Baaghi TV

Category: کراچی

  • ملتان اور کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان

    ملتان اور کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان

    ملتان اور کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ ہلکی و معتدل بارش کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ریکارڈ کیا گیا،ایئرکوالٹی انڈیکس 172 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہے گا،آج شام کو بوندا باندی کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اورکہیں معتدل بارش ہوسکتی ہے،پیرسے دوبارہ شہر کا مطلع مکمل صاف اورتیزدھوپ پڑنے کی توقع ہے،آئندہ تین روز کے دوران صبح سے دوپہر کے درمیان بلوچستان کی شمال مغربی جبکہ شام کے وقت جنوب مغربی سمندری ہوا چل سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ نمی کاتناسب 55فیصد تک بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی جاسکتی ہے۔

    مغربی سسٹم کے زیراثردیہی سندھ کے اضلاع قمبرشہدادکوٹ، لاڑکانہ، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، نوشہروفیروز، شہید بے نظیر آباد، دادو، جامشورو، سانگھڑ، حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان، میرپورخاص، عمرکوٹ کے اضلاع میں وقفے وقفے سے گردوغبار،گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش جبکہ کہیں کہیں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری جبکہ بدین،ٹھٹھ اورسجاول میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے-

  • اے این ایف کی مختلف کارروائیاں،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    اے این ایف کی مختلف کارروائیاں،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    اے این ایف کی منشیات فروشوں کیخلاف مختلف کارروائیاں،

    باغی ٹی وی: کراچی کے ائیر پورٹ سے سعودی عرب کیلئے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کے جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی وہ نجی ائیرلائن کی پرواز ای آر 812 سے جدہ جا رہا تھا۔

    بلوچستان : آواران میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،4 بچوں سمیت 8 افراد جاں

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران پونے 3 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی، مسافر اختر جہان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے ہے

    ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے کے قریب مردان کے رہائشی ملزم سے 600 گرام چرس برآمد کی گئی،فیصل آباد میں کار سے 12 کلو ہیروئن برآمد،پشاور کا رہائشی ملزم گرفتار کیا گیا،تربت مند روڈ کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی82 کلو چرس برآمد ہوئی-

    ڈرون کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

    ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-

  • خواجہ سرا سوشل ایکٹوسٹ شہزادی رائے کو حراساں کرنے کا معاملہ،مرکزی ملزم گرفتار

    خواجہ سرا سوشل ایکٹوسٹ شہزادی رائے کو حراساں کرنے کا معاملہ،مرکزی ملزم گرفتار

    گلستان جوہر میں خواجہ سرا سوشل ایکٹوسٹ شہزادی رائے کو حراساں کرنے کا معاملہ،صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا بھی نوٹس ، مکمل تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: گلستان جوہر میں خواجہ سرا شہزادی رائے کو ہراساں کرنے کا مقدمہ تھانہ شاہراہ فیصل میں درج کرلیا گیا ہے جس میں جان سے مارنے ، ہراساں کرنے اور گھر میں زبردستی گھسنے کی دفعات شامل ہیں۔

    شہزادی رائے کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے گھر کے اندر گھسنے کی کوشش کی اور دروازے پر لاتیں ماریں جنونی شخص نشے میں تھا جس کے ہاتھ میں ایک بوتل بھی تھی، وہ پہلے بھی گھر آیا تھا اور دوستی کرنے پر مصر تھا۔

    مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور تفصیلات حاصل کیں ایس پی ظفر چھانگا کےمطابق گلشن پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے دو بار خواجہ سرا شہزادی رائے کو حراساں کیا تھا-

    ایس پی گلشن اقبال کے مطابق ملزم کو سچل کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا-

  • سیکیورٹی کمپنیوں کا اسکارٹ سروس  بند کرنے کا اعلان

    سیکیورٹی کمپنیوں کا اسکارٹ سروس بند کرنے کا اعلان

    کراچی: حکومت سندھ کے سیکیورٹی کے نام پر اسلحے کی نمائش روکنے کے احکامات پر سیکورٹی کمپنیوں نے گارڈز فراہم کرنے کی خدمات بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سیکیورٹی کمپنیوں کو سکارٹ سروس فراہم کرنے سے روک دیا ہے آل پاکستان سیکورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن نے اس ضمن میں اپنی تمام رکن سیکورٹی کمپنیوں کو خط ارسال کردیا ہے۔

    گرفتاری کی صورت میں پارٹی کون چلائے گا،عمران خان کا بیان سامنے‌آ گیا

    خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن میں ترمیم کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی گارڈز کسی بھی گاڑی یا ڈالا یا ویگو وغیرہ کے پیچھے ہتھیار لے کر نہیں بیٹھ سکتے، اس لیے تمام سیکورٹی کمپنیوں کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ پولیس کی طرف سے کسی بھی ممکنہ کارروائی سے بچنے کے لیے فوری طور پراسکارٹ سروس کو بند کر دیا جائے۔

    ایسوسی ایشن نے گاڑی کے اندر بیٹھے باڈی گارڈز کے حوالے سے اپنی رکن کمپنیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یہ سروس بھی بند کردیں اگرچہ اسلحہ کی نمائش نہ ہو، کیونکہ پولیس اس کا غلط استعمال کرے گی اور اسلحے کی نمائش کے بہانے گارڈز کے خلاف کارروائی شروع کر دے گی۔

    آواران میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں تین دہشتگرد ہلاک

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنیاں اپنے تمام صارفین کو نہ صرف اس بارے میں مطلع کریں بلکہ ان سے کہیں کہ وہ براہ راست وزیراعلی سندھ، ہوم سیکریٹری سے اپنی تشویش کا اظہار کریں ایسوسی ایشن اس دوران مذکورہ ترمیمی نوٹیفکیشن کے بارے میں وضاحت کے لیے پولیس کے اعلیٰ حکام سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

  • پاکستانی ائیرپورٹ سیکیورٹی انتہائی موثر بنانے کیلئے برطانیہ  جدید اسکینیگ مشینیں فراہم  کرے گا

    پاکستانی ائیرپورٹ سیکیورٹی انتہائی موثر بنانے کیلئے برطانیہ جدید اسکینیگ مشینیں فراہم کرے گا

    لاہور: پاکستانی ائیرپورٹ سیکیورٹی کو انتہائی مؤثر بنانے کے لیے برطانیہ جدید اسکینیگ مشینیں فراہم کرے گا-

    باغی ٹی وی:سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق برطانوی سکیورٹی ادارےڈیپارٹمنٹ فار سکیورٹی کی جانب سے جدید مشینیں کراچی اور لاہور ائیر پورٹس پر سکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے دی جا رہی ہیں۔

    بھارت کی سب سے بڑی ائیر لائن نے 50 طیارے انڈر گراؤنڈ کر دیئے

    سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسکینگ مشینیں مسافروں اور سامان کے ساتھ نقصاندہ آلات اور بارودی مواد کو جانچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، مشینیں برطانوی ڈپارٹمنٹ فار سکیورٹی کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحفے میں دی جائیں گی۔

    انگلینڈ اور ویلز میں شادی کے لیے کم سے کم عمر 18 سال کر دی …

    سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ مشینری کی تنصیب کا مقصد برطانیہ سے آنے والے مسافروں اور ان کے سامان کی جدید طرز پر چیکنگ کرنا ہے یہ ٹیکنالوجی بعدازاں دیگر ائیرپورٹس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو فراہم کی جائے گی۔

    عمران نیازی کی گزشتہ چند دنوں کی حرکات سب کے سامنے ہیں، وزیراعظم

  • بشریٰ بی بی کے علاوہ کوئی نہیں تو پولیس پر فائرنگ کون کررہا؟ شرجیل میمن

    بشریٰ بی بی کے علاوہ کوئی نہیں تو پولیس پر فائرنگ کون کررہا؟ شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کہہ رہا ہے کہ زمان پارک گھر میں بشریٰ بی بی کے علاوہ کوئی نہیں ،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اگر گھر میں بشریٰ بی بی کے علاوہ کوئی نہیں تو پولیس پر فائرنگ کون کر رہا ہے ؟ کیا زمان پارک سے جنات فائرنگ کررہے ہیں ؟ جوسلیکٹڈ وزیر اعظم تھا اسے روزانہ ریلیف مل رہا ہے،یہ مٹھی بھر دہشتگرد عوام کو ڈرا نہیں سکتے، چند سو لوگ بدمعاشیاں کر رہے ہیں، ریاست کو یرغمال کیا گیا، پوری دنیا میں پیغام دیا گیا کہ پاکستان میں لاقانونیت ہے،آپ نے پیغام دیا آپ بہت بڑے بدمعاش اور غنڈہ ہیں، آپ چاہتے ہیں پاکستان کا آئین اپ کے غلام رہے،عمران خان نے کہا کہ ورکر زمان پارک آئیں، پھر انہوں نے کہا کہ جو نہیں آئے گا انہیں ٹکٹ نہیں دین گے،عمران خان نے یہ خود ڈرامہ کروایا عدالت نے عمران خان کو پیش ہونے کا حکم دیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ یہ کسی پارٹی یا حکومت کی نہیں ملک کی بدنامی ہے۔عمران خان کی یہ لڑائی پاکستان سے ہے، ملکی سالمیت سے ہے،

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں پولیس نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے پولیس زمان پارک پہنچی تو تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا اور 20 گھنٹے تک عمران خان کی گرفتاری نہیں ہونے دی،

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

  • کراچی؛ تاوان کی وصولی کیلئے انوکھی وارداتیں

    کراچی؛ تاوان کی وصولی کیلئے انوکھی وارداتیں

    کراچی؛ تاوان کی وصولی کیلئے انوکھی وارداتیں

    کراچی میں تاوان کی وصولی کیلئے انوکھی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے، ملزمان نے بھینسوں کو اغواء کرنا شروع کردیا گیا ہے. سماء ٹی وی کے مطابق شہر کے مضافات میں واقع باڑوں سے ملزمان اسلحہ کے زور پر بھینسیں کھول کر لے جاتے ہیں اور تاوان وصول کرنے کے بعد جانور واپس کردیتے ہیں۔ جبکہ یہ ہی نہیں، شہر میں واقع مویشی منڈیوں میں جانور اندرون سندھ اور دوسرے صوبوں سے لائے جاتے ہیں لیکن منڈی پہنچنے سے پہلے ہی ملزمان مویشیوں سے بھرے ٹرک لے کر فرار ہوجاتے ہیں۔

    اس طرح کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے لیکن مویشی مالکان پولیس کو رپورٹ کرنے کے بجائے ملزمان کو رقم ادا کرنے کے بعد اپنے جانور واپس لیکر آجاتے ہیں۔ کراچی کے ایک بیوپاری نے 15 مارچ کو تھانہ سکھن میں مقدمہ درج کروایا ہے۔ مقدمہ الزام نمبر 144/2023 میں مدعی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ سپر ہائی وے کتا کالونی میں شاہ نواز جتوئی کے باڑے سے 7 بھینسیں 12 لاکھ 20 ہزار کے عوض خرید کر بھینس کالونی فروخت کرنے کیلئے لے جا رہا تھا لیکن بھینس کالونی موڑ کے قریب ایک گاڑی میں سوار مسلح ملزمان نے ہماری گاڑی کو روکا۔

    مدعی مقدمہ کے مطابق مسلح ملزمان نے انہیں اپنی گاڑی میں بٹھایا اور گاڑی میں سوار ایک شخص گاڑی سے اترا اور جانوروں سے بھرا ٹرک لیکر نامعلوم سمت کی جانب چلے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان انہیں لیکر سپر ہائی وے پر گھماتے رہے اور پھر نامعلوم مقام پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ رواں ماہ ایسے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 20 سے زائد فارمرز کو لوٹا جاچکا ہے۔

    صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بھینس کالونی نمبر 11 میں مسلح ملزمان کئی باڑوں سے جانور کھول کر لے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیری فارمرز اس طرح کے واقعات کو پولیس اسٹیشن میں رپورٹ نہیں کرا رہے کیونکہ ان کو پولیس پر اعتبار نہیں۔ شاکر عمر کے مطابق ڈیری فارمرز ملزمان سے رابطہ کر کے اور کچھ رقم ادا کرنے کے بعد اپنے جانور واپس لیکر آرہے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ ان واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھینس کالونی کے علاوہ سرجانی ٹاؤن اور سپر ہائی میں واقع باڑہ مالکان کو بھی اسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    نجی ٹی وی کے مطابق شاکر گجر کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی ملیر نے ان واقعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور ملیر کے مضافات میں واقع باڑوں کی حفاظت کے احکامات بھی دیئے ہیں لیکن، شاکر عمر کے مطابق، پولیس ملزمان سے ملی ہوئی ہے اور پولیس یہ بھی جانتی ہے کہ ان واقعات میں کن عناصر کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان واقعات میں ملوث گروہ اپنے بندوں کو باڑوں میں ملازم بھرتی کرواتے ہیں، اس گروہ کے بھرتی ہونے والے ملازمین باڑوں کی مکمل ریکی کر کے انہیں اطلاع دیتے ہیں جس کے بعد اس باڑے میں کارروائی کی جاتی ہے۔ شاکر عمر نے بتایا کہ انہوں نے پولیس کے ساتھ مل کر ایک فارم تیار کیا ہے جس میں باڑوں میں کام کرنیوالے تمام ملازمیں کے کوائف جمع کئے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ باڑہ مالکان کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے تمام ملازمین کے کوائف کا اندارج یقینی بنائیں۔

  • وزن کم کرنے کیلئے ڈائٹ پلان فروخت کرنا  ڈاکٹر کو مہنگا  پڑگیا

    وزن کم کرنے کیلئے ڈائٹ پلان فروخت کرنا ڈاکٹر کو مہنگا پڑگیا

    کراچی میں وزن کم کرنے کے لیے ڈائٹ پلان فروخت کرنا ڈاکٹر کو مہنگا پڑگیا۔

    باغی ٹی وی: کنزیومر کورٹ شرقی میں ڈائٹ پلان خریدنے والے شہری عبد الجبار لغاری نے ڈاکٹر کے خلاف درخواست جمع کروائی فہمیدہ ساہیووال کے روبرو ڈائٹ پلان فروخت کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس کے بعد ڈائٹ پلان فروخت کرنے والی ڈاکٹر ندا کو ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ عدالت میں جمع کروانا پڑا۔

    آغا خان اسپتال اور یونیورسٹی کا عملہ، طالبعلم بڑی تعداد میں کورونا میں مبتلا

    کنزیومر کورٹ شرقی میں جمع کروائی درخواست کے متن کے مطابق ستمبر 2022 میں عبدالجبار لغاری نے والدہ کیلئے ڈاکٹر سے ڈائٹ پلان خریدا تھا، ڈائٹ پلان کی مکمل رقم 38 ہزار روپے بھی ادا کردی گئی تھی۔

    درخواست گزار کے مطابق ڈاکٹر نے ایک ماہ میں 10 کلو وزن کم کرنے کی گارنٹی دی تھی، تاہم ڈائٹ پلان سے والدہ کے پیٹ میں تکلیف شروع ہوگئی، شکایت کے باوجود رقم واپس نہیں کی گئی۔

    درخواست پر فیصلہ آنےکے بعد ڈائٹ پلان خریدنے والے شہری کے کیس میں ڈاکٹر ندا نے ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی رقم عدالت میں جمع کرادی۔

    بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا

  • آغا خان اسپتال اور یونیورسٹی کا عملہ، طالبعلم بڑی تعداد میں کورونا میں مبتلا

    آغا خان اسپتال اور یونیورسٹی کا عملہ، طالبعلم بڑی تعداد میں کورونا میں مبتلا

    کرونا کی نئی قسم، این سی او سی نے الرٹ جاری کر دیا،ماسک پہننے کی ہدایت

    این سی او سی نے کورونا کی نئی اقسام کے پھیلاو کا خدشہ ظاہر کردیا ،این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کا نیا ورینٹ دنیا بھر میں دوبارہ پھیل رہا ہے،کورونا سے بچاؤ کے لئے این سی او سی نے الرٹ جاری کردیا،اور کہا کہ 30 اپریل تک رش والے جہگوں پر ماسک لازمی پہنیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں،

    کرونا شہر قائد کراچی میں دوبارہ بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے،کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 53 جبکہ ایک ہفتے میں 146 کرونا مریض سامنے آئے ہیں، جس کے بعد محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کرونا کی شرح ایک ہفتے میں 12.91 فیصد ہو گئی ہے، پاکستان بھر میں مزید 129 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کا شکار ہوئے ہیں،

    کراچی کے آغا خان اسپتال اور یونیورسٹی کے عملے سمیت طالب علم بڑی تعداد میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں انتظامیہ نے اسپتال اوریونیورسٹی میں تمام عملے اور طالب علموں کوبذریعہ خط الرٹ جاری کردیا خط کے متن میں کہا گیا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے عملے، اساتذہ اور طالبعلموں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو رہی ہے، خوش قسمتی سے تمام افراد میں کورونا کی معمولی علامات سامنے آئی ہیں۔

    شرعی عدالت کے سود کے فیصلے کیخلاف اپیلیں خارج

    اسپتال انتظامیہ نے خط میں لکھا کہ کچھ افراد میں موسمی فلو کی علامات بھی سامنے آئی ہیں، اسپتال اور یونیورسٹی میں اس سلسلے میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے ماحول میں اب بھی کورونا وائرس موجود ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق نوجوان اور مضبوط قوت مدافعت والوں کو زیادہ خطرہ نہیں، بزرگ افراد اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اس کے علاوہ آغا خان اسپتال انتظامیہ نے اسپتال میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

    بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا

    انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ اسپتال کے عملے، اساتذہ اور طالب علموں کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جائیں، کورونا ویکسین لگے ہوئے اگر 6 ماہ سے زائدکا عرصہ ہوگیا ہے تو بوسٹر ڈوز لگوانا ہوگی۔

  • بلڈر کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار،کئے ہوشربا انکشافات

    بلڈر کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار،کئے ہوشربا انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں کل رات پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ملزم کے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں،گرفتار ملزم نے تیموریہ کی حدود میں بلڈر کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا، ترجمان پولیس کے مطابق کل رات شاہراہِ نور جہاں پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم روی ولد گوپال ویرا کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا جبکہ ملزم کا ساتھی بہادر علی عرف فیضل کالا ولد عبدالکریم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی تھی ملزمان کا 3 رکنی گروپ ہاؤس ڈکیتی اور اسٹریٹ کریمنلز اور دورانِ ڈکیتی قتل میں ملوث ہے ملزم نے تیموریہ کی حدود میں 4 فروری کو دورانِ ڈکیتی بلڈر سمیر کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے بلڈر سمیر نے دورانِ ڈکیتی ملزم کے ایک ساتھی راشد ولد ایوب کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا فراری ملزم بہادر علی دورانِ ڈکیتی قتل کے دونوں مقدمات میں ساتھ تھا ملزمان گھروں میں ڈکیتی کے ماہر ہیں جبکہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو گولی مارنے میں دیر نہیں کرتے ملزم نے دورانِ انٹیروگیشن درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے گرفتار ملزم کو دورانِ ڈکیتی قتل کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف علیحدہ سے پولیس مقابلہ اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں ملزم کی مزید مقدمات میں گرفتاری متوقع ہے

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    دوسری جانب کلفٹن میں بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کی کارروائی کے دروان پولیس نے ہائی پروفائل ڈکیت گینگ کا سرغنہ عدنان ڈاکو کو گرفتار کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو شہری سے 50 ہزار ڈالر چھیننےکے مقدمے میں گرفتارکیا گیا ہے، ملزم نے 24 نومبر 2022 میں کلفٹن بلاک 5 میں واردت کی تھی گرفتار ملزم سے واردات میں چھینا ہوا موبائل اور اسلحہ برآمد ہوا، ڈکیت عدنان نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہےملزم نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ اس کے ساتھویں نے غیر ملکی شہری کو بھی لوٹ ہے، گرفتار ملزم کا ساتھی آصف کو بھی پولیس نے گرفتارکر کے جیل بھیجا تاہم ڈکیت کا ایک ساتھی منی چینجز سے ڈکیتی کے بعد مارا گیا تھا

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

    مراد راس ڈنگر ڈاکٹر، ڈگری جعلی ہو سکتی ہے،اساتذہ کے معاشی قتل عام کا ذمہ دارمراد راس، کاشف مرزا کے سنگین الزامات