Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی: سمندر سے5 ارب روپے مالیت کی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی گئی

    کراچی: سمندر سے5 ارب روپے مالیت کی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی گئی

    کراچی: پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور کسٹم نے مشترکہ آپریشن کے دوران کشتی سے 420کلوگرام آئس کرسٹل قبضے میں لے لی جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت4ارب90کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔

    پی ایم ایس اے ہیڈکواٹرزمیں کسٹم حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجسنی کموڈورعامراقبال خان کا کہنا تھا کہ کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے ساتھ مشترکہ انسدادمنشیات آپریشن کے دوران کھلے سمندر میں منشیات کی بڑی کھیپ کی اسمگلنگ کو روکا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ انٹیلیجس پرمبنی آپریشن کے دوران شمالی بحیرہ عرب سے لانچ سے 420کلوگرام آئس کرسٹل تحویل میں لی گئی،اس کارروائی کے دوران 5اسمگلرز کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔
    ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجسنی کمانڈرفاروق کا کہناتھا کہ مذکورہ کشتی کی پانچ روزسے مسلسل نگرانی کی جارہی تھی،ایران سے اسمگل ہونے والی منشیات کی یہ کھیپ مبینہ طورپریورپ کے مختلف ممالک کو اسمگل کی جانا تھی۔

    پی ایم ایس اے حکام کے مطابق آپریشن میں بڑی مقدار میں منشیات کی ضبطگی اس بات کا ثبوت ہے کہ سمندر کی نگرانی پرمامورادارے کسی بھی غیر قانونی کام/مقاصد کے لیے پاکستانی پانیوں کے استعمال کو روکنے کے لیے چوکس اور پرعزم ہیں،پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندر میں امن و امان قائم کرنے کے لیے اپنی قومی ذمہ داریوں کو نبھاتی رہے گی۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • سردی شروع ہورہی ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کا کام تیز کیا جائے، بلاول

    سردی شروع ہورہی ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کا کام تیز کیا جائے، بلاول

    سردی شروع ہورہی ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کا کام تیز کیا جائے، بلاول
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت سیلاب کی صورتحال اور امدادی کاموں کے حوالہ سے جائزہ اجلاس ہوا

    اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ، صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی،وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین پی پی پی کو خوش آمدید کہتے ہوئے سیلابی صورتحال اور امدادی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ جن علاقوں میں ابھی پانی موجود ہے اس کی نکاسی جلد کریں،گھروں کی تعمیر کا منصوبہ حتمی کر کے شروع کروائیں،ہاریوں کو بیج اور کھاد کی مد میں جو مدد کرنی ہے اس کو فوری شروع کریں،دیہی علاقوں میں سردی شروع ہورہی ہے، متاثرین کی مدد کا کام تیز کیا جائے،مجھے پہلے آگاہ کریں کہ لوگوں کو این پی ڈی ایم اے اورسندھ حکومت نے مل کر کیا سامان دیا ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری کو بریفنگ میں بتایا کہ سیلاب سے 12.35 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں،سیلاب متاثرین کیلئے 2992 ریلیف کیمپ لگائے گئے تھے، سیلاب سے 7.38 ملین لوگ بے گھر ہوئے ہیں،فلڈ کنٹرول اور آبپاشی کیلئے 48.4 بلین روپے، سڑکوں کی مرمت کیلئے 22 بلین روپے کی ضرورت ہے، واٹر سپلائی اور نکاسی آب کیلئے 11 بلین روپے، لائیواسٹاک کیلئے 16.5 بلین روپے کی ضرورت ہے، لوگوں کو 791933 خیمے، 588569 ترپالیں، 3.71 ملین مچھردانیاں، 2.2 راشن بیگز اور اب 1.13 ملین کمبل دیئے گئے ہیں سیلاب سے صوبے میں 2444 بلین روپے یعنی 11.376 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، 1948 بلین روپے یعنی 9.06 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، ان نقصانات میں ہاؤسنگ سیکٹر، تعلیم، آب پاشی، پانی و نکاسی آب، لائیو اسٹاک، سڑکیں اور دیگر سیکٹرز شامل ہیں

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    عمران نیازی کا ایجنڈا پاکستان میں انتشار اور انارکی پیدا کرنا ہے

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

  • پولیس کی چھاپہ مار کاروائی، بھاری مقدار میں شراب برآمد، ملزم گرفتار

    پولیس کی چھاپہ مار کاروائی، بھاری مقدار میں شراب برآمد، ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    ضلع ویسٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا ایک ساتھی قبل از ضلع ویسٹ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔تھانہ اورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کر کے ملزم عبداللّٰہ ولد حمید اللّٰہ کو گرفتار کیا۔ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا، ملزم نے گزشتہ دنوں بھی اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے آٹھ اور 13 نمبر پر اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے، وارداتوں کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ملزم کیخلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید وارداتوں میں شناخت اور تفتیش کا عمل جاری ہے، ملزم کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

    ایک اور کاروائی میں ضلع ویسٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے دوران چیکنگ کاروائی کر کے ملزم عبدالخلیل ولد گل خان کو گرفتار کیا۔ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا،

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    پھلیلی پولیس کی چھاپہ مار کاروائی، بھاری مقدار میں شراب برآمد، ملزم گرفتار
    علاوہ ازیں ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈی ایس پی پھلیلی محمد پریل موریو کی سربراہی میں ایس ایچ او سب انسپیکٹر ایاز بگھیونے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی، دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے اولڈ پاور ہاؤس کے قریب سے منشیات فروش ارشاد عرف اشو عرف ٹیکسی کو بھاری مقدار میں شراب سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ بدنام زمانہ منشیات فروش عاشق لنُڈ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،

    پھلیلی پولیس کے چھاپے کے نتیجے میں بھاری مقدار میں بغیر تیار شدہ شراب اور 2 عدد گیلن میں 20 لیٹر کچی شراب برآمد ہوئی ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم نے خود کو اور اپنے ساتھی کو منشیات فروش ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ شراب فروخت کرنے کیلئے لیکر کھڑے تھے گرفتار و مفرور ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے پھلیلی پولیس نے مذکورہ ملزمان کے قبضے سے برآمد شراب پولیس تحویل میں لیکر حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیاگرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

  • کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کل سے،ٹریفک پلان جاری

    کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کل سے،ٹریفک پلان جاری

    کراچی ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا انعقاد ،شہریوں کی راہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کردیا

    آئیڈیاز 2022 کا گیارہویں ایڈیشن 15سے 18 نومبر 2022 کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔ جس کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل کو آرڈینیشن ڈیپو بریگیڈیئر نوید اعظم چیمہ نے پریس کانفرنس کی، انھوں نے بتایا کہ اپنی روایت کے مطابق آئیڈیاز2022میں متعدد بے مثال سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائیگا جن میں جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کا مظاہرہ، انٹرنیشنل سیمینار، آئیڈیاز کراچی شو، نیٹورکنگ اور بزنس ٹو بزنس ، بزنس ٹو گورنمنٹ ملاقاتوں کے ذریعے کاروبار کی توسیع کے مواقع شامل ہیں۔ آئیڈیاز 2022عالمی دفاعی صنعت کو اپنی جدید اختراعات اور ٹیکنالوجیز دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کریگی۔ سینئر سول، تجارتی اور ملٹری وفود بڑی تعداد میں اس ایونٹ میں شرکت کریں گے

    بین الاقوامی دفاعی نمائش کا انعقاد .ایکسپو سینٹر سے ملحقہ سڑکوں پر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا، کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام پبلک ، کمرشل اور پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکان سے گذارش ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کریں ۔

    ہیوی ٹریفک کے متبادل / فلٹر کے مقامات، متبادل راستے، ڈائیورژن اور اہم معلومات

    ہیوی ٹریفک کے متبادل / فلٹر کے مقامات
    کارساز
    شارع فیصل نرسری سے آنے والی ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم براستہ حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ جانب سر شاہ سلیمان روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کارساز , ڈرگ روڈ شارع فیصل سے بائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم سے نیپا کا راستہ اختیار کریں۔ اور اسی طرح ائیرپورٹ سے آنے والے حضرات ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم اور نیپا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ۔
    ملینیم
    ملینئیم راشد منہاس روڈ سے ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیپا ، عسکری IV، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یا ملینیم ، نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ۔
    نیپا
    نیپا سے پی پی چورنگی تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیپا ، گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ یا صفورہ، نیپا ،بائیں جانب راشد منہا س روڈ، ملینیم ، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

    پی پی چورنگی
    پی پی چورنگی سے نیپا تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شارع قائدین سے مزار قائد یا خداد کالونی فلائی اوور ریمپ سے بائیں جانب صدر اور اسی طرح گرومندرچورنگی ، پی پی چورنگی سے دائیں جانب صدر یا عائشہ عزیز چورنگی سے دائیں جانب شارع قائدین کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

    نیو ٹاؤن
    یونیورسٹی روڈ پر کہیں اندرون علاقے سے آنے والی ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس ٹریفک کو پی پی چورنگی سے شارع قائدین کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

    لیاقت آباد نمبر 10
    سر شاہ سلیما ن روڈ پر لیاقت آباد نمبر 10سےحسن اسکوائر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لیاقت آباد نمبر 10 سے بائیں جانب کریم آباد یا دائیں جانب ڈاکخانہ ، تین ہٹی کی جانب جاسکتے ہیں۔

    یونیورسٹی روڈ کی دونوں اطرف کی سڑکیں عام ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔تاہم لیاقت آبا، غریب آباد اور حسن اسکوائر سے شارع فیصل جانے کے لیے ٹریفک کو حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ بیت المکرم سے یو ٹرن لیکر جعفری آپٹکس سے الراع ایونیو سے کے ڈی اے اسکیم سے اسٹیڈیم کے عقب سے اسٹیڈیم روڈ اور کارساز یا ملینئیم جا سکتے ہیں۔ یا یونیورسٹی روڈ سے نیپااور راشد منہاس ، ڈرگ روڈ سے اپنی منزل کی طرف جا سکتے ہیں۔

    متبادل راستے
    دوران نمائش سر شاہ سلیما ن روڈ ( دونوں روڈ) مکمل طور پر صبح 07:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔ صرف اسٹیکر(اجازت نامہ) کی حامل گاڑیوں کو جانے کی اجاز ت ہوگی۔کارساز حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ،اسٹیڈیم برج کے نیچے سے سرشاہ سلیمان روڈ / ایکسپو سینٹر کی جانب صرف اسٹیکر کی حامل گاڑیوں کو جانے کی اجاز ت ہوگی۔ کارساز حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ صرف اسٹیکر کی حامل گاڑیاں اسٹیڈیم برج سے کراچی ایکسپو سینٹر تک جا سکیں گی۔ کارساز حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ بغیر اسٹیکر کی گاڑیوں اسٹیڈیم سے دائیں جانب ڈالمیا اور بائیں جانب نیو ٹاؤن جا سکیں گی۔کارساز حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ پر کسی بھی قسم کی ہیوی کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم کی طرف جانے کی اجاز ت نہیں ہوگی۔

    پارکنگ
    1)ایکسپو سینٹر 2) نیشنل کوچنگ سینٹر 3) نیشنل اسٹیڈیم
    صرف اسٹیکر کی حامل گاڑیاں مقررہ پارکنگ کے مقامات پر پارک ہوں گی۔
    سر شاہ سلیمان روڈ ، اسٹیڈیم سے حسن اسکوائر ، یونیورسٹی روڈ ، اسٹیڈیم روڈ اور دیگر مقامات پر کسی بھی قسم کی گاڑی کو پارک کرنے کی اجازت نہیں۔

    حسن اسکوائر کے آس پاس رہائشیوں کے لیے ہدایات
    سر شاہ سلیمان روڈ حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے حسن اسکوائر تک عام ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
    عوام درج ذیل راستوں کا انتخاب کرے:
    • صہبا اختر روڈ ۔ مچھلی کٹ۔ یونیورسٹی روڈ سے نیپا یا
    • بیت المکرم مسجد یو ٹرن سے جعفری آپٹکس سے الراعی ایونیو سے کے ڈی اے اسکیم سے اسٹیڈیم کے عقب سے اسٹیڈیم روڈ اور کارساز یا ملینئیم جا سکتے ہیں
    • یونیورسٹی روڈ بیت المکرم مسجد یو ٹرن، یونیورسٹی ، جیل ، پی پی چورنگی یا شہید ملت
    • یونیورسٹی روڈ ، نیپا، راشد منہاس روڈ، ڈرگ روڈ سے بائیں جانب اسٹار گیٹ یا دائیں جانب کارساز وغیرہ
    • آغا خان ہسپتال کے عقب اور اسی طرح سیویک سینٹر کے عقب کا راستہ اختیار کریں۔

    عوام الناس سے گزارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ درج بالا ہدایات پر عمل کریں ۔اپنی گاڑیوں /موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں
    کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کےلیے ٹریفک پولیس راہنما 1915 ملائیں جہاں ہمارے نمائندے آپکی رہنما ئی کے لئے موجود ہیں یا ہمارے سوشل میڈیا یونٹ (فیس بک www.facebook.com/karachitrafficpolice ۔ واٹس ایپ 03059266907 ۔ یا *ایف ایم ریڈیو 88.6 )سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیں۔

  • ایم پی اے دعا بھٹو کا حلیم عادل سے7 لاکھ روپے ماہانہ رقم کا مطالبہ

    ایم پی اے دعا بھٹو کا حلیم عادل سے7 لاکھ روپے ماہانہ رقم کا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما، رکن سندھ اسمبلی طاہرہ دعا بھٹو نے اپنے شوہر حلیم عادل شیخ سے سات لاکھ روپے ماہانہ کا مطالبہ کر دیا

    ایم پی اے دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ کو دعا بھٹو کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا ہے، ملیر کورٹ میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی دعا بھٹو کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ بچے کی پرورش کیلئے ماہانہ 5 لاکھ روپے اور گھر کے اخراجات اور کرائے کی مد میں دو لاکھ روپے ،کل سات لاکھ روپے دیئے جائیں،عدالت نے خلع کی درخواست پر حلیم عادل شیخ کو 29 نومبر کا نوٹس جاری کر دیا ہے اور جواب طلب کر لیا ہے

    دعا بھٹو نے خلع کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حلیم عادل شیخ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، بچے کی کفالت کے لئے پانچ لاکھ ماہانہ دیئے جائیں،دعا بھٹو نے عدالت سے یہ اجازت بھی مانگی ہے کہ وہ بچے کو ملک سے باہر کہیں بھی لے جا سکیں حلیم عادل شیخ سے میرا اصل شناختی کارڈ، بچے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ اور بے فارم بھی واپس دلوایا جائے۔ حلیم عادل شیخ سے ان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور 5 لاکھ روپے حق مہر مقرر کیا گیا تھا جو تاحال ادا نہیں کیا گیاجبکہ نکاح نامہ بھی حلیم عادل شیخ کے پاس ہے جو انہیں فراہم نہیں کیا گیا ،دعا بھٹو نے کہا کہ 10 ستمبر 2019 کو بیٹا کامل حلیم پیدا ہوا تھا،حلیم عادل شیخ کی پہلی شادی کے بارے میں بعد میں معلوم ہوا،حلیم عادل شیخ کی پہلی بیوی اور بچے میری زندگی میں مداخلت کرتے ہیں، روز بہ روز حلیم عادل شیخ کا رویہ تبدیل ہوتا رہا ہےاور وہ مجھے نظر انداز کرتے رہے ہیں۔

    درخواست میں ان کاکہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی بد تمیزی کی وجہ سےذہنی طور پریشان ہوں انہوں نے میری زندگی تباہ کردی ہے، نامناسب رویے کی بنا پر میں اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی حلیم عادل شیخ سے خلع دلائی جائے اور ساتھ ہی 5 لاکھ روپے ماہانہ خرچے کا بھی حکم دیا جائے

    حلیم عادل شیخ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ یہ انکی فیملی کا نجی معاملہ ہے

    عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

    پسند کی شادی جرم،دو لڑکیوں کو برہنہ گاؤں میں گھما کا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

    سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈکروانے،20 افراد کی اجتماعی زیادتی پر کمیٹی قائم

    سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈ ،اجتماعی زیادتی واقعہ پر عدالت نے نوٹس لے لیا

    لڑکیوں سے برہنہ پریڈ کروانے کے دو ملزم عدالت پیش

    لڑکیوں سے برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کا واقعہ، ایم ایل او پر بھی لگ گیا گھناؤنا الزام

    برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس، متاثرہ لڑکیاں عدالت پیش،بیان ریکارڈ کروا دیا

    برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس،لڑکیوں نے ڈر کے مارے گاؤں چھوڑ دیا

  • فرض کی ادائیگی کے دوران پولیس پارٹی پر حملہ،تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    فرض کی ادائیگی کے دوران پولیس پارٹی پر حملہ،تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    فرض کی ادائیگی کے دوران پولیس پارٹی پر حملہ،تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

    دو مختلف کاروائیوں میں دو الگ الگ مقامات پر پولیس مقابلوں کے بعد پانچ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے،کار سرکار میں مداخلت اور فرض کی ادائیگی کے دوران تھانہ مومن آباد پولیس پر ملزمان نے حملہ کر دیا ،پولیس کی جوابی کاروائی کے دوران تینوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ،زخمی ملزمان کی شناخت اخلاق ولد مرتضیٰ، بلال ولد اللّٰہ دتہ اور عرفان ولد ارشاد کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے دو پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فون، نقدی اور زیر استعمال 02 موٹرسائیکلز برآمد کر لئے گئے، برآمدہ دونوں موٹرسائیکل اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی، واردات کے مقدمات تھانہ گبول ٹاؤن اور پاکستان بازار میں درج ہے۔

    پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ سیکٹر 10 کے علاقے جنت البقیع قبرستان کے قریب ہوا۔زخمی گرفتار ملزمان کو بعد طبی امداد تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب عزیز بھٹی پولیس کا گلشن اقبال بلاک 13 ڈی گیلانی اسٹیشن کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ، زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت فرخ شاہ اور انیس الرحمٰن عرف انا کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزمان سے 2 ٹی ٹی پستول ، 3 موبائل فون ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    قبل ازیں بلال کالونی پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے گبول ٹاؤن کی حدود میں دورانِ ڈکیتی قتل ہونے والے شہری حنیف کے قاتل گرفتار کر لیے گرفتار ملزمان بینک ڈکیتی سمیت بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے ملزمان میں ریحان عرف ڈان اور ممتاز عرف موٹا شامل ہیں ملزمان نے بلال کالونی کی حدود میں بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہری حماد پر فائرنگ کرکے 22 لاکھ چھینے تھے ملزمان کے گروہ کا سرغنہ فیضان عرف راجہ ہے جو فرار ہے ملزم خود کو پولیس افسر ظاہر کرتا ہے اور جعلی پولیس کارڈ اور وردی بھی رکھی ہوئی ہےجسکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں مفرور ملزم فیضان ہینڈ فری لگاکر بینک میں داخل ہوتا تھا اور کیش نکالنے والے شہریوں کی ریکی کرتا اور اپنے دیگر ساتھی جو باہر 125 موٹر سائیکل میں ہوتے انکو میسیج دیتا تھا

  • لاہور:بےہوشی کی حالت میں ملنے والے دونوں افراد دم توڑ گئے:کراچی میں 5 ہلاکتیں

    لاہور:بےہوشی کی حالت میں ملنے والے دونوں افراد دم توڑ گئے:کراچی میں 5 ہلاکتیں

    لاہور:مختلف علاقوں سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے دونوں افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مختلف علاقوں سے دو افراد بے ہوشی کی حالت میں ملے تھے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن راوی مون مارکیٹ کے قریب بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 55 سالہ شخص اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔

    دوسری جانب شادباغ کے علاقہ میں بےہوشی حالت میں ملنے والا بزرگ شہری اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، 65 سالہ شخص کی شناخت زاہد بٹ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

    ادھرکراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار نوعمر لڑکے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    جاں بحق لڑکوں کی شناخت پندرہ سالہ خنان اور بارہ سالہ احمد کے نام سے ہوگئی۔ خنان اور احمد اپنے ایک اور رشتے دار 16 حبیب کے ساتھ موٹرسائیکل پر چائے پینے نکلے تھے جنہیں پیچھے سے آنے والی موٹرسائیکل نے ٹکر ماردی۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو موٹرسائیکل والے لڑتے ہوئے آرہے تھے انہوں نے جگہ نہیں دی کیرئیر پر لات لگی جس کے باعث موٹرسائیکل کھمبے سے ٹکرائی۔

    دوسری جانب شارع فیصل اور سہراب گوٹھ میں تیزرفتارگاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے بھی دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ شارع فیصل پر ٹریفک حادثےمیں بائیس سالہ نیازجان کی بازی ہار گیا۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • ایسوسی ایشن آف فارمرآئی جیزآف پولیس کےتحت پولیس کودرپش مسائل کےحل کےلیےمشاورتی کانفرنس

    ایسوسی ایشن آف فارمرآئی جیزآف پولیس کےتحت پولیس کودرپش مسائل کےحل کےلیےمشاورتی کانفرنس

    کراچی :ایسوسی ایشن آف فارمر آئی جیز آف پولیس(AFIGP) کے ذیر انتظام ششم سالانہ کانفرنس بعنوان ٹیکنالوجی کے ڈریعے پولیسنگ میں اصلاحات کا انعقاد گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرز ساؤتھ کے میوزیم میں کیا گیا۔

    اجلاس میں آئی جی پی سندھ سمیت سابقہ آئی جیز نے شرکت کی اور عنوان کے لحاظ سے اپنے اپنے خیالات اور ماہرانہ رائے پر مشتمل تجاویز پیش کیں۔

    سالانہ کانفرنس کے اس انعقاد کا مقصد پولیس کو درپیش نت نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیئے حکمت عملی و لائحہ کوٹیکنالوجی کے استعمال سے اپ گریڈ کرنا اور بہتر بنانا ہے۔

    سندھ پولیس اور اے ایف آئی جی پی کے اشتراک سے منعقدہ اس کانفرنس کے مہمان خصوصی آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال اسوقت ہر اس اہم شعبے کے لیئے ایک ضرورت بن چکا ہے جسکا براہ راست تعلق مفاد عامہ سے ہے۔سندھ پولیس کو اس امر کا بخوبی اداراک پہلے ہی سے تھا کہ پولیسنگ میں جدید تیکنیکس کے استعمال سے نا صرف نتائج کو بہتر بنایا جاسکتا ہے بلکہ اس عمل سے نئی نئی جہتیں بھی متعارف کرائی جاسکتی ہیں۔
    سندھ پولیس کا انفارمیشن ٹینالوجی کا شعبہ اور اسکا قیام دور جدید میں سندھ پولیس کے داخل ہونیکی بین مثال ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پوائنٹ می ایپ سے ہم نے سندھ پولیس کے حاضری کے نظام کو اپ گریڈ کیا اور اسے ہر لحاظ سے ثمر آور پایا۔اسی طرح ڈرائیونگ لائنس ایپ کی بدولت ڈرائیونگ لائسنس کے لیئے درخواستوں کے عمل سمیت فراہمی کو بھی ٹیکنالوجی کی مدد سے مذید بہتر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے ملازمین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانیکے ساتھ ساتھ انھیں دی جانیوالی سزاؤں اور عمدہ کارکردگی کے ریکارڈ کو بھی جدید نظام کے تحت محفوظ اور مؤثر بنایا جاچکا ہے۔

    غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ تلاش ایپ ڈیواسز کی مدد سے اب جرائم میں ملوث ملزمان اور قانون پسند شہریوں کی شناخت انتہائی آسان اور نتیجہ خیز ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ کے تمام ٹال پلازہ پر چہرہ شناس کیمروں کی تنصیب کے اقدامات اتھانیکے علاوہ موبائل مارکیٹس ایسوسی کے اشتراک سے ایک ایسی ایپ کو متعارف کرانیکا عمل بھی ذیر غور ہے جسکی مدد سے چھینے گئے اور چوری شدہ موبائل کی ٹریسنگ اور شناخت کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

    تقریب میں شریک سابقہ آئی جی سندھ سید کلیم امام نے کہا کہ ٹیکنالوجی استعمال کامیابی کا راستہ ہے ابتداء میں مشکلات ضرور پیش آتی ہیں تاہم وقت گذرنے کیساتھ ساتھ یہ عمل بتدریج بہتری کی طرف جاتا ہے لۂذٰا پولیسنگ کے عمل میں جدید ٹیکنالوجی کا ہونا اب ایک ضرورت بن چکا ہے۔بعداذاں کانفرنس سے ڈی آئی جی آئی ٹی،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے،معروف جامعات کے پروفیسر حضرات،ماہرین و دیگر معروف شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

     

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

     

     

     

  • کراچی:ضلع ویسٹ پولیس کی کامیاب کاروائیاں

    کراچی:ضلع ویسٹ پولیس کی کامیاب کاروائیاں

    کراچی:ضلع ویسٹ پولیس کی کامیاب کاروائیاں ،اطلاعات کے مطابق ضلع ویسٹ پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران 19 اشتہاری و مفرور سمیت مجموعی طور پر 149 ملزمان کو گرفتار کیا۔

    فرض کی ادائیگی کے دوران تھانہ سرجانی پولیس اور ملزمان کے درمیان دو مختلف مقابلے ہوئے، جس کے دوران 02 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
    اطلاعات کے مطابق گرفتار ڈکیت/اسٹریٹ کرمنلز ملزمان سے 10 غیر قانونی پسٹلز/اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے 07 موبائل فونز اور 23,590 نقدی برآمد ہوئے ہیں‌

    گرفتار منشیات فروش ملزمان سے 10 کلو 670 گرام چرس، 76 گرام ہیروئن, کرسٹل اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی،ضلع ویسٹ پولیس نے موٹرسائیکل لفٹرز ملزمان سے 06 چھینی/چوری کی گئی موٹرسائیکلز اور مختلف موٹرسائیکلوں کے پارٹس بھی برآمد کیئے۔

    پولیس نے مزید مضرصحت گٹکا ماوا فروش ملزمان سے 961 عدد پڑیاں تیار گٹکا ماوا، چھالیہ، تمباکو اور کیمیکل بھی برآمد کیا۔ گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیشی حکام کے سپرد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہالا کے قریب گائوں پیر مولا بخش میں عبدالواحد نامی شخص نے بیوی سے ناراض ہو کر پسٹل سے فائرنگ کر کے گل بانو کو گولی مار کر خود کو گولی مار دی۔زخمی گل بانو کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور لاش کو تحویل میں لے چکی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مقتول اور زخمی بیوی کے گھر کا تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • نشئی بیٹے نے روٹی کا توا سر پر مارکر باپ کو ہلاک کردیا

    نشئی بیٹے نے روٹی کا توا سر پر مارکر باپ کو ہلاک کردیا

    کراچی:اتحاد ٹاؤن کشمیری محلے کے رہائشی راج مستری کو اس کے نشے کے عادی بیٹے نے روٹی پکانے کا توا گرم کر کے سر پر مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہوگیا،مقتول 5 بچوں کا باپ تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کشمیری محلہ روٹ نمبر 20 بس کے اسٹاپ کے قریب ایک شخص کو تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔ مقتول کی شناخت 55 سالہ محمد عمر ولد محمد پریو کے نام سے ہوئی۔

    مقتول کے بیٹے علی رضا نے بتایا کہ وہ کھارادر کپڑا مارکیٹ میں دکان پرکام کرتا ہے، اس کےوالد راج مستری کا کام کرتے تھے،وہ دو بھائی اور 3 بہنیں ہیں، واقعے کے وقت وہ گھر میں موجود نہیں تھا اس کی والدہ نے فون پر بتایا کہ بھائی احمد رضا عرف جوجی نے والد کو روٹی پکانے والا توا چولہے پر گرم کرنے کے بعد سر پر مار دیا جبکہ ان کے جسم کے مختلف حصوں پر بھی وہ گرم توا مارا ہے۔

    بیٹے علی رضا نے بتایا کہ وہ فوری گھر پہنچا تو والد خون میں لت پت پڑے تھے، بلدیہ ٹاؤن نمبر 9 کے ایک نجی اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال ریفر جہاں والد نے دم توڑ دیا۔

    بیٹے نے بتایا کہ ملزم بھائی محمد عمر عرف جوجی نے والدہ کو بھی چھری سے مارنے کی کوشش کی تاہم وہ بھاگ کر گھر سے باہر نکل گئیں، ملزم ہیروئن سمیت ہر قسم کا نشہ کرتا ہے، دوپہر میں والدہ سے 250 روپے لے کر گیا تھا، اسے والد نے کبھی پیسے دینے سے منع نہیں کیا، سمجھ میں نہیں آرہا کہ اس نے والد کو کس بات پر قتل کیا؟

    مقتول کا آبائی تعلق اندرون سندھ ہالہ سے ہے، مقتول کے بڑے بیٹے علی رضا نے اپنے چچا سے مشورہ کرنے کے بعد والد کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا جبکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لیے پولیس سے گزارش کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا