Baaghi TV

Category: کراچی

  • / چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کاکسٹمز ہاؤس کراچی کا دورہ

    / چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کاکسٹمز ہاؤس کراچی کا دورہ

    کراچی :سیکریٹری ریونیو ڈویژن / چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے ہفتے کو لارج ٹیکس پیئرز آفس (LTO) اور کسٹمز ہاؤس کراچی کا دورہ کیا۔ایل ٹی او میں میٹنگ کے دوران، چیئرمین ایف بی آر نے دسمبر 2022 کے مہینے کے لیے تفویض کردہ اہداف کے حوالے سے تمام چیف کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو نے دسمبر 2022 کے ساتھ ساتھ مالی سال 23-2022 کی دوسری سہ ماہی کے لیے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے قابل عمل حکمت عملی بھی پیش کی۔

    چیئرمین ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز کو ریونیو کو مؤثر طریقے سے محفوظ کرنے اور موجودہ مالی سال کے بجٹ اہداف کو حاصل کرنے کیلۓ ہدایات جاری کیں۔ چئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کاری سے ایف بی آر کی پالیسیز کامیابی سے نافذ کی جا سکیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس دہندگان کے زیر التوا مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ چیئرمین نے چیف کمشنرز کو مزید ہدایت کی کہ وہ ریونیو کے تحفظ کے لیے عدالتوں میں زیر التواء کیسز کی مؤثر طریقے سے پیروی کریں۔

    بعد ازاں چیئرمین ایف بی آر نے کسٹمز ہاؤس کراچی میں چیف کلکٹرز اور کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرلز کے اجلاس کی صدارت کی۔ چیئرمین نے کسٹمز فیلڈ فارمیشنز پر زور دیا کہ وہ دسمبر کے مہینے کے لیے مقرر کردہ تمام ریونیو کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی وضع کریں تاکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی شاندار طریقے سے ختم ہو۔ چیف کلکٹرز نے بتایا کہ گزشتہ پانچ مہینوں میں کسٹمز فیلڈ فارمیشنز نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے متعدد ضوابط کی وجہ سے درآمدی دباؤ کے باوجود محصولات کے اہداف حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی ہے۔

    چیئرمین ایف بی آر کو غلط انوائسنگ/انڈر انوائسنگ کے رجحان کو روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں کئی نئے ویلیو ایشن رولنگز کے اجراء کے علاوہ متعدد ویلیویشن رولز پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

    اجلاس کے دوران انسداد اسمگلنگ پالیسی بھی زیر بحث آئی اور فورم کو آگاہ کیا گیا کہ اسمگلنگ کی لعنت کو روکنے اور سرحدی علاقوں کو اس رجحان سے بچانے کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

  • ملک پرمشکل وقت ہے،تمام سیاستدان تلخیاں بھلا کرپاکستان کی خاطرآگے بڑھیں:سید مصطفیٰ کمال

    ملک پرمشکل وقت ہے،تمام سیاستدان تلخیاں بھلا کرپاکستان کی خاطرآگے بڑھیں:سید مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی پاکستان کو معاشی بحران سے نکال سکتا ہے بشرطیکہ اسکی گنتی ٹھیک کرکہ اختیارات اور وسائل فراہم کریں۔ نواز شریف، آصف علی زرداری، عمران خان اور مولانا فضل الرحمان ماضی کی تلخیوں کو بھول کر پاکستان کی خاطر آگے بڑھیں، انتشار ملک اور قوم کے لیے خطرناک ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہاں ہر سیاسی جماعت دوسری سیاسی جماعت کے کرپٹ کو ہٹا کر اپنا کرپٹ لگاتی ہے جس سے حالات ٹھیک ہونے کے بجائے مزید ابتری ہوگئے ہیں۔ جو معاشی بحران اس وقت ملک کو درپیش ہے انکا واحد حل کراچی ہے لیکن اس دودھ دینے والی گائے کو کوئی چارہ ڈالنے کے لیے تیار نہیں، وسائل اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے ہونگے تاکہ ملک ناصرف معاشی بحران سے نکل سکے بلکہ درست سمت میں گامزن ہوسکے۔

    کتب میلہ باہمی روابط کو گہرا کرنے کا بڑا ذریعہ ہے،کامران ٹیسوری

    موجودہ حکومت 2 سیٹوں کی برتری سے چل رہی ہے جبکہ ایم کیو ایم کی چھ سیٹیں ہیں، ایم کیو ایم کو کسی کا کرپٹ آدمی ہٹا کر اپنا برا آدمی بٹھانے کی تگ و دو کے بجائے مستقل بنیادوں پر شہری سندھ کے مسائل کے حل کے لیے قانون سازی پر زور دینا چاہیے۔

    پاکستان امن کا گہوارہ ہے،سکھوں کو کوئی پریشانی نہیں: پاکستان گوردوارہ پربندھک…

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ایس پی کے سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ حسان صابر اور نائب صدر ایڈوکیٹ صوفیاء سعید بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ موجودہ ایڈمنسٹریٹر کی کارکردگی دیکھنے کے بعد ہی کچھ بتائیں گے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی شہر کے لیے بہتر تھی یا نہیں۔

  • کتب میلہ باہمی روابط کو گہرا کرنے کا بڑا ذریعہ ہے،کامران ٹیسوری

    کتب میلہ باہمی روابط کو گہرا کرنے کا بڑا ذریعہ ہے،کامران ٹیسوری

    کراچی :گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہرفرد اپنی پسندیدہ کتابیں پڑھنے کی عادت اپنائے تاکہ نسلوں کی تربیت اچھی ہو، اچھی کتابیں نوجوانوں کو مجرم بننے نہیں دیتیں۔ اس کتب میلہ لوگوں کے درمیان باہمی روابط کو گہرا کرنے کا بڑا ذریعہ ہے اگر یہ پلیٹ فارم نہ ہوتا تو ایک دوسرے سے ملاقات کا موقع بھی نہیں ملتا۔ نمائش میں لوگوں کا بڑا جو ش و خروش دیکھ رہا ہوں۔ کتاب سے محبت انقلابی تبدیلی لاتی ہے۔ اگر اسی جو ش و جذبہ سے کتب میلہ لگا رہا تو وہ وقت دور نہیں جب یہ شہر دوبارہ روشنیوں کا شہر بن جائے گا، ہر فردکراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے میں مدد کرے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کوکراچی ایکسپو سینٹر میں جاری 5روزہ عالمی کتب میلے کے تیسرے دن دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن، سابق چیئرمین ضلعی میونسپل کارپوریشن ضلع وسطی ریحان ہاشمی، پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد،کراچی انٹر نیشنل بک فیئر کے کنوینئر وقار متین،ڈپٹی کنوینئرناصر حسین،ندیم مظہر،ایم اقبال غازیانی،اقبال صالح محمد،ندیم اختر،کامران نورانی اورسلیم عبد الحسین بھی موجود تھے۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اسی جگہ پر ایک ماہ قبل اسلحہ کی نمائش آئیڈیاز منعقد ہوئی اسلحہ نمائش کی اہمیت اپنی جگہ ہے مگر دنیا کی کوئی بھی تہذیب یافتہ قوم کتاب کی اہمیت سے انکار نہیں کر سکتی کیونکہ کتابیں ذہنوں اوردلوں کو روشن کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کتب میلے میں بڑی تعداد میں چھوٹے بڑے نوجوانوں، اساتذہ کرام و ادبی شخصیات میں اتنی بڑی تعداد میں شرکت نے مجھے حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ اس نمائش میں دنیا بھر کے پبلشرز موجود ہیں اور ان کی کتابوں میں شہری دلچسپی لے رہے ہیں

    انہوں نے پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسو سی ایشن کے تمام عہدیداراوں کو خراج تحسین پیش کیا کہ اتنے شاندار انداز میں بک فیئر کا اہتمام کیا۔ قبل ازیں گورنر سندھ گورنر سندھ اور ایڈمنسٹریٹرکراچی نے ایک گھنٹہ تک کتب میلے کا دورہ کیا۔ شہریوں کے ساتھ گھول مل گئے۔ شہریوں کے ساتھ تصاویر اور سیلفی بنوائی۔

  • بینکوں سے کیش لے کر نکلنے والے لوگوں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ کے 4 رکن گرفتار

    بینکوں سے کیش لے کر نکلنے والے لوگوں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ کے 4 رکن گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    گلبرگ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کی، شہری سے ڈکیتی کرنے والے اسٹریٹ کریمنل گرفتار کر لئے گئے، ملزمان نے شہری سے گلبرگ کی حدود میں میں ڈکیتی کی واردات کی اور فرار ہو گئے تھے پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان میں محمد شہزاد ولد محمد صدیق ، محمد اشرف ولد عمر فاروق ، عبدالرافع ولد شیر خان اور محسن ولد محمد اشرف شامل ہیں. گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 2 عدد موبائل فون اور 2 موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد بار اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں گرفتار ہو چکے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

    دوسری جانب سی آئی اے کا بینک کیش ڈکیتوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، بینکوں سے کیش لے کر نکلنے والے لوگوں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ کے 4 رکن گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کو سروس روڈ نزد نیشنل میڈیکل سینٹر سے گرفتار کیا گیا۔

    لاک ڈاؤن میں فحش فلمیں دیکھنے میں اضافہ،فحش ویڈیوزدیکھنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،سائبر کرائم کا بڑا الرٹ

    کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

     لیڈی کانسٹیبل کو فحش ویڈیوز کلپس سینڈ کرنے پر ڈی پی او اوکاڑہ نے نوٹس لے لیا،

  • فواد چودھری ثابت کریں ورنہ ایک اور جھوٹ بولنے پرمعافی مانگیں،شرجیل میمن

    فواد چودھری ثابت کریں ورنہ ایک اور جھوٹ بولنے پرمعافی مانگیں،شرجیل میمن

    وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا فوادچودھری کے جہاز کے استعما ل سے متعلق بیان پر ردعمل سامنے آیا ہے

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایک اور جھوٹ، وزیراعلیٰ سندھ کا جہاز تکنیکی خرابی کی وجہ سے ناقابل استعمال ہے،پی ٹی آئی نے اپنے جھوٹ بولنے کی روایت کو جاری رکھا فواد چودھری ثابت کریں ورنہ عوام سے ایک اور جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں، فواد چودھری نے اعظم سواتی کی کراچی منتقلی کےلیے وزیراعلیٰ سندھ کے جہاز کے استعمال کی بات کی تھی

    گزشتہ روز اعظم سواتی کے بارے میں فواد چودھری نے ٹویٹ کیا تھا کہ  اعظم سواتی کیخلاف مقدمات ختم کرنے کا حکم ملنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کا جہاز کوئٹہ پہنچا، وزیراعلیٰ سندھ کے جہاز پر اعظم سواتی کو لاڑکانہ پہنچایا گیا،اعظم سواتی کو لاڑکانہ سے قمبر پہنچا دیا گیا، قمبر پولیس نے بھی اعظم سواتی پر مقدمہ درج کر رکھا ہے،

    اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

    پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی

    نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

     تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

  • آئندہ کوئی نامکمل یا بیہودہ جواب جمع کرایا توسیدھا جیل جائیں گے،عدالت برہم

    آئندہ کوئی نامکمل یا بیہودہ جواب جمع کرایا توسیدھا جیل جائیں گے،عدالت برہم

    سندھ ہائیکورٹ ،ایف بی ایریا میں پلاٹ پرغیرقانونی تعمیرات نہ گرانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    ڈی جی ایس بی سی اے، ڈپٹی ڈائریکٹرسینٹرل ایس بی سی اے اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے عدالتی احکامات پرعملدرآمدنہ ہونے پرڈی جی ایس بی سی اے اوردیگرکی سرزنش کی گئی،جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہائیکورٹ ہے آپ کو یہی سے جیل بھیج دیں گے،ایس بی سی اے نے کہا کہ ہم نے ٹاسک فورس بنائی ہے روزانہ کارروائی کررہے ہیں،جسٹس ندیم اختر نے ایس بی سی اے حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا محکمہ کچھ نہیں کررہا ہے ،ساری غیر قانونی تعمیرات آپکی کی ملی بھگت سےہوتی ہے،یہاں جولوگ پیش ہوتےہیں وہ عدالت کی کوئی معاونت نہیں کرتے،ایس بی سی اے نے کہا کہ حکومت نے ڈپٹی کمشنرکوبھی غیرقانونی تعمیرات پرکارروائی کا اختیاردیا ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سے بہت نرمی سے بات کررہے ہیں جس کے آپ مستحق نہیں،پہلے تسلیم کریں کہ آپ کا ادارہ کچھ نہیں کررہا،آپ بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آپ کا ادارہ سب سے اچھا ہے،

    جسٹس ندیم اخترنے ایس بی سی اے حکام سے سوال کیا کہ ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے آپ کا جواب کہاں ہے؟ ڈی جی ایس بی سی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ کارروائی کے لیے مزید مہلت درکار ہے ،جسٹس ندیم اختر نے کہا کہ جنوری میں آرڈرہوا ہے، دسمبرمیں ایف آئی آرکروا رہے ہیں،ڈی جی ایس بی سی اے نے کہا کہ مجھے لیگل ڈیپارٹمنٹ نے تاخیر سے بتایا ہے ،جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدالتی احکامات کے بارے میں مت بتائیں ،کئی اور کیسز میں ڈی جی ایس بی سی اے کو شوکاز نوٹس ہوا ہے،عدالت جواب مسترد کرتی ہے آئندہ کوئی نامکمل یا بیہودہ جواب جمع کرایا توسیدھا جیل جائیں گے،

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو "کریش” کردیا۔ شیری رحمان

    سول ایوی ایشن انتہائی بد حال محکمہ،جعلی ڈگری پر لوگ نوکری بھی پوری کر گئے، چیف جسٹس برہم

    سول ایوی ایشن میں جنسی ہراساں کیس،کاروائی کی بجائے ترقی دے دی گئی

    سول ایوی ایشن کی کارکردگی صفر.کیا شادیاں کروانا شروع کر دیں؟ چیف جسٹس پھٹ پڑے

  • کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرسیف الرحمان کے چارج سنبھالنے کے پہلے ہی دن بڑے اعلان

    کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرسیف الرحمان کے چارج سنبھالنے کے پہلے ہی دن بڑے اعلان

    کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرسیف الرحمان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے ہی دن بڑے اعلان کردیئے۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمان کے نئے فیصلوں کے مطابق کراچی میں چارج پارکنگ کی دوبارہ نیلامی تک پارکنگ فری ہوگئی۔

    لاہور: نازیبا ویڈیوز اور تصویریں بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    دوسری جنب ایڈمنسٹریٹر کراچی کے اعلان کے بعد بلدیہ عظمیٰ نے کراچی میں چارج پارکنگ کے ٹھیکے منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    سوک سینٹر کے اطراف یونیورسٹی روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ پر پارکنگ مفت ہوگئی۔ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ، نیپا، ابن سینا اسپتال اور کرسٹل کورٹ کلفٹن پر بھی چارج پارکنگ ختم کردی گئی۔

    ایم اے جناح روڈ پر کوثر میڈیکل اسٹور سے ٹاور تک تک اب پارکنگ کیلئے کوئی فیس نہیں دینا پڑے گی بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں نئی پارکنگ سائٹس بنانے پر پابندی لگا دی گئی۔

    تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم…

    ایڈ منسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کی 28 بڑی سڑکوں کی فوری مرمت ہوگی 75سے زائد خستہ حال پیڈسٹرین برجز کی بھی فوری مرمت کی جائے گی کراچی کے فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے آمدن بڑھانے کیلئے کے ایم سی کی دکانوں کے کرائے بڑھائے جائیں گے۔

    لینڈڈیپارٹمنٹ تمام جائیدادوں اور مکانات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرے گا۔اورنگی ٹاؤن پراجیکٹ کا تمام ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا پرائیویٹ سلاٹرہاؤس چلانے اور بھوسہ منڈی ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کیس کی سماعت 7جنوری تک

  • تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ  بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم وفات

    تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم وفات

    تحریک پاکستان کی مشہور خاتون رہنما، سفارت کار اور معروف ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ 22جولائی 1915ء کوکلکتہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والد حسان سہروری برطانوی وزیر ہند کے مشیر تھے۔1932ء میں ان کی شادی جناب اکرام اللہ سے ہوئی جو قیام پاکستان کے بعد پاکستان کے سیکریٹری خارجہ کے عہدے پر فائز ہوئے۔

    بیگم شائستہ اکرام اللہ شادی سے پہلے ہی شائستہ اختر سہروردی کے نام سے افسانہ لکھا کرتی تھیں اور ان کے افسانے اس زمانے کے اہم ادبی جرائد ہمایوں، ادبی دنیا، تہذیب نسواں اور عالمگیر وغیرہ میں شائع ہوتے تھے۔ 1940ء میں انہوں نے لندن یونیورسٹی سے ناول نگاری کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی، وہ اس یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون تھیں۔

    تحریک پاکستان کے دنوں میں انہوں نے جدوجہد آزادی میں بھی فعال حصہ لیا اور بنگال لیجسلیٹو اسمبلی کی رکن رہیں۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان کی پہلی دستور اسمبلی کی رکن بھی رہیں۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور مراکش میں سفارتی خدمات انجام دیں۔

    ان کی تصانیف میں افسانوں کا مجموعہ کوشش ناتمام، دلی کی خواتین کی کہاوتیں اور محاورے، فرام پردہ ٹو پارلیمنٹ، لیٹرز ٹو نینا، بیہائینڈ دی ویل اور اے کریٹیکل سروے آف دی ڈیولپمنٹ آف دی اردو ناول اینڈ شارٹ اسٹوری شامل ہیں۔ بیگم شائستہ اکرام اللہ کی ایک وجہ شہرت یہ بھی ہے کہ وہ اردن کے سابق ولی عہد شہزادہ حسن اور بنگلہ دیش کے سابق وزیر خارجہ رحمن سبحان کی خوش دامن تھیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر نشان امتیاز کا اعزاز عطا کیا تھا۔

    A CRITICAL SURVEY OF THE DEVELOPMENT OF URDU NOVEL AND SHORT STORIES
    شائستہ کی دیگر تصنیفات حسب ذیل ہیں ؎
    LETTERS TO NEENA, published in 1951.
    BEHIND THE VEIL, published in 1953.
    FROM PURDAH TO PARLIAMENT,published in 1963.
    HUSEYN SHAHEED SUHARWARDY:A BIOGRAPHY:published in 1991.
    ENGLISH TRANSLATION OF MIR’ATUL UROOS
    KAHAVAT AUR MUHAVAREY
    انھوں نے FROM PURDAH TO PARLIAMENTکا اردو ترجمہ کیا تاکہ عام لوگ اسے پڑھ سکیں۔اس کے علاوہ سفرنامہ اور دلی کی بیگمات کی کہاوتیں اور محاورے اردو میں ہیں۔بیگم شائستہ اکرام شادی سے پہلے شائستہ اختر سہروردی کے نام سے افسانے لکھا کرتی تھیں۔ان کے افسانے اس وقت کے موقر جریدوں جیسے ہمایوں، ادبی دنیا، عصمت، تہذیب ، عالمگیروغیرہ میں مستقل شائع ہوتے تھے۔ان کے افسانوں کا مجموعہ’کوشش ناتمام ‘کےعنوان سے منظر عام پرآیا شائستہ سہروردی اکرام اللہ کی منتخب تحریریں ماہنامہ عصمت ، ۱۹۳۴ء ؁ سے ۱۹۸۸ء؁ تک ‘ان کے مضامین کا مجموعہ زیور طبع سے آراستہ ہوا۔

    شائستہ کا تعلق ایک متمول اور اعلیٰ تعلیم یافتہ گھرانے سے تھا۔ان کے دادا بحر العلوم مولانا عبید اللہ عبیدی سہروردی مدناپور کے باشندے تھے ۔انھوں نے مدرسۃ العالیہ سے تعلیم حاصل کی ۔۱۸۸۵ء؁ میں ڈھاکہ میں آپ کا انتقال ہوا۔آپ اینگلو اسلامک اسٹڈیز کے حامی تھے۔آپ نے ہی بنگال میں تعلیم نسواں کے لئےموافق فضا تیار کی۔آپ کے دو بیٹے حسّان سہروردی ، عبد اللہ المامون سہروردی اور ایک بیٹی خجستہ اختر بانو تھیں۔

    پاکستان کے پانچویں وزیر اعظم حسین شہید سہروردی (۱۲؍ ستمبر ۱۹۵۶ء؁ تا ۱۷؍ اکتوبر ۱۹۵۷ء؁) بیگم خجستہ اختر بانو کے صاحبزادے تھے۔بیگم خجستہ اختر پہلی ہندوستانی خاتون تھیں جنھوں نے سینیر کیمبرج پاس کیا تھا۔ وہ اردو رسائل میں لکھا کرتی تھیں۔

    شائستہ کا نانہال نوابین کا گھرانہ تھا اور ان کی والدہ ایک روایتی خاتون تھیں۔شائستہ سہروردی محمد اکرام اللہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔محمد اکرام اللہ ہندوستان کے ایک معزز خاندان کے چشم و چراغ تھے۔ان کے والد خان بہادر حافظ محمد ولایت اللہ کا تعلق بھوپال کے شاہی خاندان سے تھا۔ان کی پیدائش ۱۹۰۳ء؁ میں بھوپال میں ہوئی۔

    اکرام اللہ ۱۹۳۴ء؁ میں انڈین سول سروسیزمیں آ گئے۔ ۱۹۴۵ء؁ کے آس پاس انھوں نے اقوام متحدہ لندن اور سان فرانسسکو میں preparatory commissionمیں اہم خدمات انجام دیں۔پاکستان کے قیام کے بعد آپ بھوپال سے کراچی منتقل ہو گئے۔محمد علی جناح نے خارجہ سیکریٹری کا عہدہ آپ کے سپرد کیا۔آپ نے اقوام متحدہ میں کئی مرتبہ پاکستان کی قیادت کی۔ آپ کینیڈا اور یو کے میں پاکستان کے ہائی کمشنر رہے اور پرتگال اور فرانس کے سفیر بھی بنائے گئے۔

    Common wealth Economic Committeeقائم کرنے میں اکرام اللہ پیش پیش رہے۔وہ کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل بھی منتخب ہوئے اور اسی عہدے پر رہتے ہوئے ۱۹۶۳ء؁ میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔آپ کے چھوٹے بھائی محمد ہدایت اللہ 1968 سے 1970 ء تک ہندوستان کے چیف جسٹس اور ۱۹۷۹ء؁ سے ۱۹۸۴ء؁ تک نائب صدر جمہوریہ ہند رہے۔کچھ وقت تک آپ نے کار گذار صدر جمہوریہ کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دیں۔

    ۸۶؍برس کی عمر میں ۱۹۹۲ء؁ میں ہدایت اللہ کا انتقال ہو گیا۔شائستہ اکرام اللہ کا ایک بیٹا انعام اکرام اللہ(۱۹۳۴ء؁ سے ۲۰۰۴ء؁) اور تین بیٹیاں ناز اشرف(۱۹۳۸ء؁)، سلمیٰ سبحان(۱۹۳۷ء؁ سے ۲۰۰۳ء؁) اور ثروت (۱۹۴۷ء؁)ہیں۔ناز اشرف مشہور آرٹسٹ ہیں جب کہ سلمیٰ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ رحمٰن سبحان کی ہمسر بنیں۔ثروت اردن کے سابق ولی عہد شہزادہ حسن بن طلال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

    10 دسمبر 2000ء کو بیگم شائستہ اکرام اللہ متحدہ عرب امارات میں وفات پاگئیں۔وہ کراچی میں حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں آسودۂ خاک ہیں۔

  • بورے والا میں مخالفین کی فائرنگ سے حاملہ خاتون اور چار سالہ بیٹی جاں بحق

    بورے والا میں مخالفین کی فائرنگ سے حاملہ خاتون اور چار سالہ بیٹی جاں بحق

    لاہور:4پنجاب کے علاقے بورے والا میں ذاتی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کر کے حاملہ خاتون اور چار سالہ بچی کو ابدی نیند سلادیا۔ذرائع کے مطابق بورے والا کے علاقے حاجی شیر دیوان صاحب میں ذاتی رنجش پر مخالفین نے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون اور چار سالہ بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

    اعظم سواتی مشکل میں، رہائی ملنے سے پہلے ہی سندھ پولیس نے کیا گرفتار

    مسلح افراد کی فائرنگ سے تین سالہ بچی اور ایک خاتون شدید زخمی ہوئی جسے تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے بعد علاقے سوگ میں ڈوب گیا جبکہ علاقہ مکینوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج کیا اور پولیس سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    نیویارک ٹائمز کے 1100 سے زائد صحافیوں نے ہڑتال کا اعلان کردیا

    ادھر کراچی میں سال 2022 کے دوران ہونے والے جرائم اور قتل کے واقعات پر رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق شہر میں رواں سال 450 افراد کو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا، صرف اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں 92 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    اقدام قتل کے واقعات کے دوران 580 شہریوں کو زخمی کیا گیا۔ شہر میں 209 خواتین اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہوئے۔شہر میں رواں سال کے دوران 2480 اغوا کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مختلف علاقوں میں بچوں کی گمشدگی کے 394 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    یاد رہے کہ نومبر میں سٹی پولیس لیاژان کمیٹی (سی پی ایل سی) نے ماہ اکتوبر میں شہر میں ہونے والے جرائم کی رپورٹ جاری کی تھی۔

  • کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر سیاسی نہیں بلکہ سندھ گورنمنٹ کا افسر ہے:ناصر شاہ

    کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر سیاسی نہیں بلکہ سندھ گورنمنٹ کا افسر ہے:ناصر شاہ

    کراچی: صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر سیاسی نہیں بلکہ سندھ گورنمنٹ کا افسر ہے۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت مخلصانہ طور پر اس مقصد کےلیے کوشاں ہیں‌

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی ایڈمنسٹریٹر نہیں لگانا تھا اسلیے اچھا افسر تعینات کیا، ایم کیو ایم نے سابق ممبر اسمبلی عبدالوسیم کا نام دیا تھا، جس پر ہم نے ڈاکٹر سیف الرحمان کو ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا۔

    سری لنکن کھلاڑی شاندار کیچ پکڑتے ہوئے 4 دانت تڑوا بیٹھے،ویڈیو وائرل

    انہوں نے کے پی حکومت کے ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی ہر شعبے میں کارکردگی خیبرپختونخوا حکومت سے بہتر ہے، سندھ پولیس کے 2384 جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، 2014 میں کراچی کرائم انڈیکشن میں چھٹے نمبر پر تھا، سندھ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے یہ 128 ویں نمبر پر پہنچا۔

    اسکائی ونگز کی سول ایوی ایشن کے الزامات کی تردید، قانونی کاروائی کا عندیہ دے دیا

    دوسری جانب سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اضلاع میں ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے حوالے سے معاہدہ نہیں پڑھا، ٹیکس بڑھانے کا معاملہ عدالت پر ڈال دیا جاتا ہے، عدالتیں اس طرح مداخلت کریں گی تو کوئی بھی میئر کام نہیں کرسکے گا، ایڈمنسٹریٹر کی پوسٹ پر بیوروکریٹ آگئے اب وہ کام کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹھیکداروں کا سو فیصد احتساب ہونا چاہیے۔