Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش

    کراچی میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش

    کراچی میں خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دیا ہے جن میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں، ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا 25 سالہ خاتون کی پہلے بھی ایک اولاد ہے-

    باغی ٹی وی : کراچی کے علاقے کالاپل کی رہائشی حنا زاہد کو اللہ تعالیٰ نے ایک ساتھ 6 جڑواں بچوں سے نوازا ہے، یہ جناح اسپتال کی مریضہ تھیں اور جناح اسپتال کی گائنی وارڈ میں چیک کے لیے آتی تھیں جناح اسپتال کے شعبہ گائنی کی ڈاکٹر عائشہ وارث نے بچوں کی زچگی کی۔

    ڈاکٹر عائشہ وارث کا کہنا ہے کہ بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش اتوار کی رات ہوئی، جن میں سے ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا ہے اور پانچ بچے زندہ ہیں بچے نارمل ڈلیوری کے ذریعہ پیدا ہوئے ہیں، ان بچوں میں سے تین بیٹے اور دو بیٹیاں زندہ ہیں اور جب وہ پیدا ہوئے تو نارمل تھے اور رو رہے تھے۔

    ڈاکٹر عائشہ کا کہنا تھا کہ بچوں کو نیونیٹل کیئر کی ضرورت تھی جس پر بچوں کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال شفٹ کردیا ہے جہاں بچوں کو انکیو بیٹر میں رکھا گیا ہے۔

    خاتون حنا نظام جڑواں بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں، انہوں نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں جڑواں بچوں کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے اور جناح اسپتال خصوصا ڈاکٹر عائشہ وارث کا شکریہ ادا کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عائشہ نے بہت اچھے سے ان کا کیس ہینڈل کیا ہے اور وہ بہت خوش ہیں، اللہ ان کو بہت ترقی دے۔

  • طیاروں کے پرزوں کی چوری:سی اے اے حکام کا تحقیقات کا اعلان:کیاسی اے اے اپنے لوگوں کومجرم قراردے گا؟

    طیاروں کے پرزوں کی چوری:سی اے اے حکام کا تحقیقات کا اعلان:کیاسی اے اے اپنے لوگوں کومجرم قراردے گا؟

    کراچی :طیاروں کے پرزوں کی چوری:سی اے اے حکام کا تحقیقات کا اعلان:کیاسی اے اے اپنے لوگوں کومجرم قراردے گا؟تحقیقات کے اعلان کے ساتھ ہی یہ سوالات آنے شروع ہوگئے ہیں کہ کیا سی اے اے اپنی انتظامی غلطی تسلیم کرلے گا اور پھرکیا اپنے ان لوگوں کو مجرم قراردے کرسزا دے پائے گا جوسی اےاے میں بڑے بااثرہیں ،

    اس پر تو ابھی قیاس آرائی ہی کی جاسکتی ہے ، لیکن فی الحال دوسری طرف کراچی ایئر پورٹ پر طیاروں کے پرزوں کی چوری کی خبر پر سی اے اے کے اعلیٰ حکام کی جانب سے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات مکمل کر کے میڈیا کو آگاہ کریں گے، 2018 میں ہینگر سیل کرتے وقت ایک طیارے کا پروپائیلر موجود نہیں تھا،اس میں چوری کے شواہد نہیں ملے۔

    ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ دوسرے طیارے میں جو پرزے کم ہیں ان کا علم نہیں، جن طیاروں کے پرزے غائب ہیں ان کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ ڈھائی کروڑ روپے کے نادہندہ ہونے پر ایوی ایشن کمپنی کو سیل کیا گیا، طیارے سے پرزوں کی چوری کا میڈیا کو بتانے کی بجائے سی اے اے کو بتایا جاتا تو بہتر تھا، ترجمان سی اے اے نے کہا کہ میڈیا بریفنگ میں خود صحافیوں نے طیاروں میں سے پرزے غائب دیکھے جبکہ سی اے اے ترجمان نے صرف ایک طیارے کا تصویری رکارڈ پیش کیا۔

    ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کے کے ایوی ایشن کے جہازوں میں مزید سامان غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کے کے ایوی ایشن کے ایک طیارے میں 6 ہزار امریکی ڈالر مالیت کا ریڈیو نیویگیشن آلہ غائب تھا۔ایوی ایشن ذرائع نے مزید بتایا کہ طیاروں کو دوبارہ پرواز کے قابل بنانے میں لاکھوں ڈالر خرچ آئے گا جبکہ طیاروں کو اڑانے کے لیے کم سے کم ایک سال لگ جائے گا۔

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نےچیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھاکہ جناب چیف جسٹس صاحب جب حساس علاقوں سے جہازوں کے حساس پرزے چوری ہونے لگیں‌ توپھرملک کااللہ ہی حافظ ہے:جہازوں کے مالکان ، ماہرین اور فضائی عملے نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اس اہم مسئلے پرتحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے ، ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایئرپورٹ جوکہ ہماری سیکورٹی اورسلامتی کے حوالے سے بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں جہاں فوجی اورسویلین جہازوں کوبطور امانت روکا جاتا ہےاگریہاں یہ قومی تنصیبات اور یہاں موجود ہوائی جہاز ہی محفوظ نہیں تو باقی کیا بچے گا

     

    ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف پاکستان اور دیگرسیکورٹی اداروں کے سربراہان سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ کس قدر چوری ،کرپشن اور سینہ زوری بڑھ گئی ہے کہ سی اے اے کی تحویل میں جہازوں کے پرزے اگرچوری ہونے لگے ہیں تو یہ واقعی ایک لمحہ فکریہ ہے،جس کی فکراس ملک کے ذمہ داران کو کرنی چاہیے ، آج اگرجہازوں کے قیمتی اور حساس پرزے چوری ہونے لگے ہیں تو کل کو تو کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے ، پاکستان سول ایوی ایشن جیسے ادارے کی کریڈبلٹی ہی مشکوک ہوگئی جس نے حفاظت کرنی تھی وہ ہی اس باغ کو اجاڑنے لگے ہیں‌،

     

    پاکستان ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے اس قومی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہازوں کے پرزے چوری ہونے کے حوالے سے پاکستان کے مستند میڈیا ذرائع بھی دعویٰ کرچکے ہیں کہ سی اے اے کے ملازمین خود ہی اس باغ کو اجاڑ رہے ہیں تو وہ کیسے یہ گناہ اور غلطی تسلیم کریں گے ،ایسویسی ایشن نے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ایرپورٹ ایریا سے کے کے ایوی ایشن کے جہازوں سے پرزے چوری ہونا سی اے اے کی نا اہلی ہے

  • الیکشن کمیشن کا سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کرانے کا اعلان

    الیکشن کمیشن کا سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کرانے کا اعلان

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے ضمنی حلقوں میں الیکشن کے اعلان کے ساتھ ہی سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کرانے کا اعلان کردیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ تیاری شروع کردی گئی ہے

    اس سے پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخاب 16 اکتوبر کو کرانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے صرف ایک نشست این اے 246 کا نوٹی فکیشن معطل کیا ہے۔الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 16 اکتوبر تک قانون نافذ کرنے والے ادارے دستیاب ہوں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کردی اور ممکنہ طور پر 16 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے، اس حوالے سے کمیشن جلد حتمی تاریخ کا اعلان کرے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر اور این اے 239 میں ضمنی الیکشن ہوگا۔

    اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شکور شاد کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے اسپیکر اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

    واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیلاب کے باعث ملک کے مختلف حلقوں میں 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے گئے تھے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • خیرپور پولیس کی اہم  اور کامیاب کارروائی، اغوا شدہ ہندو خاتون ایک گھنٹہ میں بازیاب

    خیرپور پولیس کی اہم اور کامیاب کارروائی، اغوا شدہ ہندو خاتون ایک گھنٹہ میں بازیاب

    خیرپور: پولیس کی اہم اور کامیاب کارروائی، اغوا شدہ ہندو خاتون ایک گھنٹہ میں بازیاب کرالیا گیا ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ اے سیکشن کی حدود میں اغوا شدہ ہندو خاتون مسمات ( د) کے شوہر پپو نے سود خور ملزمان غلام مصطفيٰ رند اور لالو میربحر سے سود پر پئسے لیے تھے جو وقت پر ادائیگی نا کرنے پر ملزمان نے پپو کی اہلیہ کو اغواء کرلیا تھا

    اطلاعات کے مطابق واقہ کا ایس ایس پی خیرپور جناب میر روحل خان کھوسو صاحب نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ٹیم تشکیل دے کر مغوی خاتون کی بازیابی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے احکامات پہ عملدرآمد کرتے ہوئے چھاپہ مار ٹیم نے کاروائی کرکے خاتون کو ملزمان کہ قبضے سے ایک گھنٹے کے اندر بازیاب کرالیا

    ایس ایس پی میر روحل کھوسو کہتے ہیں کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تشکیل شدہ ٹیم کے چھاپے جاری ہیں، ملزمان کو جلد قانون کے کٹھرے میں لاکر خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، خیرپور پولیس اقلیتی برادری کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حفاظتی اقدامات پہ مکمل عمل پیرا ہے،

    ایس ایس پی میر روحل کھوسو کامزید کہنا تھا کہ خاتون کی بازیابی پہ ہندو کمیونٹی کی جانب سے ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو کے حق میں ریلی نکالی اور خیرپور پولیس زندہ باد کہ نعرے لگائے.شرکاء ایس ایس پی آفیس پہنچ کر ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو صاحب کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سندھی ٹوپی اجرک پہنائے اور پھولوں نچھاور کیے.

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • سعودی سفیر نواف المالکی سیلاب زدگان کی مدد کےلیے کراچی پہنچ گئے

    سعودی سفیر نواف المالکی سیلاب زدگان کی مدد کےلیے کراچی پہنچ گئے

    کراچی:سعودی سفیر نواف المالکی سیلاب زدگان کی مدد کےلیے سندھ کے دورے پر ہیں اور اس سلسلےمیں وہ آج کراچی پہنچ چکے ہیں جہاں وزیراعلٰی سندھ نے ان کا استقبال کیا،سعودی سفیر نے پاکستان مین سیلاب سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

    سیلاب متاثرین کی مدد کے سلسلے میں اس دورے کا ذکرپاکستان میں سعودی سفارتخانے کی طرف سے بھی کیا گیا ، سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹویٹر پرپیغام جاری کرتے ہوئے سعودی سفارتخانے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے وزیر اعلی جناب سید مراد علی شاہ نے آج وزیر اعلی آفس میں خادم حرمین شریفین کے سفیر برائے پاکستان جناب نواف المالکی کا استقبال کیا۔

     

     

     

    سفارتخانے کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف المالکی نےسیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مملکت ہمیشہ پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

     

     

     

    دوسری طرف سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی آمد جاری ہے، سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات سے امدادی پروازیں کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔

     

     

    سعودی عرب سے دوسری امدادی پرواز کراچی پہنچ گئی، کراچی ایئرپورٹ پر سعودی سفیر،قونصل جنرل، این ڈی ایم اے نمائندوں سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

    امدادی سامان پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، کراچی میں سعودی عرب کے قونصل جنرل بندر فہد الدیل نے این ڈی ایم اے کے نمائندوں کے ہمراہ وصول کیا۔

    دوسری جانب سیلاب زدگان کیلئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے 23 ویں پرواز بھی کراچی پہنچ گئی، اماراتی ایئرفورس کا طیارہ امداد لے کر کراچی ایئرپورٹ پہنچا جہاں دبئی ہاوس عملے،این ڈی ایم اے اور پاک فوج افسران نے استقبال کیا۔

    یاد رہے کہ اب تک دنیا بھر سے 62 امدادی پروازیں پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے کراچی پہنچیں، یو اے ای سے 23،اقوام متحدہ کی یو اے ای سے 13، ترکی سے 11،چین سے 4، قطرسے 3،سعودی عرب سے2 پروازیں کراچی پہنچیں جبکہ ازبکستان، فرانس، ترکمانستان، نیپال،جارڈن اور یونیسف کی جانب سے ایک ایک امدادی پرواز کراچی ایئرپورٹ پہنچ چکی ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • ریجنل ڈائریکٹوریٹ، اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کی کاروائیاں جاری

    ریجنل ڈائریکٹوریٹ، اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کی کاروائیاں جاری

    کراچی :ریجنل ڈائریکٹوریٹ، اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، اندرونی و بیرونی ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی تفصیلات کے مطابق اے این ایف اور گلشن اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے الا آصف اسکوائر سہراب گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ظفر اللہ ولد غلام دین، شکیرہ ولد غلام دین، صادقہ ولد احسان اللہ نقیب اللہ، حمیدہ بی بی زوجہ حسن اللہ اور صدف کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 32.400 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی

    گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے، جبکہ اے این ایف اور تھانہ کلفٹن پولیس نے المحمود ڈائیو بس اڈا سپر ہائی کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک ملزم عبدالرحیم ولد عبدالرشید کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 4 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،

    ایک اور کارروائی میں اے این ایف سندھ اور تھانہ کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بیرون ملک بہرین جانے والے دو مسافروں سے منشیات برآمد کرلی، گرفتار ملزم زاہد عباس ولد دوست محمد چاۓ کے ٹی بیگ میں 735 گرام آئس اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا جسکو اے این ایف نے ناکام بنادیا، جبکہ دوسرا ملزم رومی خان ولد شیر افضل ٹارلی بیگ میں 984 گرام آئس اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا جسکو ناکام بنادیا گیا، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،

    اسی طرح اے این ایف سندھ اور حیدرآباد پولیس نے میر محلہ ٹنڈو جام میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حافظ حسین ولد نیاز حسین کو گرفتار کرکے 2 کلوگرام چرس برآمد کرلی لی گئی جبکہ دوسری کارروائی ہالہ ناکہ حیدرآباد میں کرتے ہوئے محمد احسن ولد فتح محمد کو گرفتار کرکے 25 گرام آئس، 20 گرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہیں

  • سندھ پولیس کی جانب سے ڈی جی رینجرزسندھ کو الوداعی ظہرانہ :ڈی جی رینجرز کی خدمات کو سراہا گیا

    سندھ پولیس کی جانب سے ڈی جی رینجرزسندھ کو الوداعی ظہرانہ :ڈی جی رینجرز کی خدمات کو سراہا گیا

    کراچی :صوبہ سندھ میں اپنی خدمات انجام دینے والے ڈی جی رینجرزسندھ،میجر جنرل افتخار حسن چوہدری کے اعزاز میں سندھ پولیس کی جانب سے الوداعی ظہرانہ دیا گیا۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈی جی رینجرز سندھ کی سی پی او آمد پر انکا پرتپاک استقبال کیا اور انھیں خوش آمدید کہتے ہوئے بحیثیت ڈی جی رینجرز سندھ،صوبے میں استحکام امن، جرائم کیخلاف اٹھائے جانیوالے مجموعی اقدامات میں ہر سطح پر پولیس سے تعاون سمیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ورکنگ پر انھیں اور انکی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور تعریف کی۔

    اس موقع پر میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوکہا کہ بطور ڈی جی رینجرز سندھ میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی کہ میں قیام امن جیسے اقدامات کو سندھ پولیس،قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں واسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے تقویت اور فروغ دوں جسکا مقصد حقیقی معنوں میں پرامن معاشرے کی تشکیل اور شہریوں میں احساس تحفظ کے شعور کو اجاگر کرنا تھا۔الحمدااللہ میری تمام تر ترجیحات میں سندھ پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز میرے شانہ بہ شانہ تھے جس پر میں باالخصوص سندھ پولیس اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے سندھ پولیس کو ایک متحد اور ڈسپلن فورس کی حیثیت سے شہریوں کے تحفظ جیسے اقدامات سمیت امن وامان کی صورتحال پر کنٹرول کے حوالے سے ہراول دستے کے طور پر ہمیشہ مستعد اور الرٹ پایا۔اپنے تمام تر اقدامات میں پولیس ہمیشہ قابل فخر،لائق تعریف اور ستائش ہے۔

    الوداعی ظہرانے کے اختتام پر سندھ پولیس کی جانب سے آئی جی سندھ نے سابقہ ڈی جی رینجرز سندھ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

    سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ سادہ سی تقریب میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی،ایڈیشنل آئی جی فائنانس اینڈ ویلفیئر،ایڈیشنل آئی جی کراچی،ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی/ اسٹیبلشمنٹ کے علاوہ ہیڈکوارٹرز سندھ،ٹی اینڈ ٹی، انویسٹی گیشن/سی بی، اسٹیبلشمنٹ،آئی ٹی، ٹریننگ،آرآرایف/اسپیشل برانچ، ساؤتھ،ایسٹ،ویسٹ، ٹریفک کراچی،سی آئی اے کراچی،ایس اینڈ ای ایس ڈی کراچی،ایس پی یو/ سی پیک،ایڈمن/ایس آر پی،سی ٹی ڈی اور ڈرائیونگ لائنسنس برانچ،کے ڈی آئی جیز نے بھی شرکت کی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ نے امدادی کام مزید وسیع کردیے

    سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ نے امدادی کام مزید وسیع کردیے

    کراچی :سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ نے امدادی کام مزید وسیع کردیےترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی جانب سے بحالی کے عمل اور امدادی کارروائیوں کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں انتہائی سرعت سے بحالی کا عمل اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    پاک فضائیہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے مصائب سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کی بہبود اور بحالی کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔ پاک فضائیہ بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھرپور طریقے سے امدادی کارروائیاں اور ریسکیو کے عمل میں سول انتظامیہ کی مدد کرکے ریاستی اداروں کو مزید فعال کر رہی ہے۔ پاک فضائیہ نے فیلڈ میڈیکل کیمپس بھی قائم کیئے ہیں جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف چوبیس گھنٹے سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کر رہے ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے تیار کھانا، خشک راشن اور دیگر اشیائے ضروریہ تقسیم کیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹھال، لاکھڑا، مٹیاری، شہداد کوٹ، صحبت پور، قلعہ عبداللہ، فاضل پور، جھل مگسی، حاجی پور، بستی شیر محمد اور بستی جاگیر گبول کے ضرورت مند خاندانوں میں 15719 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ، 507 پانی کی بوتلیں اور 3415 خشک راشن کے پیکٹ تقسیم کیئے۔ پاک فضائیہ کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں سیلاب میں پھنسے لوگوں کے باحفاظت انخلاء میں مسلسل مصروف عمل ہیں۔ مزید براں پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے 2416 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔

    پاک فضائیہ قدرتی آفات کے دوران انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ حالیہ امدادی کارروائیاں ضرورت کی اس گھڑی میں ہم وطنوں کی مدد کے لیے پاک فضائیہ کے عزم کا عملی نمونہ ہیں۔

  • حساس علاقوں سےجہازوں کےحساس پرزوں کاچوری ہونا    لمحہ فکریہ:چیف جسٹس صاحب قومی اثاثوں کوبچالیں

    حساس علاقوں سےجہازوں کےحساس پرزوں کاچوری ہونا لمحہ فکریہ:چیف جسٹس صاحب قومی اثاثوں کوبچالیں

    کراچی :چیف جسٹس صاحب جب حساس علاقوں سے جہازوں کے حساس پرزے چوری ہونے لگیں‌ توپھرملک کااللہ ہی حافظ ہے:جہازوں کے مالکان ، ماہرین اور فضائی عملے نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اس اہم مسئلے پرتحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے ، ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایئرپورٹ جوکہ ہماری سیکورٹی اورسلامتی کے حوالے سے بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں جہاں فوجی اورسویلین جہازوں کوبطور امانت روکا جاتا ہےاگریہاں یہ قومی تنصیبات اور یہاں موجود ہوائی جہاز ہی محفوظ نہیں تو باقی کیا بچے گا

     

    ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف پاکستان اور دیگرسیکورٹی اداروں کے سربراہان سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ کس قدر چوری ،کرپشن اور سینہ زوری بڑھ گئی ہے کہ سی اے اے کی تحویل میں جہازوں کے پرزے اگرچوری ہونے لگے ہیں تو یہ واقعی ایک لمحہ فکریہ ہے،جس کی فکراس ملک کے ذمہ داران کو کرنی چاہیے ، آج اگرجہازوں کے قیمتی اور حساس پرزے چوری ہونے لگے ہیں تو کل کو تو کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے ، پاکستان سول ایوی ایشن جیسے ادارے کی کریڈبلٹی ہی مشکوک ہوگئی جس نے حفاظت کرنی تھی وہ ہی اس باغ کو اجاڑنے لگے ہیں‌،

     

    پاکستان ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے اس قومی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہازوں کے پرزے چوری ہونے کے حوالے سے پاکستان کے مستند میڈیا ذرائع بھی دعویٰ کرچکے ہیں کہ سی اے اے کے ملازمین خود ہی اس باغ کو اجاڑ رہے ہیں تو وہ کیسے یہ گناہ اور غلطی تسلیم کریں گے ،ایسویسی ایشن نے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ایرپورٹ ایریا سے کے کے ایوی ایشن کے جہازوں سے پرزے چوری ہونا سی اے اے کی نا اہلی ہے،

    ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کراچی ایئرپورٹ کے حساس علاقے سے جہازوں کے قیمتی اور حساس پورزے چوری ہونے کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہیں، پاکستان ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کا کے کے ایوی ایشن کے جہازوں کے پرزے چوری ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے ،اگرآج اس ملک کے قیمتی اداروں کو تباہ کرنے والوں کا راستہ نہ روکا گیا تو کل کو یہ سب کچھ تباہ کردیں گے

    پاکستان ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کے ماہرین ، فضائی عملے کے اراکین کا کہنا ہے کہ کے کے ایوی ایشن کے جہازوں کے پرزے چوری ہونے کا معاملہ افسوسناک عمل ہے، کے کے ایوی ایشن نے سیکڑوں پائلٹس اور انجینئرز کو تربیت دی، ایوی ایشن صنعت میں کے کے ایوی ایشن کا الگ مقام تھا، جسے سی اے اے جان بوجھ کر تباہ کردیا، کراچی ایرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن کے تمام ایریا کی سیکورٹی سی اے اے کے ذمہ داری ہے، سی اے اے کے سیکورٹی کمپنی کے گارڈز 24 گھٹنے تعینات ہوتے ہیں،

    پاکستان ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جہازوں کے پرزے اور دیگر سامان چوری ہونا سی اے اے کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہے، سی اے اے حکام نے غلط بلنگ کرکے کے کے ایوی ایشن کو بند کیا، اسکی ذمہ دار سی اے اے ہے، سی اے اے کا ملک میں ایوی ایشن کمپنیوں کو بند کرنے کا طریقہ واردات پرانا ہے، ماضی میں بھی اسی طرح کے غلط چارجر لگا کر کئی ایوی ایشن کمپنیز کو بند کیا جاچکا،سیل کی گئی ایوی ایشن کمپنی کے جہازوں کی سیکورٹی اور حفاظت کا ذمہ دار سی اے اے ہے،کے کے ایوی ایشن کے جہازوں کے پرزے چوری ہونے کی زمہ داری سی اے اے سیکورٹی ہے،کے کے ایوی ایشن سے جہازوں کے پرزے چوری ہونا سیکورٹی کے ناقص انتظامات کا واضح ثبوت ہے،

    پاکستان ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کے ماہرین ، فضائے عملے کے اراکین نے چیف جسٹس آف پاکستان کواس معاملے کی حساسیت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی کے ناقص انتظامات سے ایرپورٹ ایریا میں بڑا واقعہ رونما ہوسکا یے،ایسوسی ایشن سی اے اے کے خلاف قانونی چارہ جوئی مین کے کے ایوی ایشن کی مکمل طور مالی معاونت کرے کرے گی،پاکستان ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہے، ایسوسی ایشن کی قانونی ٹیم اس معاملے کو دیکھ رہی ہے،

    پاکستان ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے قومی چوری اور نقصان کےسدباب کے حوالے سے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور چیف جسٹس سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں، سی اے اے کے کے ایوی ایشن کمپنی کے چوری ہونے والے پرزوں اور دیگر اثاثوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کرے، سی اے اے پر ذمہ داری عاید ہوتی ہے، دنیا بھر میں ریگولیٹر کی زمہ داری ایوی ایشن صنعت کو فروغ دینا ہے،لیکن پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ملک میں ایوی ایشن کے صنعت کو تباہ کر رہی ہے،پاکستان سی اے اے کرپشن، بد انتظامی اور نااہلی کے طور جانا جاتا ہے،

    پاکستان ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے اداروں کی ناقص کارکردگی کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہی وجہ ہے پاکستان سی اے اے کئی آفیشلز اینٹی کرپشن کورٹس میں مقدمات کا سامنا کررہے ہیں،چند برسوں میں سی اے اے نے ملک کی 20 ایوی ایشن کمپنیز کو تباہ کرکے بند کردیا، پاکستان سی اے اے کی وجہ ملکی ایوی ایشن انڈسٹری تاریکی میں ڈوب چکی ہے،

     

    یہ بھی یاد رہے کہ اس اسکینڈل کے منظرعام پرآنے کے بعد سول ایوی ایشن کی طرف سے چوری کی وارداتوں کی تردید کی گئی ہے لیکن اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ وہ جو سامان غائب ہوا ہے کیوں ہوا، کس نے کیا اور کیوں کیا، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سول ایوی ایشن کا عملہ اس بڑی واردات سے بچنے کے لیے اب کئی دلائل اورتاویلیں پیش کرکے جان چھڑانے کی کوشش کرے گا

  • سی اے اے حکام کی کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کا انجن اور پرزے غائب ہونے کی تردید

    سی اے اے حکام کی کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کا انجن اور پرزے غائب ہونے کی تردید

    کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کا انجن اور پرزے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے تاہم سول ایوی ایشن حکام نے ان خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق نجی فلائنگ اسکول کے ہینگر میں کھڑے طیاروں کے پرزے اور انجن غائب ہوئے، سول ایوی ایشن نے نجی فلائنگ اسکول کے ہینگر کو سیل کر رکھا ہے سی اے اے نے نجی کمپنی کے ایوی ایشن کو نادہندہ قرار دیا ہوا ہے، نادہندہ قرار دینے کے بعد سی اے اے نے طیارے تحویل میں لے کر ہنگر سیل کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہینگر سیل ہونے کے باوجود طیاروں سے کروڑوں روپے کے انجن اور پرزے غائب ہوئے جبکہ ہینگر میں کھڑے دو طیاروں کی پنکھڑیاں بھی غائب ہیں ہائی الرٹ سکیورٹی زون میں اس واقعے کی سول ایوی ایشن حکام نے ایف آئی آر تک درج نہیں کرائی۔
    https://twitter.com/official_pcaa/status/1569953926723543041?s=20&t=5v4Hy4CMG7dTxloBE8exMA
    جبکہ دوسری طرف سول ایوی ایشن حکام نے ہینگر میں کھڑے طیاروں کے پرزے غائب ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے کے ایوی ایشن کو 2018 میں نادہندہ قرار دے کر سیل کیا گیا اورجہاز تحویل میں لئے گئے، ضبط شدہ جہازوں کے پنکھے چوری ہونے کی خبریں من گھڑت ہیں۔

    بلوچستان میں سیلاب کے باعث مزید 3 اموات،میڈیکل کیمپ نہ ہونے سے بچے مختلف امراض کا…

    ترجمان سی اے اے نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ تصویر سے ظاہر ہے 2018 میں بھی جہاز پر پنکھا نہیں تھا، گزشتہ شام جھوٹی خبر وائرل کی گئی اور خبر کے پیچھے ذاتی مفاد،مقاصد کار فرما ہیں غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے ذریعے معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوششیں کی گئی، ہم غلط رپورٹنگ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں-

    کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے161،اسلام آباد میں128 کیسز رپورٹ