Baaghi TV

Category: کراچی

  • پرویز الہٰی جیت گئے،عمران خان چاروں شانے چت ہوکر ڈھیر ہوگئے،ناصر حسین شاہ

    پرویز الہٰی جیت گئے،عمران خان چاروں شانے چت ہوکر ڈھیر ہوگئے،ناصر حسین شاہ

    پرویز الہٰی جیت گئے،عمران خان چاروں شانے چت ہوکر ڈھیر ہوگئے،ناصر حسین شاہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل معاملے پر پرویز الہٰی جیت گئے اورعمران خان چاروں شانے چت ہوکر ڈھیر ہوگئے ،

    سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی عدالت کو یقین دہانی کے بعد کہہ رہے ہیں کہ عمران کے اعلان کے مطابق اسمبلی تحلیل ہوگی ،پرویز الہٰی عمران خان کو تو بیوقوف بنا سکتے ہیں لیکن عوام کو نہیں پی ٹی آئی اگر اسمبلی تحلیل کرنے میں سنجیدہ ہے تو خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرے

    پیپلز پارٹی کی رہنما ، وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ آئین میں کہاں لکھا ہےکہ اسمبلی میں اکثریت نہیں رہے تو اسمبلی توڑ دو ، آئین کے مطابق اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنے کا حق ہے, عمران خان کا ایجنڈا ہی ملک میں انتشار پھیلانا ہے ،عمران ممنوعہ فارن فنڈنگ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، پی ٹی آئی کے جو ممبران قومی اسمبلی استعفے دینا چاہتے ہیں تو اپنی درخواست کے ساتھ اسپیکر کے پاس پیش ہوں

    :گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

  • شہداد کوٹ: باراتیوں کی بس الٹنےسے دلہن کی والدہ سمیت 6 افراد جاں بحق

    شہداد کوٹ: باراتیوں کی بس الٹنےسے دلہن کی والدہ سمیت 6 افراد جاں بحق

    شہداد کوٹ:باراتیوں کی بس الٹنے سے دلہن کی والدہ سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ،اطلاعات ہیں کہ واقعہ بس کے سڑک پر لگائے گئے سیلابی کٹ میں گرنے سے پیش آیا، بس الٹنے سے متعدد باراتی بس کے نیچے دب گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے اور ایک خاتون شامل ہے، جاں بحق ہونیوالی خاتون گوہر بیگم دلہن کی والدہ تھی۔حادثے کو کئی گھنٹے گذرنے کے باوجود امدادی کارروائیاں مکمل نہ ہوسکیں انتظامیہ کی جانب سے رات ہوجانے کے باعث امدادی کارروائیاں روک دی گئیں۔

     

    ورثاء کے مطابق امدادی کارروائیوں کے لئے اہل علاقہ نے اپنے خرچے پر ہیوی مشینری منگوائی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مشین کے لئے دیا گیا ڈیزل بھی کم پڑگیا،اہل علاقہ اور باراتیوں کے ورثاء نے مشینری میں ڈیزل ڈلوایا۔

    دوسری طرف کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی، پولیس نے واقعے پر شکوک کا اظہار کردیا۔کورنگی نمبر 5 میں گھر میں فائرنگ سے ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی، اہلخانہ نے بتایا کہ 4 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو رسیوں سے باندھ دیا۔

    گھر کے افراد نے شور مچایا تو ملزمان برابر والے گھر میں کود کر فرار ہونے لگے، فرار ہوتے وقت ملزمان نے فائرنگ کی جو کہ 19 سالہ خیرالنساء کو لگی، جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے واقعے پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کا میڈیکل کیا جارہا ہے، گولی کافی فاصلے سے لگی، اس حوالے سے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

  • آئی جی سندھ سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے 13 رکنی وفد کی ملاقات

    آئی جی سندھ سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے 13 رکنی وفد کی ملاقات

    آئی جی سندھ سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے 13 رکنی وفد کی ملاقات

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران و ممبران نے ملاقات کی۔

    آئی جی سندھ نے کاشف ہاشمی کو صدر ریحان چشتی کو سیکریٹری جبکہ محمد سلمان کو نائب صدر منتخب ہونے سمیت دیگر تمام منتخب عہدیداران و گورننگ باڈی کے ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے قوی امید ہیکہ کرائم رپورٹرز ایسوسی کے جملہ عہدیداران و ممبران صحافتی برادری کی فلاح و بہبود اورانھیں درپیش مختلف مسائل کے حل کے سلسلے میں نا صرف ہراول دستے کا کام کرینگے بلکہ ہر سطح پر غیرجانبدارانہ صحافت کے فروغ جیسے اقدامات کو بھی یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مذید کہا کہ حق اور صداقت کا پرچم اٹھائے آپ اپنے صحافتی فرائض کے زریعے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کے اذالوں کو ناصرف یقینی بناتے ہیں بلکہ ان کی آوازوں کو اونچے ایوانوں تک رسائی کا موقع بھی فراہم کرتےہیں۔

    اس موقع پر سی آر او وفد نے آئی جی سندھ کو مختلف علاقوں میں صحافتی فرائض کی انجام دہی میں سیکیورٹی سے متعلق درپیش مسائل و مشکلات اور اہم واقعات کی کوریج کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔جس پر آئی جی سندھ نے اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھانیکی یقین دہانی کرائی۔

    آئی جی سندھ کی جانب سے امن وامان کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر وفد میں شامل صدر نائب صدر سمیت دیگر تمام عہدیداران و ممبران بشمول خزانچی رجب علی،سیکریٹری ریحان چشتی، جوائنٹ سیکریٹری فیاض یونس،انفارمیشن سیکریٹری عاطف رضا،جبکہ گورننگ باڈی کے ممبران میں شامل فیضان جلیس, اسدعلی،اظفرعباسی اور اکرم قریشی نے اطمینان کا اظہار کیا اور سی آر اے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    :گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

  • کرپٹو کرنسی اسکینڈل: ناقابل ضمانت وارنٹ جاری:وقار ذکاء نے تصدیق کردی

    کرپٹو کرنسی اسکینڈل: ناقابل ضمانت وارنٹ جاری:وقار ذکاء نے تصدیق کردی

    کراچی: کرپٹو کرنسی اسکینڈل نے پاکستانی شخصیات کو بھی اپنی لپیٹ میں‌لےلیا ہے اور اس جرم کی پاداش میں وقار ذکاء کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کی اطلاعات گردش کررہی تھیں، ابتدائی طور پر وقار ذکاء کے دوستوں کی طرف سے یہ بتایا جارہاتھاکہ ایسی کوئی بات نہیں ، تاہم اب وقار ذکاء کی طرف سے اس وارنٹ کی تصدیق سامنے آئی ہے ،

    یاد رہےکہ پچھلے چند گھنٹوں سے یہ خبر وائرل ہورہی تھی کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے کرپٹو کرنسی اسکینڈل کیس میں سوشل میڈیا سیلیبریٹی وقار ذکاء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

    بتایا جارہاہے کہ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو وقار ذکا کے خلاف 86 ملین روپے کی کرپٹو کرنسی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ایف آئی اے حکام نے موقف اختیار کیا کہ وقار ذکاء کے خلاف فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ پر کارروائی کی گئی، گزشتہ 3 سال کے دوران وقار ذکاء کے 2 اکاؤنٹس میں 86.1 اور 87.1 ملین کی ٹرانزیکشن ہوئی ہیں۔

    ایف آئی اے کے بیان پر عدالت نے وقار ذکا کے ناقابل وارنٹ گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی۔ ایف آئی اے کے مطابق 29 جنوری 2022ء کو وقار ذکاء کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق 10 کروڑ ڈالر (تقریباً اٹھارہ ارب روپے) کے کرپٹوکرنسی سکینڈل میں ہزاروں پاکستانی شہری اپنی زندگی بھر کی جمع پونچی سے محروم ہو چکے ہیں۔ ایف آئی اے مذکورہ سکینڈل کی چھان بین میں مصروف ہے جب کہ سفارش کی گئی ہے کہ ملک میں کرپٹو کرنسی پر پابندی لگا دی جائے۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بدھ کو کرپٹو کرنسی پر پابندی لگانے کی سفارش کی۔ بنک کا استدلال ہے کہ اس کی اجازت دینے سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہوگا۔سندھ ہائی کورٹ کی طرف سے تشکیل دی گئی ایک کمیٹی کی سفارش کے بعد سٹیٹ بنک کی جانب سے مذکورہ سفارشات سامنے آئی ہیں۔ اس کمیٹی نے بھی کرپٹو کرنسی پر’مکمل پابندی‘لگانے پر زور دیا۔

    یہ سفارشات اس وقت کی گئی ہیں جب 2019 میں دائر کی جانے والی ایک آئینی درخواست کی سماعت پر عدالتی کارروائی جاری ہے۔ اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 2018 سے دی گئی مرکزی بنک کی ہدایت کو واپس لے لیا جائے جس میں بنکوں اور ادائیگی کے نظام کے آپریٹرز کو ورچوئل کرنسیز میں پروسیسنگ اور سرمایہ کاری سے روکا گیا ہے۔ڈیجیٹل کرنسی کی تجارت کی قانونی حیثیت سے متعلق ابہام نے پاکستانی شہریوں کے لیے اس سکینڈل کا شکار ہونا آسان بنا دیا ہے۔

    تفتیش کاروں کے اندازے کے مطابق تقریباً 37000 افراد جن میں سے زیادہ ترکا تعلق پنجاب کے شہر فیصل آباد کے متوسط گھرانوں سے ہے اس سکیم میں رقم لگانے کے بعد دھوکہ دہی کا شکار ہوئے جس کے تحت رقم میں اضافے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

     اسلام آباد میں خفیہ اطلاعات پرسی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے آپریشن کیا ہ

    اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش

    اسلام آباد میں ہونیوالے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے

  • مجرم گرفتار ہوتا ہے تو کچھ دن میں ضمانت ہوجاتی ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    مجرم گرفتار ہوتا ہے تو کچھ دن میں ضمانت ہوجاتی ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گڑھی خدا بخش بھٹو آمد ،شہدا کے مزارت پر حاضری دی

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 27دسمبر کو گڑھی خدا بخش بھٹو میں بڑا جلسہ عام ہوگا،پنجاب میں پیدا شدہ آئینی بحران ان کا اپنا پیدا کردہ ہے،عمران خان کے خلاف بھی عدم اعتماد آئی تو انہوں نے اسمبلیاں تحلیل کر دی،خواجہ آصف وزیر اعظم کی ہدایت پر کراچی آئے ،ملک کا اہم مسئلہ انرجی بحران ہے، سارا پیسہ پیٹرول خریدنے میں صرف نہیں کیا جا سکتا،کراچی سمیت سندھ بھر میں اتحادیوں کے ساتھ مل کرکام کرنے کے خواہاں ہیں، پنجاب میں جاری سیشن کے دوران اجلاس نہ بلانے کی بات مضحکہ خیز ہے حیرت ہے معاملہ عدالت تک گیا جو نہیں جانا چاہیے ،

    قبل ازیں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی بینک کے تعاون سے قائم کیے گئے ریسکیو 1122 کے ہیڈکوارٹر کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو تجویز ہے ممبران پورے کریں اور اعتماد کا ووٹ لے لیں گورنر کو جواب مل جائے گا،گزشتہ روزامن وامان سے متعلق اجلاس ہوا تھا،کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافے پر تشویش ہے ،مسئلہ یہ ہے مجرم گرفتار ہوتا ہےتو کچھ دن میں ضمانت ہوجاتی ہے ،این ای ڈی طالب علم کا قتل کرنے والا چند دن پہلے جیل سے آزاد ہوا، پراسیکیوشن کو مزید بہتربنائیں گے،پولیس کواسپیشل پراسیکیوٹرز بھرتی کرکے دیں گے،مرتضیٰ وہاب پہلے سے زیادہ تندہی سے کام کررہے ہیں،مرتضیٰ وہاب کو کام کرنے کے لیے کسی عہدے کی ضرورت نہیں، بلدیاتی الیکشن میں اہلکاروں کی ضرورت پڑتی ہے ہم نے مشورہ دیا تھا کہ 2،3 مرحلوں میں کروائیں، افسران کاتبادلہ ہوتارہتاہے اس سے انتخابات پرکوئی فرق نہیں پڑتا،

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

  • مصطفیٰ کمال اور دیگر کیخلاف ریفرنس،کون سے شرائط کی خلاف ورزی ہوئی؟ عدالت

    مصطفیٰ کمال اور دیگر کیخلاف ریفرنس،کون سے شرائط کی خلاف ورزی ہوئی؟ عدالت

    احتساب عدالت کراچی میں سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال اور دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی

    سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کی جانب سے ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر وکلا نے دلائل دیئے اور کہا کہ ڈی جی بلڈرز نے 2004 میں پلاٹس خرید یں ،اس وقت مصطفی ٰکمال سٹی ناظم نہیں تھے، یہ پلاٹس تو 1998 میں کمرشل تھے اور آج بھی کمرشل ہیں، آج تک ان پر تعمیر نہیں ہوئی، دستاویزات میں خرید و فروخت پر پابندی کا ذکر نہیں ہے ، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ پراپرٹی تو سرکار کو 2017 میں واپس ہو گئی، تو کیا نقصان ہوا؟ کیایہ ریفرنس بنتاہے ؟ایسے کیس کیوں لے کر آتے ہیں ، وہ کیسز دیکھیں جس میں حکومت کو اربوں روپے واپس ہو سکتے ہیں ،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ تفتیشی افسر کو بلائیں پوچھیں کہ اس میں کیا غلط ہوا ہے ، تفتیشی افسر سے پوچھیں اس میں کون سے شرائط کی خلاف ورزی ہوئی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی افسر کو طلب کر لیا ،عدالت نے کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی،

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

    اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

  • موٹر سائیکل چھین کرافغانستان اسمگلنگ کرنیوالا گینگ گرفتار

    موٹر سائیکل چھین کرافغانستان اسمگلنگ کرنیوالا گینگ گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    ڈسٹرکٹ سینٹرل شاہراہِ نور جہاں پولیس نے موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر افغانستان براستہ کوئٹہ اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے 5 کارندے گرفتار کر لیے شاہراہِ نور جہاں کی حدود ٹینکی گراؤنڈ پر 18 دسمبر کی رات ہونے والے پولیس مقابلے میں گرفتار ملزمان حنظلہ اور حسنین کے ہوشربا انکشافات کے بعد کاروائی عمل میں لائی گئی حنظلہ اور حسنین زخمی حالت میں گرفتار ہوئے تھے جنکے انکشافات اور نشاندہی پر انکے گینگ کے دیگر 3 مزید ملزمان گرفتار کر لیے گئے ملزمان حنظلہ اور حسنین نے 17 دسمبر کو بلاک آئی میں دورانِ ڈکیتی ایک سیکیورٹی گارڈ محمد شریف کو گولی مار کر زخمی کرکے فرار ہونے کا بھی اعتراف کر لیا

    ملزمان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل، ویسٹ سمیت دیگر علاقوں میں بھی اسٹریٹ کرائم چھینا جھپٹی سمیت متعدد 125 موٹر سائیکل چھیننے کا اعتراف کیا گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان ولد احمد خان ، عابد علی ولد حضرت منیر اور سمیع اللہ ولد طارق داد خان کے ناموں سے ہوئی گرفتار ملزمان کے قبضے سے 30 سے زائد چھینے ہوئے موبائل فون، 1 عدد پسٹل 32 بور، 1 عدد 125 موٹر سائیکل، 1 عدد 70 موٹر سائیکل نقد رقم اور دیگر کاغذات برآمد کئے گئے چھینے ہوئے موبائل فون کراچی کے مختلف علاقوں سے چھینے گئے ہیں جسکے ریکارڈ اور مقدمات کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں ملزمان سے شاہراہِ نور جہاں بلاک Q پہاڑ گنج سے ایک شہری شیر علی سے چھینا ہوا موبائیل فون بھی برآمد ہوا جسکا مقدمہ 760/2022 پہلے سے درج ہے ملزمان کو دیگر وارداتوں میں بھی حسبِ ضابطہ گرفتار کیا جائے گا جبکہ تھانہ شاہراہِ نور جہاں میں بھی مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

  • کراچی:حکمران جماعت کا بجلی و گیس کی بندش پراحتجاج

    کراچی:حکمران جماعت کا بجلی و گیس کی بندش پراحتجاج

    کراچی:حکمران جماعت کا بجلی و گیس کی بندش پراحتجاج ،اطلاعات کے مطابق ملک کے بڑے تجارتی اور عوامی شہر کراچی کے علاقے لیاری میں بجلی اور گیس کی بندش کیخلاف سندھ کی حکمراں جماعت پیپلزپارٹی نے احتجاج کیا جس کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    لیاری میں بجلی اور گیس کی بندش کیخلاف پیپلزپارٹی کے آئی آئی چندریگر روڈ پر احتجاج کے باعث شاہین کمپلیکس پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، حقانی چوک، شاہین کمپلیکس و اطراف پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق احتجاج اور ٹریفک جام کی وجہ سے دفاتر سے گھر جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس پر وہ حکومت پر برس پڑے۔

    ٹریفک جام میں پھنسے متاثرین کا کہنا ہے کہ 3 گھنٹے سے زائد ہوگئے ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔

    دوسری طرف لیاری میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف سندھ کی حکمراں جماعت پیپلزپارٹی کی جانب سے شاہین کمپلیکس پر احتجاج سے متعلق کے الیکٹرک کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لیاری پر بجلی کے واجبات 8 ارب کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں، لیاری کے مختلف علاقوں میں عوام بل ادا نہیں کرتے، بجلی کی سپلائی بلوں کی بروقت ادائیگی کے بغیر ممکن نہیں۔

    کے الیکٹرک نے لیاری کے علاقے میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تردید کردی۔

    پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

  • بینظیربھٹو کی استاد اورکانونٹ جیسز اینڈ میری اسکول کی سابق پرنسپل انتقال کرگئیں

    بینظیربھٹو کی استاد اورکانونٹ جیسز اینڈ میری اسکول کی سابق پرنسپل انتقال کرگئیں

    کراچی :بینظیربھٹو کی استاد اورکانونٹ جیسز اینڈ میری اسکول کی سابق پرنسپل انتقال کرگئیں ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بینظیربھٹو شہید کی استاد، آئرش راہبہ اورکانونٹ جیسز اینڈ میری اسکول کی سابق پرنسپل سسٹر برکمینز کونوے برطانیہ میں انتقال کرگئیں۔سسٹربرکمینز کونوے نے جیسز اینڈ میری اسکول کراچی،لاہور اور مری میں خدمات انجام دیں، ان کاانتقال 92 برس کی عمر میں برطانیہ میں ہوا۔

    سسٹربرکمینز 1951 سے پاکستان میں تدریس کے شعبے سے وابستہ تھیں، سسٹر برکمینز کو ان کی خدمات پر 2012 میں ستارہ قائداعظم ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔2020 میں کراچی کے علاقےکلفٹن کی ایک شاہراہ کو بھی سسٹربرکمینز کے نام سے موسوم کیا گیا تھا۔

    بینظیربھٹو سمیت مریم نواز، شیریں مزاری، عاصمہ جہانگیر اور حناجیلانی بھی سسٹر برکمینز کی شاگرد رہی ہیں۔پاکستانی نژادامریکی ماہرفلکیات نرگس ماول والابھی سسٹربرکمینزکی شاگرد رہی ہیں۔

    سسٹربرکمینز 1930 میں آئرلینڈ میں پیدا ہوئیں اور 1951میں وہ پاکستان منتقل ہوگئی تھیں۔سسٹربرکمینز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فادر رابرٹ میکولک نے بتایا کہ سسٹر برکمینزکی ساری زندگی تعلیم کےفروغ اور کردارسازی کے لیے وقف رہی۔

    پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

  • پاکستان کوسٹ گارڈز اسمگلنگ کی روک تھام  کیلیے ہمہ تن کوشاں

    پاکستان کوسٹ گارڈز اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے ہمہ تن کوشاں

    پاکستان کوسٹ گارڈز اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے ہمہ تن کوشاں
    پاکستان کوسٹ گارڈز پاکستان کی ساحلی پٹی میں اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کیلیے ہمہ تن کوشاں ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز غیر قانونی اشیاء، منشیات کی اسمگلنگ اور ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کواستعمال کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستا ن کوسٹ گارڈز کے جوانوں کی انتھک محنت اور کاوشوں سے غیر ملکی اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام سے قومی خزا نے کو ہر سال کروڑوں کا فائدہ پہنچارہا ہے۔

    البتہ کچھ مفاد پرست عناصر پاکستان کوسٹ گارڈزکا نام استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان عناصر سے پاکستان کوسٹ گارڈز کا کوئی تعلق اور و اسطہ نہیں ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز قانون کے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے ہر قسم کی غیر قانونی اشیاء اور منشیات کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی کرتا ہے اورکرتارہے گا۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز مفاد پرست عناصرکے لگا ئے گئے غیر قانونی الزامات کی مذمت کرتا ہے اور وضاحت کرتا ہے کہ تمام قسم کے الزمات بلکل بے بنیاد ہیں۔ پا کستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتا ہے کہ اپنا قانونی کردار اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام مستقبل میں بھی جاری رکھے گا تاکہ وطن عزیز کو اسمگلنگ اور منشیا ت جیسی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔ادارہ ہر قانونی کام میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑ ا ہے اور کاروبار دوست ماحول مہیا کر نے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا