Baaghi TV

Category: کراچی

  • گورنر سندھ سے معروف سیاستدان علیم خان کی ملاقات

    گورنر سندھ سے معروف سیاستدان علیم خان کی ملاقات

    کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے معروف سیاست دان عبدالعلیم خان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں کراچی سمیت سندھ سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

     

    ملاقات کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی کے لئے سب ایک پیج پر ہیں۔ بین الصوبائی ہم آہنگی کیلئے مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلے ضروری ہیں۔اس موقع پر عبدالعلیم خان نے گورنر سندھ کے کرادر کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لئے گورنر سندھ کا وژن قابل ستائش ہے۔

    علیم خان عمران خان کے اے ٹی ایم رہے ہیں،آج بڑے نیک بن رہے ہیں‌:عظمیٰ بخاری

     

    اس موقع پر علیم خان نے گورنرسندھ کی خدمات کی تعریف کی اور ان کو سندھ میں جمہوریت اور فلاحی کاموں میں بہترین کردار ادا کرنے پر سراہا ، کامران ٹیسوری نے  بھی اس موقع پر علیم خان کا شکریہ ادا کیا اوران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ،

    علیم خان اور عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات

     

    ورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے شمسی سوسائٹی ملیر میں دلخراش واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ گورنرسندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت دی۔ گورنرسندھ نے جاں بحق افراد کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اورزخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ واقعہ کا سن کر شدید دکھ پہنچا۔

    علیم خان نے ایل ڈی اے کی اڑھائی کنال زمین پراپنے ابا جی کی قبر بنا دی،میاں اسلم…

  • کار کے خفیہ خانوں میں منشیات چھپا کرکراچی سپلائی کرنے کی کوشش ناکام

    کار کے خفیہ خانوں میں منشیات چھپا کرکراچی سپلائی کرنے کی کوشش ناکام

    کار کے خفیہ خانوں میں بھاری مقدار میں منشیات چھپا کر کراچی سپلائی کرنے کی کوشش ناکام

    سی آئی اے کراچی نے بڑی کارروائی کی ہے،بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، بلوچستان سے کراچی آنے والی کار کے خفیہ خانوں میں بھاری مقدار میں منشیات چھپا کر کراچی سپلائی کرنے کی کوشش ناکام۔ دو منشیات فروش گرفتار کر لئے، ایس آئی یو نے گلشن اقبال نزد سٹی لان بلاک 13-ڈی سے دو منشیات فروش گرفتار کر لیے جبکہ ان کے دو مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، گرفتار منشیات فروشوں میں سید کاظم علی ولد سید حاجی محمد یعقوب، وقاص عنصر ولد عنصر علی گرفتار جبکہ ان کے دو ساتھی محمد احمد ولد ابرہیم اور پرویز احمد ولد بشیر احمد فرار ہو گئے ہیں،گرفتار و مفرور منشیات فروشوں سے 51 کلو سے زائد چرس اور ایک کار نمبری BCG-44 برآمد کی گئی ہے،ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ منشیات علاقہ گلستان، قلعہ عبداللہ صوبہ بلوچستان سے برآمد شدہ کار کے خفیہ خانوں میں چھپا کر سپلائی کے لیے کراچی لائے تھے۔ ملزمان نے مزید انکشاف کیا ہے وہ اور ان کے مفرور ساتھی پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

    دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تھانہ مومن آباد پولیس نے سیکٹر 10 ZMC روڈ پر کاروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا ہے، برآمدہ موٹرسائیکل نمبری LEN-126 کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہے۔ملزمان کیخلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،گرفتار ملزمان میں اصغر علی ولد محمد عاشق اور محمد مالک ولد محمد عاشق شامل ہیں۔

  • شہر قائد، پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار

    شہر قائد، پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار

    شہر قائد، پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس بھر پور ایکشن میں ہے

    تھانہ کورنگی پولیس نے بروقت پولیس کارواٸی کی، شہریوں کو ڈکیتی کی واردات کا نشانہ بنانے والے دو ڈکیتوں سے پولیس مقابلہ ہوا ہے،دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مسلح ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے، تھانہ کورنگی پولیس اور ملزمان کے درمیان پولیس مقابلہ کورنگی نمبر ڈیڑھ سیکٹر 32B نزد ربانی مسجد کے قریب پیش آیا,گرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن ، دو چھینے ہوئے موباٸل فون برآمد کر لئے گئے، گرفتار اور فرار ملزمان کے زیر استعمال مسروقہ موٹرساٸیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گٸی,

    گرفتار زخمی ڈکیت ملزم کی شناخت رضوان عرف چھوٹو ولد مختیار کے نام سے ہوٸی جبکہ دوسرے فرار ملزم کا نام بلال معلوم ہوا ۔گرفتار اور فراری ملزم کا سابقہ کریمینل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے , پولیس کیجانب سے ضابطے کی مکمل کاروائی عمل میں لائی جاری ہے ۔ گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کیلۓ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    قبل ازیں ضلع ویسٹ پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان مین روڈ ڈبہ موڑ کے قریب شہری سیف اللّٰہ کو اسلحہ کے زور پر واردات کا نشانہ بنا رہے تھے۔تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کر کے واردات ناکام بنا کر ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2 پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا،برآمدہ موٹرسائیکل نمبری KEX-9982 کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہے۔ملزمان کیخلاف متاثرہ شہری کی مدعیت میں ڈکیتی و اسلحہ کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ تفتیش جاری ہے گرفتار ملزمان میں آفاق ولد ریحان اور محمد دانش ولد محمد سلمان شامل ہیں

  • پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار

    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    ضلع ویسٹ پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان مین روڈ ڈبہ موڑ کے قریب شہری سیف اللّٰہ کو اسلحہ کے زور پر واردات کا نشانہ بنا رہے تھے۔تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کر کے واردات ناکام بنا کر ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2 پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا،برآمدہ موٹرسائیکل نمبری KEX-9982 کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہے۔ملزمان کیخلاف متاثرہ شہری کی مدعیت میں ڈکیتی و اسلحہ کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ تفتیش جاری ہے گرفتار ملزمان میں آفاق ولد ریحان اور محمد دانش ولد محمد سلمان شامل ہیں

    علاوہ ازیں تھانہ لانڈھی پولیس کی بروقت پولیس کارواٸی شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ سے پولیس مقابلہ ہوا ہے،ایک مسلح ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہو گیا،پولیس اور ملزمان کے درمیان فاٸرنگ کا تبادلہ لانڈھی نمبر 1 نزد ہاٸی اسکول کے قریب پیش آیا,گرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن ، دو چھینے ہوے موباٸل فون برآمد کر لئے گئے،گرفتار زخمی ڈکیت ملزم کی شناخت جنید ولد سید حسین کے نام سے ہوٸی جبکہ دوسرے فرار ملزم کا نام نامعلوم ہوا ۔گرفتار اور فراری ملزم کا سابقہ کریمینل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے , پولیس کیجانب سے ضابطے کی مکمل کاروائی عمل میں لائی جاری ہے ۔ گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کیلۓ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

  • عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول

    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وفاقی وزیر داخلہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ 55سال پرمحیط پیپلز پارٹی کی جدوجہد بار آور ہونے کے قریب ہے

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت مضبوط ہوگی،عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں، پیپلز پارٹی نے مشکل ترین حالات کا جرا ت و بہادری سے مقابلہ کیا،پیپلز پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی علمبردار ہے،زندہ قومیں اپنے ماضی اور حال کا تنقیدی جائزہ لیتی ہیں، ہمیں بھی بطور جماعت، ریاست اور قوم اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا،نوشتہ دیوار ہے کہ ملک کو آئندہ سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ حکومت کی ضرورت ہے،پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کو ملک، آئین اورجمہوریت زیادہ عزیز ہیں

    سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر اہم پیغام جاری کیا ہے، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی کے ان ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے نظریہ پر ثابت قدم رہتے ہوئے شہادت پائی اور جنہوں نے اپنی زندگی پارٹی کے لیئے وقف کردی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے تین آمروں کو شکست دیکر جمہوریت کو فتحیاب کیا۔ عوام کیلئے جان کیسے قربان کی جاتی ہے یہ حوصلہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کی ورثہ ہے۔ کوئی شک نہیں کہ پیپلزپارٹی کے کارکن بھی بے مثال ہیں۔قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید بھی جھک کر جی سکتا تھا مگر وہ تاریخ کے ہاتھوں مرنا پسند نہیں کرتے تھے وہ تختہ دار بھی بڑے شان سے گئے اور تاریخ ساز بن گئے۔سرخ سلام ہے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو جس نے ملک اور قوم کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا مگر کبھی اف تک نہیں کی۔محترمہ بینظیر شہید نے ایک لڑکی ہوتے ہوئے اقتدار پر قابض ایک وحشی اور سفاک ٹولے کی مزاحمت کی وہ نہتی اور خالی ہاتھ تھی مگر ان کی جمہوری جدوجہد نے طاقتور آمروں کے بت پاش پاش کردیئے۔آج گڑھی خدا بخش بھٹو کا قبرستان شہیدوں سے آباد ہے مگر ان کے قاتلوں کا کوئی نام نشان نہیں ہے۔

    جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

    خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

    آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو آج بھی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید یاد ہیں مگر انہیں سیاسی منظر ہٹانے کی کوشش کرنے والوں کو کوئی نہیں جانتا۔ ہم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو کے سیاسی پیروکار ہیں ہم میں اور ہمارے مخالفین میں ایک فرق ہے ہم جمہوریت کو مقدم سمجھتے ہیں اور ہمارا ہر فیصلہ جمہوریت کی بقا کیلئے ہوتا ہے۔ ہمیں پختہ یقین ہے کہ سیاسی جنت عوام کے قدموں میں ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کہتی تھیں کہ میرا دل اس وقت دکھی ہوتا جب میں اپنے ملک کے بچوں کو گندگی کے ڈھیر سے رزق تلاش کرتے ہوئے دیکھتی ہوں میں شہید بی بی کی اس فکر مندی کوکبھی بھی بھول نہیں سکتا۔ آنے والا وقت میرے وطن کے ان بچوں کے بہترین مستقبل کا ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی عظیم والدہ کے خواب کی تکمیل کریں گے جو ان کا منشور ہے۔نوجوان پیپلزپارٹی کے نوجوان چیئرمین کے قافلہ میں شریک ہو کر ان کے ہاتھ مضبوط کریں اور ان کے قافلے میں شامل ہو جائیں۔ آج کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ قائد عوام بھٹو شہید کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ہر خواب کو حقیقت بنائیں گے۔ ہم پاکستان کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا پاکستان بنائیں۔ جہاں خواتین کو ہر شعبہ میں نمائندگی ہوگی انہیں معاشرے میں باوقار ماحول فراہم کیا جائے گا۔ نوجوانوں کو روزگار اور انہیں ترقی کی منزلیں طے کرنے کے موقع فراہم کرینگے اور ملک حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست ہوگی، ہم مزدوروں اور محنت کشوں کی ملازمتوں اور ان سے انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ کسانوں کو ان کی محنت کا پھل ملے گا، پاکستان ذراعت میں خود کفیل ہوگا۔تمام ملکی امور کا فیصلہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کریگی اور انشاء ﷲ جمہوریت مضبوط ہو گی۔

  • آصف زرداری ملک میں بہتری کے لیے ہمیشہ سرپرائزز دیتے ہیں، شرجیل میمن

    آصف زرداری ملک میں بہتری کے لیے ہمیشہ سرپرائزز دیتے ہیں، شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا سلسلہ جاری ہے

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عوام سے رابطہ پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے ،بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق سروے کے بعد رقم تقسیم کی جاتی ہے،سیلاب متاثرین کو بھی رقم کی تقسیم کے لیے سروے سے مدد لی جارہی ہے ورلڈ بینک کے ساتھ سندھ حکومت مل کر کام کررہی ہے سیلاب سے جن کے گھر تباہ ہوئے ان کو بھی امداد دی جارہی ہے ،جن متاثرین کے گھر جزوی اور مکمل تباہ ہوئے ان کو بھی سروے کے مطابق امداد دی جائے گی،سندھ حکومت سیلاب متاثرین کورقم کی تقسیم شفاف طریقے سے کررہی ہے سیلاب سے متاثرہ فصلوں پر ہم کاشتکاروں کو بیچ دے رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، کراچی میں ریلوے لائن کے لیے ورلڈ بینک سے ملکرکام کررہے ہیں،ائیرپورٹ اور دوردراز علاقوں میں جانے کے لیے بھی سستی کار سہولت متعارف کرا رہے ہیں ،ملک میں ایک مصنوعی حکومت موجود ہے ،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں انتشار کی سیاست کی ،حکومت کا خاتمہ ہمارا مقصد نہیں ،ٹریک پر لانا ہمارے عزائم میں شامل ہیں، اگر عمران خان نے ملک میں پھر انتشار کی سیاست کی تو یہ مناسب نہیں ہوگا ،آصف زرداری ملک میں بہتری کے لیے ہمیشہ سرپرائزز دیتے ہیں،

    خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

    مسلم لیگ ن ایک فرد واحد کی خاطر اسمبلیاں ختم نہیں ہونے دے گی۔

    ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

  • کراچی:بیوی اور 3 بیٹیوں کا لرزہ خیز قتل، زخمی والد نے اعتراف جرم کرلیا

    کراچی:بیوی اور 3 بیٹیوں کا لرزہ خیز قتل، زخمی والد نے اعتراف جرم کرلیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں تین بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرنے والے شخص نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا جس میں اُس نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی وجہ ڈپریشن اور قرض کو قرار دیا ہے۔پولیس کے مطابق کراچی ملیر کے علاقے شمسی سوسائٹی میں واقع مکان میں یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں چار افراد قتل ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوع پہنچ گئے، چاروں لاشوں اور زخم کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس کے مطابق بچیوں اور ماں کے گلے کٹے ہوئے تھے، مکان کی پہلی منزل پر یہ واقعہ پیش آیا، نیچے موجود والدہ کا کہنا ہے کہ اوپر مکان سے شور شرابے اور رونے کی آوازیں آرہی تھیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوہر نے بیوی اور تین بیٹیوں کو چھری کی مدد سے قتل کیا جس کے بعد اس نے خودکشی کی کوشش کی اور خود کو زخمی کرلیا، مقتولین میں ہما اور ان کی تین بیٹیاں، فاطمہ، نمرہ اور نیہا شامل ہیں، جائے واردات سے آلہ قتل چھری برآمد ہوگیا ہے، کرائم سین یونٹ اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ ئی ہیں اور مزید شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔

    شمسی سوسائٹی میں بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرنے والے ملزم فواد نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ جس میں اُس نے بتایا کہ دوسروں سے قرض لے کر اپنا بزنس شروع کیا، اور پھر اُس میں نقصان اٹھانا پڑا جس کی وجہ سے قرض کے بوجھ تلے دب گیا تھا۔

    ملزم نے بتایا کہ معاشی پریشانی کی وجہ سے اکثر بیوی سے اُس کا جھگڑا ہوتا تھا جس کی وجہ سے بچیاں پریشان ہوتی تھیں، نقصان کے بعد سرمایہ داروں اپنی رقم کی واپسی کا تقاضہ کررہے تھے لیکن پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ملزم فواد بہت زیادہ ڈپریشن میں رہتا تھا اور بیوی سے جھگڑے معمول بن گئے تھے۔

    ایس ایس پی ملیر نے مزید بتایا کہ وقوعہ سے کچھ دیر قبل بھی میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور اس کی بڑی بیٹی نے کہا کہ ’آپ لوگوں کے جھگڑے کے باعث ہم بھی پریشان رہتے ہیں‘، دو چھوٹی بیٹیاں وقوعہ کے وقت چارپائی پر سورہی تھیں۔

    ملزم نے پولیس کو بتایا کہ ’اہلیہ جیسے ہی واش روم گئی تو اُس نے سب سے پہلے اپنی بیٹیوں کو قتل کیا اور تصاویر انویسٹر بھیج کر خودکشی کا پیغام بھیجا، پھر باتھ روم سے واپسی پر بیوی کو قتل کرکے اپنے آپ کو بھی ختم کرنے کی کوشش کی‘۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم کی حالت جیسے ہی کچھ بہتر ہوئی تھی تو پولیس نے فوری اس کا بیان ریکارڈ کیا تاہم بیان ریکارڈ کرانے کے دورن اس کی حالت دوبارہ خراب ہوگئی۔ ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوششیں کررہے ہیں ، اگر مقتولہ کے اہل خانہ چاہیں گے تو پولیس ان کی مدعیت میں ضرور مقدمہ درج کرے گی ورنہ سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

    جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

  • عمران خان کہتے ہیں میں سندھ فتح کرنے آوں گا آ کرتو دکھائیں،شرجیل میمن کا چیلنج

    عمران خان کہتے ہیں میں سندھ فتح کرنے آوں گا آ کرتو دکھائیں،شرجیل میمن کا چیلنج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ایک بہت بڑی تاریخ ہے،

    پیپلز پارٹی کے 55ویں یوم تاسیس پر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے ٹنڈو جام میں عوام سے خطاب کیا، اس موقع پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ذوالفقار بھٹو نے اس ملک کو آئین دیا،بینظیر بھٹو نے خواتین کے حقوق کے لئے قربانیاں دیں ہمیں فخر ہے آصف زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا،پیپلز پارٹی نے 55 سال سے پاکستان کے عوام کی ترقی کے لیے جدوجہد کی ہے،آئندہ بھی عوام کے حقوق کے لیے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے، آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا،بلاول بھٹو نے مشکل حالات میں فیٹف سے پاکستان کا نام نکلوایا ،قدرتی آفات کے دوران بلاول بھٹو نے پوری دنیا میں آپ کی آواز اٹھائی،دنیا کی تاریخ میں ایسا سیلاب کبھی نہیں آیا،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایک غیر سیاسی شخص عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے، 1992کاورلڈ کپ جیتنے کی خوشی ہم سب کو ہے، ٹیم میں 11کھلاڑی ہوتے ہیں،وہ شخص سمجھتا ہے ایک ہی کھلاڑی تھا،اس نے ہماری نوجوان نسل کو بدتمیزی پر لے آیا، یہ شخص ہماری نوجوان نسل کو اپنے ملک اور اداروں کیخلاف لے آیا،دیکھو عمران خان ٹنڈو جام میں بھی گو نیازی گو کے نعرے لگ رہے ہیں،یہاں پر بھی گھڑی چور کے نعرے لگ رہے ہیں،عمران خان کہتے ہیں میں سندھ فتح کرنے آوں گا آ کر تو دکھائیں،آپ سیلاب کے پیسے بھی کھا گئے، منی لانڈرنگ اس نے کی، ملک کے خزانے پر ڈاکے اس نے مارے،اس شخص نے گھڑی چور ی میں بھی ہیٹرک کی ، تم نے جعلی لانگ مارچ کا ڈرامہ رچایا، سیلاب کے پیسے لانگ مارچ پر لگا دئیے،عمران نیازی کہتا ہے کے میں سندھ فتح کروں گا۔میں کہتا ہوں تم آؤ تو سھی دیکھنا عوام کیا حالت کرتی ہے ،جب تم سندھ آوگے تو تمہیں انڈے اورٹماٹر پڑیں گے،عمران خان ہماری نوجوان نسل کو بدتمیزی پر لے آئے،

    خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

    مسلم لیگ ن ایک فرد واحد کی خاطر اسمبلیاں ختم نہیں ہونے دے گی۔

    ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

  • گھر میں گھس کرخواتین کو یرغمال بنا کر ڈکیتی،ملزمان گرفتار

    گھر میں گھس کرخواتین کو یرغمال بنا کر ڈکیتی،ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    ضلع ویسٹ پولیس نے ہاؤس روبری جیسے سنگین جرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزمان مورخہ 04 اگست 2022 کو غازی آباد سیکٹر ساڑھے گیارہ کے ایک مکان میں داخل ہوئے موجودہ خواتین و افراد کو یرغمال بنایا۔اسلحہ کے زور پر طلاعی زیورات، 01 لاکھ 20 ہزار نقدی اور 02 کے پرائز بانڈ لوٹ کر فرار ہوئے۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 806/2022 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے۔ایس ایچ او اورنگی نے چھاپہ مار کاروائی کر کے واردات میں ملوث ملزم اطہر حسین ولد کلیم الدین کو گرفتار کیا۔جبکہ واردات میں ملوث ملزم کا ایک ساتھی یٰسین قبل از ضلع ویسٹ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،مزید وارداتوں میں شناخت اور برآمدگی کے لئے تفتیش کا عمل جاری ہے

    علاوہ ازیں تھانہ لانڈھی پولیس کی بروقت پولیس کارواٸی شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ سے پولیس مقابلہ ہوا ہے،ایک مسلح ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہو گیا،پولیس اور ملزمان کے درمیان فاٸرنگ کا تبادلہ لانڈھی نمبر 1 نزد ہاٸی اسکول کے قریب پیش آیا,گرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن ، دو چھینے ہوے موباٸل فون برآمد کر لئے گئے،گرفتار زخمی ڈکیت ملزم کی شناخت جنید ولد سید حسین کے نام سے ہوٸی جبکہ دوسرے فرار ملزم کا نام نامعلوم ہوا ۔گرفتار اور فراری ملزم کا سابقہ کریمینل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے , پولیس کیجانب سے ضابطے کی مکمل کاروائی عمل میں لائی جاری ہے ۔ گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کیلۓ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

  • میرے پاس تجربہ ہے کسی بھی کنڈیشنز میں بالنگ کرواسکتا ہوں:برطانوی فاسٹ باولر اینڈرسن

    میرے پاس تجربہ ہے کسی بھی کنڈیشنز میں بالنگ کرواسکتا ہوں:برطانوی فاسٹ باولر اینڈرسن

    راولپنڈی: انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کی ویڈیوز دیکھ کر دبئی کی کنڈیشنز میں پرانی گیند سے باؤلنگ پریکٹس کی ہے۔

    راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کی ویڈیوز دیکھ کر آئے ہیں، پاکستان میں مختلف اور چیلنجنگ کنڈیشنر میں کھیلنے کا موقع ملے گا لیکن دبئی کی کنڈیشنز میں پرانی گیند سے باؤلنگ کروا کر پریکٹس کی ہے۔

    مراکش سے اپ سیٹ شکست پر بیلجیئم میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    انگلش پیسر نے کہا کہ پچ نہیں دیکھی اور نہ بتاسکتا ہوں کہ ریورس سوئنگ اہم کردار ادا کر سکتی یا نہیں، کوشش کرتاہوں کہ نوجوان کھلاڑیوں سے اپنا تجربہ شئیر کر سکوں۔ میرے پاس ایسے اسکلز ہیں کہ کسی بھی کنڈیشنر میں باؤلنگ کرسکتا ہوں، مجھے خوشی ہے کہ 17 سال بعد پاکستان دورہ کررہا ہوں۔

    سری لنکا؛کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے7گولڈ میڈلزجیت لیے

    جیمز اینڈرسن نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹر کیلئے یہی چیلنجنگ ہوتا ہےکہ وہ مختلف کنڈیشنرز میں کھیلنا سیکھتا ہے، قومی ٹیم کے بلےبازوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کافی مضبوط ہے، بابراعظم کی وکٹ اہم ہے لیکن کسی ایک کھلاڑی پر فوکس نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیسٹ ٹیم ہے، انگلینڈ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کے عزم سے آیا ہے تاہم پاکستانی ٹیم کو شکست دینے کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی۔

    فاسٹ بولر نے پاکستان بالنگ یونٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا باؤلنگ یونٹ کافی باصلاحیت ہے، نوجوان پیسرز پر موجود اٹیک ہمیں تنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم ٹیسٹ سیریز میں جارحانہ مزاج کی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

    جیمز اینڈرسن نے مزید کہا کہ میں نے کبھی اپنے لیے ٹارگیٹ سیٹ نہیں کیے، کرکٹ انجوائے کرتاہوں، جب تک فٹنس ہے کھیلتا رہوں گا۔ پیسر نے کہا کہ پاکستان میں بہترین استقبال کیا گیا، ٹیم کی جانب سے پاکستانی کرکٹ شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    پرچم سے ‘ اللہ’ کا نام کیوں ہٹایا؟ ایران کا فیفا سے شدید احتجاج