Baaghi TV

Category: کراچی

  • دادو شہر اور گردونواح میں سیلاب کا خطرہ

    دادو شہر اور گردونواح میں سیلاب کا خطرہ

    دادو شہر اور گردونواح میں سیلاب کا خطرہ ہے، شہر کی پہلی ڈیفنس لائن چک پل ٹوٹنے کے بعد شہر کو بچانے کے لیے پلان بی پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔

    پلان بی کے تحت بائی پاس روڈ پر بُرڑا نہر کے پشتوں پر رنگ بند کی تعمیر کا عمل جاری ہے، بھاری مشینوں کے ذریعے مٹی لاد کر رنگ بند کو 15 فٹ تک اونچا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق منچھر جھیل کا ریلا دادو کا رنگ بند عبور کرگیا ہے، پانی میں گھرے لوگوں نے محفوظ مقامات پر نقل مکانی شروع کردی ہے۔خطرے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ جیل دادو کے قیدیوں کو حیدرآباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بھان سعید آباد کے گرڈ اسٹیشن میں بھی پانی داخل ہونے سے بجلی بند کردی گئی۔ منچھر جھیل میں مختلف مقامات پر کٹ لگانے سے دریائے سندھ میں پانی کا اخراج ڈیڑھ لاکھ کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔

  • بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 74 ویں برسی

    بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 74 ویں برسی

    بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 74 ویں برسی آج انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے، بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

    کراچی شہر کی بندرگاہ کے قریب واقع وزیر مینشن نامی عمارت میں 1876 کوجناح بھائی پونجا کے گھرآنکھ کھولنے والے محمد علی جناح آنے والے برسوں میں مسلمانان ہند کے میر کارواں بن گئے اور عرصہ دراز سے استحصال میں پھنسی قوم کو اپنی سیاسی بصیرت کی وجہ سے الگ مملکت کی شناخت دی۔قائداعظم کو پاکستان کی آزادی کے لیے ان کی بے مثال خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی پروگرام نشر کئے جا رہے ہیں۔

    بابائے قوم کےسنہری اصول آج بھی مسائل کی دلدل سے نکلنے کیلئے مشعل راہ ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف تقاریب بھی منعقد کی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ برصغیر میں ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کا وہ دیرینہ خواب جو اسلامیان ہند گذشتہ دو صدیوں سے دیکھتے چلے آرہے تھے 14 اگست کو شرمندہ تعبیر ہوا، قائد اعظ محمد علی جناح قوم کیلئے آزادی حاصل کرنے کے فوراً بعد 11 ستمبر 1948 کو انتقال کرگئے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے آج بابائےقوم قائداعظم محمدعلی جناح کا74 یومِ وفات ہے.پوری قوم آج کےدن قائدِاعظم کی مسلمانانِ برصغیر کےحقوق کی جنگ میں انتھک جدوجہد، دوراندیشی اورقائدانہ صلاحیتوں پرانہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے.قائدِ اعظم کی قیادت کےبغیر مسلمانوں کیلئےآزاد ریاست کاخواب کبھی شرمندہءِ تعبیرنہ ہوتا.

    انہوں نے کہا کہ آج قوم کو پاکستان کو درپیش چیلینجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظم کے لازوال سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے. معاشی مشکلات میں گھرے وطنِ عزیز کو سیلاب کی قدرتی آفت کا سامنا ہے یم.

    شہباز شریف نے کہا کہ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہم اپنے ایمان کی طاقت، اتحاد اور بھائی چارے سے اپنی صفوں میں ایسا نظم و ضبط لے کر آئیں گے کہ صرف سیلاب و معاشی مشکلات نہیں بلکہ تمام چیلینجز پرقابو پاکر قائد کےعظیم پاکستان کی منزل کو جلد حاصل کر لیں گے.راستہ دشوار ضرور ہےمگر منزل کا حصول ناممکن ہر گز نہیں.

    وفاقی وزیر برائے خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قوم کو ہر مشکل امتحان میں قائدِ اعظم کی پیروی کرنا ہوگی، آج ایک بار پھر سیلاب کی شکل میں ارضِ وطن کو ایک چیلنج کا سامنا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ وفات پر اپنے پیغام میں کہا کہ قیامِ پاکستان جیسا عظیم کارنامہ قائدِ اعظم کی جمہوری جدوجہد کا نتیجہ ہے، وہ ملک میں سب کے لیے سماجی انصاف چاہتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے اصولوں پر کاربند رہیں، ان کے رہنما اصول اتحاد، یقین محکم اور نظم وضبط پر کاربند ہونا ہو گا۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے سیاسی جدوجہد کر کے آزاد ریاست کی بنیاد رکھی، قائد اعظم کی فلاسفی پر عمل پیرا ہیں۔بابائے قوم کی برسی پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو متحد اورمضبوط بنانے کی ضمانت 1973 کا آئین ہے، اٹھارویں آئینی ترمیم کی منظوری نے قائد اعظم کے پاکستان کو مستحکم کیا ہے۔

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ پوری قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے. قائدِاعظم کے زریں اصول اتحاد،ایمان نظم و ضبط ہمارے لیے مشعل راہ ہیں. آئیں عہد کریں کہ قائدِاعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ملک کو آگے لے کر جائیں گے. باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک قوم بن کر ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے.

    وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے یوم وفات پر پیغام میں کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔قائداعظمؒ کے زریں اصولوں ”ایمان، اتحاد، تنظیم“ کو اپنا کر ہم مملکت خدا داد پاکستان کو درست سمت میں ڈال سکتے ہیں۔ میں سمجھتاہوں کہ قائداعظمؒ کے اصولوں پر چل کر ہی ہم پاکستان کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آج اگر ہم خود کو آزاد قوم کہلاتے ہیں تو اس کے پیچھے قائداعظمؒ کی مدبرانہ سیاست ہے۔بانی پاکستان محمد علی جناحؒ بااصول، انصاف پسند اور جرأت مند مدبر تھے۔ تحمل،برداشت اوررواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا خواب تھا۔ ایسا پاکستان جہاں سب کو یکساں سماجی و معاشی انصاف ملے گا۔ قائد اعظمؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ سیاسی اور ذاتی مفادات کو پس پشت رکھ کر بحیثیت قوم اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کی مثالی فضا پیدا کی جائے۔

  • کراچی: 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ

    کراچی: 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ

    کراچی اور حیدرآباد میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی 6 روزہ خصوصی ویکسینیشن مہم 19 ستمبر سے شروع ہوگی، ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران 5 سے 11 سال کی عمر کے 24 لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

     

     

    کراچی میں کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 5 سے 11 سال کی عمر کے 62 اور حیدرآباد میں 2 بچے انتقال کرچکے ہیں، کرونا وائرس سے سب سے زیادہ بچوں کی اموات کراچی کے ضلع جنوبی میں ہوئیں، کراچی اور حیدرآباد میں 9 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں 19 ستمبر سے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی 6 روزہ ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

     

     

    رپورٹ کے مطابق مہم کے دوران 3 افراد پر مشتمل 4 ہزار 554 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں سے 3 ہزار 987 آؤٹ ریچ ٹیمیں، 536 فکسڈ سینٹر اور 3 موبائل ٹیمیں شامل ہوں گی، مہم کے دوران 5 سے 11 سال عمر کے 34 لاکھ 13 ہزار 884 بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف رکھا گیا ہے، جنہیں فائزر کی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جائے گی تاہم 70 فیصد ہدف کیلئے 24 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔

     

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کے 58 ای ڈی اوز بھی مہم کا حصہ ہوں گے اور ضلعی سطح پر 40 مانیٹرز مہم کی نگرانی کریں گے۔کرونا وائرس کے نتیجے میں مارچ 2020ء سے اگست 2022ء تک کراچی اور حیدرآباد میں 5 سال سے 11 سال کی عمر کے 64 بچے انتقال کرچکے ہیں اموات کی یہ شرح 0.7 فیصد بنتی ہے، سب سے زیادہ 49 اموات کراچی کے ضلع جنوبی میں ہوئیں، شہر قائد میں مجموعی طور پر اب تک ان عمروں کے 62 بچے انتقال کرچکے ہیں اور حیدرآباد میں انتقال کرنیوالے بچوں کی تعداد 2 ہے۔

     

     

     

    بچوں کی بیماریوں کے ماہرین پر مشتمل نمائندہ تنظیم پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی شرح میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے، اس وقت 12 سال سے زائد عمر کے تمام پاکستانیوں کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے، اب حکومت پاکستان نے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی ویکسینیشن شروع کا فیصلہ کیا ہے۔

     

    پہلے فیز میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور اسلام آباد میں 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو ویکسینیٹ کیا جائے گا۔پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن نے والدین سے اپنے بچوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگانے میں تعاون کی درخواست کی ہے۔

  • اسنوکر میں پاکستان نمبر ون 2 بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم

    اسنوکر میں پاکستان نمبر ون 2 بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم

    کراچی:فنڈز کی کمی کی وجہ سے ایشین اور ورلڈ 6 ریڈز اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے صرف دو کھلاڑی ہی حصہ لے سکیں گے جب کہ پاکستان نمبر ون محمد سجاد ایونٹ میں شرکت سے محروم رہ گئے۔

    پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق ایشین 6 ریڈز اسنوکر چیمپئن شپ 25 سے 28 ستمبر جب کہ ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ 26 ستمبر سے 9 اکتوبر تک ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔

    ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی احسن رمضان اور بابر مسیح کریں گے، دونوں کھلاڑی چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے اخراجات خود برداشت کریں گے، پی بی ایس اے نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی ہےکہ فنڈز ملنےکی صورت میں کھلاڑیوں کو رقم واپس کردی جائےگی، تاہم قومی چیمپئن محمد سجاد اور حارث طاہر فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکے۔

    پی بی ایس اے کے ذرائع کے مطابق ایسوسی ایشن پاکستان اسپورٹس بورڈ سے اب تک اپنی سالانہ گرانٹ کی منتظر ہے، پی بی ایس اے کو امریکا میں ہونے والے ورلڈگیمز میں شرکت کے اخراجات بھی ادا نہیں کیےگئے۔

    پی بی ایس اے کے پاس اپنے فنڈز بھی نہیں کہ کھلاڑیوں کو ٹورز پر بھیجا جاسکے اس لیے سیلف فنانس کی بنیاد پر ایشین اور عالمی چیمپئن شپ میں پلیئرز شریک ہوں گے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • کراچی:ڈینگی وائرس سے دوسری ہلاکت رپورٹ

    کراچی:ڈینگی وائرس سے دوسری ہلاکت رپورٹ

    کراچی میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی وائرس سے دوسرا مریض بھی انتقال کرگیا۔ ڈینگی وائرس کے کیسز میں شدت آنے کے بعد اسپتال بھر گئے، ستمبر کے 9 روز کے دوران کراچی میں 843 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    ویکٹر بارن ڈیزیز کے سربراہ ڈاکٹر تیرتھ داس کہتے ہیں نجی اسپتالوں کی جانب سے روزانہ کی بنیادوں پر ڈیٹا فراہم نہیں کیا جارہا، متعلقہ اداروں کو خط لکھا ہے کہ وہ ڈینگی وائرس کے روزانہ کی بنیاد پر اسپتال داخل ہونیوالے مریضوں سے آگاہ کریں۔

    محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کراچی ضلع شرقی میں ڈینگی وائرس کے نتیجے میں ایک اور شخص انتقال کرگیا تاہم محکمہ صحت سندھ نے مرنے والے مریض کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔رپورٹ کے مطابق ڈینگی وائرس کے نتیجے میں کراچی ضلع شرقی میں ایک ہفتے کے دوران یہ دوسری ہلاکت ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 113 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر شہر قائد میں ستمبر کے مہینے میں 843 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے، رواں برس کراچی میں 3 ہزار 50 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ڈینگی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا ضلع شرقی ہے جہاں ایک یوم کے دوران 67 افراد وائرس کا شکار ہوئے اور ستمبر کے مہینے میں 347 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والے دونوں افراد کا تعلق بھی ضلع شرقی سے ہے۔

    ویکٹر بارن ڈیزیز کے سربراہ ڈاکٹر تیرتھ داس نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ ڈینگی وائرس سے اب تک کراچی میں 2 اموات ہوئی ہیں، شہر بڑے نجی اسپتال ہمیں ڈینگی وائرس کا ڈیٹا شیئر نہیں کرتے۔انہوں نے بتایا کہ نجی اسپتالوں کو خط لکھا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یومیہ کی بنیاد پر اسپتال آنیوالے ڈینگی وائرس کے کیسز سے محکمہ صحت کو مطلع کریں۔

    طبی ماہرین نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ شہری گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں، پوری آستین کے کپڑے پہنیں، صفائی کا خاص خیال رکھیں، اگر گھروں میں پانی ذخیرہ کرنا ہو تو اسے ڈھانپ کر رکھیں، مچھر مار اسپرے کریں، کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • ایم کیوایم میں مزید دراڑیں پڑگئیں:بڑے بڑے نام پارٹی چھوڑنےکے لیےتیار

    ایم کیوایم میں مزید دراڑیں پڑگئیں:بڑے بڑے نام پارٹی چھوڑنےکے لیےتیار

    کراچی:ایم کیوایم میں مزید دراڑیں پڑگئیں:بڑے بڑے نام پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، ایم کیوایم کی تقسیم درتقسیم کے متعلق دکھ بری خبرسنیئرصحافی مبشرلقمان نے دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بڑی پارٹی کے حصوں بخروں پر خوش نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتی ہی جمہوریت کا حُسن ہوتی ہیں اور یہ جماعتیں ہی کسی ملک اور معاشرے کی ترقی میں ممدومعاون کردار ادا کرتی ہیں

     

    ایم کیوایم کی تقسیم درتقسیم کے متعلق دکھی دل کے ساتھ خبر دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں‌ آیا ہےکہ پارٹی میں ایک اور گروپ ابھرنے کو تیار ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ یقینی ہے کہ ایم کیو ایم کا سیاسی اثر عملی طور پر ختم ہو جائےگا اور اس کے سیاسی مخالفین اس تقسیم پر شاید خوشی کا اظہار کریں لیکن یہ نظر آرہا ہے کہ ایم کیو ایم کواب ٹوٹنے سے کوئی نہیں بچا سکتا

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ میں کافی دنوں سے پارٹی کی ٹوٹ پھوٹ کے متعلق خبریں سُن رہا تھا ، مجھے معلوم ہے کہ ایم کیو ایم میں لڑائی جاری ہے اوراس بار کامران ٹیسوری کی تازہ تقرری کے بعد خلیج مزید بڑھ گئی ہے۔مبشرلقمان کہتے ہیں کہ عامر خان اپنے وفاداروں سے الگ ہونے کو تیار ہیں۔یہ پارٹی کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو سکتا ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ ایم کیوایم میں مزید تقسیم کے حوالےسے خبریں بہت عرصے آرہی تھیں پہلے ہی ایم کیو ایم تقسیم ہوچکی ہے اور سب سے پہلا دھچکا اس وقت لگا جب الطاف حسین کو پارٹی سے الگ کردیا گیا اورایم کیوایم پاکستان کی شکل میں نیا گروپ وجود میں آیا جبکہ اس سے پہلے ہی پاک سرزمین پارٹی کی شکل میں ایم کیوایم کا ایک مضبوط دھڑا سید مصطفیٰ کمال کی قیادت میں سامنے آگیا اور اس کے ساتھ ساتھ فاروق ستار بھی پھر سے متعرک ہوگئے ہیں اور وہ بھی ایک دھڑے کے سربراہ ہیں لیکن ابھی تک ان کے دھڑے کا نام سامنے نہیں آیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • کےپی میں‌ پھربارشیں شروع ہوگئیں:گرمی سے کراچی کا پارہ ہائی ہوگیا

    کےپی میں‌ پھربارشیں شروع ہوگئیں:گرمی سے کراچی کا پارہ ہائی ہوگیا

    پشاور:کراچی:::کےپی میں‌ پھربارشیں شروع ہوگئیں:گرمی سے کراچی کا پارہ ہائی ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق ملک میں ایک بار پھر بارشوں کی اطلاعات ہیں اور اس سلسلے میں پہلی خبر کے پی کے ضلع ایبٹ آباد سے آئی ہے جہاں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے ، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کا پانی ایوب میڈیکل کمپلیکس کے وارڈز میں داخل ہوگیا، جسے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    اس سے پہلے ملک میں متوقع موسی حالات کے بارے میں محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج بروز ہفتہ 10 ستمبر سے چودہ ستمبر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے، جب کہ کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کے بعد درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج مون سون کا نیا سلسلہ داخل ہوگا، جس سے خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت اور جنوبی پنجاب سمیت سندھ کے کچھ علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔میٹ آفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نئے سسٹم کے تحت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جب کہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، شانگلہ، سوات، مالا کنڈ، دیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔چترال، مردان، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ عمر کوٹ، ٹھٹھہ، بدین، میر پور خاص اور تھر پارکر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    دوسری طرف سندھ میں مویشیوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ویکسینیشن مہم زوروں پر ہے۔

    صوبے بھرمیں سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (SRSO) کی جانب ویکسینیشن کی جارہی ہے، جبکہ تنظیم کے رکن جمیل سومرو کے مطابق سندھ کے 14 بارشوں اور سیلابی متاثرہ اضلاع میں کل 57 ہزار دو سو25 جانوروں کو ویکسین دی گئی ہے۔

    جمیل سومرو نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے دوران بچ جانے والے مویشیوں کو مختلف وائرل بیماریوں کے شکار ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، ویٹرنری ماہرین اور کمیونٹی لائیو اسٹاک ورکرز کوتنظیم کی جانب سے تربیت دی جا رہی ہے۔

    صوبائی وزیرلائیواسٹاک سندھ عبدالباری پتافی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے صوبے میں 80 ہزارجانورہلاک ہوچکے ہیں۔انہوں میڈیا کو بتایا تھا کہ سندھ میں جانوروں کی ویکسینیشن درکار ہے اور ہم ابھی تک صرف 15 فیصد لوگوں تک مشکل سے پہنچ سکے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

  • عمران خان سخت زبان استعمال کررہاہے،ایسا نہیں کرنا چاہیے:شیری رحمان

    عمران خان سخت زبان استعمال کررہاہے،ایسا نہیں کرنا چاہیے:شیری رحمان

    کراچی :وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان بڑی غلط فہمی میں مبتلاہیں ،ان کو مائنس کرنے میں کسی کو دلچسپی نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ قوم آخری گیند کی طرح آخری جلسے کیلئے تیار رہے، عمران بچائو تحریک کے مقاصد میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی اگلے مرحلے کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔

     

    انہوں نے کہا کہ عمران بچائو تحریک کے پہلے مرحلے میں سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ اداروں اور عدلیہ کے خلاف بدزبانی کی گئی اور سرے عام دھمکیاں دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ عمر ان خان بہت بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہیں، ان کو مائنس کرنے میں کسی کو دلچسپی نہیں ، البتہ ان کی طرز سیاست اور بیانات کے ذمہ دار وہ خود ہیں کوئی اور نہیں، ان کو لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہوتا تو عمران بچا ئوتحریک کے جلسے منسوخ کر کے سیلاب متاثر لوگوں کی مدد کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ایک طرف ملک ڈوبا ہوا دوسری طرف ایک شخص اپنی سیاست بچانے کے لئے جلسے کر رہا ہے۔

     

    یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی شیری رحمان نے کچھ ایسے ہی خیالات کا اظہارکیا تھا ،وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان مسلسل امریکا کیخلاف تقریریں کرتے رہے ہیں، عمران خان موجودہ حکومت کو امپورٹڈ کہتے ہیں۔

     

    عمران خان کے ہر جھوٹ سے پردہ اٹھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں امریکا میں ایڈورٹائزنگ کی کیاضرورت پڑگئی؟ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آچکا ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • شہر قائد کے باسیوں کیلئے بی آر ٹی سروس کا کر دیا گیا افتتاح

    شہر قائد کے باسیوں کیلئے بی آر ٹی سروس کا کر دیا گیا افتتاح

    بی آر ٹی اورینج لائن بس سروس کا افتتاح کردیا گیا

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن، سعید غنی اورفیصل ایدھی اورنگی اسٹیشن پرموجود تھے پیپلز بس سروس کے بعد شہر قائد کے شہریوں کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا ایک اور تحفہ ایدھی اورینج لائین بی آر ٹی سروس کا آج سے آغاز کر دیا گیا،ایدھی لائن (orange) بس سروس روزانہ کی بنیاد پہ ہزاروں مسافروں کو مستفید کرنے کے لئیے آج سے کراچی کی شاہراہوں پہ رواں دواں ہو چکی ہے سندھ حکومت کا کراچی کی عوام کے لئیے سفری سہولت کا سلسلہ تیزی سے بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے

    صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی لائن کا آغاز کر دیا گیا عبدالستار ایدھی لائن سندھ حکومت کی جانب سے100فیصد فنڈڈ ہے عبدالستار ایدھی لائن کا کرایہ 10 سے 20 روپے ہے، عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے اس لیے کرایہ کم رکھا گیا کراچی کے عوا م کےلیے مزید ٹرانسپورٹ سہولیات کی ضرورت ہے،کراچی میں اس وقت 5ہزار بسیں چل رہی ہیں ٹرانسپورٹر زسےبات کی ہے کہ بسیں لائیں ہم سہولیات دیں گے،روٹ پر چلنے والی بسوں سے متعلق جوشکایات آرہی ہیں ان کا ازالہ کیا جائے گا،پیر سے پیپلز بس سروس کا ایک اور روٹ کا آغاز ہورہا ہے پیپلز بس سروس کے روٹس کیلئے سڑکوں کی مرمت کا کام جاری ہے،

  • تاجر سے سات کروڑ بھتہ مانگنے والے ملزمان گرفتار

    تاجر سے سات کروڑ بھتہ مانگنے والے ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں تاجر سے سات کروڑ بھتہ مانگنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے

    سی آئی اے پولیس نے کاروائی کی اور تاجر سے 7 کروڑ بھتہ طلب کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کئے، ایس آئی یو نے شاہ لطیف ٹاؤن نزد عثمانیہ ریسٹورنٹ سے دو بھتہ خور 1۔ محمد عاصم ولد محمد اعظم 2۔ نعمان ولد عبدالخالق کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے آل کراچی فریش ملک ہول سیلرز ایسوسیئیشن کے صدر محمد جمیل سے بذریعہ ٹیلیفون کال 7 کروڑ بھتہ طلب کیا تھا۔ملزمان سے تاجر کو بھتہ کی کال میں استعمال ہونے والی سم بھی برآمد کر لی گئی، بھتہ طلبی کا مقدمہ الزام نمبر 478/2022 بجرم دفعہ 384/385/386 ت پ، 7 اے ٹی اے تھانہ سکھن میں درج ہو تھا جس کی تفتیش ایس آئی یو کے سپرد ہوئی۔ایس آئی یو نے تفتیش ملنے کے پہلے ہی دن ٹیکنیکل مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

    ملزمان کو تفتیش کے پہلے ہی دن گرفتار کرنے پر ایس ایس پی ایس آئی یو نے تفتیشی افسر اور ٹیکنیکل ٹیم کو 50 ہزار نقدی انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔دونوں گرفتار ملزمان مدعی تاجر کے پاس ملازمت کرتے تھے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    علاوہ ازیں تھانہ عوامی کالونی پولیس نے انٹیلجنس اطلاع پر کامیاب پولیس کارواٸی کی اور اسٹریٹ کراٸم و موٹرساٸیکل چوری لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ برسٹ کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا ۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3 مسروقہ موٹرساٸکلیں اور 6 عدد مختلف مسروقہ موٹرساٸکلوں کے چیچس بھی برآمد کئے گئے، گرفتار ملزمان میں آصف ولد یونس, رحمت ولد نعیم اور عبداللہ ولد نیازالدین شامل ہیں ۔گرفتار ملزمان عادی پیشہ مجرم ہیں اور پہلے بھی موٹرساٸیکل چوری کے دیگر مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں ۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید انٹیروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔