Baaghi TV

Category: کراچی

  • اگر کام نہیں کرنا تو استعفی دے کر گھر جائیں،سندھ ہائیکورٹ ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات پر سخت برہم

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے کنڈکٹ سے مطمئن نہیں، کام نہیں کرنا تو استعفٰی دے کر گھر جائیں۔

    باغی ٹی وی :جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو سندھ میں با اختیار بلدیاتی نظام سے متعلق ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کی درخواستوں پرسماعت ہوئی۔ایم کیوایم وکیل طارق منصور،جماعت اسلامی کےوکیل صلاح الدین احمد اورعثمان فاروق ایڈووکیٹس پیش ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

    پرویز الہیٰ نے ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاوس سیل کر دینگے،رانا ثناء اللہ

    عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے کنڈکٹ سے مطمئن نہیں جسٹس کے کے آغا نےریمارکس دیے کہ اگر کام نہیں کرنا تو استعفی دے کر گھر جائیں غیر ضروری تاخیر پر عدالت سخت برہم ہوگئی۔

    جسٹس کے کے آغا نے استفسار کیا کہ سیکرٹری بلدیات کہاں ہیں؟ ان کا جواب کہاں ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ ایڈیشنل سیکرٹری یہاں آئے ہیں، مزید وقت مانگ رہے ہیں جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے، یہ کوئی جواز نہیں۔

    ایم کیو ایم کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ 11 ماہ ہوچکے ہیں، مسلسل جواب مانگ رہے ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ ہم اس ایشو پر ورکنگ کر رہے ہیں۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ یہ وضاحت ناکافی ہے، یہ کوئی جواز نہیں۔ کیوں وقت ضائع کر رہے ہیں؟-

    ایڈیشنل سیکرٹری نےکہا کہ ہمیں آخری مہلت دے دی جائےعدالت نے ریمارکس دیئےکہ نہیں، مہلت نہیں آپ اورسیکرٹری کیخلاف کارروائی کریں گے آپ کو بہت وقت دیا گیا مگر آپ تاخیر کر رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی کی خواتین ایم پیز کا مولانا فضل الرحمان کیخلاف کے پی کمیشن برائے وقار…

    جماعت اسلامی کے وکیل نے مؤقف دیا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے بھی رکھ چکےسپریم کورٹ فیصلے پر من و عن عمل نہیں کیا جا رہا، طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ سپریم کورٹ فیصلے پر غیر ضروری تاخیر کی جا رہی ہے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کب ہو رہےہیں؟ طارق منصور ایڈووکیٹ نے مؤقف دیاکہ بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو شیڈول ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئےکہ آپ نے بلدیاتی نظام کو با اختیار نہ بنانے پر توہین عدالت درخواست کیوں دائر نہیں کی؟ تاثر جا رہا ہےکہ آپ لوگ جان بوجھ کر تاخیر کر رہے ہیں۔

    عدالت نےصوبےمیں بااختیار نظام سے متعلق جماعت اسلامی اورایم کیو ایم کی درخواستوں پر جواب جمع نہ کرانےپر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت پیش ہونے اور فیصلے کی نقول چیف سیکرٹری کو ارسال کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے فوری بلدیاتی انتخابات کروانے اور ایم کیو ایم نے انتخابات سے قبل بلدیاتی نظام کو با اختیار کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

    ندھ حکومت کا 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

  • موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف ایکشن،دو گرفتار

    موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف ایکشن،دو گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    گلبرگ پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف ایکشن لیا ہے، گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے جبکہ دوسری کاروائی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا.گرفتار موٹر سائیکل لفٹر ملزمان کی شناخت خالد ولد حق نواز، عمر ولد شاہ نوازکے نام سے ہوئی ،گرفتار ملزمان خالد اور عمر سے دورانِ گرفتاری 1 عدد موٹر سائیکل مسروقہ تھانہ سرجانی ٹاؤن برآمد ہوئی ،جبکہ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی شناخت شجاع خان ولد نور محمد، عبدالمتین ولد خدائے نور اور حکمت اللہ ولد پپر جان کے ناموں سے ہوئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا ہے

    ضلع ویسٹ پولیس نے تھانہ منگھوپیر کے علاقے میں جرائم پیشہ ور ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن کیا ہے، گزشتہ شب منگھوپیر کے علاقے ونگی گوٹھ میں بلخصوص منشیات فروشوں کے خلافسرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران متعدد ٹارگیٹڈ/مشکوک گھروں اور گداموں کی تلاشی لی گئی۔بائیومیٹرک تلاش ڈیوائیس کے ذریعے موجودہ افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا اور مشکوک و مشتبہ افراد کو قبضہ پولیس میں لیا‌۔گرفتار ملزمان کی ویری فیکیشن/تصدیق کا عمل جاری ہے اور ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی دیگر اضلاع سے حاصل کیا جارہا ہے۔

    ضلع ویسٹ پولیس کا گٹکا ماوا فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تھانہ پیرآباد پولیس نے گٹکا ماوا فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان سے 04 کلو سے زائد (60 عدد پڑیاں) تیار مضر صحت گٹکا ماوا اور نقدی برآمد کی گئیں ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں سمیع خان ولد برکت علی اور وزیر شاہ ولد سیف اللّٰہ شامل ہیں۔

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

  • سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    کراچی: سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : سندھ حکومت کی جانب سے 27 دسمبرکو بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سندھ میں 26 دسمبر کو مسیحی برادری کےسرکاری ملازمین کی چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ 27 دسمبر 2007 کو پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما بے نظیر بھٹو کو راولپنڈی میں دہشتگرد حملے میں شہید کردیا گیا تھا اور ہر سال 27 دسمبر کو ان کی برسی منائی جاتی ہے۔

    ذوالفقار علی بھٹو سے دختر مشرق کا سفر طے کرنے والی بےنظیر، پاکستان اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم ایک عہد تھیں جو 27 دسمبر 2007 کو تمام ہوا 21جون 1953 کو کراچی میں پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے ہاں پیدا ہونے والی پنکی ملکی سیاست کا ایک درخشاں ستارہ بنی صرف نام ہی نہیں ان کے کام بھی بے نظیر تھے ۔ جوانی میں قدم رکھا تواعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ اور امریکہ کا انتخاب کیا۔

    اپنے والد ذوالفقارعلی بھٹو کی قید سے لے کر پھانسی تک آمریت کے دور میں بینظیر بھٹو نے ہر مصیبت اور مشکل کا ثابت قدمی اوردلیری سے مقابلہ کیا 1986 میں بینظیر بھٹو جلاوطنی کاٹ کر واپس وطن لوٹیں تو پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بن کر سیاست میں باقاعدہ قدم رکھا اور 1987 میں آصف علی زرداری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    بینظیر بھٹو 1988 میں پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں تاہم ان کی حکومت زیادہ عرصے تک قائم نہیں رہ سکی اور 20 ماہ بعد ہی ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا1993ء میں ایک بار پھر حکومت ملی لیکن 3 برس بعد 1996 میں انہیں اقتدار سے محروم کردیا گیا۔

    انیس سو اٹھانوے میں بینظیر بھٹو خودساختہ جلاوطن ہو گئیں اور کبھی لندن تو کبھی دبئی میں سکونت اختیار کی 18 اکتوبر 2007 کو بینظیر بھٹو وطن واپس تشریف لائیں تو کراچی ایئرپورٹ پر لاکھوں کارکنوں نے ان کا تاریخی استقبال کیا ۔

    بینظیر بھٹو کو کراچی ایئرپورٹ سے قافلے کی صورت میں لے جایا گیا، اس دوران کارساز کے مقام پر ان کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا، اس حملے میں درجنوں کارکن لقمہ اجل بنے تاہم بینظیر بھٹو محفوظ رہیں۔

    27 دسمبر 2007 کو بینظیر بھٹو راولپنڈی کے مشہور لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کے بعد واپسی کے دوران کارکنوں کے نعروں کا جواب دینے کے لیے جونہی گاڑی سے سر باہر نکالا تو قاتل نے گولی چلا دی اور یوں دختر مشرق ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سو گئیں۔

  • ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وقت لگے گا، بابر اعظم

    ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وقت لگے گا، بابر اعظم

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کے کہ ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وقت لگے گا-

    باغی ٹی وی : انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں شکست کے بعد کپتان بابراعظم نے کہا کہ بطور کپتان یہ بہت مایوس ہوں، فاسٹ بالرز کی فٹنس نہ ہونے کی وجہ سے سیریز ہارے۔ میں اپنی ٹیم کا دفاع کروں گا اور سیریز میں شکست کی ذمہ داری بطور کپتان لوں گا۔

    بابراعظم نے کہا کہ پہلی اننگز میں جلد وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا، ہمارے بولرز نے اچھی بولنگ کی اور فائٹ بیک کیا، اگلے میچز میں غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے –

    انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف اور نسیم شاہ انجری کا شکار تھے جس کی قیمت ہمیں سیریز میں 0-3 سے شکست سے بھگتنا پڑی، ٹیسٹ میچز میں تجربے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ نئے کھلاڑیوں کو وقت دینا پڑتا ہے ہمارے پاس صرف اظہر علی تجربہ کار کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل تھے، نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا آگے بھی مزید مواقع دینے کی کوشش کریں گے۔

    بابراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے 2 میچز ہمارے ہاتھ میں تھے، جیت جاتےتو صورتحال کچھ اور ہوتی، انگلینڈ کےخلاف سیریزمیں کافی مشکلات ہوئیں، اب پلاننگ کریں گے کہ اپنے بہترین فاسٹ بولنگ یونٹ کو آزمائیں، ابراراحمد نے انگلینڈ کے لیے مشکلات پیدا کیں ، ٹیسٹ میچز میں ایسے بولرچاہیے ہوتے ہیں جو وکٹیں لیں، انگلش بیٹرز ابراراحمد کو کھل کرکھیل نہیں سکے۔

    حارث روؤف کا اپنی کلاس فیلو سے شادی کا فیصلہ،نکاح کی تاریخ کی بھی سامنے آ گئی


    سرفراز اور فواد عالم کو نہ کھلانے کے سوال پر قومی کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز اہم تھی اس لیے رضوان جو کہ مسلسل کھیلتے ہوئے آرہے تھے اس لیے ہمارا پلان تھا کہ جو فارم میں ہیں اور کھیلتے ہوئے آرہے ہیں انہیں کھلایا جائے اب بیٹھیں گے اور ڈسکشن کریں گے اور جو بہتر ہوگا وہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ فوادعالم فارم میں نہیں تھے ان کی جگہ سعودشکیل آئے انہوں نے پرفارم کیا، ہماری نئی ٹیم ہے جتنےمواقع دیں گے تو نتیجہ آئے گا لیکن کسی کے لیے دروازے بند نہیں کیے، پلاننگ ہوتی ہے اس پر عمل کررہے ہیں ، ٹیم کا مائنڈسیٹ تبدیل کرنےکی کوشش کررہےہیں ،وقت لگے گا،اگر اچھے نتائج نہیں آئیں گے تو ہر طرف سے باتیں ہوں گی۔

    بگ بیش لیگ میں شاداب خان کا حیران کن کیچ،ویڈیو وائرل

    بابراعظم نےکہا کہ کسی بھی سینئر کھلاڑی کے لیے ٹیم واپسی کا دروازہ بند نہیں، ہم منصوبہ بندی کریں گےاوردیکھیں گےکہ کن کھلاڑیوں کو منتخب کرنا ہے۔ ہمیں ملتان اور راولپنڈی ٹیسٹ میچ جیتنا چاہیے تھا لیکن بدقمستی سے ہار گئے ہمیں اپنے تیز گیند بازوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، اگلے سال 2023 کا ورلڈکپ ہے۔

    انہوں نے صحافیوں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم دفاعی انداز میں کھیلتے ہیں تو کہا جاتا ہے، ہم دوسرے طریقے سے کیوں نہیں کھیلتے؟ آپ سب کو خوش نہیں کرسکتے۔

  • 70 سال میں پہلی بار پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش

    70 سال میں پہلی بار پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش

    کراچی: انگلینڈ کے ہاتھوں قومی کرکٹ ٹیم کو کراچی ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ پہلی بار سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار قومی ٹیم کو پاکستان میں شکست دی۔ یہ پہلا ہے جب پاکستان ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر تین میچز کی سیریز کے تمام میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہو۔

    پاکستان سے ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    قومی ٹیم کو راولپنڈی ٹیسٹ میں 74 رنز، ملتان ٹیسٹ میں 26 رنز جبکہ کراچی ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست ہوئی۔


    انگلش کرکٹ ٹیم نے 167 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔ انگلینڈ کے بین ڈیکٹ 82 اور کپتان بین اسٹوکس نے 35 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

    کراچی ٹیسٹ،دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم آؤٹ

    واضح رہے کہ انگلینڈ سے کراچی ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم نے 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار لگاتار 4 میچز ہارنے کا ریکارڈ بھی بناڈالا۔

    خیال رہے کہ ،انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ سے قبل پاکستان آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں ہونے والا ٹیسٹ بھی ہارا تھا اس سے قبل پاکستان ہوم گراؤنڈ پر 1960 میں ٹیسٹ سیریز دو صفر سے ہارا تھا۔

    بابراعظم نے کراچی کنگز کو کیا چھوڑا کہ اے آر وائی والے پیچھے ہی پڑگئے

  • انڈس موٹر کمپنی کا اپنا پلانٹ دس روز کے لیے بند کرنے کا اعلان

    انڈس موٹر کمپنی کا اپنا پلانٹ دس روز کے لیے بند کرنے کا اعلان

    کراچی: ٹویوٹا کاریں بنانے والی انڈس موٹر کمپنی نے اپنا پلانٹ دس روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : پیر کو ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف کمیشن کو ایک لیٹر کے ذریعے مطلع کیا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے متعارف کرائے گئے طریقہ کار کے تحت آٹو انڈسٹری کو بیرون ملک سے ’کمپلیٹلی ناک ڈاؤن‘ کٹس اور کاروں کی دیگر اشیاء درآمد کرنے کے لیے پیشگی اجازت لینے کے لیے گہا گیا تھا۔

    لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ سے دیئے جانے والے تحائف کی تفصیلات طلب کرلیں

    اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے کمپنی اور اس کے وینڈرز کو خام مال اور پرزہ جات کی کلیئرنس میں دشواری درپیش ہے،انوینٹری کی کمی، سپلائی چین کے تعطل سے پیداواری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں جس کے سبب وہ کاروں کی پروکشن کا عمل جاری نہیں رکھ سکتے۔

    سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو لکھے لیٹر میں مزید کہا گیا ہے کہ ’تمام حالات کی روشنی میں کمپنی نے 20 دسمبر سے 30 دسمبر 2022 تک اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس کی اسلام آباد ائرپورٹ پر مختلف کارروائیوں میں منشیات برآمد

  • لڑکیوں کیلیے جہیز فنڈ لڑکوں کے لیے بھی کچھ ہے؟ رکن سندھ اسمبلی کا سوال

    لڑکیوں کیلیے جہیز فنڈ لڑکوں کے لیے بھی کچھ ہے؟ رکن سندھ اسمبلی کا سوال

    لڑکیوں کیلیے جہیز فنڈ لڑکوں کے لیے بھی کچھ ہے؟ رکن سندھ اسمبلی کا سوال

    اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس پوا

    وقفہ دعا کے بعد اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی گئی، اسپیکر سندھ اسمبلی نے کورم پورا نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا،کورم پورا کرنے کے لیے اجلاس 5 منٹ تک ملتوی کیا گیا،اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا دوبارہ اجلاس شروع ہوا، تو کورم پورا نہ ہونے کے باوجود اجلاس جاری رکھنے کی قرارداد منظور کی گئی،وقفہ سوالات کے دوران ایم ایم اے کے رکن اسمبلی عبدلرشید کی پھٹے گریباں ایوان میں آمد ہوئی، انکا ایوان میں کہنا تھا کہ میں لیاری جنرل اسپتال میں گیا، وہاں مجھے مارا ہے میرے کپڑے پھاڑے گئے دو گھنٹے تک ہراساں کیا گیا لیاری سے دستبردار نہیں ہوسکتا

    مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ جو بھی یہ ایکشن چاہتے ہیں ہم کریں گے ہم حکومت نے اس کی مذمت ہے ہم آپ کے ساتھ ہیں، سید عبدالرشید کا کہنا تھا کہ میں ایف آئی آر کے لیے جاتا ہوں میری بات نہیں سنتے ہیں۔اسپیکر آغا سراج درانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ حال کریں گے ہمارے ایم پی اے کا ۔ وزیر صحت عذرا پیچوہو نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انجم رحمان کو ہم نے ہٹا دیا تھا وہ عدالت گئیں تھی وہاں سے اسٹے لیا ہے شبانہ کی رپورٹ کے بعد اس کو ہٹا دیا تھا ہم نے اس کے خلاف شو کاز نوٹس بھی دیا تھا اب اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا اہلکاروں نے بدتمیزی کی ہے اس پر ایف آئی آر کاٹی ہے

    سندھ اسمبلی اجلاس وقفہ سوالات کے دوران معاون خصوصی زکوٰۃ و عشر فیاض علی بٹ نے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ دو سال مستحقین کی بائیو میٹرک چل رہی ہے۔جس کے باعث کسی کو ابھی پیسے نہیں دئیے جارہے ہیں ۔عدالت کے حکم پر بائیو میٹرک چل رہی ہے ۔2022 میں غریب یتیم لڑکیوں کو جہیز کی مد میں 30 ہزار روپے کی رقم ہے ۔تمام اضلاع میں پاپولیشن کے حساب سے دیتے ہیں ،پیپلز پارٹی کے نعیم کھرل نے دلچسپ سوال کیا کہ لڑکیوں کے لیے جہیز فنڈ ہوتا ہے تو لڑکوں کے لیے بھی کچھ ہے۔ ؟ کیا لڑکا پرانے کپڑوں میں دولہا بنے گا۔ فیاض بٹ نے جواب دیا کہ آپ درخواست دے دیں میں اس کی منظوری کرا دوں گا۔ اگر کارڈ نہیں بنا ہوا ہے تو شناختی کارڈ لیتے ہیں ہر اسپتال میں ایک کاؤنٹر ہوتا ہے۔جس کو تصدیق کے بعد پیسے دئیے جاتے ہیں۔تمام اسپتالوں کو زکوٰۃ کی مد کے تحت فنڈز دئیے جائیں نئی پالیسی کے تحت جلد از جلد کرائیں گے،

    22 لاکھ کا جہیز،27 تولہ سونا واپسی کی درخواست پر عدالت نے کہا کہ بتائیں لڑکی کا والد کیا کام کرتا ہے

     خاتون کو مبینہ طور جہیز نہ دینے پر زندہ جلا دیا گیا

    جہیز کی ڈیمانڈ پر بیوی نے کی خود کشی، لو میرج کرنیوالے کو سنائی عدالت نے سزا

    سب مان گئے، اب ہو گی ان ہاؤس تبدیلی، پہلے جائے گا کون؟ فیصلہ ہو گیا

     خاتون کو مبینہ طور جہیز نہ دینے پر زندہ جلا دیا گیا۔

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

  • کراچی ایئر پورٹ،بنکاک جانیوالے مسافروں کے بیگ سے 28 لاکھ برآمد

    کراچی ایئر پورٹ،بنکاک جانیوالے مسافروں کے بیگ سے 28 لاکھ برآمد

    پاکستان کسٹمز ائرپورٹ کلکٹرہٹ نے گذشتہ رات کراچی سے بذریعہ تھائی ائر لائن کی پرواز TG 342 سے بنکاک جانے والے محمد زبیر اور محمد آصف نامی مسافروں کے ھینڈ بیگ میں خفیہ طریقہ سے چھپائی گئی غیر ملکی کرنسی کو تحویل میں لے کر ضبط کیا ہے

    مسافروں کے بیگ سے 9300 امریکن ڈالر ،217150 انڈین روپیہ ،445000 کورین کرونا ،12000 فلیپائنی پیسو ،2610 تھائی بھات ،190 ٹرکش لیرا ،ٹوٹل تقریبا 28 لاکھ روپے پاکستانی برآمد کر کے ضبط کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی اور مزید تفتیش کی جارھی ھے ائر پورٹ کلکٹریٹ میں کلکٹر ڈاکٹر ندیم میمن صاحب اور ایڈیشنل کلکٹر اسد اللہ لاڑک کی اسمگلنگ کے سدباب کے لئے خصوصی ھدایات /احکامات کے نتیجہ میں گزشتہ 15 دنوں کے دوران انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج پر تعینات عملے نے بیرون ملک جانے والے مسافروں سے 3 کیسز کے نتیجہ میں 14138100 روپے مساوی 62836 امریکن ڈالر کی اسمگلنگ کو ناکام بناکر 4 ملزمان کو گرفتار کیا ھے ائرپورٹ کلکٹریٹ کا عملہ شب و روز تندھی کے ساتھ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی سرکوبی کے لئے مستعد اور متحرک ھے

    لاک ڈاؤن میں فحش فلمیں دیکھنے میں اضافہ،فحش ویڈیوزدیکھنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،سائبر کرائم کا بڑا الرٹ

    کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    دوسری جانب شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں،رات کو میرا ناکہ روڈ پر راہگیروں کو لوٹنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار کر لیا گیا، ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ شیرشاہ سب انسپکٹر بھائی خان نے اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کی، رات کے وقت میرا ناکہ روڈ پر راہگیروں کو لوٹنے والا ایک ملزم بنام نوید احمد گرفتار جبکہ ملزم کا الیاس نامی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے لوٹا گیا کیش 2500 روپے اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 319/22 بجرم دفعہ 382/34 ت پ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • عمران خان ملک کو کرکٹ کا میدان سمجھ بیٹھے تھے،شرجیل میمن

    عمران خان ملک کو کرکٹ کا میدان سمجھ بیٹھے تھے،شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پرویزالہٰی عمران خان پر بھاری پڑگئے ہیں،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کو کرکٹ کا میدان سمجھ بیٹھے تھے،اتحادی حکومت اور عوام عمران خان کی عدم استحکام کی سازشیں ناکام بنائیں گے ، اطلاعات ہیں اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان جادو ٹونے کے بعد کیا گیا عمران خان کو اپنے وزیر اعلیٰ نے شٹ اپ کال دے دی وزیراعلیٰ پرویزالہٰی نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو ان کی اوقات یاد دلا دی ، پرویز الہٰی سمجھدار سیاستدان ہیں انہوں نے موقع دیکھ کر پتہ پھینکا پرویز الہٰی نے عمران خان سے الیکشن میں 30 نشستوں پر گارنٹی کامطالبہ کردیا،

    سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ملک کو جادو نگری میں تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ، نیازی صاحب ملک و قوم کے بقا ء کے فیصلے جادو ٹونے اور فال نکال کر کر رہے ہیں ،پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کا خطاب پانے والے اور جن کو وہ چپڑاسی رکھنے کے قابل نہیں سمجھتے تھے، آج وہی عمران خان پر بھاری پڑ گئے ہیں ،

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

  • بلاول نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی

    کراچی:بلاول نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکرکے خوشی کا اظہارکیا ہے ، چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی۔

    ایک ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے ارجنٹینا کو ورلڈکپ جیتنے پرمبارک باد دی، ان کا کہنا تھا کہ لیاری کی جانب سے،کراچی کی جانب سے اور پاکستان کی جانب سے ارجنٹینا کو مبارک ہو۔

    خیال رہے کہ قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا۔فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا جس میں ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔

     

     

     

     

    صدر اور وزیراعظم کی ورلڈکپ2022 کے شاندار انعقاد پر قطرکو مبارکباد،اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف نے فٹ بال ورلڈکپ 2022 کے شاندار انعقاد پر قطرکو مبارکباد دی ہے۔

     

     

    ٹویٹر پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ ایک شاندارورلڈکپ ،ارجنٹینا کو فٹبال کا عالمی چیمپئن بننے پر مبارک دیتاہوں جبکہ دوست ملک قطر کو ورلڈ کپ 2022، بغیر کسی مسئلہ کے انعقاد پر مبارکباد بھی دینا چاہتا ہوں۔ڈاکٹر عارف علوی نے مزید لکھا کہ میچ کے دوران میچ بھی شاندار کھیلا اور ایم باپے کی ہیٹ ٹرک لوگوں کو ہمیشہ یاد رہے گی۔

     

     

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ فیفا ورلڈکپ فائنل میں ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا، قطر کو میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

     

    ادھرلیونل میسی نے اپنا آخری ورلڈ کپ یادگار بنا لیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن نے دفاعی چیمپئن فرانس کو 4 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر تیسری بار فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    قطر کے لوسیل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے ہائی وولٹیج میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس اور 2 دفعہ کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کے مابین اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کر کے ایک دوسرے پر دباؤ ڈالے رکھا۔

    میچ کے 23 ویں منٹ میں ارجنٹائن کے تجربہ کار کھلاڑی لیونل میسی نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو ایک بار برتری دلائی، اس کے 13 منٹ بعد ہی ارجنٹائن کے کھلاڑی ڈی ماریا نے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو مضبوط کر دیا، پہلے ہاف کے اختتام پر دفاعی چیمپئن کوئی گول نہ کر سکی۔

    دوسرے ہاف کے دوران فرانس کی ٹیم 2 گول ہونے کی وجہ سے نفسیاتی دباؤ کا شکار رہی، ارجنٹائن نے 35 منٹ تک اپنا بھرپور دفاع کیا لیکن فرانس کے نوجوان فٹبالر کلیان امباپے نے 2 منٹ میں 2 گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

    میچ کا وقت ختم ہونے پر دونوں ٹیموں کو اضافی ٹائم دیا گیا جس کے دوران دونوں ٹیموں نے ٹرافی حاصل کرنے کی جنگ جاری رکھی۔ میچ کے 108 ویں منٹ میں میسی نے اپنا جادو چلاتے ہوئے ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کو پھر برتری دلا دی۔

    ارجنٹائن کی برتری زیادہ دیر جاری نہ رہ سکی اور میچ کی صورتحال ایک بار پھر دفاعی چیمپئن کے حق میں اس وقت چلی گئی جب کلیان امباپے نے ایک بار پھر فاؤل کی وجہ سے ملنے والی پنالٹی پر گول کر کے میچ کو برابر کر دیا، اضافی وقت کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے 3، 3 گول رہے۔

    میچ کا فیصلہ اضافی وقت ختم ہونے کے بعد پنالٹی ککس پر ہوا، دونوں ٹیموں نے پہلی پنالٹی ککس کامیابی سے جال میں پہنچائیں، اس کے بعد فرانس کی جانب سے مسلسل 2 پنالٹی ککس ناکام ہونے کی وجہ سے ارجنٹائن کو کامیابی سے ہمکنار کر دیا۔ یوں میچ کا فیصلہ 2-4 سے ہوا۔