Baaghi TV

Category: کراچی

  • ایم کیو ایم پاکستان نےحکومت کے خلاف احتجاج کی کال دے دی

    ایم کیو ایم پاکستان نےحکومت کے خلاف احتجاج کی کال دے دی

    کراچی :ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبات کے حق میں 9 جنوری کو احتجاج کا اعلان کردیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ مقاصد پورے نہ ہوئے تو حکومت میں رہنا کسی کام کا نہیں، پیپلزپارٹی مردم شماری اور حلقہ بندیاں درست کرائے، جلد الیکشن چاہتے ہیں لیکن فراڈ انتخابات نہیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں میں ترمیم سمیت بلدیاتی انتخابات پر دیگر مطالبات منظور نہ کرنے پر پیپلزپارٹی کیخلاف 9 جنوری کو احتجاج کا اعلان کردیا۔

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی مردم شماری اور حلقہ بندیاں درست کرائے، جلد الیکشن چاہتے ہیں لیکن فراڈ انتخابات نہیں، حلقہ بندیوں سے پری پول رگنگ ہوچکی ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقاصد پورے نہ ہوں تو حکومت میں رہنا کسی کام کا نہیں، فیصلہ یہ ہے کہ عزت سے جینا ہے، حقوق کیلئے لڑ مرنا ہے، ایم کیو ایم کیساتھ اتنا ظلم ہوا ہے کہ کسی اور کیساتھ ہوتا تو ختم ہوجاتا، جو کچھ مہاجروں کے ساتھ ہوا لگتا ہے کوئی قومی اتفاقِ رائے ہے، اس قومی اتفاقِ رائے کی بھی شکست ہوئی ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر کا کہنا ہے کہ ہمارے دروازے ان سب کیلئے کھلے ہیں جو ایم کیو ایم کو مہاجروں کیلئے کشتی نوح سمجھتے ہیں، ہم نے بار بار کہا ہے کہ آئیے جدوجہد میں ہمارے ساتھ شریک ہوں، مہاجروں کو تقسیم کرنے کیلئے ہمارے خلاف آپریشن ہوئے، دباؤ آئے، ہمارے کچھ ساتھی اپنی جان بچانے کیلئے ایم کیو ایم چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہماری دعوت شمولیت پر ایم کیو ایم سے جانے والے واپس آئے ہیں، ایک وسیع تر اتحاد کیلئے دعوت دی جارہی ہے، تمام جماعتوں میں موجود مہاجروں کو پتہ ہونا چاہئے ایم کیو ایم ہی پلیٹ فارم ہے، جو اب یہاں نہیں کھڑا وہ مہاجروں کے مفاد کیلئے نہیں کھڑا۔

  • بلدیاتی انتخابات؛ جماعت اسلامی کا سندھ حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

    بلدیاتی انتخابات؛ جماعت اسلامی کا سندھ حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

    کراچی: جماعت اسلامی نے سندھ حکومت کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو دئیے گئے خطوط 24 گھنٹے میں واپس نہ لینے پر دھرنے کی دھمکی دے دی۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سندھ حکومت کو 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کے لیے الیکشن کمیشن کوبھیجے گئے خطوط 24گھنٹوں کے اندر واپس نہ لیے تو وزیر اعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیں گے اور پھر حالات کی تمام تر ذمہ دار ی حکومت پرعائد ہو گی۔

    انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے التواء کا کوئی آئینی و قانونی اور جمہوری جواز موجود نہیں ہے، گورنر ہاؤس، وزیر اعلیٰ ہاؤس اور بلاول ہاؤس سازشوں کے اڈے بنے ہوئے ہیں، ماضی کی طرح شہر کو ایک بار پھر تباہ و برباد کرنے کے لیے پیپلز پاٹی، ایم کیو ایم کے ساتھ اب نواز لیگ کی جوڑ توڑ اور سازشیں بھی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں ایسا گورنر بنایا گیا ہے جس کا ماضی میں کرمنل ریکارڈ موجود ہے، جماعت اسلامی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر حکمران پارٹیاں اکھٹی ہورہی ہیں اور بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہیں۔

    حافظ نعیم جماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ کراچی کے شہری چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی کا میئر آئے اور شہر میں تعمیر و ترقی کا کام دوبارہ شروع ہو، کراچی میں ہر صورت میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہونے چاہیے۔

    حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ایم کیو ایم حلقہ بندیوں پر اعتراض کررہی ہے یہ اعتراض اس وقت کیوں نہیں کیا گیا جب یہ اپنا مینڈیٹ فروخت کررہے تھے،ایم کیو ایم نے ہمیشہ عوامی مینڈیٹ فروخت کیا اور شہر کی ترقی کے لیے عملاً کچھ نہیں کیا یہ ہر حکومت میں شامل رہی ہے 2013 کے ایکٹ کی منظوری میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں برابر کے شریک جرم رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت جتنی کرپشن اور لوٹ مار کررہی ہے اس میں ایم کیو ایم برابر کی حصہ دار ہے 2018میں اہل کراچی نے پی ٹی آئی کو بھی مینڈیٹ دیا لیکن اس نے بھی کراچی کے لیے پیکجز کے اعلان تو کیے لیکن کام کچھ نہیں کیا۔

    امیرجماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں مسلح ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں لیکن پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی کے باوجود کراچی کے عوام کو جان و مال کا تحفظ نہیں۔ اہل کراچی وفاقی و صوبائی حکومتوں اور حکمران پارٹیوں سے سوال کر رہے ہیں کہ ان کے حقوق،مسائل کا حل اور تحفظ کب ملے گا۔

  • پی آئی اے کامسافرطیارہ خراب ہوگیا:عمرہ پرواز19گھنٹےبعد جدہ روانہ

    پی آئی اے کامسافرطیارہ خراب ہوگیا:عمرہ پرواز19گھنٹےبعد جدہ روانہ

    کراچی:پرواز پر 330 مسافر سوار تھے، جو کئی گھنٹوں سے ایئرپورٹ پر پریشان بیٹھے تھے،اطلاعات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کے فیول پمپ میں فنی خرابی کے باعث جدہ جانے والی عمرہ پرواز میں 19 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جس کے بعد بالآخر مسافروں کو سعودی عرب روانہ کردیا گیا۔

    کراچی:لائنز ایریا میں 2دن سے بجلی کی فراہمی معطل:علاقہ مکین رُل گئے:احتجاج بھی کام…

    کراچی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 کو منگل کی رات 2 بجے 300 سے زائد مسافروں کو جدہ لے جانا تھا۔رپورٹ کے مطابق پرواز سے کچھ وقت پہلے معمول کی جانچ پڑتال کے دوران طیارے کے فیول پمپ میں خرابی کی نشاندہی ہوئی، جس کی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔

    برطانوی خواتین پرحملے:قتل کے واقعات سےہرطرف خوف وہراس

    متاثرہ پرواز کے اکانومی اور بزنس کلاس کے 330 مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں اکثریت نے احرام باندھ رکھا تھا۔

    آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹروں کا فضا میں تصادم،4 افراد ہلاک 3 کی حالت تشویشناک

    بزرگ اور خواتین سمیت دیگر مسافر رات سے ایئرپورٹ کے بین الاقوامی لاؤنج میں موجود رہے، جبکہ پرواز کی روانگی میں مسلسل تاخیر کے باعث مسافروں کی عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔بالآخر پی آئی اے کی پرواز 19 گھنٹے کی تاخیر کے بعد عمرہ زائرین کو لے کر جدہ روانہ ہوگئی۔

    پرواز میں تاخیر کے حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ متاثرہ طیارے کے مسافروں کو رات میں کھانا اور صبح میں ناشتہ پیش کیا گیا، ہوٹل منتقل کرنے کی پیشکش مسافروں نے قبول نہیں کی۔

  • پہلی اننگزمیں نیوزی لینڈ کھیلا بھی اچھا:قسمت بھی مہربان نظرآئی:محمد یوسف

    پہلی اننگزمیں نیوزی لینڈ کھیلا بھی اچھا:قسمت بھی مہربان نظرآئی:محمد یوسف

    کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ نتیجہ کن رہنے کا مکان ہے، پہلی اننگ میں برتری لینے میں کامیاب رہے تو نیوزی لینڈ کو پریشانی ہوسکتی ہے، نیوزی لینڈ پر قسمت بھی مہربان نظر آرہی تھی۔

    دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کی وکٹ ٹرن کر رہی ہے لیکن حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، ہمیں سو رنز کی سبقت ملی تو مہمان ٹیم مشکل میں آسکتی ہے، پچز پر بات ہورہی ہے، لیکن ان پچز پر نتاٸج آرہے ہیں، ملتان میں جب پچز دیکھنے گیا تو بتایا گیا کہ ہمارے پاس وہ مٹی نہیں جو درکار ہے، ہمارے دور میں وکٹیں مختلف ہوتی تھیں، وکٹ بنانے کا ماہر نہیں لیکن جس طرح کی ہم ٹرن وکٹیں چاہتے ہیں ویسی ہمارے پاس مٹی نہیں ہے۔

    ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال، پاکستان جونیئر لیگ ختم،رمیز راجہ کا ردعمل سامنےآ گیا

    انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس کے زمانے میں باونسی وکٹ ہوتی تھی، پنڈی ٹیسٹ کے بعد ایسی پچز تیار ہوئی جو نتیجہ خیز رہی، مثبت کرکٹ ہوئی، نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ بھی اچھا رہا، موجودہ صورتحال میں وکٹ ٹرن کررہی ہے، نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ پر ہم نے زیادہ رنز دے دیے اور انہوں نے سو رنز زیادہ بنالیے،وہ اچھا کھیلے اور کچھ قسمت بھی ان پر مہربان نظر آرہی تھی، وکٹ پر چانس ہے، نتیجہ آسکتا ہے۔

    2022 کرکٹ؛ گرین شرٹس کی کامیابیاں اورناکامیوں کا سال رہا

    محمد یوسف نے کہا کہ کپتان یا کوچ نے اوپنرز کو کوٸی پلان نہیں دیا، کپتان یا مینجمنٹ کیجانب سے بیٹرز کو کوئی ہدایات نہیں دی گئیں، عبد الللہ شفیق اور شان مسعود جیسے کھیل رہے ہیں یہ ان کی اپنی گیم ہے، سب کھلاڑی اپنا نیچرل گیم کھیل رہے ہیں،تاہم حالات کے مطابق بھی کھیلنا چاہیے، ہم کھلاڑی کو اعتماد ہی دے سکتے ہیں، عبداللہ شفیق نے انگلینڈ کیخلاف سنچری اسکور کی تھی، وہ اس وقت کمرہ امتحان میں ہیں، تکنیکی طور پر اس وقت عبداللہ شفیق کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

    پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ، پہلے روز کاکھیل ختم ،نیوزی لینڈ نے 6وکٹوں کے نقصان…

    بیٹنگ کوچ نے کہا کہ عبد الللہ خود بھی اپنی غلطی سمجھ رہا ہے، کچھ اننگز خراب ہوجائیں تو کھلاڑی کو فکر لاحق ہوجاتی ہے، ٹیسٹ کرکٹ کیلئے تجربہ اہمیت رکھتا ہے، میں صرف بیٹرزسے اتنی بات کرتا ہوں جتنی ضرورت ہوتی ہے، زیادہ بات کرو تو کھلاڑی پریشان اور ڈبل مائنڈ ہوجاتا ہے۔

  • کراچی ٹیسٹ؛نیوزی لینڈ 449 رنزکےجواب میں پاکستان کے154رنزپر3کھلاڑی آوٹ بھی ہوگئے

    کراچی ٹیسٹ؛نیوزی لینڈ 449 رنزکےجواب میں پاکستان کے154رنزپر3کھلاڑی آوٹ بھی ہوگئے

    کراچی:شہر قائد میں‌ کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کے 449 رنز کے جواب میں پاکستان نے 3 وکٹوں پر 154 رنز بنالیے۔یہ میچ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے۔کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جب کہ کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 3 وکٹوں پر 154 رنز بنالیے۔

    پروفیشنل کھلاڑی کو ہر طرز کی وکٹ پر خود کو تیار رکھنا چاہیے،سلمان علی آغا

    نیوزی لینڈ کے 449 رنز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق میدان میں اترے۔عبداللہ شفیق کے ٹیسٹ کیرئیر پر ایک اور ناکام اننگز کا اضافہ ہوا۔ جب وہ آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور 27 رنز تھا۔ عبداللہ شفیق 19 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔امام الحق نے شان مسعود کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھانے کی ٹھانی لیکن 56 رنز پر شان مسعود کی ہمت جواب دے گئی، وہ 20 رنز ہی بناسکے۔

    شان کے جانے کے بعد بابر میدان میں اترے لیکن وہ توقعات پر پورا نہ اتر سکے۔ 99 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 24 رنز بنائے۔امام الحق اور سعود شکیل نے پاکستان کی بھنور میں پھنسی کشتی کو بچانے کی بھرپور کوشش کی، دونوں نے آؤٹ ہوئے بغیر اسکور کو 154 رنز پر پہنچایا۔کھیل کے اختتام تک امام الحق نے 71 جب کہ سعود شکیل نے 13 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کو اب بھی 295 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔

    پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ، پہلے روز کاکھیل ختم ،نیوزی لینڈ نے 6وکٹوں کے نقصان…

    نیوزی لینڈ کی لاجواب اننگز
    میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے6 وکٹوں کےنقصان پر 309 رنز کے ساتھ اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو ٹام بلنڈل 30 اور اش سودھی 11رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔اش سودھی 11 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے، ٹام بلنڈل 51 اور ٹم ساوتھی 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، دسویں نمبر کے کھلاڑی اعجاز پٹیل نے 35 رنز بنائے جبکہ نویں نمبر کے کھلاڑی میٹ ہینری 68 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    کھیل کا پہلا دن
    گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ شروع کی۔ کیوی اوپنر ٹام لیتھم کے 71 اور ڈیون کانوائے کے شاندار 122 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے تھے۔

  • سائٹ صنعتی ایریا میں کمبائنڈ انفلیونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ، واٹرلائن پروجیکٹ پرکام تیز کیا جائے گا،ناز بلوچ

    سائٹ صنعتی ایریا میں کمبائنڈ انفلیونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ، واٹرلائن پروجیکٹ پرکام تیز کیا جائے گا،ناز بلوچ

    سائٹ صنعتی ایریا میں کمبائنڈ انفلیونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ، واٹر لائن پروجیکٹ پرکام تیز کیا جائے گا، رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ

    پارلیمانی سیکریٹری، رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے کمبائنڈ ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ (سی ای ٹی پی) اور حب ڈیم سے سائٹ ایریا تک پانی کی لائن بچھانے کا معاملہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں اعلیٰ سطح پر اٹھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کراچی کی بہتری باالخصوص سائٹ صنعتی ایریا کے لیے اپنی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹھوس کچرے کو جلانے سے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں لہٰذا محکمہ کے ذمہ دار ادارے ٹھوس کچرے کو بروقت اٹھانے کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں ڈی سی کیماڑی مختیار علی ابڑو، اسسٹنٹ کمشنرز، سائٹ لمیٹڈ اور سیپا کے نمائندے، سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر ریاض الدین، چیف کوآرڈینیٹر سلیم پاریکھ، سابق صدر جاوید بلوانی، سینئر نائب صدر عبدالقادر بلوانی، نائب صدر محمد حسین موسانی، سابق صدور عبدالہادی، عبدالرشید اور چیئرمین ماحولیات کمیٹی محمد ریاض ڈھیڈھی بھی شریک تھے۔

    اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ویسٹ مینجمنٹ اور پلانٹیشن مہم سے متعلق امور زیر بحث آئے۔صدر سائٹ ایسوسی ایشن ریاض الدین نے رکن قومی اسمبلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے سندھ موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی میں تعاون کے اقدامات یعنی زمین کے استعمال کو تبدیل کرنے کی حوصلہ شکنی کی نیز نامیاتی و غیر نامیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے مناسب طریقہ کار وضع کرنے،سالڈ ویسٹ کی موجودہ اسکیموں کو مزید مؤثر اور فعال بنانے، ضرورت کی بنیاد پر نئی اسکیموں اور ساتھ ہی پانی سے متعلقہ ماحولیاتی نظام کی حفاظت اور بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کمبائنڈ انفلیونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ (سی ای ٹی پی) کے زیر التوا منصوبوں اور حب ڈیم سے سائٹ ایریا تک پانی کی پائپ لائن بچھانے کے بارے میں بھی بریفنگ دی جس کے ماحولیات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے رکن قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ وہ ان دونوں منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر سلیم پاریکھ نے کہا کہ صنعتیں اپنی فیکٹریوں کے باہر درخت لگانے کو تیار ہیں۔جس کے لیے پہلے ٹھوس کچرے کو اٹھانا اور علاقے کی صفائی ضروری ہے۔انہوں نے سب سے زیادہ آلودگی پیدا کرنے والے عوامل کی فہرست بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ علاقے سے اٹھایا جانے والا ٹھوس فضلہ لینڈ فل سائٹس تک نہیں پہنچتا لہٰذا رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ ذاتی طور پر لینڈ فل سائٹس کا دورہ کرکے حقائق کا جائزہ لیں۔

    سائٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر جاوید بلوانی نے ایم این اے ناز بلوچ کی توجہ لیاری ندی کی طرف مبذول کرائی جہاں ہر سال کئی لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔اس کے جواب میں ناز بلوچ نے کہا کہ ایک پرٹی نے پوری لیاری ندی کی صفائی پر کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔جاوید بلوانی نے بتایا کہ سائٹ لمیٹڈ کا 90 فیصد بجٹ تنخواہوں میں چلا جاتا ہے جس سے سالڈ ویسٹ اٹھانے اور علاقے کی ہریالی کے لیے کوئی رقم نہیں بچتی

  • اینٹی بائیوٹکس کےغیرمؤثرہونےسے50 لاکھ افراد ہلاک،غیرضروری استعمال روکا جائے:ماہرین صحت

    اینٹی بائیوٹکس کےغیرمؤثرہونےسے50 لاکھ افراد ہلاک،غیرضروری استعمال روکا جائے:ماہرین صحت

    کراچی:دنیا دوائی کھاتے کھاتے دوائی کھانے پر مجبور،اینٹی بائیوٹک ادویات کا زیادہ استعمال نقصان دہ ثآبت ہورہاہے ،کراچی میں سیمینار سے خطاب کے دوران بین الاقوامی ماہرین نے بتایا ہے کہ 2019 میں اینٹی بائیوٹکس کے غیر مؤثر ہونے سے 50 لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر زیبا حق نے کہا ہے کہ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن(اے ایچ اے ) کی طرز پر رہنما اصول (گائیڈ لائنز) وضع کرنے کے لیے قومی سطح پر کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ اے ایچ اے گائیڈ لائنز پر عمل کر کے دنیا کے بیشتر ممالک نے اپنی شرح اموات کو کم کیا ہے۔

    آئل ٹینکر کے ذریعے کراچی اسمگل ہونے والی 100 کلو منشیات پکڑ لی گئی

    کراچی کی ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں میں دل کے والوو میں انفیکشن کی بیماری ”اینڈو کارڈائٹس“ سے بچاؤ کی تدابیر (پروفائیلیکس) ’ایک نظر‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر زیبا حق سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی ماہرین صحت نے بھی خطاب کیا۔

    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زیبا حق نے کہا کہ اینٹی بائیوٹک ( جراثیم کش) دواؤں کے استعمال میں محتاط ہونے کی ضرورت ہے اور ان کا بلا ضرورت ، بے جا اور کثرت سے استعمال کو روکنے کی قانون سازی کی جانی چاہیے۔ڈاکٹر زیبا حق نے کہا کہ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن(اے ایچ اے ) کی طرز پر رہنما اصول (گائیڈ لائنز) وضع کرنے کے لیے قومی سطح پر کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ اے ایچ اے گائیڈ لائنز پر عمل کر کے دنیا کے بیشتر ممالک نے اپنی شرح اموات کو کم کیا ہے۔

    سزائے موت کاقیدی ،8 سال بعد کیسے جیل سے وکیل بن کرنکلا،دلچسپ داستان

    نیدر لینڈ سے آئے ڈاکٹر تانیر یلدیز نے کہا کہ 2019 میں جراثیم کش دواؤں کے غیر مؤثر ہونے کے باعث پچاس لاکھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ اسی لیے نیدرلینڈ میں اینٹی بائیوٹک دواؤں کے استعمال کے لیے سخت ہدایات ہیں جو کہ وقتاً فوقتاً اپڈیٹ کی جاتی ہیں، معمولی عملیات (پروسیجرز) و جراحی (سرجری) میں جراثیم کش دوائیں استعمال نہیں کی جاتیں۔

    سزائے موت کاقیدی ،8 سال بعد کیسے جیل سے وکیل بن کرنکلا،دلچسپ داستان

    اسسٹنٹ پروفیسر کارڈیالوجی ڈاکٹر ہاشم ندیم نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ دواؤں کے بےجا ، بلاضرورت اور کثرت کے باعث ان کی اثرپذیر ی میں کمی واقع ہورہی ہے۔ اینٹی بائیوٹک دواؤں کی مزاحمت اور اس کے خطرات کے باعث ان کا استعمال کم سے کم کیا جانا چاہیے۔انڈس اسپتال کی کنسلٹنٹ انفیکشنز ڈیزیز ڈاکٹر شمیم بہرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ مریضوں کی بہتر ین تشخیص کرکے جراثیم کا پتا لگایا جائے جس کے بعد اس کے مطابق دوا تجویز کی جائے۔

     کم سن بچے کے اغواء برائے تاوان اور قتل کے واقعے میں پولیس نے پڑوسی کو گرفتار

    سیمینار سے خطاب کے دوران دیگر ماہرین نے کہا دل کے عام امراض کے حامل مریضوں کو انفیکشن میں اینٹی بائیوٹک دوائیں دینے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ دل کے پیچیدہ امراض کے حامل مریضوں کو مؤثر اینٹی بائیوٹک ضرورت کے مطابق دینی چاہیے۔

  • کراچی:لائنز ایریا میں 2دن سے بجلی کی فراہمی معطل:علاقہ مکین رُل گئے:احتجاج بھی کام نہ آیا

    کراچی:لائنز ایریا میں 2دن سے بجلی کی فراہمی معطل:علاقہ مکین رُل گئے:احتجاج بھی کام نہ آیا

    کراچی: شہرقائد میں کہیں ایک طرف بجلی نہیں تو دوسری طرف گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پریشان ہیں مگراگرپریشان نہیں تووہ حکمران ہیں، ایسا ہی کچھ حال کراچی کے لائنز ایریا کے رہائشیوں کا ہے ، کہا جارہا ہےکہ گیس، پانی اور بجلی کی طویل بندش سے پریشان لائنز ایریا کے مکین سراپا احتجاج، علاقہ مکینوں نے کوریڈور تھری پر جمع ہونے کے بعد سڑک پر ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا اور احتجاج شروع کر دیا۔

    آئل ٹینکر کے ذریعے کراچی اسمگل ہونے والی 100 کلو منشیات پکڑ لی گئی

    احتجاج کے باعث پیپلز چورنگی سے صدر جانے اور صدر سے پیپلز چورنگی جانے والی سٹرک پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، احتجاج اور ٹریفک جام کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم علاقہ مکینوں نے فوری احتجاج ختم کرنے سے انکار کر دیا۔

    احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ لائنز ایریا میں کئی ماہ سے گیس کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث ان کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے ہیں، کئی ماہ سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور لائنز ایریا کے مکین باہر ہوٹلوں سے کھانا خرید کر کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں اور اب ان میں باہر سے کھانا خرید کر کھانا کی بھی سکت نہیں رہی۔

    کندھ کوٹ : کرمپور پولیس تھانہ کے حدود میں درینہ دشمنی پر 2 افراد قتل

    احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ انہیں پینے کا صاف پانی بھی مہیا نہیں ہے، گھروں کے معاملات چلانے کا کوئی طریقہ اگر کسی کے پاس ہے تو ہمیں بھی بتا دیا جائے، گزشتہ 48 گھنٹوں سے ان کے علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے، اگر انہیں بنیادی ضرویات گیس، پانی اور بجلی دستیاب نہیں ہوگی تو وہ کیسے زندگی گزار سکتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ کئی مرتبہ متعلقہ اداروں کو شکایات درج کروا چکے ہیں لیکن ان کی کوئی نہیں سنتا، مجبوراً بھوکے پیٹ بچوں کے ہمراہ احتجاج کرنے سڑک پر آئے ہیں اور جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اس وقت تک وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

    آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹروں کا فضا میں تصادم،4 افراد ہلاک 3 کی حالت تشویشناک

    ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کو متبادل راستے پیپلز چورنگی سے کانگریس اور صدر دواخانہ سے مصفیلڈ اسٹریٹ کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔ بعدازاں، احتجاجی مظاہرین نے کوریڈور تھری کی ایک سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جس کے باعث صدر سے پیپلز چورنگی جانے والی ٹریفک بحال کر دی گئی۔آخری اطلاعات تک پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی اور پولیس افسران احتجاجی مظاہرین سے مزاکرات کرنے کی کوشش میں مصروف تھے۔

    عمران خان کا 12واں موسم جیل جانے کے بعد شروع ہوگا۔پلوشہ خان

    ادھر نارتھ ناظم آباد کے بلاک کیو اور آر کے مکینوں کی جانب سے گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کیا گیا اور مظاہرین نے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب سڑک بند کر دی جس کے باعث اطراف میں ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، تاہم ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو کے ڈی اے چورنگی سے واپس حیدری کی طرف موڑ دیا۔بعدازاں پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور پولیس نے احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کیے جس کے بعد احتجاجی مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

  • عوام کی مدد سے پولیس نے کئے دو ڈکیت گرفتار

    عوام کی مدد سے پولیس نے کئے دو ڈکیت گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے دو ڈکیت عوام کی مدد سے گرفتار کر لیے۔ ایس ایس پی ایسٹ سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے چھینا ہوا موبائل فون اور غیر قانونی اسلحہ ایک پستول بمع راٶنڈ برآمد کیا گیا ہے، آج بلاک 4 اے گلشن اقبال پر چار ڈکیتوں نے مدعی محمد امجد کو اسلحہ کے زور پر روکا۔ اسلحہ کے زور پر موبائل فونز چھین کر فرار ہونے لگے۔ تو مدعی نے عوام کی مدد سے مزاحمت کرکے پکڑنے کی کوشش کی اسی دوران پولیس موقع پر پہنچی۔ اس دوران شہریوں نے ملزمان کو مارپیٹ بھی کی پولیس نے دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیا۔ دو ملزمان اشرف ولد اکرم سرائیکی اور یاسر ولد غلام حیدر سرائیکی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان سے موٹر ساٸیکل بھی برآمد ہوٸی جسکی تصدیق کی جا رہی ہے

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

     پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا 

     پولیس اہلکاروں پر ہونے والی فائرنگ کا مقدمہ درج 

    ابتداٸی تفتیش میں ملزمان نے بتایا برآمدہ موٹر ساٸیکل چھینی ہوٸی ہے ملزمان راجپوت کالونی کے رہائشی ہیں.۔ فرار ملزمان کے نام شان اور کامو معلوم ہوٸے ہیں۔مُلزماں کو علاج معالجہ کےلیٸے عباسی شہید ہسپتال روانہ کیا گیا ہے۔ جبکہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 07/2023 زیر نمبر 397 پی پی سی اور ایف آئی آر نمبر 08/2023 زیر نمبر 23 (1) درج کیٸے جا چکے ہیں۔دیگر فراری ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔مزید تفتیش جاری ہے

  • سندھ حکومت کا ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا حکم نامہ معطل کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا حکم نامہ معطل کرنے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا حکم نامہ معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی کے ضلع شرقی، کورنگی اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشنز کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے حکم نامے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تینوں ایڈمنسٹریٹرز کو عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔

    جہاں لفظ ڈی جی آ جائے اس سے تو بس اللہ بچائے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    ذرائع کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت ایڈمنسٹریٹرزکو ہٹانے کے معاملے میں ایم کیو ایم کو بھی اعتماد میں لے گی۔

    الیکشن کمیشن نے تینوں افسران کی تعیناتی کو خلاف ضابطہ قرار دیا تھا جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے اس معاملے پر کل چیف سیکرٹری سندھ اور سیکریٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن شیڈول کے بعد سیاسی بنیادوں پر ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے شہاب امام ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی۔

    سوزوکی اورانڈس موٹرز کےبعد پاکستان میں ایک اور کمپنی نے اپنا پلانٹ بند کردیا

    تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فرقان اطیب، شکیل اور محمد شریف کو کراچی کے اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیا گیا ہے، یہ افسران متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے بھی ارکان ہیں۔