفریدی، بابر اعظم اور دیگرکرکٹرز کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی اور انشاء آفریدی کا نکاح ڈی ایچ اے کی مقامی مسجد میں انجام پایا جس میں قریبی رشتے دار شریک ہوئے پاکستانی پیسر اپنے بڑے بھائی ریاض آفریدی کے ہمراہ نکاح کے لیے پہنچے تھے-

    تھرڈ امپائر کو غلطی کا احساس ہوا تو فیصلہ فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے حق میں دیا

    نکاح کی تقریب کے بعد دلہا کی جانب سے مہمانوں کے لیے نجی ہوٹل میں عصرانے کا انتظام کیا گیا، جس میں قومی کپتان بابر اعظم، سابق ٹیسٹ کپتان معین خان، محمد حفیظ، سرفراز احمد، نسیم شاہ آل راونڈر شاداب خان، سابق عالمی اسکواش چیمپئین جہانگیر خان و دیگر نے بھی شرکت کی۔

    دوسری جانب نکاح کی خوشی میں شاہد آفریدی کی جانب سے جمعہ کی شب مقامی کلب میں عشائیہ دیا گیا جس میں انکے عزیز و اقارب کے علاوہ قومی کرکٹرز اور دیگر شخصیات بھی شریک ہوئے-

    انشاء آفریدی کی رخصتی انکی تعلیم مکمل ہونے کے بعد عمل میں آئے گی، واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصا کی شادی گزشتہ ماہ نصیر ناصر خان سے انجام پائی تھی۔

  • بوری بند لاش ملنے کا معمہ حل، باپ کا قاتل نکلا

    بوری بند لاش ملنے کا معمہ حل، باپ کا قاتل نکلا

    کراچی:شہرقائد میں 9 جنوری کو نمائش جناح گراؤنڈ سے بوری بند لاش ملنے کا معمہ حل کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں باپ جوان بیٹے کا قاتل نکلا۔ رینجرز اور پولیس نے مقتول کے والد یعقوب مسیح کو گرفتار کرلیا ہے۔

    لاہور میں ایک ماہ میں 13 ہزار سے زائد افراد کی گرفتاریاں

    ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ مقتول فیصل مسیح اہلخانہ کے لئے مصیبت بن چکا تھا۔ فیصل آئس کا نشہ کرتا تھا اور اس نے چھوٹی بہن کو بھی نشے میں مبتلا کر ڈالا تھا۔

    بہن کو نشے پرلگانے کا جرم، باپ نے بیٹے کو قتل کر کے بوری بند لاش گراؤنڈ میں پھینک…

    یعقوب مسیح کا کہنا تھا کہ روز روز کی ذلت سے بچنے کے لئےاس نےاپنے جوان بیٹے کے قتل کا منصوبہ بنایا۔واردات والی شب نشہ دلانے کے بہانے فیصل کو جناح گراونڈ میں لے آیا اور اور سر پر پتھر مار کر اسے قتل کر دیا۔

    الیکشن کمیشن نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا

    خیال رہے کہ 9 جنوری کو جناح گراؤنڈ میں کچرا کنڈی سے نوجوان کی بوری بند لاش ملی تھی۔ مقتول کی شناخت فیصل مسیح کے نام سے ہوئی تھی جو منشیات کا عادی اور دو بار جیل جاچکا تھا۔

  • شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح ہوگیا

    شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح ہوگیا

    کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا سے نکاح ہوگیا۔کراچی سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح کراچی ڈی ایچ اے کی مقامی مسجد ذکریا میں ہوا، نکاح بیت السلام کے مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔

    شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسیپشن کا آغاز ہوا،تقریب میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی اپنے سسر کے ساتھ پنڈال پہنچ گئے۔

    مینٹل ہیلتھ میں صحت یاب مریضوں کا تعین کرنے کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل

    تقریب میں میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان بھی موجود ہیں۔تقریب میں میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان بھی موجود ہیں۔اس کے علاوہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ بھی تقریب میں موجود ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا

    خاندانی ذرائع کے مطابق شاہین اور انشا کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی،دو روز قبل شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے تھے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق دو روز قبل شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچے تھے، جوڑے کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی، انشا آفریدی کی رخصتی بعد میں ہوگی۔

  • بہن کو نشے پرلگانے کا جرم، باپ نے بیٹے کو قتل کر کے بوری بند لاش گراؤنڈ میں پھینک دی

    بہن کو نشے پرلگانے کا جرم، باپ نے بیٹے کو قتل کر کے بوری بند لاش گراؤنڈ میں پھینک دی

    شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں
    کراچی کے علاقے مزار قائد سے متصل جناح گراونڈ سے تشدد زدہ لاش ملنے کا معمہ شرقی پولیس نے حل کرلیا، پولیس حکام کے مطابق لڑکے کے قتل میں باپ ہی ملوث نکلا،واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر کا کہنا تھا کہ جناح گراؤنڈ سے رواں ماہ نو جنوری کو ایک تشدد زدہ لاش ملی تھی جسے بوری میں ڈال کر گراؤنڈ میں رکھا گیا تھا، لاش کی شناخت فیصل مسیح کے طور پر ہوئی،پولیس نے تحقیقات کا آغاز ہوا تو انکشاف ہوا کہ فیصل کو اسکے باپ یعقوب مسیح نے قتل کیا ہے، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے، ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا مقتول نا صرف خود نشہ کرتا بلکہ اپنی بہن کو بھی نشے کا عادی بنا دیا تھا

    پولیس حکام نے واقعہ کےبارے میں مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم یعقوب نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے غصے میں بیٹے کو مارا ، اس پر تشدد کیا جس سے اسکی جان چلی گئی، اس نے بیٹے کی لاش کو بوری میں ڈالا اور گراؤنڈ میں پھینک دیا، ملزم منصوبہ بندی سے خود کو بچانا چاہتا تھا جسے آپریشن پولیس نے حکمت عملی سے گرفتار کر لیا.

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں رینجرز تعینات

    اسلام آباد میں جرائم میں اضافہ، ڈاکو ایمبولینس گاڑی چھین کر فرار

    دوسری جانب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے ضلع وسطی میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈی جے گروپ سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان گھروں،پیٹرول پمپ،میڈیکل اسٹور، ریسٹورنٹ سمیت دیگر مقامات پر متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان میں حنین،سہیل عرف ڈاکٹر اور سہیل عرف چھوٹو شامل ہیں، ملزمان نے چند روز قبل نیو کراچی میں کریانہ اسٹور لوٹنے جے دوران رکشہ ڈرائیور کو گولی ماری۔ ملزمان نارتھ کراچی میں میڈیکل اسٹور پر لوٹ مار کے دوران ایک شخص کو گولی ماری ملزمان نے نیو کراچی میں بریانی کی دکان کو لوٹا ملزمان نے اعتراف کیا کہ واردات کے دوران وہ نشے کی حالت میں تھے ملزمان نے نیو کراچی میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا۔ ملزم حنین نے ضلع وسطی میں 10 سے زائد گھروں کو لوٹنے کا اعتراف کیا۔ ملزمان نے پیٹرول پمپز پر لوٹ مار کے دوران گار ڈ کو گولیاں بھی ماری ملزم حنین ساتھیوں کو واردات کے لئے اسلحہ موٹر سائیکل اور تمام سہولیات فراہم کرتا تھا۔ملزمان سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے

  • یو ایس ایڈ تھیلوں سے متعلق وائرل ویڈیو، وزیراعلیٰ سندھ کو انکوائری رپورٹ پیش

    یو ایس ایڈ تھیلوں سے متعلق وائرل ویڈیو، وزیراعلیٰ سندھ کو انکوائری رپورٹ پیش

    کمشنر لاڑکانہ نے یو ایس ایڈ تھیلوں سے متعلق وائرل وڈیو سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کو انکوائری رپورٹ پیش کردی

    رپورٹ میں کہا گیا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے چاول اوپن مارکیٹ میں فروخت کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، یو ایس ایڈ سے باردانہ کے استعمال کا معاملہ زیر تفتیش ہے جسے سنجیدگی سے لیا جارہا ہے،اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ کی سربراہی میں ایس آئی پی اور ڈبلیو ایف پی کے نمائندوں پر مشتمل انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہے ،ٹیم معلوم کر رہی رہے کہ خالی تھیلوں کو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے میں کون ملوث ہے،

    یاد رہے یکم فروری کو لاڑکانہ کےایک دکان پر یو ایس ایڈ کے تھیلوں میں چاول فروخت کی ویڈیو وائرل رہی،جانچ کے بعد دکان کے مالک کے خلاف کارروائی کی گئی ،مختیارکار لاڑکانہ کی جانب سے فوری طور پر دکان کو سیل کر دیا گیا ،مذکورہ معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری ہونے تک باردانہ کی فروخت بند کر دی گئی، ترجمان کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ نے فیکٹ فائنڈنگ کی ہے ،فیکٹ فائنڈنگ کے دوران دکاندار کو بلایا گیا جس نے بتایا محمد سلیم نامی دکاندار سے باردانہ (خالی تھیلے) خریدے،دکاندار کے پاس رسیدیں موجود ہیں جو اس نے بطور ثبوت پیش بھی کیں، ڈی سی لاڑکانہ کا کہنا ہے کہ محمد سلیم نے انکشاف کیا کہ وہ وقتاً فوقتاً مختلف مزدوروں سے باردانہ کے تھیلے خریدتا رہا،ڈی سی لاڑکانہ نے SIF (این جی او) کے نمائندے سے معلومات حاصل کیں،ایس آئی ایف این جی او نے ورلڈ فوڈ پروگرام اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا، ضلع لاڑکانہ کی 11 یو سیز اور دیگر اضلاع میں 22000 خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم ہو چکے ،دکاندار نے بتایا کہ تھیلوں میں چاول نہیں بلکہ 9 کلو گرام پیلے رنگ کے مٹر تھے،

    یاد رہے اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے فلڈ ریلیف کے کمبل مبینہ طور پر ملک بھر میں آن لائن فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا، لاہور سے سابق رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے آن لائن آرڈر جاری کرنے پر ڈلیور کمبلوں کی ویڈیو بنا کر وائرل کی، شمسہ علی لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے خواتین کی مخصوص نشست پر سال 2018 میں پنجاب اسمبلی کی منتخب رکن تھی۔شمسہ علی جو سپریم کورٹ میں وکیل اور قانون دان بھی ہیں ویڈیو میں انکشاف کرتی ہیں کہ انھوں نے چند روز قبل 2 کمبل آن لائن آرڈر کیے تھے، ویڈیو میں شمسہ علی نے کمبل آن لائن آرڈر کرنے کی رسید بھی دکھائی ہے۔شمسہ علی نے ویڈیو میں ڈلیور کیے گئے کمبل بھی دکھائے ہیں جن میں سے ایک کمبل کا ٹیگ کاٹ کر غائب کیا جاچکا تھا جبکہ دوسرے کمبل کا ٹیگ موجود ہے، جس پر سندھ حکومت کا مونوگرام اور فلڈ ریلیف تحریر ہے

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    دوستی کیوں نہیں کی؟ نوجوان نے لڑکی کو سیکس ورکربنا دیا

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

  • تھانہ پی آئی بی کالونی سے اغواء ہونے والی بچی چند گھنٹوں میں بازیاب ,ملزم گرفتار

    تھانہ پی آئی بی کالونی سے اغواء ہونے والی بچی چند گھنٹوں میں بازیاب ,ملزم گرفتار

    کراچی :تھانہ پی آئی بی کالونی سےاغواء ہونےوالی بچی چند گھنٹوں میں بازیاب ہوچکی ہےاور پولیس نےاغوا کارکو گرفتار بھی کرلیا ہے ،باجوڑی محلہ سے معصوم بچی 3/4 سالہ سمیعہ دختر اصغر علی کو ملزمان نے اغواء کیا تھا

    ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر احمد شیخ کے احکامات پر فوری طور پر بچی کی بازیابی کے لئے 3 ٹیمیں تشکیل دی گٸی تھی۔ایس ایس پی صاحب کے احکامات پر فوری طور پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر معصوم بچی کے اغواء کے مقام سے CCTV فوٹیج بھی حاصل کرلی تھی۔

    پولیس ٹیم نے شواہد اکھٹے کرکے چھاپہ مار کارواٸی کرکے بچی کو بازایاب کی۔پولیس نے چند گھنٹوں میں پرانی سبزی منڈی جھنڈے شاہ پیر بخاری قبرستان سے بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مخبر خاص کی اطلاع پر کارواٸی کی پولیس نے پیر بخاری کالونی پرانی سبزی منڈی سے اغوا شدہ بچی سمعیہ کو 4 گھنٹوں میں بازیاب کرلیا گیا۔

    پولیس نے اغوا کار محمد یامین ولد صابر حسین کو گرفتار کیا،پچی والدین کے حوالی کی گٸی اس موقع پر والدین نے پولیس کی کاوشوں کو سراہایا۔ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر33/23 بجرم دفعہ 364/A کے تحت درج کرلیا گیا تھا ،گرفتار ملزم کا سابقہ رکارڈ معلوم کیا جاٸیگا
    ملزم کو مزید کارروائی کے لیے تفتیشی افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے

  • کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار

    کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرزاور پولیس نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ اور کومبنگ آپریشن کے دوران 11 مشتبہ ملزما ن کوحراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد اور دیگر ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا سرچ اورکومبنگ آپریشن کیا۔

    آپریشن کےدوران ڈیجیٹل ڈیوائس کےذریعےمشتبہ افراد کی اسکریننگ کی گئی دوران آپریشن غیرقانونی طورپرمقیم تین تارکین وطن سمیت گیارہ ملزما ن کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے تین عدد پستول،مختلف نوعیت کا ایمونیشن منشیات اورچوری کا رکشہ برآمد کیا گیا،گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کیرتھر تلنگا ڈیم کے قریب ڈاکوؤں نے کراچی کے بائیکر نوجوانوں کو ناکہ لگا کر لوٹ لیا، ڈاکوؤں نے حمزہ ہاشم نامی نوجوان سمیت متعدد افراد کو لوٹا۔ ناکہ لگا کر لوٹ مار کا واقعہ کیرتھر رینج کے قریب پیش آیا۔

    #کراچی