Baaghi TV

Category: کراچی

  • عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں، صدر عارف علوی سے استعفی ٰلے کر دکھائیں،شرجیل میمن

    عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں، صدر عارف علوی سے استعفی ٰلے کر دکھائیں،شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے معاملات ہماری ترجیحات میں ہیں

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ کے وزیر، شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس آچکی ہے،کے سی آر کا منصوبہ بھی وزیر اعلی ٰسندھ نے سی پیک میں شامل کروا لیا ہے،اچھی ٹرانسپورٹ عوام کا حق ہے، ہمیں کافی مقامات پر تجاوزات کا سامنا ہے،جلد ان تجاوزات کو بھی ہٹایا جائے گا عوام کا حق ہے کہ انہیں بہترین ٹرانسپورٹ ملے،ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو جلد از جلد یہ سہولیات دیں ،ہم الیکٹریکل ویکلز کی ٹیکسی سروس بھی شروع کرنے والے ہیں ہم الیکٹریکل ویکلز کے پروپوزل پر کام کررہے ہیں ،جدید ٹیکسی سروس بھی کراچی کے شہریوں کیلئے شروع کررہے ہیں تمام پراجیکٹس میں نیک نیتی کے ساتھ دن رات کام کر رہے ہیں، ان تمام منصوبوں پر سنجیدگی اور نیک نیتی سے کام کررہے ہیں ،

    عمران خان نے اپنے دور میں عوام کے فائدہ کا کوئی پراجیکٹ شروع نہیں کیا،یہ استعفوں کی بات صرف عوام کو بیوقوف بنانے کی ایک سازش ہے،اگر استعفے دینے ہیں تو پہلے صدر مملکت سے استعفیٰ لیں، عمران خان کے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز اس کے ساتھ نہیں ہیں، اس کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو کیسے نقصان پہنچایا جائے،یہ طرز سیاست ناکامی ہے، کل جلسہ بھی نہیں تھا، چھوٹی سی سڑک پر انہوں نے پورے پاکستان سے لوگ بلائے ہوئے تھے، پنجاب حکومت کے وسائل کیسے استعمال ہورہے ہیں آپ نے کرسیوں پر مونو گرام بھی دیکھے،شاید انہیں پنجاب حکومت ہاتھ سے جانے کا خوف بھی ہے ،پرویز الہٰی عمران خان کے کہنے پر حکومت نہیں چھوڑیں گے، ہم نہیں چاہتے کہ یہ میدان چھوڑ کر بھاگیں ،جسطرح عمران خان نے میدان چھوڑ کر بھاگنے کی بات کی وہ عزت دار والا کام نہیں،ہمت والا آخر دم تک لڑتا ہے، کے الیکٹرک، پی ٹی سی ایل، گیس کے ایشوز ہیں، ہم سب پر کام کر رہے ہیں،آپ کو نظر آرہا ہے جہاں بھی کام ہورہا دیانتداری اور ایمانداری سے ہورہا ہے، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں، صدر عارف علوی سے استعفی ٰلے کر دکھائیں،چیئرمین نیب کی آڈیوز اور ویڈیوز لیک کی گئیں،

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

    پرویز الہیٰ وزارت اعلیٰ کی کرسی چھوڑ دیں گے؟ عمران خان کا کہنا مان لیں گے؟

    نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

     تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

  • گاڑیوں موٹرسائیکلوں کے اسپئیر پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار

    گاڑیوں موٹرسائیکلوں کے اسپئیر پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    تھانہ پاک کالونی پولیس نے گاڑیوں موٹرسائیکلوں کے اسپئیر پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر محمد اشفاق کی جانب سے کار موٹرسائیکل لفٹنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات سامنے آئے ہیں، گاڑیوں موٹرسائیکلوں کے اسپئیر پارٹس کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث پانچ ملزمان بنام جمعہ خان، محمد ارشاد، رضوان، محمد اکبر قریشی اور محمد جلال کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے کار کا ڈیش بورڈ، بمپر، کور، بمپر، ٹائر، مڑگارڈ، سائلنسر، موٹرسائیکل کی ٹینکیاں، ٹائر و موٹرسائیکل کا دیگر اسپئیر پارٹ برآمد ہوا۔ملزمان و برآمدہ سامان کو زیر دفعہ 54/550 ض ف کے تحت قبضہ پولیس / حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

    دوران ڈکیتی دکاندار کو گولی مارنے پر شہریوں نے ڈاکوؤں کے ہاتھ کاٹ دیئے

    تین رکنی ڈکیت گینگ کے ملزمان مال مسروقہ سمیت گرفتار۔

    دوسری جانب بوٹ بیسن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، پی ٹی سی ایل کے جعلی ملازمین گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ تاریں برآمد کر لی گئی ہیں، 6 ملزمان کلفٹن کے علاقے بلاک 2 میں زمین کھود کر نصب قیمتی تاروں کی چوری میں مصروف تھے اسی دوران ایس ایچ او بوٹ بیسن کو ملزمان کی مذکورہ واردات کے بارے میں خفیہ اطلاع موصول ہوئی اطلاع پاکر بوٹ بیسن پولیس فوری موقع پر پہنچی تو ملزمان چوری شدہ تاریخ ایک ٹرک میں لوڈ کر رہے تھے پولیس نے پانچوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے مختلف لمبائی کی تانبے کی 36 عدد تارے، گنتیاں بیلچے اور تار کٹر برآمد کرلیا گرفتار ملزمان کی شناخت عمران، اظہر وہاب، ظفر، عامر شاہد اور عبدالرحمن کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے مطابق 5 رکنی گروہ مذکورہ واردات کے دوران خود کو PTCL کا نمائندہ ظاہر کرتے تھے ملزمان نے مزید بتایا کہ وہ DHA اور کلفٹن میں اسی نوعیت کی متعدد کاروائیاں کر چکے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج جبکہ ملزمان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی چیکنگ اور مزید تفتیش کی جارہی ہے

  • کورٹ میرج کرنیوالے جوڑے کو قتل کی دھمکی،عدالت کا تحفظ فراہم کرنے کا حکم

    کورٹ میرج کرنیوالے جوڑے کو قتل کی دھمکی،عدالت کا تحفظ فراہم کرنے کا حکم

    سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو کورٹ میرج کرنے والے جوڑے رضوانہ پروین اور زین العابدین کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے

    دونوں میاں بیوی نے لیاقت علی خاں گبول ایڈووکیٹ کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن داخل کی ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے تحفظ فراہم کرنے کا حکم دونوں میاں بیوی کی طرف سے داخل کی گئی پٹیشن کی سماعت کے بعد جاری کیا۔لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی نے اپنی رضامندی اور خوشی سے مورخہ16 فروری 2022 کورٹ میرج کے تحت شادی کی ہے۔ دونوں کی فیملی اس شادی سے ناخوش ہیں اور دونوں کو تلاش کررہے اور کاروکاری قرار دیکر جان سے مارنا چاہتے ہیں۔دونوں میاں بیوی نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ اپنا شرعی حق استعمال کرتے ہوے شریعت محمدی کے تحت نکاح کیا ہے۔ دونو ں کی فیملی کی ایماء تھانہ سرجانی ٹاؤن اور تھانہ سچل کی پولیس ہراساں کررہی ہے ۔

    جسٹس آ فتاب احمد گورڑ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایس ایس پی ویسٹ، ایس ایس پی ملیر، ایس ایچ او سچل، ایس ایچ او سرجانی کو 6.12.2022 تک نوٹس جاری کرتے ہوے رپورٹ طلب کرلی ہے۔عدالت نے ایس ایچ او سرجانی اور ایس ایچ او سچل کو دونوں میاں بیوی کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوے تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتے آئندہ سماعت پر عدالت میں ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوے سماعت ملتوی کردی۔

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

    دوران ڈکیتی دکاندار کو گولی مارنے پر شہریوں نے ڈاکوؤں کے ہاتھ کاٹ دیئے

  • شاہین فورس کے اہلکار کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

    شاہین فورس کے اہلکار کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    پاک کالونی میں شاہین فورس کے اہلکار نہال سمیت دوہرے قتل کا معاملہ سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے واردات کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا,انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدرکے مطابق ملزم زاہد چنہ کو اورنگی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے, 19 اکتوبر کو بڑا بورڈ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، ملزمان نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹا، شاہین فورس کے موقع پر پہنچے اور ملزمان کو گرفتار کرنا چاہا،ملزمان کی فائرنگ سے شاہین فورس کا اہلکار نہال شدید زخمی ہوا،فائرنگ کے نتیجے میں شہری اوراہلکار شہید ہوگئے تھے،گرفتار ملزم زاہد چنہ اس روز بینک کے اندر موجود تھا,ملزم نے فون کے ذریعے شہری کے رقم لے کر نکلنے کا بتایا, واردات کی ساری پلاننگ گرفتار ملزم زاہد چنہ نے بنائی تھی ,ملزم وقوعے کے روز سے فرار تھا, زاہد چنہ پہلے متعدد مرتبہ گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے, گرفتار ملزم کو مذید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کیا جارہا ہے,

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    دوسری جانب نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس کی گٹکا فروش،منشیات فروش،شراب سپلائر اور اسٹریٹ کریمنل کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں کاروائی خفیہ اطلاع پر منشیات،گٹکا ماوا فروش اور اسٹریٹ کریمنل ملزمان کے خلاف کی گئی ٹارگٹٹڈ کاروائی میں نیو کراچی صنعتی ایریا سے نو ملزمان گرفتار کرلئے گئے ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں گٹکا، ماوا، چرس،ہیروئن اور اسخہ برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا گرفتار ملزمان میں یوسف،یاسر،محمد حیدر،محمد رضوان،ریاض الدین،محمّد فرحان،سلیمان،عمران عرف ببلو اور محمّد رضوان شامل ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

  • کراچی:ہجوم کے تشدد سے دو افراد کاقتل،ایک اور مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی:ہجوم کے تشدد سے دو افراد کاقتل،ایک اور مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے دو ملازمین پر ہجوم کی جانب سے تشدد کرکے قتل کے واقعے میں ملوث ایک اور مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس نے مچھر کالونی میں کارروائی کرکے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کو تشدد کرکے قتل کرنے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    لکی مروت: تھانہ صدر پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے دہشت گردوں کاحملہ

    پولیس کے مطابق ملزم نورزمان عرف برما کو تشدد کرکے قتل کرنے کی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    کراچی میں گزشتہ ماہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کو تشدد کرکے قتل کرنے کے کیس میں ملوث ایک اور ملزم کی گرفتاری کے بعد اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

    ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کو 28 اکتوبر کو مچھر کالونی میں مبینہ اغوا کا الزام لگا کر مشتعل ہجوم نے تشدد کر کے قتل کیا تھا۔

    اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد 40 ہوگئی ہے جبکہ واقعے کے مقدمہ میں 15 افراد کو نامزد جبکہ 200 سے 250 نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔

    ای چالان کیلیے نصب کیمرے نکارہ ہونے سے پنجاب حکومت کو سالانہ 1 ارب کا نقصان

    واضح رہے کہ گزشتہ برس کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ہجوم کے تشدد سے 2 مبینہ ملزمان ہلاک ہو گئے تھے پولیس کے مطابق لوگوں کا کہنا تھا دونوں افراد بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں رنگے ہاتھوں پکڑا اور پھر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    دوسری جانب ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری کا کہنا تھا کہ دونوں افراد ٹیلی کام کمپنی کے ملازم تھے، واقعے کی تمام پہلوں سے تفتیش کی جا رہی ہے، ملوث افراد کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

    شہید پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا نامعلوم مقام سے وضاحتی ویڈیو بیان سامنے آگیا

  • کراچی:مجرموں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائیاں،نامی گرامی مجرم گرفتار

    کراچی:مجرموں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائیاں،نامی گرامی مجرم گرفتار

    کراچی :قتل، اسٹریٹ کرائم و منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو تھانہ ڈاکس پولیس نے گرفتار کر لیا,اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

    ایس ایچ او تھانہ ڈاکس سب انسپکٹر پرویز علی سولنگی کی پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب کاروائیاں جاری ہیں‌،پولیس حکام کے مطابق مچھرکالونی واقع میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ملازمین پر تشدد کرکے ہلاک کرنے میں ملوث ملزم سمیٹ اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتارہوچکے ہیں‌

    پہلی کاروائی

    پہلی کاروائی میں تھانہ ڈاکس پولیس نے 28 اکتوبر 2022 کو مچھرکالونی میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ملازمین پر تشدد کرکے ہلاک کرنے میں ملوث ملزم بنام نورزمان عرف برما کو فوٹیجز کی مدد سے شناخت کرکے گرفتار کر لیا۔

    ظاہرپیر:لڑکی سےناجائز تعلقات کا شبہ،عاشق پرٹنڈ کرا کےتشدد

    ملزم کو مقدمہ 602/22 بجرم دفعہ 147/148/149/302/427/435 ت پ r/w7ATA میں گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    دوسری کاروائی

    دوسری کاروائی میں ڈاکس پولیس نے ملزم بنام ابراہیم ولد محمد اسلم کو مچھرکالونی میں اسلحہ کے زور پر چھینا چھپٹی کرتے ہوئے موقع واردات سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کا ساتھی بنام عبدالشکور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    گرفتار ملزم کے قبضہ سے چھینے گئے 4 موبائل فون اور سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبری KPM-5150 برآمد ہوئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 657/22 بجرم دفعہ 381A اور 658/22 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    تیسری کاروائی

    تیسری کاروائی میں منشیات فروشی میں ملوث ملزم بنام نجیم ولد جان بخت بادشاہ کو کو سلطان آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضہ سے 52 گرام کرسٹال اور زیراستعمال 125 موٹرسائیکل برآمد کر کے مقدمہ الزام نمبر 656/22 بجرم دفعہ 6/9C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کا اندراج کیا گیا۔

    ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جوکہ اس سے قبل بھی ذیل 3 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

    1- مقدمہ الزام نمبر 252/22 بجرم دفعہ 6/9C.
    2- مقدمہ الزام نمبر 69/20 بجرم دفعہ 5/5A.
    3- مقدمہ الزام نمبر 310/18 بجرم دفعہ 6/9B.

    ایک دوسری کارروائی میں ضلع ویسٹ پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات ڈیلر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کا نام انتہائی مطلوب (big) بڑے منشیات فروشوں کی فہرست میں بھی شامل تھا۔
    تھانہ اورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم عبوالفیاض ولد نذیر احمد کی گرفتاری بنگالی پاڑہ سے عمل میں لائی گئی۔

    گرفتار ملزم کے قبضے سے 01 کلو سے زائد چرس اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہےملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے،ملزم عادی منشیات سپلائیر ہے اور قبل از بھی منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

    کراچی:ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل

    پولیس نے ایک کارروائی میں ایس ایچ اوتھانہ ڈاکس SIP پرویز علی سولنگی اور اس کی ٹیم کی انٹیلی جنس زرائع کی نشاندہی پر ریاض خان نیازی کے قمار خانے پر چھاپہ مار کر دو جواری گرفتار کرلیئے،جبکہ قمار خانے کا مالک اور اسکا ملازم فرارہوئے

    امروز مورخہ 25.11.2022کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ لوگ اعوان کوچ اڈا نیازی محلہ مچھرکالونی کراچی پر جواء سٹہ کھیل رہے ہیں بر وقت کروائی عمل میں لاتے ہوئے چھاپہ مار کر دو جواری ملزمان 1محمد نواز ولد علی نواز 2ندیم ولد نذیرکو جواء سٹہ لگی ہوئی رقم 10900روپے و دیگر سٹہ پر چیاں کے سا تھ گرفتار کر لیا جبکہ قمار خانے کا مالک ریاض خان نیازی ولد گل بادشاہ اور اسکا ملازم بلال ولد سومار فرار ہو گئے

    گرفتار شدہ ملزمان اور عدم گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 659/2022بجرم دفعہ 5/5-Aقمار بازی ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا
    ریاض خان نیازی اور بلال جو کہ عادی جواری ہیں اس سے قبل تھانہ ہذ امیں متعدد بار بند ہو کر جیل جا چکے ہیں
    سابقہ کریمنل ریکارڈ ریاض خان نیازی
    1.. FIR No 508/2021 U/S 5/5-A
    2.. FIR No 531/2021 U/S 5/5-A
    3.. FIR No 51/2022 U/S 5/5-A
    4.. FIR No 229/2022 U/S 5/5-A
    5.. FIR No 306/2022 U/S 5/5-A
    6.. FIR No 303/2022 U/S 5/5-A
    7.. FIR No 524/2022 U/S 5/5-A
    8.. FIR No 847/2021 U/S 5/5-A
    9.. FIR No 64/2015 U/S 6/9-B CNS
    10.. FIR No 518/2014 U/S 430/34
    11.. FIR No 207/2014 U/S 365/34
    12.. FIR No 495/2013 U/S 147/148/149/337A(I)
    سابقہ ریکارڈ بلال
    1.. FIR No 508/2021 U/S 5/5-A
    2.. FIR No 531/2021 U/S 5/5-A
    3.. FIR No 51/2022 U/S 5/5-A
    4.. FIR No 229/2022 U/S 5/5-A
    5.. FIR No 306/2022 U/S 5/5-A
    6.. FIR No 341/2022 U/S 5/5-A
    7.. FIR No 524/2022 U/S 5/5-A
    8.. FIR No 598/2022 U/S 5/5-A
    9.. FIR No 654/2022 U/S 5/5-A
    گرفتار شدہ ملزمان کومزید تفتیش کیلئے شعبہ تفتیش کے حوالے کیا گیا اور عدم گرفتار ملزمان کی تلاش جاری ہے

  • شہید پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا نامعلوم مقام سے وضاحتی ویڈیو بیان سامنے آگیا

    شہید پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا نامعلوم مقام سے وضاحتی ویڈیو بیان سامنے آگیا

    کراچی :شہید پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم خرم نثار کا نامعلوم مقام سے وضاحتی ویڈیو بیان سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم خرم نثار نے اپنے وضاحتی ویڈیو بیان میں کہا کہ میرا نام خرم نثار ہے اور ڈیفنس فائیو فائرنگ سے متعلق کچھ وضاحت دینا چاہتا ہوں، میرے سالے کو علم نہیں ہے کہ بات اتنی بڑھ گئی ہے، میں نے اپنے سالے سے گھر سفری دستاویزات منگوائے تھے، جو کہ ایک عام بات تھی۔

    ملزم کا کہنا ہے کہ سالے کو میں نے کہا کہ میری لڑائی ہوئی ہے کوئی بڑی بات نہیں ہے میں جلد جا رہا ہوں ویسے مجھے جانا ہی تھا، عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب جو کچھ میرے ساتھ ہوا مجھ پر دو الزام لگائے گئے، ایک الزام یہ ہے کہ میری گاڑی میں اسلحہ موجود تھا کیا پولیس اہلکاروں کو میری گن نظر آرہی تھی؟ دوسرا مجھ پر اغوا کا الزام لگا۔

    خرم نثار نے کہا کہ پہلی بات میں بوٹ بیسن گیا ہی نہیں 100 سے 200 کیمرے لگے ہوں گے راستے میں، میری ایک بھی تصویر دیکھا دی جائے تو میں مان لوں، شاہین پولیس کے اہلکار کا کام ہی نہیں تھا مجھے روکنے کا، پولیس اہلکار پراپر یونیفارم میں موجود نہیں تھا، مجھے روکا گیا تو پولیس اہلکار کے ہاتھ میں گن تھی اور وہ کہہ رہا تھا کہ گاڑی کا گیٹ کھولو، پولیس اہلکار نے زور لگا کر دروازہ کھولا تو میں نے شیشہ نیچے کر کے پوچھا کون ہو تو جواب ملا پولیس والے ہیں۔

    ملزم نے کہا کہ میں نے اہلکار سے کہا اگر آپ پولیس والے ہو تو اپنا آئی ڈی کارڈ شو کرو، اگر آپ اپنا کارڈ شو نہیں کراؤ گے تو میں آپ کو پولیس اہلکار نہیں سمجھوں گا، پولیس اہلکار نے اسی وقت مجھ پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی میں نے ہلکی سے گاڑی بھگادی اور کچھ فاصلے پر جا کر گاڑی روک دی۔

    ویڈیو میں ملزم کا کہنا ہے کہ میری گن لائسنس یافتہ میری گاڑی میں تھی جو میں پکڑ کر گاڑی کے باہر کھڑا ہو گیا، گاڑی کے باہر پولیس اہلکار میری ویڈیو بناتا رہا، میں نے پولیس اہلکار کو کہا کہ موبائل بلوالو کس تھانے جانا ہے میں چلتا ہوں، پولیس اہلکار مجھے تھانے لے جانا نہیں چاہ رہے تھے۔

    ملزم نے کہا کہ پولیس اہلکار جب تھانے جانے پر راضی ہو گئے تو راستے میں ایک پولیس اہلکار کہنے لگا تھانے کے بجائے کہیں اور جانا ہے، میں نے کہا تھانے جا کر مجھے یقین ہو جائے گا کہ تم لوگ پولیس اہلکار ہو لیکن بات نہیں مانی اور زبردستی دوسرے راستے لے گیا، راستے میں جیسے ہی یوٹرن آیا تو میں نے اسٹررنگ پکڑ کر گاڑی کو نیوٹرل کر دیا۔

    جاری کردہ ویڈیو میں ملزم کا کہنا ہے کہ میں گاڑی سے اتر گیا تو پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ہم تجھے وہاں ضرور لیکر جائیں گے اور تیرے ساتھ بہت برا کریں گے، میں ڈر گیا اور کہنے لگا کہ میں نہیں جاؤ گا میری تھانے جانے کی بات ہوئی ہے جس پر پولیس اہلکار نے مجھ پر فائر کر دیا لیکن پولیس اہلکار کی گولی نہیں چل سکی۔

    ملزم نے کہا کہ گاڑی سے باہر نکل کر مجھے باتوں میں لگا کر پولیس اہلکار اپنے انگوٹھے سے پستول کا چیمبر صحیح کرنے لگا تاکہ دوبارہ مجھ پر فائرنگ کر سکے میں ڈر گیا مجھے اپنے بیوی بچوں کی یاد آئی، میں نے اپنے دفاع میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی، میرا مقصد پولیس اہلکار کو مارنا نہیں بلکہ اپنی جان بچانا تھی، میں نے کیا اپنی جان بچا کر گناہ کیا میں اور کیا کر سکتا تھا؟

    خرم نثار نے کہا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ یہ اصلی پولیس اہلکار ہے بھی یا نہیں، مجھے مجوراً گولی چلانی پڑی، مجھے پولیس اہلکار کو مارنا ہوتا تو میں شروع میں ہی مار دیتا، جب شروع میں پولیس اہلکاروں نے زور سے گاڑی کا دروازہ کھولا تو میں سمجھا تھا کہ اغوا کار ہیں، میں اپنے بوڑھے والدین سے ملنے آیا تھا اور اکثر آتا جاتا ہوں۔

    ملزم نے مزید کہا کہ میری گن لائسنس یافتہ ہے اور گزشتہ 18 سال سے میرے پاس ہے، میں نے 18 سال میں کبھی بھی گن کا غلط استعمال نہیں کیا ورنہ میرا ریکارڈ نکل آتا، میں نے اپنی گن کا اپنی جان کی دفاع کے لیے استعمال کیا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک ملزم نے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا تھا جس کو پولیس اب تک ڈھونڈ رہی ہے۔

  • کراچی:وفاقی اردو یونیورسٹی میں بحران سنگین ہوگیا

    کراچی:وفاقی اردو یونیورسٹی میں بحران سنگین ہوگیا

    کراچی: وفاقی جامعہ اردو کی انجمن اساتذہ نے صدر پاکستان و چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی سے اپیل کردی کہ اردو یونیورسٹی میں جاری بحران کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔اسی حوالے سے وفاقی جامعہ اردو کی انجمن اساتذہ (عبدالحق کیمپس) نے صدر پاکستان و چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی سے اپیل کردی کہ اردو یونیورسٹی میں جاری بحران کا نوٹس لیں اور مسائل کے حل میں اپنا آئینی کردار ادا کریں۔

    ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات اپریل اور مئی میں ہونگے

    انجمن اساتذہ کے جنرل سیکریٹری روشن علی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اردو یونیورسٹی میں سلیکشن بورڈ 2013 اور 2017 کے تحت تقرر کیے گئے اساتذہ کو گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی اور 30 سے زائد اساتذہ آج کی مہنگائی کے دور میں بغیر تنخواہوں کے اپنے تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ سلیکشن بورڈ کے تحت ترقی پانے والی اساتذہ کی بھی اب تک پے فکسیشن نہ ہونے کے باعث انہیں سابقہ عہدوں کی ہی تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں جو سراسر زیادتی ہے۔

    پی ٹی آئی مارچ؛ اسلام آباد کے 5 اہم مقامات کو آج سے بند کرنے کا فیصلہ

    سینیٹ کے خصوصی اجلاس منعقدہ 15 ستمبر 2022 میں صدر پاکستان و چانسلر نے ہدایت کی تھی کہ پے فکسیشن کے تمام معاملات فوری طور پر جائزہ کے لیے ایچ ای سی ارسال کیے جائیں اور چیئرمین ایچ ای سی کو پابند کیا تھا کہ وہ یہ جائزہ ایک ہفتہ کے اندر مکمل کر کے یونیورسٹی کو واپس بھجوائیں تاکہ اساتذہ کو نئی تنخواہیں دی جا سکیں۔ جس کے بعد اب 2 ماہ گزرنے کے باوجود اس پر اب تک کوئی مثبت پیش رفت نہ ہونا بھی تشویش کا باعث ہے۔

    روشن علی کا کہنا تھا کہ نئے منتخب ہونے والے لیکچرار کو بھی اب تک تقرر نامے جاری نہیں کیے گئے جبکہ اب تک 2013 اور 2017 کے باقی ماندہ سلیکشن بورڈ کا انعقاد بھی نہیں کیا گیا جس کے باعث ترقیوں کے حقدار اساتذہ انصاف کے منتظر ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ان مسائل کے حل میں اب بظاہر کوئی رکاوٹ دکھائی نہیں دیتی، انجمن اساتذہ نے قائم مقام شیخ الجامعہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی تمام توجہ محض تبادلوں اور پوسٹنگ سے ہٹا کر اساتذہ کے مذکورہ دیرینہ اور جائزمسائل کے حل میں اپنی اہم ذمہ داری ادا کریں ۔

  • پڑھائی نہ کرنے پربیٹےکوزندہ جلانےوالےباپ کی ضمانت منظور

    پڑھائی نہ کرنے پربیٹےکوزندہ جلانےوالےباپ کی ضمانت منظور

    کراچی: شہر قائد کی مقامی عدالت نے پڑھائی نہ کرنے پر بیٹے کو زندہ جلانے والے باپ کی ضمانت منظور کرلی۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ غربی نے پڑھائی نہ کرنے پر باپ کی جانب سے 12 سالہ بیٹے کو زندہ جلانے کے مقدمے میں ملزم کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا اور ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ملزم نذیر کو ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

    کراچی:شاہ زیب کےقاتل شاہ رخ جتوئی کو ملیر جیل سےرہا کردیا گیا

    مدعی کے وکیل کے مطابق عدالت نے تفتیشی افسر کو رپورٹ مکمل کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزم نے اپنے بیٹے کو آگ لگا کر قتل کیا تھا۔

    مقتول کی والدہ نے کہا تھا کہ ملزم نذیر پہلے بھی بیٹے کو آگ لگانے کی دھمکیاں دے چکا تھا، میں اپنے بیٹے کا کیس ہر حال میں لڑوں گی، ورنہ روز محشر میں بیٹا مجھ سے پوچھے گا۔

    کراچی: سستے آٹے کا ٹرک لوٹنےوالےدوڈاکو فائرنگ سے ہلاک

    پولیس کے مطابق پڑھائی نہ کرنے پر باپ نے 12 سالہ شہیر پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی تھی۔ ملزم کے خلاف اس کی اہلیہ اقبال مارکیٹ تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

    بچے نے اپنے والد سے پتنگ اڑانے کی ضد کی تھی۔ جب باپ نے بچے پڑھائی کا پوچھا تو وہ کوئی جواب نہیں دے سکا جس پر باپ نے طیش میں آکر بیٹے پر پیٹرول چھڑکا اور اُس کو آگ لگا دی تھی۔

  • کراچی:ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل

    کراچی:ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل

    کراچی: کراچی میں ایک اور نوجوان دندناتے ڈاکوؤں کی بھینٹ چڑھ گیا۔فیڈرل بی ایریا میں صغیر سینٹر کے قریب 6 موٹرسائیکل سوار ڈکیتی کے لیے آئے اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ سمیع اللہ پشین کا رہائشی تھا۔

    ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے مقتول کا کزن بھی زخمی ہوا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 4 خول تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    اس سے قبل منگل کی رات لائنز ایریا میں ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا حذیفہ گزشتہ روز جاں بحق ہو گیا تھا۔ حذیفہ میٹرک کا طالب علم اوربوڑھے باپ کا واحد سہارا تھا۔

    دوسری جانب سپر ہائی وے مدینہ کالونی اور شاہ فیصل میں پولیس مقابلے کے دوران دو زخمیوں سمیت 3 ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔خیال رہے کہ رواں سال کے دوران کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 91 ہوگئی ہے۔

    ادھربوٹ بیسن کے علاقے میں ڈاکو شہری سے پچاس ہزار امریکی ڈالر چھین کر فرار ہوگئے ، شہری بینک سے ڈالر لے کر نکلا تھا۔

    ذوالفقار علی نامی شہری نے واقعے سے پولیس حکام کو آگاہ کیا ، پولیس حکام نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 730/22 بجرم دفعہ 392/397/34 کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

    کراچی:شاہ زیب کےقاتل شاہ رخ جتوئی کو ملیر جیل سےرہا کردیا گیا

    مقدمےکےمتن کےمطابق کلفٹن بلاک فائیو کا رہائشی ذوالفقار علی نامی شہری بیرون ملک سےچند روزقبل وطن واپس پہنچا تھا،اس نے اپنے اکاؤنٹ کےبارے میں معلومات حاصل کیں تو پتہ چلاکہ اکاؤنٹ بندہوگیا جس پر اس نے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

    کراچی: سستے آٹے کا ٹرک لوٹنےوالےدوڈاکو فائرنگ سے ہلاک

    بینک نے پراسس کرکے چوبیس نومبر کو اسے بینک بلا کر 49 ہزار 964 امریکی ڈالر دے دیے۔ وہ اپنی گاڑی میں بینک سے رقم لے کر نکلا اور گھر پہنچا ہی تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان پہنچ گئے اور اسلحے کے زور پر اس سے نہ صرف اس کے امریکی ڈالر بلکہ پاکستانی پچاس ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس اہلکارکےقاتل کی گرفتاری کیلئےانٹرپول اورسوئیڈن سےرابطےکافیصلہ

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ، جلد ہی ملزمان گرفتار کرلیے جائیں گے